چوتھی دلیل ۔ غلبہ اسلام براَدیان ِباطلہ
دعوت الامیر
(101)
چوتھی دلیل
غلبہ اسلام برادیان باطله
دعوة الامير
چوتھی دلیل یا یوں کہنا چاہئے کہ چوتھی قسم کے دلائل آپ کی صداقت کے ثبوت میں
یہ ہیں کہ آپ کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے اس عظیم الشان پیشگوئی کو پورا کیا ہے جسے قرآن
کریم میں مسیح موعود کا خاص کام قرار دیا گیا ہے یعنی آپ کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے اسلام کو
دیگر ادیان پر غالب کر کے دکھایا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ
رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّه (التوبه: ۳۳) خدا ہی ہے جس
نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دیکر بھیجا ہے تا کہ اللہ تعالیٰ اس دین کو باقی تمام ادیان
پر غالب کر کے دکھائے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ
بات زمانہ مسیح موعود میں ہوگی، کیونکہ فتنہ دجال کے توڑنے اور یا جوج ماجوج کی ہلاکت اور
مسیحیت کے مٹانے کا کام آپ نے مسیح کے ہی سپرد بیان فرمایا ہے اور یہ فتنے تمام فتنوں
سے بڑے بتائے گئے ہیں اور یہ بھی خبر دی گئی ہے کہ دجال یعنی مسیحیت کے حامی اس وقت
سب ادیان پر غالب آجائیں گے، پس ان پر غالب ہونے سے صاف ظاہر ہے کہ دیگر
ادیان پر بھی اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے گا۔پس معلوم ہوا کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّہ سے مراد مسیح موعود کا ہی زمانہ ہے اور یہ
استنباط ایسا ہے کہ قریباً تمام مسلمانوں کو اس سے اتفاق ہے۔چنانچہ تفسیر جامع البیان کی جلد
۲۸ میں اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ وَ ذَلِكَ عِنْدَ نُزُوْلِ عِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ
( تفسیر جامع البیان مؤلف ابی جعفر محمد بن جریر الطبری المتوفی ۳۱۰ھ جلد ۲۸ صفحه ۵۸ مطبوعہ مصر ۱۳۲۹ھ )
(۱۵۲)
دعوة الامير
یہ غلبہ دین عیسی بن مریم کے زمانے میں ہوگا اور قرائن عقلیہ بھی اسی کی تائید
کرتے ہیں کیونکہ تمام ادیان کا ظہور جیسا کہ اس زمانے میں ہوا ہے اس سے پہلے نہیں ملتا۔آپس میں میل جول کے زیادہ ہو جانے کی وجہ سے اور پریس کی ایجاد کے سبب سے کتب
کی اشاعت میں سہولت پیدا ہو جانے کے سبب سے تمام ادیان کے پیروؤں میں ایک
جوش پیدا ہو گیا ہے اور اس قدر مذاہب کی کثرت نظر آتی ہے کہ اس سے پہلے اس قدر
کثرت نظر نہیں آتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو صرف چار دین ہی
اسلام کے مقابلے میں آئے تھے یعنی مشرکین مکہ کا دین اور نصاریٰ کا دین اور یہود اور مجوس
کا دین۔پس اُس زمانے میں اس پیشگوئی کے ظہور کا ابھی وقت نہیں آیا تھا، اس کا وقت اب
آیا ہے کیونکہ اس وقت تمام ادیان ظاہر ہو گئے ہیں اور نو ایجادسواریوں اور تار اور پریس
وغیرہ کی ایجاد سے مذاہب کا مقابلہ بہت شدت سے شروع ہو گیا ہے۔غرض قرآن کریم اور احادیث اور عقل صحیح سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کا غلبہ ادیان
باطلہ پر ظاہری طور پر مسیح موعود کے زمانے میں ہی مقدر ہے اور مسیح موعود کا اصل کام یہی
ہے اس کام کو اس کے سوا کوئی اور نہیں کر سکتا اور جو شخص اس کام کو بجالائے اسکے مسیح
موعود ہونے میں کچھ شک نہیں اور واقعات سے ثابت ہے کہ یہ کام اللہ تعالیٰ نے
حضرت مرزا غلام احمد صاحب کے ہاتھوں سے پورا کر دیا ہے پس آپ ہی مسیح موعود
ہیں۔حضرت مرزا غلام احمد صاحب کے دعوئی سے پہلے اسلام کی حالت ایسی نازک
ہو چکی تھی کہ خود مسلمانوں میں سے سمجھدار اور زمانے سے آگاہ لوگ یہ پیشگوئیاں کرنے لگے
تھے کہ چند دنوں میں اسلام بالکل مٹ جائے گا اور حالات اس امر کی طرف اشارہ بھی کر
(۱۵۳)
دعوة الامير
رہے تھے کیونکہ مسیحیت اس سرعت کیساتھ اسلام کو کھاتی چلی جارہی تھی کہ ایک صدی تک
اسلام کے بالکل مٹ جانے کا خطرہ تھا، مسلمان مسیحیوں کے مقابلے میں اسقدر زک پر
زک اٹھا رہے تھے کہ نو مسلم اقوام تو الگ رہیں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد یعنی
سادات میں سے ہزاروں اسلام کو چھوڑ کر عیسائی ہو گئے تھے اور نہ صرف عیسائی ہو گئے
تھے بلکہ اسلام اور بانی اسلام کے خلاف سخت گندالٹریچر شائع کر رہے تھے اور منبروں پر
چڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدس پر ایسے دل آزار اتہام لگائے جاتے تھے
کہ ایک مسلمان کا کلیجہ ان کو سن کر چھلنی ہوجاتا تھا، مسلمانوں کی کمزوری اسقدر بڑھ گئی تھی
کہ وہ مردہ قوم ہنود کی جس کو تبلیغ کے میدان میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور جو ہمیشہ
اپنے گھر کی حفاظت ہی کی کوشش اور وہ بھی ناکام کوشش کرتی رہی ہے اسے بھی جرات پیدا
ہو گئی اور اس میں سے بھی ایک فرقہ آریوں کا کھڑا ہو گیا جس نے اپنا مقصد مسلمانوں کو ہندو
بنانا قرار دیا اور اس کے لئے عملی طور پر جد و جہد بھی شروع کر دی۔یہ نظارہ بالکل ایسا ہی تھا
جیسے ایک بے خطا نشانچی کی نعش پر گدھ جمع ہو جاتے ہیں، یا تو وہ اس کے زور بازو سے ڈرکر
اس کے قریب بھی نہ پھٹکا کرتے تھے یا اس کی بوٹیاں نوچ نوچ کر کھانے لگتے ہیں اور اس
کی ہڈیوں پر بیٹھ کر اس کا گوشت کھاتے ہیں، بعض مسلمان مصنف تک جو اسلام کی تائید
کے لئے کھڑے ہوتے تھے، بجائے اس کی تعلیم کی خوبی ثابت کرنے کے اس امر کا اقرار
کرنے لگ گئے تھے کہ اسلام کے احکام زمانہ جاہلیت کے مناسب حال تھے اس لئے
موجودہ زمانے کی روشنی کے مطابق ان پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔اس اندرونی مایوسی اور بیرونی حملے کے وقت حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ
والسلام نے اسلام کی حفاظت کا کام شروع کیا اور سب سے پہلاحملہ ہی ایساز بر دست کیا کہ
(۱۵۴)
دعوة الامير
دشمنوں کے ہوش و حواس گم ہو گئے۔آپ نے ایک کتاب’براہین احمدیہ لکھی جس میں
اسلام کی صداقت کے دلائل کو بوضاحت بیان فرمایا اور دشمنان اسلام کو چیلنج دیا کہ اگر وہ
اپنے مذاہب سے پانچواں حصہ دلائل بھی نکال دینگے تو آپ ان کو دس ہزار روپیہ دیں گے۔( براہین احمدیہ چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحہ ۲۷۔۲۸)
باوجود ناخنوں تک زور لگانے کے کوئی دشمن اس کتاب کا جواب نہ دے سکا اور
ہندوستان کے ایک گوشے سے دوسرے گوشے تک شور پڑ گیا کہ یہ کتاب اپنی آپ ہی نظیر
ہے دشمن حیران رہ گئے کہ یا تو اسلام دفاع کی بھی طاقت نہ رکھتا تھا یا اس مرد میدان کے بیچ
میں آکودنے کے سبب سے اس کی تلوار ادیان باطلہ کے سر پر اس زور سے پڑنے لگی ہے
کہ ان کو اپنی جانوں کے لالے پڑ گئے ہیں۔اس وقت تک آپ نے مسیحیت کا دعویٰ نہیں کیا تھا اور نہ لوگوں میں آپ کی مخالفت
کا جوش پیدا ہوا تھا اور وہ تعصب سے خالی تھے۔نتیجہ یہ ہوا کہ ہزاروں مسلمانوں نے علی
الاعلان کہنا شروع کر دیا کہ یہی شخص اس زمانے کا مجدد ہے بلکہ لدھیانے کے ایک بزرگ
نے جو اپنے زمانے کے اولیاء میں سے شمار ہوتے تھے یہاں تک لکھدیا کہ
ہم مریضوں کی ہے تمہیں پر نظر تم مسیحا بنو خدا کے لئے !
( تأثرات قادیان مؤلف ملک فضل حسین صفحہ ۶۷ مطبوعہ مسلم پرنٹنگ پریس لاہور دسمبر ۱۹۳۸ء میں یہ شعر اس طرح
درج ہے سب مریضوں کی ہے تمہی پہ نگاہ تم مسیحا بنو خدا کے لئے )
اس کتاب کے بعد آپ نے اسلام کی حفاظت اور اس کی تائید میں اس قدر کوشش
کی کہ آخر دشمنان اسلام کو تسلیم کرنا پڑا کہ اسلام مردہ نہیں بلکہ زندہ مذہب ہے اور ان کو فکر
پڑگئی کہ ہمارے مذہب اسلام کے مقابلہ میں کیونکر ٹھہریں گے۔اور اس وقت اس مذہب
(100)
دعوة الامير
کی جو سب سے زیادہ اپنی کامیابی پر اترا رہا تھا اور اسلام کو اپنا شکار سمجھ رہا تھا یہ حالت ہے
کہ اس کے مبلغ حضرت اقدس کے خدام سے اس طرح بھاگتے ہیں جس طرح گدھے
شیروں سے بھاگتے ہیں اور کسی میں یہ طاقت نہیں کہ وہ احمدی کے مقابلے پر کھڑا ہو جائے۔آج آپ کے ذریعے سے اسلام سب مذاہب پر غالب ہو چکا ہے، کیونکہ دلائل کی تلوار ایسی
کاری تلوار ہے کہ گو اس کی ضرب دیر بعدا پنا اثر دکھاتی ہے مگر اس کا اثر نہ مٹنے والا ہوتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مسیحیت گوا بھی اسی طرح دنیا کو گھیرے ہوئے ہے جس
ح پہلے تھی اور دیگر ادیان بھی اسی طرح قائم ہیں جسطرح پہلے تھے مگر اس میں کوئی شک
نہیں کہ ان کی موت کی گھنٹی بج چکی ہے۔اور ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔رسم ورواج
کے اثر کے سبب سے ابھی لوگ اسلام میں اس کثرت سے داخل نہیں ہوتے جس کثرت سے
داخل ہونے پر ان کی موت ظاہر بینوں کو نظر آسکتی ہے، مگر آثار ظاہر ہو چکے ہیں۔عظمند آدمی بیج سے اندازہ لگاتا ہے۔حضرت اقدس نے ان پر ایساوار کیا کہ اس کی
زد سے وہ جانبر نہیں ہو سکتے اور جلد یا بدیر ایک مردہ ڈھیر کی طرح اسلام کے قدموں پر گریں
گے وہ وار جو آپ نے غیر مذاہب پر کئے اور جن کا نتیجہ ان کی یقینی موت ہے یہ ہیں:۔مسیحی مذہب پروار
مسیحی مذہب پر تو آپ کا یہ وار ہے کہ اس کی تمام کامیابی اس یقین پر تھی کہ حضرت
مسیح صلیب پر مر کر لوگوں کے لئے کفارہ ہو گئے اور پھر زندہ ہو کر آسمان پر خدا کے داہنے
ہاتھ پر جابیٹھے ایک طرف انکی موت جسے لوگوں کے لئے ظاہر کیا جاتا تھا لوگوں کے دلوں
میں ان کی محبت کی لہر چلا دیتی تھی اور دوسری طرف ان کی زندگی اور آسمان پر خدا تعالیٰ کے
(104)
دعوة الامير
داہنے ہاتھ پر جا بیٹھنا ان کی عظمت اور خدا ئی کا اقرار کر والیتا تھا۔آپ نے ان
دونوں باتوں کو انجیل ہی سے غلط ثابت کر کے دکھایا اور تاریخ سے ثابت کر دیا کہ مسیح کا
صلیب پر مرنا ناممکن تھا کیونکہ صلیب پر لوگ تین تین دن تک زندہ رہتے تھے اور مسیح کو
صرف بقول اناجیل تین چار گھنٹے صلیب پر رکھا گیا، بلکہ انجیل میں ہے کہ جب ان کو صلیب
سے اتارا گیا تو ان کے جسم میں نیزہ چھونے سے جسم سے زندہ خون نکلا
( یوحنا باب ۱۹ آیت ۳۱ تا ۳۴ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائیٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء (مفہوم)
اور مُردے کے جسم سے زندہ خون نہیں نکلا کرتا، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ ثابت کیا
کہ حضرت مسیح نے پیشگوئی کی تھی جواب تک اناجیل میں موجود ہے کہ آپ زندہ صلیب
سے اتر آئیں گے۔آپ نے فرمایا تھا ، اس زمانے کے لوگوں کو یونس نبی کا سا معجزہ دکھایا
جائے گا۔جس طرح وہ تین دن رات مچھلی کے پیٹ میں رہا اسی طرح ابن آدم تین دن
رات قبر میں رہے گا۔متی باب ۱۲ آیت ۳۹-۴۰ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائیٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء (مفہوماً)
اور یہ بات متفقہ طور پر تسلیم کی جاتی ہے کہ یونس نبی زندہ ہی مچھلی کے پیٹ میں
داخل ہوا اور زندہ ہی اس سے باہر آیا۔پس اسی طرح مسیح علیہ السلام بھی زندہ ہی قبر میں
اتارے گئے اور زندہ ہی اس میں سے نکالے گئے۔چونکہ تمام دلائل کی بنیادا نا جیل پر ہی
تھی اس حربہ کا جواب مسیحی کچھ نہ دے سکتے تھے اور نہ اب دے سکتے ہیں۔پس کفارہ اور
مسیح کے دوسروں کی خاطر صلیب پر مارے جانے کا عقیدہ جو مسیحیت کی طرف لوگوں کو کھینچ
کر لا رہا تھا بالکل باطل ہو گیا اور اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔دوسری ٹانگ مسیحیت کے بت کی حضرت مسیح کے زندہ آسمان پر جانے اور خدا
(102)
دعوة الامير
کے داہنے ہاتھ بیٹھ جانے کی تھی۔یہ ٹانگ بھی آپ نے انجیلی دلائل سے ہی توڑ دی
کیونکہ آپ نے انجیل سے ہی ثابت کر دکھایا کہ مسیح علیہ السلام صلیب کے واقعہ کے بعد
آسمان پر نہیں گئے بلکہ ایران، افغانستان اور ہندوستان کی طرف چلے گئے۔جیسا کہ لکھا
ہے کہ مسیح علیہ السلام نے کہا کہ میں بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیٹروں کو اکٹھا کرنے آیا ہوں
میری اور بھی بھیڑیں ہیں جو اس بھیڑ خانے کی نہیں مجھے ان کا بھی لانا ضرور ہے
(یوحنا باب ۱۰ آیت ۱۶ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائیٹی لا ہورمطبوعہ ۱۹۰۶ء)
اور تواریخ سے ثابت ہے کہ بابل کے بادشاہ بخت نصر نے بنی اسرائیل کے بارہ
قبیلوں میں سے دس کو قید کر کے افغانستان کی طرف جلا وطن کر دیا تھا۔پس حضرت مسیح"
کے اس قول کے مطابق ان کا افغانستان اور کشمیر کی طرف آنا ضروری تھا، تا کہ وہ ان
گمشدہ بھیڑوں کو خدا کا کلام پہنچادیں۔اگر وہ ادھر نہ آتے تو اپنے اقرار کے مطابق ان
کی بعثت لغو اور عبث ہو جاتی۔آپ نے انجیلی شہادت کے علاوہ تاریخی اور جغرافیائی شہادت سے بھی اس دعویٰ کو
پایہ ثبوت تک پہنچا دیا ، چنانچہ پرانی مسیحی تاریخوں سے ثابت کر دیا کہ حضرت مسیح کے
حواری ہندوستان کی طرف آیا کرتے تھے اور یہ کہ تبت میں ایک کتاب بالکل انجیل کی تعلیم
کے مشابہ موجود ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں عیسی کی زندگی کے حالات ہیں۔جس سے معلوم ہوا کہ مسیح علیہ السلام ان علاقوں کی طرف ضرور آئے تھے۔اسی طرح آپ
نے ثابت کیا کہ تاریخ سے یہ بات ثابت ہے اور افغانستان اور کشمیر کے آثار اور شہروں
کے نام اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان ممالک میں یہودی لا کر بسائے گئے تھے،
چنانچہ کشمیر کے معنی جو کہ اصل میں کثیر ہے (جیسا کہ اصل باشندوں کی زبان سے معلوم ہوتا
(IDA)
دعوة الامير
ہے ) شام کے ملک
کی مانند کے ہیں۔ک کے معنے مثل کے ہیں اور شیر شام کا نام ہے۔اسی طرح کا بل اور بہت سے دوسرے افغانی شہروں کے نام شام کے شہروں کے ناموں سے
ملتے ہیں اور افغانستان اور کشمیر کے باشندوں کے چہروں کی ہڈیوں کی بناوٹ بھی بنی اسرائیل
کے چہروں کی بناوٹ سے ملتی ہے مگر سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ نے تاریخ سے مسیح کی قبر کا
بھی پتہ نکال لیا جو کہ کشمیر کے شہر سرینگر کے محلہ خانیار میں واقع ہے۔کشمیر کی پرانی تاریخوں
سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک نبی کی قبر ہے جسے شہزادہ نبی کہتے تھے اور جو مغرب کی طرف
سے انیس سو سال ہوئے آیا تھا اور کشمیر کے پرانے لوگ اسے عیسی صاحب کی قبر کہتے ہیں۔غرض متفرق واسطوں سے پہنچنے والی روایات کے ذریعے سے آپ نے ثابت کر
دیا کہ حضرت مسیح فوت ہو کر کشمیر میں دفن ہیں اور اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ان کے حق میں پورا ہو
چکا ہے کہ وَأَوَيْنَا هُمَا إِلَى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينِ (المومنون آیت : ۵۱) اور ہم
نے مسیح اور اس کی ماں کو ایک ایسے مقام پر جگہ دی جو اونچی جگہ ہے اور پھر ہے بھی میدان میں
اور اس میں چشمے بھی بہت سے پھوٹتے ہیں اور یہ تعریف کشمیر پر بالکل صادق آتی ہے۔غرض مسیح کی زندگی کے حالات ان کی موت تک ثابت کر کے اور ان کی قبر تک کا
نشان نکال کر حضرت مسیح موعود نے مسیح کی خدائی پر ایساز بر دست حملہ کیا ہے کہ مسیح کی خدائی کا
عقیدہ ہمیشہ کے لئے ایک مردہ عقیدہ بن گیا ہے اور اب
کبھی بھی مسیحیت دوبارہ سرنہیں اٹھا سکتی۔سب مذاہب کے لئے ایک ہی ہتھیار
چونکہ مسیحی مذہب کیا بلحاظ سیاسی فوقیت اور کیا بلحاظ وسعت اور کیا بلحاظ اپنی تبلیغی
کوششوں کے اور کیا بلحاظ علمی ترقی کے اس زمانے میں دوسرے تمام ادیان پر ایک فوقیت
(109)
دعوة الامير۔رکھتا تھا، اس وجہ سے اس کے لئے تو اللہ تعالیٰ نے آپکو خاص ہتھیار عطا فرمائے ، مگر باقی
تمام مذاہب کے لئے ایک ہی ایسا ہتھیار دیا جس کی زد سے کوئی مذہب بیچ نہیں سکتا اور ہر
مذہب کے پیرو اسلام کا شکار ہو گئے ہیں وہ ہتھیار یہ ہے کہ ہر مذہب کے پہلے بزرگوں
کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے آخری ایام دنیا میں ایک مصلح کی خبر دے رکھی تھی اور اس خبر کی
وجہ سے سب مذاہب ایک نبی یا اوتار یا جو نام بھی اس کا انہوں نے رکھا تھا اس کے منتظر
تھے اور اپنی تمام ترقیات کو اس سے وابستہ سمجھتے تھے ، ہندوؤں میں بھی ایسی پیشگوئیاں
تھیں اور زرتشتیوں میں بھی تھیں اور دیگر چھوٹے بڑے ادیان کے پیروؤں میں بھی تھیں
اور ان سب پیشگوئیوں میں آنے والے موعود کا زمانہ بھی بتا یا گیا تھا ، یعنی چند علامات اس
کے زمانے کی بطور شناخت بنادی گئی تھیں، اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود پر یہ کھول دیا کہ یہ جس
قدر پیشگوئیاں ہیں اور ان میں جو علامات بتائی گئی ہیں سب ملتی جلتی ہیں اور اگر بعض
پیشگوئیوں میں بعض دوسریوں سے زائد علامات بھی بتائی گئی ہیں تو وہ اسی زمانے کی طرف
اشارہ کر رہی ہیں جس طرف کہ باقی علامات۔پس یہ تمام نبی یا اوتار ایک ہی زمانے میں
آنے والے ہیں۔اب ادھر تو ان پیشگوئیوں کا ہزاروں سالوں کے بعد اس زمانے میں آکر پورا ہو جانا
بتا تا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھیں، انسان یا شیطان کی طرف سے نہ تھیں کیونکہ
آیت فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ (الجن : ۲۷-۲۸) اس
کا فیصلہ کر رہی ہے اور دوسری طرف یہ بات بالکل خلاف عقل ہے کہ ایک ہی زمانے میں ہر
قوم اور ملت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول یا نبی یا او تارکھڑے کئے جاویں جن کا یہ کام
ہو کہ وہ اس قوم کو دوسری اقوام پر غالب کریں گویا خدا کے نبی ایک دوسرے کا مقابلہ کریں
(11۔)
دعوة الامير
اور پھر یہ بھی ناممکن ہے کہ ایک ہی وقت میں ہر قوم دوسری اقوام پر غالب آجائے۔پس
ایک طرف ان پیشگوئیوں کا سچا ہو کر ثابت ہونا کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور دوسری
طرف ان کا مختلف وجودوں پر پورا ہو کر باعث فساد بلکہ خلاف عقل ہونا اس بات پر شاہد
ہے کہ در حقیقت ان تمام پیشگوئیوں میں ایک ہی وجود کی خبر دی گئی تھی اور اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ
تھا کہ پہلے اقوام عالم میں ایک وجود کا انتظار کرائے اور جب وہ آجائے تو اس کے منہ سے
اسلام کی صداقت کی شہادت دلا کر ان ادیان کے پیروؤں کو اسلام میں داخل کرے اور
اسلام کو ان ادیان پر غالب کرے۔پس مہدی کوئی نہ تھا مگر مسیح اور کرشن کوئی نہ تھا مگر
مسیح،
زرتشتیوں کا مسیو در بیمی کوئی نہ تھا مگر وہی جو کرشن ، مہدی اور مسیح تھا اور اسی طرح دوسری
اقوام کے موعود در حقیقت ایک ہی شخص تھے اور غرض مختلف ناموں کے ذریعے سے پیشگوئی
کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اپنے نبیوں سے اس کی خبر سن کر اور اپنی زبان میں اس کا نام دیکھ کر وہ
اسے اپنا سمجھیں غیر خیال نہ کریں، حتی کہ وہ زمانہ آجائے کہ جب وہ موعود ظاہر ہو اور اس
کے وقت میں سب پیشگوئیوں کو پورا ہوتے دیکھ کر ان کی صداقت کا اقرار کرنا پڑے اور اس
کی شہادت پر وہ اسلام کو قبول کریں۔اس پر حکمت عمل کی مثال بالکل یہ ہے کہ کوئی شخص بہت سی اقوام کو لڑتا دیکھ کر ان
سے خواہش کرے کہ وہ ثالثوں کے ذریعے سے فیصلہ کر لیں اور جب وہ اپنے اپنے ثالث
مقرر کر چکیں تو معلوم ہو کہ وہ ایک ہی شخص کے مختلف نام ہیں اور اس کے فیصلے پر سب کی صلح
ہو جائے۔غرض یہ ثابت کر کے کہ مختلف مذاہب میں جو آخری زمانے کے موعود کے متعلق
پیشگوئیاں ہیں وہ اس زمانے میں پوری ہو چکی ہیں اور پھر یہ ثابت کر کے کہ ایک ہی وقت
(II)
دعوة الامير
میں کئی موعود جن کی غرض یہ ہو کہ سب دنیا میں صداقت کو پھیلائیں اور اپنی قوم کو غالب
کریں ناممکن ہے آپ نے ثابت کر دیا کہ در حقیقت سب مذاہب مختلف ناموں کے ساتھ
ایک ہی موعود کو یاد کر رہے تھے اور وہ موعود آپ ہیں اور چونکہ نبی کسی قوم کا نہیں ہوتا جو خدا
کے لئے اس کے ساتھ ہو وہ اس کا ہوتا ہے اس لئے وہ گویا ہر مذہب کے پیروؤں کے اپنے
ہی آدمی ہیں اور آپ کے ماننے سے ان کی تمام ترقیات وابستہ ہیں اور آپ کو ماننے کے یہ
معنے ہیں کہ اسلام میں داخل ہوں یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ وہ پیشگوئی پوری ہو جائے کہ مسیح
موعود اس لئے نازل ہوگا تا لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّہ اس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دین
اسلام کو سب دینوں پر غالب کرے۔یہ حربہ ایسا کاری ہے کہ کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ، ہر مذہب میں آخری
مصلح کی پیشگوئی موجود ہے اور جو علامات بتائی گئی ہیں وہ اس زمانے میں پوری ہو چکی ہیں
لیکن مدعی سوا آپ کے اور کوئی کھڑا نہیں ہوا۔پس یا تو اپنے مذاہب کو لوگ جھوٹا سمجھیں یا
مجبور ہو کر تسلیم کریں کہ یہ اسلام کا موعود ہی ان کتابوں
کا موعود تھا اور اس پر ایمان لائیں۔ان دوصورتوں کے سوا اور کوئی تیسری صورت مذاہب عالم کے پیروؤں کے لئے کھلی نہیں اور
ان دونوں صورتوں میں اسلام
کو غلبہ حاصل ہو جاتا ہے۔کیونکہ اگر دیگر ادیان کے پیرو اپنے
مذاہب کو جھوٹا سمجھ کر چھوڑ بیٹھیں تب بھی اسلام غالب رہا اور اگر وہ ان مذاہب کو سچا کرنے کے
لئے ان کی پیشگوئی کے مطابق اس زمانے کے مصلح کو قبول کر لیں تب بھی اسلام غالب رہا۔یہ وہ حملہ ہے کہ جوں جوں مذاہب غیر کے پیروؤں پر اس حملے کا اثر ہوگا وہ اسلام
کے قبول کرنے پر مجبور ہوں گے اور آخر اسلام ہی اسلام دنیا میں نظر آنے لگے گا۔مسیح موعود
نے سنت انبیاء کے ماتحت بیج بو دیا ہے۔درخت اپنے وقت پر نکل کر پھل دے گا اور دنیا
دعوة الامير
اس کے پھلوں کی شیرینی کی گرویدہ اور اس کے سائے کی ٹھنڈک کی قائل ہو کر مجبور ہوگی کہ
اسی کے نیچے آکر بیٹھے۔ایک دین اس حملے کی زد سے کسی قدر بچ رہتا تھا ، یعنی سکھوں کا دین کیونکہ
باوا نا نک صاحب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوئے ہیں گوان کے یہاں بھی
ایک آخری مصلح کی پیشگوئی موجود ہے بلکہ صاف لکھا ہے کہ وہ بٹالہ کے علاقے میں ہوگا
جنم ساکھی بھائی بالا ہندی ناشر پنجاب یو نیورسٹی چندی گڑھ صفحہ ۲۱۱- ۲۱۲)
بٹالہ وہ تحصیل ہے جس میں قادیان کا قصبہ واقع ہے۔گویا یہ پیشگوئی لفظاً لفظاً
پوری ہو چکی ) لیکن ان کی طرف سے یہ اعتراض ہو سکتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم خَاتَمَ النَّبِيِّينَ تھے۔تو آپ کے بعد اس مذہب کی بنیاد کیونکر پڑی۔سواس مذہب کی
اصلاح اور اس کو اسلام میں لانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ حربہ دیا کہ آپ کو رویا
میں بتایا گیا کہ باوا نانک رحمتہ اللہ علیہ نے کوئی نیا دین نہیں نکالا بلکہ وہ پکے مسلمان تھے۔اے بادشاہ! آپ یہ سنکر تعجب کریں گے کہ یہ بظاہر عجیب نظر آنے والی بات ایسے
زبر دست دلائل کے ساتھ پایہ ثبوت
کو پہنچ گئی کہ ہزاروں سکھوں کے دلوں نے اس امر کی
صداقت کو قبول کر لیا اور وہ سکھ جو اس سے پہلے اپنے آپ کو ہندوؤں کا جزو قرار دیا کرتے
تھے بڑے زور سے جد و جہد کرنے لگے کہ وہ ہندوؤں سے علیحدہ ہو جائیں۔حضرت مسیح
موعود کے اس دعوے سے پہلے سکھ گوردواروں میں ہندوؤں کے بت رکھے ہوئے تھے اس
دعوے کے بعد گو سکھ قوم نے بحیثیت قوم تو ابھی اسلام کو قبول نہیں
کیا، مگر ایسا تغیر عظیم اُس
میں واقع ہوا کہ اُس نے گوردواروں میں سے بت چن چن کر باہر پھینکنے شروع کر دیئے
اور ہندو ہونے سے صاف انکار کر دیا۔