پانچویں دلیل تجدید ِدین
دعوت الامیر, حصہ 3
(r۔)
دعوة الامير
کو بے ترتیب قرار دیا ہے یا مختلف واقعات و مضامین کا مجموعہ سمجھا ہے انہوں نے درحقیقت
اس بے نظیر کتاب کے معارف سے کوئی حصہ نہیں پایا اور اپنی جہالت پر نازاں ہو گئے اور
اپنی کم علمی پر توکل کر بیٹھے ہیں، ان کا خیال بالکل غلط اور باطل ہے اور آپ نے قرآن کے
مضامین کی ترتیب کو مثالوں سے ثابت کیا اور دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔آپ نے اس خیال کو بھی اپنے تجربے اور مشاہدے اور دلائل سے رڈ کیا کہ اب
اللہ تعالیٰ کلام نہیں کرتا اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی کوئی صفت معطل نہیں جبکہ وہ پہلے کی طرح اب
بھی دیکھتا اور سنتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ وہ اب بولنے سے رک گیا ہے۔شریعت اور چیز ہے
اور خالی وجی اور چیز ہے وحی تو اس کی رضاء کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے اس کے بند ہونے
کے یہ معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہیں بند ہوگئیں اللہ کا کلام کبھی منقطع نہیں ہوسکتا۔جب تک انسان دنیا میں موجود ہے اور جب تک انسانوں میں سے بعض اللہ تعالیٰ کی رضاء
کے حصول کے لئے سچے دل سے کوشاں ہیں اور اسلام کی تعلیم پر عامل ہیں اس وقت تک
کلام الہی نازل ہوتار ہے گا۔غرض كُتب سماویہ اور کلام الہی کے متعلق جس قدر غلط فہمیاں لوگوں میں پھیلی ہوئی
تھیں اور جن کی وجہ سے یہ رکن ایمان بالکل منہدم ہو چکا تھا اُن کو آپ نے دُور کیا اور
پھر اس رُکن کو اصل بنیادوں پر قائم کیا اور اللہ کے کلام کی اصل عظمت اور حقیقت کو ثابت
کر کے طبائع کو اس کی طرف مائل کیا اور اس کی روشنی کو ان پردوں کے نیچے سے نکالا ، جو
اس پر مسلمانوں نے اپنی نادانی کے سبب سے ڈال رکھے تھے اور غیر اقوام بھی قرآن
کریم کے نور کو دیکھ کر حیران رہ گئیں ، بلکہ لوگ اس کے نور کی چمک سے اپنی آنکھیں نہیں
کھول سکتے۔
۲۰۲
دعوة الامير
چوتھا رکن اسلام کا انبیاء پر ایمان لانا ہے اس رکن پر بھی حقیقت سے دور اور
روحانیت سے عاری مسلمانوں نے عجیب عجیب رنگ آمیزیاں کر دی تھیں اور اس کی شکل کو
نہ صرف بدل دیا تھا بلکہ اُس کی شکل ایسی بد نما کر کے دکھائی تھی کہ اپنوں کے دل نبیوں کی
محبت سے خالی ہو گئے تھے اور دوسروں کے دل اُن سے نفرت کرنے لگے تھے اور سچ یہ
ہے کہ جس قدر گالیاں اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی جارہی ہیں ان کے ذمہ دار
یہ مسلمان کہلانے والے لوگ ہیں نہ کوئی اور مسیحی اور دوسرے مخالفین اسلام اس قدرا اپنی
طرف سے جھوٹ بنا بنا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض نہیں کرتے جس قدر کہ ان
روایات کی بناء پر اعتراض کرتے ہیں، جو خود مسلمانوں سے مروی ہیں اور جن کو مسلمانوں
نے تسلیم کر لیا ہے اور جن کو بطور لطائف کے وہ اپنی مجالس میں بیان کرتے ہیں اور اپنے
منبروں پر جن کا ذکر کرتے ہیں ، آہ! ایک باغیرت مسلمان کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے
جب وہ دیکھتا ہے کہ ایک مسلمان ہی کی تیار کردہ تلوار سے سرور انبیاء محمد مصطفی " کے تقویٰ کی
چادر کو ایک دشمن اسلام خاک برسرش اپنے زعم باطل میں چاک کر رہا ہے۔درحقیقت تو وہ
خود اس منافق کے نفاق کو کھول رہا ہوتا ہے، مگر ظاہر سمجھا جاتا ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے اخلاق کے عیوب کو ظاہر کر رہا ہے۔نبی دنیا میں اس لئے آتے ہیں کہ نیکی اور تقویٰ کو قائم کریں اور ہدایت کو جاری
کریں مگر مسلمانوں نے فیج آغوج کے زمانہ میں نبیوں کی طرف وہ عیب منسوب کر دیئے
ہیں جن کو سنکر اور پڑھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔آدم علیہ السلام سے لے کر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم تک ہر ایک نبی کے انہوں نے گناہ گنوائے ہیں، آدم کو گنہ گار ثابت کیا ہے کہ انہوں
نے صاف اور واضح احکام الہیہ کو پس پشت ڈال دیا تھا، نوح علیہ السلام کو گنہگا رثابت کیا
(۲۰۳)
دعوة الامير
ہے کہ انہوں نے باوجود منع کئے جانے کے اپنے بیٹے کے لئے دعا کی۔حضرت
ابراہیم کو
گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے نعوذ باللہ من ذالک تین جھوٹ بولے تھے۔حضرت
یعقوب کو گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے گویا اپنے باپ کو بستر مرگ پر دھوکا دیا تھا اور اپنے
بڑے بھائی کی جگہ بھیس بدل کر اپنے باپ سے دُعا حاصل کر لی تھی۔یوسف علیہ السلام کو
گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے عزیز کی بیوی کے ساتھ زنا کرنے کا ارادہ کر لیا تھا اور
بالکل اس کام کے لئے تیار ہو گئے تھے حتی کہ باوجود کئی رنگ میں سمجھانے کے نہیں سمجھتے
تھے ، آخر یعقوب کی شکل سامنے آگئی تو شرم سے اس کام سے باز رہے۔اسی طرح کہا جاتا
ہے کہ بچپن میں انہوں نے چوری کی تھی اور ایک دفعہ انہوں نے اپنے بھائی کو اپنے پاس
رکھنے کے لئے فریب بھی کیا تھا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں
نے ایک آدمی کو بلا وجہ قتل کیا اور ایک کبیرہ گناہ کے مرتکب ہوئے اور پھر فریب سے لوگوں
کے مال لیکر بھاگ گئے۔داؤ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کی منکوحہ
چھینے کے لئے اس کو نا واجب طور پر قتل کروا دیا اور اس کی بیوی سے نکاح کر لیا اور آخر اللہ
تعالیٰ کی طرف سے ان کو سرزنش ہوئی ،سلیمان پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک مشرکہ پر
عاشق ہو گئے اور شیطان نے اُن پر تصرف کر لیا ، ان کی جگہ وہ خود حکومت کرنے لگا اور یہ
کہ مال کی محبت ان کے دل پر غالب آگئی اور وہ عبادت الہی سے محروم رہ گئے۔گھوڑوں
کا معائنہ کرتے ہوئے نماز پڑھنا ہی بھول گئے اور سورج ڈوب گیا۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم جن کے احسانات کے نیچے ان لوگوں کی گردنیں جھکی ہوئی تھیں اور ذرہ ذرہ جن
کے انعامات کے نیچے دبا ہوا تھا ان پر ان لوگوں نے سب سے زیادہ حملے کئے ہیں اور
آپ کی زندگی کا کوئی پہلو نہیں چھوڑا جس پر اعتراض نہ کیا ہو۔بعض نے کہہ دیا کہ آپ
(r۔)
دعوة الامير
حضرت علی کو اپنا جانشین بنانا چاہتے تھے مگر لوگوں کے ڈر سے کچھ نہ کر سکے، بعض نے کہا
کہ آپ نعوذ بالله من ذالک اپنی پھوپھی زاد بہن کو دیکھ کر اس پر عاشق ہو گئے اور آخر
اللہ تعالیٰ نے زید سے طلاق دلوا کر ان کو آپ کے نکاح میں دیا، بعض نے کہا کہ آپ اپنی
بیوی کی ایک لونڈی سے چھپ چھپ کر صحبت کیا کرتے تھے۔ایک دن بیوی نے دیکھ لیا تو
آپ بہت نادم ہوئے اور اس بیوی سے اقرار کیا کہ پھر آپ ایسا نہیں کریں گے اور اس سے
عہد لیا کہ وہ اور کسی کو نہ بتائے بعض کہتے ہیں کہ آپ کے دل میں کبھی کبھی یہ خواہش ہوا کرتی
تھی کہ تعلیم اسلام میں نرمی ہو جائے اور ایسی تعلیم نازل ہو جسے مشرکین عرب بھی تسلیم کر
لیں۔ان کے احساسات اور جذبات کا بھی لحاظ رکھا جائے۔یہ وہ خیالات ہیں جو اس وقت کے مسلمانوں میں انبیاء کی نسبت رائج ہیں اور
بعض تو اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ان کے ذاتی چال چلن سے گزر کر انہوں نے ان کے دینی
چال چلن پر بھی حملہ کر دیا ہے اور کہتے ہیں کہ انبیاء در حقیقت محبانِ وطن تھے جنہوں نے یہ
دیکھ کر کہ لوگ ہلا اس عقیدے کو تسلیم کرنے کے کہ کوئی جزا وسزا کا دن ہے اور جنت اور
دوزخ حق ہیں تمدنی حدود کے اندر نہیں رہ سکتے تھے۔نیک نیتی کے ساتھ مناسب وقت
احکام لوگوں کو دیدیئے ، الہام کا دعویٰ درست نہ تھا مگر بوجہ نیت نیک ہونے کے اور اعلیٰ
درجہ کی اخلاقی تعلیم پیش کرنے کے وہ قابل عزت ہیں اور باوجود اس قسم کے عقیدوں کے
وہ مسلمان کہلاتے ہیں۔حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں اور عقائد کا رد کیا اور ان
میں صحیح راستہ ہمیں بتایا وہاں ان خیالات کے متعلق بھی صحیح اسلامی تعلیم سے مسلمانوں اور
دیگر لوگوں کو آگاہ کیا۔آپ نے بتا یا کہ انبیاء د نیا میں نیکی قائم کرنے کے لئے آتے ہیں اور
(r۔o)
دعوة الامير
اس لئے لوگوں کے لئے نمونہ ہوتے ہیں اگر وہ نمونہ نہ ہوں تو پھر ان کی بعثت کی کیا ضرورت
ہے، کیوں آسمان سے صرف کتاب ہی نازل نہ کی جائے۔نبیوں کی بعثت کی غرض ہی یہ
ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قول کو لوگ عمل میں آیا ہوا دیکھ لیں اور ان کی عملی تصویر سے لفظی
حقیقت کو معلوم کریں اور ان کے نمونے سے جرات حاصل کر کے نیکی کی راہ میں ترقی
کریں۔اور ان کی قوت قدسیہ سے طاقت حاصل کر کے اپنی کمزوریوں پر غالب آویں۔آپ نے دنیا کو تعلیم دی کہ لوگ انبیاء کی نسبت جن غلطیوں میں پڑے ہوئے
ہیں اس کا سبب ان کی نا نہی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے کلام کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے اور بلا
تحقیق اپنی بات کو پھیلانا شروع کر دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کے تمام نبی معصوم عن
الخطاء ہوتے ہیں۔وہ سچائی کا زندہ نمونہ اور وفا کی جیتی جاگتی تصویر ہوتے ہیں وہ اللہ
تعالیٰ کی صفات کے مظہر ہوتے ہیں اور صفائی اور خوبصورتی سے اللہ تعالیٰ کی سبوحیت اور
قدوستیت اور اس کے بے عیب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔درحقیقت وہ ایک
آئینہ ہوتے ہیں جس میں بدکار بعض دفعہ اپنی شکل دیکھ کر اپنی بدصورتی اور زشت روئی کو
ان کی طرف منسوب کر دیتا ہے، نہ آدم شریعت کا توڑنے والا تھا نہ نوع گنہ گار تھا نہ ابراہیم
نے
کبھی جھوٹ بولا ، نہ یعقوب نے دھوکا دیا، نہ یوسف نے بدی کا ارادہ کیا یا چوری کی یا
فریب کیا ، نہ موسیٰ نے ناحق کوئی خون کیا، نہ داؤد نے کسی کی بیوی ناحق چھینی ، نہ سلیمان
نے کسی مشرکہ کی محبت میں اپنے فرائض کو بھلا یا یا گھوڑوں کی محبت میں نماز سے غفلت کی ،
نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی چھوٹا یا بڑا گناہ کیا، آپ کی ذات تمام عیوب سے
پاک تھی اور تمام گناہوں سے محفوظ و مصئون۔جو آپ کی عیب شماری کرتا ہے وہ خود اپنے
گند کو ظاہر کرتا ہے یہ سب افسانے جو آپ کی نسبت مشہور ہیں بعض منافقوں کی روایات
دعوة الامير
ہیں جو تاریخی طور پر ثابت نہیں ہو سکتے آپ کی باقی زندگی ان روایات کے بالکل برخلاف
ہے اور جس قدر اس قسم کی باتیں آپ کی نسبت یا دوسرے انبیاء کی نسبت مشہور ہیں وہ یا تو
منافقوں کے جھوٹے اتہامات کی بقیہ یادگاریں ہیں، یا کلام الہی کے غلط اور خلاف مراد
معنی کرنے سے پیدا ہوئی ہیں۔آپ نے نہایت وضاحت سے قرآن کریم سے بدلائل قاطعہ ثابت کر دیا کہ
در حقیقت اس قسم کے خیالات اسلام کی تعلیم کے خلاف ہیں اور اصل بات تو یہ ہے کہ یہ
خیالات مسلمانوں میں مسیحیوں سے آئے تھے کیونکہ مسیحیوں نے حضرت مسیح کی خدائی
ثابت کرنے کے لئے یہ رویہ اختیار کر رکھا تھا کہ وہ سب نبیوں کی عیب شماری کرتے تھے
تا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ چونکہ گناہوں سے پاک صرف حضرت مسیح ہیں، اس لئے ضرور وہ
انسانیت سے بالا طاقتیں رکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں میں بھی سب نبیوں کے
عیب تو گنائے جاتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک اتہامات لگائے جاتے ہیں،
مگر حضرت مسیح کو بالکل بے گناہ قرار دیا جاتا اور آپ ہی کو نہیں بلکہ آپ کی والدہ کو بھی
بالکل پاک قرار دیا جاتا ہے کیا یہ اس امر کا کافی ثبوت نہیں کہ یہ جھوٹے افسانے اور قابل
نفرت قصے مسلمانوں میں مسیحیوں سے ہی آئے ہیں جن کے بداثر کو یا تو بوجہ ایک جگہ رہنے
کے مسلمانوں نے قبول کر لیا، یا بعض شریر الطبع لوگوں نے بظاہر اسلام قبول کر کے اس قسم
کی مخزیات اور باطل باتیں مسلمانوں میں پھیلانی شروع کر دیں جنہیں ابتداء تو ہمارے
مؤرخوں اور محدثوں نے اپنی مشہور دیانتداری سے کام لیکر صحیح روایات کے ساتھ جمع کردیا
تھا تا کہ مخالف اور موافق سب روایات لوگوں تک پہنچ جائیں مگر بعد کو آنے والے ناخلف
لوگوں نے جو نور نبوت سے خالی ہو چکے تھے ان شیطانی وساوس کو تو قبول کر لیا جو قرآن کریم
(r۔)
دعوة الامير
کی تعلیم کے خلاف تھے اور ان صحیح روایتوں کو نظر انداز کر دیا جو انبیاء کی عصمت اور ان کی
پاکیزگی پر دلالت کرتی تھیں اور ان وساوس کے لئے بمنزلہ تیز تلوار کے تھیں جس کی ضرب کو
وہ قطعاً برداشت نہیں کر سکتے تھے۔مگر الحمد للہ کہ حضرت اقدس نے اس گندگی کو ظاہر کر دیا اور انبیاء کے صحیح مرتبہ کو
پھر قائم کر دیا اور ان کی عزتوں کی حفاظت کی ، خصوصاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان
اور آپ کی پاکیزگی کو تو نہ صرف الفاظ میں بیان کیا، بلکہ ایسے زبردست دلائل سے ثابت کیا
کہ دشمن کا منہ بھی بند ہو گیا۔بقول حضرت اقدس
ہر رسولے آفتاب صدق بود
ہر رسولی بود ظلِ دین پناه
ہر رسولی بود مہر انورے
ہر رسولی بود باغ مثمرے
گر بدنیا آمدے ایں خیل پاک کار دیں ماندے سراسر ابترے
ہر کہ شکر بعث شاں نارد بجا هست او آلائے حق را کافرے
آں ہمہ از یک صدف صد گوہراند متحد در ذات و اصل و گوہرے
اوّل آدم آخر شان احمد است اے خنک آنکس که بیند آخرے
انبیاء روشن گهر هستند لیک هست احمد زان ہمہ روشن ترے
آں ہمہ کان معارف بوده اند ہر یکے از راه مولی مُخبرے
هر که را علم ز توحید حق است ہست اصل علمش از پیغمبرے
آن رسیدش از رو تعلیم با گو شود اکنوں ز نخوت منکرے
ہست قومے کج روو ناپاک رائے آنکہ زیں پاکان ہمی پیچد سرے
دیده شان روئے حق ہرگز ندید بس کردند روئے دفتری
(r۔)
دعوة الامير
شور بختی ہائے بختِ شان یہ ہیں ناز بر چشم و گریزاں از خورے
چشم گر بودے غنی از آفتاب کس نبودے تیز میں بچوں شیرے
چون بروز ابتدا تقسیم کرد درمیان خلق از خیر و شرے
راستی در حصه او شان فتاد دیگران را کذب شد آبش خوری
قول شان ایں ست کا ندر غیرشان آمده صد کاذب و حیلت گرے
لعل تابان را اگر گوئی کثیف زین چه
قدر روشن جو ہرے
طعنه بر پاکان نه بر پاکان بود خود گنی ثابت کہ ہستی فاجرے
کا ہد
( براھین احمد یہ چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۲۰ تا ۲۳)
پانچواں رکن ایمان کا بعث بعد الموت اور جنت و دوزخ پر ایمان لانا ہے اس رکن
کے انہدام کے لئے بھی اس زمانے کے مسلمانوں نے پورا زور لگایا تھا، دل تو یقینا بعث بعد
الموت کے منکر ہو چکے تھے۔کیونکہ اگر یہ نہ ہوتا تو اسلام کی تعلیم کو اس طرح پسِ پشت
کیوں ڈال دیا جاتا ؟ ظاہری طور پر بھی لوگوں میں اس کے متعلق عجیب عجیب خیالات پھیل
رہے تھے، جنت کا جو نقشہ مسلمانوں کے ذہنوں میں سما گیا تھا وہ بتا رہا تھا کہ جنت کا اصل
مفہوم لوگوں کے ذہنوں سے نکل چکا ہے جنت اب کیا چیز رہ گئی تھی ، ایک عیش و عشرت کا
مقام، گویا اس دنیا میں انسان کی پیدائش صرف اس غرض کے لئے تھی کہ وہ ایک ایسی جگہ پر
جابسے جہاں ہر طرح کے کھانے پینے کی اشیاء ہوں اور عورتیں ہوں اور اُن کی صحبت ہو۔جب یہ حاصل ہو گیا تو سب کچھ حاصل ہو گیا حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
انسان کی پیدائش کی اصل غرض یہ ہے کہ لِيَعْبُدُونِ (الدريت :۵۷) اس لئے کہ وہ میری
عبادت کرے۔یعنی ایسی صورت اختیار کرے کہ میری صفات کو اپنے اندر نقش کر لے
(r۔q)
دعوة الامير
کیونکہ عبودیت کے معنے تذلل اور دوسری شے کے نقش کو قبول کر لینے کے ہوتے ہیں۔پس
یہ خیال کرنا کہ انسان پیمان ساتھ سال تک تو اس کام کو کرے گا جس کے لئے پیدا کیا گیا
تھا اور بعد میں ایک نہ ختم ہونے والے وقت کو کھانے پینے اور عیش وعشرت میں بسر کرے
گا جو حد درجہ کی نادانی تھی، اسی طرح دوزخ کے متعلق خیال کیا جاتا تھا کہ اس میں اللہ تعالیٰ
کفار کو ایک نہ ختم ہونے والے عذاب کے لئے ڈال دیا اور ایک سخت حاکم کی طرح پھر
کبھی ان پر رحم نہ کرے گا۔حضرت اقدس نے ان خیالات کو بھی رڈ کیا اور دلائل اور معجزات سے بعث بعد
الموت پر ایمان کولوگوں کے دلوں میں قائم کیا اور دنیا کی بے ثباتی اور اخروی زندگی کی خوبی
اور برتری کو روز روشن کی طرح ظاہر کر کے لوگوں کے دلوں میں اس کے مطابق عمل کرنے کی
خواہش کو پیدا کیا۔اسی طرح جنت کے متعلق جو لغو خیالات لوگوں کے تھے ان کو بھی دور کیا،
یہ و ہم بھی دور کیا کہ جنت صرف ایک استعارہ ہے اور ثابت کیا کہ جنت کا وجود ایک حقیقت
ہے اور اس خیال
کی غلطی بھی ثابت کی کہ گویا وہ اس دُنیا کی طرح ہے لیکن اس سے زیادہ
وسیع پیمانے کی آرام و آسائش والی جگہ ہے اور بتایا کہ درحقیقت اس جگہ کی نعمتیں اس دنیا
سے بالکل مختلف ہیں اور در حقیقت اس جگہ کی مادی نعمتیں اس دنیا کی عبادات کے متمثلات
ہیں۔گویا یہاں کی روح وہاں کا جسم ہے اور وہاں کی روح ایک اور ترقی یافتہ چیز ہے جس کی
طاقتیں اس روح سے بہت بالا ہوں گی۔جس طرح کہ نطفہ کی روحانی طاقتوں سے اس سے
پیدا ہونے والے انسان کی روحانی طاقتیں اعلیٰ ہوتی ہیں
اسی طرح آپ نے یہ ثابت کیا کہ دوزخ کا عذاب جسے لوگ نہ ختم ہونے والا کہتے
ہیں در حقیقت ایک وقت پر جا کر ختم ہو جائے گا وہ ابدی ہے یعنی ایک نہایت لمبے عرصہ تک
(ri۔)
دعوة الامير
جانے والا ہے مگر وہ غیر محدود نہیں ہے آخر کاٹا جائے گا ، کیونکہ اللہ تعالیٰ جو اپنی ذات کی
نسبت فرماتا ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف:۱۵۷) اس کی شان سے بعید ہے
کہ عاجز بندے کو نہ ختم ہونے والا عذاب دے اور جبکہ قرآن کریم جنت کے انعامات کو
غَيْرَ مَجْذُوذٍ (هود: ۱۰۹) اور غَيْرُ مَمْنُونٍ (التين:۷ ) قرار دیتا ہے اور دوزخ کے عذاب کی
نسبت یہ الفاظ نہیں استعمال فرماتا تو ضرور ہے کہ دونوں میں کچھ فرق ہو پھر بندہ کیوں خدا
کی لگائی ہوئی شرائط کو چھوڑ دے؟ خصوصاً جبکہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم
کے مطالب کی تفسیر ان الفاظ میں فرما دیں کہ يَأْتِی عَلَى جَهَنَّمَ يَوْمَ مَافِيَهَا مِنْ بَنِي أَدَمَ
اَحَدْ تُخْفَقُ اَبْوَابُهَا (کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۲۷ روایت ۳۹۵۰۶ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء)
یعنی ایک وقت جہنم پر ایسا آئے گا کہ اس کے اندر ایک آدمی بھی نہ رہے گا اور اس
کے دروازے کھٹکھٹائے جائیں گے۔کسی کا کیا حق ہے کہ خدا کی رحمت اور اس کی بخشش کی
حد بندی کرے؟
ان ارکانِ ایمان کے علاوہ عملی حصے میں بھی بہت بڑی بڑی تبدیلیاں پیدا ہوگئی
تھیں بعض لوگوں نے اباحت پر زور دے رکھا تھا اُن
کا یہ عقیدہ ہو رہا تھا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ آدمی کہہ دے اور پھر جو چاہے کرے۔ان لوگوں کا یہ یقین تھا کہ اگر ہم
لوگ گناہ نہ کریں گے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شفاعت کس کی کریں گے۔بعض لوگوں کا یہ خیال ہو رہا تھا کہ شریعت اصل مقصود نہیں وہ تو خدا تک پہنچانے
کیلئے بمنزلہ کشتی کے ہے پس جب انسان خدا کو پالے تو پھر اسے کسی کشتی میں بیٹھا رہنے کی
کیا ضرورت ہے۔بعض لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ احکام شریعت در حقیقت باطنی امور کے لئے
۲۱۱
دعوة الامير
ظاہری نشانات ہیں۔جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اس وقت لوگوں
کی حالت بلحاظ تمدن کے بالکل ابتدائی تھی اور لوگ وحشی تھے۔ظاہر پر خاص زور دیا جاتا
تھا۔اب علمی زمانہ ہے۔اب لوگ خوب سمجھدار ہو گئے ہیں۔اب ان ظاہری رسوم کی
پابندی چنداں ضروری نہیں۔اگر کوئی شخص صفائی رکھتا ہے، خدا کو دل میں یاد کرتا ہے ، قوم کا
درد و غم دل میں رکھتا ہے، غرباء کی مدد کیا کرتا ہے، کھانے پینے میں احتیاط کرتا ہے، قومی
کاموں میں شریک ہوتا ہے تو یہی اس کی نماز اور یہی اس کا روزہ اور یہی اس کی زکوۃ اور
یہی اس کا حج ہے۔بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اگر رسول کریم سے ایک خاص قسم کا پاجامہ پہننا
ثابت ہے تو اسی قسم کا پاجامہ پہنا چاہئے اور اگر آپ نے بال لمبے رکھے ہوئے تھے تو ہمیں
بھی بال لمبے رکھنے چاہئیں۔على هذا القیاس۔بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی حق نہ تھا کہ لوگوں
کو کچھ حکم دیتے وہ ہماری طرح کے انسان ہیں جو کچھ قرآن کریم میں آ گیا وہ حجت ہے باقی
سب باطل ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ فلاں فلاں بزرگوں نے جو کچھ کہدیا کہدیا ، ان کے خیال
کے خلاف اور کوئی بات قابل تسلیم نہیں ہمارا فرض ہے کہ اندھادھندان کی تقلید کریں۔یہ تو اصولی باتیں ہیں۔اب رہیں جزئیات۔اُن میں اور بھی اندھیر ہے۔بعض
لوگ غیر زبانوں کا پڑھنا بھی گفر قرار دیتے ہیں۔بعض لوگ علوم جدیدہ کا سیکھنا ایمان کے
منافی خیال کرتے ہیں ان کے مقابلے میں ایک حصہ مسلمانوں کا سود جس کی نسبت اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے فَأْذَنُوا بِحَرْبِ مِینَ الله (البقرة: ۲۸۰) کو جائز قرار دیتا ہے۔
(rir)
دعوة الامير
نماز ، روزہ ، زکوۃ ، ورثہ ہر ایک امر کے متعلق اس قدر اختلاف ہے کہ حقیقت
بالکل پوشدہ ہو گئی ہے اور چھوٹی سے چھوٹی بات کو اصل اسلام قرار دیا جاتا ہے اور اس کے
خلاف کر نے والے کے ساتھ جھگڑا کیا جاتا ہے۔مسلمان کہلانے والوں نے اپنے
بھائیوں کی انگلیاں اس لئے تو ڑ دی ہیں کہ وہ تشہد کی انگلی کیوں کھڑی کرتے ہیں اور
قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے مونہوں میں نجاستیں ڈالی ہیں کہ اس منہ سے آمین
بالجبر کیوں نکلی تھی ، غرض عملی حصہ بھی اسی تغیر و تبدل اور اسی فساد کا شکار ہو رہا ہے جیسا کہ
اعتقادی حصہ تھا۔حضرت اقدس نے اس حصہ کی بھی اصلاح کی اور ایک طرف تو اباحت کے طریق
کو باطل ثابت کیا اور بتایا کہ شفاعت ان لوگوں کے لئے ہے جو گناہ سے بچنے کی پوری
کوشش کرتے ہیں مگر پھر بعض وجوہ سے ان میں گر جاتے ہیں اور بعض کوتاہیاں اُن کی باقی
رہ جاتی ہیں نہ ان کے لئے جو شفاعت کی خاطر گناہ کرتے ہیں۔شفاعت گناہ کے مٹانے
کے لئے تھی نہ کہ گناہ کی اشاعت کے لئے۔اسی طرح یہ بتایا کہ گو شریعت اصل مقصود نہیں مگر عبودیت اصل مقصود ہے پس جس
کام کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور جس وقت تک دیا ہے اسے بجالانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ کا
قرب کوئی محدود شے نہیں کہ کہا جائے کہ اب قرب حاصل ہو گیا ہے۔اب عبادت کی
ضرورت نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا انسان جب وفات تک ایاگ
نَعْبُدُ (الفاتحة: ۵) اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة: ۲) کہتا رہا اور آپ کو رَبِّ زِدْنِی
عِلْمًا (طه: ۱۱۵) کہنے کاحکم ملا تو اور کون شخص ہے جو کہے کہ میں منزل مقصود تک پہنچ گیا
ہوں۔اب مجھے عبادت کی ضرورت نہیں۔در حقیقت اس قسم کے خیال کے لوگ اللہ تعالیٰ