پہلی دلیل۔ ضرورت زمانہ
دعوت الامیر
(19)
دعوة الامير
پہلی دلیل
ضرورت زمانه
سب سے پہلی دلیل جس سے کسی مامور کی صداقت ثابت ہوتی ہے وہ ضرورت
زمانہ ہے۔اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ بے حمل اور بے موقع کوئی کام نہیں کرتا۔جب تک کسی
چیز کی ضرورت نہیں ہوتی وہ اسے نازل نہیں کرتا اور جب کسی چیز کی حقیقی ضرورت پیدا ہو
جائے تو وہ اسے روک کر نہیں رکھتا۔انسان کی جسمانی ضروریات میں سے کوئی چیز ایسی نہیں
جسے اللہ تعالیٰ نے مہیا نہ کیا ہو۔چھوٹی سے چھوٹی ضرورت اس کی پوری کر دی ہے۔پس جبکہ
دنیاوی ضروریات کے پورا کرنے کا اس نے اس قدر اہتمام کیا ہے تو یہ اس کی شان اور اس
کی رفعت کے منافی ہے کہ وہ اس کی روحانی ضروریات کو نظر انداز کر دے اور ان کے پورا
کرنے کے لئے کوئی سامان پیدا نہ کرے حالانکہ جسم ایک فانی شے ہے اور اس کی تکالیف
عارضی ہیں اور اسکی ترقی محدود ہے اور اس کے مقابلے میں انسانی روح کے لئے ابدی زندگی
مقرر کی گئی ہے اور اس کی تکالیف ایک نا قابل شمار زمانے تک ممتد ہوسکتی ہیں اور اس کی
ترقی کے راستے انسانی عقل کی حد بندی سے زیادہ ہیں۔جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کی صفات پر اس روشنی کی مدد سے نظر ڈالے گا جو قرآن کریم
سے حاصل ہوتی ہے وہ کبھی اس بات
کو باور نہیں کرے گا کہ بنی نوع انسان کی روحانی حالت
تو کسی مصلح کی محتاج ہولیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسا سامان نہ کیا جائے جس کے
ذریعے سے اس کی احتیاج پوری ہو سکے اگر ایسا ہو تو انسان کی پیدائش ہی لغو ہو جاتی ہے،
لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا لَعِبِينَ مَا
(<۔)
دعوة الامير
خَلَقْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ (الدخان: ۳۹-۴۱) یعنی ہم نے آسمانوں
اور زمین کو اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے اس کو یوں ہی بلا وجہ بطور کھیل کے نہیں پیدا
کیا بلکہ ہم نے اسے غیر متبدل اصول کے ماتحت پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ اس بات سے
ناواقف ہیں۔پس حقیقت یہی ہے کہ جب
کبھی بھی بنی نوع انسان کی روحانی حالت گر جاتی ہے
اور کسی مصلح کی محتاج ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے ایک مصلح بھیج دیتا ہے جولوگوں کو
راہ راست کی طرف لاتا ہے اور ان کی اندرونی کمزوری کو دور کرتا ہے۔گو اللہ تعالیٰ کی صفات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات عقلاً بھی ناممکن ہوتی ہے کہ
ضرورت کے وقت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو لاوارث چھوڑ دے مگر اللہ تعالیٰ نے اس مضمون
کو قرآن کریم میں صراحتا بھی بیان فرما دیا ہے جیسا کہ فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِندَنَا
خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلَةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ (الحجر: ۲۲) ہر ایک چیز کے خزانے ہمارے پاس ہیں
اور ہم اسے نازل نہیں کرتے مگر خاص اندازوں کے ماتحت۔یعنی ہر ایک چیز کو اللہ تعالیٰ
ضرورت کے ماتحت نازل کرتا ہے نہ اس کے کام بے حکمت ہیں کہ بلا ضرورت کسی چیز کو
ظاہر کرے اور نہ اس کے ہاتھ تنگ ہیں کہ ضرورت پر بھی ظاہر نہ کر سکے۔اور اسی طرح فرماتا ہے وَاتْكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتَمُوْهُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا
تخضوها (الابراهيم:۳۵) یعنی اللہ تعالیٰ نے ہر وہ چیز جو تم نے مانگی تم کو عنایت کر دی ہے۔اور اگر تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو گنا چاہو تو گن نہیں سکتے۔اس آیت میں مانگنے سے مراد حقیقی
ضرورت ہی ہے۔کیونکہ ہر چیز جسے بندہ مانگتا ہے اسے نہیں مل جاتی ، مگر یہ ضرور ہے کہ ہر
ایک حقیقی ضرورت جس کی طرف احتیاج انسان کی فطرت میں رکھی گئی ہے یا ہر احتیاج
دعوة الامير
جس کا اثر انسان کی غیر محدود زندگی پر پڑتا ہے اس کے پورا ہونے کا سامان اللہ تعالیٰ ضرور
کرتا ہے۔یہ تو عام قانون ہے مگر ہدایت کے متعلق تو اللہ تعالیٰ خصوصیت کے ساتھ فرماتا ہے
کہ جب اس کے بندے ہدایت کے محتاج ہوں تو وہ ضرور ان کے لئے ہدایت کے سامان
مہیا کرتا ہے بلکہ اس نے یہ کام اپنے ہی سپر د کر رکھا ہے دوسرے کو اس میں شریک ہی نہیں
کیا چنانچہ فرماتا ہے اِنَّ عَلَيْنَا للهدى (الليل :۱۳) بندوں کو ہدایت دینا ہم نے اپنے اوپر
فرض کر چھوڑا ہے اور اس کام کا انصرام اپنی ہی ذات کے متعلق وابستہ رکھا ہے۔قرآن کریم ضرورت زمانہ کے مطابق لوگوں کی ہدایت کے سامان پیدا کرنے کو نہ
صرف واجب ہی قرار دیتا ہے بلکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر ایسا انتظام اللہ تعالیٰ کی
طرف سے نہ ہوتا تو بندوں کا حق ہوتا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ پر اعتراض کرتے کہ
جب اس نے ان کے پاس ہادی نہیں بھیجے تو وہ ان سے جواب کیوں طلب کرتا ہے اور ان کو
عذاب کیوں دیتا ہے۔چنانچہ سورۃ طہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَوْ أَنَّا أَهْلَكْنَاهُم
بِعَذَابٍ مِنْ قَبْلِهِ لَقَالُوْا رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُوْلَا فَتَتَّبِعَ آيَاتِكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَّ
وَنَخْزی (طه: ۱۳۵) یعنی اگر رسول کی بعثت سے پہلے ہم ان پر عذاب نازل کر دیتے تو یہ
ہم پر اعتراض کرتے کہ جب ہم گمراہ تھے اور ہدایت کے محتاج تھے تو تو نے ہماری طرف
کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے ہی تیرے احکام کو قبول کر
لیتے اور اللہ تعالیٰ ان کے اس اعتراض کو تسلیم کرتا ہے اور اس کا رد نہیں کرتا بلکہ اس مضمون کو
قرآن کریم کے متعدد مقامات پر بیان کر کے اس کی اہمیت کو ثابت فرماتا ہے۔اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ضرورت کے موقع پر ہادی بھیجے بغیر عذاب
دعوة الامي
نازل کرنے کو ظلم قرار دیتا ہے چنانچہ فرماتا ہے۔يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلَ
مِنْكُمْ يَقْصُوْنَ عَلَيْكُمْ آيَاتِي وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا قَالُوْا شَهِدْنَا عَلَى أَنفُسِنَا
وَغَرَتْهُمُ الْحَيَوةَ الدُّنْيَا وَشَهِدُوا عَلَى أَنفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوْا كَافِرِيْنَ ذَلِكَ أَنْ لَّمْ يَكُنْ
رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرى بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا غَافِلُوْنَ (الانعام: ۱۳۱-۱۳۲) اے جنوں اور
انسانوں کی جماعتو! کیا تمہارے پاس ہمارے رسول نہیں آئے تھے جو تمہیں ہمارے
احکام پڑھ پڑھ کر سناتے تھے اور تم پر جو یہ دن آنے والا تھا اس سے تمہیں ڈراتے تھے۔انہوں نے کہا ہم اپنے خلاف آپ گواہی دیتے ہیں اور انہیں ورلی زندگی نے دھوکا دے دیا
اور انہوں نے اپنے خلاف آپ گواہی دے دی کہ وہ کافر تھے۔یہ (رسولوں کا بھیجنا اور
کفار پر حجت قائم کرنا ) اس لئے کیا کہ تیرا خدا شہروں کو اس حالت میں کہ لوگ غافل تھے،
ظالمانہ طور پر ہلاک نہیں کرسکتا تھا۔ان آیات کے مضمون سے معلوم ہوتا ہے کہ بلا ہوشیار کر دینے کے کسی قوم پر حجت
قائم کر دینا اور اس کی ہلاکت کا فتویٰ لگا دینا ظلم ہے یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ اگر کوئی قوم
ہدایت کی محتاج ہو اور اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہادی نہ بھیجے، لیکن قیامت کے دن اسے سزا
دیدے کہ تم نے کیوں احکام الہی پر عمل نہیں کیا تھا تو یہ ظلم ہوگا اور اللہ تعالیٰ ظالم نہیں ، پس
ممکن نہیں کہ لوگ ہدایت کے محتاج ہوں لیکن وہ ان کی ہدایت کا سامان نہ کرے۔پیچھے جو مضمون گزرا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کی رو سے جب کسی زمانے
کے لوگ ہدایت کے محتاج ہوں تو اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کا سامان پیدا کرتا رہتا ہے لیکن
قرآن کریم سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس عام قاعدے کے علاوہ امت محمدیہ سے اس کا
ایک خاص وعدہ بھی ہے وہ یہ ہے۔انا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ (الحجر: ١٠) ہم
دعوة الامي
نے ہی اس تعلیم کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔اب حفاظت دو قسم کی ہوتی ہے ایک تو حفاظت ظاہری اور ایک حفاظت معنوی۔جب تک دونوں قسم کی حفاظت نہ ہو کوئی چیز محفوظ نہیں کہلا سکتی ، مثلاً اگر ایک پرندے کی
کھال اور چونچ اور پاؤں محفوظ کر لئے جائیں اور اس میں بھس بھر کر رکھ لیا جائے تو وہ
پرندہ زمانے کے اثر سے محفوظ نہیں کہلائے گا۔اسی طرح اگر اس کی چونچ ٹوٹ جائے،
پاؤں شکستہ ہو جائیں ، بال بچ جائیں تو وہ بھی محفوظ نہیں کہلا سکتا، ایک کتاب جس کے اندر
لوگوں نے اپنی طرف سے کچھ عبارتیں زائد کر دی ہوں یا اس کی بعض عبارتیں حذف کر دی
ہوں یا جس کی زبان مُردہ ہوگئی ہو اور کوئی اس کے سمجھنے کی قابلیت نہ رکھتا ہو، یا جو اس غرض
کے پورا کرنے سے قاصر ہوگئی ہو جس کے لئے وہ نازل کی گئی تھی محفوظ نہیں کہلا سکتی، کیونکہ گو
اس کے الفاظ محفوظ ہیں مگر اس کے معانی ضائع ہو گئے ہیں اور معانی ہی اصل شے ہیں۔الفاظ کی حفاظت بھی صرف معنی کی حفاظت ہی کے لئے کی جاتی ہے۔پس قرآن کریم کی
حفاظت سے مراد اس کے الفاظ اور اس کے مطالب دونوں کی حفاظت ہے۔اس وعدے کے ایک حصے کو پورا کرنے کے یعنی قرآن کریم کی ظاہری حفاظت کے
لئے اللہ تعالیٰ نے جو سامان کئے ہیں ان کا مطالعہ انسان کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتا ہے
جب تک قرآن کریم نازل نہ ہوا تھا، نہ عربی زبان مدون ہوئی تھی ، نہ اس کے قواعد مرتب
ہوئے تھے نہ لغت تھی نہ محاورات کا احاطہ کیا گیا تھا، نہ معانی اور بیان کے قواعد کا استخراج
کیا گیا تھا اور نہ تحریر کی حفاظت کا سامان ہی کچھ موجود تھا۔مگر قرآن کریم کے نزول کے بعد
اللہ تعالیٰ نے مختلف لوگوں کے دلوں میں القاء کر کے ان سب علوم کو مدون کروایا اور صرف
قرآن کریم ہی کی حفاظت کے خیال سے علم صرف و نحو اور علم معانی و بیان اور علم تجوید اور علم
(<)
دعوة الامير
لغت اور علم محاورہ زبان اور علم تاریخ اور علم قواعد، تدوین تاریخ اور علم فقہ وغیرہ علوم کی بنیاد
پڑی اور ان علوم نے اسی قدر زیادہ ترقی حاصل کی جس قدر کہ ان علوم کی حفاظت کا قرآن
کریم سے تعلق تھا۔چنانچہ ظاہری علوم میں سے صرف ونحو اور لغت کا تعلق حفاظت قرآن
کے ساتھ سب سے زیادہ ہے اور ان علوم کو اس قدر ترقی حاصل ہوئی ہے کہ یورپ کے لوگ
اس زمانے میں بھی عربی صرف و نحو اور لغت کو سب زبانوں کی صرف ونحو اور لغت سے اعلیٰ اور
زیادہ مدون خیال کرتے ہیں۔ان علوم کی ترقی کے علاوہ حفاظت قرآن کریم کے لئے ہزاروں لاکھوں آدمیوں
کے دل میں حفظ قرآن کی خواہش پیدا کر دی گئی اور اس کی عبارت کو ایسا بنایا گیا کہ نہ نثر
ہے نہ شعر جس سے اس کا یاد کرنا بہت ہی آسان ہوتا ہے۔ہر شخص جسے مختلف قسم کی عبارتوں
کے حفظ کرنے کا موقع ملا ہے جانتا ہے کہ قرآن کریم کی آیات کا حفظ کرنا سب عبارتوں
سے زیادہ سہل اور آسان ہوتا ہے غرض ایک طرف اگر قرآن کریم ایسی عبارت میں نازل کیا
گیا ہے کہ اس کا حفظ کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے تو دوسری طرف لاکھوں آدمیوں کے دل
میں اس کے حفظ کرنے کی خواہش پیدا کر دی گئی ہے اور نمازوں میں قرآن کریم کی تلاوت
فرض کر کے ہر مسلمان کے ذمے اس کے کسی نہ کسی حصے کی حفاظت مقرر کر دی گئی ہے حتی کہ
اگر قرآن کریم کے سب نسخوں کو بھی نعوذ باللہ من ذالک کوئی دشمن تلف کر ڈالے تب بھی
قرآن کریم دنیا سے مٹ نہیں سکتا۔یہ چند مثالیں جو میں نے بیان کی ہیں اس امر کے ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں کہ
قرآن کریم کی حفاظت ظاہری کے لئے اللہ تعالیٰ نے بہت سے ذرائع پیدا کر دیئے ہیں
جن کی موجودگی میں اس کا ضائع ہو جانا بالکل ناممکن ہو گیا ہے۔
دعوة الامير
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب الفاظ کی حفاظت کے لئے جو مقصود بالذات
نہیں ہیں اللہ تعالیٰ نے اس قدر سامان مہیا کئے تو کیا ممکن ہے کہ وہ معانی کو یونہی چھوڑ دے
اور ان کی حفاظت نہ کرے؟ ہر شخص جو عقل و دانش سے کام لینے کا عادی ہے اس سوال کا یہی
جواب دے گا کہ نہیں یہ بات ممکن نہیں ہے اگر اللہ تعالیٰ نے ظاہری حفاظت کا سامان کیا
ہے تو باطنی حفاظت کا سامان اس سے کہیں زیادہ ہوگا اور یہی بات درست ہے۔آیۃ کریم
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ میں دونوں ہی قسم کی حفاظت کا ذکر ہے۔لفظی بھی
اور معنوی بھی اور معنوی حفاظت کا سب سے بڑا جزو یہ ہے کہ جب لوگ ہدایت قرآنیہ سے
دور ہو جائیں اور قرآن کریم کا نور سمٹ کر الفاظ میں آجائے اور لوگوں کے قلوب اس کے اثر
اور تصرف سے خالی رہ جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنے پاس سے ایسے سامان پیدا کرے جن کے
ذریعے سے اس کے اثر کو پھر قائم کرے اور اس کے معانی کو پھر ظاہر کرے اور ایک قصے کو
مرد نی حالت سے نکال کر ایک کامیاب نسخے کی زندگی اور تازگی بخشے۔چنانچہ ان معنوں کی
احادیث صحیحہ سے بھی تصدیق ہوتی ہے حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم
صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلَّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ
يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا (ابوداؤد کتاب الملاحم باب ما یذکر فی المائة) اللہ تعالٰی اس امت کے
لئے ہر صدی کے سر پر ضرور ایسے آدمی کھڑے کرتا رہے گا جو اس کے دین کی اس کے فائدہ
اور نفع کے لئے تجدید کرتے رہیں گے۔یہ حدیث در حقیقت إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ کی تفسیر ہے اور آیت
ل وَقَدِ اتَّفَقَ الْحَفِظُ عَلَى تَصْحِيحِ هَذَا الْحَدِيثِ مِنْهُمُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ وَالْبَيْهَقِىٰ فِي
المدخل (حجج الكرامة في آثار القيامة مؤلفہ نواب محمد صدیق حسن خان صفحه ۱۳۳ مطبوعہ بھو پال ۱۲۰۹ھ)
دعوة الامير
کے مضمون کے ایک حصے کو عام فہم الفاظ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرما دیا
ہے تا کہ ظاہر پرست اور کم فہم لوگ اس آیت کے معانی کو صرف ظاہر پر محمول نہ کریں اور
دین اسلام کی حفاظت کے ایک زبر دست ذریعے کو نظر انداز کر کے اپنے لئے اور دوسروں
کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ ہوں۔اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں کی بعثت کا وقت جوان مفاسد کی
اصلاح کے لئے آویں گے اور جو قرآن کریم کے مطالب اور معانی نہ سمجھنے سے اور کلام الہی
سے دور ہو جانے کی وجہ سے پیدا ہوں گے، صدی کا سر ہوگا۔گو یا قرآن کریم کی حفاظت
کے لئے قلعوں کی ایسی زنجیر بنادی گئی ہے کہ کبھی بھی اسلام ایسے لوگوں سے خالی نہیں رہ سکتا
جو یا تو کسی مجدد کے صحبت یافتہ ہوں یا صحبت یافتوں کے صحبت یافتہ ہوں اور اس طرح وہ
خرابی جو دیگر تمام ادیان میں پیدا ہو چکی ہے کہ ان کا مطلب بگڑ کر کچھ کا کچھ ہو گیا ہے اس
سے اسلام بالکل محفوظ ہے اور وعدے کے مطابق بالکل محفوظ رہے گا۔خلاصہ کلام یہ کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ (۱) طبعی یا روحانی ضروریات انسان
کی اللہ تعالیٰ ضرور پوری کرتا ہے خصوصاً روحانی ضروریات کو جو بوجہ اپنے وسیع اثر اور بڑی
اہمیت کے طبعی ضروریات پر مقدم ہیں اگر اللہ تعالیٰ ایسا نہ کرے تو پیدائش عالم کا فعل لغو ہو
جائے۔(۲) یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اس بات کا وعدہ بھی کیا ہے کہ جب بندہ ہدایت کا محتاج ہوگا تو
وہ اسے ہدایت دے گا۔(۳) اگر وہ ایسانہ کرے تو بندے کا حق ہے کہ اس کے فعل پر
اعتراض کرے (۴) اگر وہ ضرورت کے وقت ہدایت نہ بھیجے اور لوگوں کو سزا دے جو گمراہ
ہو گئے ہوں، تو یہ ظلم ہو گا اور خدا ظالم نہیں (۵) مسلمانوں کی اصلاح کے لئے اس قسم کے آدمی
ہمیشہ بھیجتے رہنے کا جو مطالب قرآنیہ کی حفاظت کر نے والے ہوں ، خاص طور پر وعدہ
(<<)
دعوة الامير
ہے (۶) احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ کم سے کم ہر صدی کے سر پر ضرور ظاہر ہوں گے۔اے بادشاہ افغانستان! اب اللہ تعالیٰ آپ کے سینے کو اپنی باتوں کے قبول کرنے
کے لئے کھول دے! آپ غور فرمائیں کہ کیا اس وقت زمانہ کسی مصلح ربانی کا محتاج ہے یا
نہیں؟ احادیث تو یہ بتاتی ہیں کہ عام طور پر ایک صدی کے سر پر اس قسم کی احتیاج ضرور
پیدا ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی شخص مبعوث ہو کر مطالب قرآنیہ بیان کرے
اور دین اسلام کی صحیح حقیقت لوگوں پر آشکار کرے اور اس وقت صدی کا سر چھوڑ کر صدی
نصف کے قریب گزر چکی ہے، لیکن ہم ان احادیث کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں اور صرف
واقعات کو دیکھتے ہیں کہ کیا اس وقت کسی مصلح کی ضرورت ہے یا نہیں۔اگر اس وقت
مسلمانوں اور دیگر اقوام کی حالت ایسی عمدہ ہے کہ وہ کسی ربانی مصلح کی محتاج نہیں تو ہمیں کسی
مدعی کے دعوے پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر اس کے برعکس مسلمانوں کی حالت
پکار پکار کر کہ رہی ہو کہ اگر اس وقت کسی مصلح کی ضرورت
نہیں تو پھر کبھی بھی کسی مصلح کی ضرورت
نہیں ہوئی، یا اگر دشمنان اسلام کی دشمنی اور اسلام کے مٹانے کی کوشش حد سے بڑھی ہوئی ہو تو
ہمیں ماننا پڑے گا کہ اس وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی شخص آنا چاہئے جو اسلام کو پھر اس
کی اصلی شکل میں پیش کر کے دشمنان اسلام کے حملوں کو پسپا کرے اور مسلمانوں کو سچا اسلام
سمجھا کر اور ان کے دلوں میں دین کی محبت پیدا کر کے اسلام کی قوت احیاء کو ظاہر کرے۔ان سوالوں کے جواب کہ اس وقت مسلمانوں کی حالت کیسی ہے اور ان کے دشمنوں
کی چیرہ دستی کس حد تک بڑھی ہوئی ہے، میرے نزدیک دو نہیں ہو سکتے ، ہر ایک شخص جو کسی
خاص مصلحت کو مد نظر رکھ کر حقیقت کو چھپانا نہیں چاہتا یا انسانیت سے اس قدر دور نہیں ہو گیا
کہ وہ اچھے اور برے میں تمیز کرنے کی بھی قابلیت نہیں رکھتا، اس امر کا اقرار کئے بغیر نہیں
دعوة الامير
رہ سکتا کہ اس وقت مسلمان عملاً اور عقید تا اسلام سے بالکل دور جا پڑے ہیں اور اگر کسی
زمانے کے لوگوں کے حق میں یہ آیت لفظاً لفظاً صادق آسکتی ہے کہ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي
اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان: ۳۱) تو وہ اس زمانے کے لوگ ہیں۔آج
یہ سوال نہیں رہا کہ لوگوں نے کونسی بات اسلام کی چھوڑی ہے بلکہ سوال یہ پیدا ہو گیا ہے کہ
اسلام کی کونسی بات مسلمانوں میں باقی رہ گئی ہے۔کسی نے سچ کہا ہے کہ ”مسلمان در گورو
مسلمانی در کتاب۔اسلام کا نشان صرف قرآن کریم اور احادیث صحیحہ اور کتب آئمہ
میں ملتا ہے۔اس کا نشان لوگوں کی زندگیوں میں کہیں نہیں ملتا۔اول تو لوگ تعلیم اسلام سے
واقف ہی نہیں اور اگر واقف ہونا بھی چاہیں تو ان کے لئے اسلام سے واقف ہونا قریباً
ناممکن ہو گیا ہے کیونکہ اسلام کی ہر چیز ہی مسخ کر دی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ کی پاک ذات کے متعلق ایسے عقائد تراشے گئے ہیں کہ جن کو تسلیم کر کے
سُبحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ (بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالى وَنَضَعْ
الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ ليوم القيمة) زبان سے نکالنا ایک راستباز انسان کے لئے مشکل ہے۔ملائکہ کی
نسبت ایسی باتیں بنائی گئی ہیں کہ الامان ! وہ ہستیاں جن کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَفْعَلُونَ
مَا يُؤْمَرُونَ (سورۃ النحل: ۵۱) کہیں ان کو خدا پر اعتراض کرنے والا قرار دیا جاتا
ہے۔کہیں انسانی بھیس میں اتار کر نا پاک عورتوں کا عاشق بنایا جاتا ہے۔نبیوں کی طرف
جھوٹ اور گناہ کی نسبت کر کے ان کی ذات سے جو رشتہ محبت ہونا چاہئے ، اسے ایک ہی وار
سے کاٹ دیا جاتا ہے اور کلام الہی کو شیطانی دست بُرد کا شکار بنا کر اسے بالکل ہی ساقط از
اعتبار کر دیا جاتا ہے۔شراب اور جنت اور دوزخ کی وہ کیفیت بیان کی جاتی ہے کہ یا تو یہ
عقائد شاعرانہ نازک خیالی بن جاتے ہیں یا پھر عجیب مضحکہ خیز کہانیاں ہو جاتے ہیں۔
(<9)
دعوة الامير
دوسرے انبیاء تو خیر دور کے لوگ تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کہیں
زینب کی محبت کا قصہ اور کہیں چوری چوری ایک لونڈی سے تعلق کرنے کا واقعہ اور اس قسم
کے اور بعید از اخلاق واقعات کو منسوب کر کے آپ کی کامل اور حامل اخلاق فاضلہ ذات کو
بدشکل کر کے دکھایا جاتا ہے اور كَانَ خَلَقَهُ الْقُرْآنَ(مجمع البحار مؤلفه شیخ حمد طاھر جلد ۱ صفحہ ۳۷۲،
مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحہ ۹۱) کی اس شہادت کو جو آپ کی سب سے زیادہ محرم راز (حضرت
عائشہ) کی شہادت ہے، نظر انداز کیا جاتا ہے۔نسخ کا مسئلہ ایجاد کر کے اور قرآن کریم جیسی کامل کتاب میں اپنے دل سے
اختلاف نکال کر اس کی بہت سی آیات کو بلا شارع کی نص کے منسوخ قرار دیا جاتا ہے اور
اس طرح ایک فکر کرنے والے آدمی کے لئے اس کی کوئی آیت بھی قابل عمل اور قابل اعتبار
باقی نہیں چھوڑی جاتی۔ایک وفات یافتہ موسوی نبی کو واپس لا کر امت محمدیہ کی نا قابلیت اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے کسی کا اظہار کیا جاتا ہے۔یہ تو عقائد کا حال ہے، اعمال کی حالت بھی کچھ کم قابل افسوس نہیں۔پچھتر ۷۵ فی
صدی نماز روزہ کے تارک ہیں، زکوۃ اول تو لوگ دیتے ہی نہیں اور جو دیتے ہیں ان میں
سے جو اپنی خوشی سے دیتے ہوں وہ شاید سو میں سے دو نکلیں۔حج جن پر فرض ہے وہ اس کا
نام نہیں لیتے اور جن کے لئے نہ صرف یہ کہ فرض نہیں بلکہ بعض حالات میں ناجائز ہے وہ
اپنی رسوائی اور اسلام کی بدنامی کرتے ہوئے حج کے لئے جا پہنچتے ہیں اور جو تھوڑے بہت
لوگ ان اعمال کو بجالاتے ہیں وہ اس طرح بجالاتے ہیں کہ بجائے ان احکام کی اصل غرض
پوری ہونے کے ان کے لئے تو شاید وہ احکام موجب لعنت ہوتے ہوں گے، دوسروں کے
لئے بھی باعث ذلت ہوتے ہیں، نماز کا ترجمہ تو عربی بولنے والے ملکوں کے سوا شاید ہی کوئی
دعوة الامير
جانتا ہو، مگر وہ بے معنی نماز بھی جو لوگ پڑھتے ہیں، اسے اس طرح چھٹی سمجھ کر پڑھتے ہیں کہ
رکوع اور سجدے میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور نماز میں اپنی زبان میں دعا مانگنا تو کفر
ہی سمجھا جانے لگا ہے۔روزہ اول تو لوگ رکھتے نہیں اور جولوگ رکھتے ہیں تو جھوٹ اور غیبت
سے بجائے موجب ثواب ہونے کے وہ ان کے لئے موجب عذاب ہوتا ہے۔ورثہ کے احکام پس پشت ڈالے جاتے ہیں۔سود جس کا لینا خدا سے جنگ کرنے
کے مترادف قرار دیا گیا ہے، علماء کی مدد سے ہزاروں حیلوں اور بہانوں کے ساتھ اس کی وہ
تعریف بنائی گئی ہے اور اس کے لئے ایسی شرائط لگادی ہیں کہ اب شاید ہی کوئی سود کی لعنت سے
محفوظ ہو، مگر باوجود اس کے مسلمانوں کو رفاہت اور دولت حاصل نہیں جو غیر اقوام کو حاصل ہے۔اخلاق فاضلہ جو کسی وقت مسلمانوں کا ورثہ اور اس کے حق سمجھے جاتے تھے اب
مسلمانوں سے اس قدر دور ہیں جس قدر گفر اسلام سے کسی زمانے میں مسلمانوں کا قول نہ
ٹلنے والی تحریر سمجھا جاتا تھا اور اس کا وعدہ ایک نہ بدلنے والا قانون ، مگر آجکل مسلمان کی
بات سے زیادہ کوئی اور غیر معتبر قول نہیں ملتا اور اس کے وعدے سے زیادہ اور کوئی بے
حقیقت سے نظر نہیں آتی۔وفا بے نام ہوگئی۔راستی کھوئی گئی۔حقیقی جرات مٹ گئی۔غداری،
جھوٹ ، خیانت اور بزدلی اور تہور نے اس کی جگہ لے لی۔نتیجہ یہ ہوا کہ سب دنیا دشمن
ہے۔تجارتیں تباہ ہوگئی ہیں ، رعب مٹ گیا ہے۔علم جو کسی وقت مسلمانوں کا رفیق تھا اور ان
کی رکاب ہاتھ سے نہ چھوڑتا تھا آج ان سے کوسوں دور بھاگتا ہے۔صوفیاء کا حال خراب ہے۔وہ دین کو بے دینی اور قانون کو اباحت بنارہے ہیں ،
علماء شقاق ومخالفت پھیلانے کے علاوہ اپنے اقوال کو خدا اور رسول کے اقوال ظاہر کر کے
اسلام اور مسلمانوں کی جڑیں کاٹنے میں مشغول ہیں۔امراء گو دوسری اقوام کے امراء