کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

سنن ابن ماجہ, حصہ 6

سنن ابن ماجہ 367

حضرت کبشہ بنت کعب سے روایت ہے جو حضرت ابو قتادہؓ کے ایک بیٹے کی بیوی تھیں، وہ حضرت ابو قتادہؓ کو وضو کراتے ہوئے پانی انڈیل رہی تھیں، ایک بلی پانی پینے کو آئی۔ انہوں (حضرت ابو قتادہؓ) نے اُس کے لئے برتن جھکا دیا۔ (وہ کہتی ہیں) میں اُن کی طرف دیکھنے لگی۔ انہوں (حضرت ابو قتادہؓ) نے کہا اَے میری بھتیجی! تم تعجب کر رہی ہو؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ یہ ناپاک نہیں ہے یہ تو (تم پر) گھومنے پھرنے والی ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ أَخْبَرَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيُّ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبٍ وَكَانَتْ تَحْتَ بَعْضِ وَلَدِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّهَا صَبَّتْ لأَبِي قَتَادَةَ مَاءً يَتَوَضَّأُ بِهِ فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَشْرَبُ فَأَصْغَى لَهَا الإِنَاءَ فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ فَقَالَ يَا ابْنَةَ أَخِي أَتَعْجَبِينَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ هِيَ مِنَ الطَّوَّافِينَ أَوِ الطَّوَّافَاتِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 368

حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے وضو کیا کرتے تھے، اور بلی اُس میں سے پانی پی چکی ہوتی تھی۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ تَوْبَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ حَارِثَةَ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَتَوَضَّأُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ قَدْ أَصَابَتْ مِنْهُ الْهِرَّةُ قَبْلَ ذَلِكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 369

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ بلی نماز نہیں توڑتی، کیونکہ وہ گھر کی اشیاء میں سے ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " الْهِرَّةُ لاَ تَقْطَعُ الصَّلاَةَ لأَنَّهَا مِنْ مَتَاعِ الْبَيْتِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 370

حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ کی ازواج میں سے کسی ایک نے ایک بڑے برتن میں موجود پانی سے غسل کیا۔ نبی ﷺ تشریف لائے تاکہ غسل کریں یا وضو کریں۔ اُنہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں جنبی تھی ، آپؐ نے فرمایا پانی تو جنبی نہیں ہوتا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي جَفْنَةٍ فَجَاءَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لِيَغْتَسِلَ أَوْ يَتَوَضَّأَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا . فَقَالَ " الْمَاءُ لاَ يُجْنِبُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 371

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی ازواج میں سے کسی نے غسل جنابت کیا اور نبی ﷺ نے ان کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا اور غسل کیا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ اغْتَسَلَتْ مِنْ جَنَابَةٍ فَتَوَضَّأَ أَوِ اغْتَسَلَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 372

نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ نے بیان فرمایا کہ نبی ﷺ نے اُن کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَإِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ تَوَضَّأَ بِفَضْلِ غُسْلِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 373

حضرت حکم بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ مرد، عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَبِي حَاجِبٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نَهَى أَنْ يَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 374

حضرت عبد اللہ بن سرجسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ آدمی عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے نہائے اور عورت مرد کے بچے ہوئے پانی سے۔ سوائے اس کے کہ اکٹھے شروع کریں۔ ابو عبد اللہ بن ماجہ کہتے ہیں کہ پہلی بات صحیح ہے اور دوسری وہم ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ وَالْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ وَلَكِنْ يَشْرَعَانِ جَمِيعًا . قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ مَاجَهْ الصَّحِيحُ هُوَ الأَوَّلُ وَالثَّانِي وَهَمٌ . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو عُثْمَانَ الْبُخَارِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 375

حضرت علیؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ اور آپؐ کے اہل ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے اور ایک دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل نہیں کیا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَأَهْلُهُ يَغْتَسِلُونَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَلاَ يَغْتَسِلُ أَحَدُهُمَا بِفَضْلِ صَاحِبِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 376

حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ ﷺ دونوں ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 377

حضرت میمونہ ؓ نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 378

حضرت ام ہانیؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اور حضرت میمونہؓ نے ایک ہی برتن سے غسل کیا، ایک لگن جس میں آٹے کے نشان تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الأَشْعَرِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ اغْتَسَلَ وَمَيْمُونَةُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ فِي قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 379

حضرت جابرؓ بن عبد اللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ اور آپؐ کی ازواج مطہرات ایک ہی برتن سے غسل کر لیتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَأَزْوَاجُهُ يَغْتَسِلُونَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 380

حضرت زینب بنت ام سلمہ ؓ نے حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت کی کہ وہ (حضرت ام سلمہ ؓ) اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کر لیا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا كَانَتْ وَرَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَغْتَسِلاَنِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 381

حضرت ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مرد اور عورتیں ایک ہی برتن سے وضو کر لیتے تھے۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ يَتَوَضَّئُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 382

حضرت اُمِّ صُبَیَّۃ جُھَنِیَّہ ؓ نے بیان کیا کہ بسا اوقات میرا ہاتھ اور رسول اللہ ﷺ کا دستِ مبارک باری باری وضوء کرتے ہوئے برتن میں پڑتا تھا۔ ابو عبد اللہ بن ماجہ کہتے ہیں کہ میں نے (راوی) محمد کو کہتے ہوئے سنا کہ اُمِّ صُبَیَّۃ حضرت خولہ ؓ بنت قیس ہی ہیں۔ میں نے اس کا ابو زُرعہ سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا (راوی محمد نے) سچ کہا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النُّعْمَانِ - وَهُوَ ابْنُ سَرْجٍ - عَنْ أُمِّ صُبَيَّةَ الْجُهَنِيَّةِ قَالَتْ رُبَّمَا اخْتَلَفَتْ يَدِي وَيَدُ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي الْوُضُوءِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ . قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ابْنُ مَاجَهْ سَمِعْتُ مُحَمَّدًا يَقُولُ أُمُّ صُبَيَّةَ هِيَ خَوْلَةُ بِنْتُ قَيْسٍ . فَذَكَرْتُ لأَبِي زُرْعَةَ فَقَالَ صَدَقَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 383

حضرت عائشہؓ نبی ﷺ کے بارہ میں روایت کرتی ہیں کہ آپ دونوں نماز کے لئے اکٹھے وضو کیا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرَمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّهُمَا كَانَا يَتَوَضَّآنِ جَمِيعًا لِلصَّلاَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 384

حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اُن سے لیلۃ الجن (جن کی رات) میں دریافت فرمایا کہ تمہارے پاس وضو کا پانی ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔ البتہ مشکیزے میں کچھ نبیذ ہے۔ آپؐ نے فرمایا کھجور پاک ہے اور پانی بھی پاک ہے۔ پس آپؐ نے وضو کیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبِيهِ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي فَزَارَةَ الْعَبْسِيِّ عَنْ أَبِي زَيْدٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ لَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ " عِنْدَكَ طَهُورٌ " . قَالَ لاَ إِلاَّ شَىْءٌ مِنْ نَبِيذٍ فِي إِدَاوَةٍ . قَالَ " تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَهُورٌ " . فَتَوَضَّأَ . هَذَا حَدِيثُ وَكِيعٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 385

حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لیلۃ الجن (جنوں والی رات) کو حضرت ابن مسعود ؓ سے پوچھا کہ تمہارے پاس پانی ہے؟ انہوں نے کہا نہیں۔ البتہ مشکیزے میں نبیذ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کھجور پاک ہے اور پانی بھی پاک ہے۔ مجھ پر انڈیل۔ حضرت ابن مسعود ؓ نے کہا میں نے آپؐ پر انڈیلا اور آپؐ نے اس سے وضو کیا۔

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ لاِبْنِ مَسْعُودٍ لَيْلَةَ الْجِنِّ " مَعَكَ مَاءٌ " . قَالَ لاَ إِلاَّ نَبِيذًا فِي سَطِيحَةٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَهُورٌ صُبَّ عَلَىَّ " . قَالَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ بِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 386

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا یا رسولؐ اللہ! ہم سمندر میں سفر کرتے ہیں اور ہم (میٹھا) پانی بہت تھوڑا اپنے ساتھ اُٹھاتے ہیں۔ اگر ہم اُس سے وضو کر لیں تو ہم پیاسے رہیں گے، کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر لیا کریں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس کا پانی پاک ہے اور حلال ہے اس کا مرا ہوا۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ - هُوَ مِنْ آلِ ابْنِ الأَزْرَقِ - أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ - وَهُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ - حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی