کتاب 5: کتاب المساجد والجماعات
سنن ابن ماجہ
سنن ابن ماجہ 735
حضرت عمر بن خطابؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ، جس نے مسجد بنائی جس میں اللہ کے نام کا ذکر کیا جائے تو اللہ اُس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَعْفَرِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ جَمِيعًا عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ الْعَدَوِيِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يُذْكَرُ فِيهِ اسْمُ اللَّهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 736
حضرت عثمان بن عفانؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جس نے اللہ کے لئے مسجد بنائی، اللہ اُس کے لئے اُس جیسا جنت میں (گھر) بنائے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 737
حضرت علی بن ابی طالبؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے اپنے مال سے مسجد بنائی، اللہ اُس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ حَدَّثَنِي أَبُو الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا مِنْ مَالِهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 738
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو اللہ کے لئے مسجد بنائے خواہ بھٹ تیتر کے انڈے دینے کی جگہ کے برابر ہو یا اُس سے بھی چھوٹی، اللہ اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَشِيطٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ النَّوْفَلِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ أَوْ أَصْغَرَ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 739
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت برپا نہیں ہوگی یہاں تک کہ لوگ مسجدوں (کی تعمیر) میں ایک دوسرے پر فخر کرنے لگیں گے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 740
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ میرے بعد تم اپنی مسجدوں کو بلندو بالا بناؤ گے جس طرح یہود نے اپنی عبادت گاہوں کو بلند و بالا بنایا اور جس طرح عیسائیوں نے اپنے گرجوں کو بلند و بالا بنایا۔
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَجَلِيُّ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " أَرَاكُمْ سَتُشَرِّفُونَ مَسَاجِدَكُمْ بَعْدِي كَمَا شَرَّفَتِ الْيَهُودُ كَنَائِسَهَا وَكَمَا شَرَّفَتِ النَّصَارَى بِيَعَهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 741
حضرت عمر بن خطاب ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کسی قوم کے اعمال کبھی خراب نہیں ہوئے ، ہاں مگر اس نے اپنی مساجد کو زیب و زینت دی۔
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَا سَاءَ عَمَلُ قَوْمٍ قَطُّ إِلاَّ زَخْرَفُوا مَسَاجِدَهُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 742
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ مسجد نبوی ﷺ کی زمین بنو نجار کی تھی۔ اس میں کھجور کے درخت تھے اور مشرکوں کی قبریں تھیں۔ نبی ﷺ نے ان (بنی نجار) سے فرمایا تم مجھ سے اس جگہ کا سودا کر لو۔ انہوں نے کہا ہم اس کی کبھی بھی قیمت نہیں لیں گے۔ راوی نے بیان کیا کہ نبی ﷺ مسجد بنا رہے تھے اور وہ (صحابہؓ) آپؐ کو سامان پکڑاتے اور نبی ﷺ فرماتے: ’’حقیقی زندگی تو آخرت کی زندگی ہی ہے اے اللہ انصار اور مہاجرین کو بخش دے‘‘ راوی نے بیان کیا کہ نبی ﷺ مسجد (نبوی) کی تعمیر کرنے سے پہلے جہاں نماز کا وقت آتا وہاں نماز ادا فرما لیتے تھے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ الضُّبَعِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ مَوْضِعُ مَسْجِدِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لِبَنِي النَّجَّارِ وَكَانَ فِيهِ نَخْلٌ وَمَقَابِرُ لِلْمُشْرِكِينَ فَقَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " ثَامِنُونِي بِهِ " . قَالُوا لاَ نَأْخُذُ لَهُ ثَمَنًا أَبَدًا . قَالَ فَكَانَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَبْنِيهِ وَهُمْ يُنَاوِلُونَهُ وَالنَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " أَلاَ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الآخِرَةِ فَاغْفِرْ لِلأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ " . قَالَ وَكَانَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يُصَلِّي قَبْلَ أَنْ يَبْنِيَ الْمَسْجِدَ حَيْثُ أَدْرَكَتْهُ الصَّلاَةُ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 743
حضرت عثمان بن ابی العاصؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو ارشاد فرمایا کہ طائف کی مسجد اس جگہ بنائیں جہاں ان (طائف والوں) کا بت تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ الدَّلاَّلُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيَاضٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَمَرَهُ أَنْ يَجْعَلَ مَسْجِدَ الطَّائِفِ حَيْثُ كَانَ طَاغِيَتُهُمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 744
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ اُن سے ایسے باغات میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا، جہاں گندگی (یعنی کھاد) ڈالی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا جب ان (باغوں) کو کئی بار پانی دے دیا جائے تو تم ان میں نماز ادا کر لو اور آپؓ اس ارشاد کو نبی ﷺ سے مرفوع بیان کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَسُئِلَ عَنِ الْحِيطَانِ تُلْقَى فِيهَا الْعَذِرَاتُ فَقَالَ " إِذَا سُقِيَتْ مِرَارًا فَصَلُّوا فِيهَا " . يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 745
حضرت ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا زمین ساری کی ساری مسجد ہے ، سوائے مقبرہ اور غسل خانہ کے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " الأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلاَّ الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 746
حضرت ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے سات جگہوں پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے روڑی اور مذبح اور قبرستان اور چلتا راستہ اور غسل خانہ اور اونٹوں کا باڑہ اور کعبہ (کی چھت) پر۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ عَنْ زَيْدِ بْنِ جَبِيرَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنْ يُصَلَّى فِي سَبْعِ مَوَاطِنَ فِي الْمَزْبَلَةِ وَالْمَجْزَرَةِ وَالْمَقْبَرَةِ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ وَالْحَمَّامِ وَمَعَاطِنِ الإِبِلِ وَفَوْقَ الْكَعْبَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 747
حضرت عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سات جگہیں ایسی ہیں جن میں نماز جائز نہیں۔ بیت اللہ کی چھت اور قبرستان اور روڑی اور مذبح اور غسل اور اونٹوں کا باڑہ اور چلتا راستہ۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْحُسَيْنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " سَبْعُ مَوَاطِنَ لاَ تَجُوزُ فِيهَا الصَّلاَةُ ظَاهِرُ بَيْتِ اللَّهِ وَالْمَقْبَرَةُ وَالْمَزْبَلَةُ وَالْمَجْزَرَةُ وَالْحَمَّامُ وَعَطَنُ الإِبِلِ وَمَحَجَّةُ الطَّرِيقِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 748
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کچھ باتیں ایسی ہیں جو مسجد میں مناسب نہیں۔ اسے راہ گزر نہ بنایا جائے اور اس میں اسلحہ کی نمائش نہ کی جائے اور اس میں کمان نہ چلائی جائے اور اس میں تیر نہ پھیلائے جائیں اور اس میں سے کچا گوشت لے کر نہ گزرا جائے اور اس میں حد کی سزا نافذ نہ کی جائے اور اس میں کسی سے قصاص نہ لیا جائے اور نہ ہی اسے منڈی بنایا جائے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ جَبِيرَةَ الأَنْصَارِيُّ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " خِصَالٌ لاَ تَنْبَغِي فِي الْمَسْجِدِ لاَ يُتَّخَذُ طَرِيقًا وَلاَ يُشْهَرُ فِيهِ سِلاَحٌ وَلاَ يُنْبَضُ فِيهِ بِقَوْسٍ وَلاَ يُنْشَرُ فِيهِ نَبْلٌ وَلاَ يُمَرُّ فِيهِ بِلَحْمٍ نِيءٍ وَلاَ يُضْرَبُ فِيهِ حَدٌّ وَلاَ يُقْتَصُّ فِيهِ مِنْ أَحَدٍ وَلاَ يُتَّخَذُ سُوقًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 749
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مساجد میں خرید و فروخت اور شعر گوئی میں مقابلہ سے منع فرمایا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ عَنِ الْبَيْعِ وَالاِبْتِيَاعِ وَعَنْ تَنَاشُدِ الأَشْعَارِ فِي الْمَسَاجِدِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 750
حضرت واثلہ بن اَ سْقَع ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا بچا کر رکھو اپنی مسجدوں کو اپنے (ناسمجھ) بچوں سے، اپنے دیوانوں سے، اپنی خرید و فروخت سے، اپنے جھگڑوں سے، اپنی آوازیں بلند کرنے سے، اپنی حدود نافذ کرنے سے، تلواریں سونتنے سے اور ان کے دروازوں پر وضو کی جگہیں بناؤ اور اجتماعات کے موقعہ پر ان میں خوشبو جلایا کرو۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " جَنِّبُوا مَسَاجِدَكُمْ صِبْيَانَكُمْ وَمَجَانِينَكُمْ وَشِرَارَكُمْ وَبَيْعَكُمْ وَخُصُومَاتِكُمْ وَرَفْعَ أَصْوَاتِكُمْ وَإِقَامَةَ حُدُودِكُمْ وَسَلَّ سُيُوفِكُمْ وَاتَّخِذُوا عَلَى أَبْوَابِهَا الْمَطَاهِرَ وَجَمِّرُوهَا فِي الْجُمَعِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 751
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مسجد میں سو جایا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنَّا نَنَامُ فِي الْمَسْجِدِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 752
حضرت قیس بن طِخفہؓ جو اصحاب ِصُفَّہ میں سے تھے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں فرمایا چلو۔ پس ہم حضرت عائشہؓ کے گھر کی طرف چلے اور ہم نے کھایا اور پیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر تم چاہو تو یہاں سو جاؤ اور اگر چاہو تو مسجد چلے جاؤ۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا کہ ہم مسجد چلے جاتے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ يَعِيشَ بْنَ قَيْسِ بْنِ طِخْفَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " انْطَلِقُوا " . فَانْطَلَقْنَا إِلَى بَيْتِ عَائِشَةَ وَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنْ شِئْتُمْ نِمْتُمْ هَاهُنَا وَإِنْ شِئْتُمُ انْطَلَقْتُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ " . قَالَ فَقُلْنَا بَلْ نَنْطَلِقُ إِلَى الْمَسْجِدِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 753
حضرت ابو ذر غفاریؓ نے بیان کیا میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کون سی مسجد سب سے پہلے بنائی گئی؟ آپؐ نے فرمایا مسجد حرام۔ انہوں نے کہا پھر میں نے عرض کیا اس کے بعد کون سی مسجد؟ آپؐ نے فرمایا مسجد اقصیٰ۔ میں نے پوچھا دونوں کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ آپؐ نے فرمایا چالیس سال اور ساری زمین تیرے لئے جائے نماز ہے۔ پس جہاں تمہیں نماز کا وقت آئے نماز پڑھ لو۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلُ قَالَ " الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ " . قَالَ قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " ثُمَّ الْمَسْجِدُ الأَقْصَى " . قُلْتُ كَمْ بَيْنَهُمَا قَالَ " أَرْبَعُونَ عَامًا ثُمَّ الأَرْضُ لَكَ مُصَلًّى فَصَلِّ حَيْثُ مَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلاَةُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 754
حضرت محمودؓ بن ربیع انصاری _اور ان کو رسول اللہ ﷺ کا ایک کلی کرنا یاد تھا جو آپؐ نے ان کے کنویں سے ایک ڈول (پانی سے، لے کر) کی تھی_ حضرت عتبان بن مالک سالمی ؓ سے روایت کرتے ہیں جو اپنی قوم بنی سالم کے امام تھے وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بدر میں حاضر تھے۔ انہوں نے کہا میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا یا رسول ؐ اللہ! میری نظر کچھ کمزور ہو گئی ہے، سیلاب آتا ہے، میرے اور میری قوم کی مسجد کے درمیان حائل ہو جاتا ہے، اسے پار کرنا مجھ پر مشکل ہوتا ہے۔ حضورؐ! اگر آپؐ مناسب خیال فرمائیں تو میرے گھر تشریف لائیں اور میرے گھر میں کسی جگہ نماز پڑھیں۔ میں اُسے جائے نماز بنا لوں تو ایسا کیجئے۔ حضور ﷺ نے فرمایا مَیں ایسا ہی کروں گا۔ دوسرے دن رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکر ؓ جب دن خوب چڑھ آیا تشریف لائے اور اندر آنے کی اجازت چاہی۔ میں نے آپؐ کو اجازت دی۔ آپ ؐ بیٹھے نہیں بلکہ یہ پوچھا تم کہاں چاہتے ہو کہ تمہارے گھر میں نماز پڑھوں؟ میں نے اُس جگہ کی طرف اشارہ کیا جہاں میں نماز پڑھنا پسند کرتا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نماز کے لئے کھڑے ہوئے اور ہم نے آپؐ کے پیچھے صفیں بنا لیں۔ آپؐ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں۔ پھر میں نے آپ ؐ کو خزیرہ کھانے کے لئے روک لیا جو آپؐ (اور اُن سب) کے لئے بنایا جا رہا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيِّ - وَكَانَ قَدْ عَقَلَ مَجَّةً مَجَّهَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مِنْ دَلْوٍ فِي بِئْرٍ لَهُمْ - عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ السَّالِمِيِّ - وَكَانَ إِمَامَ قَوْمِهِ بَنِي سَالِمٍ وَكَانَ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ - قَالَ جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ أَنْكَرْتُ مِنْ بَصَرِي وَإِنَّ السَّيْلَ يَأْتِينِي فَيَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ مَسْجِدِ قَوْمِي وَيَشُقُّ عَلَىَّ اجْتِيَازُهُ فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَأْتِيَنِي فَتُصَلِّيَ فِي بَيْتِي مَكَانًا أَتَّخِذُهُ مُصَلًّى فَافْعَلْ . قَالَ " أَفْعَلُ " . فَغَدَا عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَأَبُو بَكْرٍ بَعْدَ مَا اشْتَدَّ النَّهَارُ وَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنْتُ لَهُ وَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى قَالَ " أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ لَكَ مِنْ بَيْتِكَ " . فَأَشَرْتُ لَهُ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي أُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ فِيهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَصَفَفْنَا خَلْفَهُ فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ احْتَبَسْتُهُ عَلَى خَزِيرَةٍ تُصْنَعُ لَهُمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
آگے