چوتھی دلیل ۔ غلبہ اسلام براَدیان ِباطلہ

دعوت الامیر, حصہ 2

دعوة الامير
حضرت اقدس نے اس رؤیا کے بعد جب تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ گرنتھ صاحب میں
جو با واصاحب علیہ الرحمۃ کے مواعظ کی کتاب ہے نماز پنجگانہ اور روزہ اور زکوۃ اور حج کی
سخت تاکید ہے اور ان کے بجانہ لانے پر سخت تہدید کی گئی ہے۔بلکہ سکھوں کی کتب سے یہ
بھی معلوم ہوا کہ باوا صاحب علیہ الرحمہ مسلمان اولیاء کے ساتھ جا کر رہا کرتے تھے، ان
کے مقابر پر اعتکاف کرتے تھے اور ان کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔آپ حج کو تشریف لے
گئے تھے اور بغداد وغیر ہا اسلامی آثار کی بھی آپ نے زیارت کی تھی اور سب سے بڑھ کر یہ
بات معلوم ہوئی کہ با واصاحب کا ایک کوٹ ہے جو سکھ صاحبان نے بطور تبرک رکھا ہوا ہے
اور انہیں کے قبضہ میں ہے اس میں سور و آیات قرآنیہ جیسے سورۃ اخلاص و آیت الکرسی و
آیت انَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهُ الْإِسْلَامُ (آل عمران : ۲۰) لکھی ہوئی ہیں اور کلمہ شہادت بھی
جلی قلم سے لکھا ہوا ہے سکھ صاحبان بوجہ عربی سے ناواقفیت کے اس کلام کو آسمانی رموز سمجھتے
رہے اور یہ نہ معلوم کر سکے کہ یہ باوا صاحب علیہ الرحمہ کا اعلان اسلام ہے۔آپ نے ان
زبر دست دلائل کو جو خود سکھ صاحبان کی کتب سے مستنبط ہیں یا ان کے پاس جو تبرکات محفوظ
ہیں ان پر ان کی بنیاد ہے بڑے زور شور سے سکھوں میں پھیلا نا شروع کیا اور ان کو توجہ
دلائی کہ باو اصاحب علیہ الرحمہ مسلمان تھے۔یہ حربہ سکھوں کے اندر تغیر پیدا کرنے میں
بڑی حد تک کامیاب ہو چکا ہے اور امید ہے کہ جوں جوں سکھ صاحبان اصل حقیقت سے
واقف ہوں گے ان پر ثابت ہوتا جائے گا کہ وہ ہمارے بچھڑے ہوئے بھائی ہیں۔اسلام
ہی ان کا مذہب ہے اور وہ کئی سو سال پہلے کے سیاسی جھگڑوں کو جن کا اصل باعث جیسا کہ
تاریخوں سے ثابت ہوتا ہے مسلمان نہ تھے بلکہ ہند و صاحبان تھے دین حق کی قبولیت کے
راستے میں روک نہ بنے دیں گے بلکہ اپنی مشہور بہادری سے کام لیکر تمام عوائق کو دور کر کے

۱۶۴
دعوة الامير
ست سری اکال کے نعرے لگاتے ہوئے اسلام کی صف میں آکھڑے ہوں گے اور بٹالے
کے پرگنہ میں ظاہر ہونے والے مصلح پر ایمان لا کر اور مومنوں کی جماعت میں شامل ہوکر کفر و
بدعت کے مقابلہ میں ہمہ تن مشغول ہوجائیں گے۔تیسر احربہ جس سے آپ نے اسلام کو دیگر ادیان پر غالب کر دیا اور جس کی موجودگی
میں کوئی مذہب اسلام کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتا یہ ہے کہ آپ نے دنیا کا نقطۂ نظر بالکل
بدل دیا ہے آپ کے دعوے سے پہلے تمام مذاہب کی بحث اس طرز پر ہوتی تھی کہ ہر ایک
دوسرے مذہب کے پیروؤں کو جھوٹا قرار دیتا تھا الا ما شاء الله۔یہودی حضرت مسیح کو مسیحی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ، زرتشتی ان تینوں مذاہب کے انبیاء کو اور ان تینوں مذاہب کے
پیروز رتشتیوں کے انبیاء کو پھر یہ چاروں دوسری دنیا کے سب بزرگوں کو اور ان کی اقوام کے
لوگ ان چاروں مذاہب کے بزرگوں
کو جھوٹا قرار دیتے تھے۔یہ عجیب قسم کی جنگ تھی جس
میں ہر قوم دوسری قوم سے لڑ رہی تھی مگر عقلمند آدمی کوسب مذاہب میں ایسے ثبوت ملتے تھے
جن سے ان کا سچا ہونا ثابت ہوتا تھا۔پس وہ حیران تھا کہ سب مذاہب کے اندر سچائیاں
پائی جاتی ہیں اور سب مذاہب ایک دوسرے کے بزرگوں کو جھوٹا بھی کہہ رہے ہیں۔یہ
بات کیا ہے؟
اس جنگ کا نتیجہ یہ تھا کہ تعصب بڑھ رہا تھا اور اختلاف ترقی کر رہا تھا، ایک طرف
ہندو اپنے بزرگوں کے حالات کو پڑھتے تھے اور ان کی زندگیوں میں اعلیٰ درجے کے
اخلاقی کمال دیکھتے تھے۔دوسری طرف دوسرے مذاہب کے پیروؤں سے سنتے تھے کہ وہ
جھوٹے اور فریبی تھے تو ان کو ان کی عقل پر حیرت ہوتی تھی اور وہ سمجھتے تھے کہ ان لوگوں کو
تعصب نے اندھا کر دیا ہے دوسری طرف دوسرے مذاہب کے لوگ اپنے بزرگوں کی

(MO)
دعوة الامير
نسبت خلاف باتیں سنکر غم وغصہ سے بھر جاتے تھے ،غرض ایک ایسا لائینحل عقدہ پیدا ہو
گیا تھا جو کسی کے سلجھانے سے نہ سمجھتا تھا ، جو لوگ تعصب سے خالی ہو کر سوچتے تھے کہ ربّ
العلمین خدا نے کس طرح اپنے بندوں میں سے ایک قوم کو چن لیا اور باقیوں کو چھوڑ دیا ،مگر
اس سوال کو پیش کرنے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا، کیونکہ یہ سوال اس کے مذہب کو بیخ و بن
سے اُکھاڑ کر پھینک دیتا تھا۔ہنود نے اس عقدے کو بزعم خود اس طرح حل کر لیا تھا کہ سب مذاہب خدا کی
طرف سے ہیں اور بمنزلہ ان مختلف راستوں کے ہیں جو ایک محل کی طرف جاتے ہیں اور
ہندو مذہب سب سے افضل ہے مگر یہ عقدہ کشائی بھی دنیا کے کام کی نہ تھی ، کیونکہ اس پر دو
بڑے زبردست اعتراض ہوتے تھے جن کا کوئی جواب نہ تھا۔ایک تو یہ کہ اگر سب مذاہب
اپنی موجودہ حالت میں خدا کی طرف سے ہیں اور خُدا تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں تو پھر ان
میں اصولی اختلاف کیوں ہے۔بیشک تفاصیل میں اختلاف ہو سکتا ہے مگر اصول میں نہیں
ہوسکتا۔ایک شہر کو کئی راستے جا سکتے ہیں، مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ مشرق کی طرف جانے والے
راستوں میں سے بعض مغرب کی طرف سے جائیں اور بعض شمال کی طرف سے اور بعض
جنوب کی طرف سے وہ تھوڑا تھوڑا چکر تو کھا سکتے ہیں مگر جائیں گے سب ایک ہی جہت کو ،
دائی صداقتوں میں کبھی اختلاف نہیں ہو سکتا۔یہ مانا کہ خدا نے ایک جماعت کو ایک قسم کی
عبادت کا حکم دیا اور دوسری کو دوسری قسم کی عبادت کا لیکن عقل سلیم اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتی
کہ اس نے ایک جماعیت سے تو یہ کہا کہ میں ایک خدا ہوں اور دوسری سے کہا کہ میں دو
ہوں اور تیسری " کو باپ، بیٹا ، روح القدس کی تعلیم دی اور چوتھی کو لاکھوں بتوں میں
اے اہل اسلام و یہود ۲ پارسی ۳ مسیحی ۴۔ہنود

دعوة الامير
خدائی طاقتوں کا عقیدہ سکھا یا اور پانچویں کو ہر چیز کا الگ دیوتا بتایا یا یہ کہ ایک سے کہا کہ
اس کی ذات بالکل منزہ ہے۔ممکن نہیں کہ وہ جسم اختیار کرے۔دوسری ملک کو بتایا کہ انسانی
جسم میں وہ حلول کر سکتا ہے اور تیسری کو یہ بتایا کہ وہ ادنی جانوروں حتی کہ شورتک کی شکل
اختیار کر لیتا ہے یا مثلا ایکٹ کو تو اس نے بتایا کہ بعث بعد الموت حق ہے۔اور دوسری "
ال
کو بتایا کہ بعث بعد الموت نہیں ہے۔ایک سے کہا کہ مردے زندہ ہو کر دنیا میں نہیں
آتے۔دوسری سے کہا کہ انسان مرنے کے بعد نئی نئی جونوں میں واپس آتا ہے۔غرض
یہ تو ممکن ہے کہ احکام اللہ تعالیٰ مختلف اقوام کے حالات کو دیکھ کر بیان فرمادے، مگر یہ ممکن
نہیں کہ واقعات اور دائی صداقتیں بھی مختلف اقوام کو مختلف طور پر بتائے لیکن چونکہ موجودہ
مذاہب کے صرف احکام میں اختلاف نہیں بلکہ دائی صداقتوں میں بھی اختلاف ہے اس
لئے ان سب کو خدا تعالیٰ کی طرف جانے والے مختلف راستے نہیں کہہ سکتے۔دوسرا اعتراض اس عقیدہ پر یہ پڑتا تھا کہ ہندو لوگ ایک طرف تو اپنے مذہب کو
سب مذاہب سے افضل قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف اسے سب سے پرانا مذہب قرار
دیتے ہیں۔عقلِ سلیم اسے تسلیم نہیں کر سکتی کہ اللہ تعالیٰ نے افضل مذہب اتار کر پھر ادنی
مذاہب اُتارے جبکہ انسان اپنی ابتدائی حالت میں کامل مذہب قبول کرنے کی طاقت رکھتا
تھا تو پھر بعد کو علوم وفنون میں ترقی حاصل کرنے پر اس کی طرف ادنی دین اتارنے کی کیا
وجہ تھی ؟ بعد کو تو وہی دین آسکتا ہے جو پہلے سے زیادہ مکمل ہو یا کم سے کم ویسا ہی دین ہو۔یہ دونوں اعتراض ایسے تھے جن کا جواب اس عقیدے کے پیش کرنے والوں سے
کچھ نہ بنتا تھا اور یہ اعتراض قائم رہتا تھا کہ خدا تعالیٰ دنیا کی ہدایت کے لئے ابتدائے عالم
۵ چینی ۶ مسلمانوں کو لے مسیحیوں ۸ ہنود ۹ اسلام نا یہود کے بعض قبائل 11 اہل اسلام ۱۲؎ ہنود۔

(192)
دعوة الامير
سے کیا سامان کرتا چلا آیا ہے۔مسیحیوں نے اس عقیدے کا یہ حل بتا یا کہ خُدا نے مسیح کے ذریعے سب دنیا کو
ہدایت کی طرف بلایا ہے اس لئے اس پر کسی قوم کی طرفداری کا اعتراض نہیں ہوسکتا مگر یہ
حل بھی صحیح نہ تھا کیونکہ اس سے بھی یہ سوال حل نہ ہوتا تھا کہ مسیح کی آمد سے پہلے خدا نے دنیا
کی ہدایت کے لئے کیا سامان کیا تھا۔بائیبل سے تو ہمیں اسی قدر معلوم ہوتا ہے کہ دوسری
اقوام کے لئے اس کی تعلیم نہ تھی لیکن مسیح کے بعد لوگوں کے لئے اگر دروازہ کھولا بھی گیا تو
اس سے پہلے جو کروڑوں کروڑ لوگ دیگر اقوام کے گزر گئے ان کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ
نے کیا سامان کیا۔غرض یہ سوال پلا شافی جواب کے پڑا تھا اور لوگوں کے دلوں کو اندر ہی اندر کھا رہا تھا
کہ حضرت مرز اصاحب نے قرآن کریم سے یہ استدلال کر کے اس نقطہ نگاہ کو ہی بدل دیا جو
اس وقت تک دنیا میں قائم تھا اور بتایا کہ قرآن کریم کی یہ تعلیم ہے کہ۔وَاِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا
خَلَافِيهَا نَذیز (فاطر: ۲۵) کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس میں ہم نے رسول نہیں بھیجا،
پس ہر ملک اور ہر قوم میں اللہ تعالیٰ کے رسول گزر چکے ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہندوستان بلا
نبیوں کے تھا، یا چین بلانبیوں کے تھا یا روس پلانبیوں کے تھا، یا افغانستان بلانبیوں کے تھا، یا
افریقہ بلا نبیوں کے تھا یا یورپ بلا نبیوں کے تھا، یا امریکہ بلانبیوں کے تھا، نہ ہم دوسری اقوام
کے بزرگوں کا حال سن کے ان کا انکار کرتے ہیں اور ان کو جھوٹا قرار دیتے ہیں کیونکہ ہمیں تو
یہ بتایا گیا ہے کہ ہر قوم میں نبی گزرچکے ہیں۔دوسری اقوام میں نبیوں اور شریعتوں اور
کتابوں کا پایا جانا ہمارے مذہب کے خلاف اور اس کے راستے میں روک نہیں ہے بلکہ اس
میں اس کی تصدیق ہے۔ہاں ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ زمانے کے حالات کے مطابق اللہ

دعوة الامير
تعالیٰ نے پہلے مختلف اقوام کی طرف نبی بھیجے اور بعد میں جب انسان اس کامل شریعت کو
قبول کرنے کے قابل ہو گیا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معرفت آئی تو اس نے
آپ کو سب دنیا کی طرف مبعوث کر کے بھیج دیا۔پس کوئی قوم بھی ہدایت سے محروم نہیں رہی
اور باوجود اس کے اسلام ہی اس وقت ہدایت کا راستہ ہے کیونکہ یہ آخری دین اور مکمل دین
ہے۔جب مکمل دین آ گیا تو پہلے دین منسوخ کئے گئے اور ان دینوں کے منسوخ کئے جانے
کی یہ بھی علامت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اب ان کی حفاظت چھوڑ دی ان میں انسانی دست برد
ہوتی رہتی ہے اور وہ صداقت سے کوسوں دور جا پڑے ہیں اور ان کی شکلیں مسخ ہو چکی ہیں وہ
بچے ہیں بلحاظ اپنی ابتداء کے اور جھوٹے ہیں بلحاظ اپنی موجودہ شکل کے۔یہ نقطہ نظر جو آپ
نے قائم کیا ایسا ہے کہ اس سے کوئی شخص پیچھے ہٹ نہیں سکتا، کیونکہ اگر اس اصل کو تسلیم نہ کیا
جائے تو ماننا پڑتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض بندوں کی ہدایت کرتا ہے اور بعض انسانوں کو ہلا
ہدایت کے سامان پیدا کرنے کے یونہی چھوڑ دیتا ہے اور اسے عقل سلیم تسلیم نہیں کرتی اور
اگر وہ اس اصل کو تسلیم کر لیں تو ان کو اسلام کی صداقت کا قائل ہونا پڑتا ہے۔کیونکہ اسلام
سب سے آخری دین ہے۔اور اس لئے بھی کہ اسلام ہی نے اس صحیح اور درست اصل کو دنیا
کے سامنے پیش کیا ہے۔یہ حربہ ایسا زبر دست حربہ ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ اور وسیع الخیال جماعت جو خواہ کسی
مذہب سے تعلق رکھتی ہو۔اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی کیونکہ اگر اس اصل کو جو
حضرت اقدس نے پیش کیا ہے چھوڑ دیں تو خدا تعالیٰ کو بھی ساتھ ہی چھوڑنا پڑتا ہے اور یہ وہ
کر نہیں سکتے اور اگر وہ اس اصل کو قبول کر لیں تو پھر اسلام کو بھی قبول کرنا پڑتا ہے اور اس
کے سوا ان کے لئے اور کوئی چارہ نہیں پس دنیا کے نقطۂ نگاہ کو جو پہلے نہایت تنگ تھا بدل

(IMA)
دعوة الامير
دینے سے حضرت مسیح موعود نے اسلام کے غلبہ کا ایک یقینی سامان پیدا کر دیا ہے۔چوتھا حربہ جو آپ نے اسلام کو غالب کرنے کے لئے استعمال کیا اور جس نے اسلام
کے خلاف تمام مباحثات کے سلسلے کو بدل دیا ہے اور غیر مذاہب کے پیروؤں کے ہوش اڑا
دیئے ہیں یہ ہے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایت سے رائج الوقت علم کلام کو بالکل بدل دیا
اور اس کے ایسے اصول مقرر فرمائے کہ نہ تو دشمن انکار کر سکتا ہے اور نہ ان کے مطابق وہ
اسلام کے مقابلے میں ٹھہر سکتا ہے اگر وہ ان اصولوں کو رد کرتا ہے تب بھی مرتا ہے اور اگر
قبول کرتا ہے تب بھی مرتا ہے۔نہ فرار میں اسے نجات نظر آتی ہے نہ مقابلے میں حفاظت۔آپ سے پہلے تنقید اور مباحثے کا یہ طریق تھا کہ ایک فریق دوسرے فریق پر جو
چاہتا اعتراض کرتا چلا جاتا تھا اور اپنی نسبت جو کچھ چاہتا تھا کہتا چلا جاتا تھا اور یہ بات ظاہر
ہے کہ جب مناظرے کا میدان غیر محدود ہو جائے تو مناظرے کا نتیجہ کچھ نہیں نکل سکتا۔جب چند سوار دوڑنے لگتے ہیں تو بعض قواعد کے مطابق دوڑتے ہیں۔تب جا کر جیتنے والے
کا پتہ لگتا ہے اگر کوئی کسی طرف کو اور کوئی کسی طرف کو دوڑ جائے تو کیا معلوم ہوسکتا ہے کہ کون
جیتا۔اس طرح دوڑ نے والوں کے متعلق ہم کبھی بھی صحیح رائے قائم نہیں کر سکتے ، اسی طرح
مذہبی تحقیق کے معاملے میں جب تک حد بندی نہ ہورائے قائم نہیں کی جاسکتی۔پہلے یہ
یق تھا کہ ہر شخص کو جو بات اچھی معلوم ہوئی خواہ کسی کتاب میں پڑھی ہو اپنے مذہب کی
طرف منسوب کر دی اور کہہ دیا کہ دیکھو ہمارے مذہب کی تعلیم کیسی اچھی ہے گو یا اصل
مذہب کے متعلق کوئی گفتگو ہی نہ ہوتی تھی ، بلکہ علماء اور مباحثین کے ذاتی خیالات پر گفتگو
ہوتی رہتی تھی ، نتیجہ یہ نکلتا تھا کہ متلاشیان حق کو فیصلہ کرنے کا موقع نہ ملتا تھا آپ نے آکر
اس طریق مباحثہ کو خوب وضاحت سے غلط ثابت کیا اور اور بتایا کہ اگر خدا تعالیٰ کی طرف

(K۔)
دعوة الامير
سے آنے والی کتاب ہماری ہدایت کے لئے آئی ہے تو چاہئے کہ جو کچھ وہ ہمیں منوانا چاہتی
ہے وہ بھی اس میں موجود ہو اور جن دلائل کی وجہ سے منوانا چاہتی ہے وہ بھی اس میں موجود
ہوں کیونکہ اگر خدا کا کلام دعوے اور دلائل دونوں سے خالی ہے تو پھر اس کا ہمیں کیا فائدہ
ہے؟ اور اگر دعوی بھی ہم پیش کرتے ہیں اور دلائل بھی ہم ہی دیتے ہیں تو پھر اللہ کے کلام کا
کیا فائدہ؟ اور ہمارا مذہب اللہ کا دین کہلانے کا کب مستحق ہے وہ تو ہمارا دین ہوا اور اللہ کا
ہم پر کوئی احسان نہ ہوا کہ ہم نے ہی اس کے دین کے لئے دعوے تجویز کئے اور ہم نے ہی
ان دعوؤں کے دلائل مہیا کئے۔پس ضروری ہے کہ مذہبی تحقیق کے وقت یہ امر مد نظر رکھا
جائے کہ آسمانی مذاہب کے مدعی جو دعویٰ اپنے مذاہب کی طرف سے پیش کریں وہ بھی ان
کی آسمانی کتب سے ہو اور جو بھی ان کی آسمانی کتب سے ہو اور جو دلائل دیں وہ بھی انہی کی
کتب سے ہوں۔یہ اصل ایساز بر دست تھا کہ دوسرے ادیان اس کا ہر گز انکار نہیں کر سکتے تھے کیونکہ
اگر وہ کہتے کہ نہیں ہم نہیں کر سکتے تو اس کے یہ معنے ہوتے کہ جو مذہب وہ بیان کرتے ہیں وہ
مذہب وہ نہیں ہے جو ان کی آسمانی کتب میں بیان ہوا ہے کیونکہ اگر وہی مذہب ہے تو پھر
کیوں وہ اپنی آسمانی کتاب سے اس کا دعوی بیان نہیں کر سکتے یا اگر دعوی بیان کر سکتے ہیں تو
کیوں ان کی آسمانی کتاب دلیل سے خالی ہے۔جب خدا تعالیٰ نے انسان کے دماغ کو ایسا
پیدا کیا ہے کہ وہ بلا دلیل کے کسی بات کو نہیں مان سکتا تو کیوں وہ اسے ایمان کی باتیں بتاتے
وقت ایسے دلائل نہیں دیتا جن کی مدد سے وہ ان باتوں کو قبول کر سکے۔غرض غیر مذاہب کے
لوگ اس اصل کو نہ رد کر سکتے تھے ، کیونکہ ان کے رد کرنے کے یہ معنے تھے کہ ان کے مذہب
بالکل ناقص اور ر دی ہیں اور نہ قبول کر سکتے تھے کیونکہ اے بادشاہ! آپ کو یہ معلوم کر کے

(KI)
دعوة الامير
حیرت ہوگی کہ جب اس اصل کے ماتحت دوسرے مذاہب کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ
قریباً نوے فیصدی ان کے دعوے ایسے تھے جو ان کی الہامی کتب میں نہیں پائے جاتے
تھے اور جس قدر دعوے مذہبی کتب سے نکلتے تھے ان میں قریباً سو فیصدی ہی دلائل کے بغیر
بیان کئے گئے تھے ، گویا خدا نے ایک بات بتا کر انسان پر چھوڑ دیا تھا کہ وہ اپنی وکالت
سے اس کی بات کو ثابت کرے۔حضرت اقدس نے ثابت کردیا کہ مختلف مذاہب کے پیرو اپنے دل سے باتیں بنابنا
کر یا ادھر ادھر سے خیالات کچرا کر اپنے مذہب کی طرف منسوب کر دیتے ہیں اور ان
مذاہب کی فوقیت پر بخشیں کر کے لوگوں کا وقت ضائع کرتے ہیں کیونکہ اگر وہ اپنی بات کو
ثابت بھی کر دیں تو اس سے یہ نتیجہ تو نکل آئے گا کہ ان کے خیالات ان مسائل کے متعلق
درست ہیں مگر یہ نتیجہ نہ نکلے گا کہ ان کا مذہب بھی سچا ہے کیونکہ وہ بات ان کی مذہبی کتاب
میں پائی ہی نہیں جاتی۔پھر آپ نے یہ ثابت کیا کہ قرآن کریم تمام اصول اسلام کو خود پیش
کرتا ہے اور ان کی سچائی کے دلائل بھی دیتا ہے اور اس کے ثبوت میں آپ نے سینکڑوں
مسائل کے متعلق قرآن کریم کا دعویٰ اور اس کے دلائل پیش کر کے اپنی بات کو روز روشن کی
طرح ثابت کر دیا اور دشمنان اسلام آپ کے مقابلے سے بالکل عاجز آگئے اور وہ اس
حربے سے اس قدر گھبرا گئے ہیں کہ آج تک ان کو کوئی حیلہ نہیں مل سکا جس سے اس کی زد
سے بچ سکیں اور نہ آئندہ مل سکتا ہے۔یہ علم کلام ایسا مکمل اور اعلیٰ ہے کہ نہ اس کا انکار کیا جا
سکتا ہے اور نہ اس کی موجودگی میں جھوٹ کی تائید کی جاسکتی ہے۔پس جوں جوں اس حربے
کو استعمال کیا جائے گا ادیان باطلہ کے نمائندے مذہبی مباحثات سے جی چرائیں گے اور
ان کے پیروؤں پر اپنے مذہب کی کمزوری کھلتی جائے گی اور لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ کا

(۱۷۲
دعوة الامير
نظارہ دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔پانچواں حربہ جو حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام نے چلا یا اور جس
سے دیگر مذاہب کے جھنڈوں کو کلی طور پر سرنگوں کردیا اور اسلام کو ایساغلبہ عطا کیا جس غلبے کا
کوئی شخص انکار ہی نہیں کر سکتا یہ ہے کہ آپ نے بڑے زور سے دشمنانِ اسلام کے سامنے
یہ بات پیش کی کہ مذہب کی اصل غرض اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنا ہے۔پس وہی مذہب سچا
ہوسکتا ہے اور موجودہ زمانے میں خدا تعالیٰ کا پسندیدہ دین کہلاسکتا ہے جو بندے کا اللہ تعالیٰ
سے تعلق پیدا کر اسکے اور اس تعلق کے آثار دکھا سکے، ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں چھوٹی سے
چھوٹی چیز کا بھی کوئی نہ کوئی اثر ہوتا ہے۔آگ اگر جسم کو لگتی ہے یا اس کے پاس ہی ہم بیٹھتے
ہیں تو جسم یا جل جاتا ہے یا گرمی محسوس کرتا ہے۔پانی ہم پیتے ہیں تو فوراً ہماری اندرونی تپش
کے زائل ہو جانے کے علاوہ ہمارے چہرہ سے بشاشت اور طراوت کے آثار ظاہر ہونے
لگتے ہیں، عمدہ غذا کھا ئیں تو جسم فربہ ہونے لگ جاتا ہے ورزش کرنے لگیں تو جسم میں
مضبوطی پیدا ہو جاتی ہے اور تاب و توانائی حاصل ہوتی ہے اسی طرح دواؤں کا اثر ہوتا ہے
کہ بعض دفعہ مضر اور بعض دفعہ مفید پڑتا ہے مگر یہ عجیب بات ہوگی اگر اللہ تعالیٰ کا تعلق
بالکل بے اثر ثابت ہو۔عبادات کرتے کرتے ہماری ناکیں گھس جائیں اور روزے
رکھتے رکھتے پیٹ پیٹھ سے لگ جائیں، زکوۃ وصدقات دیتے دیتے ہمارے اموال فنا
ہو جائیں لیکن کوئی تغیر ہمارے اندر پیدا نہ ہو اور ان کاموں کا کوئی نتیجہ نہ نکلے۔اگر یہ بات
ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے تعلق کا فائدہ کیا اور اس کی ہمیں حاجت کیا ؟ ایک ادنی حاکم سے
ہمارے تعلق کی علامت تو ظاہر ہو جاتی ہے کہ اس کے دربار میں ہمیں عزت ملتی ہے۔اس
کے ماتحت ہمارا لحاظ کرنے لگتے ہیں وہ ہماری التجاؤں کو سنتا ہے اور ہماری تکلیفوں کو دور کرتا

(kr)
دعوة الامير
ہے اور ہر ایک شخص اس بات کو محسوس کر لیتا ہے کہ ہم اس کے مقبول اور پیارے ہیں لیکن
اگر کچھ پتہ نہیں لگ سکتا تو اللہ تعالیٰ کے تعلق کا کہ نہ اس کا اثر ہمارے نفس پر کچھ پڑتا ہے
اور نہ ہمارے تعلقات پر، ہم ویسے کے ویسے ہی رہتے ہیں جیسے کہ پہلے تھے
غرض آپ نے ثابت کیا کہ زندہ مذہب میں یہ علامت پائی جانی چاہئے کہ اس پر
عمل کرنے والا خدا تعالیٰ کو پاسکے اور اس کا مقرب ہو سکے اور خدا تعالیٰ کے مقربوں میں
اس کا قرب پالینے کے کچھ آثار ہونے چاہئیں۔پس چاہئے کہ ہر مذہب کے لوگ بجائے
آپس میں ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے اپنی روحانی زندگی کا ثبوت دیں اور اپنے
مقرب خدا ہونے کو واقعات سے ثابت کریں اور ایسے لوگوں کو پیش کریں جنہوں نے ان
دینوں پر چل کر خدا سے تعلق پیدا کیا ہو اور اس کے وصال کے پیالے کو پیاہو، پھر جو
مذہب اس معیار کے مطابق سچا ہو اس کو مان لیا جائے ورنہ ایک جسم بے جان سمجھ کر اس کو
اپنے سے دور پھینکا جائے کہ وہ دوسرے کو نہیں اٹھا سکتا بلکہ اسکواٹھا نا پڑتا ہے، ایسا مذہب
بجائے نفع پہنچانے کے نقصان پہنچائے گا اور اس دنیا میں رسوا کرے گا اور اگلے جہان
میں عذاب میں مبتلاء۔یہ دعویٰ آپ کا ایسا تھا کہ کوئی سمجھدار اس کو رد نہیں کر سکتا تھا، اس دعوے کے ساتھ
ہی غیر مذاہب کے پیروؤں پر بجلی گری اور وہ اپنی عزت کے بچانے کی فکر میں لگ گئے۔آپ نے بڑے زور سے اعلان کیا کہ اس قسم کی زندگی کے آثار صرف اسلام میں پائے
جاتے ہیں ، دوسرے مذاہب ہرگز اس معیار پر پورے نہیں اتر سکتے۔اگر کسی کو اس کے
خلاف دعوی ہے تو میرے مقابلے میں آکر دیکھ لے مگر باوجود غیرت دلانے کے کوئی
مقابلے پر نہ آیا اور آتا بھی کس طرح؟ کچھ اندر ہوتا تو آتا۔گلا پھاڑنے اور چلا چلا کر یہ شور

(km)
دعوة الامير
بر پا کرنے کے لئے تو ہزاروں لوگ تیار ہو جائیں گے کہ ہمارا مذ ہب سچا ہے مگر خدا کی محبت
اور اس کے تعلق کا ثبوت دینا تو کسی کے اختیار میں نہیں ، خدا کی محبت تو کیا خدا سے ایک
عارضی تعلق بھی جن لوگوں
کو نہ ہو وہ خدا کے تعلق کا کیا ثبوت دیں۔آپ نے ہندوؤں کو بھی ایسی دعوت دی اور مسیحیوں
کو بھی اور یہود کو بھی اور دیگر تمام
ادیان کو بھی مگر کوئی اس حربے کے برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہوا۔مختلف پیرایوں اور
مختلف مواقع پر آپ نے لوگوں کو اُکسایا مگر صدائے برنخاست۔ایک دفعہ پنجاب کے لارڈ
بشپ کو آپ نے چیلنج دیا کہ میرے مقابل پر آکر دعا کی قبولیت کا نشان دیکھو، تمہاری کُتب
میں بھی لکھا ہے کہ اگر ایک رائی کے دانے کے برابر تم میں ایمان ہو تو تم پہاڑوں سے کہو کہ
چلو تو وہ چلنے لگیں گے اور ہماری کتب بھی مومنوں کی نصرت اور تائید اور ان کی دعاؤں کی
قبولیت کا وعدہ دیتی ہیں۔پس چاہئے کہ تم میرے مقابلہ پر آکر کسی امر کے متعلق دعا کر
کے دیکھو تا معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے والوں کی دعائیں
مقابلے کے وقت سنتا ہے یا ان کی دعائیں سنتا ہے جو مسیحی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں مگر
باوجود بار بار چیلنج دینے کے لارڈ بشپ صاحب خاموش رہے اور ان کی خاموشی ایسی عجیب
معلوم ہوتی تھی کہ بعض انگریزی اخبارات نے بھی ان پر چوٹ کی کہ اس قدر بڑی بڑی
تنخواہیں لینے والے پادری جب کوئی مقابلے کا وقت آتا ہے تو سامنے ہو کر مقابلہ کیوں نہیں
کرتے مگر نہ غیروں کے چیلنج نے پادری صاحب کو مقابلے پر آمادہ کیا اور نہ اپنوں کے
طعنوں نے۔وہ آنوں بہانوں سے اس پیالے کو ٹالتے ہی رہے۔اس قسم کے چیلنج آپ نے متواتر دشمنانِ اسلام کو دیئے ،مگر کوئی شخص مقابلے پر نہ
آیا۔آپ کا یہ حربہ ایسا ہے کہ ہر ذی عقل اور صاحب شعور آدمی پر اس کا اثر ہوگا اور جوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی