کتاب 5: کتاب المساجد والجماعات
سنن ابن ماجہ, حصہ 3
سنن ابن ماجہ 775
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب نماز کے لئے اقامت ہو جائے تو تم نماز کے لئے دوڑتے ہوئے نہ آؤ، بلکہ چل کر آؤ اور تم پر سکینت لازم ہے۔ پھر جس قدر پالو وہ نماز پڑھ لو، جو تم سے رہ جائے اُسے مکمل کر لو۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَلاَ تَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ وَأْتُوهَا تَمْشُونَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 776
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں ، جس سے اللہ گناہ معاف کرتا اور نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کیوں نہیں یا رسول ؐ اللہ! فرمایا جی نہ چاہنے کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا، مساجد کی طرف کثرت سے قدم اٹھانا اور نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " أَلاَ أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَزِيدُ بِهِ فِي الْحَسَنَاتِ " . قَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عِنْدَ الْمَكَارِهِ وَكَثْرَةُ الْخُطَى إِلَى الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارُ الصَّلاَةِ بَعْدَ الصَّلاَةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 777
حضرت عبد اللہؓ نے بیان کیا جسے یہ بات خوش کرے کہ کل اللہ کو مسلمان ہونے کی حالت میں ملے ، تو اُسے ان پانچ نمازوں کی حفاظت کرنی چاہئے ، جہاں اُن کے لئے اذان دی جاتی ہے۔ کیونکہ وہ ہدایت کے طریق ہیں۔ یقینا اللہ نے تمہارے نبی ﷺ کے لئے ہدایت کے طریق متعین فرما دئیے ہیں میری زندگی کی قسم ! اگر تم میں سے ہر ایک اپنے گھر میں نماز پڑھنے لگے تو تم اپنے نبیؐ کی سنت کو ترک کر دو گے اور اگر تم اپنے نبیؐ کی سنت کو ترک کر دو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے۔ میں اپنے لوگوں کو دیکھتا تھا نماز باجماعت سے معروف منافق کے سوا کوئی اس سے پیچھے نہیں رہتا تھا۔ میں نے ایک آدمی کو دیکھا جو دو آدمیوں کے سہارے لایا جا رہا ہے یہاں تک کہ نماز کی صف میں شامل ہو جاتا اور جو آدمی وضو کرے اور اچھی طرح سے وضو کرے اور مسجد کا ارادہ کرے اور اس میں نماز پڑھے تو وہ جو قدم بھی اٹھائے گا، اللہ اس کی وجہ سے اس کا درجہ بلند کر دے گا اور اس کے ذریعہ اس کا ایک گناہ معاف کر دے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللَّهَ غَدًا مُسْلِمًا فَلْيُحَافِظْ عَلَى هَؤُلاَءِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ فَإِنَّهُنَّ مِنْ سُنَنِ الْهُدَى وَإِنَّ اللَّهَ شَرَعَ لِنَبِيِّكُمْ ـ صلى الله عليه وسلم ـ سُنَنَ الْهُدَى وَلَعَمْرِي لَوْ أَنَّ كُلَّكُمْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ لَتَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ وَلَوْ تَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ لَضَلَلْتُمْ وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا إِلاَّ مُنَافِقٌ مَعْلُومُ النِّفَاقِ وَلَقَدْ رَأَيْتُ الرَّجُلَ يُهَادَى بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ حَتَّى يَدْخُلَ فِي الصَّفِّ وَمَا مِنْ رَجُلٍ يَتَطَهَّرُ فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ فَيَعْمِدُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَيُصَلِّي فِيهِ فَمَا يَخْطُو خَطْوَةً إِلاَّ رَفَعَ اللَّهُ لَهُ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 778
حضرت ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو اپنے گھر سے نماز کے لئے نکلے اور یہ کہے اَے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں اُس حق کی بنا پر جو مانگنے والوں کا تجھ پر ہے اور میں تجھ سے مانگتا ہوں ، اُس حق کی وجہ سے جو میرے اس چلنے کا ہے ، میں ہر گز تکبر اور غرور اور دکھاوے اور شہرت کی غرض سے باہر نہیں نکلا۔ میں نکلا ہوں ، تیری ناراضگی سے بچنے کے لئے ، تیری خوشنودی کے حصول کیلئے ، میں تجھ سے مانگتا ہوں کہ تو مجھے آگ کے عذاب سے بچا اور میرے گناہ مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخشتا۔ (جو یہ دعا مانگتا ہے) اللہ اس کی طرف اپنا رُخ کرے گا اور اس کے لئے ستّر ہزار فرشتے استغفار کریں گے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُوَفَّقِ أَبُو الْجَهْمِ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى الصَّلاَةِ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِحَقِّ السَّائِلِينَ عَلَيْكَ وَأَسْأَلُكَ بِحَقِّ مَمْشَاىَ هَذَا فَإِنِّي لَمْ أَخْرُجْ أَشَرًا وَلاَ بَطَرًا وَلاَ رِيَاءً وَلاَ سُمْعَةً وَخَرَجْتُ اتِّقَاءَ سُخْطِكَ وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ فَأَسْأَلُكَ أَنْ تُعِيذَنِي مِنَ النَّارِ وَأَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي إِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ - أَقْبَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 779
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اندھیروں میں مسجدوں کی طرف چلنے والے، یہی وہ لوگ ہیں، جو اللہ کی رحمت میں غوطے لگانے والے ہیں۔
حَدَّثَنَا رَاشِدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ رَاشِدٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَافِعٍ عَنْ سُمَىٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " الْمَشَّاءُونَ إِلَى الْمَسَاجِدِ فِي الظُّلَمِ أُولَئِكَ الْخَوَّاضُونَ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 780
حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اندھیروں میں چل کر (مساجد میں) آنے والوں کو قیامت کے دن نورِ تام کی بشارت ہو۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَلَبِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الشِّيرَازِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لِيَبْشَرِ الْمَشَّاءُونَ فِي الظُّلَمِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِنُورٍ تَامٍّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 781
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اندھیروں میں مساجد کی طرف چل کر آنے والوں کو قیامت کے دن نورِ تام کی بشارت دو۔
حَدَّثَنَا مَجْزَأَةُ بْنُ سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدٍ مَوْلَى ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الصَّائِغُ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي الظُّلَمِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 782
حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مسجد سے دور (چل کر آنے) والا اور اس سے بھی دور (چل کر آنے) والا اجر کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " الأَبْعَدُ فَالأَبْعَدُ مِنَ الْمَسْجِدِ أَعْظَمُ أَجْرًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 783
حضرت اُبی بن کعبؓ نے بیان کیا کہ انصارؓ میں سے ایک شخص جس کا گھر مدینہ میں سب سے دُور تھا۔ اس کی کوئی نماز بھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ادا کرنے سے نہیں رہتی تھی۔ مجھے اس کی حالت دیکھ کر دُکھ ہوا اور میں نے کہا اے فلاں! اگر تو ایک گدھا خرید لے جو تجھے تپش سے بچائے اور تجھے (پتھروں کی) ٹھوکر سے بچائے رکھے۔ وہ تجھے زمین کے کیڑوں مکوڑوں سے بچائے۔ اس آدمی نے جواب دیا خدا کی قسم مجھے تو یہ پسند نہیں کہ میرا گھر محمد ﷺ کے گھر کے قریب ہو۔ انہوں نے کہا مجھ پر یہ بات بہت گِراں گذری۔ یہاں تک کہ میں نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے اس کا ذکر کیا اور حضورؐ نے اسے بلایا اور اس سے پوچھا۔ اس نے وہی بات کہی اور یہ بھی کہا کہ وہ قدموں کے نشانوں پر ثواب کی امید کرتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تیرے لئے وہی ہے جس کی تو نے نیت کی۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ بَيْتُهُ أَقْصَى بَيْتٍ بِالْمَدِينَةِ وَكَانَ لاَ تُخْطِئُهُ الصَّلاَةُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ . قَالَ فَتَوَجَّعْتُ لَهُ فَقُلْتُ يَا فُلاَنُ لَوْ أَنَّكَ اشْتَرَيْتَ حِمَارًا يَقِيكَ الرَّمَضَ وَيَرْفَعُكَ مِنَ الْوَقَعِ وَيَقِيكَ هَوَامَّ الأَرْضِ . فَقَالَ وَاللَّهِ مَا أُحِبُّ أَنَّ بَيْتِي بِطُنُبِ بَيْتِ مُحَمَّدٍ ـ صلى الله عليه وسلم ـ . قَالَ فَحَمَلْتُ بِهِ حِمْلاً حَتَّى أَتَيْتُ بَيْتَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَدَعَاهُ فَسَأَلَهُ فَذَكَرَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ وَذَكَرَ أَنَّهُ يَرْجُو فِي أَثَرِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنَّ لَكَ مَا احْتَسَبْتَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 784
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا قبیلہ بنو سلمہ نے گھروں سے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا۔ نبی ﷺ نے ناپسند کیا کہ وہ مدینہ کو غیر محفوظ کر دیں۔ آپؐ نے فرمایا اَے بنو سلمہ ! کیا تم اپنے قدموں کے نشانات پر ثواب کی امید نہیں رکھتے۔ پس وہ ٹھہرے رہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَرَادَتْ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَتَحَوَّلُوا مِنْ دِيَارِهِمْ إِلَى قُرْبِ الْمَسْجِدِ فَكَرِهَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنْ يُعْرُوا الْمَدِينَةَ فَقَالَ " يَا بَنِي سَلِمَةَ أَلاَ تَحْتَسِبُونَ آثَارَكُمْ " . فَأَقَامُوا .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 785
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ (کچھ) انصارؓ کے گھر مسجد سے دُور تھے۔ انہوں نے قریب آنا چاہا تو یہ آیت نازل ہوئی وَنَکْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَآثَارَھُمْ (ترجمہ) اور ہم لکھ لیتے ہیں اُسے جو وہ آگے بھیجتے ہیں اور اُن کے قدموں کے نشانات کو۔ راوی نے کہا پھر وہ ٹکے رہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَتِ الأَنْصَارُ بَعِيدَةً مَنَازِلُهُمْ مِنَ الْمَسْجِدِ فَأَرَادُوا أَنْ يَقْتَرِبُوا فَنَزَلَتْ {وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ} قَالَ فَثَبَتُوا .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 786
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آدمی کی باجماعت نماز ثواب میں اُس کی گھر میں اور بازار میں نماز سے بیس سے کچھ اوپر درجہ رکھتی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " صَلاَةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلاَتِهِ فِي بَيْتِهِ وَصَلاَتِهِ فِي سُوقِهِ بِضْعًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 787
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نماز باجماعت کی فضیلت تم میں سے کسی کے اکیلے نماز پڑھنے سے پچیس حصّے زیادہ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " فَضْلُ الْجَمَاعَةِ عَلَى صَلاَةِ أَحَدِكُمْ وَحْدَهُ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ جُزْءًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 788
حضرت ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا آدمی کی باجماعت نماز اُس کی اس نماز سے پچیس گنا زیادہ ہے جو اس کے اپنے گھر میں ہو۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِلاَلِ بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " صَلاَةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلاَتِهِ فِي بَيْتِهِ خَمْسًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 789
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آدمی کی باجماعت نماز اُس کی اکیلے کی نماز سے ستائیس درجے افضل ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ رُسْتَهْ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " صَلاَةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَفْضُلُ عَلَى صَلاَةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 790
حضرت أُبَی بن کَعبؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آدمی کی باجماعت نماز اُس کی اکیلے کی نماز سے ستائیس درجے زیادہ ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " صَلاَةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلاَةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ أَرْبَعًا وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 791
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں نے سوچا کہ نماز کا حکم دوں اور نماز کے لئے اقامت کہی جائے پھر میں کسی آدمی کو کہوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور میں کچھ لوگوں کو ساتھ لے کر جاؤں جن کے پاس ایندھن کے گٹھے ہوں، ایسے لوگوں کی طرف (جاؤں) جو نماز میں حاضر نہیں ہوتے اور اُن ہی پر اُن کے گھروں کو آگ سے جلا دوں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلاَةِ فَتُقَامَ ثُمَّ آمُرَ رَجُلاً فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ ثُمَّ أَنْطَلِقَ بِرِجَالٍ مَعَهُمْ حُزَمٌ مِنْ حَطَبٍ إِلَى قَوْمٍ لاَ يَشْهَدُونَ الصَّلاَةَ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ بِالنَّارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 792
حضرت ابن اُم مکتومؓ نے بیان کیا کہ میں نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ میں بڑی عمر کا کمزور بینائی والا ہوں اور میرا گھر دور ہے اور میرے پاس کوئی ایسا رستہ بتانے والا بھی نہیں ہے جو میرے لئے مناسب ہو، کیا آپؐ (میرے لئے گھر میں نماز پڑھنے کی) رخصت پاتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا کیا تُم اذان سنتے ہو؟ میں نے کہا ہاں۔ فرمایا میں تمہارے لئے کوئی رخصت نہیں پاتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ قَالَ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِنِّي كَبِيرٌ ضَرِيرٌ شَاسِعُ الدَّارِ وَلَيْسَ لِي قَائِدٌ يُلاَوِمُنِي فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ رُخْصَةٍ قَالَ " هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " مَا أَجِدُ لَكَ رُخْصَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 793
حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے اذان سنی اور اس کی طرف نہیں آیا۔ اس کی نماز نہیں ہے سوائے کسی عذر کی وجہ سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ الْوَاسِطِيُّ أَنْبَأَنَا هُشَيْمٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يَأْتِهِ فَلاَ صَلاَةَ لَهُ إِلاَّ مِنْ عُذْرٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 794
حکم بن میناء نے بیان کیا کہ حضرت ابن عباسؓ اور حضرت ابن عمرؓ نے مجھے بتایا انہوں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جبکہ آپؐ منبر پر تھے: لوگ نماز باجماعت ترک کرنے سے باز آجائیں ورنہ اللہ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا۔ پھر وہ یقینا غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مِينَاءَ أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ وَابْنُ عُمَرَ أَنَّهُمَا سَمِعَا النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ عَلَى أَعْوَادِهِ " لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمُ الْجَمَاعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے