اندرونی مذہبی حالت ( مسلمانوں کی مذہبی حالت )
دعوت الامیر, حصہ 2
(n۔)
دعوة الامير
لوگ اس کی مختلف تاویلیں کرتے ہیں۔مگر بات صاف ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ
اس وقت پاک نفس انسان کا تلاش کرنا ناممکن ہو جائے گا۔اب اس امر کو دیکھ لیجئے۔مسیح
موعود کے اثر کو الگ کر کے گل دنیا پر نظر ڈال جائیں نفس زکیہ کہیں نہ ملے گا۔یا تو مسلمانوں
میں ایک ایک وقت میں لاکھوں باخدا انسان ہوتے تھے یا اس ضرورت و مصیبت کے
وقت ایک اہل اللہ کا ملنا ناممکن ہے۔بیشک بڑے بڑے سجادہ نشین اور علماء اور مشائخ اور
متصوف موجود ہیں جن کے ہزاروں لاکھوں مرید ہیں لیکن نفس زکیہ کوئی نہیں ، ان میں سے
ایک کا بھی خدا تعالیٰ سے تعلق نہیں۔اپنی طرف سے ورد اور وظائف کرنے تو پاکیزگی کی
علامت نہیں ہیں۔پاکیزگی کی تو یہ علامت ہے کہ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی محبت کو جذب کر
لیں اور اللہ تعالیٰ ان کے لئے اپنی محبت کا اظہار کرے اور اپنی غیرت کو ان کے لئے جوش
میں لائے اور ان کی نیتوں اور ارادوں کو پورا کرے اور اپنے کلام کے اسرار ان پر کھولے
اور عرفان کا دریا ان کے سینے میں بہا دے اور وہ مصائب اسلام کے دور کرنے والے اور
مسلمانوں کے سچے امراض دور کرنے والے ہوں مگر ایسا ایک شخص بھی ان لوگوں میں نہیں پایا
جاتا جو مشائخ اور صوفیاء اور اقطاب اور ابدال اور علماء اور فضلاء کہلاتے ہیں۔پس نفس زکیہ کو
آج دنیا نے مار دیا ہے اور نفس امارہ کو زندہ کر دیا ہے اور وہی ان کا مطلوب بن رہا ہے۔ایک علامت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانے کی یہ بتائی ہے کہ اس
وقت امانت اٹھ جائے گی۔(ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء فی اشراط اساعة)
چنانچہ دیلمی نے حضرت علیؓ سے روایت کی ہے کہ قرب قیامت کی علامتوں میں
سے ایک اضاعت امانت بھی ہے۔(حجج الكرامة فى أثار القيامة صفحه ۲۹۹ مجموعه بهوپال ۵۱۲۰۹)
دعوة الامير
امانت اٹھ جانے اور اس کی جگہ خیانت کے لے لینے کا نظارہ نظر آرہا ہے اس کی
زیادہ تشریح کی ضرورت نہیں، ہر گاؤں اور ہر محلے اور ہر گھر کے لوگ اس تغیر کے تلخ اثر کو
محسوس کر رہے ہیں۔ایک تغیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانے کی اخلاقی حالت میں یہ بیان
فرمایا تھا کہ اس وقت لوگ ماں باپ سے تو حسن سلوک نہ کریں گے لیکن دوستوں سے
سلوک کریں گے۔(ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء فی اشراط الساعة)
چنانچہ ابونعیم نے حلیہ میں حذیفہ بن الیمان سے روایت کی ہے کہ اس وقت لڑکا
اپنے باپ
کی تو نافرمانی کرے گا اور اپنے دوست سے احسان کرے گا۔(حجج الكرامة في أثار القيامۃ صفحہ ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
یہ تغیر بھی اس شدت کے ساتھ پیدا ہو رہا ہے کہ ہر شریف آدمی کا دل اس کو دیکھ کر
موم کی طرح پگھل جاتا ہے ، مغربی تمدن کے دلدادہ اور تعلیم جدید سے روشنی حاصل
کر نیوالے لوگ اپنے بزرگوں کو پاگل سمجھتے اور ان کی صحبت سے احتراز کرتے ہیں اور اپنے
ہم خیال نوجوانوں کی مجالس حیا سوز میں اپنے اوقات صرف کرنے کو راحت سمجھتے ہیں۔دوستوں کی دعوتوں اور ان کی خاطر و مدارات وغیرہ پر خرچ کرنے کے لئے ان کے پاس
روپیہ نکل آتا ہے۔لیکن غریب ماں باپ کی ضروریات کو پورا کرنے کی طرف انہیں کبھی
تو جو نہیں ہوتی۔ہندوستان میں ہزاروں مثالیں ایسی پائی جاتی ہیں کہ ماں باپ نے بھوکے
پیاسے رہ کر اور رات دن محنت کر کے بچوں کو پڑھایا لیکن جب اولا دصاحب علم ہو کر برسر
کار ہوئی تو اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے برابر بٹھا نا بھی عار سمجھا اور ان کے ساتھ ایسا
(ur)
دعوة الامير
سلوک کیا کہ ایک اجنبی آدمی ان کو خادم ہی سمجھ سکتا ہے۔اب تو اس قسم کی ہزاروں مثالیں
ہیں لیکن پہلے زمانوں میں اس قسم کی ایک مثال بھی ملنی مشکل۔علمی حالت :۔جس طرح مسیح موعود کے زمانے کی اخلاقی حالت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
بیان فرمائی ہے اسی طرح آپ نے اس زمانے کی علمی حالت بھی بیان فرمائی ہے، چنانچہ
ترمذی میں انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
که اشراط ساعت میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ یزفَعُ الْعِلْمُ وَيَظْهَرُ الْجَهْلُ (ترمذی ابواب
الفتن باب ما جاء فی اشراط الساعة) علم اُٹھ جائے گا اور جہل ظاہر ہو جائے گا۔اسی مضمون کی
روایت بخاری نے بھی بفرق قلیل انس سے بیان کی ہے۔( یر فع العلم و یکثر الجهل “ بخاری
كتاب النکاح باب يقل الرجال و يكثر النساء) یہ تغیر بھی پیدا ہو چکا ہے۔ایک وہ وقت تھا کہ
مسلمانوں کی عورتیں بھی فقیہ تھیں۔حضرت عمر فرماتے ہیں کہ انصار کی عورتیں بھی عمر سے
زیادہ قرآن جانتی ہیں جس سے ان کا یہ مطلب تھا کہ بچہ بچہ قرآن کریم سے ایساواقف ہے
کہ وہ بڑے بڑے عالم کے فتوے پر جرح کر سکتا ہے اور نادانی اور جہالت کی وجہ سے نہیں
بلکہ دلائل کی بناء پر۔حضرت عائشہ کے علم اور آپ کی ثقاہت کا کون انکار کر سکتا ہے مگر آج
علم دین کا یہ حال ہے کہ ایسے لوگوں کے سوا جو دوسرے علوم سیکھنے کی قابلیت نہیں رکھتے اس
کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں کرتا اور جو علم صرف اس لئے پڑھا جائے کہ اس کے پڑھنے میں
کچھ خرچ نہیں ہوتا بلکہ مفت میں روٹیاں مل جاتی ہیں اس میں کیا برکت ہوسکتی ہے اور اس
نیت سے پڑھنے والے دنیا کوکیا نفع پہنچاسکتے ہیں۔
(Ir)
دعوة الامير
اس حدیث کی تائید اور بہت سی احادیث سے بھی ہوتی ہے اس کا یہ مطلب ہرگز
نہیں کہ اس وقت سب قسم کے علم اُٹھ جائیں گے بلکہ اس سے مرا دصرف علوم دینیہ ہیں،
ور نہ علوم دنیاوی کی زیادتی احادیث سے ثابت ہے۔چنانچہ ابو ہریرہ سے ترمذی میں
روایت ہے کہ آخری زمانے میں دینی اغراض کے سوا اور اغراض کے لئے علوم سیکھے جائیں
گے ( ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء فی اشراط الساعة ) اور یہی حالت اس وقت پیدا ہے۔علوم دنیاوی
اس قدر ترقی کر گئے ہیں کہ ایک عالم ان کی ترقی پر حیرت میں ہے اور علوم مذہبی اس قدر
بے توجہی کا شکار ہور ہے ہیں کہ جہاں علماء کہلا رہے ہیں۔تمدنی حالت :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے زمانے کی تمدنی حالت کا بھی نقشہ کھینچا
ہے اور بہت سی علامات ایسی بیان فرمائی ہیں جن سے اس وقت کے تمدن کا پورا نقشہ کھنچ جاتا
ہے۔چنانچہ اُن علامتوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس وقت سلام کا طریق بدلا ہوا ہو گا۔امام
احمد بن حنبل معاذ بن انس سے روایت کرتے ہیں کہ اس امت کی خرابی اور بربادی کے
زمانے کی ایک یہ علامت ہوگی ( اور یہی زمانہ مسیح موعود کا ہے ) کہ لوگ آپس میں ملتے
ہوئے ایک دوسرے پر لعنت کریں گے (مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۳۹) گوشراح اس حدیث
کے یہ معنے بیان کرتے ہیں کہ اس سے مراد سفلہ لوگوں کا ملتے وقت ایک دوسرے کو گالیاں
دینا ہے ، مگر در حقیقت اس میں اس سے بھی بڑھ کر ایک اور تغیر کی طرف اشارہ کیا ہے جو
سفلوں میں نہیں بلکہ بعض علاقوں کے مسلمان شرفاء میں بھی پایا جاتا ہے اور وہ بندگی
اور تسلیم کا رواج ہے۔ہندوستان میں بڑے لوگ آپس میں سلام کہنا ہتک خیال کرتے ہیں
(۱۱۴)
دعوة الامير
اور اس کی جگہ آداب اور تسلیم کہتے ہیں ، بلکہ ہندوؤں کی نقل میں بندگی تک کہہ دیتے ہیں
جس کے یہ معنے ہیں کہ میں آپکے سامنے اپنی عبودیت کا اظہار کرتا ہوں اور یہ الفاظ اس لفظ
کی جگہ استعمال کرنے جس کے معنے سلامتی اور حفاظت کے ہیں در حقیقت ملاعنہ ہی ہے۔کیونکہ جب کوئی شخص شرک کے کلمات کہتا ہے، یا خدا کے لئے جس فرماں برداری کا اظہار
مخصوص ہے اس کا اظہار بندوں کے لئے کرتا ہے وہ خدا کی لعنت ایک دوسرے پر ڈالتا
ہے۔لفظ آداب جس کا مسلمانوں میں رواج زیادہ ہے اس کا درحقیقت یہی مطلب ہے کہ
ہم بندگی اور تسلیم کہتے ہیں اور یہ لفظ اس لئے اختیار کر لیا گیا ہے تا ایسے مشرکانہ الفاظ بار بار
استعمال کرنے سے دل میں جو ملامت پیدا ہوتی ہے اس کے اثر سے محفوظ ہو جائیں۔ایک حمد فی تغییر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت مسلمانوں میں عزت
بوجہ دین کے نہ ہوگی بلکہ بوجہ مال اور سیاسی اعمال وغیرہ کے ہوگی ، (جی الکرامتہ فی ثار القیامۃ صفحہ
۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ ) ابن مردویہ نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اشراط ساعت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس وقت صاحب مال کی
تعظیم ہوگی۔(حجج الكرامة في أثار القيامۃ صفحہ ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
یہ حالت بھی اب پیدا ہے وہ قدیم دستور جو خاندانی وجاہت کو سب بواعث عزت
پر مقدم کئے ہوئے تھا ، اب بالکل مٹ گیا ہے اور عزت کا ایک ہی معیار ہے کہ انسان
صاحب مال ہو، پہلے مالدار اور دولتمند لوگ علماء کی مجالس میں حاضر ہوتے تھے اور اب
(۱۱۵)
دعوة الامير
علماء اس امر میں فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہیں کسی امیر کی دوستی کا فخر حاصل ہے یا یوں
کہئے کہ اس کی ڈیوڑھی پر جبہ سائی کی عزت نصیب ہے۔اسی طرح حذیفہ ابن الیمان سے روایت ہے کہ ایک زمانہ مسلمانوں پر آنے والا
ہے کہ ایک شخص کی تعریف کی جائے گی کہ مَا أَجْلَدَهُ وَأَظْرَفَهُ وَمَا أَعْقَلَهُ وَمَا فِي قَلْبِهِ
مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ اِيْمَانِ (ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء في رفع الامانة) یعنی کہا جاۓ
گا کہ فلاں شخص کیا ہی بہادر ہے۔کیا ہی خوش طبع اور نیک اخلاق ہے اور کیا ہی عقلمند ہے
حالانکہ اس شخص کے دل میں ایک رائی کے برابر بھی ایمان نہ ہو گا۔یہ حالت بھی اس وقت
پیدا ہے۔کوئی شخص خواہ کیسا ہی بے دین ہومسلمانوں کے حقوق کا نام لے کر کھڑا
ہو جائے۔جھٹ مسلمانوں
کا لیڈر بن جائے گا کوئی نہیں پوچھے گا کہ یہ شخص اسلام پر تو قائم
نہیں، اسلام کا لیڈر اسے اللہ تعالیٰ نے کیونکر بنا دیا اتنا ہی کافی سمجھا جائے گا کہ یہ عمدہ
لیکچرار ہے یا خوب دانائی سے اپنے حریف کا مقابلہ کر سکتا ہے یا سیاسی ضرورت کے پورا
کرنے کے لئے اپنی جان دینے کو تیار ہے۔ایک تغیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت مومن
ذلیل ہوں گے اور لوگوں کے ڈر سے چھپتے پھریں گے۔( حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۵ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
حضرت ابن عباس سے ابن مردویہ نے روایت کی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اشراط ساعت میں سے ایک علامت یہ بیان فرمائی ہے کہ مومن لونڈی سے بھی زیادہ
ذلیل سمجھا جائے گا۔( حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
دعوة الامير
جس کا یہ مطلب ہے کہ لونڈی سے بھی لوگ رشتہ محبت قائم کر لیتے ہیں اور اس سے
شادی کر لیتے ہیں لیکن مومن سے تعلق پیدا کرنا ان دنوں
کوئی پسند نہیں کرے گا۔اسی طرح
حضرت علیؓ سے دیلمی نے روایت کی ہے کہ ان دنوں نیک چھپ چھپ کر پھریں گے۔(حجج الكرامة في أثار القيامۃ صفحہ ۲۹۵ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
یہ حالت بھی ایک عرصے سے پیدا ہے۔مومنوں سے تعلق کو ناجائز سمجھا جاتا ہے۔جو بھی سچا متبع قرآن مجید اور سنتِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہو اس سے بدتر انسان
مسلمانوں میں کوئی نہیں سمجھا جاتا۔حتی کہ مسیح موعود کی آمد کے بعد تو یہ علامت ایسی ظاہر ہو
گئی ہے کہ فاحشہ عورتوں اور بے نمازوں اور خائنوں اور جھوٹ بولنے والوں اور اللہ اور
رسول کو برا کہنے والوں سے ملنا اور انکے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا تو جائز سمجھا جاتا
ہے لیکن جن لوگوں نے آسمانی آواز پر لبیک کہا ہے ان کو دھتکارا جاتا ہے۔اور ان سے
فیمنی رکھی جاتی ہے۔ایک علامت اس زمانے کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی ہے کہ
اس وقت مسلمانوں میں عربی کا چر چا کم ہو جائے گا۔(کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۶۴ روایت ۳۹۶۰۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)
چنانچہ ابن عباس سے مردویہ نے یہ روایت کی ہے کہ آپ نے اشراط ساعت میں
سے ایک علامت یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت صفوف تو بڑی لمبی ہوں گی لیکن زبانیں
مختلف ہوں گی۔(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحہ ۲۹۷ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
اور یہ نقشہ حج کے ایام میں خوب نظر آتا ہے، حج کی بڑی اغراض میں سے ایک غرض
(112)
دعوة الامير
یہ بھی تھی کہ اس کے ذریعے سے اجتماع اسلامی قائم رہے لیکن عربی زبان کو ترک کر دینے
کے سبب وہاں لوگ جمع ہو کر بھی فریضہ حج ادا کرنے کے سوا کوئی اجتماعی یا ملی فائدہ حاصل
نہیں کر سکتے ، اگر مسلمان عربی زبان کو زندہ رکھتے تو یہ زبان دنیا کے چاروں گوشوں کے
لوگوں کو ایک ایسی مضبوط رتی میں باندھ دیتی جو کسی دشمن کے حملے سے نہ ٹوٹتی۔ایک حالت اس وقت کے تمدن کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی
ہے کہ اس وقت عورتیں باوجو د لباس کے نگی ہوں گی
(مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۳۹)
یہ حالت بھی اس وقت دو طرح پیدا ہو رہی ہے۔ایک تو اعلیٰ کپڑا اس قدر سستا ہو گیا
ہے کہ عام طور پر لوگ وہ کپڑا پہن سکتے ہیں جو پہلے امراء تک محدود تھا اور کپڑے بھی ایسے
بار یک تیار ہونے لگ گئے ہیں کہ ان کا لباس پہنے سے ایک خیالی زینت تو شاید پیدا ہو
جاتی ہوگی مگر پردہ یقینا نہیں ہوتا اور اکثر حصہ دنیا کا ان لباسوں کا شیدا ہو رہا ہے اور اسے
عورتوں کے لئے زینت خیال کر رہا ہے دوسری صورت یہ ہے کہ اہل یورپ اور امریکہ کی
عورتوں کے لباس کا طریق ایسا ہے کہ ان کے بعض قابل ستر حصے ننگے رہتے ہیں، مثلاً عام
طور پر اپنی چھاتیاں نگی رکھتیں ہیں، کہنیوں تک باہیں نگی رکھتی ہیں۔پس باوجود لباس کے
وہ جنگی ہوتی ہیں۔غرض دو طرح اس علامت کا ظہور ہو رہا ہے۔مسلمانوں میں بار یک
ا
کپڑے کے استعمال سے اور مسیحیوں میں سینہ اور سر اور بازوؤں کے ننگے رکھنے سے۔ایک علامت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانے کی جو مسیح موعود کے ظہور کا
زمانہ ہے، یہ بیان فرمائی ہے کہ عورتیں اس وقت اونٹ کے کوہان کی طرح سر کے بالوں کو رکھیں گی
(مسلم کتاب اللباس باب النساء الكاسيات العاريات المائلات المميلات)
(HA)
دعوة الامير
چنانچہ یورپ کی عورتوں کا یہی طریق ہے۔وہ سر کو گوندھنا نا پسند کرتی ہیں اور بال
پھلا کر اس طرح رکھتیں ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ گو یا سر پر کچھ اور چیز رکھی ہے دوسری
اقوام بھی ان کے اقتدار سے متاثر ہو کر ان کی نقل کر رہی ہیں اور جس طرح لوگ ان کے
باقی اقوال و افعال کو وحی آسمانی سے زیادہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس امر میں بھی
ان کی اتباع میں تہذیب کی ترقی دیکھتے ہیں۔ایک علامت اس زمانے کی حضرت ابن عباس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے یہ روایت کی ہے کہ اسوقت عورت اپنے خاوند کے ساتھ مل کر تجارت کرے گی
(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحہ ۲۹۷ مطبوعہ بھو پال ۱۲۰۹ھ کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۷۳ روایت
۳۹۶۳۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)
یہ علامت بھی ظاہر ہو چکی ہے۔بلکہ اس کا اس قدر زور ہے کہ عورتوں کے بغیر
تجارت کامیاب ہی نہیں سمجھی جاتی اور اس سے بھی زیادہ اب یہ حالت پیدا ہو رہی ہے کہ
یورپ کے بعض شہروں میں دُوکانوں پر بعض خوبصورت عورتیں صرف اس غرض سے رکھی
جاتی ہیں کہ وہ گاہکوں سے مل کر ان کے دل لبھانے کی کوشش کیا کریں تا وہ ضرور سودا و ہیں
سے خریدیں اور خالی نہ لوٹ جاویں۔ایک علامت اس زمانے کے تمدن کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی ہے
کہ اس وقت عورتیں اس قدر آزاد ہوں گی کہ وہ مردوں کا لباس پہنیں گی اور گھوڑوں پر سوار ہوں گی،
(کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۷۳ روایت ۳۹۶۳۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)
بلکہ مردوں پر حکمران ہوں گی
(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
(119)
دعوة الامير
تمدن موجودہ میں یہ تغیر بھی پیدا ہو چکا ہے اور امریکہ اور دیگر مسیحی ممالک میں اور
ان کی دیکھا دیکھی دوسرے مذاہب کے پیروؤں میں بھی عورتوں کی آزادی کا ایک غلط مفہوم
لیا جانے لگا ہے کہ سنکر حیرت ہوتی ہے اور ان خیالات کے اثر سے موجودہ تمدن پچھلے تمدن
سے بالکل بدل گیا ہے، عورتیں کثرت سے مردوں کے ساتھ مل کر گھوڑوں پر سوار ہوکر شکار
اور گھوڑ دوڑوں میں شامل ہوتیں ہیں بلکہ سرکس میں تماشے دکھاتیں ہیں اور مردوں کا لباس
پہننے کا رواج بھی مسیحی ممالک میں کثرت سے ہے، علی الخصوص جنگ کے بعد سے تو
لاکھوں عورتوں نے بالکل مردانہ لباس پہنا شروع کر دیا ہے۔برجس اور چھوٹا کوٹ بھی ان
میں ایک فیشن کی صورت اختیار کر گیا ہے۔عورتوں کو جو حکومت مردوں پر حاصل ہو چکی ہے وہ بھی اپنی نوعیت میں نرالی ہے۔در حقیقت اس امر میں یورپ کے تمدن اور اس کے اثر سے دیگر ہلا د کے تمدن میں ایسا فرق
آ گیا ہے کہ اس کے بدتنائج اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے دور نہ ہوئے تو ان کے دور ہونے کی
اور کوئی صورت نہیں، یا تو ان کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ کوئی خطر ناک فساد پھوٹے گا یا شادی کا
رواج بالکل بند ہو جائے گا اور نسل انسانی کی ترقی کو ایک نا قابل برداشت صدمہ پہنچے گا۔ایک علامت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کے تمدن کی یہ بتائی ہے کہ
اس وقت مرد عورتوں کی طرح زینت کریں گے اور ان کی شکلیں اختیار کریں گے
(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحہ ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۷۳ روایت
۳۹۶۳۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)
یہ تغیرات بھی پیدا ہو چکے ہیں۔دنیا کا اکثر حصہ داڑھیاں منڈوا کر عورتوں سے
مشابہت اختیار کر رہا ہے۔کسی وقت داڑھی مرد کے لئے زینت سمجھی جاتی تھی اور مسلمانوں
(ir۔)
دعوة الامير
کے لئے تو باتباع رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی شعار تھی۔وہ اب اکثر چہروں سے
غائب نظر آتی ہے ، بلکہ ایسے لوگ بھی جن کو عالم اسلام میں بہت کچھ دینی وقعت دی جاتی
ہے، اس کے مونڈ دینے ہی میں اپنے چہروں کی زینت پاتے ہیں۔دوسرا تغیر اس پیشگوئی کے ماتحت تھیروں کی کثرت ہے کہ ان میں کثرت سے مرد
عورتوں کا اور عورتیں مردوں کا بھیس بدل کر تماشہ کرتے اور گاتے ناچتے ہیں۔اسی طرح
یورپ و امریکہ میں مرد جس قدر اپنے سر کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اور جس طرح ان کی
زینت کی طرف توجہ کرتے ہیں وہ اس زمانے کی عورتوں سے تو نہیں مگر پرانے زمانے کی
عورتوں سے ضرور بڑھ کر ہے۔جسمانی حالت :۔رسول کریم نے مسیح موعود کے زمانے کے لوگوں کی جسمانی اور صحت کی حالت بھی بیان
فرما دی ہے، چنانچہ حضرت انس سے ترمذی میں روایت ہے کہ جب دجال ظاہر ہوگا اور مدینے کی
طرف رُخ کریگا تو اس وقت طاعون بھی پڑے گی اور اللہ تعالیٰ طاعون اور دجال دونوں سے
مدینے کو بچائے گا۔(ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء في ان الدجال لا يدخل المدينة)
۲۵
یہ حالت بھی پیدا ہو چکی ہے۔پچھتیس سال سے دنیا میں طاعون اس شدت سے
حملہ آور ہے کہ الامان ، لاکھوں گھر ویران ہو گئے ہینکڑوں قصبات اور دیہات اجڑ گئے ،
لیکن اللہ تعالیٰ نے مقامات مقدسہ کو کسی بڑے حملے سے بالکل بچائے رکھا ہے اور ظاہری
سبب اس کا یہ بتا دیا ہے کہ مختلف جہات میں قوار نطین (Quarantine) قائم کئے
جاچکے ہیں جن کے ذریعے سے اس کے زہر کو دور رکھا جاتا ہے۔طاعون کے متعلق رسول
(IMI)
دعوة الامير
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف الفاظ میں خبر دی ہے، بعض جگہ اسے دابۃ الارض کے
الفاظ سے تعبیر کیا ہے۔(ترمذی ابواب الفتن باب فی الخسف)
کیونکہ یہ مرض ایک کیڑے سے پیدا ہوتا ہے جو زمین سے انسان کے جسم میں
داخل ہوتا ہے۔قرآن کریم میں بھی اس کا یہی نام ہے۔یہ طاعون کوئی معمولی وباء نہیں
ہے۔بلکہ اس وباء نے دنیا کے اکثر حصوں میں اپنی ہلاکت کا جال بچھا دیا ہے اور ہندوستان
میں تو چھتیس سال سے اب تک ڈیرہ لگائے ہوئے ہے۔اس دابہ کے خروج کی پیشگوئی میں صرف طاعون ہی کی خبر نہیں ہے، بلکہ اس میں
یہ بھی اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت کئی ایسی بیماریاں پیدا ہو جائیں گی جن کا اثر خورد بینی
کیڑوں کے ذریعے سے پھیلے گا اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس زمانے میں کئی ایسی بیماریاں پیدا
ہوگئی ہیں جو خوردبینی اجسام کے ذریعے پھیلتی ہیں اور جو اس سے پہلے یا توتھی ہی نہیں یا اس
شکل میں کبھی نمودار نہ ہوئی تھیں۔اس قرآنی اور نبی کریم کی بتائی ہوئی پیشگوئی میں
در حقیقت خوردبین کی ایجاد اور اس کے اثر کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔کیونکہ اس کے بغیر دنیا کو
کیونکر معلوم ہو سکتا تھا کہ ان بیماریوں کا باعث ایک دابہ یعنی کیڑا ہے۔پہلے تو لوگ بلغم ،
صفرا، سودا اور دم پر ہی سب بیماریوں کے بواعث کی زنجیر کو ختم کر دیتے تھے۔مسیح موعود کے زمانے میں صحت عامہ کی حالت کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے اور بھی نشانات بیان فرمائے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ اس وقت مرگِ
مفاجات ظاہر ہوگی
(حجج الكرامة في أثار القيامۃ صفحہ ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )