پانچویں دلیل تجدید ِدین
دعوت الامیر
(۱۷۷)
پانچویں دلیل
تجدید دین
دعوة الامير
پانچویں دلیل حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے کی
صداقت پر یہ ہے کہ آپ نے اسلام کی اندرونی اصلاح بھی اسی رنگ میں کر دی ہے کہ جس
رنگ میں اس کی اصلاح مسیح و مہدی کے سپر تھی۔پس معلوم ہوا کہ آپ ہی مسیح موعود ہیں۔میرے نزدیک سوا ان مولویوں کے جو بحث مباحثے کی وجہ سے ضد اور تعصب کا
شکار ہو گئے ہیں باقی سب تعلیم یافتہ لوگ اس امر کا اقرار کریں گے کہ آج اسلام وہ اسلام
نہیں رہا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں تھا۔ہر شخص کا دل محسوس کرتا ہے
کہ اسلام میں کوئی کمی آگئی ہے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ یا تو وہ زمانہ تھا کہ اللہ تعالیٰ قرآن
کریم میں فرماتا ہے رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِيْنَ(الحجر:۳) بہت دفعہ
کا فربھی چاہتے ہیں کہ کاش وہ مسلمان ہوتے اور ایسی اعلیٰ درجے کی تعلیم پر عمل کرتے
اور یا آج یہ زمانہ ہے کہ اسلام سب کا محل اعتراض بن رہا ہے۔غیروں کو تو اس نے کیا تسلی
دینی تھی خود مسلمانوں میں سے تعلیم یافتہ لوگ اس کے بہت سے مسائل پر شک وشبہ رکھتے
ہیں، کوئی اس کی اصولی تعلیم پر معترض ہے کوئی اس کی اخلاقی تعلیم پر حرف گیر اور کوئی اس
کی عملی تعلیم کی نسبت متر ڈو۔وہ یقین اور وثوق اب پیدا نہیں کرتا جو آج سے پہلے اپنے
ماننے والوں کے دلوں میں پیدا کیا کرتا تھا اور اسی وجہ سے اسلام کی خاطر لوگ اس قربانی
کے لئے بھی تیار نہیں جس کے لئے وہ پہلے تیار ہوا کرتے تھے اب تین باتوں میں سے
(KA)
دعوة الامير
ایک ضرور مانی پڑیگی یا تو یہ کہ اسلام کی تاخیر کی نسبت جو کچھ بیان کیا جاتا ہے وہ ایک
افسانے سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتا بزرگوں کی نسبت پچھلوں کی حسن ظنی ہے اور کچھ بھی
نہیں۔یا یہ ماننا پڑے گا کہ اسلام پر آج کل کوئی عمل ہی نہیں کرتا، یا یہ کہ اسلام میں ہی تغییر
آ گیا ہے اس لئے اب اس پر عمل کچھ مفید نہیں ہوتا اور یہ آخری بات ہی درست ہے کیونکہ
پہلے زمانے میں جو اس کا اثر تھا وہ روایتوں سے ہی ثابت نہیں۔دنیا کے چاروں گوشوں
میں اسلام کے آثار اس ترقی کے شاہد ہیں جو اسلام پر چلنے کے سبب سے مسلمانوں کو
حاصل ہوئی تھی اور یہ بھی نہیں کہ آج کل کوئی اسلام پر عمل نہیں کرتا ، اسلام کے جو معنے لوگ
ا
سمجھتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔بعض لوگ چلہ کشی کرتے کرتے اپنی جان دے
دیتے ہیں مگر ان کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔پس ایک ہی بات رہ گئی اور وہی اصل باعث
ہے کہ اسلام کا مفہوم لوگوں کے ذہنوں میں بدل گیا ہے اور سول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے
فرمان کے مطابق لَمْ يَبْقَ مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ (مشكوة كتاب العلم الفصل الثالث صفحه ۳۸
مطبوعه قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی ۱۳۲۸ھ، کنز العمال جلد ۶ صفحه ۴۳ روایت ۷۶۷ مطبوعہ
حیدر آباد ۱۳۱۳ ھ میں الفاظ اس طرح ملتے ہیں ”لا يبقى من الاسلام الا اسمه “ آج اسلام کا
صرف نام باقی رہ گیا ہے اور زمانہ نبوی سے بعد کی وجہ سے لوگوں نے مغز اسلام کو بالکل
بدل دیا ہے اور اب موجودہ شکل میں اپنے پیروؤں کے اندر وہ تبدیلی کے پیدا کرنے سے
قاصر ہے جو پہلے پیدا کیا کرتا تھا اور موجودہ شکل میں دوسرے ادیان کے پیروؤں کے
دلوں پر بھی کچھ اثر نہیں کر سکتا اور گو کبھی کبھی اس کے محوشدہ آثار کسی سعید فطرت کے دل
کو صداقت کی طرف مائل کر دیں مگر بطور قاعدہ اب اس کا وہ اثر نہیں جو پہلے ہوا کرتا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے بھی اس امر کی تصدیق ہوتی ہے آپ
(۱۷۹)
دعوة الامير
فرماتے ہیں کہ تَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَ سَبْعِينَ مِلَّةً كُلُّهُمْ فِي النَّارِ الأَمِلَّةً وَاحِدَةً
قَالُوا مَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي
(ترمذی ابواب الایمان باب ما جاء فى من يموت وهو يشهدان لا اله الا الله )
یعنی ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی ، ان میں
سے سوا ایک کے باقی سب آگ میں ڈالے جائیں گے۔لوگوں نے دریافت کیا کہ یا
رسول اللہ ! وہ کون لوگ ہوں گے جو حق پر ہوں گے آپ نے فرمایا کہ وہ لوگ جو اس طریق
پر ہوں گے جس پر میں اور میرے اصحاب ہیں۔اسی طرح آپ فرماتے ہیں کہ یايُّهَا النَّاسُ خُذُوا مِنَ الْعِلْمِ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ الْعِلْمُ
أَوْ قَبْلَ أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ قِيْلَ يَا رَسُوْلَ اللهِ كَيْفَ يُرْفَعُ الْعِلْمُ وَهَذَا الْقُرْآنُ بَيْنَ أَظْهُرِنَا
فَقَالَ أَيْ تَكَلَتْكَ أَمُّكَ وَهَذِهِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى بَيْنَ أَظْهُرِ هِمُ الْمَصَاحِفُ لَمْ
يُصْبِحُوْا يَتَعَلَّقُوْنَا بِالْحَرْفِ مِمَّا جَاءَ ثُهُمْ بِهِ أَنْبِيَاؤُهُمْ أَلَا وَإِنَّ ذَهَابَ الْعِلْمِ أَنْ
يَذْهَبَ حَمَلَتْهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ
(کنز العمال جلد ۱۰ صفحه ۶۸ ۱ روایت ۲۸۸۶۹ مطبوعہ حلب ۱۹۷۱ء)
یعنی اے لوگو ! علم حاصل کر وقبل اس کے کہ علم اٹھا لیا جائے۔دریافت کیا گیا کہ یا
رسول اللہ! علم کس طرح اٹھا لیا جائے گا ؟ حالانکہ قرآن ہمارے پاس موجود ہے آپ نے
فرمایا۔اسی طرح ہوگا۔تیری ماں تجھ پر ماتم کرے۔کیا دیکھتے نہیں کہ یہود ونصاری کے
پاس
کتا بیں موجود ہیں لیکن وہ اس تعلیم کے ساتھ کچھ بھی تعلق نہیں رکھتے جو ان کے انبیاء
لائے تھے۔سنو! علم اس طرح جاتا ہے کہ عالم دنیا سے گزر جاتے ہیں اور آپ نے یہ فقرہ
تین دفعہ بیان فرمایا۔
(IA۔)
دعوة الامير
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک وقت امت محمدیہ نہایت خطرناک حالت کو
اختیار کرنے والی ہے جبکہ علم دنیا سے اٹھ جائے گا لیکن ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس
وقت ایک فرقہ ایسا ہوگا جو حق پر ہوگا اور وہ فرقہ ہوگا جو صحابہ کے رنگ میں رنگین ہوگا اور
احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کے رنگ میں رنگین صرف مسیح موعود کی جماعت ہے
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ اس امت کا پہلا حصہ
اچھا ہے یا آخری۔پس مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِی سے مراد مسیح موعود کی جماعت ہے اور حق
بھی یہی ہے کہ مسیح موعود کی جماعت ہو کیونکہ کوئی جماعت صحابہؓ کی طرح نہیں ہوسکتی جب
تک کہ وہ کسی مرسل من اللہ کی صحبت یافتہ نہ ہو۔خلاصہ کلام یہ کہ مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ امت محمدیہ میں سے علم
اور دین کے مٹ جانے پر مسیح موعود کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ پھر اسلام کو قائم کرنے کا
وعدہ کر چکا ہے۔پس مسیح موعود ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ شخص جو مدعی ہو اسلام کی
اصل تعلیم کو قائم کرنے والا اور قرآن کریم کے صحیح علوم بیان کرنے والا ہو اور اگر وہ ایسا نہ
کرے تو مسیح موعود نہیں ہو سکتا اور جو آخری زمانے کے پرفتن ایام میں اسلام کی تعلیم کو
لوگوں کے خیالات سے پاک کرے اور اس کی خوبی کو دنیا پر ظاہر کرے اور مَا أَنَا عَلَيْهِ
وَأَصْحَابِی کا نظارہ دکھاوے، اس کے سوا کوئی اور شخص مسیح موعود نہیں ہوسکتا اور جبکہ یہ
بات ثابت ہو گئی تو مسیحیت کے مدعی کے دعوے کو پر کھنے کے لئے ایک راہ ہمارے لئے
یہ بھی گھل گئی ، ہم دیکھیں کہ کیا فی الواقع اسلام اس وقت سرتا پا اپنی اصل شکل کو چھوڑ چکا
ہے۔دوسرے یہ کہ کیا اس شخص نے فی الواقع اس کو اس کی اصل صورت میں دنیا کے
سامنے پیش کر دیا ہے۔
(IMI)
دعوة الامير
اسلام کا بالکل بدل جانا اور اپنی حقیقت سے دور ہو جانا تو ایسا مسئلہ ہے جیسا کہ میں
پہلے لکھ آیا ہوں کوئی عقلمند بھی اس کا منکر نہ ہوگا اور کوئی منکر بھی کب ہوسکتا ہے جب کہ
خدا تعالیٰ کا فعل ثابت کر رہا ہے کہ اس وقت مسلمان مسلمان نہیں رہے اور پھر اسلام کی
موجودہ شکل جو خود مسلمانوں کو تسلی نہیں دے سکتی وہ آپ اس امر کی گواہ ہے کہ اسلام اس
وقت بگڑ چکا ہے پس صرف یہ سوال باقی رہ جاتا ہے کہ کیا حضرت اقدس مرزا غلام احمد
صاحب نے حقیقی اسلام کو جو اپنی خوبصورتی اور دل آویزی کے سبب اپنوں اور غیروں سب
کے دلوں کو اپنی طرف
کھینچ لیتا ہے فی الواقع دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یا نہیں۔اور کیا آپ
نے ان مفاسد کو اسلام سے دور کیا ہے یا نہیں جو اس کی پاک تعلیم میں اللہ سے دور اور خود
غرض ملاؤں نے ملا دیئے تھے۔اس سوال کو حل کرنے کے لئے میں مثال کے طور پر چند
موٹی موٹی باتیں جناب کے سامنے پیش کرتا ہوں جن سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اسلام
کی شکل کو اس وقت لوگوں نے کیسا بدل دیا تھا اور حضرت اقدس نے کس طرح اس کی شکل کو
دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔مذہب
کا نقطہ مرکزی جس کے گرد باقی سب مسائل چکر لگاتے ہیں یا یہ کہ اسلام کی
وہ جڑ جس کے لئے باقی سب عقائد اور اعمال بمنزلہ شاخوں اور پتوں کے ہیں ایمان باللہ
ہے۔تمام عقائد اسکی تائید کے لئے ہیں اور تمام اعمال اسکی تثبیت کے لئے اور ایمان بااللہ
کے اجزاء میں سے سب سے بڑا جزو ایمان بالتوحید ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
جس وقت سے کہ دعویٰ کیا اور اس وقت تک کہ آپ فوت ہوئے لا الہ الا اللہ کی تعلیم کا
اعلان جاری رکھا ہر ایک قسم کی تکلیف برداشت کی مگر اس تعلیم کا اظہار ترک نہ کیا، حتی کہ
وفات کے وقت بھی آپ کو اگر کوئی خیال تھا تو یہی کہ یہ تعلیم جسے اس قدر قربانیوں کے
(IAP)
دعوة الامير
بعد آپ نے قائم کیا تھا دنیا سے مٹ نہ جاوے۔اے بادشاہ! ایک مسلمان کا دل پگھل جاتا
ہے اور اس کا جگر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے جب وہ احادیث اور تاریخوں میں یہ پڑھتا ہے
که مرضِ موت میں جبکہ شدت مرض سے آپ کے جسم پر پسینہ آ آ جاتا تھا اور بیماری آپ
کے بار یک دربار یک اعصاب پر اپنا اثر کر رہی تھی ، آپ کا کرب اور آپ کی تکلیف اور بھی
بڑھ جاتی تھی جب آپ یہ خیال فرماتے تھے کہ کہیں لوگ میرے بعد اس تعلیم کو بھول نہ
جائیں اور شرک میں مبتلا نہ ہو جائیں اور آپ اس وقت کی تکلیف میں بھی اپنے نفس کو
بھولے ہوئے تھے اور اُمت کی فکر سے دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں کروٹیں
بدل بدل کر فرما رہے تھے کہ لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوْا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ
مَسَاجِدَ (بخاری کتاب الجنائز باب ماجاء فی قبر النبی و ابی بکر و عمر رضی الله عنهم) اللہ تعالیٰ
یہود و نصاری پر لعنت کرے کہ انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مساجد بنالیا۔جس سے
آپ کی مراد یہ تھی کہ دیکھنا میری عمر بھر کی تعلیم کے خلاف میری وفات کے بعد مجھی کو پوجنے
نہ لگ جانا اور توحید الہی کی تعلیم کو بھول نہ جانا۔یہ مرض موت میں آپ کا کرب اور توحید الہی
کی محبت ایک ایسا دردناک واقعہ تھا کہ آپ سے محبت رکھنے والا انسان اس واقعہ کے درد
ناک اثر کے ماتحت شرک کے قریب بھی کبھی نہیں جا سکتا تھا، مگر اے بادشاہ! آپ دیکھتے
ہیں کہ مسلمان کہلانے والوں میں سے اکثر وہ لوگ ہیں جو کھلم کھلا اس تعلیم کے خلاف عمل کر
رہے ہیں۔وہ کونسا مسلمان ہے جو آج سے تیرہ سو سال پہلے یہ وہم بھی کر سکتا تھا کہ لا الہ
الا الله کے علمبر دار کسی وقت قبروں پر سجدے کریں گے، اپنے بزرگوں کے مقامات کی
طرف منہ کر کے نمازیں پڑھیں گے۔انسانوں کو عَالِمُ الْغَيْبِ قرار دیں گے۔اولیاء اللہ کو
خدا تعالیٰ کی قدرت کا مالک سمجھیں گے۔مردوں سے مرادیں مانگیں گے، قبروں پر نیاز میں
(IAF)
دعوة الامير
چڑھا ئیں گے، اپنے پیروں کی نسبت یہ یقین رکھیں گے کہ یہ جو چاہیں اللہ تعالیٰ سے
منوالیں گے اور ان کو حاضر و ناظر جائیں گے۔اللہ کے سوا دوسرے لوگوں کے نام پر
قربانیاں دیں گے اور پھر اس سب پر مزید ظلم یہ کریں گے کہ دعوی کریں گے کہ یہ سب تعلیم
قرآن کریم کی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہے مگر مشرق سے لے کر مغرب تک
اور شمال سے لیکر جنوب تک جس جس جگہ مسلمان رہتے ہیں یہ سب کچھ ہورہا ہے اور کثیر حصہ
مسلمانوں
کا مذکورہ بالا باتوں میں سے کسی نہ کسی بات کا مرتکب ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے اس سوز و گداز کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ نے آپ کے مزار مبارک کو تو ان بدعات سے
بچالیا مگر دیگر بزرگان اسلام کی قبروں پر آجکل ہندوؤں کے مندروں سے کم مشرکانہ رسوم
نہیں ہوتیں۔یقیناً اگر آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لا کر دیکھتے تو ان لوگوں
کو مسلمان خیال نہ فرماتے بلکہ کسی اور مشرکانہ دین کے پیرو خیال کرتے۔شاید کہا جائے کہ یہ خیالات تو جاہل لوگوں کے ہیں ، علماء ان خیالات سے بیزار ہیں
مگر حق یہ ہے کہ کسی قوم کی حالت اس کے اکثر افراد سے دیکھی جاتی ہے۔جب مسلمانوں
میں سے اکثر ان خیالات کے پیرو ہیں تو یہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ مسلمانوں کی حالت بلحاظ
توحید کے گر گئی ہے اور وہ لا الہ الا اللہ کے اصل کو جو اسلام کی جان تھا بھلا بیٹھے ہیں مگر یہ بھی
درست نہیں کہ عوام الناس ہی ان عقائد کے قائل ہیں ان عوام الناس کے پیراور مولوی بھی
ان کے خیالات سے متفق ہیں اور اگر بعض ان میں سے دل سے متفق نہیں تو کم سے کم ان کی
حالت بھی اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ وہ ظاہر میں عوام الناس کے خیالات
کا رد نہیں کر سکتے
اور یہ بات بھی اس بات کی علامت ہے کہ ایمان مٹ گیا ہے۔بعض فرقے مسلمانوں میں سے ایسے ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ شرک سے بکلی
۱۸۴
دعوة الامير
مُجتنب ہیں بلکہ وہ دوسرے لوگوں پر ناراض ہوتے ہیں کہ انہوں نے شرک کر کے اسلام کو
صدمہ پہنچایا ہے ، مگر تعجب ہے کہ یہ لوگ خود بھی شرک میں مبتلا ہیں اور دوسروں سے ان کو
صرف اس قدر امتیاز حاصل ہے کہ یہ ہر ایک شخص کو اللہ کا شریک نہیں بناتے۔صرف مسیح علیہ
السلام
کو اللہ کا شریک سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح مسیح علیہ السلام کو
زندہ آسمان پر بیٹھا ہوا یقین کرتے ہیں،ان کے نزدیک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو
افضل الانبیاء تھے زمین میں مدفون ہیں لیکن حضرت مسیح نعوذ بالله من ذالک دو ہزار
سال سے آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو موت ہی نہیں دیتا۔قرآن کریم میں
صاف پڑھتے ہیں کہ جن بزرگوں کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ مردہ ہیں زندہ نہیں ہیں
اور یہ بھی نہیں جانتے کہ کب اٹھائے جائیں گے۔أَمْوَاتْ غَيْرُ أَحْيَاءٍ ۚ وَمَا يَشْعُرُوْنَا
أَيَّانَ يُبْعَثُونَ (النحل : ۲۲) پھر دیکھتے ہیں کہ مسیحی مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کے سوا معبود
بنائے ہوئے ہیں مگر یہ حضرت مسیح کی زندگی کا خیال نہیں چھوڑتے اور اپنے آپ کو موحد
کہتے ہوئے جھجکتے نہیں۔اسی طرح یہ لوگ شرک کے خلاف تو آواز بلند کرتے ہیں مگر یقین رکھتے ہیں کہ
حضرت مسیح مُردے زندہ کیا کرتے تھے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ خود بھی اس دنیا
میں مردوں کو زندہ کر کے نہیں بھیجتا ، جیسا کہ فرماتا ہے۔وَحَرَامْ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ
لاَ يَرْجِعُونَ ( الانبياء : ۹۶) جو لوگ فوت ہو چکے ہیں ان کے لئے ہم نے یہ فیصلہ کر
دیا ہے کہ وہ واپس نہیں لوٹ سکیں گے اسی طرح فرماتا ہے وَمِنْ وَرَائِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ
يُبْعَثُونَ (المؤمنون: ۱۰۱) یعنی جو لوگ مرچکے ہیں ان کے پیچھے ایک روک ڈال دی گئی
ہے جو قیامت کے دن تک جاری رہے گی اس سے پہلے یہ زندہ نہیں کئے جائیں گے۔
(IMO)
دعوة الامير
یہ لوگ اہل حدیث کہلاتے ہیں لیکن اس حدیث کو بھول جاتے ہیں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب حضرت جابر کے والد عبد اللہ شہید ہوئے تو اللہ تعالیٰ
نے ان سے کہا کہ مانگو جو کچھ مانگنا ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ میری تو یہی خواہش ہے کہ
مجھے زندہ کیا جائے اور میں پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر جہاد کروں اور پھر
تیری راہ میں شہید ہوں اور پھر زندہ کیا جاؤں اور پھر شہید ہوں، اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا
کہ اگر میں نے اپنی ذات کی قسم نہ کھائی ہوتی تو میں تجھے زندہ کر دیتا، مگر چونکہ میں نے عہد
کر لیا ہے کہ میں ایسا نہیں کروں گا اس لئے ایسا نہیں کروں گا ( ترمذی ابواب التفسیر تفسیر
سورة ال عمران زیر آیت و ما كان لنبى ان يغل۔۔۔الخ) یہ لوگ نہیں سوچتے کہ جس کام کو اس دنیا
میں اللہ تعالیٰ بھی نہیں کرتا اور جو اس کی صفات مخصوصہ میں سے ہے اسے مسیح علیہ السلام کس
طرح کر سکتے تھے۔أخي المؤثى (آل عمران: ۵۰) کے الفاظ قرآن سے دھوکا کھاتے
ہیں لیکن جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ الفاظ استعمال ہوتے ہیں کہ نیا تھا
الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيْبُوَالِلَّهِ وَلِلرَّسُوْلِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِنِكُمْ (الانفال: ۲۵) اے
مومنو! اللہ اور اس کے رسول کی بات کو قبول کر لیا کرو جب ان میں سے کوئی تم کو بلائے تا کہ
تم کو زندہ کرے تو اس وقت اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ زندگی سے مراد رُوحانی زندگی
ہے۔جب احیاء کے معنے روحانی زندگی دینے کے بھی ہوتے ہیں اور جبکہ اللہ تعالیٰ کے سوا
کوئی مردے زندہ نہیں کر سکتا اور جبکہ اس دنیا میں مردے زندہ کر کے اللہ بھی نہیں بھیجتا۔تو
پھر کیوں احیاء کے وہ معنی نہیں لیتے جو کلام الہی کے مطابق ہوں اور جن سے شرک نہ پیدا
ہوتا ہو۔اسی طرح یہ موحد کہلانے والے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح پرندے پیدا کیا
(IAY)
دعوة الامير
کرتے تھے حالانکہ قرآن کریم میں پڑھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی شخص کچھ بھی پیدا
نہیں کر سکتا وَ الَّذِيْنَ يَدْعُونَ مِنْ دُوْنِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُوْنَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ (النَّحل: ٢١) جن
آدمیوں کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے بلکہ وہ خود پیدا کئے گئے
ہیں۔پھر فرماتا ہے اَمْ جَعَلُوْا لِلَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقْوْا كَخَلْقِهِ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ قُلِ اللَّهُ
خَالِقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (الرعد : ۱۷) کیا وہ اللہ کے سوا شریک مقرر کرتے
ہیں جن کی صفت یہ ہے کہ انہوں نے بھی اللہ کی طرح مخلوق پیدا کی ہے اور اب ان لوگوں کی
نظروں میں اللہ تعالیٰ کی اور ان کی مخلوق مشتبہ ہوگئی ہے کہدے کہ اللہ ہی سب چیزوں کا
خالق ہے اور وہ ایک ہے ہر چیز اس کے تصرف میں ہے۔اسی طرح فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ
تَدْعُوْنَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَنْ يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ (الحج: ۷۴) وہ لوگ کہ تم ان کو اللہ
کے سوا پکارتے ہو ہر گز پیدا نہیں کر سکتے ایک مکھی بھی۔گو سب کے سب جمع ہو جائیں اور مسیح
علیہ السلام بھی انہیں لوگوں میں سے ہیں جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں۔غرض باوجود اس کے کہ قرآن کریم میں یہ بات صریح طور پر موجود ہے کہ اللہ کے
سوا اور کوئی کچھ نہیں پیدا کر سکتا اور اگر کوئی ایسا کرے تو وہ سچا معبود ہے۔اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ
الطِّيْنِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ (آل عمران : ۵۰) کے وہ معنے کرتے ہیں جو قرآن کریم کی محکم تعلیم کے
خلاف ہیں اور نہیں سوچتے کہ ایک لفظ کئی کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔پس وہ معنے
کریں جو قرآن کریم کی دوسری آیات کے اور ایک بندے کی شان کے مطابق ہوں ، نہ کہ
وہ معنے کریں جو محکمات کے خلاف اور اللہ تعالیٰ کی شان کے منافی ہوں اور موحد کہلاتے
ہوئے شرک میں مبتلاء ہوں۔یہ وہ خطرناک عقائد ہیں جو اس وقت مسلمانوں میں خواہ عالم ہو ، یا جاہل اور خواہ
(۱۸۷)
دعوة الامير
مقلد ہو یا غیر مقلد سنی ہو یا شیعہ پھیلے ہوئے ہیں اور ان کی موجودگی میں کوئی شخص نہیں کہہ
سکتا کہ مسلمان لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے مضمون پر قائم ہیں۔بیشک اس وقت بھی لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ
مسلمانوں کے منہ پر جاری ہے لیکن مذکورہ بالا عقائد کی وجہ سے وہ اس کے مفہوم سے اسی
قدر دور جا پڑے ہیں جس قدر کہ اور مشرک اقوام۔اس تمام گمراہی اور ضلالت کے متعلق
حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر جو تعلیم دی وہ ایسی موحد انہ اور اللہ
تعالیٰ کا جلال قائم کرنے والی ہے کہ اس کو مان کر انسان کا دل محبت الہی سے بھر جاتا ہے اور
شرک کی آگ سے انسان بالکل محفوظ ہو جاتا ہے اور توحید کے اس مقام کو پالیتا ہے جس پر
صحابہ کرام کھڑے تھے۔آپ نے ان سب مذکورہ بالا خیالات کو بدلائل غلط ثابت کیا اور
بتایا کہ اللہ ایک ہے اس کے سوا کسی مردے سے مراد میں مانگنی یا قبروں پر نیازیں چڑھانی یا
کسی کو سجدہ کرنا خواہ زندہ ہو یا مردہ یا کسی کو اللہ کی قدرت کا مالک جاننا یا عالم الغیب سمجھنا
خواہ نبی ہو یا غیر نبی یا اللہ تعالیٰ کے سواکسی کے نام پر جانور ذبح کرنا یا کوئی اور چیز اس کی
خوشنودی حاصل کرنے کے لئے صدقہ کرنی یا کسی کی نسبت یہ یقین کرنا کہ وہ جو کچھ چاہے
اللہ تعالیٰ سے منوالے شرک ہے اس سے مومن کو پر ہیز کرنا چاہئے۔اسی طرح آپ نے یہ ثابت کیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام دیگر انبیاء کی طرح فوت
ہو چکے ہیں اور زیر زمین مدفون ہیں۔وہ روحانی مُردوں کو زندہ کرتے تھے اور جس طرح
انسان پیدا کر سکتا ہے پیدا کرتے تھے۔بے جان کو جان دینے کی یا مردے کو زندہ کرنے
کی ان میں طاقت نہ تھی۔نہ بلا اذن اللہ اور نہ باذن اللہ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات
مخصوصہ کسی بندہ کو نہیں دیا کرتا اور اس کا کلام ان صفات کے مسیح یا اور کسی آدمی میں پائے
جانے کے صریح خلاف ہے اور جس قدر لوگ شرک پھیلاتے ہیں وہ اسی قسم کی باتیں بنایا
(IAA)
دعوة الامير
کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی طاقتیں فلاں شخص کو دیدی ہیں۔یہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ
اس کا پیش کردہ معبود خدا تعالیٰ سے آزاد ہو کر دنیا پر حکومت کرتا ہے۔اس مطابق قرآن
اور مطابق عقل تعلیم سے آپ نے شرک کی ظلمت کو دور کیا اور مسلمانوں کو وہ سیدھا راستہ
دکھا یا جس کو ایک عرصہ سے چھوڑ چکے تھے اور اس طرح وہ کام سرانجام دیا جو مسیح کی آمد
ثانی کے لئے مقرر تھا۔ایمان باللہ کے بعد اسلام کا دوسرا رکن ایمان بالملائکہ ہے اس رکن کو بھی مسلمانوں
نے بالکل مسخ کر دیا تھا۔بعض لوگ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ ملائکہ نعوذ باللہ گناہ بھی کر لیتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ پر بھی معترض ہو جاتے ہیں، آدم کے واقعہ میں ملائکہ کو اس طرح پیش کیا جاتا
ہے کہ گویا وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہو کر اس کی حکمتوں پر اعتراض کرتے ہیں۔حالانکہ وہ نَحْنُ نُسَبِّحْ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَگ (البقرہ : ۳۱) کہہ کر اس بات پر
زور دیتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے افعال پر نکتہ چینی کر ہی نہیں سکتے۔ہاروت اور ماروت کا
قصہ ایسا دلخراش قصہ ہے کہ سنکر حیرت ہوتی ہے کہا جاتا ہے کہ دوفرشتے اللہ تعالیٰ نے دنیا
میں آدمیوں کے بھیس میں بھیجے اور وہ ایک فاحشہ عورت پر عاشق ہو گئے اور آخر سزا کے طور
پر ایک کنوئیں میں اوندھے منہ لٹکائے گئے نعوذ باللہ من ذالک اسی طرح کہا جاتا ہے کہ
نعوذ باللہ من ذالک ابلیس ملائکہ کا استاد تھا۔بعض لوگ ملائکہ کی نسبت یہ عقیدہ رکھنے لگے ہیں کہ گویا وہ بھی مادی وجود ہیں
آدمیوں کی طرح اِدھر اُدھر دوڑے دوڑے پھرتے ہیں۔عزرائیل کبھی اس کی جان
نکالنے جاتے ہیں اور کبھی اس کی۔اس کے برخلاف بعض لوگ ملائکہ کے وجود ہی کے منکر
وگئے ہیں اور ملائکہ کو ایک وہمی وجود قرار دیتے ہیں اور قرآن کریم کی آیات کی یہ تشریح