حضرت امام حسین ؓ کا عظیم الشّان مقام

حصہ 2

(13)
پیدا ہوئے۔مگر مراد یہ ہے کہ کثرت کے ساتھ قومی طور پر بڑی تعداد بہت بعد میں آنے والے
محبت کی باتیں کرتے ہیں لیکن وہ لوگ یا ان کے مزاج کے لوگ جو اس برگزیدہ کی زندگی میں
اُس زمانے میں ہوتے ہیں وہ اُس کو نہیں پہچانتے اور یہ حقیقت ہے۔قرآن کریم میں اسی لئے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلق رکھنے والی قوم کو
مخاطب کرتے ہوئے یہ فرمایا کہ تم وہی ہو جس نے موسی کو اذیتیں دی تھیں۔تم وہی ہو جو اس
زمانے میں نبیوں
کو قتل کیا کرتے تھے۔حالانکہ وہ تو دو ہزار سال بعد پیدا ہوئے تھے وہ وہ کیسے
ہو گئے ؟ مراد یہ ہے کہ تم ایسے لوگ ہو کہ تمہاری سرشت ایسی ہے اگر تم اس زمانے میں ہوتے تو
وقت کے مقدس انسان
کو پہچان نہ سکتے اور ضرور اس کی دشمنی اور عزبات اور جان کے در پے ہوتے
اس کی دشمنی میں ، اس کی عزت اور جان کے در پے ہوتے لیکن اب تم اس کی محبت کی باتیں
کرتے ہو۔حضرت مسیح موعود ان لوگوں کا ذکر فرما رہے ہیں کہ یہ لوگ جب برگزیدہ لوگوں کی
زندگی میں اس وقت سے حصہ پاتے ہیں تو کبھی اُن کو پہچان نہیں سکے اور جب وفات پا جاتے
ہیں یا ویسے کسی وجہ سے اُن سے دور ہٹ جاتے ہیں۔زمانے بدل جاتے ہیں اُس وقت پھر یہ
اُن کی محبت کے گیت گاتے اور ان کے نام کو اچھالتے ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔غرض یہ امر نہایت درجہ کی شقاوت اور بے ایمانی میں داخل ہے کہ حسین" کی یا کسی اور بزرگ
کی جو ائمہ مظہرین میں سے ہے تحقیر کرتا ہے یا کوئی کلمہ استخفاف اُن کی نسبت اپنی زبان پر لاتا
ہے۔وہ اپنے ایمان کو ضائع کرتا ہے کیونکہ اللہ جل شانہ اس شخص کا دشمن ہو جاتا ہے جو اس کے
برگزیدوں اور پیاروں کا دشمن ہے۔جو شخص مجھے برا کہتا ہے یالعن وطعن کرتا ہے اس کے عوض
میں کسی برگزیدہ اور محبوب الہی کی نسبت شوخی کا لفظ زبان پر لا ناسخت معصیت سمجھتا ہوں“۔مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحه ۵۴۶،۵۴۵)
جو مجھے برا سمجھتا ہے مجھ پر لعن و طعن کرتا ہے اس کا بدلہ میں معصومین سے نہیں لیتا اور شوخی کے طور
پر اُن پر اپنا غصہ آ تار نا ایک سخت لعنت کی بات سمجھتا ہوں سخت گناہ سمجھتا ہوں۔

(14)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔اس میں کس ایمان دار کو کلام ہے کہ حضرت امام حسین اور حضرت امام حسن رضی اللہ عنہما خدا
کے برگزیدہ اور صاحب کمال اور صاحب عفت اور عصمت آئمۃ الہدی تھے۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۲۴)
یعنی ھدایت کے امام تھے ھدایت کے اماموں میں سے تھے۔اور وہ بلا شبہ دونوں معنوں کی روح سے آنحضرت کی آل تھے۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۶۵)
خون کے لحاظ سے بھی آل تھے اور روحانی وراثت کے لحاظ سے بھی آل تھے۔د لیکن کلام اس بات میں ہے کہ کیوں آل کی اعلی قسم کو چھوڑا گیا اور ادٹی پر فخر کیا جاتا ہے۔تعجب
کہ وہ اعلیٰ قسم امام حسن اور حسین کے آل ہونے کی یا اور کسی کے آل ہونے کی جس کی روح سے
وہ آنحضرت کے روحانی مال کے وارث ٹھہرتے ہیں اور بہشت کے
سردار کہلاتے ہیں یہ لوگ اس کا تو کچھ ذکر نہیں کرتے اور ایک فانی رشتہ کو بار بار پیش کیا جاتا
ہے۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۶۵)
یہ وہ مغز ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت امام حسن اور حضرت امام
حسین کی محبت رکھنے والوں کے تعلق میں بیان فرمارہے ہیں کہ ان کو اس پہلو سے اپنی اصلاح
کرنی چاہیے۔ان دونوں کا مرتبہ جس کے نتیجہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو روحانی
طور پر بہت اعلیٰ مراتب پر فائز فرما دیا۔وہ روحانی تعلق کی بناء پر تھا نہ کہ جسمانی رشتہ کی بناء پر۔آپ نے فرما دیا سے مراد یہ ہے کہ آپ نے اُن کی اعلیٰ مراتب کی نشان دہی فرمائی اور ان کی
شان میں بہت ہی پاکیزہ اور مقدس خیالات کا اظہار فرمایا۔ان کے ان اعلیٰ مراتب پر فائز تو
خدا نے فرمایا تھا مگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ہم نے اس کا ذکر سنا اس لئے آپ
جب کہتے ہیں کہ وہ سرداران بہشت میں سے ہے تو گویا وہ بلا شبہ اللہ کا کلام ہے جو محمد رسول اللہ

(15)
صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ہے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی طرف سے کسی کو
سردار بہشت نہیں بنا سکتے تھے۔تو آپ کی نظر مسیح موعود فر ماتے ہیں ان کے روحانی مراتب پر تھی
ہرگز اس بات پر نہیں تھی کہ چونکہ میری بیٹی کی اولا د سے ہوں گے۔میری بیٹی کی اولا د سے پیدا
ہوں گے یا بیٹی کی پشت سے پیدا ہوں گے۔اس لئے یہ سر دوران بہشت میں پس ان کا
سرداران بہشت ہونا بتا تا ہے کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی ورثہ پایا ہے۔آپ فرماتے ہیں اس اعلیٰ بات کا ذکر تم نہیں کرتے اور محرم کے مقام یا ویسے مجالس
میں خونی رشتہ کی باتیں کرتے چلے جاتے ہو۔اگر ایسا کرو گے تو دوسرے روحانی ورثہ پانے
والوں کی طرف بھی محبت کی نگاہ پڑے گی۔نفرت کی نگاہ ان پر نہیں پڑ سکتی۔یہی وجہ تفریق ہے۔یہی بیماری ہے جس کی نشاندہی حضرت مسیح موعود نے فرمائی اور جس طرف اب تو جہ کرنا ضروری
ہے۔تمام شیعوں کو میری نصیحت ہے کہ وہ اپنی مجالس میں جتنا چاہیں محبت کا اظہار کریں مگر
روحانی تعلق سے ایسا کریں تو پھر وہی روحانی تعلق کی باتیں اُن کو حضرت ابوبکر صدیق سے بھی
محبت کرنے پر مجبور کر دیں گی۔تمام صحابہ کے لئے اُن کے دل میں محبت کے سوا کچھ نہیں رہے گا
لیکن چونکہ جسمانی رشتہ پر زور دیا جاتا ہے اور اس پہلو سے صحابہ کو کلیتہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے جدا دکھایا جاتا ہے گویا ایک الگ قوم ہے جس کا آپ سے اور آپ کے مقاصد سے
کوئی تعلق نہیں اس لئے یہ نفرتیں رفتہ رفتہ اُن کے دلوں میں جاگزیں ہوئیں اور پھر بڑھتی چلی
گئیں یہاں تک کہ بعض صحابہ اُن کے ایمان کا حصہ بن گیا اور اُس نے پھر یہ رد عمل دکھایا کہ
سینیوں میں بھی سپاہ صحابہ جیسی چیزیں پیدا ہوئیں۔اُن کے اعلیٰ مقاصد میں شیعوں کا خون بہانا
اس طرح داخل ہو گیا جیسے اسلام کے دشمنوں کے خلاف جہاد صحابہ کے دلوں میں داخل تھا
صحابہ کے دلوں میں اسلام کے خلاف تلوار اٹھانے والوں کے مقابل پر جہاد کا ایک جوش پایا
جاتا تھا لیکن یہ ایک دفاعی جہاد تھا۔اس میں نفرتوں کا کوئی تعلق نہیں تھا۔یہ ان نفرتوں کے خلاف
جہاد تھا جن نفرتوں کو صحابہ کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نشانہ بنایا جارہا

(16)
تھا۔لیکن یہ جو آج ہم دیکھ رہے ہیں یہ بالکل برعکس قضہ ہے۔سپاہ صحابہ کے دلوں میں شیعوں کی
نفرت ہے جو موجزن ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ شیعوں میں سے کسی کا قتل کا یا ان میں سے کسی مجلسی کا
قتل کرنا نہ صرف یہ کہ اللہ کے حضور اُن کے لئے اعلیٰ مراتب کا ضامن ہو جائے گا بلکہ بعض اُن
میں سے مولوی یہ بیان کرتے ہیں کہ تم ایسا کرو اور اس کوشش میں تم مارے جاؤ تو تم سردارانِ
بہشت میں شمار ہو گے۔تم دیکھنا کہ کیسے کیسے پاک وجود تمہارے استقبال کے لئے جنت کے
دروازے تک آتے ہیں۔ایسے ایسے لغو قصے بیان کئے جاتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ
ان قصوں کے ماننے والے دماغ کس قسم کے ہوں گے مگر ہمارے ملک میں بدقسمتی سے جہالت
بہت ہے۔اور یہی جہالت ہے جو اس تحریب کو مزید ہوا دے رہی ہے اور ان فاصلوں کو بڑھا
رہی ہے۔پس محترم میں محبت کی اور باہم رشتوں کو باندھنے کی تعلیم دینی ضروری ہے جیسا کہ مسیح
موعود نے فرمایا ہے:۔حقیقت یہ ہے کہ اول زور روحانی تعلق پر دینا ضروری ہے اور پھر جسمانی طور پر
اگر تعلق ہے تو اس تعلق میں اضافہ ہوگا کمی نہیں ہو سکتی“۔یعنی سونے پر سہاگے کا کام دے گا جسمانی تعلق۔لیکن شرط ہے کہ پہلے روحانی تعلق قائم ہو۔اور
روحانی تعلق پر زور دیا جائے پھر زائد کے طور پر جب لوگوں کو جسمانی رشتہ دکھائی دے گا تو لازماً
سب کو محبت ہوگی۔پس سنیوں کو بجائے اس کے
کہ نفرتوں کی تعلیم دیں اور اُن کے جلوسوں پر حملہ آور ہوں
اور طرح طرح سے اُن کی راہیں روکیں یا کاٹیں یا اُن پر بم پھینکیں یا زبان سے گندی
گالیوں کی گولہ باری کریں اُن کا فرض ہے کہ ایسے موقعہ پر اُن سے بڑھ کر صحابہ کے عشق کی
باتیں کیا کریں اور اُن میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہلِ بیت کو جو صحابہ کا درجہ
بھی رکھتے ہیں روحانی وارث بھی تھے اور روحانی وارثوں میں بھی بہت بلند مقام پر فائز تھے اُن
کا ذکر بھی کریں اور دوسرے صحابہؓ کا ذکر بھی کریں۔صدیقوں کا ذکر بھی کریں اور شہیدوں کا

(17)
ذکر بھی کریں۔اور کثرت سے درود و سلام کی مجلسیں لگائیں اور اس میں ایک دوسرے سے آگے
بڑھنے کی کوشش کریں تو یہ دن کتنی برکت کے دن بن سکتے ہیں۔بجائے اس کے کہ دونوں طرف
ان دنوں کو نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کیا جائے دونوں ایک دوسرے سے نیکی کی باتوں
میں سبقت لے جانے کی کوشش کریں اور یہ بتائیں دُنیا کو کہ ہم محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
عشاق سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں۔ہم آپ کے اہلِ بیت سے دوسروں کی نسبت زیادہ
پیار رکھنے والے ہیں۔اہل بیت کے ترانے اگر سارے سنی گانے شروع کر دیں۔شیعوں کی
آواز کو ڈبو سکتے ہیں اس آواز میں۔اور زیادہ عشق کے ترانے گائیں اُن سے زیادہ بلند تر آواز
میں اور اُن کو بتا ئیں کہ محض محبت کی باتیں ہی کافی ہیں نفرت کی باتیں بیان کرنا ضروری نہیں ہے۔پس اس موقعہ کا اصلی علاج یہ ہے نہ پولیس علاج ہے نہ فوج علاج ہے۔یہ علاج کتنے سالوں
سے تم کرتے چلے آرہے ہو آج تو کہہ لیتے ہو کہ "را" کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ہندوستان کے
ایجنٹ ہیں جو یہ کام کروا رہے ہیں۔کل تم کہا کرتے تھے کہ قادیانیوں کی وجہ سے ایسا ہو رہا
ہے۔احمدی ایجنٹ ہیں جوکر وار ہے ہیں۔بھٹو صاحب کے زمانے میں بھی یہی ہوا اور ضیاء صاحب کے زمانے میں تو باقاعدہ
دستور بن گیا تھا کہ حکومت کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری ہوتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ احمدیوں کی
نگرانی کرو بڑی سختی کے ساتھ تمام تر جاسوسی ان کے لئے وقف کر دو کیونکہ ہمارے علم میں یہ
بات آئی ہے کہ محرم کے موقعہ پر احمدی سینیوں اور شیعوں میں فساد برپا کریں گے اور ظلم کی حد ہر
دفعہ توجہ دشمنوں سے ہٹا کر دوستوں کی طرف کر دی جاتی تھی۔ساری احمدیت کی تاریخ اس بات کو جھٹلا رہی ہے اور کئی پولیس افسران ان تحریروں کو
پڑھ کر یہ کہا کرتے تھے اور بعض احمدیوں کے سامنے بات بیان کی کہ ہماری حکومت پتہ نہیں
پاگل ہو گئی ہے۔ان
کو پتہ نہیں! احمدیوں کو مزاج ہی یہ نہیں ہے۔کبھی ہوا ہے آج تک اُن کی سو
سالہ تاریخ میں کہ احمدیوں نے فساد بر پاکئے ہوں ایک پر امن جماعت ہے ان کے خلاف فساد
ہوئے ہیں۔درست ہیں۔لیکن آج تک ایک بھی ایسا واقعہ نہیں کہ جماعت احمدیہ نے کبھی

(18)
دوسروں میں فساد کے خیالات پھیلائے ہوں یا کسی طرح فساد پھیلانے میں دخل ہی دیا ہوکسی
قسم کا۔کامیابی تو دور کی بات ہے۔کہتے ہیں اشارہ یعنی بعض پولیس افسران کی بات بتارہا ہوں
انہوں نے اپنی لمبی سروس کا حوالہ دے کر کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس لمبے زمانہ میں جو پولیس
میں سروس کی ہے اور میں حلف اُٹھا سکتا ہوں اس بات کا کہ احمدی مزاج میں فساد کر نا داخل نہیں
کبھی مجھے آج تک کسی احمدی میں اشارہ بھی یہ بات دکھائی نہیں دی۔تو کرتے کیا تھے یہ جنہوں نے شرارت کرنی ہوتی تھی۔ان پر سے توجہ ہٹا کر جو
شرارت کے خلاف ہوا کرتے تھے اُن کی طرف توجہ مرکوز کر دیا کرتے تھے۔یعنی احمدیوں کی
طرف اور پھر ان
کو فساد کی کھلی چھٹی تھی جنہوں نے فساد کرانے تھے اور فساد کرانے ہیں شیعوں
نے سینیوں نے اور پھر وہ کھلم کھلا اپنی سازشیں کرتے اور فساد کرتے اور فسادوں کے بعد ایک
دفعہ بھی ان دشمن حکومتوں کو ایک ادنی سی بات بھی ہاتھ نہیں آئی کہ ثابت کر سکیں کہ یہ فساد احمد یوں
نے کروایا تھا۔مجھے یاد ہے انہی دنوں میں جب یہ کہا کرتے تھے کہ احمدیوں سے متابقہ رہو۔کراچی
میں ساری پولیس کی تو جہ احمدیوں کی طرف تھی۔اُدھر کراچی میں شیعوں کے امام باڑے جل گئے
شیعوں کو اُن کے گھروں میں زندہ جلا دیا گیا۔وہ کون لوگ گئے تھے وہاں۔کیا کوئی احمدی
تھا ؟ تحقیق نے کیا ثابت کیا تھا کہ احمدیوں کا کوئی دور سے بھی اس بات سے تعلق نہ تھا۔پس جب
ایک قوم جھوٹ بولنے کی عادی ہو جائے اور عملا جھوٹ کی پرستش کرنا شروع کر دے تو جھوٹ کی
ساری تدبیریں اپنے ہی خلاف اُٹھا کرتی ہیں۔احمدی تو امن پیدا کرنے کے لئے پیدا کئے گئے
ہیں۔اور احمدیوں سے آپ
کبھی فساد کی بات نہیں دیکھیں گے۔اب آپ کہتے ہیں کہ ”را“ نے ایسا کیا۔اب ”را“ کیسے وہ دشمنیاں پیدا کر سکتی ہے جو
تاریخ کے سینکڑوں سال گواہ ہیں کہ تمہارے دلوں میں مسلسل چلی آ رہی ہے۔کم سے کم ایک
ہزار سال گزر چکا ہے اس تاریخ کو کہ خود مسلمانوں نے مختلف وقتوں میں ایک دوسرے کے گھر
جلائے ہیں۔ایک دوسرے کی قبریں اکھاڑی ہیں۔مردوں کو دوبارہ پھانسی دی گئی ہے اُن کے

(19)
پنجروں
کو دوبارہ پھانسی پر لٹکا یا گیا ہے۔یہ ہلاکوں خاں
کا واقعہ بھول گئے ہو کہ ایک سنی دور میں
بعض شیعوں پر مظالم ہوئے ہیں۔اُس کے رد عمل کو طور پر شیعہ وزیر نے پھر انتقام لیا اور اُس
نے ہلاکو خاں کو دعوت دی کہ آؤ اور اس ملک پر قبضہ کر لو۔یہ تاریخ بتا رہی ہے۔وہاں کون
سی ”را تھی جو اپنا کام دکھاتی۔میں ہندوستان کے حق میں بات نہیں کر رہا۔میں کسی کے حق
میں بھی بات نہیں کر رہا نہ کسی کے خلاف بات کر رہا ہوں۔میں سمجھا رہوں کی حقیقت حال پر
نظر رکھو۔نفرتیں جہاں پرورش پاتی ہیں وہی جگہ ہے نگرانی کی اور ان نفرتوں کی پرورش میں اگر
کوئی گھس کر مزید انگیخت کرے تو وہ ایسی کوشش کر سکتا ہے اس سے
انکار نہیں۔لیکن نفرتیں قائم
ہیں تو یہ کوششیں پھر ضرور کامیاب ہونگی اور یہ عذر قابل تسلیم نہیں ہوگا کہ فلاں نے ایسا کر واد یا تم
کرنے پر تیار بیٹھے تھے اُس نے جو تلوار نیچے گری ہوئی تھی اُٹھا کر تمہارے ہاتھ میں تھما دی اس
سے زیادہ تو اس کا کوئی کام نہیں۔لیکن کرتے تم ہو تمھاری نیتیں ہیں جن میں زہر گھلے ہوئے ہیں
وہ نیتیں ہیں جو ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر سکتیں۔وہ آنکھیں جو ایک دوسرے کو اچھا دیکھ
نہیں سکتیں۔ان نفرتوں کا علاج کرا ان نظروں کو درست کرنے کی کوئی تدبیر کرو۔ان دلوں سے
نفرتیں ہٹا کر ان میں محبتوں کے رس گھولنے کی کوشش کرو۔اس کے سوا کوئی علاج ہی نہیں ہے اور
یہ علاج امام وقت تمہیں بتا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود جو حکم ، عدل بن کر آئے تھے وہ سلیقہ سکھا
رہے ہیں کہ دیکھو اس طرح صحابہؓ کی بھی تعریف کرو اس طرح اہلِ بیت کی بھی تعریف کرو ان پر
بھی درود بھیجو۔ان پر بھی درود بھیجو۔ایک ہی ذریعہ ہے امت کے اکٹھے ہونے کا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔یقیناً ہمارے نبی خیر الوریٰ صلی اللہ علیہ وسلم ، ہمارے رب اعلیٰ کی دونوں صفات
رحمانیت اور رحیمیت کے مظہر تھے۔پھر صحابہ رضوان اللہ علیہم حقیقت محمدیہ جلالیہ کے وارث
ہوئے جیسا کہ پہلے تجھے معلوم ہو چکا ہے۔(اعجاز اسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۵۱ ترجمه از
عربی)
اب ان صحابہ کے ذکر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اہلِ بیت یعنی خونی رشتہ

(20)
میں منسلک اور دوسروں سب کا اکٹھا ذکر فرما رہے ہیں اور تمام صحابہ کی تعریف فرما رہے
ہیں۔اس میں نعوذ باللہ اہلِ بیت اس تعریف سے خارج نہیں ہوئے۔بلکہ جیسا کہ میں
حوالے پڑھ چکا ہوں اوّل طور پر حضرت مسیح موعود کے پیش نظر ہیں۔فرماتے ہیں :۔پھر صحابہ حقیقت محمدیہ جلالیہ کے وارث ہوئے جیسا کہ تجھے معلوم ہو چکا ہے ان کی
تلوار مشرکین کی جڑ کاٹنے کے لئے اُٹھائی گئی اور مخلوق پرستوں کے ہاں اُن کی ایسی کہانیاں مذکور
ہیں جو بھلائی نہ جاسکیں گی اور انہوں نے صفت محمدیہ کا حق ادا کر دیا۔اعجاز مسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۵۱ ترجمه از عربی)
پس صفت محمدیہ کو صحابہ نے رائج فرمایا ہے یہ بہت ہی اہم نکتہ ہے۔وہ تمام صفاتِ حسنہ جو
خونی رشتوں میں تعلق رکھنے والے اہلِ بیت میں تھیں تو تمام خوبیاں نہ ان کی ذاتی تھیں، نہ اُن
کی ذات تھیں۔وہ صفت محمدیہ کے مجازی ہونے کے نتیجہ میں تھیں۔جو اس نکتے کو سمجھ جائے وہ
ایک کے مقابل پر دوسرے سے نفرت کر ہی نہیں سکتا۔کیونکہ صفتِ محمدیہ کی طرف پیٹھ رکھ کر
صفت محمدیہ سے محبت نہیں کی جاسکتی۔صفت محمدیہ پر حملہ آور ہوتے ہوئے صفتِ محمدیہ کے عشق کے گیت نہیں گائے جا
سکتے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کس اعلیٰ پیرایہ میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی سیرت ہی کو صحابہ میں جلوہ گر دکھایا۔فرمایا وہاں بھی سیرت محمد یہ کام کر رہی ہے۔یہاں بھی
سیرت محمدیہ کا کام کر رہی ہے۔اے سیرت محمدیہ کے عشاق کیا تم سیرت محمدیہ سے دشمنی
کرو گے۔پس جہاں حسن محمدی کے سوا کچھ ہے ہی نہیں۔مِحَمَّدٌ رَّسُولُ
اللَّهُ وَالَّذِينَ مَعَهُ
( سورة الفتح آیت ۳۰)
وہاں کسی اہلِ بیت یا غیر اہلِ بیت کی کوئی تفریق نہیں ہے۔اور محسن ہے تو محمد کا حسن
ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم۔سیرت ہے تو محمد کی سیرت ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم۔

(21)
اور صحابہ میں اگر کوئی مدح کی بات پائی جاتی ہے تو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
سیرت
کو اپنانے کے نتیجے میں اور بعینہ یہی وجہ فضیلت کی اہل بیت میں پائی جاتی ہے۔اس کے
سوا کوئی وجہ نہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔اللہ تعالیٰ نے صحابہ کو اور اُن کے تابعین کو اسم محمد کا مظہر بنایا اور اُن کے ذریعہ
رحمانی جلالی شان ظاہر کی اور انہیں غلبہ عطا کیا اور پے در پئے نعمتوں کے ذریعہ اُن کی نصرت
اعجاز اسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۱۰ ترجمه از عربی )
فرمائی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صحابہ رضوان
اللہ علیہم اجمعین کے ذکر میں فرماتے ہیں :۔صحابہ رضوان اللہ علیہم کے زمانے میں تو یقین کے چشمے جاری تھے اور وہ خدائی
نشانوں کو اپنی آنکھوں کو دیکھتے تھے اور انہی نشانوں کے ذریعہ سے خدا کے کلام پر انہیں یقین ہو
گیا تھا اس لئے ان کی زندگی نہایت پاک ہوگئی تھی۔اعجاز اسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۸)
اب یہ وہ حصہ ہے جس کی کمی کی وجہ سے ساری اُمت یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
منسوب ہونے والے لوگوں میں فساد پیدا ہوا ہے۔یہ وہ نقطہ ہے جس کو نہ سمجھنے کے ذریعہ۔جس
پر عمل نہ کرنے کے نتیجہ میں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ انہوں نے محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم سے خدائی نشان دیکھے اور اپنی آنکھوں سے دیکھے اور اس ذریعہ سے خدا کے کلام
پر انہیں یقین ہو گیا تھا اس لئے ان کی زندگی نہایت پاک ہوگئی تھی۔پس جنہوں نے الہبی نشان
دیکھے ہوں لازم ہے کہ ان کی زندگی پاک ہو۔اور پاک زندگیوں میں یہ بدنو مہ نہیں دکھائی نہیں
دے سکتے۔جو محرم کے دنوں میں آپ دیکھتے ہیں۔یہ ناممکن ہے کہ پاک دلوں سے دوسرے
پاکوں کے خلاف نفرت اور بغض کے کلمے اس طرح نکلیں جس طرح پھوڑے سے پیپ نکلتی
ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا پاک وجود صحتمند وجود ہوتا ہے۔اس میں گندی پیپ کے پالے پھوڑے
نہیں ہوا کرتے۔پس جب بھی صحابہ کے خلاف شیعوں کی مجالس میں سخت قسم کی ظالمانہ زبان

(22)
استعمال کی جاتی ہے تو یہ دلوں کے پھوڑے ہیں جو سارا سال پکتے رہتے ہیں اور وہ پیپ اس
وقت پھٹ کر اُچھل اچھل کر باہر نکلتی ہے بہت ہی بد بودار مواد ہے۔جو باہر نکل کر گلیوں میں جاتا
ہے اور ساری فضاء کو یہ بد بودار کر دیتا ہے۔دوسری طرف مقابل پر دیکھیں۔اگر وہ اُن کا مقابلہ
کرنے والے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کے نشان دیکھ کر اپنے دلوں کو پاک کر چکے
ہوتے تو ایسے موقعہ پر استغفار سے کام لیتے۔گند کا جواب گند سے نہ دیتے بلکہ اُن کے لئے دعا
گو ہو جاتے۔ان پر زیادہ رحم اور شفقت کرتے ان کو سمجھانے کے لئے سارا سال کا روائیاں
کرتے اور دلائل کی دُنیا میں اُن کو گھسیٹ کر لاتے اور دلائل کے میدانوں میں یہ فیصلہ کرتے
بجائے اس کے کہ تلوار کے میدان میں ایسے فیصلے کئے جائیں۔پس ادھر بھی وہ پاک نمونے نہیں ہیں اُدھر بھی وہ پاک نمونے نہیں ہیں اور امر واقعہ یہ
ہے کہ اس زمانے میں اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچا تعلق باندھنا ہے تو اس امام سے
تعلق باندھے بغیر یہ سچا تعلق قائم نہیں ہو سکتا۔جو امام ان پیشگوئیوں کے مطابق آیا ہے جو محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے عطا فرمائی تھیں۔وہ تعلق جو تیرہ سو سال سے تم کاٹ بیٹھے وہ
تعلق تیرہ سوسال کے بعد دوبارہ جوڑنے کا وقت آیا ہے اور آسمان سے وہ رشی نیچے کی گئی جس رشتی
سے وہ ہاتھ جدا ہو چکے تھے۔اب ایک ہی راہ ہے کہ اُس رشتی کو دوبارہ مضبوطی سے پکڑ لو اور پھر
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن میں پناہ لو۔اس پناہ کے سوا اور کوئی پناہ نہیں ہے اور
یہ پناہ امام وقت کے انکار کے ذریعہ میتر نہیں ہو سکتی۔یہ پناہ صرف اس صورت میں نصیب ہوسکتی
ہے اگر امام وقت کو تسلیم کرو۔اُس سے محبت کا رشتہ باندھو۔کیونکہ یہی محبت کا رشتہ سلسلہ وارخدا
تک پہنچے گا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت تمھارے دلوں میں پیدا کرے گا صحابہ کی سچی
محبت کے سلیقے تمہیں سکھائے گا اہل بیت کی سچی محبت کی روح تمہیں عطا کرے گا۔یہ صاحب
عرفان محبت ہوگی جس کے نتیجہ میں دل پاک عمل پیدا ہوتا ہے۔یہ ایسی محبت ہوگی جس کے نتیجہ
میں دل پاک کئے جاتے ہیں اور پاک دل ایک دوسرے سے نفرت نہیں کیا کرتے۔پاک دل
آپس میں بٹ نہیں جایا کرتے بلکہ ایک ہاتھ پر جمع ہو جاتے ہیں اور امت محمدیہ کو دوبارہ ایک

(23)
ہاتھ پر جمع کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے جس امام کو بھیجا ہے۔وہی ان روحانی رشتوں کا ضامن
بن کر آیا ہے وہی ان روحانی رشتوں
کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے منادی بنا کر بھیجا گیا ہے۔تم اُس
کی نداء پر کان دھر واطاعت اور محبت کے ساتھ اس کے حضور اپنے دلوں کو ان معنوں میں جھکا دو
کہ جس طرف وہ بلاتا ہے دل لپکتے ہوئے ، لبیک کہتے ہوئے اس کی طرف دوڑے۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس طرف وہ ان دلوں کو بلا رہا ہے ( یعنی تم سب کے
دلوں کو ) وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رستہ ہے اُس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں۔وہ خدا کا رستہ
ہے۔اُس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں اسی کا نام صراط مستقیم ہے اسی سے وحدت ملی عطا ہوتی ہے۔اسی سے تفرقے پھر وحدت کی لڑی میں پروئے جاتے ہیں۔پس اب سب حضرت مسیح موعود کی
آواز پر لبیک کہیں اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دور کی بات ہے تو ان نصیحتوں پر تو عمل کریں یا
بتائیں کہ ان میں کیا نقص ہے۔ان سے بہتر بات تو پیش کر کے دکھا ئیں۔آپ تسلیم نہیں کرتے
کہ حضرت مسیح موعود وہی ہیں جو حکم اور عدل بن کر آئے تھے اور تمہارے درمیان انصاف سے
فیصلہ کرنے والے ہیں۔اب آپ کے فیصلے میں نے تمہیں سنا دئے ہیں۔ان فیصلوں سے بہتر
فیصلے کر کے تو دکھاؤ۔بتاؤ تو سہی اس سے زیادہ اور کون سی پاک اور مؤثر راہ ہوسکتی ہے؟ جو
مسلمانوں کے بٹے ہوئے دل پھر سے اکھٹے کر سکتی ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان اب تمہارے اختیار کی یا ہاں یا نہ
کی بات نہیں رہی۔امر واقعہ یہ ہے کہ سچا ایمان جن رستوں کی طرف بلاتا ہے ان رستوں سے
انکار خود کشی کے مترادف ہو جایا کرتا ہے۔تم انکار کرو گے بھی تو باتیں وہی مانی پڑیں گی جو سیح
موعود کہتے ہیں۔ان باتوں سے بہتر باتیں تمہارے فرشتے بھی سوچ نہیں سکتے کیونکہ یہ خدا کا
کلام ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ آپ کی برکتوں سے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے دل پر نازل ہوا ہے۔جو وحدت کے رستے آپ نے بتائے ہیں۔اُن کوسوا
اور کوئی وحدت کا رستہ نہیں ہے۔پس اس رستے سے آؤ یا اُس رستے سے آؤ۔طوعاً آؤ یا
کرھا آؤ تمہیں مسیح موعود کی اگر بیعت نہیں کرنی تو باتوں کو لازماً ماننا پڑے گا اور اگر

(24)
نہیں مانو گے تو اسی طرح بٹے رہو گے۔اسی طرح ایک دوسرے کے خلاف نفرتوں
کی تعلیم دیتے
رہو گے اور ہر سال بجائے اس کے کہ محترم امت محمدیہ کو ایک کرنے کا عظیم الشان نظارہ
دکھائے ہر سال یہ محترم آپ لوگوں کو اور زیادہ متفرق کرتا چلا جائے آپ کے دلوں کو اور زیادہ کا تھا
چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو عقل دے ہوش دے اور وہ سچی باتیں جو صاف اور پاک دل کو
صاف دکھائی دیتی ہیں کسی دلیل کی حاجت نہیں رہتی۔سچ تو خود اس طرح بولتا ہے کہ مومن کی
پیشانی سے برستا ہے۔سچ تو خود اس طرح بولتا ہے جیسے مشک خوشبو دیتا ہے۔پس مسیح موعود کی
باتوں میں وہ سچائی ہے جو مومن کی پیشانی کے نور کی طرح آپ کے چہرے سے برس رہی
ہے آپ کی باتوں میں وہ سچائی ہے جو مشک کی طرح خوشبو رکھتی ہے اور خود بخود اٹھتی ہے اور
فضاء کو مہکا دیتی ہے۔پس ان باتوں پر غور سے کان دھروان کو اپنے دلوں میں جگہ دو۔یہی ایک رستہ اُمت
کو دوبارہ وحدت کی لڑیوں میں پرونے کا رستہ ہے۔اس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ آپ
کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی