اندرونی مذہبی حالت ( مسلمانوں کی مذہبی حالت )

دعوت الامیر

(9N)
دعوة الامير
خاں صاحب اپنی کتاب حجم الکرامہ میں بحوالہ رسالہ حشر یہ لکھتے ہیں :۔چوں جملہ علامات حاصل شود قوم نصاری غلبه کننده بر ملک ہائے بسیار متصرف
شوند ( حجج الكرامة في آثار القيامة صفحه ۳۴۴ مطبوعه بهوپال ۱۲۰۹ )
پس علاوہ دوسری علامات سے مل کر زمانہ مسیح موعود کی طرف اشارہ کرنے کے یہ خبر اپنی
ذات میں بھی بہت کچھ راہنمائی کا موجب ہے۔مسیحیت کی اس ترقی کے مقابل اسلام کی حالت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
یوں بیان فرماتے ہیں کہ بَدَءَ الْإِسْلَامُ غَرِيْبًا وَ سَيَعُوْدُ غَرِيْبًا فَطُوبِي لِلْغُرَبَاءِ (ابن
ماجه کتاب الفتن باب بدء الاسلام غریباً اسلام اس زمانے میں بہت ہی کمزور ہوگا بلکہ
دجال والی حدیث میں تو فرماتے ہیں کہ بہت سے مسلمان دجال کے پیرو ہو جائیں گے
(ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء في فتنة الدجال ) چنانچہ اب ایسی ہی حالت ہے مسلمان
اس شان وشوکت کے بعد جس نے ان
کو دنیا کا واحد ما لک بنارکھا تھا آج ایک بیکس اور یتیم
بچے کی طرح ہیں کہ بلا بعض مسیحی طاقتوں کی مدد کے ان کو اپنا وجود قائم رکھنا تک مشکل ہے۔لاکھوں مسلمان اس وقت مسیحی ہو گئے ہیں اور برابر مسیحی ہور ہے ہیں۔اندرونی مذہبی حالت :
دنیا کے مذاہب کی طاقت کے علاوہ مسیح موعود کے زمانے میں جو ان کی باطنی حالت
ہونے والی تھی اسے بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تفصیل سے بیان فرمایا ہے چنانچہ
اس وقت کے مسلمانوں کی حالت کا نقشہ آپ نے اس طرح کھینچا ہے۔اس وقت لوگ قدر کے منکر ہو جائیں گے چنانچہ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ

(99)
دعوة الامير
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کی علامات میں سے ایک یہ ہے کہ لوگ قدر
کا انکار کریں گے (مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۹۰ ) اور اس انکار قدر سے مراد
یقینا مسلمانوں کا انکار ہے کیونکہ دوسری قومیں تو پہلے ہی اس مسئلے پر ایمان نہیں رکھتی تھیں۔یہ مرض جس زور سے مسلمانوں میں رونما ہورہا
ہے اس کے بیان کی حاجت نہیں ،علوم جدیدہ
کے دلدادہ مسلمان یورپ کے جاہل مصنفین کے اعتراض سے ڈر کر صاف صاف قدر کا
انکار کر رہے ہیں اور اس مسئلہ مھمہ کی عظمت اور اس کے فوائد اور اس کی صداقت سے
بالکل ناواقف ہور ہے ہیں۔دوسرا تغیر مسلمانوں میں آپ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ لوگ زکوۃ کو تاوان سمجھیں
گے۔(ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء فی اشراط الساعة ) یہ بھی حضرت علی سے البزار
نے نقل کیا ہے ( حجج الكرامة في آثار القيامة صفحه ۲۹۸ مطبوعه بهوپال ۵۱۲۰۹)
چنانچہ اس وقت جبکہ مسلمانوں پر چاروں طرف سے آفات نازل ہو رہی ہیں اور زکوۃ کے
علاوہ بھی جس قدر صدقات و خیرات وہ دیں کم ہیں۔اکثر مسلمان زکوۃ کی ادائیگی سے جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے، جی چراتے ہیں اور جہاں اسلامی احکام کے ماتحت زکوۃ
لی جاتی ہے وہاں تو بادل نخواستہ کچھ ادا بھی کر دیتے ہیں مگر جہاں یہ انتظام نہیں، وہاں سوائے
شاذ و نادر کے بہت لوگ زکوۃ نہیں دیتے اور جو اقوام زکوۃ دیتی بھی ہیں وہ اسے نمود کا
ذریعہ بنا لیتی ہیں اور اس رنگ میں دیتی ہیں کہ دوسرا اسے زکوۃ نہیں خیال کرتا بلکہ قومی
کاموں کے لئے چندہ سمجھتا ہے۔ایک تغیر مسلمانوں کی حالت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بیان فرماتے ہیں
کہ وہ قوم جو ہر ایک عزیز سے عزیز شے کو خدا اور رسول کے اشارہ پر قربان کر دیتی تھی اور

(I۔۔)
دعوة الامير
دنیا اس کی نظروں میں ایک جیفے سے زیادہ حقیقت نہ رکھتی تھی وہ دنیا کی خاطر دین کو
فروخت کرے گی (ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء ستكون فتنة كقطع الليل المظلم ) اور
یه تغییر اس وقت ایسی کثرت سے ہو رہا ہے کہ ایک اسلام سے محبت رکھنے والے کا دل اسے
دیکھ کر پگھل جاتا ہے علماء اور صوفیاء اور امراء اور عوام سب دنیا کو دین پر مقدم رکھ رہے ہیں
اور ادنی ادنی دنیاوی فوائد کے لئے دین اور مفادِ اسلام کو قربان کر رہے ہیں۔ایک تغیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بروایت ابن عباس ابن مردویہ (حجج
الكرامة في أثار القيامة صفحه ۷ ۲۹ مطبوعه بهوپال ۱۲۰۹ھ) نے یہ بیان کیا ہے کہ اس
زمانے میں نماز ترک ہو جائے گی ( کنزل العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۷۳ روایت
۳۹۶۳۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)، چنانچہ یہ تغیر بھی پیدا ہو چکا ہے۔تعداد کے لحاظ سے
کل مسلمان کہلانے والے لوگوں میں سے ایک فی صدی بمشکل پانچوں نمازوں کے پابند نظر
آویں گے۔حالانکہ نماز عملی ارکان میں سے اول رکن ہے اور بعض علماء کے نزدیک اس کا تارک
کافر ہے۔اس وقت مساجد بہت ہیں، لیکن ان میں نمازی نظر نہیں آتے ، بلکہ بہت سی مساجد
میں جانور رہتے ہیں اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں مگر مسلمانوں کو ان کی آبادی کی فکر نہیں۔ایک تغییر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت لوگ نماز
بہت جلد جلد پڑھا کریں گے چنانچہ ابن مسعود کی روایت سے ابوالشیخ نے اشاعۃ
(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
میں بیان کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پچاس آدمی نماز
پڑھیں گے اور ان میں سے کسی کی ایک نماز بھی قبول نہ ہوگی۔(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ء)

۱۰۱
دعوة الامير
اس کا مطلب یہی ہے کہ جلدی جلدی نمازیں پڑھیں گے۔باطن کی قبولیت تو کسی
بات کی علامت نہیں قرار دی جاسکتی کیونکہ اس کا علم سوائے خدا کے کسی کو نہیں ہوسکتا اور
ظاہری علامات میں سے جن سے عدم قبولیت نماز کا حال معلوم ہوتا ہے سب سے ظاہر نماز کا
جلد جلد پڑھنا ہی ہے کہ جلد جلد نماز ادا کرنے والے سے خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے
فرمایا کہ نماز نہیں ہوئی ، پھر ڈ ہرا
(ترمذی ابواب الصلوة باب ماجاء في وصف الصلوة)
یہ تغیر بھی اس وقت پایا جاتا ہے جو لوگ نماز پڑھتے ہیں وہ نماز کو اس قدر جلد جلد ادا
کرتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے مرغ چونچیں مار رہا ہے اور نماز کے بعد لمبے لمبے
وظیفے پڑھتے رہتے ہیں۔ایک علامت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بیان فرماتے ہیں کہ اس وقت قرآن
اٹھ جائے گا اور صرف اس کا نقش باقی رہ جائے گا۔(مشكوة كتاب العلم الفصل الثالث صفحه ۳۸ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی ۱۳۶۸ھ )
یہ علامت بھی اس وقت پوری ہو چکی ہے۔قرآن کریم موجود ہے مگر اس پر غور اور
تدبر کوئی نہیں کرتا۔عجیب بات ہے کہ سوائے جماعت مسیح موعود علیہ السلام کے دنیا بھر میں
قرآن کریم کہیں نہیں پڑھا جاتا۔بعض اچھے اچھے مولوی فقہ اور حدیث کے ماہر قرآن کریم
کے ترجمہ سے تعلق نہیں رکھتے اور اس پر غور اور تدبر کرنا حرام جانتے ہیں اور خیال کرتے
ہیں کہ چند پچھلے علماء نے جو معنے کلام الہی کے کر دیئے ہیں ان کے سوا اب کلام الہی میں کچھ
باقی نہیں ہے۔حالانکہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تفسیر قرآن کا دروازہ کھلا رہا
ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اب وہ بند ہو گیا ہو اور اس کے معارف کی کھڑکی بند کر دی گئی ہو۔

(I۔)
دعوة الامير
ایک علامت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آخری زمانے کی نسبت بروایت ابن
عباس ابن مردویہ نے یہ بیان کی ہے کہ اس زمانے میں لوگ ایک طرف تو قرآن کریم سے
بے تو جہی کریں گے دوسری طرف اس کے ظاہری سنگھار اور آرائش میں ایسے مشغول ہوں
گے کہ زری کے خلاف اس پر چڑھائیں گے۔(حجج الكرامة في آثار القیامۃ صفحہ ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
یہ علامت بھی پوری ہورہی ہے۔مسلمان قرآن کریم کے پڑھنے سے تو بالکل غافل
ہیں اور اس کو کھول کر دیکھنا حرام سمجھتے ہیں لیکن زری کے غلاف چڑھا کر قرآن کریم گھروں
میں انہوں نے ضرور رکھ چھوڑے ہیں اور اس کی ظاہری آرائش اس قدر کرتے ہیں کہ قرون
اولی کے مسلمانوں میں اس قسم کی آرائش کرنے کا ثبوت نہیں ملتا حالانکہ وہ لوگ کیا بلحاظ
تقویٰ اور کیا بلحاظ وجاہت دنیاوی ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر تھے۔ایک تغیر مسلمانوں کی اندرونی حالت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان
فرمایا ہے کہ اس وقت مساجد کو آراستہ کریں گے۔(کنزل العمال جلد ۱۴ روایت ۳۹۷۲۶ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)
اور یہ تغیر بھی اس وقت پایا جاتا ہے۔مسلمان دوسری اقوام کی نقل میں اپنی مساجد کو
اس قدر آراستہ کرتے ہیں اور بیل بوٹے بناتے ہیں اور جھاڑ فانوس سے ان کو سجاتے اور
خوبصورت پردے ان کی دیواروں پر لٹکاتے ہیں کہ بہ نسبت سادہ اسلامی عبادت گاہ کے
بالفاظ حدیث وہ بت خانوں کے زیادہ مشابہ ہیں۔(حجج الكرامة في آثار القيامۃ صفحہ ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
ایک تغیر اس زمانے کے متعلق آپ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت عرب کے

(1+r)
دعوة الامير
لوگ دین سے بالکل دور جا پڑیں گے اور وہ دین جوان کے ایک آدمی پر نازل ہوا اور ان
کے ملک میں اس نے تربیت پائی اور ان کے ملک سے پھیلا اور ان کی زبان میں جس کی
الہامی کتاب اتری اور اب تک اسی زبان میں پڑھی جاتی ہے بلکہ اسی کے سبب سے ان کی
زبان زندہ ہے وہ اسے چھوڑ دیں گے اور باوجود عربی بولنے کے دین اسلام سے بے بہرہ
ہوں گے اور قرآن کریم ان کو نفع نہ دے گا ، بلکہ ان کے دل ویسے ہی عرفان سے خالی
ہوں گے جیسے کہ ان لوگوں کے جو قرآن کریم کے سمجھنے کی قابلیت نہیں رکھتے۔چنانچہ دیلمی
نے حضرت علیؓ سے روایت بیان کی ہے کہ اس وقت لوگوں کے دل اعاجم کی طرح ہوں
گے اور زبان عربوں کی طرح (حجج الکرامہ فی آثار القیامۃ صفحہ ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ ) یعنی
عربی بولیں گے لیکن دین عربی کا ان کے دل پر اثر نہ ہوگا، اس وقت یہ تغیر بھی پیدا ہے،
عربوں کو دین سے اس قدر بعد اور دوری ہے کہ ان لوگوں سے کم ان کو دین سے ناواقفیت
نہیں ہے جو قرآن کریم کو نہ خود سمجھ سکتے ہیں اور نہ ان کو سمجھانے والا کوئی میسر ہے۔ایک تغیر عظیم مسلمانوں کی حالت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا
ہے کہ اس وقت عرب سے مذہبی آزادی اس قدر اٹھ جائے گی کہ وہاں نیک آدمی نہیں ہو سکیں
گے۔چنانچہ حضرت علیؓ سے دیلمی نے روایت کی ہے کہ ان میں نیک لوگ پوشیدہ ہو کر پھریں
گے(حجج الکرامہ فی آثار القیامۃ صفحہ ۲۹۵ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ) یہ تغیر بھی اس وقت عرب میں پیدا
ہے، وہاں کے لوگوں میں مذہبی رواداری بالکل باقی نہیں رہی۔اپنے خیالات اور رسوم کے
اس قدر دلدادہ ہیں کہ خدا اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک کہنے والوں کی جان ان سے محفوظ
نہیں ہے۔گو یہ آفت دیگر اسلامی ممالک میں بھی نمو دار ہے ،مگر عرب پر بالخصوص افسوس ہے
کہ وہاں فریضہ حج ادا کرنے کے لئے ہر ایک ذی مقدرت انسان
کو بحکم الہی جانا پڑتا ہے۔

(I۔)
دعوة الامير
پس ان کے تغیر حالت سے راستی کو نقصان پہنچتا ہے اور فریضہ حج کی ادائیگی کی صرف یہی
صورت رہ جاتی ہے کہ جہاں تک ہو سکے انسان خاموشی سے اس فرض کو ادا کر کے واپس
آجائے۔الَّا مَا شَاءَ الله کاش! اللہ تعالیٰ عرب کے لوگوں کو ہدایت دے اور وہ پھر اسی طرح
علم الاسلام کے حامل ہوں جس طرح کہ تیرہ سو سال پہلے تھے۔اخلاقی حالت:۔مذہبی تغیرات کے بعد میں وہ علامات بتا تاہوں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
زمانہ مسیح موعود کی اخلاقی حالت کے متعلق بیان فرمائی ہیں۔ایک علامت رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت مخش کثرت سے پھیل جائے گا بلکہ تفحش
کثرت سے پھیل جائے گا۔لوگ تفحش پر ناز کریں گے۔(ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء فی اشراط الساعة)
چنانچہ ابن شیبہ کی روایت ہے کہ علامات قرب قیامت میں سے ایک ظہور نخش توپخش
بھی ہے (حجج الکرامہ فی آثار القیامۃ صفحہ ۲۹۶ مطبوعہ بھو پال ۱۲۰۹ھ ) اور اسی طرح انس بن مالک
سے مسلم میں روایت ہے کہ اشراط ساعت میں سے ایک ظہور زنا ہے(مسلم کتاب العلم باب
رفع العلم وقبضة وظهور الجهل والفتنة في أخر زمان ابوہریرہ سے ابن مردویہ نے روایت کی
ہے کہ اس وقت ولد الزنا کثرت سے ہو جائیں گے۔(حجج الكرامة في أثار القيامۃ صفحہ ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
(کنز العمال جلد 14 صفحه ۲۴ ۲ روایت ۳۸۴۶۵ مطبوعه حلب ۱۹۷۸ء)
یہ سب قسمیں فحش کی ہم اس وقت دنیا میں موجود پاتے ہیں۔علاوہ بڑی بد کاری

(1۔0)
دعوة الامير
کے ہم دیکھتے ہیں کہ یورپین تہذیب نے ایسا رنگ اختیار کر لیا ہے کہ اسلام نے جن امور کو
فحش قرار دیا ہے وہ اس کی سوسائٹی کے نزدیک تہذیب کا جزو بن گئے ہیں۔مثلاً غیر عورتوں
کی کمروں میں ہاتھ ڈال کر نا چنا، عورتوں کے حسن و جمال کی تعریف کرنی، غیر عورتوں کو
ساتھ لیکر سیروں کو جانا وغیرہ وغیرہ۔اس زمانے سے پہلے ان باتوں کا خیال بھی نہیں کیا جا
سکتا تھا۔نہ عرب میں نہ کسی اور ملک میں ہندوستان باوجو دسب آثار شرک کے اس فحش سے
پاک تھا۔ایران با وجود عیش پسندی کی روایات کے اس فحش سے مبرا تھا۔میسحیت کا سہارا
رومی قوم با وجود اخلاقا مردہ ہونے کے اس قسم کی ہوا و ہوس کی غلامی سے محفوظ تھی۔اگر آج
جو کچھ ہو رہا ہے اس کا تفصیلی نقشہ پہلے لوگوں کے سامنے بیان کر دیا جا تا تو وہ کبھی تسلیم نہ
کرتے کہ کسی قوم کی قوم میں باوجود دعوائے تہذیب یہ حرکات کی جاسکتیں اور تہذیب و
شائستگی کا جزو سمجھی جاسکتی ہیں۔پہلے زمانے میں بھی ناچ اور تماشے ہوتے تھے لیکن یہ کوئی
تسلیم کرنے کے لئے تیار نہ تھا کہ شریف اور تمدن کی جڑ کہلانے والے خاندانوں کی بہو
بیٹیاں اس فعل کو اپنا شغل بنائیں گی اور یہ بات موجب فخر ہوگی اور عورت کی قدر ومنزلت کو
بڑھا دے گی اور اس کی شرافت میں کچھ نقص پیدا نہ ہونے دے گی۔علاوہ اس فحش کے جو عام ہے بڑا نخش یعنی زنا بھی اس وقت کثرت سے ہے کہ اب
وہ اکثر بلا د میں جن میں مسیحیت کا اثر ہے بطور ایک نفسانی کمزوری کے نہیں سمجھا جاتا بلکہ
ایک طبعی فعل اور روز مرہ کا شغل خیال کیا جاتا ہے۔بیشک کنچنیاں پہلے زمانوں میں بھی ہوتی
تھیں مگر یہ کس کے ذہن میں آ سکتا تھا کہ کسی وقت حکومت عورتوں کو بڑی بڑی تنخواہیں دے
کر فوجوں کے ساتھ رکھے گی تا فوجی سپاہیوں کی ضروریات پوری ہوں اور ان کو چھاؤنیوں
سے باہر جانے کی تکلیف نہ ہو، کون یہ خیال کر سکتا تھا کہ عورت اور مرد کے تعلقات ایسے وسیع

دعوة الامير
ہو جائیں گے کہ عورت کا مرد کے گھر پر جانا ایک اخلاقی گناہ نہیں سمجھا جائے گا بلکہ انسانی
حریت کا ایک جز وقرار دیا جائے گا۔اور نکاح کو اس کی ذہنی غلامی کی علامت سمجھا جائے گا۔جیسا کہ آج فرانس اور امریکہ کے لاکھوں آدمیوں کا خیال ہے اور یہ بات کس کے ذہن میں
آسکتی تھی کہ کسی وقت نہایت سنجیدگی سے اس پر بخشیں ہوں گی کہ نکاح ایک دقیا نوسی خیال
ہے۔ہر مرد اس عورت سے جسے وہ پسند کرے تعلق قائم کر کے اولاد پیدا کر سکتا ہے اور عورت
ایک قیمتی مشین سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی جس سے پورا کام لے کر ملک کو فائدہ پہنچانا
چاہئے ، جیسا کہ آج کل بعض سوشلسٹ حلقوں کا اور خصوصاً بالشویک حلقوں کا خیال ہے۔جب فحش کی یہ حالت ہو تو خیال کیا جا سکتا ہے کہ ولد الزناکس کثرت سے ہوں گے
کیونکہ جب تک ملک میں زنا ایک عیب سمجھا جائے لوگ ایسی اولاد پیچھے چھوڑ نا پسند نہیں
کرتے جسے ولد الزنا ہونے کا طعنہ دیا جائے لیکن جس سوسائٹی میں زنا کے وجود سے ہی
انکار کیا جائے اور نکاح کو مذہب کی بے جا دست اندازی تصور کیا جائے اس میں ایسی اولاد
سے کیا شرم ہو سکتی ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ ایسی سوسائٹی میں ایسی اولاد کے سوا دوسری
اولا دمل ہی کہاں سکتی ہے۔چنانچہ اوپر کے بیان کردہ خیالات کے لوگوں میں ایسی ہی اولاد
میں پیدا کی جاتی ہیں اور اسے کچھ عیب نہیں سمجھا جاتا۔مگر ان کے علاوہ دوسرے لوگ جو نکاح کو کم سے کم ایک قدیم رسم کر کے چھوڑنا نہیں چاہتے
ان میں بھی اولا دالزنا کی تائید میں اس وقت اس قسم کا جوش پایا جاتا ہے کہ بڑے بڑے فلاسفران کو
ملک کے لئے ایک نعمت اور ذریعہ حفاظت قرار دے رہے ہیں اور ایسی اولا دکو والدین کا وارث بنانے
کی تائید میں بڑے زور سے تحریک کر رہے ہیں اور بصورت دیگر حکومت کو انہیں اپنا بچہ تصور کر کے
ان کی خاص غور و پرداخت کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔جب حالات یہ ہوں تو اولا دالزنا کی ان

(1۔2)
دعوة الامير
علاقوں میں جو کچھ کثرت ہوسکتی ہے اس کی مثال پہلے زمانوں میں ملنی تو کیا معنی، یہ بھی قیاس نہیں کیا
جاسکتا کہ پہلے زمانوں کے لوگ اس قسم کی حالت کا تصور بھی کر سکتے تھے۔ایک تغیر اس زمانے کی اخلاقی حالت کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
بیان فرمایا ہے کہ اس وقت شراب کا استعمال بہت بڑھ جائے گا۔چنانچہ انس بن مالک سے
مسلم میں روایت ہے کہ اشراط ساعت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ يُشْرَبُ الْخَمْرُ
(مسلم کتاب العلم باب رفع العلم وقبضته وظهور الجهل والفتنة في أخر الزمان )
شراب بہت پی جائے گی اور ابو نعیم نے حلیہ میں حذیفہ بن الیمان سے روایت کی
ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشراط ساعت میں سے ایک یہ بھی بیان فرمائی ہے کہ
اس وقت راستوں میں شراب پی جائے گی۔(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
شراب کی جو کثرت اس زمانے میں ہے وہ کسی بیان کی محتاج نہیں۔یورپ میں
شراب جس قدر پی جاتی ہے اس قدر پانی نہیں پیا جاتا۔پہلے زمانوں میں بھی لوگ شراب
پیتے تھے مگر بطور عیش کے یادوا کے لیکن آج گل دنیا کے ایک بڑے حصے میں شراب بطور
غذاء اور پانی کے پی جاتی ہے۔خصوصاً یہ علامت جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان
فرمائی ہے کہ راستوں میں شراب پی جائے گی۔یہ اس زمانے کو پہلے زمانوں سے ممتاز کر
دیتی ہے۔پہلے زمانوں میں چونکہ شراب سامانِ تعیش میں سے سمجھی جاتی تھی اور اس کے
مہیا کرنے کے لئے وہ کوشش نہ کی جاتی تھی جو اب کی جاتی ہے۔خاص خاص مقامات پر
دکا نہیں ہوتی تھیں۔جہاں سے لوگ شراب خرید لیتے تھے ،مگر اب تو یہ حال ہے کہ شراب
پانی کی جگہ استعمال ہوتی ہے اس لئے اس کا قریب قریب کے فاصلے پر سڑکوں پر مہیا کرنا

(I۔A)
دعوة الامير
ضروری ہو گیا ہے چنانچہ یورپ میں سڑکوں کے کنارے کنارے تھوڑے تھوڑے فاصلے
پر شراب کی دوکانیں کھلی ہوئی ہیں تا مسافروں کا حلق سوکھا نہ رہ جائے اور ریلیوں کے ساتھ
شراب کا انتظام کیا جاتا ہے اور خواہ کھانے کا انتظام ہو یا نہ ہو مگر انتظار کے کمروں میں
شراب ضرور تیار رکھی جاتی ہے۔لنڈن جیسے شہروں میں تھوڑے تھوڑے فاصلوں پر شراب
اور پانی کے گلاس ایک قیمت پر فروخت ہوتے ہیں، مگر پانی پینے کی غرض سے نہیں بلکہ دیگر
حاجات پوری کرنے کے لئے رکھا جاتا ہے۔کثرت شراب کی حالت کا نقشہ اس قصے سے
اچھی طرح ذہن نشین ہو سکتا ہے جو ہماری جماعت کے ایک مبلغ انگلستان کو پیش آیا۔ان کا
صاحب مکان ان کی نیک چلنی اور خوش معاملگی کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوا کہ اس نے ایک
دن بڑی محبت سے کہا میں آپ کو ایک نصیحت کرتا ہوں جسے آپ خوب یادرکھیں۔اس سے
آپ کی صحت بہت اچھی رہے گی اور وہ یہ ہے کہ آپ اس ملک میں پانی بالکل نہ پیئیں۔میرے باپ نے ساری عمر میں ایک دفعہ پانی پیا تھا، وہ اسی دن مر گیا اور میں نے اب تک
کبھی پانی نہیں پیا۔جب ہمارے مبلغ نے کہا کہ وہ تو شراب کا ایک قطرہ بھی نہیں پیتے پانی
ہی پیتے ہیں تو وہ نہایت حیران ہوا اور اس بات کا ماننا اسے بہت مشکل معلوم ہوا۔ایک اخلاقی تغیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانے کے متعلق یہ بیان فرمایا
ہے کہ اس وقت جوئے کی کثرت ہوگی ،
(کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۷۴ روایت ۳۹۶۳۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)
چنانچہ حضرت علی سے دیلمی میں مروی ہے کہ قیامت کے قرب کی علامتوں میں
سے یہ بھی ہے کہ اس وقت لعپ میسر ( جوئے کا کھیل ) زیادہ ہو جائے گا۔(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۹ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )

(1۔9)
دعوة الامير
یہ تغیر اس وقت جس حد تک رونما ہورہا ہے اس کے بیان کی حاجت نہیں ، قمار بازی
یورپ اور امریکہ کے لوگوں کا نہ صرف مشغلہ ہے بلکہ ان کے تمدن کا ایک جز ولا ینفک ہو گیا
ہے۔ہر ایک زندگی کے شعبے میں جوئے کا کسی نہ کسی صورت میں دخل ہے۔معمولی طریق
جوئے کا تو مجالس طعام کے بعد کا ایک معمولی مشغلہ ہے ہی لیکن اس کے سوا بھی لاٹریوں کی
وہ کثرت ہے کہ یوں کہنا چاہئے کہ تجارت کا بھی ایک چوتھائی حصہ جوئے کی نذر ہورہا ہے۔ادنی سے لے کر اعلیٰ تک سب لوگ جوا کھیلتے ہیں اور کبھی کبھی نہیں قریباً روزانہ اور جوا کی
کلمبیں شاید سب کلبوں سے زیادہ امیر ہیں۔اٹلی کی کلب مانٹی کارلو میں جوامراء کے جوئے
کا مقام ہے، بعض اوقات ایک ایک دن میں کروڑوں روپیہ بعض ہاتھوں سے نکل کر جوئے
کے ذریعہ سے بعض دوسرے ہاتھوں میں چلا جاتا ہے، غرض اس قدر کثرت جوئے کی ہے
کہ یہ کہنا نا درست نہ ہوگا کہ تمدن جدید میں سے جوئے کو نکال کر اس قدر عظیم الشان خلا پیدا
ہو جاتا ہے کہ اسے کسی اور چیز سے پر نہیں کیا جاسکتا۔بلاخوف انکار ورڈ کہا جاسکتا ہے کہ
پہلے زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی لے لیا جائے اس کی ایک سال کی قمار بازی اس زمانے
کی ایک دن کی قمار بازی سے بھی ہزاروں حصہ کم رہے گی ،لائف انشورنش ، فائر انشورنس ،
تھفٹ انشورنس بیسیوں قسم کے بیسے ہی ہیں جن کے بغیر آج کل لوگوں کا کام نہیں چل سکتا
اور جن کے نام سے بھی پہلے لوگ ناواقف تھے۔ایک تغیر اخلاقی حالت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا تھا کہ اس
وقت نفس زکیہ مارا جائے گا۔(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۳۵۱ مطبوعه بهوپال ۱۲۰۹ه، بحارالانوار
مؤلفه شیخ محمد باقر المجلسی جلد ۵۲ صفحه ۳۰۴ مطبوعہ بیروت لبنان ۱۹۸۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی