چوتھی دلیل ۔ غلبہ اسلام براَدیان ِباطلہ

دعوت الامیر, حصہ 3

۱۷۵
دعوة الامير
جوں لوگ اپنے مذاہب کے بے اثر ہونے اور اسلام کے زندہ اور مؤثر ہونے کو دیکھیں گے
اسلام کی صداقت ان پر کھلتی جائے گی۔کیونکہ مباحثات میں انسان باتیں بنا کر حق کو چھپا
سکتا ہے مگر مشاہدے اور تاثیر کے مقابلے میں اس سے کوئی عذر نہیں بن سکتا اور آخر دل
سچائی کا شکار ہو ہی جاتا ہے یہ حربہ بھی انشاء اللہ اظہار دین کے لئے نہایت زبردست اور
سب سے زبر دست حربہ ثابت ہوگا، بلکہ ہر عقلمند انسان کے نزدیک اس حربے کے ذریعے
سے عقلاً اسلام غالب ہو چکا ہے گو مادی نتیجہ کچھ دن بعد پیدا ہو۔یہ پانچ حربے جو حضرت اقدس نے دشمنانِ اسلام پر چلائے ہیں میں نے بطور
مثال پیش کئے ہیں جن سے معلوم ہو سکتا ہے کہ جو کام مسیح موعود کے لئے تھا وہ آپ کر چکے
ہیں اور اگر آپ مسیح موعود نہیں ہیں تو پھر سوال ہوتا ہے کہ اب کونسا کام رہتا ہے جو مسیح موعود
آکر کرے گا ؟ کیا یہ تلوار سے لوگوں کو دین میں داخل کرے گا؟ تلوار سے داخل کئے ہوئے
لوگ اسلام کو کیا فائدہ دیں گے؟ اور خود ان کو اس جبری ایمان سے کیا فائدہ ہوگا؟ اگر آج
مسیحی اپنی طاقت کے نشہ میں مسلمانوں کو جبراً مسیحی بنانے لگیں۔تو ان کی نسبت ہر شریف
آدمی اپنے دل میں کیا کہے گا ؟ اگر ان کے اس فعل کو ہم گندے سے گندہ فعل خیال کریں
گے تو کیوں اسی قسم کا فعل اگر مسیح موعود کریں گے تو وہ بھی قابل اعتراض نہ ہوں گے؟ یقیناً
تلوار سے اسلام میں لوگوں کو داخل کرنا اسلام کے لئے مضر ثابت ہوگا نہ کہ مفید۔وہ ہر
شریف الطبع اور آزادی پسند آدمی کو اسلام سے متنفر کر دے گا۔پس تلوار چلانے کے لئے مسیح
کی آمد کی ضرورت نہیں ، ان کا یہی کام ہو سکتا ہے کہ وہ دلائل سے اسلام کو غالب کریں اور
دلائل سے اور مشاہدات کی تائید سے اسلام کو دوسرے مذاہب پر مرزا صاحب غالب کر
چکے ہیں۔اب اس کام کا کوئی حصہ باقی نہیں رہا کہ مسیح آکر کریں۔پس مرزا صاحب ہی مسیح

(KY)
دعوة الامير
موعود ہیں کیونکہ انہوں نے وہ کام کر کے دکھا دیا، جو مسیح موعود کے لئے مقرر تھا۔اس جگہ پر شاید یہ کہا جائے کہ دلائل تو پہلے بھی موجود تھے پھر یہ کیونکر سمجھا جائے کہ
مرزا صاحب نے اسلام کو دیگر ادیان پر غالب کر دیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر تلوار موجود
ہو اور اس کا چلانے والا موجود نہ ہو تو نہیں کہہ سکتے کہ دشمن مغلوب ہو جائے گا۔دشمن تو تبھی
مغلوب ہوگا جب اس تلوار کا چلانے والا موجود ہو اور یہاں تو اسلام کا یہ حال تھا کہ تلوار
دلائل کی موجود تھی مگر لوگ صرف یہی نہیں کہ تلوار چلانا نہیں جانتے تھے بلکہ اس امر سے بھی
ناواقف تھے کہ تلوار موجود ہے۔یہ حضرت اقدس ہی کا کام تھا کہ آپ نے قرآن کریم کا فہم
اللہ تعالیٰ سے پاکر اسلام کے غلبے کے ان دلائل کو جو اس زمانے کے متعلق تھے مستنبط کیا اور
پھر ان دلائل کو غیر مذاہب کے مقابلے میں استعمال کیا اور دوسرے لوگوں کو ان کا استعمال
سکھایا۔پس آپ کی آمد سے ہی اسلام غالب ہو اور نہ جس طرح بے تو پیچی کے توپ خود اپنی
فوج کے لئے مضر ہوتی ہے اسی طرح قرآن کریم اپنے عارف کی عدم موجودگی کے سبب
مسلمانوں کے لئے مضر ثابت ہورہا تھا اور اسی کے غلط استعمال سے وہ ہلاک اور تباہ ہور ہے
تھے لیکن حضرت اقدس علیہ السلام نے دعوی کیا تو پھر اس کلام کے وہ اثرات ظاہر ہوئے اور
آپ نے ایسے دلائل کے ساتھ اسلام کی طرف سے دشمنوں کا مقابلہ کیا کہ مقابلہ کرنا تو الگ
رہا ، دفاع بھی ان کے لئے مشکل ہو گیا۔اور بعض تو ان میں سے حکومت کے آگے چلانے
لگے کہ وہ جبراً حضرت اقدس کو اس مقابلہ سے روک دے اور روز روشن کی طرح ثابت ہو گیا
کہ اب اسلام ادیان باطلہ پر غالب ہوکر رہے گا اور اثر دھے کی طرح ان کو نگل جائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی