پہلی دلیل۔ ضرورت زمانہ
دعوت الامیر, حصہ 2
دعوة الامير
کے مقابلے میں کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتے ،مگر پھر بھی اپنی تھوڑی سی پونجی اور دولت پر اس
قدر مغرور ہیں کہ دین سے ان کا کوئی سروکار ہی نہیں، دینی کاموں میں حصہ لینا تو درکنار،
ان کے دلوں میں دین کا ادب تک باقی نہیں رہا۔یورپ کے امراء میں مسیحیت کے مبلغ
مل سکتے ہیں مگر مسلمان امراء میں دین کے ابتدائی مسائل جاننے والے بھی بہت کم ملیں
گے، حکام کا یہ حال ہے کہ رشوت ستانی اور ظلم ان کا شیوہ ہے ، وہ حکومت کو خدمت کا ایک
ذریعہ نہیں سمجھتے بلکہ خدائی کا کوئی جزو خیال کرتے ہیں۔بادشاہ اپنی عیاشی میں مست ہیں
اور وزراء غداری اور خیانت میں۔عوام الناس وحشیوں سے بدتر ہو رہے ہیں اور
لاکھوں ہیں جو تر جمہ جانا تو الگ رہا کلمہ توحید اور کلمہ رسالت کے الفاظ تک منہ سے ادا
نہیں کر سکتے۔وہ اسلام جو ایک اثر دھے کی طرح دیگر ادیان کو کھا تا جارہا تھا آج وہ
مردہ کی طرح پڑا ہے اور کتے اور چیلیں اس کی بوٹیاں نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں، اپنے
کاموں اور اپنی ضروریات کے لئے سب کو روپیل جاتا ہے مگر دین کی ضروریات اور
اس کی اشاعت کے لئے ایک پیسہ نکالنا دو بھر ہے۔بیہودہ بکواس اور لطیفہ گوئیوں اور
دوستوں کی مجالس مقرر کرنے کے لئے کافی وقت ہے مگر خدا کا کلام پڑھنے اور اس کو
دوسروں تک پہنچانے کے لئے ایک منٹ کی بھی فرصت نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم تو نماز نہ پڑھنے والے کو نہیں ، جماعت میں نہ شریک ہونے والے کو نہیں بلکہ صرف
عشاء اور صبح کی جماعت میں شریک نہ ہونے والے کو منافق قرار دیتے ہیں اور باوجو د رحم
مجسم ہونے کے فرماتے ہیں کہ وَالَّذِی نَفْسِی بِيَدِهِ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَمْرَ بِحَطَبٍ فَيَحْطَبْ
ثُمَّ أَمْرَ بِالصَّلٰوةِ فَيَؤَذَنَ لَهَا ثُمَّ أَمْرَ رَجُلا فَيَؤُمُ النَّاسَ ثُمَّ أَخَالِفَ إِلَى رِجَالٍ فَأَحَزِقَ عَلَيْهِمْ
بُيُوتَهُمْ (بخاری کتاب الاذان باب وجوب صلوۃ الجماعة ) مجھے اسی خدا کی قسم جس کے
۴۸۲
دعوة الامير
ہاتھ میں میری جان ہے میرا دل چاہتا ہے کہ لکڑیاں اکٹھی کروں، پھر نماز کے لئے اذان کا
حکم دوں پھر اپنی جگہ کسی اور کو امام مقرر کروں پھر ان لوگوں کے گھروں پر جا کر جو جماعت
میں شریک نہیں ہوتے مکینوں سمیت مکانوں کو جلا دوں لیکن آج مسجد میں قدم رکھنا تو بڑی
بات ہے عیدین کے سوا کروڑوں مسلمانوں کو نماز کی ہی فرصت نہیں ملتی اور ان میں سے بھی
بہت سے ایسے ہیں جو بلا شروط نماز کے پورا کرنے کے محض دکھاوے کے لئے نماز شروع
کر دیتے ہیں اور وضو کے مسائل تک سے بھی واقف نہیں ہوتے۔خلاصہ کلام یہ کہ اسلام آج لا وارث ہورہا ہے، ہر ایک کا کوئی نہ کوئی وارث ہے اور
اس کا کوئی وارث نہیں۔بالفاظ امام الزمان مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام اس
کی حالت ان دنوں یہ ہے:۔ے سزد گر خوں ببارد دیدہ ہر اہل
دی
مسلمیں
بر پریشاں حالی اسلام قحط ا
و
دین حق را گردش آمد صعبناک و سهمگیں
سخت شورے اوفتاد اندر جہاں از کفر وکیں
آنکه نفس اوست از هر خیر و خوبی بے نصیب
می تراشد عیب با در ذات خير المرسلیں
آنکه در زندان ناپاکی ست محبوس و اسیر
هست
در شان امام پاکبازان نکتہ چیں
تیر بر معصوم می بارد خبیث بد گہر
آسمان را می سزد گر سنگ بارد بر زمیں
۸۳
دعوة الامير
پیش چشمان شما
اسلام
در خاک اوفتاد
چیست عذرے پیش حق اے مجمع المتنعمين
ہر طرف کفر است جو شاں ہیچو افواج یزید
دین حق بیمار و بے کس ہنچو زین العابدین
مردم ذی مقدرت مشغول عشرتہائے خویش
خرم
و
خنداں نشسته بابتان نازنیں
عالمان را روز و شب با هم فساد از جوش
ہر
زاہداں غافل سراسر از ضرورت ہائے دیں
کسے از بهر نفس دون خود طرفے گرفت
طرفے دیں خالی شدو ہر دشمنے جست از کمیں
ایس زمانے آنچناں آمد کہ ہر ابن الجهول
از سفاهت می کند تکذیب ایں دین
صد ہزاراں ابلہاں ازدیں بروں و برندد رخت
متیں
صد ہزاراں جاہلاں گشتند صید الماکرین
بر مسلماناں ہمہ ادبار زین ره اوفتاد
کز
پینے دیں ہمت شاں نیست با غیرت قریں
گر بگردد عالمی از راه دین
ازره غیرت نمی جنبند ہم
مصطف
جنبند ہم مثل جنیں
ایشاں غرق ہر دم دررہ دنیائے دوں
مال ایشاں غارت اندر راه نسوان و بنیں
ہر گجا در مجلسے فسق است ایشاں صدر شاں
هر کجا هست از معاصی حلقه ایشاں نگیں
با خرابات آشنا بیگانه از کوئی ہدی
نفرت
ت از ارباب دیں با مے پرستاں
ہمنشیں
این دو
رو فکر دین احمد مغز جان ما گداخت
کثرت اعدائے ملت قلت انصار دیں
اے خدا زود آ و برما آب نصرت با بیار
آتشیں
یا مرا بردار یا رب زیں مقام
اے خدا نور ہدی از مشرق رحمت برار
گھریاں را چشم گن روشن از آیات مبین
چون مرا بخشیده صدق اندریں سوز و گداز
نیست امیدم که ناکام بمیرانی دریں
کاروبار صادقاں ہرگز نماند
نماند ناتمام
صادقان را دست حق باشد نہاں در
آستین
در ثمین فارسی صفحه ۹۶ طبع بار اول ضیاء الاسلام پریس )
دعوة الامير
غرض زمانے کی حالت پکار پکار کر کہ رہی ہے کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف
(10)
دعوة الامير
سے کوئی مصلح آنا چاہئے اور وہ بھی بہت بڑی شان کا، جو اسلام کو اپنے قدموں پر کھڑا
کرے اور گفر کا دلائل قاطعہ سے مقابلہ کرے اور براہین کی تلوار سے اس کو کاٹے اور
صدی کے سر پر تمام دنیا میں سے صرف ایک ہی شخص نے اسلام کی حمایت کے لئے خدا
تعالیٰ کی طرف سے مبعوث کئے جانے کا دعویٰ کیا ہے یعنی بانی سلسلہ احمدیہ نے۔اس
لئے ہر دانا اور عقلمند کا کام ہے کہ ان کے دعوے پر غور کرے اور اس کو سرسری نظر۔دیکھ کر منہ نہ پھیر لے ورنہ اسے ایک قدیم قانون الہی کا منکر ہونا پڑے گا اور خدا تعالیٰ
کے حضور اپنی غفلت کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔اے امیر ! أَيَّدَكَ اللهُ بِنَصْرِهِ الْعَزِيزِ بعض لوگ اس جگہ شبہ پیدا کیا کرتے ہیں
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ کامل وجود تھے اس لئے آپ کے بعد اب کسی مصلح اور
راہنما کی ضرورت نہیں۔اب قرآن کریم ہی مصلح ہے اور اس کی قوت قدسیہ ہی راہنما ہے۔یہ خیال ان لوگوں کا بظاہر تو نہایت خوبصورت نظر آتا ہے مگر اس پر غور کیا جائے تو قرآن کریم
اور حدیث اور عقل اور مشاہدات کے صریح خلاف معلوم ہوتا ہے۔قرآن اور حدیث کے
خلاف اس لئے کہ ان میں صاف طور پر آئندہ زمانوں میں مجددین اور مامورین کی بعثت کی
خبر دی گئی ہے۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی مجددکا مبعوث ہونا یا مامور کا کھڑا
کیا جانا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل ہونے کے خلاف ہوتا تو آپ کو سب نبیوں کا
سردار بنانے والا خدا اور کمال تک پہنچانے والا آقا خود ہی کیوں آئندہ زمانے میں مجددین
اور مامورین کی بعثت کا وعدہ دیتا۔کیا وہ اپنے کام کو آپ تو ڑتا اور اپنے قول کو آپ رد کرتا ؟
اور پھر کیوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئندہ زمانے میں مجد دین اور مامورین کی آمد کی
اطلاع دیتے ؟ کیا آپ کے کمال سے آپ کی نسبت ہم زیادہ واقف ہیں کہ آپ تو اپنے
دعوة الامير
بعد بہت سے مجددین کی خبر دیں اور بعض مامورین کی آمد کی اطلاع دیں لیکن ہم اسے آپ
کی شان کے خلاف سمجھیں۔اور یہ خیال عقل کے اس لئے خلاف ہے کہ عقل ہمیں بتاتی ہے کہ اگر رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی مجدد یا مامور کو نہیں آنا تھا تو چاہئے تھا کہ مسلمانوں کی حالت کبھی بھی
خراب نہ ہوتی اور وہ ہمیشہ نیکی اور تقویٰ پر قائم رہتے لیکن واقعات اس کے صریح خلاف
ہیں۔عقل اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتی کہ مسلمانوں میں خرابی تو رُونما ہو اور ان کی حالت بد سے
بدتر ہو جائے لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی مصلح نہ آئے۔اگر اسلام سے اسی قسم کا سلوک
ہونا ہے تو یہ اس بات کی علامت نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ کامل
وجود ہیں بلکہ اس امر کی علامت ہے کہ اللہ تعالیٰ اسلام کو ہلاک کرنا چاہتا ہے۔اگر آئندہ
مجددین اور مامورین کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے تو اس کی ظاہری علامت یہ ہونی چاہئے تھی کہ
مسلمان گمراہی اور ضلالت سے بالکل محفوظ ہو جاتے اور آج بھی ان کو ہم ویسا ہی دیکھتے
ہیں جیسا کہ صحابہ کے وقت میں لیکن جب روحانی تنزل موجود ہے تو ضروری ہے کہ روحانی
ترقی کے سامان بھی موجود ہوں۔دوم یہ کہ اگر بوجہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل ہونے کے اب آپ کے
مظاہر نہیں آسکتے تو اللہ تعالیٰ جو تمام کمالات کا سرچشمہ ہے اور حی و قیوم ہے اس کے مظاہر
دنیا میں کیوں آتے ہیں ، اصل بات یہ ہے کہ جو چیز آنکھوں سے اوجھل ہوتی ہے اسے
یاد دلانے کے لئے اور اس کا اثر دلوں میں ثابت کرنے کیلئے مظاہر کی ہمیشہ ضرورت
ہوتی ہے۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل ہونے کے باوجود آپ کے بعد
آپ کے مظاہر اور بروزوں کی ضرورت ہے جولوگوں کو آپ کی یاد دلائیں اور آپ کے
دعوة الامير
۸۷
نمونے کو قائم کریں۔مشاہدے کے یہ امر اس لئے خلاف ہے کہ ہمیں اس تیرہ سو سال کے عرصہ میں
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد گزرا ہے بیسیوں ایسے آدمی نظر آتے ہیں جو اللہ
تعالیٰ کی طرف سے مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف تھے اور جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ
تجدید دین کے لئے کھڑے کئے گئے ہیں اور یہ لوگ ہمیں اسلام کا اعلیٰ نمونہ نظر آتے ہیں
اور اسلام کی اشاعت اور اس کے قیام میں ان لوگوں کا بڑا ہا تھ معلوم ہوتا ہے۔جیسے کہ
حضرت جنید بغدادی ، حضرت سید عبد القادر جیلانی ، حضرت شہاب الدین سہر وردی ،
حضرت بہاؤالدین نقش بندی، حضرت محی الدین ابن عربی، حضرت خواجہ معین الدین
چشتی ، حضرت شیخ احمد سرہندی مجددالف ثانی ، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی وَغَيْرَهُمْ
رَحِمَهُمُ اللهُ اَجْمَعِینَ۔پس ایسے لوگوں کے وجود اور ان کے کام کو دیکھتے ہوئے ہم کس
طرح تسلیم کر سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی مصلح کی ضرورت نہیں۔حق یہ ہے کہ آپ کے بعد بھی مصلح آسکتے ہیں اور آتے رہے ہیں اور آتے رہیں گے اور
اس وقت حالات زمانہ ایک بہت بڑے مصلح کی خبر دے رہے ہیں اور چونکہ اس قسم کے
مصلح ہونے کے مدعی حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود ہی ہیں ، اس لئے یہ امران
کے صدق دعویٰ کی ایک بہت بڑی دلیل ہے۔000
00000
000