اندرونی مذہبی حالت ( مسلمانوں کی مذہبی حالت )

دعوت الامیر, حصہ 4

(۱۳۴
دعوة الامير
جس کا مطلب دوسرے الفاظ میں یہ ہے کہ سورج اور چاند کو اس کے زمانے میں
گرہن لگے گا۔گو میں ان پیشگوئیوں کو بیان کر رہا ہوں جن کا احادیث میں ذکر آتا ہے مگر میں اس
جگہ اس بات کا ذکر کرنا غیر محل نہیں سمجھتا کہ قرآن کریم میں قرب قیامت کی علامتوں میں
سے ایک علامت سورج اور چاند گرہن کی بیان کی گئی ہے۔سورۃ القیامۃ میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے يَسْتَلُ أَيَّانَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُه وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُه (القيامة آيت: ۷ تا ۱۰ ) ( منکر ) پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب
ہے؟ ہم اس کی علامتیں بتاتے ہیں وہ تب ہوں گی جب آنکھیں متحیر رہ جائیں گی ، یعنی
ایسے حادثات ہوں گے کہ انسان کو حیرت میں ڈال دیں گے اور چاند کو گرہن لگے گا اور پھر
سورج اور چاند جمع کر دیئے جائیں گے یعنی اسی ماہ میں چاند گرہن کے بعد سورج گرہن ہوگا
چونکہ مسیح کی آمد بھی قیامت کے قریب زمانے میں بتائی گئی ہے اس لئے قرآن کریم سے بھی
مذکورہ بالا حدیث کے مضمون کی تائید ہوتی ہے۔غرض جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے یہ پیشگوئی خاص اہمیت رکھتی ہے اور ہم دیکھتے ہیں
کمل اسلاھ مطابق ۱۸۹۴ء میں یہ پیشگوئی بعینہ انہیں الفاظ میں پوری ہوگئی ہے جن الفاظ
میں کہ احادیث میں اسے بیان کیا گیا تھا ، یعنی اس سن کے رمضان میں چاند گرہن کی
تاریخوں میں سے پہلی یعنی تیرھویں تاریخ کو چاند گرہن لگا اور سورج گرہن کی تاریخوں
۲۸
۱۳
میں سے درمیانی یعنی اٹھائیسویں تاریخ کو سورج کو گرہن لگا اور ایک ایسے آدمی کے زمانے
میں لگا جو مہدویت کا دعویٰ کر رہا تھا۔پس ہر ایک مسلمان کہلانے والے کے لئے دور استوں میں سے ایک کا اختیار کرنا

(ro)
دعوة الامير
فرض ہو گیا تو وہ اس کلام نبوی پر ایمان لاوے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ نشان کہ اس
کے زمانے میں چاند اور سورج کو گرہن لگنے کی پہلی اور درمیانی تاریخوں میں گرہن لگے گا ،
سوائے مہدی کے اور کسی کے لئے ظاہر نہیں کیا گیا اور جس کی تائید قرآن کریم اور پہلے انبیاء
کی کتب سے بھی ہوتی ہے اور اس شخص کو قبول کرے جس کے دعوائے مہدویت کے بعد اللہ
تعالیٰ نے یہ نشان ظاہر کیا ، یا پھر خدا اور اس کے رسول کو چھوڑ دے کہ انہوں نے ایک ایسی
علامت مہدی کی بتائی جو در حقیقت کوئی علامت ہی نہیں تھی اور جس سے کسی مدعی کے دعوئی
کی صداقت ثابت کرنا خلاف عقل ہے۔بعض لوگ یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ پیشگوئی میں چاند کو پہلی تاریخ اور سورج کو
درمیانی تاریخ میں گرہن لگنے کی خبر دی گئی ہے ،لیکن جس گرہن کا تم ذکر کرتے ہو وہ
تیرھویں اور اٹھائیسویں تاریخ کو ہوا ہے، لیکن یہ اعتراض ایک ذرا سے تدبر سے نہایت
غلط اور الفاظ حدیث کے خلاف معلوم ہوتا ہے، یہ لوگ اس امر کو نہیں دیکھتے کہ چاند اور
سورج کو خاص تاریخوں میں گرہن لگا کرتا ہے اور اس قاعدے میں فرق نہیں پڑسکتا۔جب تک کا ئنات عالم کو تہ و بالا نہ کر دیا جائے۔پس اگر وہ معنے درست ہیں جو یہ لوگ
کرتے ہیں تو یہ نشان قیامت کی علامت تو ہوسکتا ہے، مگر قرب قیامت اور زمانہ مہدی کی
علامت نہیں ہوسکتا۔علاوہ ازیں یہ لوگ پہلی اور درمیانی کے الفاظ کو تو دیکھتے ہیں ، لیکن قمر کے لفظ کو نہیں
دیکھتے پہلی تاریخ کا چاند عربی زبان میں ہلال کہلاتا ہے، قمر تو چوتھی تاریخ سے اس کا نام
ہوتا ہے لغت میں لکھا ہے۔وَهُوَ قَمَرْ بَعْدَ ثَلاثِ لَيَالٍ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ وَأَمَّا قَبْلَ
ذَالِكَ فَهُوَ هِلَال (اقرب الموارد جلد ۲ صفحه ۰۳۷ از یر لفظ قمر مطبوعه ایران ۱۴۰۳ھ ) یعنی چاند

۱۳۶
دعوة الامير
تین راتوں کے بعد قمر بنتا ہے اور مہینے کے آخر تک قمر رہتا ہے مگر پہلی تین راتوں میں وہ
ہلال ہوتا ہے۔پس باوجود حدیث میں قمر کا لفظ استعمال ہونے کے اور باوجود اس قانون
قدرت کے کہ چاند کو تیرہ، چودہ ، پندرہ کو گرہن لگتا ہے نہ کہ پہلی تاریخ کو۔پہلی تاریخ
سے مہینے کی پہلی تاریخ مراد اور چاند گرہن کی تاریخوں میں سے پہلی تاریخ مراد نہ لینا
بالکل خلاف عقل و خلاف انصاف ہے اور اس کی غرض سوائے اس کے کچھ نہیں معلوم ہوتی
کہ اللہ اور اس کے رسول کا کلام جھوٹا ہو اور آسمان سے آنے والے پر لوگ ایمان نہ لے
آئیں۔یہ وہ علامات ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے متعلق بیان فرمائی
ہیں اور گوان میں سے بعض ایک ایک بھی مسیح موعود کے زمانے کی ہے اور اس کے لئے نشان
ہے، لیکن درحقیقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان علامات کے بیان کرنے سے مسیح
موعود کے زمانے کے حالات کو مجموعی طور پر لوگوں کے سامنے اس صورت میں لا نا تھا کہ کسی
کوشک وشبہ کی گنجائش نہ رہے اس میں کوئی شک نہیں کہ طاعون پہلے زمانوں میں بھی پڑتی
رہی ہے اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ زلزلے پہلے بھی آتے رہے ہیں، اس میں بھی کوئی
شک نہیں کہ جوئے کی زیادت پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اخلاق
لوگوں کے پہلے بھی بگڑتے رہے ہیں، مسیحیوں کو بھی ایک زمانے میں ایک معتد بہ حصہ عالم
پر اقتدار حاصل رہ چکا ہے مگر سوال یہ ہے کہ یہ سب حالات جو مسیح موعود کے زمانے کے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائے ہیں کبھی کسی وقت دنیا میں جمع بھی ہوئے ہیں یا ان کا
کسی اور زمانے میں جمع ہونا ممکن بھی ہے؟ اس سوال کا ایک ہی جواب ہے اور وہ یہ ہے کہ
نہیں ہرگز نہیں ، اگر ایک شخص کو جسے اس زمانے کی حالت معلوم نہ ہو پہلے اخبار رسول کریم

(۱۳۷
دعوة الامير
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واقف کیا جائے پھر اسے دنیا کی تاریخ کی کتب دیدی جاویں کہ
ان کو پڑھ کر بتاؤ کہ مسیح موعود کے ظاہر ہونے کا کونسا زمانہ ہے تو آدم علیہ السلام کے زمانے
سے شروع کر کے اس زمانے کے شروع ہونے تک کسی ایک زمانے کو بھی مسیح موعود کا زمانہ
قرار نہیں دیگا لیکن جونہی وہ اس زمانے کے حالات کو پڑھے گا بے اختیار بول اٹھے گا کہ اگر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ کہا تھا سچ ہے تو مسیح موعود کے ظاہر ہونے کا یہی زمانہ
ہے کیونکہ وہ ایک طرف دین سے بے توجہی کو دیکھے گا دوسری طرف علوم دنیاوی کی ترقی کو
دیکھے گا، مسلمانوں کی حکومت کو بعد اقتدار کے ضعیف پائے گا، مسیحیت کو تنزل کے بعد ترقی
کی طرف قدم مارتا ہوا دیکھے گا۔مسیحیت کے ماننے والوں کو ساری دولت پر قابض مگر اس
کے مخالفوں کو غریب پائے گا، باوجو د طب اور سائنس کی ترقی کے طاعون
اور انفلوئنزا کی اجاڑ
دینے والی تباہی کا نقشہ اس کی آنکھوں کے سامنے آئے گا، بیماریوں کو اس زمانے میں
کیڑوں کی طرف منسوب کئے جانے کا حال اسے معلوم ہوگا ، رسوم اور بدعات میں لوگوں کو
مبتلا ء پائے گا ، ریل اور دخانی جہازوں کی خبر پڑھے گا ، بنکوں کی گرم بازاری کا نقشہ دیکھے
گا۔زلزلوں کی کثرت معلوم کرے گا ، یا جوج اور ماجوج کی حکومت کا دور دورہ پائے گا،
آسمان پر چاند اور سورج گرہن اس کی آنکھوں کو کھولے گا، زمین پر دولت کی کثرت،
مزدوروں کی یہ ترقی اس کی توجہ کو اپنی طرف پھیریں گی ، غرض ایک ایک صفحہ اس زمانے کی
تاریخ کا اور اس صدی کے واقعات کا اس کو اس امر کی طرف توجہ دلائے گا کہ یہی زمانہ مسیح
موعود کا ہے وہ ایک ایک چیز پر نظر نہیں ڈالے گا بلکہ مجموعی طور پر سب نشانات پر غور کرے گا
تو اس کے ہاتھ کانپ جائیں گے اور اس کا دل دھڑکنے لگے گا ، اور وہ بے اختیار کتاب کو بند
کر دے گا اور بول اٹھے گا کہ میرا کام ختم ہو گیا ، آگے پڑھنا فضول ہے، مسیح موعود یا تو اسی

(IPA)
زمانے میں نازل ہوا ہے یا پھر وہ کبھی نازل نہ ہوگا۔دعوة الامي
اے میں اس جگہ ایک اعتراض کا ذکر کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں جسے مخالف اپنے زعم میں ایک زبردست
اعتراض سمجھتا ہے اور وہ یہ ہے کہ مسیح موعود کی آمد سے پہلے دجال کی آمد کی خبر دی گئی ہے وہ چونکہ اب تک
نہیں آیا۔اس لئے مسیح موعود نہیں آسکتا۔اگر دجال کی خبر ایک پیشگوئی نہ ہوتی تو یہ اعتراض کچھ حقیقت بھی رکھتا لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ دجال کی آمد
بطور پیشگوئی ہے اور پیشگوئیاں تعبیر طلب ہوتی ہیں، اس اعتراض کی کچھ بھی حقیقت باقی نہیں رہتی ، ایک
مسلمان قرآن کریم میں وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتَهُمْ لِي سَاجِدِينَ (یوسف:۵) پڑھتے ہوئے اور رانی
أَرَى فِي الْمَنَامِ انّى اَذْبَحُكَ (الصافات : ۱۰۳) کی تلاوت کرتے ہوئے پھر ایک غیر معمولی قسم
کے دجال کی تلاش میں لگا رہے تو اس پر ضرور افسوس ہے۔افسوس ہے کہ دجال کی پیشگوئی کو سمجھنے کے لئے دوسری احادیث اور سنت اللہ پر بالکل غور نہیں کیا گیا۔جبکہ
یہ بات احادیث سے ثابت ہے کہ مسیح موعود کی آمد سے پہلے دجال کا خروج ہوگا اور یہ بھی کہ اس وقت
مسیحیت کا بھی سخت زور ہو گا تو کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ دجال سے مراد مسیحیت ہی ہے چونکہ ایک ہی
وقت میں دجال اور مسیحیت کس طرح دنیا پر غالب آ سکتے ہیں دونوں کا ایک ہی وقت
دنیا پر غلبہ بتا تا ہے کہ
در حقیقت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ایک اور بات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ دجال اور سیحی فتنہ ایک ہی لئے ہے اور وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے دجال کے فتنے سے بچنے کا علاج فواتح سورہ کہف پڑھنا بتایا ہے اور سورہ کہف کی ابتدائی دس
آیات میں میسحیت کا رد ہے چنانچہ فرماتا ہے۔وَيُنذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا (الكهف:۵) یعنی
اللہ تعالیٰ نے یہ کتاب اس لئے نازل کی ہے تاکہ اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈرایا جائے جو کہتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹا بنا لیا۔پس ثابت ہوا کہ دجال کا فتنہ اور مسیحی فتنہ ایک ہی شے ہے کیونکہ علاج بیماری
کے مطابق ہوتا ہے اگر دجالی فتنہ سیمی فتنے سے علیحدہ ہوتا توممکن نہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا

آج 10 میں سے 10 باقی