کتاب 5: کتاب المساجد والجماعات

سنن ابن ماجہ, حصہ 4

سنن ابن ماجہ 795

حضرت اُسَامہ بن زیدؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لوگ باجماعت نماز ترک کرنے سے باز آجائیں یا میں اُن کے گھروں کو جلا دوں گا۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْهُذَلِيُّ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الزِّبْرِقَانِ بْنِ عَمْرٍو الضَّمْرِيِّ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لَيَنْتَهِيَنَّ رِجَالٌ عَنْ تَرْكِ الْجَمَاعَةِ أَوْ لأُحَرِّقَنَّ بُيُوتَهُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 796

حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر لوگ جانتے جو نماز عشاء اور نماز فجر میں (اجر) ہے تو وہ ضرور ان دونوں میں آتے خواہ گھٹنوں کے بل۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي صَلاَةِ الْعِشَاءِ وَصَلاَةِ الْفَجْرِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 797

حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا منافقین پر سب سے بوجھل عشاء کی نماز اور فجر کی نماز ہے۔ اگر وہ جان لیں کہ ان دونوں میں کیا (ثواب) ہے تو وہ ان میں ضرور آتے خواہ گھٹنوں کے بل۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَنْبَأَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنَّ أَثْقَلَ الصَّلاَةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ صَلاَةُ الْعِشَاءِ وَصَلاَةُ الْفَجْرِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 798

حضرت عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے جس نے مسجد میں باجماعت چالیس راتیں نماز پڑھی اور اُس کی عشاء کی نماز کی پہلی رکعت رہ نہیں جاتی اللہ اُس کے لئے اس کی وجہ سے آگ سے آزادی لکھ دیتا ہے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ " مَنْ صَلَّى فِي مَسْجِدٍ جَمَاعَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً لاَ تَفُوتُهُ الرَّكْعَةُ الأُولَى مِنْ صَلاَةِ الْعِشَاءِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا عِتْقًا مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 799

حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے جب کوئی مسجد میں داخل ہو ، وہ نماز میں ہی ہوتا ہے جب تک کہ اُسے نماز (کا انتظار) روکے رکھتا ہے اور فرشتے تم میں سے ہر ایک کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں جب تک وہ اُس جگہ بیٹھا رہتا ہے جہاں اُس نے نماز پڑھی۔ وہ کہتے ہیں اے اللہ! اُسے بخش دے ، اے اللہ! اُس پر رحم کر، اے اللہ! اُس کی طرف رجوع برحمت ہو ، یہ دعا اس وقت تک جاری رہتی ہے جب تک اس کے لئے کوئی نئی صورت حال پیدا نہ ہو جائے جب تک وہ اس (جگہ) میں کسی کو تکلیف نہ دے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ كَانَ فِي صَلاَةٍ مَا كَانَتِ الصَّلاَةُ تَحْبِسُهُ وَالْمَلاَئِكَةُ يُصَلُّونَ عَلَى أَحَدِكُمْ مَادَامَ فِي مَجْلِسِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ يَقُولُونَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 800

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کسی مسلمان مرد نے مساجد کو اپنا گھر نماز اور ذکر الٰہی کے لئے نہیں بنایا مگر اللہ اس سے خوش ہوتا ہے جیسے وہ لوگ جن کا کوئی غائب ہوگیا ہو اور وہ اُن کے پاس آجائے، تو وہ خوش ہوتے ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَا تَوَطَّنَ رَجُلٌ مُسْلِمٌ الْمَسَاجِدَ لِلصَّلاَةِ وَالذِّكْرِ إِلاَّ تَبَشْبَشَ اللَّهُ لَهُ كَمَا يَتَبَشْبَشُ أَهْلُ الْغَائِبِ بِغَائِبِهِمْ إِذَا قَدِمَ عَلَيْهِمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 801

حضرت عبد اللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی اور اس کے بعد جس نے واپس جانا تھا وہ واپس چلا گیا اور جس نے پیچھے رہنا تھا وہ پیچھے رہا۔ رسول اللہ ﷺ تیز قدم اُٹھاتے ہوئے تشریف لائے۔ آپؐ تیز تیز سانس لے رہے تھے۔ آپؐ نے اپنے دونوں گھٹنوں سے کپڑا ہٹایا ہوا تھا اور فرمایا خوش ہو جاؤ، یہ تمہارا رب ہے، اس نے آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھول دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہاری وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے اور فرماتا ہے میرے بندوں کو دیکھو، انہوں نے ایک فرض ادا کر لیا اور وہ دوسرے کا انتظار کر رہے ہیں۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ الْمَغْرِبَ فَرَجَعَ مَنْ رَجَعَ وَعَقَّبَ مَنْ عَقَّبَ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مُسْرِعًا قَدْ حَفَزَهُ النَّفَسُ و قَدْ حَسَرَ عَنْ رُكْبَتَيْهِ فَقَالَ " أَبْشِرُوا هَذَا رَبُّكُمْ قَدْ فَتَحَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ السَّمَاءِ يُبَاهِي بِكُمُ الْمَلاَئِكَةَ يَقُولُ انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي قَدْ قَضَوْا فَرِيضَةً وَهُمْ يَنْتَظِرُونَ أُخْرَى " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 802

حضرت ابو سعید ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم کسی آدمی کو دیکھو کہ وہ مساجد میں آنے کا عادی ہے تو اُس کے ایمان کی گواہی دو اللہ تعالیٰ نے کہا ہے إِنَّمَا یَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّہِ مَنْ آمَنَ بِاللَّہِ (ترجمہ) اللہ کی مساجد کو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر ایمان لائے الخ۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ دَرَّاجٍ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ يَعْتَادُ الْمَسَاجِدَ فَاشْهَدُوا لَهُ بِالإِيمَانِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ} الآيَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

آج 10 میں سے 10 باقی