کتاب 5: کتاب المساجد والجماعات

سنن ابن ماجہ, حصہ 2

سنن ابن ماجہ 755

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انصارؓ کے ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیغام بھیجا کہ تشریف لائیے اور میرے گھر میں نماز کے لئے جگہ معین کر دیجئے۔ میں اس میں نماز پڑھا کروں گا۔ یہ واقعہ ان کے نابینا ہونے کے بعد کا ہے۔ آپؐ تشریف لائے اور آپؐ نے ایسا ہی کیا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ الْمُقْرِي حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ أَرْسَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنْ تَعَالَ فَخُطَّ لِي مَسْجِدًا فِي دَارِي أُصَلِّي فِيهِ وَذَلِكَ بَعْدَ مَا عَمِيَ فَجَاءَ فَفَعَلَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 756

حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ میرے ایک چچا نے رسول اللہ ﷺ کے لئے کھانا تیار کیا اور انہوں نے نبی ﷺ سے درخواست کی کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ آپؐ میرے گھر کھانا کھائیں اور اس میں نماز پڑھیں۔ آپؐ اُن کے ہاں تشریف لائے اور گھر میں ان چٹائیوں میں سے ایک چٹائی تھی تو آپؐ نے اس کے ایک کونے کے بارے میں ارشاد فرمایا تو اس کو جھاڑا گیا اور اس پر پانی چھڑکا گیا۔ آپؐ نے اس پر نماز پڑھی اور ہم نے آپؐ کے ساتھ نماز پڑھی۔ ابو عبد اللہ بن ماجہ نے کہا ’’فحل‘‘ اُس چٹائی کو کہا جاتا ہے جو (پرانی ہونے کی وجہ سے) سیاہ ہوگئی ہو۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الْجَارُودِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَنَعَ بَعْضُ عُمُومَتِي لِلنَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ طَعَامًا فَقَالَ لِلنَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَأْكُلَ فِي بَيْتِي وَتُصَلِّيَ فِيهِ . قَالَ فَأَتَاهُ وَفِي الْبَيْتِ فَحْلٌ مِنْ هَذِهِ الْفُحُولِ فَأَمَرَ بِنَاحِيَةٍ مِنْهُ فَكُنِسَ وَرُشَّ فَصَلَّى وَصَلَّيْنَا مَعَهُ . قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ مَاجَهْ الْفَحْلُ هُوَ الْحَصِيرُ الَّذِي قَدِ اسْوَدَّ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 757

حضرت ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے مسجد سے کسی تکلیف دہ چیز کو نکالا اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي الْجَوْنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الْمَدَنِيُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ أَخْرَجَ أَذًى مِنَ الْمَسْجِدِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 758

حضرت عائشہ ؓ بیان فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ گھروں میں مساجد بنائی جائیں اور یہ کہ اُن کو پاک صاف اور خوشبودار رکھا جائے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ وَأَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ قَالاَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ أَنْبَأَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَمَرَ بِالْمَسَاجِدِ أَنْ تُبْنَى فِي الدُّورِ وَأَنْ تُطَهَّرَ وَتُطَيَّبَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 759

حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا گھروں میں مسجدیں بنائی جائیں اور اُن کو پاک صاف اور خوشبودار کیا جائے۔

حَدَّثَنَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنْ تُتَّخَذَ الْمَسَاجِدُ فِي الدُّورِ وَأَنْ تُطَهَّرَ وَتُطَيَّبَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 760

حضرت ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ مساجد میں سب سے پہلے جس نے چراغ جلایا وہ حضرت تمیم داریؓ تھے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ إِيَاسٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أَوَّلُ مَنْ أَسْرَجَ فِي الْمَسَاجِدِ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 761

حضرت ابوہریرہ ؓ اور حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے ان دونوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد کی دیوار پر بلغم دیکھی۔ آپؐ نے ایک کنکر اٹھایا اور اس کو کھرچ دیا۔ پھر فرمایا جب تم میں سے کوئی تھوکے تو وہ اپنے سامنے نہ تھوکے اور نہ دائیں طرف تھوکے، بلکہ اپنی بائیں طرف تھوکے یا اپنے بائیں پیر کے نیچے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ أَبُو مَرْوَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ رَأَى نُخَامَةً فِي جِدَارِ الْمَسْجِدِ فَتَنَاوَلَ حَصَاةً فَحَكَّهَا ثُمَّ قَالَ " إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَخَّمَنَّ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَبْزُقْ عَنْ شِمَالِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 762

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مسجد میں سامنے کے رُخ تھوک دیکھا۔ آپؐ شدید ناراض ہوئے یہاں تک کہ آپؐ کا چہرہ سرخ ہوگیا۔ انصارؓ میں سے ایک عورت آپؐ کے پاس آئی، اُس نے اُس کو رگڑا اور اس کی جگہ خوشبو لگا دی۔ آپؐ نے فرمایا یہ کیا ہی اچھا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَغَضِبَ حَتَّى احْمَرَّ وَجْهُهُ فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَحَكَّتْهَا وَجَعَلَتْ مَكَانَهَا خَلُوقًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَا أَحْسَنَ هَذَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 763

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد میں سامنے کے رُخ تھوک دیکھا اور آپؐ لوگوں کے سامنے نماز پڑھ رہے تھے ، آپؐ نے اُس کو رگڑ کر صاف کر دیا اور جب آپؐ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا یقینا تم میں سے اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو اللہ اُس کے سامنے ہوتا ہے ، پس تم میں سے کوئی بھی نماز میں اپنے سامنے ہرگز نہ تھوکے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ وَهُوَ يُصَلِّي بَيْنَ يَدَىِ النَّاسِ فَحَتَّهَا ثُمَّ قَالَ حِينَ انْصَرَفَ مِنَ الصَّلاَةِ " إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا كَانَ فِي الصَّلاَةِ كَانَ اللَّهُ قِبَلَ وَجْهِهِ فَلاَ يَتَنَخَّمَنَّ أَحَدُكُمْ قِبَلَ وَجْهِهِ فِي الصَّلاَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 764

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مسجد میں سامنے کے رُخ تھوک رگڑ کر صاف کردیا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ حَكَّ بُزَاقًا فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 765

سلیمان بن بُرَیدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی تو ایک آدمی نے کہا کس نے سرخ اونٹ کے بارہ میں اعلان کیا تھا؟ نبی ﷺ نے فرمایا تجھے وہ نہ ملے۔ یقینا مساجد تو صرف اس (مقصد) کے لئے بنائی گئی ہیں جس کے لئے بنائی گئی ہیں۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبِي سِنَانٍ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ رَجُلٌ مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الأَحْمَرِ فَقَالَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ وَجَدْتَهُ إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 766

عمرو بن شعیب نے اپنے والد سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد میں گمشدہ چیز کے بارہ میں اعلان کرنے سے منع کیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نَهَى عَنْ إِنْشَادِ الضَّالَّةِ فِي الْمَسْجِدِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 767

حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے جو مسجد میں کسی آدمی کو گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنے، تو چاہئے کہ وہ کہے، اللہ (یہ) تجھے واپس نہ کرے کیونکہ مساجد اس غرض کے لئے نہیں بنائی گئیں۔

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَسَدِيِّ أَبِي الأَسْوَدِ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " مَنْ سَمِعَ رَجُلاً يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَقُلْ لاَ رَدَّ اللَّهُ عَلَيْكَ فَإِنَّ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُبْنَ لِهَذَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 768

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر تمہیں بکریوں کے رہنے کی جگہوں اور اونٹوں کے باڑوں کے علاوہ جگہ نہ ملے تو بکریوں کے بیٹھنے کی جگہ میں نماز پڑھ لیا کرو، اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھا کرو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنْ لَمْ تَجِدُوا إِلاَّ مَرَابِضَ الْغَنَمِ وَأَعْطَانَ الإِبِلِ فَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلاَ تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 769

حضرت عبداللہ بن مُغَفَّل مُزَنِیؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کرو، اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھو کیونکہ وہ شیاطین سے پیدا کئے گئے ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلاَ تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّيَاطِينِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 770

عبدالملک بن ربیع بن سبرہ بن معبد جہنی سے روایت ہے کہ میرے والد نے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھی جائے اور بکریوں کے رہنے کی جگہ میں پڑھی جا سکتی ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ رَبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيُّ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " لاَ يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ وَيُصَلَّى فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 771

عبداللہ بن حسن اپنی ماں سے اور وہ حضرت فاطمہؓ بنتِ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتی ہیں۔ انہوں نے فرمایا جب رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوتے یہ کہتے اللہ کے نام کے ساتھ، سلام ہو اللہ کے رسول پر، اے اللہ! میرے گناہوں کو بخش دے اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب مسجد سے باہر تشریف لاتے تو کہتے، اللہ کے نام کے ساتھ، اور سلام ہو اللہ کے رسول پر۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَقُولُ " بِسْمِ اللَّهِ وَالسَّلاَمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ " . وَإِذَا خَرَجَ قَالَ " بِسْمِ اللَّهِ وَالسَّلاَمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 772

حضرت ابو حمید ساعدیؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو وہ نبی ﷺ پر سلام بھیجے۔ پھر کہے اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب وہ باہر نکلے تو کہے اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ الأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ ثُمَّ لْيَقُلِ اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ . وَإِذَا خَرَجَ فَلْيَقُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 773

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو وہ نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ کہے اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب مسجد سے نکلے تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ کہے اے اللہ! مجھے دھتکارے ہوئے شیطان سے بچا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَلْيَقُلِ اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَإِذَا خَرَجَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ وَلْيَقُلِ اللَّهُمَّ اعْصِمْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 774

حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر وہ مسجد آئے اور اُس کو نماز کے علاوہ کوئی چیز نہ لائے اور وہ صرف نماز کا ارادہ رکھتا ہو، وہ ایک قدم بھی نہیں اٹھاتا مگر اللہ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے اور اُس کی وجہ سے اس کا ایک گناہ گرا دیتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے اور وہ جب مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو وہ نماز میں ہی ہوتا ہے جب تک نماز (کا انتظار) اس کو روکے رکھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ لاَ يَنْهَزُهُ إِلاَّ الصَّلاَةُ لاَ يُرِيدُ إِلاَّ الصَّلاَةَ لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلاَّ رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ كَانَ فِي صَلاَةٍ مَا كَانَتِ الصَّلاَةُ تَحْبِسُهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی