نویں دلیل ۔ علوم آسمانی کا انکشاف
دعوت الامیر
۲۴۷
دعوة الامير
نویں دلیل
علوم آسمانی کا انکشاف
نویں دلیل آپ کی صداقت کی کہ در حقیقت وہ بھی بہت سے دلائل پر مشتمل ہے
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر قادرانہ طور پر ایسے علوم کا انکشاف کیا جن کا حصول انسانی
طاقت سے بالا ہے ، نبیوں کی بعثت کی غرض ہی یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اس چشمہ تک
پہنچا ئیں جس سے سیراب ہوئے بغیر روحانی زندگی قائم ہی نہیں رہ سکتی ، یعنی تمام زندگیوں
کے منبع حضرت احدیت سے اُن کو وابستہ اور متعلق کر دیں اور یہ بات بلا علوم روحانیہ کے
حصول کے نہیں ہو سکتی۔وہی شخص اللہ کا قرب حاصل کر سکتا ہے جسے اس کی معرفت حاصل
ہو اور اس کے قرب کے ذرائع معلوم ہوں اور اس کی صفات کا باریک در بار یک علم رکھتا
ہو اور دوسروں کو وہی شخص روحانی امور میں ہدایت کر سکتا ہے جو ان باتوں سے حصہ وافر
رکھتا ہو۔پس کسی ماموریت کے مدعی کا دعویٰ قابل تسلیم نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ خدا تعالیٰ
کے غیر محدود علم سے حصہ نہ پائے اور اللہ تعالیٰ اس کی علمی غور و پرداخت نہ کرے۔پس
حضرت اقدس کے دعوے کی سچائی کے معلوم کرنے کے لئے ہم اس قانون کے ذریعے
سے بھی آپ کے دعوے پر غور کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر کیا کیا
علوم کھولے ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا (البقرة : ۳۲) اور اُس
(TCA)
دعوة الامير
نے حضرت آدم کو سب صفات الہیہ کے معنے صفات الہیہ کا علم دیا اور صفات الہیہ کے علم کے
ماتحت سب قسم کا علم آجاتا ہے کیونکہ معرفت الہیہ کے معنے صفات الہیہ کا ایسا علم ہی ہے جو
مشاہدہ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔یہ علم ہر مامور کو دیا جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ حضرت لوط کی
نسبت فرماتا ہے۔وَلُوطًا أَتَيْنَهُ حُكْمًا وَعِلْمًا (الانبیاء: ۷۵) اور حضرت داؤ د وسلیمان کی
نسبت فرماتا ہے ولَقَدْ آتَيْنَا دَاوَدَ وَسُلَيْمَانَ عِلْمًا (النمل: ۱۶) اور حضرت یوسف کی
نسبت فرماتا ہے وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا (یوسف:۲۳) اور حضرت موسیٰ کی
نسبت فرماتا ہے وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَى أَتَيْنَهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَكَذَالِكَ نَجْزِى
الْمُحْسِنِينَ (القصص:۱۵) اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرماتا ہے وَعَلَّمَكَ مَا
لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (النساء: ۱۱۴) کہ آپ کو وہ علم سکھایا ہے جو
پہلے آپ کو معلوم نہ تھا اور پھر اور علوم کے اظہار کا وعدہ کرتا ہے اور یہ دعا سکھا تا ہے۔قُلْ
رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ( طه : ۱۱۵)۔پس ان آیات سے معلوم ہوا کہ ہر مامور کو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ایک خاص علم دیا جاتا ہے۔چنانچہ اسی قسم کا علم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو۔بھی دیا گیا۔صرف فرق یہ ہے کہ پہلے ماموروں کو تو صرف باطنی علم دیا جاتا تھا مگر آپ کو
اپنے مطاع اور آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں ظاہری اور باطنی دونوں قسم کا
علم دیا گیا۔یعنی علم روحانی بھی دیا گیا اور اس کے بیان کرنے کا اعلی طریق بھی بخشا گیا
اور اللہ تعالیٰ نے دونوں باتوں میں آپ کو بے نظیر بنایا، نہ تو علوم باطنیہ کے جاننے میں کوئی
شخص آپ
کا مقابلہ کر سکتا ہے اور نہ ان کے بیان کرنے میں کوئی شخص آپ کا مقابلہ کر سکتا
ہے۔ان دونوں قسم کے علموں میں سے پہلے میں ظاہری قسم کا علم لیتا ہوں۔یہ معجزہ آپ
۲۴۹
دعوة الامير
سے پہلے صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے۔پہلے انبیاء میں اس
کی نظیر نہیں ملتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو وحی نازل ہوئی اس کے متعلق اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔وَإِنْ كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِنْ مِثْلِهِ وَادْعُوْا
شُهَدَاءَ كُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنتُمْ صَادِقِينَ (البقرہ : ۲۴) کہہ دے اگر تم کو اس کتاب
کے سبب جو ہم نے اپنے اس بندے پر نازل کی ہے شکوک وشبہات پیدا ہو گئے ہیں ، تو
پھر اس کی ایک سورۃ جیسی ہی کوئی عبارت لے آؤ۔اور اس کی تیاری کے لئے اللہ تعالیٰ
کے سوا جس قدر تمہارے بزرگ ہیں سب کو اپنی مدد کے لئے جمع کرلو، مگر یاد رکھو کہ پھر بھی
تم اس کی مثال لانے پر قادر نہیں ہو سکو گے۔اس آیت میں ہر قسم کی خوبیوں میں قرآن
کریم کو بے مثل قرار دیا گیا ہے جن میں سے ایک خوبی ظاہری خوبی بھی ہے قرآن کریم کی
فصاحت کی طرف اور جگہوں پر بھی اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی ہے چنانچہ فرماتا ہے۔کتاب
أحْكِمَتْ أيْتَه ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍر (هود:۲) یہ کتاب ایسی ہے کہ اس کے
احکام نہایت مضبوط چٹان پر قائم کئے گئے ہیں اور پھر ان کو بے نظیر طور پر کھول کر بیان کیا
گیا ہے اس خدا کی طرف سے جو بڑی حکمتوں کا مالک ہے اور واقعات سے باخبر ہے یعنی
حکیم کی طرف سے پر حکمت کلام ہی آنا چاہئے اور خبیر جانتا ہے کہ اب علمی زمانہ شروع
ہونے والا ہے اس لیے علمی معجزات کی ضرورت ہے۔پس اس نے قرآن کریم کی زبان کو
مفضل بنایا ہے۔یعنی وہ اپنی وضاحت آپ کرتا ہے اور اپنی خوبی کا خود شاہد ہے۔چونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
شاگرد اور آپ کے ظلن تھے اور آپ ہی کے نور سے حصہ لینے والے تھے اس لئے اللہ تعالیٰ
نے آپ کو بھی اس خوبی سے حصہ دیا اور آپ کو بھی کلام کی فصاحت عطا فرمائی۔میں پہلے لکھ
(۲۵۰)
دعوة الامير
چکا ہوں کہ حضرت اقدس کسی مشہور مدرسے کے پڑھے ہوئے نہ تھے، معمولی لیاقت کے
اُستاد آپ کی تعلیم کے لئے رکھے گئے تھے، جنہوں نے عام درسی کتب کا ایک حصہ آپ کو
پڑھا دیا تھا۔آپ کبھی عرب وغیرہ ممالک کی طرف بھی نہیں گئے تھے اور نہ آپ ایسے
شہروں میں رہے تھے جہاں عربی کا چر چاہو دیہاتی زندگی اور معمولی کُتب پڑھنے سے جس
قدر علم انسان کو حاصل ہوسکتا ہے اسی قدر آپ کو حاصل تھا۔جب آپ نے دعوی کیا اور دنیا کی اصلاح کی طرف توجہ کی تو آپ کے دشمنوں کی
نظر سب سے پہلے ان حالات پر پڑی اور انہوں نے سوچا کہ یہ سب سے بڑا حملہ ہے جو ہم
آپ کی ذات پر کر سکتے ہیں اور یہ مشہور کرنا شروع کیا کہ آپ ایک منشی آدمی ہیں
اردو نوشت و خواند میں چونکہ مہارت ہوگئی اور لوگوں میں بعض مضامین اچھی نظر سے دیکھے
گئے تو خیال کر لیا کہ اب میں بھی کچھ بن گیا اور دعویٰ کر دیا۔آپ عربی سے ناواقف ہیں اس
علومِ دینیہ میں رائے دینے کے اہل نہیں، اس اعتراض کو ہر مجلس اور تحریر میں پیش کیا
جاتا اور لوگوں کو بدظن کیا جاتا تھا۔ان لوگوں کا یہ اعتراض کہ آپ عربی زبان سے ناواقف
تھے بالکل جھوٹا تھا کیونکہ آپ نے عام درسی کتب
پڑھی تھیں مگر یہ سچ تھا کہ آپ کسی بڑے
عالم سے نہیں پڑھے تھے اور نہ باقاعدہ کسی پرانے مدرسہ کے سند یافتہ تھے اس لئے ملک
کے بڑے عالموں میں شمار نہ ہوتے تھے اور نہ مولوی کی حیثیت آپ کو حاصل تھی۔جب اس اعتراض کا بہت چرچا ہوا اور مخالف مولویوں نے وقت اور بے وقت اس
کو پیش کرنا شروع
کیا تو اللہ تعالیٰ نے ایک رات میں چالیس ہزار مادہ عربی زبان کا سکھادیا
اور یہ مجزہ عطا فرمایا کہ آپ عربی زبان میں کتب لکھیں اور وعدہ کیا کہ ایک ایسی فصاحت
آپ کو عطا کی جاوے گی کہ لوگ مقابلہ نہ کر سکیں گے۔چنانچہ آپ نے عربی زبان میں ایک
۲۵۱
دعوة الامير
1 1 +
مضمون لکھ کر اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شائع کیا اور مخالفوں کو اس کے
مقابلہ میں رسالہ لکھنے کے لیے بلایا، مگر کوئی شخص مقابلہ پر نہ آسکا۔اس کے بعد متواتر آپ
نے عربی کتب لکھیں جو بنیں سے بھی زیادہ ہیں اور بعض کتب کے ساتھ دس دس ہزار روپے
کا انعام اُن لوگوں کے لئے مقرر کیا جو مقابلہ میں ویسی ہی فصیح کتب لکھیں ، مگر ان تحریرات
کا جواب کوئی مخالف نہ لکھ سکا، بلکہ بعض کتب عربوں کے مقابلہ میں لکھی گئیں اور وہ بھی
جواب نہ دے سکے۔اور پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے ، چنانچہ سید رشید رضا صاحب مدیر المنار کو
مخاطب کر کے بھی ایک کتاب (الهدى والتبصرة لمن یری۔تالیف ۱۳۲۰ھ میں مکمل ہوئی اور ۱۲ رجون
۱۹۰۲ء کو چھپ کر شائع ہوئی لکھی گئی اور اس کو مقابلہ کے لئے بلایا گیا ،مگر وہ مقابلہ پر نہ آیا، اسی
طرح بعض اور عربوں کو مقابلہ کے لئے دعوت دی گئی ،مگر وہ جرات نہ کر سکے۔ہندوستان کے مولویوں نے اپنی شکست کا ان لفظوں میں اقرار کیا کہ یہ کتابیں مرزا
صاحب خود نہیں لکھتے بلکہ انہوں نے عرب چھپا کر رکھے ہوئے ہیں وہ ان کتب کو لکھ کر
دیتے ہیں۔اس اعتراض سے صاف ظاہر ہے کہ آپ کی کتب کی عربی زبان کے وہ بھی
قائل تھے مگر ان کو یہ شک تھا کہ آپ خود یہ کتب نہیں لکھ سکتے اور لوگ آپ کو کتابیں لکھ کر
دے دیتے ہیں اس پر آپ نے یہ اعلان کیا کہ آپ لوگ بھی عربوں اور شامیوں کی مدد سے
میرے مقابلہ پر کتابیں لکھ دیں۔مگر باوجود بار بار غیرت دلانے کے کوئی سامنے نہ آیا اور وہ
کتب اب تک بے جواب پڑی ہیں۔ان کُتب کے علاوہ ایک دفعہ آپ کو الہام ہوا کہ آپ فی البدیہہ ایک خطبہ عربی
زبان میں دیں۔(الکم یکم مئی ۱۹۰۰ صفحہ ۵) حالانکہ آپ نے عربی زبان میں کبھی تقریر نہ کی تھی۔دوسرے دن عید الاضحی تھی۔اس الہام کے ماتحت آپ نے عید کے بعد عربی زبان میں ایک
(ror)
دعوة الامير
لمبی تقریر کی جو خطبہ الہامیہ کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔اس تقریر کی عبارت بھی ایسی
اعلیٰ درجہ کی تھی کہ عرب اور عجم پڑھ کر حیران ہوتے ہیں اور ایسے غوامض و رموز اس میں
بیان کئے کہ ان کی وجہ سے اس خطبہ کی عظمت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔یہ علمی معجزہ آپ کا نہایت زبردست معجزات میں سے ہے کیونکہ ایک تو ان منجزات
پر اسے فوقیت حاصل ہے جو زیادہ اثر صرف اس وقت کے لوگوں پر کرتے ہیں جو دیکھنے
والے ہوں۔دوم اس معجزہ کا اقرار دشمنوں کی زبانوں سے بھی کرادیا گیا ہے اب جب تک
دنیا قائم ہے یہ معجزہ آپ کا بھی قائم رہے گا اور قرآن کریم کی طرح آپ کے دشمنوں کے
خلاف حجت رہے گا اور روشن نشان کی طرح چمکتا رہے گا۔بعض لوگ جب اس معجزہ کو دیکھ کر آپ کی صداقت کا انکار کرنے کی کوئی صورت
نہیں دیکھتے تو اس پر ایک اعتراض کیا کرتے ہیں اور وہ یہ کہ اس قسم کے معجزہ کا دعوی کرنا
قرآن کریم کی ہتک ہے کیونکہ قرآن کریم کا دعویٰ ہے کہ اُس کی زبان بے مثل ہے۔اگر
مرزا صاحب کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایسی زبان میں کتب لکھنے کی توفیق دے دی جو اپنی خوبیوں
میں بے مثل ہے تو اس میں قرآن کریم کی ہتک ہو گئی اور اس کا دعویٰ باطل ہو گیا ان لوگوں کا
یہ اعتراض محض تعصب کا نتیجہ ہے ورنہ اگر یہ سوچتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ باوجود حضرت
اقدس کی عربی کتب کے بے مثل ہونے کے قرآن کریم کا دعویٰ حق اور راست ہے اور اس کا
معجزانہ رنگ موجود ہے بلکہ آگے سے بڑھ گیا ہے۔دُنیا میں ہر ایک فضیلت دو قسم کی ہوتی ہے، کامل فضیلت اور وہ فضیلت جو اضافی
ہوتی ہے یعنی ایک فضیلت تو وہ جو بلا دوسری چیزوں کو مدنظر رکھنے کے ہوتی ہے اور ایک
فضیلت وہ جو بعض اور چیزوں کو مد نظر رکھ کر ہوتی ہے اس کی مثال قرآن کریم سے ہی میں یہ
(ror)
دعوة الامير
پیش کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ بنی اسرائیل کی نسبت قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ أَنَّىٰ فَضَّلْتُكُمْ
عَلَى الْعَلَمِينَ (البقره: ۴۸) میں نے تم کو تمام جہان کے لوگوں پر فضیلت دی اور پھر
مسلمانوں کی نسبت فرماتا ہے۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران: ۱۱۱) تم سب
سے بہتر اُمت ہو جو سب لوگوں کے لئے نکالی گئی ہو تو ایک طرف بنی اسرائیل کو سب
جہانوں پر فضیلت دیتا ہے اور دوسری طرف مسلمانوں کو سب جہانوں پر فضیلت دیتا ہے۔بظاہر اس بات میں اختلاف نظر آتا ہے لیکن اصل میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ ایک جگہ پر تو
اپنے زمانے کے لوگوں پر فضیلت مراد ہے اور دوسری جگہ اوّلین و آخرین پر۔اسی طرح
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی کتب کو جو بے مثلیت حاصل ہے وہ انسانوں
کے کلاموں کو مد نظر رکھکر ہے اور قرآن کریم کو جو بے مثلیت عطا ہوئی ہے وہ تمام انسانی
کلاموں پر بھی ہے اور خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے دوسرے کلاموں پر بھی اور
ان میں حضرت اقدس کے الہامی خطبات اور آپ کی کتب بھی شامل ہیں۔پس قرآن کریم
کا بے مثل ہونا حقیقی ہے اور حضرت اقدس کی کتب کی زبان کا بے مثل ہونا اضافی۔پس
آپ کا یہ معجزہ گولوگوں کے لئے حجت ہے مگر قرآن کریم کی شان کا گھٹانے والا نہیں۔میں نے اوپر بیان کیا تھا کہ آپ کے معجزہ سے قرآن کریم کے معجزہ کی شان دو بالا
ہو گئی ہے۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ بے مثلیت بھی کئی قسم کی ہوتی ہے۔ایک بے مثلیت
ایسی ہوتی ہے کہ بے مثل کلام کو دوسرے کلاموں پر فضیلت تو ہوتی ہے مگر بہت زیادہ
فضیلت نہیں ہوتی۔پس گو اس کو افضل کہیں گے مگر دوسرے کلام بھی اس کے قریب قریب
پہنچے ہوئے ہوتے ہیں جیسے کہ مثلاً گھوڑ دوڑ میں جب گھوڑے دوڑتے ہیں تو ایک گھوڑا جو
اوّل نکلے دوسرے گھوڑے سے ایک بالشت بھی آگے ہو سکتا ہے، ایک گز بھی ہوسکتا ہے
(ror)
۲۵۴
دعوة الامير
اور ایک گھوڑے کے کھڑے ہونے کی جگہ کی مقدار بھی آگے ہو سکتا ہے یا اُس سے زیادہ
بھی ہو سکتا ہے یہی حال بے مثل کلام کا ہے کہ وہ اُن سے دوسرے کلاموں کی نسبت جن
کے مقابلہ میں اُسے بے مثل ہونے کا دعوی ہے معمولی فضیلت بھی رکھ سکتا ہے اور بہت
زیادہ فضیلت بھی رکھ سکتا ہے۔اب یہ امر کہ اس کا اور دوسرے کلاموں کا فرق تھوڑا ہے یا
بہت اسی طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ اس کے درمیان اور ان کلاموں کے درمیان جن سے
وہ افضل ہونے کا مدعی ہے اور کلام آکر کھڑے ہوسکیں کہ وہ بھی بے مثل ہوں ،لیکن اس
کے مقابلہ میں وہ بھی ادنی ہوں۔پس حضرت اقدس کی کتب نے دوسرے انسانوں کے
کلاموں کے مقابلے میں اپنی بے مثلیت ثابت کر کے بتادیا ہے کہ قرآن کریم اپنی بے
مثلیت میں دوسرے کلاموں سے بہت ہی بڑھا ہوا ہے کیونکہ وہ کلام جن کو قرآن کریم
کے مقابلے پر کھڑا کیا جاتا تھا آپ کے کلام نے اُن
کو پیچھے ڈال دیا مگر پھر بھی آپ کا کلام
قرآن کریم کے ماتحت ہی رہا اور اس کا خادم ہی ثابت ہوا۔جس سے معلوم ہوا کہ قرآن
کریم دوسرے کلاموں سے اسقدر آگے نکلا ہوا ہے کہ اس کے اور دوسرے کلاموں کے
درمیان ایک وسیع فاصلہ ہے۔اس فصاحت کے علاوہ جو آپ کو عطا ہوئی ایک علم ظاہری آپ کو یہ عطا ہوا کہ آپ
کو الہاما عربی زبان کے ائم الألسنَةِ ہونے کا علم دیا گیا۔یہ ایک عظیم الشان اور عجیب علم تھا
کیونکہ یورپ کے لوگ ام الألسنة کے متعلق لمبی کوششوں کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے تھے کہ
سنسکرت یا پہلوی زبان اُم الألْسِنَةِ ہے اور بعض لوگ ان دونوں زبانوں کو بھی اس زبان
کی جو سب سے پہلی زبان تھی شاخ قرار دیتے تھے اور خیال کرتے تھے کہ ابتدائی زبان
دنیا سے مٹ گئی ہے۔یہ تو یورپ کے لوگوں کا حال تھا۔عرب جن کی زبان عربی ہے وہ بھی
(roo)
دعوة الامير
اس فضیلت کے قائل نہ تھے بلکہ یورپ کی تعلیم کے اثر سے اُم الالسة کو دوسرے ممالک
کی زبانوں میں تلاش کر رہے تھے ان حالات میں آپ
کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ علم دیا
جانا کہ اصل میں عربی زبان ہی اُمُ الْأَلْسِنَةِ ہے ایک قابلِ حیرت انکشاف تھا، مگر قرآن
کریم پر تدبر کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ انکشاف قرآن کریم کی تعلیم کے بالکل مطابق تھا
کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وہ کلام جو ساری دنیا کی طرف نازل ہونا تھا اسی زبان میں نازل ہونا
چاہئے تھا جو سب سے ابتدائی زبان ہونے کے لحاظ سے ساری دنیا کی زبان ہے جیسا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلِ الَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ (ابراهیم: ۵) ہم کوئی رسول نہیں
بھیجتے مگر اسی زبان میں اس پر کتاب نازل کرتے ہیں جو اُن لوگوں کی زبان ہوتی ہے جن
کی طرف وہ مبعوث ہوا ہو۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو ساری دنیا کی طرف
مبعوث ہوئے تو آپ کی طرف اسی زبان میں کلام نازل ہونا چاہئے تھا جو بوجہ اُمُ الْأَلْسِنَةِ
ہونے کے ساری دنیا کی زبان کہلا سکے اور چونکہ آپ پر عربی زبان میں کلام نازل ہوا ہے
اس لیے عربی زبان ہی اُم الْأَلْسِنَةِ ہے۔آپ نے اس انکشاف کے ثبوت میں اللہ تعالیٰ سے علم پا کر ایسے اصول مدوّن
کئے جن سے روز روشن کی طرح ثابت کر دیا کہ فی الواقع عربی زبان ہی اُمُ الْأَلْسِنَةِ اور
الہامی زبان ہے اور باقی کوئی زبان ام الالسنۃ کہلانے کی مستحق نہیں۔آپ نے اس تحقیق
کے متعلق ایک کتاب بھی لکھنی چاہی جو افسوس کہ نامکمل رہ گئی مگر اصل الاصول آپ نے
اُس میں بیان کر دیئے جن کو پھیلا کر اس امر کو دنیا کے ذہن نشین کیا جاسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ
نے چاہا تو میرا منشاء ہے کہ اُن اُصول کے ماتحت جو آپ نے تجویز کئے ہیں اور اس علم
کے مطابق جو آپ نے اس کتاب میں مخفی رکھا ہے ایک کتاب تصنیف کروں جس میں
(roy)
دعوة الامير
بوضاحت آپ کے بیان کردہ دعوے کو ثابت کروں اور اہلِ یورپ کے تیار کردہ عِلْمُ
اللَّسَانِ سے جو اس دعوے کی تائید ہوتی ہے وہ بھی بیان کروں اور جہاں اہلِ یورپ نے
ٹھوکر کھائی ہے اس کو بھی کھول دوں۔وَمَا التَّوْفِيقُ إِلَّا مِنَ اللَّهِ۔یہ تحقیق عربی زبان کے
مطابق ایک ایسی بے نظیر تحقیق ہے کہ دنیا کے نقطہ نظر کو اسلام کے مطابق بالکل بدل دے
گی اور اسلام کو بہت بڑی شوکت اس سے حاصل ہوگی۔ان ظاہری علوم کے علاوہ جو آپ کو دیئے گئے باطنی علوم جو انبیاء کا ورثہ ہیں وہ بھی
آپ کو عطا ہوئے اور ان علوم کے مقابلہ سے سب دشمن عاجز رہے اور کوئی شخص آپ کا
مقابلہ نہ کر سکا جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں آپ کوئی جدید شریعت لیکر نہ آئے تھے بلکہ پہلی
پیشگوئیوں کے ماتحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی خدمت اور اشاعت کے لیے
مبعوث ہوئے تھے اور علوم قرآنیہ کا پھیلانا اور سکھانا آپ کا کام تھا۔قرآن کریم کے بعد
اب کوئی نیا علم آسمان سے نازل نہیں ہو سکتا، سب علوم اس کے اندر ہیں اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نیا معلم نہیں آسکتا جو شخص آئیگا آپ کے سکھائے ہوئے علوم
کی تجدید کرنے والا ہی ہوگا اور انہیں کو دوبارہ تازہ کرے گا جیسا کہ حضرت مسیح موعود کا
ایک الہام ہے كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ
(تذکرہ صفحہ ۴۵۔ایڈیشن چہارم) ہر ایک برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے آتی ہے۔پس مبارک
ہے وہ جس نے سکھایا یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مبارک ہے وہ جس نے سیکھا یعنی
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔غرض علوم چونکہ قرآن کریم پر ختم ہو گئے اور جو مامور آئیں گے اُن کو قرآن کریم
کے خاص علوم ہی سکھائے جائیں گے نہ کوئی جدید علوم اور ان کی سچائی کی یہی علامت ہوگی
(۲۵۷)
دعوة الامير
کہ ان کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم کا وسیع علم عطا فرما دے جو استدلالیوں والا نہ ہو بلکہ صفاتِ
الہیہ کا علم ہو اور روحانی منازل کا علم ہو اور اے بادشاہ! ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت اقدس مسیح
موعود کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے علوم سے ایسا وافر حصہ دیا ہے کہ اگر یوں کہیں کہ آپ
کے وقت میں قرآن کریم دوبارہ نازل ہوا ہے تو یہ کوئی مبالغہ نہ ہوگا بلکہ بالکل سچ ہوگا اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کے مطابق ہوگا کیونکہ آپ سے بھی ایک روایت ہے کہ
لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالقُرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلْ مِنْ فَارِسَ
(المعجم الكبير للحافظ ابی القاسم سلیمان بن احمد طبرانی جلد ۱۸ صفحه ۳۵۳ حدیث نمبر ۹۰۰ مکتبه ابن
تیمیہ قاہرہ میں "رجل" کی بجائے "رجال" کا لفظ ہے )
کہ اگر قرآن شریف ثریا پر اڑ کر چلا چائے تو ایک شخص فارسی الاصل اُس کو واپس
لے آوے گا۔سب سے پہلے تو میں علم قرآن کے اُس حصہ کو بیان کرتا ہوں جس نے اُصولی رنگ
میں اسلام کو ایسی مدددی اور مختلف ادیان کے مقابلہ میں اسلام کے مقام کو اس طرح بدل دیا
کہ فاتح مفتوح ہو گیا اور غالب مغلوب۔یعنی قرآن کریم جو اس سے پہلے ایک مردہ کتاب
سمجھی جاتی تھی ایک زندہ کتاب بن گئی اور اس کی خوبیوں کو دیکھ کر اس کے مخالف گھبرا کر
بھاگ گئے۔حضرت اقدس مسیح موعود کے نزول سے پہلے عام طور پر مسلمانوں کا یہ خیال تھا کہ
معارف قرآنیہ جو بزرگوں نے بیان کئے ہیں وہ اپنی حد کو پہنچ گئے ہیں اور اب ان سے
زیادہ کچھ بیان نہیں ہو سکتا بلکہ اور جستجو کرنی فضول اور دین کے لئے مضر ہے۔اللہ تعالیٰ نے
حضرت اقدس کو یہ علم دیا کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کی مادی پیدائش اپنے اندر بے انتہاء اسرار
۲۵۸
دعوة الامير
رکھتی ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کا کلام بھی اپنے اندر بے انتہاء معانی اور معارف رکھتا ہے اگر
ایک مکھی جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے نہایت ادنی درجہ رکھتی ہے ہر زمانے میں اپنی پوشیدہ
طاقتوں کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی بناوٹ کے رازوں اور اس کے خواص کی وسعت اور اس
کی عادات کی تفاصیل کا علم زیادہ سے زیادہ حاصل ہوتا جاتا ہے چھوٹے چھوٹے گھانس اور
پودوں کے نئے سے نئے خواص اور تاثیر میں معلوم ہوتی جاتی ہیں تو کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا
کلام محمد ود ہو۔کچھ مدت تک تو لوگ اس میں سے معانی اور معارف اخذ کریں اور اس کے
بعد وہ اس کان کی طرح ہو جائے جس کا خزانہ ختم ہو جاتا ہے۔اللہ کا کلام تو مادی اشیاء کی
نسبت زیادہ کثیر المعانی اور وسیع المطالب ہونا چاہئے ، اگر نئے سے نئے علوم دنیا میں نکل
رہے ہیں، اگر فلسفہ اور سائنس تیزی کے ساتھ ترقی کرتے چلے جاتے ہیں اگر طبقات
الارض اور علم آثار قدیمہ اور علم افعال الاعضاء اور علم نباتات اور علم حیوانات اور علم ہیئت
اور علم سیاسیات اور علم اقتصاد اور علم معاملات اور علم النفس اور علم روحانیات اور علم اخلاق
اور اسی قسم کے نئے علوم یا تو نئے دریافت ہورہے ہیں یا انہوں نے پچھلے زمانے کے علوم
کے مقابلہ میں حیرت انگیز ترقی حاصل کرلی ہے تو کیا اللہ تعالیٰ کا کلام ہی ایسا را کد ہونا چاہئے
کہ وہ اپنے پر غور کرنے والوں کو تازہ علوم اور نئے مطالب نہ دے سکے اور سینکڑوں سال
تک وہیں
کا وہیں کھڑار ہے۔اس وقت جس قدر بے دینی اور اللہ تعالیٰ سے دوری اور شریعت سے بُعد نظر آتا ہے
وہ ان علوم کے بالواسطہ یا بلا واسطہ اثر ہی کا نتیجہ ہے۔پس اگر قرآن کریم اللہ کا کلام ہے تو
چاہئے تھا کہ ان علوم جدیدہ کی ایجاد یا وسعت کے ساتھ اس میں سے بھی ایسے معارف
ظاہر ہوں جو یا تو ان علوم کی غلطی کو ظاہر کریں اور بدلائل انسان
کو تسلی دیں یا یہ بتائیں کہ