پانچویں دلیل تجدید ِدین
دعوت الامیر, حصہ 4
(rir)
دعوة الامير
کو ایک دریا کے کنارے کی طرح محدود شے قرار دیتے اور اپنی بے دینی کو دین کے پردہ
کے نیچے چھپاتے ہیں۔اسی طرح آپ نے بتایا کہ احکام اسلام انسان کی تکمیل کا بہترین ذریعہ ہیں اور ہر
زمانے اور ہر علمی حیثیت کے لوگوں کے لئے یکساں مفید ہیں اور ان کے بغیر کوئی روحانی
ترقی نہیں ہوسکتی۔پس یہ غلط ہے کہ اب ان احکام پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں رہی یا یہ کہ
ان کا قائمقام اور کاموں کو قرار دیا جاسکتا ہے۔اسی طرح آپ نے بتایا کہ ایک عبادات اور سنتیں ہیں اور ایک رواج ملکی اور دستور
قومی۔عبادت اور سنت کے علاوہ ایسی باتوں میں جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ملکی
رواج اور قومی دستور کے مطابق کرتے تھے لوگوں کو مجبور کرنا کہ وہ بھی آپ ہی کی طرز کو
اختیار کریں ظلم ہے خود صحابہ ان امور میں مختلف طریقوں کو اختیار کرتے تھے اور کوئی ایک
دوسرے کو بُرا نہ کہتا تھا۔آپ نے ان لوگوں کے خیالات کو بھی رڈ کیا جو یہ خیال کرتے ہیں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے جیسے انسان ہیں اور آپ کا کوئی حق نہیں کہ ہم آپ کی اطاعت
کریں۔آپ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے انبیاء اللہ تعالیٰ کے کلام کا ایک خاص فہم پاتے
ہیں جو دوسروں کو حاصل نہیں ہوتا اس لئے ان کی تشریح کا قبول کرنا مومن کا فرض ہوتا ہے
ورنہ ایمان سلب ہو جاتا ہے۔آپ نے اس خیال
کی بھی غلطی ظاہر کی کہ جو کچھ کسی بزرگ نے کہدیا اس کا تسلیم
کرنا ہمارے لئے ضروری ہے ایسے لوگوں کے لئے جو اجتہاد کا مادہ نہیں رکھتے سہولت عمل
(۲۱۴)
دعوة الامير
کے لئے بیشک ضروری ہے کہ وہ کسی نہ کسی بزرگ کو جس کی صداقت اور تقویٰ اور علمیت اُن
پر ظاہر ہوگئی ہے اپنا رہبر بنالیں لیکن اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ ہر شخص کو خواہ وہ علم اور فہم
رکھتا ہوا ایسا ہی کرنا چاہئے اور اگر وہ دوسرے کی اندھا دھند تقلید نہیں کرتا تو گنہگار ہے بلکہ علم
رکھنے والے شخص کو چاہئے کہ جس بات کو وہ قرآن وحدیث کی نصوص سے معلوم کرے اُس
میں اپنے علم کے مطابق عمل کرے۔آپ نے اس خیال کی لغویت کو بھی ظاہر کیا کہ محض دنیاوی باتوں کو دینی بنالیا جائے۔آپ نے بتایا کہ زبانیں سب خدا کی ہیں جو زبان مفید ہو اس کو سیکھنا چاہئے اور جس قدر
علوم انسان کی جسمانی، اخلاقی علمی، تمدنی، سیاسی ، روحانی حالت کے لئے مفید ہیں ان کو
پڑھنا نہ صرف یہ کہ گناہ نہیں ہے بلکہ ضروری ہے اور بعض حالتوں میں جبکہ اُن کو خدمت
دین کے لئے سیکھا جائے موجب ثواب ہے۔آپ نے سود کی لعنت سے بچنے کی بھی مسلمانوں
کو ہدایت کی اور بتایا کہ یہ کم عظیم الشان
حکمتوں پر مبنی ہے۔اور اس کو معمولی دنیاوی فوائد کی خاطر بدلنا نہیں چاہئے۔اسی طرح آپ نے بتایا کہ دین کے مسائل دو طرح کے ہوتے ہیں۔ایک
اصول اور ایک فروع۔اُصول قرآن کریم سے ثابت ہیں اور ان میں کوئی اختلاف واقع
نہیں ہوسکتا۔اگر کوئی شخص سمجھنا چاہے تو ان کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے اور جو فروعی مسائل
ہیں ان کی دو حالتیں ہیں ایک یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خاص طریق پر
ایک کام کرنے کا حکم دے دیا ہے اور اس کے سوا اور کسی طریق پر اس کے کرنے سے
روک دیا ہے۔اس صورت میں تو اسی طریق کو اختیار کرنا چاہئے جس کے اختیار کرنے کا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے۔دوسری صورت یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
(۲۱۵)
دعوة الامير
علیہ وسلم سے دو یا دو سے زیادہ باتیں مروی ہیں اور مسلمانوں کے بعض حصے بعض
روایتوں پر اور بعض حصے بعض روایتوں پر ہمیشہ عمل کرتے چلے آئے ہیں۔ان کے بارہ
میں یہ یقین رکھنا چاہئے کہ وہ سب طریق درست اور مطابق سنت ہیں، کیونکہ اگر ایسا نہ
ہوتا تو کس طرح ممکن تھا کہ آپ کے صحابہ میں سے ایک حصہ ایک طریق کو اختیار کر لیتا
اور دوسرا حصہ دوسرے طریق کو۔اصل بات یہ ہے کہ بعض امور میں اختلاف طبائع کو
مد نظر رکھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی طرح اُن کے کرنے کی اجازت دیدی
ہے یا خود کئی طریق پر بعض کا موں کو کر کے دکھا دیا ہے تا کہ لوگوں کے دلوں میں شک نہ
رہے جیسے رفع یدین ہے کہ کبھی آپ نے رفع یدین کیا، کبھی نہیں کیا، یا آمین بالجہر ہے کہ
کسی نے آپ کے پیچھے آمین بالجہر کہا کسی نے نہ کہا اور آپ نے دونوں طریق کو پسند
کیا۔اسی طرح ہاتھوں
کا باندھنا ہے کبھی کسی طرح باندھا، کبھی کسی طرح باندھا۔اب
جس شخص کی طبیعت کو جس طریق سے مناسبت ہو اس پر کار بند ہو اور دوسرے لوگ جو
دوسری روایت پر عمل کرتے ہیں ان پر حرف گیری نہ کرے۔کیونکہ وہ دوسری سنت یا
رخصت پر عمل کر رہے ہیں ، غرض ان اصول
کو مقرر کر کے آپ نے تمام وہ اختلافات اور
فتنے دور کر دیئے جو مسائل فقہیہ کے متعلق مسلمانوں میں پیدا ہورہے تھے اور پھر صحابہ
کرام کے زمانے کی یاد کو تازہ کر دیا۔یہ ایک مختصر نقشہ ہے اس اندرونی اصلاح کا جو آپ نے کی اگر اس کی تفصیل کی
جائے تو مستقل کتاب اسی مضمون پر لکھنے کی ضرورت پیش آئے اس لئے میں اسی پر
کفایت کرتا ہوں۔اب جناب اس سے معلوم کر سکتے ہیں کہ حضرت اقدس نے اسلام
کے اندر جس قدر نقائص پیدا کر دیئے گئے تھے خواہ عقائد میں خواہ اعمال میں سب کو دور
۲۱۲
دعوة الامير
کر دیا ہے اور اسلام کو پھر اس کی اصل شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جس سے اب
وہ سب دوست و دشمن کے دلوں کو لبھانے لگ گیا ہے اور اس کی قوت قدسیہ پھر اپنا اثر
دکھانے لگ گئی ہے۔اے بادشاہ ! جس قدر نقائص او پر بطور مثال بیان ہوئے ہیں جو ان بہت سے
نقائص میں سے چند ہیں جو اس وقت مسلمانوں میں پیدا ہو چکے ہیں آپ ان کو دیکھ کر ہی
معلوم کر سکتے ہیں کہ ایک محفوظ کتاب کی موجودگی میں جیسا کہ قرآن کریم ہے اس سے
زیادہ مفاسد اسلام میں نہیں پیدا ہو سکتے۔اگر اس سے زیادہ مفاسد پیدا ہوں گے تو اسی
صورت میں کہ قرآن کریم ہی نعوذ باللہ من ذالک بدل جائے ، مگر یہ ناممکن ہے۔پس
اور مفاسد بھی پیدا ہونے ناممکن ہیں۔اب غور کرنا چاہئے کہ جب اسلام کے اندر مفاسد اپنی انتہاء کو پہنچ گئے ہیں تو اور کونسا
وقت ہے جبکہ مسیح موعود آئیں گے اور جبکہ ان تمام مفاسد کی اصلاح حضرت اقدس مرزا غلام
احمد علیہ الصلوۃ والسلام نے کر دی ہے اور اسلام کو ہر ایک شر سے محفوظ کر دیا ہے تو پھر کسی کے
آنے کی کیا ضرورت ہے جبکہ وہ کام مسیح موعود کیلئے اور صرف حضرت مسیح موعود کے لئے
مقدر تھا آپ نے باحسن وجوہ پورا کر دیا ہے تو آپ کے مسیح موعود ہونے میں کیا شک ہے۔جب سورج نصف النہار پر آجائے تو پھر اس کا انکار نہیں ہوسکتا، اسی طرح ایسے واضح دلائل
کی موجودگی میں حضرت مرزا صاحب کے مسیح موعود ہونے کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔