اندرونی مذہبی حالت ( مسلمانوں کی مذہبی حالت )
دعوت الامیر, حصہ 3
(irr)
دعوة الامير
یعنی کثرت سے اس کی مثالیں پائی جائیں گی ، ورنہ ایک دو تو ہمیشہ ہوتی ہی رہتی
ہیں۔چنانچہ برطبق پیشگوئی اس زمانے میں مرگ مفاجات کی بھی مثالیں کثرت سے پائی
جاتی ہیں۔اس کی ایک وجہ تو شراب کی کثرت ہے اور دوسری علوم کی کثرت۔شراب سے
دل اور دماغ ضعیف ہو جاتے ہیں اور کثرت مطالعہ اور کثرت کار سے اعصاب کی طاقت
کمزور ہو جاتی ہے۔اور یہ دونوں چیزیں اس وقت اپنے زور پر ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ
شراب خور قوموں میں مرگ مفاجات اس کثرت سے ہے کہ الامان ہر سال ہزاروں آدمی
آنا فانا دل کی بیماریوں سے کھڑے کھڑے یا بیٹھے بیٹھے یا لیٹے لیٹے مرجاتے ہیں جس کی
مثال پہلے زمانوں میں نہیں پائی جاتی۔صحت عامہ :۔کے متعلق ایک یہ بات بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہے کہ اس
وقت ایک بیماری ہوگی جو ناک سے تعلق رکھے گی جس سے کثرت سے لوگ مر جائیں گے
(مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال )
یہ بیماری بھی پیدا ہو چکی ہے جسے طبی اصطلاح میں انفلوئنزا کہتے ہیں اس بیماری سے
۱۹۱۸ ء میں دو کروڑ آدمی دنیا بھر میں مرگئے۔حالانکہ پنج سالہ جنگ عالمگیر میں صرف ساٹھ
لاکھ کے قریب آدمی مرا تھا، گویا گل دنیا کی آبادی کا ڈیڑھ فیصدی حصہ اس بیماری سے فنا ہو
گیا اور دنیا کو یہ بیماری قیامت کا یقین دلا گئی۔کیونکہ لوگوں نے دیکھ لیا کہ اگر اللہ تعالیٰ
چاہے تو اس کیلئے دنیا کا خاتمہ کر دینا کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔
دعوة الامير
نسلی تناسب:۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانہ کے نسلی تناسب کا بھی نقشہ کھینچا ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ اس زمانے میں عورتیں مردوں سے زیادہ ہو جائیں گی حتی کہ
پچاس عورتوں کا ایک مرد نگران ہوگا۔(ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء في اشراط الساعة)
یہ پیشگوئی بھی پوری ہو چکی ہے۔اس وقت دنیا میں عورتیں زیادہ ہیں اور یورپ کے
بعض ممالک میں بوجہ جنگ میں مردوں کے مارے جانے کے عورتوں کی وہ کثرت ہوگئی
ہے کہ وہ قومیں جو اسلام پر کثرت ازدواج کے مسئلے کی وجہ سے ہنسا کرتی تھیں اب خود
نہایت سنجیدگی سے اس مسئلے پر غور کر رہی ہیں کہ موجودہ ابتری کا علاج سوائے کثرت
ازدواج کے اور کیا ہوسکتا ہے اور بڑے بڑے فلاسفر اس امر پر مضمون لکھ رہے ہیں کہ اس
وقت حکومتوں کو تباہی سے بچانے اور نظام تمدن کو قائم رکھنے کے لئے یا تو ایک سے زیادہ
بیویوں کی اجازت ہونی چاہئے یاز نا کو ظاہر طور پر جس قدر برا سمجھا جاتا تھا اس پر دہ کو بھی اٹھا
دینا چاہئے اور اس بات کی طرف تو اکثر لوگ مائل ہیں کہ ایسے لوگوں کو جو ایک سے زیادہ
بیویاں کرتے ہیں ، عدالتوں میں نہیں گھسیٹنا چاہئے اور ان کے اس فعل پر چشم پوشی کرنی
چاہئے اور یہ خیالات کا تغیر عورتوں کی زیادتی کا نتیجہ ہے ورنہ کچھ ہی مدت پہلے یورپ کے
لوگوں کی نظر میں کثرت ازدواج نہایت سخت جرموں میں سے گنا جاتا تھا اور اس کی تائید
اشارتاً بھی کوئی مسیحی نہیں کر سکتا تھا، بلکہ ان کی نفرت کو دیکھ کر مسلمان بھی اسلام کی طرف
سے کثرت ازدواج کی اجازت دینے پر معذرت کرنے لگ گئے تھے۔
(ir)
دعوة الامير
تعلقات مابین:۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے زمانے کے متعلق یہ بھی بیان فرمایا
ہے کہ اس وقت اقوام کے تعلقات کس طرح کے ہوں گے۔آپ نے خبر دی ہے کہ اس
وقت ایسے سامان نکل آویں گے کہ لوگ پرانی سواریوں کو چھوڑ دیں گے اور نئی سواریوں پر
چڑھیں گے خشکی اور پانی پر نئی قسم کی سواریاں چلیں گی ، چنانچہ آپ فرماتے ہیں لیتُرَ كَنَّ
الْقِلاصُ فَلاَ يُسْعَى عَلَيْهَا (مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسیٰ ابن مریم حاكماً بشريعة نبينا محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ) اس زمانے میں سواری کی اونٹنیاں ترک کر دی جائیں گی اور لوگ ان کی طرف توجہ
نہیں کریں گے، چنانچہ اس وقت یہی ہو رہا ہے، اکثر ممالک میں ریل کی سواری کی وجہ سے
قدیم سواریاں بریکار ہوتی جاتی ہیں۔پہلے خالی ریل تھی تو دوسری سڑکوں پر سفر کرنے کے
لئے پھر بھی لوگ اونٹ وغیرہ کے محتاج ہوتے تھے لیکن جب سے موٹر نکل آئی ہے اس
وقت سے تو اس قدر ضرورت بھی گھوڑوں وغیرہ کی نہیں رہی اور جوں جوں ان سواریوں کی
ترقی ہوگی پرانے سواری کے جانور متروک ہوتے چلے جائیں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانے کے متعلق یہ خبر بھی دی تھی کہ اس وقت
ریلوں کے علاوہ دُخانی جہاز بھی نکل آئیں گے۔جیسا کہ آپ فرماتے ہیں۔دجال کا گدھا
پانی پر بھی چلے گا اور جب وہ چلے گا تو اس کے آگے اور پیچھے بادل ہوگا ( کنز العمال جلد ۱۴ صفحہ
۶۱۳ روایت ۳۹۷۰۹ مطبوعہ حاب ۱۹۷۵ء) اور اس سے مراد آپ کی ریل اور دخانی جہاز ہی ہیں۔کیونکہ یہی گدھا ہے جو خشکی اور پانی پر چلتا ہے اور اس سے کلیسیاء نے جسقد ر کام لیا ہے اور
کسی قوم نے نہیں لیا۔اس کے ذریعہ پادری الجھیلیں بغل میں دبا کر دنیا
کے ایک سرے
(۱۲۵)
دعوة الامير
سے دوسرے سرے تک پہنچ گئے اور سارے جہان کو اپنے دجل کے جال میں پھانس لیا
ہے اور ریل اور جہاز کے کبھی آگے اور کبھی پیچھے دھوئیں کا بادل ہوتا ہے جو کبھی اس کا ساتھ
نہیں چھوڑتا اور ان دونوں سواریوں کی خوراک بھی پتھر ہے ( یعنی پتھر کا کوئلہ ) جو خوراک
کہ دقبال کے گدھے کی حدیثوں میں بیان ہوئی ہے۔ان سواریوں نے تعلقات اقوام کی
نوعیت ہی بالکل بدل دی ہے۔مالی حالت :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے زمانے کی مالی حالت کا بھی نقشہ کھینچ
کر بتایا ہے۔حذیفہ ابن الیمان سے ابونعیم نے حلیہ میں روایت کی ہے کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ ہے کہ اس وقت سونا
زیادہ ہو جائے گا اور چاندی لوگوں سے مطلوب ہو جاۓ گی (حجج الكرامة في أثار القيامة
صفحه ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ ) یہ حالت بھی اب پیدا ہے سونے کی وہ کثرت ہوگئی ہے کہ اس کا
دسواں حصہ بھی پہلے نہ تھی۔سینکڑوں سونے اور چاندی کی نئی دکا نہیں نکل آئی ہیں اور پھر
سونے اور چاندی کے نکالنے کے جدید ذریعے معلوم کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے دنیا میں
سونے کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے۔اگر صرف انگلستان کا ہی سونالیا جائے تو شاید پچھلے
زمانے کے ساری دنیا کے سونے سے زیادہ نکلے، چنانچہ ایک نمایاں اثر اس کا یہ معلوم ہوتا
ہے کہ اس وقت تجارت نہایت ترقی کر گئی ہے اور سب تجارت سونے اور چاندی کے ساتھ
ہوتی ہے۔پہلے زمانوں میں پیسوں اور کوڑیوں پر خرید وفروخت کا مدار تھا۔اب کوڑیوں کو
کوئی پوچھتا ہی نہیں اور بعض ملکوں میں پیسوں
کو بھی نہیں جانتا۔جیسے انگلستان میں کہ وہاں
۱۲۶
دعوة الامير
سب سے چھوٹا مروج سکہ آنے کا سکہ ہے اور امریکہ میں سب سے چھوٹا مروج سکہ دو پیسہ کا
ہے اور اکثر کام ان ممالک میں تو سونے کے سکوں سے ہی ہوتا ہے۔اس وقت کی مالی حالت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتائی ہے کہ سود بہت
بڑھ جائے گا۔چنانچہ حضرت علی سے دیلمی نے روایت کی ہے کہ قرب قیامت کی علامات
میں سے ایک یہ ہے کہ اس وقت سود خوری زیادہ ہو جائے گی۔سور
(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۹ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
(کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۷۳ روایت ۳۹۷۰۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)
اور یہ بات بھی پیدا ہو چکی ہے۔اس وقت جس قدر سود کو ترقی حاصل ہے اس کا
لاکھواں بلکہ کروڑواں حصہ بھی پہلے کبھی حاصل نہیں ہوئی، شاذ و نادر کومستنقٹی کر کے سب
تجارتیں سود پر چلتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اگر سود نہ لیں تو کام چل ہی نہیں سکتا۔بنکوں کی وہ
کثرت ہے کہ ہزاروں کے شمار سے بھی بڑھ گئے ہیں۔حکومتیں سود لیتی اور دیتی ہیں، تاجر
ود لیتے اور دیتے ہیں۔صناع سود لیتے اور دیتے ہیں۔امراء سود لیتے اور دیتے ہیں غرض
ہر قوم کے لوگ سود پر کام چلارہے ہیں اور یوں کہنا چاہئے کہ یہ وہ زمانہ ہے جس میں ہر شخص
نے عہد کر لیا ہے کہ وہ دوسرے کے روپیہ سے اپنا کام چلائے گا اور اپنا روپیہ دوسرے کو کام
چلانے کے لئے دے گا اگر ایک کروڑ کی تجارت ہو رہی ہو تو اس میں شاید چند ہزار روپیہ سود
کی زد سے باہر رہے گا۔باقی سب کا سب سود کے چکر میں آیا ہوا ہو گا، مسلمان جنہیں کہا
جاتا تھا کہ اگر سود لینے سے تم باز نہیں آتے تو فَأذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ (البقرة آيت: ۲۸۰)
اللہ تعالیٰ سے جنگ کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔ان کا بھی یہ حال ہے کہ اکثر تو سود کا نام
منافع رکھ کر اسے استعمال کر رہے اور بعض اپنی کمزوری کا اقرار کر کے اس کا لین دین کر
(rz)
دعوة الامير
رہے ہیں۔علماء نے عجیب و غریب تو جیہیں کر کے بنکوں کے سود کے جواز کا فتویٰ دیدیا ہے
اور یہ کہہ کر کہ کفار کے زیر حکومت ممالک میں سود لینا جائز ہے کسی قسم کے سود میں بھی روک
نہیں رہنے دی اور آخری شریعت کے بعد ایک نئی شریعت کے بنانے کے مرتکب ہو گئے
ہیں ان سب حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ سود کا حملہ اس زمانے میں ایسا سخت ہے کہ اس کا
مقابلہ سوا ان کے جن کو خدا بچائے کوئی نہیں کر سکتا۔آخری زمانے کی مالی حالت کی ایک خصوصیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
بیان فرمائی ہے کہ اس وقت مسیحی لوگ امیر ہوں گے اور دوسرے لوگ غریب ہوں گے
چنانچہ ترمذی نے نواس بن سمعان کی روایت سے نقل کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے دجال لوگوں سے کہے گا کہ مجھے مان لو جولوگ اس کا انکار کریں گے ان کے
گھر کا سب مال دجال کے ساتھ ہی چلا جائے گا اور جو اس پر ایمان لائیں گے وہ خوب
مالدار ہو جائیں گے وہ ان کے لئے آسمان سے برسوائے گا اور زمین سے اُگلوائے گا۔(ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء فى فتنة الدجال)
چنانچہ یہی حال اب ہے۔مسیحی اقوام دن رات مال و دولت میں ترقی کر رہی ہیں
اور ان کی مخالف اقوام روز بروز غریب ہوتی جاتی ہیں اور برابر سو سال سے یہی صورت پیدا
ہورہی ہے۔سیاسی حالت :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے زمانے کی سیاسی حالت کا ایسا نقشہ
کھینچا ہے کہ اس کو پڑھ کر یہ موجودہ زمانہ خود بخو د سامنے آجاتا ہے مختلف سیاسی تغیرات جو
(IPA)
دعوة الامير
مسیح موعود کے زمانے میں پیدا ہونے ضروری ہیں ان میں سے بعض یہ ہیں:۔۱۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حذیفہ ابن الیمان نے روایت کی ہے اور ابو نعیم
نے حلیہ میں اسے بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک یہ بھی
ہے کہ اس وقت مسلمانوں پر اس قدر مصائب آئیں گی کہ وہ مثل یہود کے ہو جائیں گے۔(حجج الكرامة في أثار القيامۃ صفحہ ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
جس سے آپ کی یہ مراد ہے کہ مسلمانوں کی حکومتیں اور ان کا اقتدار جاتا رہے گا اور
یہود کی طرح دوسروں کے رحم پر ان کی زندگی کا انحصار ہوگا۔یہ علامت بھی پوری ہو چکی
ہے۔اسلامی حکومتیں مٹ گئی ہیں اور نہایت قلیل نشان ان کے باقی ہیں۔یا تو دنیا پر اسلامی
جھنڈا ہی لہرا تا نظر آتا تھا، یا اب اُس جھنڈے کو لہرانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ملتی۔مسلمان
اپنی حکومتوں کے قائم رکھنے کے لئے بھی کسی نہ کسی مسیحی حکومت کی مدد کے محتاج ہیں۔انا للہ
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ایک سیاسی تغیر زمانہ مسیح موعود کے وقت کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان
فرمایا ہے کہ شام اور عراق اور مصر اس وقت کے بادشاہ کے ہاتھ سے نکل جائیں گے اور
عرب کے لوگوں کی حالت پھر طوائف الملوکی کی ہو جائے گی ، چنانچہ ابو ہریرہ سے مسلم میں
روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عراق اپنے درہم اور غلے روک دیگا
اور شام اپنے دینار اور غلے کو روک دیگا اور مصر اپنے غلے کو روک دیگا اور تم پھر ویسے کے
ویسے ہو جاؤ گے جیسے کہ پہلے تھے۔(مسلم کتاب الفتن باب لا تقوم الساعة حتى يحسر الفرات عن جبل من ذهب)
یعنی عرب میں طوائف الملوکی پیدا ہو جائے گی۔یہ علامت بھی پوری ہو گئی ہے۔
(ira)
دعوة الامير
عراق اور شام اور مصر سلطان کے قبضہ سے نکل گئے ہیں اور ترکی حکومت کو کسی قسم کا خراج
اور مدد نہیں دیتے اور عرب پھر طوائف الملوکی کی حالت میں ہو گیا ہے۔گوحجاز میں ایک
حکومت قائم ہے مگر ابھی تک اس کی حالت بوجہ کثرت اعداء وقلت مال کے محفوظ نہیں ہے
اور اس کے علاوہ دیگر علاقہ جات عرب تو بالکل بے انتظام حالت میں ہیں اور وہاں کی
حکومتیں متمدن حکومتیں نہیں ہیں۔ایک سیاسی تغییر اس زمانے کا آپ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت یا جوج اور
ماجوج کو ایسی طاقت حاصل ہوگی کہ دوسری اقوام کو ان سے مقابلے کی بالکل مقدرت نہ
ہوگی۔چنانچہ نواس بن سمعان کی روایت مسلم اور ترمذی میں ہے کہ مسیح موعود کے زمانے
میں اللہ تعالیٰ ان کو وحی کرے گا کہ اِنّى قَدْ اَخْرَجْتُ عِبَادَا لَّىٰ لَا يَدَانِ لِأَحَدٍ بِقِتَالِهِمْ
فَحَزِزُ عِبَادِى إِلَى الطَّوْرِ وَيَبْعَثُ اللَّهَ يَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَ(مسلم کتاب الفتن باب ذكر
الدجال وصفته و مامعہ) یہ علامت بھی پوری ہو چکی ہے، یا جوج اور ماجوج ظاہر ہو چکے ہیں
اور ان سے مقابلہ کرنے کی طاقت کسی میں نہیں ہے، یا جوج اور ماجوج سے مراد روس اور
انگریزوں کی حکومت اور ان کی اتحادی حکومتیں ہیں جیسا کہ بائیبل میں لکھا ہے کہ ”اے
جوج روس اور ٹو بالسک کے بادشاہ اور ماجوج جو جزیروں میں امن سے حکومت کرتے ہو“۔(حز قیل باب ۳۸ آیت ۲ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ (مفہوم))
یہ دونوں قومیں اپنے حلیفوں کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں اور ان کا عروج
جیسا کہ احادیث سے ثابت ہے نزول مسیح موعود کے بعد مقدر تھا۔پس ان کا عروج اپنی
ذات میں بھی دلالت کر رہا ہے کہ مسیح موعود نازل ہو چکا ہے۔ایک تغیر اس زمانے کی سیاسی حالت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان
(r۔)
دعوة الامیہ
فرمایا ہے کہ اس وقت مزدوروں کی طاقت بہت بڑھ جائے گی۔جیسا کہ حذیفہ ابن الیمان
کی روایت میں جوابونعیم نے حلیہ میں نقل کی ہے مذکور ہے کہ اشراط ساعت میں سے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہ شرط بھی بیان کی ہے کہ اس وقت غریب بر ہنہ لوگ بادشاہ
ہو جا ئیں گے
(حجج الكرامة في أثار القيامۃ صفحہ ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
اور برہنہ سے مراد اس جگہ نسبتی طور پر برہنہ ہے اور امراء کے مقابلہ میں غرباء اپنے
لباس کی کمی کی وجہ سے برہنہ ہی کہلاتے ہیں۔یہ علامت بھی پوری ہو چکی ہے۔نیا بتی
حکومت کی ترقی کیساتھ ساتھ غرباء کی حکومت بڑھتی جاتی ہے اور وہ بادشاہ بن رہے ہیں
مزدور جماعت کی طاقت کے آگے بادشاہوں کے دل کانپ رہے ہیں اور کوئی جماعت خواہ
کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو اپنے قیام کو ان سے صلح رکھے بغیر معرض خطر میں پاتی ہے اور
بعض علاقوں میں تو انہیں کامل حکومت حاصل ہے۔جیسے روس میں اور سوئیٹزرلینڈ میں اور
بعض حصص آسٹریلیا میں اور روز بروز یہ جماعت طاقت پکڑتی جاتی ہے۔مسیح موعود کے زمانے کی سیاسی حالت کی ایک خصوصیت رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت حکام کی کثرت ہوگی ، حذیفہ ابن الیمان روایت
کرتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اشراط ساعت میں سے ایک یہ بھی
ہے کہ اس وقت شر ط زیادہ ہو جائیں گے
(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحہ ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
(کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۷۴ روایت ۳۹۶۳۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)
اور شر ط والی اور حاکم کے مددگاروں اور نائبوں
کو کہتے ہیں یہ علامت بھی اس وقت
(۱۳۱
دعوة الامير
پوری ہو چکی ہے، پہلے جو نظام حکومت ہوا کرتا تھا اس میں اسقدر مددگاروں کی حاکموں کو
ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ہر علاقے میں ایک دو حاکم کافی سمجھے جایا کرتے تھے لیکن اس
زمانے میں انتظام کا طریق اس طرح بدل گیا ہے اور حکومت کی ذمہ داری کی اس قدر
شاخیں نکل آئی ہیں کہ پہلے سے سینکڑوں گنے مددگار افسروں کے لئے رکھنے پڑتے ہیں
پولیس اور صحت عامہ اور رجسٹریشن اور تعمیر عامہ اور ڈاک خانہ اور ریل اور تارا ور انہار اور
نگرانی مخدرات و مسکرات اور پڑتال و غیر با محکمے اس قدر وسیع ہو گئے ہیں کہ پہلے اس قدر
وسیع نہ تھے، اس لئے گورنمنٹ کو ہر حاکم کے ساتھ ایک وسیع عملہ رکھنا پڑتا ہے۔ایک تغیر مسیح موعود کے زمانے کی سیاست میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
بیان
فرمایا ہے کہ اس وقت حدود ترک کی جائیں گی ،
(حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۹ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ )
حضرت علی سے دیلمی نے روایت کی ہے کہ آخری زمانے کی علامتوں میں سے
ایک ترک حدود بھی ہے یہ علامت بھی پوری ہو چکی ہے اسلامی حکومتوں میں اس وقت حدود
ترک ہیں۔الا ما شاء اللہ۔ترکوں کی حکومت میں۔عرب میں ، مصر میں ، ایران میں بلکہ خود
جناب ہی کے بلاد میں زانی کو رجم کی اور چور کو قطع ید کی سزا نہیں دی جاتی ، بلکہ بعض اسلامی
حکومتیں تو بذریعہ معاہدات ان سزاؤں کے دینے سے باز رکھی گئی ہیں۔یہ علامت ایسی
واضح ہے کہ اسلامی اقتدار کے زمانے میں اس امر کا کوئی خیال بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اسلامی
احکام کو اس طرح کبھی پس پشت ڈالا جائے گا اور مسلمان حکومتیں اگر خواہش بھی رکھیں گی تو
حدود اسلامیہ کو جاری نہیں کرسکیں گی۔علاوہ ان علامات کے بتانے کے جو انسان کے مذہبی ، اخلاقی، علمی، جسمانی ، سیاسی ،
(rr)
دعوة الامير
نسلی، تمدنی و غیر با زندگی کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود
کے زمانے کے متعلق بعض ایسی علامات بھی بیان فرمائی ہیں جو تغیرات مکانی سے تعلق رکھتی
ہیں، مثلاً آپ نے اس وقت کی زمینی اور آسمانی حالتوں کو بھی بیان فرمایا ہے جن میں سے
بعض میں اس جگہ بیان کرتا ہوں۔زمینی تغیرات :۔زمین کی اندرونی حالت کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حذیفہ ابن
الیمان نے یہ روایت بیان فرمائی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اشراط ساعت میں
سے بہت سی علامات بیان فرما کر فرمایا کہ جب یہ علامات پوری ہوجائیں تو تم بعض بلاؤں
کے منتظر رہو جن میں سے ایک آپ نے خسف بیان فرمائی (حج الكرامة في اثار القيامة
صفحه ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ ) اور خسف جیسا کہ علم طبیعات سے ثابت ہے زلزلے کے سبب
سے ہوتا ہے پس خسف سے مراد جناب سرور کائنات کی زلازل سے ہے اور یہ زمین کے
اندر کا تغیر بھی جس کے سبب سے کثرت سے زلزلے آویں پیدا ہو چکا ہے اور پچھلے ہیں
۲۰ سال میں دنیا میں اس قدر زلزلے آئے ہیں کہ ان سے پہلے تین سو سال میں بھی اس قدر
زلزلے نہیں آئے تھے اور اس قدر موتیں ان سالوں میں زلزلوں کے ذریعے سے ہوئی ہیں
کہ پچھلی کئی صدیوں میں بھی اس قدر موتیں زلزلوں سے نہیں ہوئیں۔فلکی علامات :۔علاوہ زمینی تغیرات کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے زمانے کے
(rr)
دعوة الامير
بعض فلکی حالات بھی بیان فرمائے ہیں۔مثلاً یہ کہ اس وقت سورج اور چاند کو رمضان کے
مہینے میں خاص تاریخوں میں گرہن لگے گا اور اس علامت پر اس قدر زور دیا گیا ہے کہ رسول
کریم نے فرمایا کہ جب سے زمین و آسمان پیدا ہوئے یہ دونوں علامتیں کسی اور نبی کی
تصدیق کے لئے ظاہر نہیں ہوئیں ، حدیث کے الفاظ یہ ہیں:انَّ لِمَهْدِيَنَا أَيَتَيْنِ لَمْ تَكُوْنَا
مُنذُ خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يَنْكَسِفُ الْقَمَرُ لِأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَ تَنْكَسِفُ
الشَّمْسُ فِى النِّصْفِ مِنْهُ وَلَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَتِ وَالْأَرْضَ -
(سنن دارقطنى باب صفة صلؤة الخسوف والكسوف وهيئتهما جلد ۲ صفحه ۶۵ مطبوعہ مصر ۱۹۶۶ء)
یعنی محمد بن علی نے روایت کی ہے کہ ہمارے مہدی کے دو نشان ہیں۔یہ نشان
آسمان وزمین کی پیدائش کے وقت سے لے کر اب تک کبھی ظاہر نہیں ہوئے ، ایک تو یہ کہ قمر
(چاند) کو رمضان میں پہلی رات میں گرہن لگے گا اور دوسرا یہ کہ سورج کو اسی رمضان کی
درمیانی تاریخ میں گرہن لگے گا اور یہ دونوں باتیں آسمان و زمین کی پیدائش کے وقت سے
نہیں ہوئیں یہ نشان اپنے اندر کئی خصوصیات رکھتا ہے۔ایک تو یہ کہ اس میں بیان کیا گیا ہے
کہ سوائے مہدی کے کسی مدعی کے لئے یہ نشان کبھی ظاہر نہیں ہوا۔دوسرے یہ کہ اس نشان
پر کتب اہلسنت وشیعہ متفق ہیں کیونکہ دونوں کی کتب حدیث میں اس کا ذکر ہے۔پس اس
میں شبہ تدلیس وغیرہ کا نہیں کیا جاسکتا ، تیسری خصوصیت اس نشان میں یہ ہے کہ جو علامتیں
اس میں بتائی گئیں ہیں پہلی کتب میں بھی انہی علامتوں کے ساتھ مسیح کی آمد ثانی کی خبر دی
گئی ہے چنانچہ انجیل میں آتا ہے کہ مسیح علیہ السلام نے اپنی آمد کی نشانیوں میں سے ایک یہ
علامت بھی بتائی ہے کہ اس وقت سورج تاریک ہو جائے گا اور چاند اپنی روشنی نہ دیگا۔“
متی باب ۲۴ آیت ۲۹ بائیل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء)