حضرت امام حسین ؓ کا عظیم الشّان مقام
حضرت امام حسین
کا
عظیم الشان مقام
از
حضرت امام جماعت احمدیہ مرزا طاہر رحمہ اللہ تعالیٰ
خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ جون ۱۹۹۴ء بمقام بیت الفضل لنڈن
نام کتاب
مصنف
سابقہ ایڈیشنز
حالیہ طباعت
تعداد
:
حضرت امام حسین کا عظیم الشان مقام
حضرت خلیفۃ اصیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
2014-2013
دسمبر 2015ء
1000
فضل عمر پرنٹنگ پریس قادیان
نظارت نشر واشاعت قادیان ضلع
گورداسپور، پنجاب،انڈیا۔143516
:
ISBN:978-81-7912-310-2
HADHRAT IMAM HUSIAN RA KA
AZEEMUSHSHAN MUQAAM
by
Hadhrat Mirza Tahir Ahmad
Khalifatul Masih iv
ra
مطبع
بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
تشهد، تعوذ تسمیہ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔یہ مہینہ محرم الحرام ہے جس کی بہت سی فضیلتوں کا احادیث میں اور اسلامی لٹریچر میں ذکر ملتا
ہے لیکن اس موقعہ پر آج کے خطبہ میں میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہلِ
بیت ، آپ کی آل سے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ رشتہ ہے جس رشتے سے ہمارا خدا سے رشتہ بنتا ہے۔پس آپ کی اولاد سے اس تعلق کا قائم نہ رہنا یا اولاد سے کسی قسم کا بغض ان دونوں رشتوں کو
کاٹ دیتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد وہ اولاد نہیں تھی جس نے اپنا روحانی تعلق
حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قائم نہ رکھا بلکہ وہ اولاد تھی جس نے اس تعلق کے
تقاضوں میں اپنی جانیں دے دیں اور عظیم ترین قربانیاں پیش کیں۔پس اس پہلو سے وہ جس
کے دل میں اہل بیعت کا بغض ہے۔حقیقت میں اُس کے دل میں محمد رسول اللہ کا بغض ہے اور
اسلام کا بغض ہے اور اس کی کوئی نیکی حقیقی نیکی نہیں کہلا سکتی۔یہ ایک طبعی حقیقت ہے کہ جس سے
محبت ہو۔اُس کے محبوب سے محبت ہو۔جس سے محبت ہو اس سے جو محبت کرتے ہیں اُن سے بھی
تعلق قائم ہو۔اور یہ دونوں باتیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت ہی پیاری
اور مقدس بیٹی حضرت فاطمہ کی اولاد کو نصیب تھیں۔اُن سے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کو محبت تھی اور وہ حضرت
اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے تھے اور پھر یہ خونی تعلق بھی تھا۔اس لئے
کسی مسلمان کے تصور میں بھی یہ بات نہی آسکتی کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت سے
دوری تو در کنار اس کے وہم میں بھی یہ بات داخل ہو کہ میرا اُن سے کسی قسم کا تعلق ٹوٹ سکتا ہے
اس کے بالکل بر عکس ایک گہری بے ساختہ محبت حقیقت میں اس کے ایمان پر گواہی ہوگی اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار پر یہ محبت ایک ایسی پختہ اور دائمی گواہی دے گی کہ جس کو نظر
(4)
انداز نہیں کیا جاسکتا مگر اس کے برعکس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سے پیدا ہونے
والے محبت کرنے والوں اور محبوبوں کا ذکر تو محبت سے کیا جائے مگر اُن کا جن کا خونی رشتہ نہ بھی تھا
مگر خونی رشتہ سے بڑھ کر اپنی جانیں انہوں نے آپ پر شارکیں اُن کا بغض سے ذکر کیا جائے
اگر ایسا ہو تو ایسے شخص کے ایمان کے خلاف یہ گواہی بھی بہت مضبوط اور ناقابل تردید گواہی
ٹھہرے گی۔پس حقیقی اور سچی بیچ کی راہ وہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جس نے جس
رنگ میں بھی تعلق باندھا خواہ خون کا رشتہ تھا یا نہ تھا۔اُس سے طبعی بے ساختہ دل میں پیار پیدا ہو
یہ سچی علامت ہے۔انسان کے ایمان کی اور آنحضور سے حقیقی وابستگی کی۔آج عالم اسلام نہ
جانے کن اندھیروں میں بھٹک رہا ہے کہ یہ دلو محبتیں آپس میں پھٹ چکی ہیں اور ان دونوں کو
ایک گھر میں جگہ نہیں نصیب۔وہ لوگ جو اہل بیت کی محبت کا دعوی کرتے ہیں وہ اہل بیت کی
محبت کے ساتھ آنحضور کے عشاق اور فدائیوں کا نفرت اور بغض سے ذکر کرنا بھی جزو ایمان
سمجھتے ہیں جن کا ان معنوں میں خونی رشتہ نہیں تھا۔جن معنوں میں حضرت امام حسن اور حضرت
امام حسین کا خونی رشتہ تھا یا آپ کی اولاد کا تھا۔اور اس طرح محبت میں زہر گھول دیتے ہیں اور
اُس کے برعکس وہ لوگ جو صحابہ کرام کی عزت بلکہ گہری محبت اور عقیدت کو دل میں جگہ دیتے
ہیں وہ سمجھتے ہیں اس کے ساتھ محرم کے دنوں میں شیعوں کے خلاف حرکت کرنا اور اُن کی مجالس کو
درہم برہم کرنا ان کے جلوسوں میں مخل ہونا یہ بھی ایک ایمان کا حصہ ہے اور وہ رشتے جو باہم
جوڑنے کے لئے بہت ہی اہم کردار ادا کر سکتے تھے جو تمام عالم اسلام کو ایک جگہ اکٹھا کرنے
میں ایک بہت ہی مضبوط کردار ادا کر سکتے تھے ان کو اکٹھا کرنے کی بجائے باہم تفریق کے لئے
استعمال کیا جا رہا ہے۔پس محترم کے دن وہ دن نہیں ہیں جن میں یہ کہا جاسکتا کہ آج اہل بیت کی
قربانیوں کی یاد میں تمام عالم اسلام اکٹھا ہو گیا ہے اور پہلی سب نفرتیں مٹ چکی ہیں۔کوئی فرقے
کی تفریق باقی نہیں رہی آج اس محبت کے صدقے ہم ایک ہاتھ ہر ایک جان کے نذرانے لئے
ہوئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔اس کے برعکس ایک عجیب بات اخباروں میں پڑھتے اور ریڈیو
اور ٹیلی ویژن پر ذکر سنتے ہیں کہ محرم آ رہا ہے سخت خطرات ہیں بڑی دشمنیاں ہوں گی گلیوں میں
(5)
خون بہیں گے سر پٹھور ہوگی ایک دوسرے کو گالیاں دی جائیں گی اور اسلام کے دو بڑے حصہ
یعنی شیعہ اور سنی اگر اس عرصہ میں گزشتہ محرم سے اب تک قریب آ بھی گئے تھے تو پھر دوبارہ
ایک دوسرے سے ایسا پھٹیں گے کہ ان نفرتوں کی یاد آئیندہ محترم تک یاد رہے گی اس لئے
حکومت ALERT ہورہی ہیں۔بعض جگہ فوجوں کو بلایا جارہا ہے۔بعض جگہ پولیس کے ریزرو
کو حرکت دی جا رہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ نہایت خطرے کے دن ہیں محبت میں خطرے ہیں۔کیسے خطرے ہیں ؟ محبت تو خطروں کو مٹا دیا کرتی ہے۔محبت تو خطروں کے ازالے میں کام آتی
ہے۔پس دونوں جگہ محبت میں جھوٹ شامل ہو گیا ہے۔دونوں جگہ نظریں ٹیڑھی ہو گئی ہیں اور
حقیقت حال کو دیکھنے سے کلیۂ عاری ہو چکی ہیں ورنہ یہ ناممکن تھا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم کی محبت ان کے صحابہ ، آپ کے صحابہ اور آپ کے اہل بیت کے درمیان ایسی پھٹ
جاتی کہ گویا ایک سے وابستگی اور دوسرے سے نفرت کے ہم معنی ہو جاتا۔ایک سے نفرت
دوسرے کی محبت کے مترادف ہو جاتا یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔اس لئے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی تو محبت میں کوئی جھوٹ نہیں اُن محبت کا دعوی کرنے والوں میں ضرور جھوٹ ہے جو اُس محبت
کو یہ رنگ دیتے ہیں۔پس میں تمام اہل اسلام کو ان احمدیوں کی وساطت سے جو اس خطبے کوسن
رہے ہیں یہ پیغام دیتا ہوں کہ یہ محرم کے دنوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ۔دلی محبت
پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا کریں اور سنیوں کا یہ کوئی حق نہیں ہے کہ وہ لوگ جو اہل بیت کی
محبت میں جلوس نکالتے ہیں خواہ ان کی رسمیں پسند آئیں یا نہ آئیں ان کے محبت کے اظہار میں
کسی طرح مخل ہوں اُن پر پتھراؤ کریں ان پر گولیاں چلائیں ان پر گالیوں کی بارش کریں یہ کیا
انداز ہیں محبت کے۔یہ تو دلوں میں گھٹی ہوئی اور گھولی جانے والی نفرتیں ہیں جو ابل ابل کر
باہر آرہی ہیں پس جب تک حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کو اور آپ سے سچی
محبت کو تمام امت کو باہم باندھنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔اُس وقت تک امت کے مسائل حل
نہیں ہو سکتے سب ہی حضور کی محبت کا دعوی کر کے ایک دوسرے کے خلاف نفرت کی تعلیم دیتے
ہیں اور یہ سلسلہ بڑھتے بڑھتے ۷۲ حصوں میں امت کو تقسیم کر گیا اور آج تک ان کو ہوش نہیں آئی
۔پس جماعت احمد یہ کو آنحضور کی محبت کا پیغام اس رنگ میں امت کو دوبارہ دینے کی ضرورت
ہے جس رنگ میں پہلی بار دیا گیا تھا۔قرآن کریم نے جو دلوں کے باندھنے کا ذکر فرمایا ہے وہ اللہ کی نعمت کے ساتھ دلوں کو باندھنے
کا ذکر فرمایا ہے اور اللہ کی نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور
حقیقت یہ ہے کہ آپ ہی کی محبت نے ایک دوسرے کے دشمن قبائل کو یکجان کر دیا تھا وہ جو ایک
دوسرے کی جان کے دشمن تھے وہ بھائیوں کی طرح بلکہ ان سے بھی بڑھ کر جان نثار کرنے
والے دوست بن چکے تھے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کو نکال کر اس کا تصور بھی قائم
نہیں ہوسکتا تھا۔ناممکن دکھائی دیتا تھا پس اگر چہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بالا رادہ ایسا
کام
نہیں کیا مگر اللہ نے آپ کی ذات میں آپ کی نعمت میں ایک ایسی غیر معمولی کشش رکھ دی تھی
کہ ناممکن تھا کہ لوگ آپ کی ذات پر ایک مرکز کی حیثیت سے جمع نہ ہو جائیں۔پس مرکز مدینہ
نہ تھامرکز محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے مرکز مکہ نہیں تھا۔مرکز محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
تھے۔جہاں کہیں آپ جاتے تھے وہیں مرکز منتقل ہوتا تھا۔آپ بیٹھتے تھے تو اسلام کا مرکز آپ
کی ذات میں بیٹھتا تھا۔آپ اٹھتے تھے تو اسلام کا مرکز آپ کی ذات میں اُٹھتا تھا اور یہی وہ
نقطہ تھا جو صحابہ کے عشق نے ہمیشہ کے لئے ہم پر حل کر دیا کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
مرکز سے محبت اور آپ کی ذات میں اکھٹے ہونے کا نام ہی اسلامی وحدت ہے اور یہی توحید کا
پیغام ہے جو آج ہمیں ساری دنیا کو دینا ہے کیونکہ سب سے زیادہ اس امت کا حق ہے کہ انہیں
دوباره از مئہ گزشتہ کی یاد دلا کر ان زمانوں کے واسطے دے کر جن زمانوں میں محمد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی اولاد بھی تھی آپ کے صحابہ بھی تھے اور کسی کے دل پھٹے ہوئے نہیں تھے وہ تمام
صحابہ جب حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کو دیکھتے تھے تو ان کی نظریں عشق اور
فدائیت سے اُن پر پڑتی تھیں ان کے ذکر کو دیکھو کیسے کیسے پیار سے حدیثوں میں محفوظ کئے گئے
ہیں کس طرح صحابہ اُن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں پر سوار دیکھتے تھے نماز میں،
جب سجدوں میں جاتے تھے تو کس طرح پیار سے ان کو اتار دیا کرتے تھے کس طرح ساتھ کھیلتے
اور حرکت کرتے اور لاڈ پیار کرتے ہوئے دیکھتے تھے اور یوں لگتا تھا کہ تمام صحابہ کی آنکھوں
میں دل پگھل پگھل کر آرہے ہیں وہ طرز بیان بتاتی ہیں کہ غیر معمولی عشق تھا۔پس وہی اہل بیت
ہیں وہی صحابہ ہیں۔آنحضور کے وصال کے بعد تمہیں کیا جنون کو دا ہے کہ انہی اہل بیت اور انہی
صحابہ کو ایک دوسرے کے دل پھاڑنے کے لئے استعمال کرنے لگے ہو وہ تو محبتوں کے پیغمبر
تھے۔عشق کے سمندر تھے۔تم نے انہیں نفرتوں کے سمندر میں تبدیل کر دیا ہے۔پس آج امت محمدیہ " کو یہ باتیں سمجھانے کی ضرورت ہے ورنہ یہ امت ، امت محمدیہ
کہلانے کی مستحق نہیں رہے گی۔ابھی چند دنوں تک آپ دیکھیں گے کہ محترم کے جلوس کراچی
میں بھی نکلیں گے ، خیر پور میں بھی نکلیں گے ، ملتان میں بھی نکلیں گے، بہاول پور میں بھی اور لاہور
میں بھی اور ہر جگہ غیر معمولی طور پر پولیس کی طاقت دو نفرت کرنے والے سمندروں کے بیچ میں
دیوار کی طرح حائل ہوگی اور پھر وہ ینغِیانِ ہوں گے وہ ایک دوسرے کے خلاف بغاوت کریں
گے اور ان دیواروں کو توڑ کر ان کی نفرتیں پھلانگتی ہوئی دوسرے کے امن کو پارہ پارہ کر دیں گی
اور اُن کی زندگیوں کو زہر آلود کر دیں گی۔یہ کیا دن ہیں اور ان دنوں کے کیا تقاضے ہیں اور کیا یہ
حرکتیں ہیں جو ان دنوں میں جاری ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ ظالم ملاں یہ الزام لگاتے ہیں کہ آپ نے اہل
بیت کی عزت کی نہ صحابہ کی کی۔ان کی یہ اہل بیت کی عرب تیں اور صحابہ کی عرب تیں تو ہر روز برسرِ
عام گلیوں میں پھرتی ہیں اور جو کچھ کسر رہ جاتی ہے وہ محترم کے دنوں میں طشت از بام ہو جاتی
ہے۔کچھ بھی لکا چھپا باقی نہیں رہتا۔مگر حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
صحابہ اور آگے آپ کے اہل بیت کے عشق میں حضرت مسیح موعود کی جو پاکیزہ تحریریں ہیں اُن پر
جو مہریں لگائی گئی ہیں اُن پر تالے لگا دیئے گئے ہیں جو عشق کے اظہار میں انہیں اجازت نہیں
کہ گلیوں میں کھل کر نکلیں۔جو نفرتوں کے پیغام ہیں وہ گلیاں اُن کی ہیں وہ صحن اُن کے ہیں جب
چاہیں جس طرح چاہیں نفرتوں کا اظہار جس ملک میں چاہیں کرتے پھریں یہ بڑا ظلم ہے یہ خود کشی
ہے ایک۔پس آج کے خطبہ کے لئے میں نے حضرت مسیح موعود کی چند تحریریں چنیں ہیں جو میں
(8)
آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اور یہی آج اُمت کا علاج ہے کہ ایک ہی زبان سے ایک ہی منہ
سے صحابہ کے عشق کے قصے بھی بیان ہوں اور اہل بیت کے عشق کے قصے بھی بیان ہوں تا کہ پھر
امت ان دو پاک ذرائع سے ایک ہاتھ پر اکٹھی ہو جائے۔یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے عشق میں اور وہی مرکزیت اسلام کو دوبارہ نصیب ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کا ذکر کرتے
ہوئے فرماتے ہیں:۔افسوس یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ قرآن نے تو امام حسین کو رتبہ اہمیت کا بھی نہیں دیا۔نزول مسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۲۳)
یہ وہ عبارت ہے جس کو لے کر مولویوں نے شور مچایا کہ دیکھو امام حسین کے خلاف کیسی سخت
زبان استعمال کی گئی۔”رتبہ ابنیت کا بھی نہیں دیا۔کہتے ہیں دیکھو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اولاد میں شمار
نہیں کرتے۔حضرت مسیح موعود کی یہ عبارت پوری پڑھتے تو ان کو پتہ چلتا کہ اگلے فقرے میں فرمایا ہے کہ
آیت خاتم النبین بتا رہی ہے :۔مَا كَانَ مُحَمَّدُ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ (سورۃ الاحزاب : ۴۱)
کہ محمد تم میں سے کسی فرد کا بھی باپ نہیں ہے کسی مرد کا بھی باپ نہیں ہے تو یہ اشارہ اس طرف
ہے کہ حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسین ہی نہیں صحابہ میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو جسمانی
طور پر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا ہو اور ہر ایک وہ ہے جو روحانی طور پر آپ کا بیٹا
بن سکتا ہے۔پس یہ تفریق دور کرنے کے لئے ایسا عجیب نکتہ ہے جو امت محمدیہ کے سامنے پیش
فرمایا کہ تم خون کے رشتے سے ابنیت کی باتیں چھوڑ دو کیونکہ قرآن کریم نے ہر رشتے سے ابنیت
کی باتیں ختم کر دیں ہیں۔سوائے روحانی رشتے کے۔
مَا كَانَ مُحَمَّدْاَبَا احَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ -
(سورۃ الاحزاب: ۴۱)
رسول کا رشتہ سب سے برابر کا رشتہ ہو جاتا ہے اور اس رشتے میں جو روحانی بیٹا بنے گا اس کی راہ
میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی اور جو روحانی بیٹا نہیں بنے گا ظاہری تعلق بھی اُس کے کسی کام نہیں آ
سکتا۔یہ وہ مضمون تھا جسے حضرت مسیح موعود نے بیان فرمایا اور ان ملانوں نے کیسے کیسے ظلم کے
ساتھ حضرت مسیح موعود کی خلاف یہ غلط باتیں منسوب کیں کہ گویا نعوذ باللہ من ذالک آپ کے دل
میں نہ صحابہ کی عزت تھی نہ اہل بیت کی تھی۔اب میں آپ کو حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں
بتا تا ہوں کہ آپ کے نزدیک اہل بیت کا کیا مقام تھا اور صحابہ کا کیا مقام تھا۔فرماتے ہیں :۔حضرت عیسی علیہ السلام اور امام حسین کے اصل مقام اور درجہ کا جتنا مجھ کوعلم ہے دوسرے کو
( ملفوظات جلد سوئم صفحه ۵۳۰ )
نہیں ہے
66
اور حضرت عیسی اور حضرت امام حسین کا کیا جوڑ ہے۔نبیوں میں اپنی جان کی عظیم
قربانی پیش کرنے میں حضرت عیسی کو ایک عجیب مرتبہ اور عجیب مقام حاصل ہے۔نبیوں میں وہ
ایک منفرد مقام ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے گزرے ہیں۔جس طرح جس شان
کے ساتھ حضرت عیسی نے حق کی خاطر اپنی جان کی قربانی پیش کی ہے اور صلیب کی اذیتیں قبول
کی ہیں۔پس دیکھیں ایک عارف باللہ کا کلام کس طرح ان باتوں کو جوڑتا ہے جس طرف ایک
ظاہری نظر رکھنے والے کا تصور بھی نہیں جاسکتا۔فرماتے ہیں:۔حضرت عیسی اور امام حسین کے اصل مقام اور درجہ کا جتنا مجھے علم ہے دوسرے کو نہیں ہے کیونکہ
جو ہری ہی جو ہر کی حقیقت کو سمجھتا ہے اس طرح پر دوسرے لوگ خواہ وہ امام حسین کو سجدہ کریں
مگر وہ اُن کے رتبہ اور مقام سے محض نا واقف ہیں اور عیسائی خواہ حضرت عیسی کو خدا کا بیٹا یا خداجو
چاہیں بنا دیں مگر وہ اُس کے اصل اتباع اور حقیقی مقام سے بے خبر ہیں اور ہم ہرگز تحقیر نہیں
( ملفوظات جلد سوم صفحه ۵۳۰)
اُن کی تحقیر مراد نہیں بلکہ واقعہ بیان کر رہے ہیں کہ جو سیح" کا جو حقیقی مرتبہ میرے دل پر روشن ہوا
کرتے“۔
(10)
ہے اور حسین کا جو حقیقی مرتبہ میرے دل پر روشن ہوا ہے وہ اُن کے سجدہ کرنے والوں کے دلوں
پر بھی روشن نہیں اور سجدہ کرنا خود بتاتا ہے کہ مقام سے بے خبر ہیں۔پس اُسی فقرہ میں اپنے کلام
کی تائید میں ایک محکم دلیل بھی شامل فرما دی۔وہ شان کیا ہے؟
فرماتے ہیں:۔میں اس اشتہار کے ذریعہ سے اپنی جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ ہم اعتقاد رکھتے ہیں کہ یزید
ایک نا پاک طبع دنیا کا کیڑا اور ظالم تھا اور جن معنوں کی رو سے کسی کو مومن کہا جاتا ہے وہ معنی اس
میں موجود نہ تھے۔یہ ہے اعلان حق کوئی پرواہ نہیں کہ سنی اس سے خوش ہوتے ہیں یا ناراض ہوتے ہیں حالانکہ آپ
اہل سنت سے تعلق رکھتے تھے اہل تشیع میں شامل نہیں تھے اور امام تو درحقیقت دونوں سے بالا تھا
کیونکہ آپ نے حکم و عدل کے طور پر دونوں کے درمیان فیصلے کرنے تھے۔پس آپ دنیا کے
خوف سے بالکل مستغنی اور بالا تھے۔فرماتے ہیں:۔یزید ایک نا پاک طبع دنیا کا کیڑا اور ظالم تھا اور جن معنوں کی رو سے کسی کو مومن کہا جاتا ہے وہ
معنی اس میں موجود نہ تھے۔مومن بننا کوئی سہل امر نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے شخصوں کی نسبت
فرماتا ہے:۔قَالَتِ الأَعْرَابُ أَمَتَا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوْا وَلَكِنْ قُوْلُوْا أَسْلَمْنَا
مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال ان کے ایمان پر گواہی دیتے ہیں جن کے دل پر ایمان
لکھا جاتا ہے اور جو اپنے خدا اور اس کی رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے ہیں۔مجموعه اشتہارات جلد سوم صفحه ۵۴۴)
پھر فرماتے ہیں یزید کے متعلق:۔دنیا کی محبت نے اُس کو اندھا کر دیا تھا مگر حسین طاہر و مطہر تھا اور بلاشبہ ان برگزیدوں میں
سے ہے جن کو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے اور اپنی محبت سے معمور کرتا ہے اور بلاشبہ
(11)
وہ سرداران بہشت میں سے ہے“۔یہ حضرت امام حسین کے متعلق حضرت مسیح موعود کا موقف ہے اور زبان، ایک ایک لفظ بتا رہا ہے
کہ بچے دل کی آواز ہے جو بے ساختہ بلا تکلف دل سے بلند ہورہی ہے۔سردارانِ بہشت میں سے ہے اور ایک ذرہ کینہ رکھنا اس سے موجب سلب ایمان ہے اس امام
کا تقوی اور محبت اور صبر اور استقامت اور زہد اور عبادت ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے اور ہم اس
معصوم کی ہدایت کی اقتداء کرنے والے ہیں جو اسکو ملی تھی۔تباہ ہو گیا وہ دل جو اس شخص کا دشمن
ہے اور کامیاب ہو گیا وہ دل جو عملی رنگ میں اس کی محبت ظاہر کرتا ہے۔اب
دیکھیں عملی رنگ میں اس مضمون کو کہاں سے کہاں تک پہنچادیا ہے زبان کے دعووں کی بات
نہیں ہورہی۔زنجیروں سے سینہ کوبی کی بات نہیں ہو رہی۔فرمایا ہے جو عمل سے اُس سے محبت
کرتا ہے اور اپنے عمل سے اس کی محبت کو سچا ثابت کر دیتا ہے یعنی حسین کا رنگ اختیار کر لیتا ہے
وہی سنت اپنالیتا ہے جو حسین کی سنت تھی۔فرماتے ہیں:۔کامیاب ہو گیا وہ دل جو عملی رنگ میں اس کی محبت ظاہر کرتا ہے اور اُس کے ایمان اور اخلاق
اور شجاعت اور تقوی اور استقامت اور محبت الہی کے تمام نقوش انعکاسی کے طور پر کامل پیروی
کے ساتھ اپنے اندر لیتا ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحه ۵۴۵، ۵۴۴)
کون کون سے ہیں۔ایمان ، اخلاق ، شجاعت یعنی بہادری تقوی یعنی خدا خوفی اور اپنی بات پر
صبر کے ساتھ قائم ہو جانا اور کسی مخالفت کی پرواہ نہ کرنا۔یعنی استقامت اور محبت الہی کے تمام
نقوش اپنے دل پر منعکس کرتا ہے اور انہیں اپنا لیتا ہے جیسا کہ ایک صاف آئینہ ایک خوبصورت
انسان کا نقش اپنے اندر لے لیتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں :۔یہ لوگ دنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ ہیں کون جانتا ہے اُن کی قدر مگر وہی جو انہی میں سے ہے
(12)
، جو جیسا ہی دل رکھتا ہے ویسا ہی وہ محبت الہی میں پاک اور صاف کیا گیا ہے اور محبت کی آگ
میں جلایا گیا ہے وہی ہے جو ان لوگوں کے حالات کو جانتا ہے۔اُن کے تجارب سے واقف ہے
غیر کی آنکھ باہر سے دیکھنے والی اس کی حقیقت کو پہچان نہیں سکتی۔دنیا کی آنکھ اُن کو شناخت نہیں کر
سکتی کیونکہ وہ دنیا سے بہت دور ہیں یہی وجہ حسین کی شہادت کی تھی۔اب دیکھیں کیسا عظیم نکتہ ہے جو محبت اور معرفت کی نظر سے ہی دکھائی دیتا ہے یہ جلسوں میں پڑھا
جانے والا نکتہ تو نہیں ہے۔فرماتے ہیں:۔یہی وجہ حسین کی شہادت
کی تھی کیونکہ وہ شناخت نہیں کیا گیا۔ایک سوسال کے شیعوں کے ماتم ایک طرف اور یہ فقرہ ایک طرف کیسی حقیقت کی روح پر انگلی
رکھ دی ہے اُس کی شہادت کی یہی وجہ تھی کہ حسین شناخت نہیں کیا گیا۔مگر افسوس کہ جیسا وہ کل
شناخت نہیں کیا گیا تھا ایسا آج بھی شناخت نہیں کیا گیا۔ورنہ حسین کے نام پر محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے عشاق سے نفرتوں
کی تعلیم نہ دی جاتی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق
حسین کا عذر رکھ کر اُن سے محبت کرنے والوں سے نفرت کی تعلیم نہ دیتے۔پس شناخت کا
جہاں تک معاملہ ہے خدا کے پیارے تو بعض دفعہ تو نہ اپنے وقت میں شناخت کئے جاتے ہیں نہ
بعد میں شناخت کئے جاتے ہیں۔مگر وہی اُن کو شناخت کرتا ہے جو ویسا دل رکھتا ہے ویسا مزاج
اُس کو عطا ہوتا ہے ویسی فطرت ودیعت کی جاتی ہے وہی ہے جو حقیقت میں شناخت کا حق رکھتا
ہے۔حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں :۔یہی وجہ حسین کی شہادت کی تھی کیونکہ وہ شناخت نہیں کیا گیا۔دنیا نے کس پاک اور برگزیدہ
سے اُس کے زمانے میں محبت کی تا حسینن سے بھی محبت کی جاتی“۔مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحه ۵۴۵)
یہاں یہ مراد نہیں کہ کوئی بھی محبت نہیں کرتا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کے
بڑے بڑے عشاق پیدا ہوئے ہر نبی کے وقت میں۔حضرت عیسی کے زمانہ میں بھی کچھ عشاق