پانچویں دلیل تجدید ِدین
دعوت الامیر, حصہ 2
(IAA)
دعوة الامير
کرتے ہیں کہ قوتوں اور طاقتوں کا نام ملائکہ رکھا گیا اور یہاں تک دلیر ہو گئے کہ علی
الاعلان قرآن کریم اور احادیث کی تعلیم کے خلاف کہتے ہیں کہ ز جبریل امین قرآں بہ
پیغام نمی خواہم، بلکہ ملائکہ کے وجود پر اعتراض کرتے ہیں اور انہیں اللہ تعالیٰ کی قدرت
کے خلاف سمجھتے ہیں۔حضرت اقدس نے ان خلاف اسلام اعتقادات کو بھی آکر رد کیا ہے اور صحیح اعتقاد کو
پھیلا یا ہے اور ملائکہ کی ذات سے اعتراضات کو دور کیا ہے۔آپ نے دلائل سے ثابت کیا
ہے
کہ ملائکہ اللہ تعالیٰ پر اعتراض نہیں کیا کرتے اور نہ وہ گناہوں میں مبتلا ہوتے ہیں،ان کی نسبت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَ هُمْ وَيَفْعَلُونَ مَايَؤُ مَرُوْنَ (التحريم:-)
ملائکہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی نہیں کرتے اور جن باتوں کا ان کو حکم دیا جاتا ہے
انہیں وہ بجالاتے ہیں۔پس ایسی مخلوق جسے اللہ تعالیٰ نے پیدا ہی ان طاقتوں کے ساتھ کیا
ہے جو اطاعت اور فرمانبرداری کی طاقتیں ہیں کس طرح بدی میں مبتلا ہوسکتی ہے اور فاحشہ
عورتوں کے عشق میں مبتلا ہوسکتی ہے اور اللہ کو بھلا کر عذاب الہی میں مبتلا ہوسکتی ہے۔اگر
ملائکہ گناہ میں مبتلا ہو سکتے ہیں تو ان پر ایمان لانے کا حکم کیوں دیا جاتا ہے۔کیونکہ ایمان
لانے کے تو معنی ہی یہ ہوتے ہیں کہ جس پر ایمان لایا جائے اس کی باتوں کو مانا جائے۔جو
لوگ نافرمانی کر سکتے ہیں ان پر ایمان لانے کا حکم دینا گو یا خود ہلاک ہونے کا حکم دینا ہے۔اسی طرح آپ نے بتایا کہ ملائکہ روحانی وجود ہیں وہ ادھر اُدھر دوڑے دوڑے نہیں
پھرتے بلکہ جس طرح سورج اپنی جگہ سے روشنی دیتا ہے وہ بھی اپنے مقام سے اللہ تعالی کے
احکام کو بجالاتے ہیں اور ان طاقتوں کی مدد سے جو ان کی اطاعت میں لگائی گئی ہیں سب
کام کرتے ہیں۔
(19۔)
دعوة الامير
اور آپ نے اس خیال کو بھی رڈ کیا ہے کہ ابلیس ملائکہ کا استاد یا یہ کہ ملائکہ کے ساتھ
رہنے والا وجود تھا وہ تو ایک خبیث روح تھی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِيْنَ
(البقرہ:۳۵) اس کا دل پہلے ہی اللہ تعالیٰ کا منکر تھا۔آپ نے اس خیال کی غلطی کو بھی دُور کیا کہ ملائکہ وہمی وجود ہیں یا طاقتوں کو کہتے
ہیں۔آپ نے اپنے تجربہ اور مشاہدہ کی بناء پر ملائکہ کا وجود ثابت کیا اور ان لوگوں کی
جہالت کو ظاہر کیا جو اس بات کو تو مانتے ہیں کہ ظاہری آنکھوں کی مدد کے لئے اللہ تعالیٰ نے
سورج کو پیدا کیا اور آواز پہنچانے کے لئے ہوا کو بنا یا اور اس سے اللہ تعالیٰ کے قادر ہونے
پر حرف نہیں آیا لیکن کہتے ہیں کہ روحانی امور کے سرانجام دینے کے لئے اس نے اگر کوئی
وسائط پیدا کئے ہیں تو اس سے اس کی قدرت پر حرف آتا ہے اور خود ان کے عقیدے سے
ان کو ملزم قرار دیا اور ان کے اقرار سے ان کو پکڑا اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا وسائط کو پیدا کرنا
اس لئے نہیں کہ وہ اپنے احکام کو بندے تک پہنچا نہیں سکتا، بلکہ اس لئے ہے کہ بندہ اللہ کا
کلام سننے کے لئے وسائط کا محتاج ہے اور اس لئے کہ یہ وسائط بندے کی ترقیات
میں محمد اور معاون ہوتے ہیں۔غرض آپ نے ایمان کے دوسرے رکن کے متعلق جو
خرابیاں مسلمانوں میں پیدا ہوگئی تھیں ان کو خوب اچھی طرح دور کیا اور ملائکہ کے وجود کو اس
صورت میں ظاہر کیا جس صورت میں کہ اللہ اور اس کے رسول نے ان کو پیش کیا تھا۔تیسرا رکن ایمان کا کتب سماویہ ہیں ان کی نسبت بھی مسلمانوں کے ایمان بالکل
متزلزل ہو چکے تھے اور عجیب در عجیب خیالات مسلمانوں میں کتب سماویہ خصوصاً قرآن
کریم کے متعلق پیدا ہو گئے تھے اور درحقیقت اسلام میں بلحاظ ایمان کہ قرآن کریم ہی
اصل ہے کیونکہ دوسری کتب پر ایمان لانا تو صرف اُصولی طور پر ہے۔ورنہ وہ نہ موجود ہیں
(191)
دعوة الامير
اور نہ اُن پر ان کی موجودہ شکل میں عمل کرنے کا حکم ہے۔قرآن کریم کے متعلق مسلمانوں کے جو عقائد ہیں ان کو دیکھ کر مجھے سخت حیرت ہوتی
ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ حیرت مجھے صرف اس سبب سے ہے کہ میں نے مسیح موعود پر
ایمان لا کر اس سے اصل حقیقت کو معلوم کر لیا ہے ورنہ میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح
قرآن کریم کے متعلق کسی نہ کسی غلطی کا مرتکب ہوتا ، بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ قرآن
کریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد معا ہی عملاً دنیا سے اٹھا یا گیا اور اس کا ایک بیشتر
حصہ نعوذ باللہ من ذالک دنیا سے مفقود ہو گیا ہے بعض کے نزدیک جو موجودہ قرآن ہے
اس میں بھی انسانی تصرفات کا اثر موجود ہے بعض لوگ اس قسم کے خیالات کو تو سختی سے رڈ
کرتے ہیں اور ان کو کفر قرار دیتے ہیں، لیکن خود اس قسم کے اور خطر ناک عقائد پیش کرتے
ہیں۔مثلاً یہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم کا کچھ حصہ منسوخ شدہ ہے اور منسوخ قرار دینے کا
ذریعہ انہوں نے یہ قرار دیا ہے کہ جو آیت دوسری آیت کے خلاف معلوم ہو وہ منسوخ ہے
نتیجہ یہ ہوا کہ کسی کو بعض اور آیتوں میں اختلاف نظر آیا ہے اور کسی کو بعض اور میں۔اس نے
ان کو منسوخ قرار دے دیا اور اس نے ان کو اور قرآن کریم کا ایک معتد بہ حصہ منسوخ قرار
پا کر قابل عمل نہیں رہا، نعوذ باللہ من ذالک۔اس طریق سے یہی نقصان نہیں ہوا کہ قرآن کریم کے بعض حصے منسوخ قرار پاگئے
بلکہ ایک خطر ناک اثر اس کا یہ ہوا کہ طبائع میں یہ خلجان پیدا ہو گیا ہے کہ جبکہ اس کے اندر
بعض حصے منسوخ ہیں بعض غیر منسوخ ، اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے یہ نہیں بتایا کہ
کونسا حصہ منسوخ ہے اور کونسا حصہ منسوخ نہیں تو اس کتاب کا اعتبار ہی کیارہا، ہر شخص کو جو
حصہ پسند آیا اس نے اسے اصل قرار دیدیا اور دوسرے کو منسوخ قرار دے دیا۔
احاله
دعوة الامير
دوسرا خطرناک عقیدہ گتپ الہیہ کے متعلق اور خصوصاً قرآن کریم کے متعلق یہ
پیدا ہو گیا ہے کہ یہ کلام بھی شیطان کی دست برد سے پاک نہیں اور کہا جاتا ہے کہ بعض دفعہ
شیطان الہام الہی میں دخل دیتا ہے اور آیت وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ وَلَا نَبِيَ
الا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ (الحج: ۵۳) سے یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ ہر نبی کے
کلام کو سنتے وقت شیطان نے دخل دیا ہے اور ایسے حصے اس میں ملا دیئے ہیں جو شیطان کی
طرف سے تھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ تھے اور عام قاعدے کے بیان کرنے پر ہی
کفایت نہیں کی گئی بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ سورہ نجم
پڑھ رہے تھے جب ان آیات پر پہنچے کہ أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى وَمَنْوةَ الثَّالِثَةَ
الأخرى (النجم: ۲۰-۲۱) تو آپ کی زبان پر شیطان نے نعوذ باللہ من ذالک
کلمات جاری کر دیے تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلَى وَإِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ لَتَرْتَجَى -
(بخاری کتاب التفسیر تفسير سورة النجم باب قوله فاسجدو الله واعبدوا(حاشیه) )
یعنی یہ بت جو بمنزلۂ خوبصورت لمبی گردنوں والی حسین عورتوں کے ہیں ان سے
شفاعت کی امید کی جاتی ہے۔جب یہ الفاظ آپ کی زبان سے کفار نے سنے تو انہوں نے
بھی سجدہ کر دیا۔بعد میں آپ کو معلوم ہوا کہ یہ الفاظ شیطان نے آپ کی زبان پر جاری کر
دیئے تھے تو آپ کو بہت افسوس ہوا۔(نعوذ باللہ من ذالک)
بعض لوگوں نے اس کہانی کو اگر حد سے زیادہ خلاف واقعہ اور نا قابل برداشت
سمجھا ہے تو یہ کہہ دیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر شیطان نے یہ فقرات جاری
نہیں کئے تھے بلکہ آپ کی سی آواز بنا کر اس طرح یہ کلمات کہہ دیئے تھے کہ یہی سمجھ میں آتا
تھا کہ گویا آپ نے یہ کلمات پڑھے ہیں۔اس بات
کو صحیح سمجھنے سے قرآن کریم کے متعلق جو
۱۹۳
دعوة الامير
بے اعتباری پیدا ہوتی ہے اس کو یوں دور کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بتا دیا ہے کہ فَيَنْسَخُ
اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكُمُ اللهُ أَيَتِهِ وَ اللهُ عَلِيمٌ حَكِيمُ (الحج : ۵۳) یعنی پھر اللہ تعالیٰ
شیطان کی ملاوٹ کو تو مٹا دیتا ہے۔اور اپنی آیتوں کو قائم کر دیتا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت
والا ہے، مگر اس جواب سے کسی کو تسلی کب ہو سکتی ہے کیونکہ اگر شیطان بھی نعوذ باللہ کلام
الہی میں دست اندازی کر سکتا ہے تو پھر اس کا کیا ثبوت ہے کہ یہ آیت بھی شیطانی نہیں ہے
اور شیطان نے اپنی ملاوٹ کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مطمئن کرنے
کے لئے یہ نہیں کہہ دیا ہے کہ شیطان کی طرف سے جو کلام ہو وہ مٹادیا جاتا ہے تا کہ جو نہ مٹا
دیا جائے اس کو اللہ کا کلام سمجھ لیا جائے۔بعض لوگوں نے قرآن کریم کو ایسا بے وقعت کر دیا ہے کہ اس کے صریح اور صاف
احکام کو ضعیف بلکہ موضوع احادیث کے تابع کر دیا ہے اور اتباع سنت کے نام سے اللہ
ذوالجلال کے کلام کو بعض خود غرض اور اخلاق ذمیمہ رکھنے والے انسانوں کے خیالات کے
تابع کر دیا ہے۔قرآن کریم خواہ چلا چلا کر کسی کو رد کرے۔لیکن اگر ضعیف سے ضعیف
حدیث میں بھی اس کا ذکر ہو تو وہ اس کو وحی الہی پر مقدم کر لیں گے اور اگر قرآن کریم کسی
بات کو بیان کرتا ہو لیکن حدیث میں اس کا رڈ ہو تو وہ قرآن کو پس پشت ڈال دیں گے اور
حدیث کے بیان
کو صحیح سمجھ لیں گے۔بعض لوگوں نے کلام الہی سے یہ سلوک کیا ہے کہ وہ اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا خیال قرار دیتے ہیں اور اس کے اللہ کا کلام ہونے سے انکاری ہیں وہ منہ سے تو
یہی کہتے ہیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے مگر ساتھ ہی اس کی تشریح یہ کرتے ہیں کہ رسول کریم کے
صاف دل میں جو خیال پیدا ہوتے تھے وہ اللہ تعالیٰ ہی کی تائید سے ہوتے تھے اس لئے وہ
۱۹۴
دعوة الامير
اللہ ہی کا کلام کہلانا چاہئے ورنہ الفاظ ( نعوذ باللہ من ذالک) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے تیار کردہ ہیں، کیونکہ (ان کے نزدیک اللہ کا کلام الفاظ میں جو اپنے ادا ہونے کے لئے
ہونٹ اور زبان چاہتے ہیں نہیں نازل ہوسکتا۔بعض نے اللہ کے کلام سے یہ سلوک کیا ہے کہ فیصلہ کر دیا ہے کہ اس کا ترجمہ ہی
نہیں کیا جا سکتا گویا عوام الناس تک اس کے پہنچانے کا جو ذریعہ تھا اُس کو بند کر کے
مسلمانوں کو اللہ کے کلام کا مفہوم سمجھنے سے روک دیا ہے اور اس طرح بے دینی کی
اشاعت کے ذمہ دار ہو گئے ہیں۔بعض نے اللہ کے کلام سے یہ سلوک کیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ قرآن ایک مجمل
کتاب ہے اس میں اشارۃ بعض ضروری باتیں تو بتا دی گئی ہیں لیکن کوئی مسئلہ اس سے
ثابت نہیں ہوسکتا۔بعض نے اللہ تعالیٰ کے کلام سے یہ سلوک کیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم تمام
کا تمام تقدیم اور تاخیر سے بھرا پڑا ہے۔جب تک اس کو مد نظر نہ رکھیں اس کی بات سمجھ میں
نہیں آسکتی۔بعض نے اللہ تعالیٰ کے کلام کے ساتھ یہ سلوک کیا ہے کہ تمام دنیا کے قصے اور
کہانیاں جن کو عقل سلیم رڈ کرتی ہے اور فطرت ان سے نفرت کرتی ہے اکٹھی کر کے قرآن
کریم کی طرف منسوب کر دی ہیں اور مضمون ملے یا نہ ملے، بلکہ خواہ الفاظ قرآن کریم ان
کے خلاف ہوں وہ اسرائیلی قصوں کے ماتحت اس کے مضمون کو لے آتے ہیں اور ان
قصوں
کو اللہ تعالیٰ کے کلام کی تفسیر بتاتے ہیں اور ان کو پہلے بزرگوں اور اولیاء اللہ کی طرف
بھی منسوب کرنے سے نہیں جھجکتے۔
(190)
دعوة الامير
بعض نے اللہ کے کلام سے یہ سلوک کیا ہے کہ اس کے ربط اور اس کی ترتیب کے
بھی منکر ہو گئے ہیں۔گویا ان کے نزدیک جس طرح کوئی شخص بیہوشی میں ادھر اُدھر کی باتیں
کرتا ہے۔اسی طرح قرآن کریم میں ہلاکسی ترتیب کے مختلف واقعات کو بیان کر دیا گیا
ہے۔کوئی خاص ترتیب اور مضمون مد نظر نہیں۔بعض نے بلکہ اس وقت کے کل مسلمانوں نے کلام الہی کے متعلق ایک اور ظلم کیا
ہے کہ کہہ دیا ہے کہ پہلے اللہ کا کلام دنیا پر نازل ہوتا تھا لیکن اب نہیں ہوتا، گویا اب اللہ تعالیٰ کی
ایک صفت معطل ہوگئی ہے وہ دیکھتا ہے سنتا ہے لیکن بولتا نہیں، نعوذ باللہ من ذالک۔غرض ہر شخص سے جس قدر ہو سکا اس نے کلام پاک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی
کوشش کی ہے اور اس کی خوبصورتی کو لوگوں کی نظروں سے چھپانا چاہا ہے اور ان سب
کوششوں کا نام خدمت قرآن رکھا ہے حالانکہ ان کوششوں کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ دنیا قرآن
کریم سے متنفر ہوگئی ہے اور اس کا اثر دلوں سے اُٹھ گیا ہے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے اے بادشاہ ! ان تمام عیوب کو آکر دور کیا اور دلائل
سے ثابت کیا ہے کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا آخری ہدایت نامہ ہے وہ نسخ سے محفوظ ہے اُس
کے اندر جو کچھ موجود ہے مسلمانوں کے لئے قابل عمل ہے اور اس کا کوئی حصہ نہیں جو
دوسرے حصے کے مخالف ہو اور قابل نسخ سمجھا جائے جو اس میں اختلاف دیکھتا ہے وہ خود
جاہل اور اپنی کم علمی کو قرآن کریم کی طرف منسوب کرتا ہے اس کے اندر کوئی تبدیلی نہیں
ہوئی ، اس کا ایک ایک لفظ اور ایک ایک حرف اسی طرح ہے جس طرح کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا تھا اور صرف یہی نہیں بلکہ اس کے اندر کوئی تبدیلی کی ہی نہیں
جاسکتی۔نہ اس کے بعض مضامین کو بدل کر اور نہ اس کے اندر کوئی نئی عبارت بڑھا کر اور نہ
(194)
دعوة الامير
اس کا کوئی حصہ کم کر کے۔اللہ تعالیٰ خود اس کا محافظ ہے اور اس نے اس کی حفاظت کے
ایسے سامان کر دیئے ہیں کچھ روحانی اور کچھ جسمانی کہ انسانی دست برداس پر اثر کر ہی نہیں
سکتی۔پس اس میں کوئی نسخ ماننا بھی غلط ہے اور اس میں کوئی تغیر تسلیم کرنابھی خواہ وہ کیسا ہی
ادنی ہے اتہام ہے وہ محفوظ ہے اور محفوظ رہے گا۔یہ کہنا کہ اس کا کوئی حصہ دنیا سے اٹھایا گیا ہے اللہ تعالیٰ پر الزام لگانا ہے اور اس
کے یہ معنی ہیں کہ وہ کامل کتاب جو اس نے دنیا کی ہدایت کے لئے بھیجی تھی وہ ایک دن بھی
اس کام کو نہ کر سکی جس کے لئے وہ نازل
کی گئی تھی اور اس کے اندر تغیر تسلیم کرنے کے یہ معنے
ہیں کہ وہ ہمیشہ کے لئے بے اعتبار ہو گئی لیکن اگر ایسا ہوتا تو یہ بھی ضروری تھا کہ کوئی نبی اور
کوئی نئی شریعت دنیا کی ہدایت کے لئے بھیجی جاتی تاکہ دنیا بلا شریعت کے نہ رہ جاتی۔اسی طرح آپ نے ثابت کیا کہ قرآن کریم بلکہ ہر ایک اللہ کا کلام شیطانی تصرف
سے پاک ہے یہ ہرگز ممکن نہیں کہ شیطان اللہ تعالیٰ کے کلام میں کچھ دخل دے سکے ، خواہ نبی
کی زبان پر تصرف کر کے خواہ نبی کی آواز بنا کر اپنی زبان کے ذریعہ سے اور آپ نے
اپنے تجربے سے بتایا کہ جب مجھ پر جو ایک غلام ہوں نازل ہونے والا کلام ہر ایک شک
وشبہ سے پاک ہے تو کس طرح ممکن ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو میرے آقا ہیں
نازل ہونے والا کلام اور وہ بھی قرآن کریم جو ہمیشہ کے لئے ہدایت بننے والا تھا شیطانی اثر
کو قبول کرے خواہ ایک آن کے لئے ہی سہی۔آپ نے مسلمانوں کو بتایا کہ قرآن
کریم یقینی کلام ہے اس کی حفاظت کا وعدہ اللہ
تعالیٰ نے کیا ہے اور اس وعدہ کا ایفاء اس رنگ میں اس نے کیا ہے کہ دشمن بھی اس کی
حفاظت کے قائل ہیں پس اس کے مقابلے میں حدیث کو رکھنا اس کی گستاخی کرنا اور اس کو
(192)
دعوة الامير
جان بوجھ کر رڈ کرنا ہے۔جو حدیث قرآن کریم کے مخالف پڑتی ہے۔وہ ہرگز حدیث نبوی
نہیں ہوسکتی کیونکہ اللہ کا رسول اللہ کے کلام کے مخالف نہیں کہہ سکتا اور احادیث کی تدوین
ایسی محفوظ نہیں ہے جیسا کہ قرآن کریم محفوظ ہے۔پس قرآن کریم کو زبردستی حدیث کے
ماتحت نہیں کرنا چاہئے بلکہ حدیث کو قرآن کریم کے ماتحت کرنا چاہئے اور اگر دونوں مطابق
نہ ہو سکیں تو حدیث کو جو ممکن ہے کہ کسی انسان کی دانستہ یا نادانستہ دست برد سے خراب ہو
چکی ہو چھوڑ دینا چاہئے۔اور آپ نے ان لوگوں کے جواب میں جو یہ کہتے ہیں کہ پورا دین تو ہمیں حدیث
سے معلوم ہوا ہے بتایا کہ حدیث اور قرآن کے علاوہ ایک تیسری چیز سنت ہے یعنی وہ کام جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کر کے دکھائے اور جو بلا واسطہ صحابہ نے آپ کو کرتے
ہوئے دیکھ کر آپ سے سیکھے اور ان کے مطابق عمل کیا ، کسی زبانی حدیث کی ان کے لئے
ہمیں ضرورت نہیں ، ہزاروں لاکھوں مسلمانوں نے ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو وہ کام
کرتے ہوئے دیکھا اور اس سے اگلوں نے سیکھا۔یہ سنت کبھی قرآن کریم کے مخالف نہیں
ہوتی ، ہاں حدیث جوز بانی روایت ہے وہ کبھی قرآن کے مخالف بھی ہو جاتی ہے اور اس میں
شبہ کی گنجائش ہوتی ہے جب وہ قرآن کریم کے مخالف ہو تو وہ قابل رڈ ہے اور جب اس کے
مطابق ہو قابل قبول۔کیونکہ تاریخی شہادت ہے اور تاریخی شہادت کو بلا وجہ رد نہیں کیا
جاسکتا ہے ورنہ بہت سی صداقتیں دنیا سے مفقود ہو جائیں۔آپ نے اس خیال کی لغویت کو بھی ظاہر کیا کہ قرآن کریم رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے الفاظ ہیں اور بتایا کہ قرآن کریم کا لفظ لفظ اللہ کا کلام ہے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم تو صرف وحی کے سنانے والے تھے نہ کہ اس کے بنانے والے۔یہ وسوسہ درست نہیں
(19)
دعوة الامير
کہ کلام ہونٹ اور زبان چاہتا ہے اور اللہ کے ہونٹ اور زبان نہیں کیونکہ یہ قیاس مع الفارق
ہے اللہ تعالیٰ تو لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْئ (الشوری: (۱۲) ہے اس پر انسانی طاقتوں کا اندازہ کر کے
فیصلہ نہیں دیا جاسکتا اگر کلام بغیر ہونٹ کے نہیں ہوسکتا تو اسی طرح کوئی چیز بغیر ہاتھوں کے
نہیں بنائی جاسکتی، بلکہ مادی ہاتھوں کے بغیر نہیں بنائی جا سکتی تو کیا اللہ خالق بھی نہیں
ہے؟ پس جس طرح اللہ تعالیٰ بلا مادی ہاتھوں کے اس تمام کائنات کو پیدا کر سکتا ہے اسی
طرح بغیر مادی ہونٹ اور زبان ہونے کے وہ اپنی مرضی کو اپنے بندے پر الفاظ میں ظاہر کر
سکتا ہے اور آپ نے اپنے تجربے کو پیش کیا اور بتایا کہ یہ وہم صرف اس کوچے سے ناواقفی
کی وجہ سے ہے ورنہ اللہ تعالیٰ خود مجھ سے الفاظ میں کلام کرتا ہے پس جبکہ وہ مجھ سے الفاظ
میں کلام کرتا ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو سب بنی آدم کے سردار اور اللہ تعالیٰ
کے سب سے زیادہ مقرب تھے کیا وہ الفاظ میں کلام نہ کرتا ہوگا، اس سے زیادہ جاہل اور
کون ہوگا جو جاہل ہوکر اس بحث میں دخل دے جواس کے علم سے بالا ہو اور نادان ہوکر اللہ
کے رازوں
کو اپنی عقل سے دریافت کرنے کی کوشش کرے۔آپ نے اس خیال
کو بھی رڈ کیا کہ اللہ کے کلام کا ترجمہ نہیں ہوسکتا اور بتایا کہ جب
تک لوگوں کو قرآن کریم کا مفہوم نہ پہنچایا جائے وہ اس کی خوبیوں سے کس طرح واقف
ہوں گے؟ بیشک خالی ترجمہ کی اشاعت ایک جُرم ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو متن سے بعد
ہوتا جائے گا اور ممکن ہے کہ ترجمہ در ترجمہ سے وہ ایک وقت اصل حقیقت کو چھوڑ دیں لیکن
ان لوگوں کے لئے جو عربی زبان نہیں جانتے قرآن کریم کا ترجمہ اگر متن کے ساتھ ہو تو
نہایت ضروری شئے ہے، ہاں یہ ضروری ہے کہ لوگوں میں عربی زبان کو اس قدر رواج دیا
جائے کہ لوگ قرآن کریم کو اس کی اصل زبان میں پڑھ کر وہ برکات حاصل کر سکیں جو کہ
(199)
دعوة الامير
ترجمہ سے حاصل نہیں ہوسکتیں اور کم سے کم ہر شخص کو اس قدر حصہ قرآن کریم کا ضرور سکھا دیا
جائے جو نماز میں اس کو پڑھنا پڑتا ہے۔آپ نے اس خیال کو بھی کہ قرآن کریم ایک مجمل کتاب ہے اس میں اشارۃ بعض
باتیں بیان کی گئی ہیں نہایت واضح دلائل سے رد کر کے بتایا کہ قرآن کریم جیسی جامع و مانع
کتاب تو دنیا بھر میں نہیں مل سکتی یہ تم لوگوں کا اپنا قصور تھا کہ اس پر غور کرنا تم نے چھوڑ دیا
اور اس طہارت کو حاصل نہ کیا جس کے بغیر اس کے مطالب کا القاء انسان کے قلب پر نہیں
ہوتا کیونکہ لَا يَمَسُّهُ إِلا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعه :۸۰) کا ارشاد ہے۔پس اپنی کوتاہ نہی کو قرآن
کریم کی طرف منسوب نہ کرو اور پھر آپ نے تمام مسائل دینیہ کو قرآن کریم سے ہی استنباط
کر کے پیش کیا اور دشمنان اسلام کے ہر اعتراض کو قرآن کریم سے ہی رد کر کے دکھا دیا اور
ثابت کر دیا کہ علوم روحانیہ اور دینیہ اور اخلاقیہ کے متعلق قرآن کریم سے زیادہ واضح اور
مفصل کتاب اور کوئی نہیں ، اس کے الفاظ مختصر ہیں لیکن مطالب ایک بحر ذخار کی طرح ہیں
کہ ایک ایک جملہ بیسیوں بلکہ سینکڑوں مطالب رکھتا ہے اور اس کے مضامین ہر زمانے کے
سوالات اور شکوک کو حل کرتے ہیں اور ہر زمانے کی ضروریات کو وہ پورا کرتا ہے۔آپ نے اس خیال کو بھی رڈ کیا کہ قرآن کریم تقدیم و تاخیر سے بھرا پڑا ہے اور بتایا
که قرآن کریم کے الفاظ اپنی اپنی جگہ پر ایسے واقع ہیں کہ ان کو ہرگز انکی جگہ سے ہلا یا نہیں
جاسکتا۔لوگ اپنی نادانی سے اس میں تقدیم و تاخیر سمجھ لیتے ہیں ورنہ اس میں جو کچھ جس جگہ
رکھا گیا ہے وہی وہاں درست بیٹھتا ہے اور اسی جگہ پر اس کے رکھنے سے وہ خوبی پیدا ہوتی
ہے جو خدا تعالیٰ پیدا کرنا چاہتا ہے اور آپ نے قرآن کریم کے مختلف مقامات کی تشریح کر
کے اس مضمون کی صحت کو ثابت کیا اور ان لوگوں کے وسوسہ کو ر ڈ کیا جو اپنی کم علمی کی وجہ سے
(r۔۔)
دعوة الامير
تقدیم و تاخیر کے چکر میں پڑے ہوئے تھے۔آپ نے اس بات پر بھی جرح کی کہ اللہ تعالیٰ کے کلام میں اسرائیلی قصوں کو
بھر دیا گیا ہے اور بتایا کہ محض بعض واقعات میں مشابہت کا پیدا ہو جانا یہ ثابت نہیں کرتا
که در حقیقت یہ دونوں باتیں ایک ہیں، قرآن کریم اگر بعض واقعات کو مختلف الفاظ میں
بیان کرتا ہے تو اس کے یہی معنے ہیں کہ وہ ان واقعات کو اس صورت میں قبول نہیں کرتا
جس صورت میں افسانہ گوان کو بیان کرتے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ در حقیقت قرآن کریم
افسانے کی کتاب ہے ہی نہیں وہ جو واقعات پچھلے بھی بیان کرتا ہے وہ آگے کی پیشگوئیاں
ہوتی ہیں اور ان کے بیان کرنے سے یہ غرض ہوتی ہے کہ اسی طرح کا معاملہ آئندہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کی امت کے بعض افراد سے ہونے والا ہے پس اس کی تفسیر
میں یہودیوں کے قصوں اور افسانوں کو بیان کرنا اس کے مطلب کو گم کر دینا ہے۔قرآن
کریم پہلی کتب پر بطور شاہد کے آیا ہے نہ کہ پہلی کتب اس پر بطور شاہد کے ہیں کہ اس کے
بتائے ہوئے مضمون کے خلاف ہم ان کتب سے شہادت طلب کریں ، ہمیں چاہئے کہ خود
قرآن کریم سے اس کی تفسیر کریں اور اس کے مطلب کو باہر سے تلاش کرنے کی بجائے
اس کے اندر ڈھونڈیں۔آپ نے یہ بھی ثابت کیا کہ قرآن کریم ایک مرتب اور بار بط کتاب ہے اس کے
مضامین یونہی بکھرے ہوئے نہیں ہیں بلکہ شروع بسم اللہ سے لے کر وَ النَّاسِ تک اس کی
آیات اور اس کی سورتوں میں ایک ترتیب ہے جو ایسی اعلیٰ اور طبعی ہے کہ جس شخص کو اس پر
اطلاع دی جاتی ہے وہ اس کے اثر سے وجد میں آجاتا ہے اور اس کے مقابلے میں کسی
انسانی کتاب کی ترتیب میں لطف حاصل نہیں کر سکتا جن لوگوں نے قرآن کریم کے مضامین