سب آجاؤ اور قلمیں طیار کرو، میری مانند لکھو یا مجھے چھوڑو'...
اِعجاز احمدی, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
وَقَدْ جَاءَ فِي الْقُرْآنِ ذِكْرُ فَضَائِلِي وَذِكْرُ ظُهُورِي عِنْدَ فِتَنِ تُثَوَّرُ
اور میرے فضائل کا ذکر قرآن میں موجود ہے۔ اور میرے ظہور کا ذکر بھی پُر آشوب زمانہ میں ہونا لکھا ہے
وَمَا أَنَا إِلَّا مُرْسَلٌ عِنْدَ فِتْنَةٍ فَرُدّ قَضَاءَ اللَّهِ إِنْ كُنْتَ تَقْدِرُ
اور میں خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں ۔ پس خدا کے حکم کو تو بدل دے اگر تجھے قدرت ہے
تَخَيَّرَنِي الرَّحْمَانُ مِنْ بَيْنِ خَلْقِهِ لَهُ الْحُكْمُ يَقْضِي مَا يَشَاءُ وَيَأْمُرُ
خدا نے مجھے اپنی مخلوقات میں سے چن لیا ہے۔ حکم اسی کا حکم ہے جو چاہے کرے
وَ وَاللَّهِ مَا أَفْرِى وَإِنِّي لَصَادِقٌ وَإِنَّ سَنَا صِدْقِي يَلُوحُ وَ يَبْهَرُ
اور بخدا میں مفتری نہیں۔ میں سچا ہوں ۔ اور میری سچائی کی روشنی چمک رہی ہے
تَرَاءَتْ لَنَا كَالشَّمْسِ صَفْوَةُ اَمْرِنَا وَ اَرْوَتْ حَدَائِقَنَاعُيُونُ تُنَفِّرُ
آفتاب کی طرح ہمارے امر کی صفائی ظاہر ہوگئی۔ اور ہمارے باغوں کو ان چشموں نے سیراب کیا جو تر و تازہ کر دیتے ہیں
تَكَدَّرَ مَاءُ السَّابِقِينَ وَعَيْنُنَا إِلى أَخِرِ الأَيَّامِ لَا تَتَكَدَّرُ
دوسروں کے پانی جو امت میں سے تھے خشک ہو گئے مگر ہمارا چشمہ آخری دنوں تک کبھی خشک نہیں ہوگا
إِذَا مَا غَضِبُنَا يَغْضَبُ اللهُ صَائِلًا عَلَى مُعْتَدٍ يُؤْذِى وَ بِالسُّوءِ يَجْهَرُ
جب ہم غضبناک ہوں تو خدا اس شخص پر غضب کرتا ہے ۔ جو حد سے بڑھ جاتا ہے اور کھلی کھلی بدی پر آمادہ ہوتا ہے
وَيَأْتِي زَمَانٌ كَاسِرٌ كُلَّ ظَالِمٍ وَهَلْ يُهْلَكَنَّ الْيَوْمَ إِلَّا الْمُدَمَّرُ
اور وہ زمانہ آ رہا ہے کہ ہر یک ظالم کو توڑے گا اور کوئی ہلاک نہ ہو گا مگر وہی جو پہلے سے ہلاک ہو چکا
وَ إِنِّي لَشَرُّ النَّاسِ إِنْ لَّمْ يَكُن لَّهُمْ جَزَاءَ اِهَانَتِهِمْ صَغَارٌ يُصَغْرُ
اور میں بدتر انسانوں کا ہوں گا۔ اگر اہانت کرنے والے اپنی اہانت نہیں دیکھیں گے
﴿٥٩﴾ وَ وَاللَّهِ إِنِّي مَا ادَّعَيْتُ تَعَلَّيًا وَابْغِي حَيَاةً مَّا يَلِيُّهَا التَّكَبُّرُ
اور بخدا! میں نے تعلی کی راہ سے دعوی نہیں کیا اور میں ایسی زندگی چاہتا ہوں جس پر تکبر کا سایہ بھی نہ ہو
وَقَدْ سَرَّنِي أَنْ لَّا يُشَارَ بِإِصْبَعِ إِلَى وَالْقَى مِثْلَ عَظْمٍ يُعَفَّرُ
اور میری یہ خوشی رہی کہ میری طرف انگلی کے ساتھ اشارہ نہ کیا جاوے اور میں ایسا پھینک دیا جاؤں جیسا کہ ایک ہڈی خاک آلودہ
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
☆
فَلَمَّا أَجَزْنَا سَاحَةَ الْكِبْرِ كُلَّهَا أَتَانِي مِنَ الرَّحْمَنِ وَحْيٌ يُكَبِّرُ
پس جبکہ ہم تکبر کے میدان سے بہت دور نکل گئے اور سب میدان طے کر لیا۔ تب خدا کی وحی میرے پاس آئی جس نے مجھے بڑا بنادیا
إِذَا قِيلَ إِنَّكَ مُرْسَلٌ خِلْتُ اَنَّنِي دُعِيْتُ إِلَى أَمْرٍ عَلَى الْخَلْقِ يَعْسُرُ
جب یہ کہا گیا کہ تو خدا کی طرف سے بھیجا گیا۔ تو میں نے خیال کیا کہ میں ایسے امر کی طرف بلایا گیا کہ جولوگوں پر بھاری ہوگا
وَلَوْ أَنَّ قَوْمِي أَنَسُونِي كَطَالِبٍ دَعَوْتُ لِيُعْطَوُا عَيْنَ عَقْلٍ وَبُصِّرُوا
اور اگر میرے پاس میری قوم طالب کی طرح آتی تو میں دعا کرتا کہ ان کو عقل دی جائے اور بینائی بخشی جائے
وَلَكِنَّهُمْ عَابُوا وَأَذَوُا وَزَوَّرُوا وَحَثُوا عَلَيَّ الْجَاهِلِينَ وَتَوَّرُوا
مگر انہوں نے عیب جوئی کی اور دُکھ دیا اور دروغ آرائی کی ۔ اور جاہلوں کو میرے پر برانگیختہ کیا
وَعَيَّرَنِي الْوَاشُونَ مِنْ غَيْرِ خُبْرَةٍ وَنَاشُوا ثِيَابِي مِنْ جُنُونٍ وَّ اعْذَرُوا
اور نکتہ چینوں نے بغیر آزمائش اور آگاہی کے مجھے سرزنش کی۔ اور جنون سے میرے کپڑے پکڑ لئے اور اس کام میں میرا مبالغہ کیا
عَجِبْتُ لَهُمْ فِي حَرْبِنَا كَيْفَ خَالَطُوا وَلَمْ يَبْقَ ضِغْنٌ بَيْنَهُمْ وَتَنَمُّرُ
میں نے ان سے تعجب کیا۔ ہماری لڑائی میں وہ کیسے باہم مل گئے ۔ اور ان کے درمیان با ہم کوئی درندگی اور کینہ نہ رہا
وَ قَضَّوا مَطَاعِنُ بَيْنَهُمْ ثُمَّ اَصْدَرُوا إِلَيْنَا الْأَسِنَّةَ وَالْخَنَاجِرَ شَهَّرُوا
ایک مدت تک تو ایک دوسرے پر طعن کرتے رہے۔ پھر ہماری طرف انہوں نے نیزے پھیر دیئے اور تلواریں کھینچیں
فَقُلْتُ لَهُمْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَالَكُمُ أَثَرْتُمْ غُبَارًا مِّنْ كَلَامٍ تُزَوَّرُ
پس میں نے اُن سے کہا کہ اے لوگو! تمہیں کیا ہو گیا۔ تم نے ایک جھوٹی بات سے اس قدر غبار انگیزی کی
عَلَى الْحُمُقِ جَيَّاشُونَ مِنْ غَيْرِ فِطْنَةٍ كَمَا زَلَّتِ الصَّفْوَاءُ حِينَ تُكَوَّرُ
محض حماقت سے جوش کرنے والے بغیر دانائی کے۔ جیسا کہ ایک صاف پتھر نیچے پھینکنے سے جلد تر نیچے کو پھسل جاتا ہے
فَمَا بَرِحَتْ أَقْدَامُنَا مَوْطِنَ الْوَغَى وَمَا ضَعُفَتْ حَتَّى أَعَانَ الْمُظَفِّرُ ﴿٢٠﴾
پس ہمارے قدم جنگ گاہ سے الگ نہ ہوئے اور نہ ہم تھکے یہاں تک کہ خدا نے ہمیں فتح دی
سہو کا تب ہے۔ دراصل یہ لفظ سراسر ہے۔ (شمس)
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
وَكُنتُ أَرَى الإِ سُلَامَ مِثْلَ حَدِيقَةٍ مُبَعَّدَةٍ مِّنْ عَيْنِ مَاءٍ يُنَفِّرُ
اور میں اسلام کو اس باغ کی طرح دیکھتا تھا جو اس چشمہ سے دور ہو جوتر و تازہ کرتا ہے
فَمَا زِلْتُ اسْقِيهَا وَ اَسْقِي بِلادَهَا مِنَ الْمُزْنِ حَتَّى عَادَ حِبْرٌ مُّدَعْثَرُ
پس میں اس باغ کو پانی دیتارہا اور اس کی زمینوں کو آسمانی بارش کا پانی یہاں تک کہ اس کی خوبصورتی ویران شدہ عود کر آئی
وَجَاشَتْ إِلَى النَّفْسُ مِنْ فِتْنَةِ الْعِدَا فَأَنْزَلَ رَبِّي حَرْبَةً لَّا تُكَسَّرُ
اور میرا دل دشمنوں کے فتنہ سے نکلنے لگا۔ پس نازل کیا میرے رب نے ایک حربہ جو تو ڑا نہیں جائے گا
فَاصْبَحْتُ اَسْتَقْرِى الرِّجَالَ رِجَالَهُمْ لا فُحِمَ قَوْمًا جَابِرِينَ وَ انْذِرُ
پس میں نے صبح کی اور اُن لوگوں کی تلاش میں لگ گیا تا میں ظالموں پر اتمام حجت کروں
وَقَدْ كَانَ بَابُ اللَّهَ مَرْكَزَ حَرْبِهِمْ كَلامٌ مُّضِلَّ لَّا حُسَامٌ مُشَهَّرُ
اور ان کا طرز جنگ صرف زبانی خصومت تھی یعنی محض گمراہ کرنے والی باتوں کو پیش کرتے اور مذہب کے لئے تلوار کی لڑائی نہ تھی
فَوَافَيْتُ مَجْمَعُ لُدِّهِم وَقَتَلْتُهُمْ بِضَرْبٍ وَلَمْ أَكْسَلُ وَلَمْ أَتَحَسَّرُ
پس میں لڑنے والوں کے مجمع میں آیا اور ایک ہی ضرب سے (انہیں) قتل کر دیا اور نہ میں سست ہوا اور نہ ماندہ ہوا
وَإِنِّي أَنَا الْمَوْعُودُ وَالْقَائِمُ الَّذِي بِهِ تُمْلَأَنَّ الْأَرْضُ عَدْلًا وَ تُثْمِرُ
اور میں مسیح موعود اور وہ امام قائم ہوں جو زمین کو عدل سے بھرے گا اور ویران جنگلوں کو پھل دار کرے گا
بِنَفْسِي تَجَلَّتْ طَلْعَةُ اللَّهِ لِلْوَرى فَيَا طَالِبِي رُشْدٍ عَلَى بَابِيَ احْضُرُوا
میرے ساتھ صورت خدا کی خلقت پر ظاہر ہوگی ۔ پس اے ہدایت کے طالبو! میرے دروازے پر حاضر ہو جاؤ
خُذُوا حَظَّكُمْ مِّنِّى فَإِنِّي اِمَامُكُمْ أُذَكِّرُكُمْ أَيَّامَكُمْ وَأُبَشِّرُ
اپنا حصہ مجھے سے لے لو کہ میں تمہارا امام ہوں ۔ تمہیں تمہارے دن یاد دلاتا ہوں اور بشارت دیتا ہوں
وَقَدْ جِئْتُكُمْ يَا قَوْمِ عِنْدَ ضَرُورَةٍ فَهَلْ مِنْ رَشِيدٍ عَاقِلٍ يَتَدَبَّرُ
اور اے میری قوم ! میں ضرورت کے وقت تمہارے پاس آیا ہوں ۔ پس کیا کوئی تم میں رشید اور عقلمند ہے جو اس بات کو سوچے
وَمَا الْبِرُّ إِلَّا تَرْكُ بُخْلٍ مِّنَ التَّقَى وَمَا الْبُخْلُ إِلَّا رَدُّ مَنْ يَتَبَقَّرُ
اور نیکی بجز اس کے کوئی چیز نہیں کہ تقوی کی راہ سے بخل کو دور کر دیا جاوے اور بخل بجز اس کے کچھ نہیں کہ جس کا علم وسیع اور کامل ہے اور اپنے سے بہتر ہے اس کو قبول نہ کیا جائے
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
وَ قَالُوا إِلَى الْمَوْعُودِ لَيْسَ بِحَاجَةٍ فَإِنَّ كِتَابَ اللَّهِ يَهْدِى وَيُخْبِرُ
اور انہوں نے کہا کہ مسیح موعود کی طرف کچھ حاجت نہیں کیونکہ اللہ کی کتاب ہدایت دیتی اور خبر دیتی ہے
وَمَاهِيَ إِلَّا بِالْغَيُورِ دُعَابَةٌ فَيَا عَجَبًا مِّنْ فِطْرَةٍ تَتَهَوَّرُ
اور یہ تو خدائے غیور کے ساتھ ہنسی ٹھٹھا ہے۔ پس ایسی بیباک فطرتوں پر تعجب آتا ہے
وَقَدْ جَاءَ قَوْلُ اللَّهِ بِالرُّسُلِ تَوْأَمًا وَمِنْ دُونِهِمْ فَهُمُ الْهُدَى مُتَعَسِّرُ
اور اصل حقیقت یہ ہے کہ خدا کا کلام اور رسول با ہم تو اُم ہیں۔ اور اُن کے بغیر خدا کے کلام کا سمجھنا مشکل ہے
فَإِنَّ ظُبَى الأَسْيَافِ تَحْتَاجُ دَائِمًا إِلَى سَاعِدِ يُجْرِى الدِّمَاءَ وَيُنْدِرُ
کیونکہ تلواروں کی دھار ہمیشہ ایسے بازو کی محتاج ہے جو خون کو جاری کرتا اور سر کو بدن سے الگ کر دیتا ہے
بِعَضُبٍ رَّقِيقِ الشَّفْرَتَيْنِ هَزِيمَةٌ إِذَا نَاشَهُ طِفْلٌ ضَعِيفٌ مُّحَقَّرُ
تلوار گو باریک دھاریں رکھتی ہو مگر تب بھی شکست ہوگی جبکہ اس کو کمزور اور حقیر بچہ ہاتھ میں پکڑے گا
وَ أَمَّا إِذَا أَخُذَ الْكَمِيُّ مُفَقِّرًا كَفَى الْعَوْدَ مِنْهُ الْبَدْءُ ضَرْبًا وَ يَنْحَرُ
لیکن جب ایک بہادر آدمی ایک سخت تلوار کو پکڑے تو اس کا پہلا وار دوسرے وار کی حاجت نہیں رکھے گا اور ذبح کر دے گا
إِذَا قَلَّ تَقْوَى الْمَرْءِ قَلَّ اقْتِبَاسُهُ مِنَ الْوَحْيِ كَالسَّلْحِ الَّذِي لَا يُنَوِّرُ
جب انسان کی تقوی کم ہوجاتی ہے توخدا کی کلام سے استنبط اور اقتباس اسکا بھی کم ہوجاتا ہے جیسا کہ مہینہ کی آخری رات میں کچھ روشنی نہیں رہتی
فَيَا أَسَفَا أَيْنَ التَّقَاةُ وَاَرْضُهَا وَإِنِّي أَرَى فِسْقًا عَلَى الْفِسْقِ يَظْهَرُ
پس افسوس ! کہاں ہے تقویٰ اور کہاں ہے زمین اس کی اور میں دیکھتا ہوں کہ فسق پر فسق ظاہر ہورہا ہے
أَرَى ظُلُمَاتٍ لَّيُتَنِي مِتُّ قَبْلَهَا وَذُقْتُ كُنُوسَ الْمَوْتِ أَوْ كُنتُ انْصَرُ
اور میں وہ تاریکیاں دیکھتا ہوں کہ کاش میں ان سے پہلے مر جاتا۔ اور موت کے پیالے چکھ لیتا اور یا مد د دیا جاتا
أَرَى كُلَّ مَحْجُوبِ لِدُنْيَاهُ بَاكِيًا فَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْكِي لِدِينِ يُحَقَّرُ
میں ہر ایک محجوب کو دیکھتا ہوں جو اپنی دُنیا کے لئے رو رہا ہے۔ پس کون ہے جو اس دین کے لئے روتا ہے جس کی تحقیر کی جاتی ہے
وَلِلدِّينِ أَطْلالُ أَرَاهَا كَلَاهِفٍ وَ دَمْعِى بِذِكْرِ قُصُورِهِ يَتَحَدَّرُ ﴿٢٣﴾
اور دین کے لئے شکستہ ریختہ نشان باقی ہیں جن کو میں حسرت کے ساتھ دیکھ رہا ہوں اور اُس کے محلوں کو یاد کر کے میرے آنسو جاری ہیں
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
تَرَاءَتْ غَوَايَاتٌ كَرِيحٍ مُجِيْحَةٍ وَأَرْخَى سَدِيلَ الْغَيِّ لَيْلٌ مُّكَدَّرُ
گمراہیاں ایک آندھی کی طرح ظاہر ہو گئیں ایسی آندھی جو درختوں کو جڑ سے اکھاڑتی ہے اور ایک تاریک رات نے گمراہی کے پردے نیچے چھوڑ دیئے
تَهُبُّ رِيَاحٌ عَاصِفَاتٌ كَأَنَّهَا سِبَاعٌ بِأَرْضِ الْهِنْدِ تَعْوِى وَتَزْءَ رُ
سخت آندھیاں چل رہی ہیں گویا کہ وہ درندے ہیں ملک ہند میں جو بھیڑئیے اور شیر کی آواز نکال رہے ہیں
أَرَى الْفَاسِقِينَ الْمُفْسِدِينَ وَزُمْرَهُمْ وَقَلَّ صَلَاحُ النَّاسِ وَالْغَيُّ يَكْثُرُ
میں فاسقوں اور مفسدوں کی جماعتوں کی جماعتیں دیکھ رہا ہوں ۔ اور نیکی کم ہوگئی اور گمراہی بڑھ گئی
أَرى عَيْنَ دِينِ اللَّهِ مِنْهُمْ تَكَدَّرَتْ بِهَا الْعِيْنُ وَ الْآرَامُ تَمْشِي وَتَعْبُرُ
دین الہی کے چشمہ کو دیکھتا ہوں کہ مکر رہو گیا۔ اور اس میں وحشی چار پائے چل رہے اور عبور کر رہے ہیں
أَرَى الدِّينَ كَالْمَرْضَى عَلَى الْأَرْضِ رَاغِمًا وَكُلُّ جَهُولٍ فِي الْهَوَى يَتَبَخْتَرُ
میں دین کو دیکھتا ہوں کہ زمین پر پڑا ہوا ہے اور ہر ایک جاہل اپنی ہوا و ہوس کے جوش میں ناز کے ساتھ چل رہا ہے
وَمَا هَمُّهُمُ إِلَّا لِحَظِّ نُفُوسِهِمْ وَمَا جُهُدُهُمْ إِلَّا لِحَظِّ يُوَفَّرُ
اور ان کی ہمتیں اس سے زیادہ نہیں کہ وہ نفسانی حظوظ کے طالب ہیں اور ان کی کوششیں اس سے بڑھ کر نہیں کہ وہ حظ نفسانی کثرت سے چاہتے ہیں
نَسُوا نَهْجَ دِينِ اللهِ خُبُثًا وَ غَفْلَةً وَقَدْ سَرَّهُمْ سُكْرٌ وَ فِسْقٌ وَ مَيْسِرُ
انہوں نے دین کی راہ کو محبت اور غفلت کی وجہ سے بھلا دیا اور ان کو مستی اور بدکاری اور قمار بازی پسند آگئی
أَرَى فِسْقَهُمْ قَدْ صَارَ مِثْلَ طَبِيعَةٍ وَمَا إِنْ أَرَى عَنْهُمْ شَقَاهُمْ يُقَشَّرُ
میں دیکھتا ہوں کہ ان کا فسق طبیعت میں داخل ہو گیا۔ میرے نزدیک اب بظاہر غیرممکن ہے کہ ان کی شقاوت ان سے الگ کر دی جائے
فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءُ الْمُتَبِّرُ
پس جبکہ فسق ہلاک کنندہ ایک طوفان کی حد تک پہنچ گیا تو میں نے آرزو کی کہ ملک میں طاعون پھیلے اور ہلاک کرے
فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِي النُّهَى أَحَبُّ وَأَوْلَى مِنْ ضَلَالٍ يُدَمِّرُ
کیونکہ لوگوں کا مر جانا عقلمندوں کے نزدیک اس سے بہتر ہے کہ گمراہی کی موت اُن پر آوے
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
وَمَنْ ذَا الَّذِي مِنْهُمْ يَخَافُ حَسِيبَهُ وَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْغِي السَّدَادَ وَيُؤْثِرُ ﴿۱۳﴾
اوران میں سے کون ہے جو اپنے خدا سے ڈرتا ہے؟ اور ان میں سے کون ہے جو نیکی کی راہ اختیار کر رہا ہے؟
وَمَنْ ذَا الَّذِي لَا يَفْجُرُ اللهَ عَامِدًا وَمَنْ ذَا الَّذِي بَرٌ عَفِيفٌ مُّطَهَّرُ
اور کون ان میں ہے جو عمداً خدا کا گناہ نہیں کرتا۔ اور کون ان میں نیک پر ہیز گار پاک دل ہے؟
وَمَنْ ذَا الَّذِي مَا سَبَّنِي لِتُقَاتِهِ وَقَالَ ذَرُونِي كَيْفَ أُوْذِي وَ اكْفِرُ
اور کون ان میں ہے جس نے بوجہ پر ہیز گاری مجھ کو گالیاں نہ دیں؟ اور کہا مجھ کو چھوڑ دو میں کیونکر رکھ دوں اور کا فرٹھہراؤں
وَكَيْفَ وَإِنَّ أَكابر الْقَوْمِ كُلَّهُمُ عَلَى حِرَاصٌ وَالْحُسَامُ مُشَهَّرُ
اور بد زبانی سے بچنا کیونکر ہو سکے ۔ وہ تو میری جان لینے کے حریص ہیں اور تلوار کھینچی گئی ہے
وَ لَكِنْ عَلَيْهِمْ رُعُبُ صِدْقِى مُعَظَّمٌ فَكَيْفَ يُبَارِي اللَّيْثَ مَنْ هُوَ جَوْذَرُ
لیکن میری شان کا رعب ان پر عظیم ہے۔ پس کیونکر شیر کا مقابلہ کر سکتا ہے وہ جو گوسالہ ہے
فَلَيْسَ بِأَيْدِي الْقَوْمِ إِلَّا لِسَانُهُمْ مُنَجَّسَةً بِالسَّبِّ وَاللَّهُ يَنظُرُ
پس قوم کے ہاتھ میں بجز زبان کے کچھ نہیں وہ زبان جو دشنام دہی کی نجاست سے آلودہ ہے اور خدا دیکھ رہا ہے
قَضَى اللَّهُ أَنَّ الطَّعْنَ بِالطَّعْنِ بَيْنَنَا فَذَالِكَ طَاعُونْ آتَاهُمُ لِيُبْصِرُوا
خدا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ طعن کی سزا طعن ہے۔ پس وہ یہی طاعون ہے کہ ان کے ملک میں پہنچ گئی ہے تا ان کی آنکھیں کھلیں
وَلَيْسَ عِلاجُ الْوَقْتِ إِلَّا إِطَاعَتِي أَطِيعُونِ فَالطَّاعُونُ يُفْنَى وَيُدْحَرُ
علاج وقت میری اطاعت ہے۔ پس میری اطاعت کر وطاعون دور ہو جائے گی
وَ قَدْ ذَابَ قَلْبِي مِنْ مَّصَائِبِ دِينِنَا وَاَعْلَمُ مَا لَا يَعْلَمُونَ وَابْصِرُ
اور میرا دل دینی مصیبتوں سے گداز ہو گیا ہے اور مجھے وہ باتیں معلوم ہیں جو انہیں معلوم نہیں
وَبَشِّى وَحُزْنِي قَدْ تَجَاوَزَ حَدَّهُ وَ لَوْلَا مِنَ الرَّحْمَنِ فَضْلٌ أَتَبَّرُ
اور میراغم اور حُزن حد سے بڑھ گیا ہے۔ اور اگر خدا کا فضل نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا
وَعِنْدِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَآقِيَا وَعِنْدِي صُرَاحٌ لَّا يَرَاهُ الْمُكَفِّرُ
اور میرے پاس وہ آنسو ہیں جو گوشہ آنکھ کے اوپر چڑھ رہے ہیں اور میرے پاس وہ آہ ہے جو کافر کہنے والا اس کو نہیں دیکھتا
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
۲۴﴾ وَلِي دَعَوَاتٌ صَاعِدَاتٌ إِلَى السَّمَا وَلِيُّ كَلِمَاتٌ فِي الصَّلَايَةِ تَقْعَرُ
اور میری وہ دعائیں ہیں جو آسمان پر چڑھ رہی ہیں۔ اور میری وہ باتیں ہیں جو پتھر میں دھس جاتی ہیں
وَ أُعْطِيتُ تَأْثِيرًا مِّنَ اللَّهِ خَالِقِي وَ تَأْوِى إِلَى قَوْلِى قُلُوبٌ تُطَهَّرُ
اور میں خدا سے جو میرا پیدا کرنے والا ہے ایک تاثیر دیا گیا ہوں ۔ اور میری طرف پاک دل میل کرتے ہیں
وَإِنَّ جَنَانِي جَاذِبٌ بِصِفَاتِهِ وَإِنَّ بَيَانِي فِي الصُّخُورِ يُؤَكِّرُ
اور میرا دل اپنے صفات کے ساتھ کشش کر رہا ہے۔ اور میرا بیان پتھروں میں تاثیر کرتا ہے
حَفَرْتُ جِبَالَ النَّفْسِ مِنْ قُوَّةِ الْعُلى فَصَارَ فُؤَادِى مِثْلَ نَهُرٍ تُفَجَّرُ
میں نے نفس کے پہاڑوں کو آسمانی طاقت سے کھو دیا۔ پس میرا دل اس نہر کی طرح ہو گیا جو جاری کی جاتی ہے
وَ أُعْطِيتُ مِنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ مِّنَ الْهُدَى فَكُلَّ بَيَانِ فِي الْقُلُوبِ أُصَوِّرُ
اور مجھے ایک نئی پیدائش ہدایت کی دی گئی ۔ پس میں ہر ایک بیان دلوں میں نقش بیان دلوں میں نقش کر دیتا ہوں
فَرِيقٌ مِّنَ الْأَحْرَارِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَحِزْبٌ مِّنَ الْأَشْرَارِ آذَوْا وَ انْكَرُوا
ایک گروہ منصف مزاجوں کا مجھ سے انکار نہیں کرتا۔ اور ایک گروہ شریروں کا دُکھ دے رہے ہیں اور انکار کرتے ہیں
وَقَدْ زَاحَمُوا فِي كُلِّ اَمْرٍ أَرَدْتُهُ فَأَيَّدَنِي رَبِّي فَفَرُّوا وَ اَدْبَرُوا
اور ہر ایک امر جس کا میں نے ارادہ کیا اس کی انہوں نے مزاحمت کی ۔ پس خدا نے میری مدد کی ۔ پس بھاگ گئے اور منہ پھیر لیا
وَ كَيْفَ عَصَوْا وَاللَّهِ لَمْ يُدْرَ سِرُّهَا وَ كَانَ سَنَا بَرْقِي مِنَ الشَّمْسِ أَظْهَرُ
اور کیوں نافرمان ہو گئے؟ اس کا بخدا ! بھید کچھ معلوم نہ ہوا اور میری برق کی روشنی سورج سے بھی زیادہ ظاہر تھی
لَزِمُتُ اصْطِبَارًا عِنْدَ جَوْرِ لِنَامِهِمْ وَكَانَ الْأَقَارِبُ كَالْعَقَارِبِ تَأْبُرُ
میں نے ان کے ظلم کی برداشت کی اور اس پر صبر کیا اور اقارب عقارب کی طرح نیش زنی کرتے تھے
وَ يَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَسِرَّهُمْ وَكُلُّ خَفِيٌّ عِنْدَهُ مُتَحَفِّرُ
اور میرا رب میرے بھید اور ان کے بھید کو جانتا ہے اور ہر ایک پوشیدہ اُس کے نزدیک حاضر ہے
وَ لَيْسَ لِعَضُبِ الْحَقِّ فِي الدَّهْرِ كَاسِرا وَ مَنْ قَامَ لِلتَّكْسِيرِ بَغْيًا فَيُكْسَرُ
اور خدا کی تلوار کو کوئی توڑنے والا نہیں اور جو توڑنا چاہے وہ خودٹوٹ جائے گا
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
وَ مَنْ ذَا يُعَادِينِي وَإِنِّي حَبِيبُهُ وَمَنْ ذَا يُرَادِينِي إِذِ اللَّهُ يَنصُرُ ﴿۲۵﴾
اور کون میرا دشمن ہو سکتا ہے جبکہ خدا مجھے دوست رکھتا ہے اور کون سنگ اندازی کے ساتھ مجھ سے لڑائی کر سکتا ہے جبکہ خدا میر امددگار ہے
وَلَوْ كُنتُ كَذَّابًا كَمَا هُوَ زَعْمُهُمْ لَقَدْ كُنتُ مِنْ دَهْرٍ أَمُوتُ وَأَقْبَرُ
اور اگر میں جھوٹا ہوتا جیسا کہ اُن کا گمان ہے۔ تو میں ایک مدت سے مرا ہوتا اور قبر میں داخل ہوتا
يَظُنُّونَ أَنِّي قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا بِمَكْرٍ وَ بَعْضُ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ مُنْكَرُ
وہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ میں نے عمداً جھوٹ بنا لیا اور مکر سے جھوٹ بنایا اور بعض ظن ایسے گناہ ہیں جو شرع اور عقل کو ان کے قبول کرنے سے انکار ہے
وَ كَيْفَ وَإِنَّ اللَّهَ أَبْدَى بَرَاءَتِي وَجَاءَ بِآيَاتِ تَلُوحُ وَتَبْهَرُ
اور یہ کیوں کر ؟ اور خدا نے تو میری بریت ظاہر کر دی اور وہ نشان دکھلائے جو روشن اور واضح ہیں
وَ يَأْتِيكَ وَعْدُ اللهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَى فَتَعْرِفُهُ عَيْنٌ تُحَدُّ وَ تُبْصِرُ
اور خدا کا وعدہ اس طور سے تجھے پہنچے گا کہ تجھے خر نہیں ہوگی ۔ پس اس کو وہ آنکھ شناخت کرے گی جو اس دن تیز اور بینا ہوگی
امُكْفِرِ مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّهَكَّمِ وَخَفْ قَهْرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ ، فَاحْذَرُ
اے میرے کافر کہنے والے! اس غم و غصہ کو کچھ کم کر اور اس خدا سے ڈر جس نے کہا ہے لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ
وَإِذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَاَيْنَ التَّقَى يَا أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ
اور جب میں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں تو نے کہا کہ کافر ہے پس تیری تقوی کہاں ہے اے دلیری کرنے والے !
وَإِنْ كُنْتَ لَا تَخْشَى فَقُلْ لَّسْتَ مُؤْمِنًا وَيَأْتِي زَمَانٌ تُسْتَلَنَّ وَتُخْبَرُ
اور اگر تو ڈرتا نہیں ہے پیس کہہ دے کہ تو مومن نہیں اور وہ زمانہ چلا آتا ہے کہ تو پوچھا جائے گا اور آگاہ کیا جائے گا
وَ إِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ
اور میں نے نفس اور مخلوق اور ہوا و ہوس کو چھوڑ دیا ہے۔ پس اب مجھے نہ تو گالی دُکھ دیتی ہے اور نہ تعریف ناز اور خوشی پیدا کرتی ہے
وَ كَمْ مِّنْ عَدُوٌّ كَانَ مِنْ اَكْبَرِ الْعِدَا فَلَمَّا آتَانِى صَاغِرًا صِرْتُ اَصْغُرُ
اور بہت لوگ ہیں کہ جو میرے سخت دشمن تھے۔ پس جب ایسا د شمن کسر نفسی سے میرے پاس آیا تو میں نے اُس سے بڑھ کر کس نفسی کی
وَ لَسْتُ بِذِي كُهْرُورَةٍ غَيْرَ انَّنِي إِذَا زَادَ فُحْشًا ذُوعِنَادٍ أُصَعِّرُ
اور میں کینہ ور آدمی نہیں ہوں ۔ ہاں اس قدر ہے کہ جب کوئی گالی دینے میں حد سے بڑھ جائے تو میں اُس سے منہ پھیر لیتا ہوں
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
﴿٢٢﴾ وَلَا غِلَّ فِي قَلْبِي وَلَا مِنْ جَبَانَةٍ وَالْقِيُّ حُسَامِي مُغْضِيًّا وَ اشَهِّرُ
اور نہ میرے دل میں کچھ کینہ ہے اور نہ میں بزدل ہوں اور میں عفوکر کے اپنی تلوار پھینک دیا کرتا ہوں مگر مقابلہ میں کھینچ بھی لیتا ہوں
فَإِنْ تَبْغِنِي فِي حَلْقَةِ السِّلْمِ تُلْفِنِي وَإِن تَطْلُبَنِّي فِي الْمَيَادِيْنِ أَحْضُرُ
پس اگر تو مجھے صلح کاری کے حلقہ میں طلب کرے تو وہیں پائے گا اور اگر تو مجھے جنگ کے میدان میں ڈھونڈے تو وہیں مجھے دیکھ لے گا
وَأَرْسَلَنِي رَبِّي لِإِصْلَاحِ خَلْقِهِ فَيَاصَاحِ لَا تَنْطِقُ هَوًى وَ تَصَبَّرُ
اور خدا نے مجھے بھیجا ہے کہ تا میں مخلوق کی اصلاح کروں ۔ پس اے میرے صاحب ! نفسانی طور پر بات مت کر اور صبر سے میرے کام میں فکر کر
وَ إِنْ أَكُ كَذَّابًا فَكِذْبِى يُبيدُنِي وَإِنْ اَكُ مِنْ رَّبِّي فَمَالَكَ تَهْجُرُ
اور اگر میں جھوٹا ہوں تو میرا جھوٹ مجھے ہلاک کر دے گا اور اگر میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ پس کیوں تو بیہودہ گوئی کرتا ہے؟
فَذَرْنِي وَ رَبِّي وَانْتَظِرُ سَيْفَ حُكْمِهِ لِيَقْطَعَ رَأْسِي أَوْ قَفَا مَنْ يُكَفِّرُ
پس مجھے میرے خدا کے ساتھ چھوڑ دے اور اس کے حکم کی تلوار کا منتظر رہ تا وہ میرا سر کاٹے یا اُس کا جو مجھے کافر کہتا ہے
تَحَامَ قِتَالِي وَاجْتَنِبُ مَا صَنَعْتَهُ وَ إِنَّا إِذَا جُلْنَا فَإِنَّكَ مُدْبِرُ
میرے جنگ سے تو پر ہیز کر اور اپنے بد کاموں سے الگ ہو جا اور جب ہم میدان میں آئے تو تو بھاگ جائے گا
ارَى الصَّالِحِيْنَ يُوَفَّقُونَ لِطَاعَتِي وَأَمَّا الْغَوِيُّ فَفِي الضَّلَالَةِ يُقْبَرُ
میں نیک بختوں کو دیکھتا ہوں کہ میری فرمانبرداری کے لئے وہ توفیق دیئے جاتے ہیں مگر جواز لی گمراہ ہے وہ گمراہی میں قبر میں جائے گا
وَ ذَالِكَ خَتْمُ اللَّهِ مِنْ بَدْوِ فِطْرَةٍ وَإِنَّ نُقُوشَ اللَّهِ لَا تَتَغَيَّرُ
اور یہ ابتدائے پیدائش سے خدا کی مہر ہے اور خدا کے نقش متغیر نہیں ہو سکتے
كَذَلِكَ نُورُ الرُّشْدِ مَا يُخْطِيءُ الْفَتَى وَكُلُّ نَخِيلٍ لَّا مَحَالَةَ تُثْمِرُ
اسی طرح جس فطرت میں رشد کا نور ہے وہ اس مرد سے علیحدہ نہیں ہوتا۔ اور ہر ایک کھجور انجام کار پھل لاتی ہے
وَ مَنْ يَّكُ ذَا فَضْلٍ فَيُدْرِكُ مَقَامَهُ وَلَوْ فِي شَبَابٍ أَوْ بِوَقْتٍ يُعَمَّرُ
اور جس کے شامل حال فضل الہی ہے وہ اپنے مقام کو پالے گا۔ اگر چہ جوانی میں یا اس وقت کہ جب بڑھا ہو جائے
وَلَا يَهْلِكُ الْعَبُدُ السَّعِيدُ جبلَّةً إِذَا مَا عَمِي يَوْمًا بِآخَرَ يَنْظُرُ
اور جس کی فطرت میں سعادت ہے وہ ہلاک نہیں ہوگا۔ اگر آج اندھا ہے تو کل دیکھنے لگے گا