نویں دلیل ۔ علوم آسمانی کا انکشاف
دعوت الامیر, حصہ 2
(roa)
دعوة الامير
جو شبہ پیدا کیا جاتا ہے وہ درحقیقت پیدا ہی نہیں ہوتا اور صرف قلتِ تدبر کا نتیجہ ہے۔اس اصل کو قائم کر کے آپ نے بدلائل ثابت کیا کہ قرآن کریم میں اس زمانے کی
ترقیات اور تمام حالات کا ذکر موجود ہے ، بلکہ اس زمانہ کی بعض جزئیات تک کا ذکر ہے،
لیکن پہلے مسلمان چونکہ اس زمانہ میں نہیں پیدا ہوئے تھے وہ ان اشارات کو نہیں سمجھ سکے
اور ان واقعات کو قیامت پر محمول کرتے رہے۔مثلاً سورۃ التکویر میں اس زمانے کی بہت سی علامات مذکور ہیں جیسے (ا) إِذَا
الشَّمْسُ كُوّرَتْ (۲) وَإِذَا التَّجُوْمُ انْكَدَرَتْ (۳) وَإِذَا الْجِبَالُ سَيَرَتْ (۴) وَإِذَا
الْعِشَارُ عَطِلَتْ (۵) وَإِذَا الْوَحُوْشُ حُشِرَتْ (۲) وَإِذَا الْبِحَارُ سَجَرَتْ (۷) وَإِذَا
التفوسُ زُوجَتْ (۸) وَإِذَا الْمَوْعَدَةُ سُئِلَتْ (۹) بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ (۱۰) وَإِذَا
الصُّحُفُ نُشِرَتْ (۱۱) وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ (۱۲) وَإِذَا الْجَحِيمَ سُعِرَتْ
(۱۳) وَإِذَا الْجَنَّةَ أُزْلِفَتْ ٥ ( التكوير : ۱ تا ۱۴) یعنی (۱) جب سورج لپیٹا جائیگا
(۳) وَإِذَا الْجِبَالُ سَيَرَتْ اور جب پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹائے جائیں گے۔یعنی ایسے
سامان نکل آئیں گے کہ اُن کے ذریعے سے پہاڑوں کو کاٹا جائے گا اور ان کے اندرسوراخ
کر دیئے جائیں گے (۴) وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں بے
کار چھوڑ دی جائیں گی۔یعنی ایسا زمانہ آجائیگا کہ نئی سواریوں کی وجہ سے اونٹوں کی وہ قدرنہ
رہے گی جواب ہے۔(۵) وَإِذَا الْوَخوش حُشِرَث اور جب دینی علوم سے لوگوں کو
ناواقفیت ہوگی اور وہ مثل وحشیوں کے ہو جائیں گے اور اسی طرح وہ اقوام جو پہلے وحشی سمجھی
جاتی تھیں جیسے یورپ کے باشندے کہ آج سے چھ سات سو سال قبل جس وقت ایشیائی
لوگ نہایت مہذب اور ترقی یافتہ تھے یہ لوگ ننگے پھرتے تھے دنیا میں پھیلا دیئے جائیں
(ry۔)
دعوة الامير
گے اور دنیا کی حکومتوں پر قابض ہو جائیں گے اور یہ بھی کہ اس زمانے میں کچھ وحشی اقوام
ہلاک کر دی جائیں گی کہ ان کا نام ہی باقی رہ جائیگا اور یہ عربی زبان کا محاورہ ہے کہ کہتے ہیں
حُشِرَ الْوَخوش اَىٰ أَهْلِكَتْ ایسا ہی اس زمانے میں ہوا ہے کہ آسٹریلیا اور امریکہ کے
اصلی باشندے کہ اُن کو کہتے بھی وحشی ہی ہیں آہستہ آہستہ اس طرح ہلاک کر دئے گئے ہیں
کہ اب ان اقوام کا ان میں نشان تک نہیں ملتا۔پھر فرمایا کہ (۶) وَإِذَا الْبِحَارُ سَجَرَتْ جب دریاؤں کو پھاڑا جائیگا یعنی اُن میں
سے نہریں نکالی جائیں گی اور (۷) وَإِذَا التَّفُوسُ ذُو جَتْ اور جب لوگ آپس میں جمع کر
دیئے جائیں گے یعنی آپس کے تعلقات کے ایسے سامان نکل آئیں گے کہ دُور دُور کے لوگ
آپس میں ملا دیئے جائیں گے۔جیسے آلات ٹیلیفون ہیں کہ ہزاروں میل کے لوگوں کو آپس
میں ملا کر باتیں کروا دیتے ہیں ریل اور تار اور ڈاک کے انتظام ہیں کہ ساری دنیا کو انہوں
نے ایک شہر بنادیا ہے (۸) وَإِذَا الْمَوءَ دَةً سُئِلَتْ (۹) بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَت اور جب زندہ
گاڑی ہوئی لڑکیاں یا عور تیں پوچھی جائیں گی۔یعنی مذہبی طور پر انسان کا زندہ گاڑ دینا خواہ
جائز ہومگر قوانین حکومت اس کی اجازت نہ دیں گے اور صرف مذہبی جواز کا فتویٰ پیش کر دینا
قبول نہ کیا جائے گا۔جیسے کہ اس زمانہ سے پہلے زمانوں میں ہوتا چلا آیا ہے (۱۰) وَإِذَا
الصُّحُفُ نَشِرَتْ اور جبکہ کتب اور اخبارات اور رسالہ جات پھیلائے جائیں گے جیسا کہ
آجکل ہے کہ اخبارات اور کتب کی کثرت کو دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی
ہے(۱۱) وَإِذَا السَّمَاءَ كُشِطَتْ اور جب آسمان کا چھلکا اُتارا جائیگا یعنی آسمانی علوم کا
ظہور ہوگا، علم ہیئت کی ترقی کے ذریعے سے بھی اور علوم قرآنیہ کے اظہار اور اشاعت کے
ذریعے سے بھی (۱۲) وَإِذَا الْجَحِيمُ سَعِرَتْ اور دوزخ بھڑکا دی جائے گی یعنی نئے
۲۶۱
دعوة الامير
نئے علوم ایجاد ہوں گے جن کی وجہ سے لوگوں کو دین سے نفرت ہو جائے گی اور دلوں سے
ایمان نکل جائے گا اور عیش و عشرت کے سامانوں کی کثرت سے بھی لوگوں میں فساد پیدا ہو
جائے گا (۱۳) وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزلِفَتْ اور جب جنّت قریب کر دی جائیگی یعنی اس زمانے
میں اللہ تعالیٰ کا فضل بھی جوش میں آئیگا اور جنت بھی قریب کر دی جائے گی یعنی جب فساد
اور شرارت بڑھ جائیگی اور بے دینی ترقی کر جائے گی اس وقت اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے
ایسا سامان کر دے گا کہ لوگوں کے ایمان تازہ ہوں اور دین کی خوبی ظاہر ہو جائے اور ان
کاموں کا کرنا لوگوں کے لئے آسان ہو جائے جن کے کرنے پر جنت ملتی ہے۔اب آپ غور کر کے دیکھ لیں کہ کیا یہ سب نشانیاں اس زمانے کی نہیں ہیں اور کیا یہ
ممکن ہے کہ ان علامات کو قیامت یا کسی اور زمانے پر لگایا جائے۔صرف إِذَا الشَّمْسُ
كُورَتْ اور إِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ کے الفاظ سے دھوکا کھا کر یہ خیال کر لینا کہ یہ باتیں
قیامت کو ہوں گی کب جائز ہو سکتا ہے جبکہ اس کی باقی آیات کا قیامت کے ساتھ کوئی تعلق
نہیں معلوم ہوتا ، قیامت کو دس مہینے کی گا بھن اونٹنیاں بھلا کیوں چھوڑ دی جائیں گی ؟ اگر کہا
جائے کہ گھبرا کر تو اس کا جواب یہ ہے کہ اونٹنی کا کیا ذکر اس وقت تو باپ، ماں، بیٹا ، بیٹی ،
بیوی ، بھائی بہن سب کو چھوڑ دیا جائے گا ایسے اعلیٰ تعلقات جس وقت ٹوٹ جائیں گے اس
وقت کے ذکر میں اونٹنی کے چھوڑ دینے کا ذکر بے محل ہو جاتا ہے۔اسی طرح سوال پیدا ہوتا
ہے کہ وحشی کیوں اکٹھے کئے جائیں گے؟ دریاؤں میں سے اس دن نہریں کیوں نکالی
جائیں گی؟ یا یہ کہ دریا آپس میں کیوں ملائے جائیں گے اور مودودہ کے متعلق اس وقت
کیوں سوال ہوگا ؟ اعمال کے متعلق پرسش تو فنا کے بعد حشر اجساد کے دن ہوگی ، نہ کہ جس
وقت کا رخانہ عالم درہم برہم ہو رہا ہوگا۔اسی طرح ان آیات کے مابعد بھی ایسی باتوں کا
دعوة الامير
ذکر ہے جو ثابت کر رہی ہیں کہ اسی دنیا میں یہ سب کچھ ہونے والا ہے جیسے وَالَّيلِ إِذَا
عَسْعَسَ وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ التكوير: ۱۸-۱۹) اور رات کی قسم جب وہ جاتی رہے گی
اور صبح کی قسم جب وہ سانس لے گی یعنی طلوع ہونے لگے گی اور جبکہ شروع میں إِذَا
الشَّمْسُ كُوّرَتْ آچکا ہے اگر اس سورۃ میں قیامت کا ہی ذکر ہو تو سورج کے لیٹے جانے
کے بعد رات کس طرح چلی جائے گی اور صبح کس طرح نمودار ہونے لگے گی ،غرض ان باتوں
کا جو اس سورۃ میں بیان ہوئی ہیں قیامت کے ساتھ کچھ بھی تعلق نہیں ، ہاں اس زمانے کے
حالات کے یہ بالکل مطابق ہیں اور گویا اس وقت کا پورا نقشہ ان میں کھینچ دیا گیا ہے پس
در حقیقت اس زمانے کی خرابیوں اور مادی ترقیوں اور گناہوں کی کثرت اور پھر اللہ تعالیٰ کے
فضل کی اس سورۃ میں خبر دی گئی تھی، جس کو پڑھ کر مومن کا ایمان تازہ ہوتا ہے اور سب شکوک
وشبہات ہو ا ہو جاتے ہیں۔یہ ایک مثال میں نے ان اخبار کی دی ہے جو اس زمانے کے متعلق قرآن کریم
میں بیان ہوئی ہیں اور جن کو حضرت اقدس نے خود بیان فرمایا ہے یا جن کو آپ کے
بتائے ہوئے اصول کے ماتحت آپ کے خدام نے قرآن کریم سے اخذ کیا ہے ورنہ اس
زمانے کے مفاسد اور حالات کی خبریں اور اُن کے علاج قرآن کریم میں اس کثرت سے
بیان ہوئے ہیں کہ ان کو دیکھ کر سخت سے سخت دشمن بھی یہ اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ
قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے جس سے ماضی، حال اور مستقبل کسی زمانے کے بھی حالات
پوشیدہ نہیں مگر ان کے بیان کرنے سے اصل مضمون رہ جائے گا اور یہ مکتوب بہت زیادہ
لمبا ہو جائے گا۔دوسرا اصولی علم جو قرآن کریم کے متعلق آپ کو دیا گیا یہ ہے کہ قرآن کریم میں کوئی
(yr)
دعوة الامير
دعوی بلا دلیل بیان نہیں کیا جاتا۔اس اصل کے قائم کرنے سے اس کے علوم کے انکشاف
کے لئے ایک نیا دروازہ کھل گیا اور جب اس کو مد نظر رکھتے ہوئے قرآن کریم پر غور کیا گیا تو
معلوم ہوا کہ وہ ہزاروں باتیں جو اس سے پہلے بطور دعوے کے سمجھی جاتی تھیں اور ان کی
دلیل یہ سمجھ لی گئی تھی کہ خدا نے کہا ہے اس لیے مان لو، وہ سب اپنے دلائل اپنے ساتھ رکھتی
تھیں۔اس دریافت کا یہ نتیجہ ہوا کہ فطرت انسانی نے جو علوم کی ترقی کی وجہ سے اس زبردستی
کی حکومت کا جُوا اُتار پھینکنے کے لیے تیار ہو رہی تھی عقلی طور پر تسلی پا کر نہایت جوش اور
خروش سے قرآن کریم کے بتائے ہوئے اصول سے لپٹ گئی اور قرآن کریم کی باتوں کے
ماننے میں بجائے ایک بوجھ محسوس ہونے کے فرحت حاصل ہونے لگی اور محسوس ہونے لگا
که قرآن کریم ایک طوق کے طور پر ہماری گردنوں میں نہیں ڈالا گیا، بلکہ ایک واقف کار
راہنما کی مانند ہمارے ہمراہ کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات کے وہ زبر دست ثبوت آپ نے
قرآن کریم سے پیش کئے جن کو موجودہ سائنس رڈ نہیں کر سکتی اور جن کے اثر سے تعلیم یافتہ
دہریوں کی ایک جماعت واپس خدا پرستی کی طرف آ رہی ہے۔اسی طرح آپ نے ملائکہ پر جو اعتراض ہوتے تھے ان کے جواب قرآن کریم
سے دیئے۔نبوت کی ضرورت اور نبیوں کی صداقت کے دلائل قرآن کریم سے بیان
کئے۔قیامت کا ثبوت قرآن کریم سے پیش کیا۔اعمال صالحہ کی ضرورت اور ان کے فوائد
اور نواہی کے خطرناک نتائج اور ان سے بچنے کی ضرورت یہ سب مسائل اور ان کے سوا
باقی اور بہت سے مسائل کے متعلق آپ نے قرآن کریم ہی کے ذکر کردہ عقلی اور نقلی دلائل
بیان کر کے ثابت کردیا کہ قرآن کریم پر علوم جدیدہ کی دریافت کا کوئی خراب اثر نہیں پڑسکتا
کیونکہ آپ نے بتایا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فعل اور اس کا قول مخالف ہوں ، جو
۲۶۴
دعوة الامير
کلام اس کے مخالف ہے وہ اس کا کلام ہی نہیں اور جو اُس کا کلام ہے وہ اس کے فعل کے
مخالف نہیں ہوسکتا۔ان علوم کے بیان کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس وقت صرف آپ ہی کی جماعت ہے
جو ایک طرف تو علوم جدیدہ کی تحصیل میں پوری طرح لگی ہوئی ہے اور دوسری طرف سیاسی
ضرورت یا نسلی تعصب کی وجہ سے نہیں بلکہ سچے طور پر تقلیدی طور پر نہیں بلکہ علی وجہ
البصیرت اسلام کے بیان کردہ تمام عقائد پر یقین رکھتی ہے اور ان کی صداقت کو ثابت کر
سکتی ہے۔باقی جس قدر جماعتیں ہیں، وہ ان علوم سے بے بہرہ ہونے کی وجہ سے یا تو
علوم جدیدہ کی تکذیب کر کے اور اُن کے حصول کو کفر قرار دیکر اپنے خیالی ایمان کو محفوظ
رکھے ہوئے ہیں یا پھر اُن کے اثر سے متاثر ہو کر دین کو عملاً چھوڑ بیٹھی ہیں یا ظاہر میں
لوگوں کے خوف سے اظہار اسلام کرتی ہیں مگر دل میں سو قسم کے شکوک اور شبہات اسلامی
تعلیم کے متعلق رکھتی ہیں۔تیسرا اصولی علم قرآن کریم کے متعلق آپ
کو یہ دیا گیا ہے کہ انسانی عقل کوئی شبہ یا
وسوسه قرآن کریم کی تعلیم کے متعلق پیدا کرے، اُس کا جواب قرآن کریم کے اندر موجود
ہے اور آپ نے اس مضمون کو اس وسعت سے بیان کیا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی
ہے۔ہر قسم کے وساوس اور شکوک کا جواب آپ نے قرآن کریم سے دیا ہے اور اس طرح
نہیں کہ کہہ دیا ہو کہ قرآن کریم اس خیال کو رد کرتا ہے اس لیے یہ خیال مردود ہے بلکہ
ایسے دلائل کے ذریعہ سے جو گو بیان تو قرآن کریم نے کئے ہیں مگر ہیں عقلی اور علمی جن کو
ماننے پر ہر مذہب وملت کے لوگ مجبور ہیں۔چوتھا اصولی علم قرآن کریم کے متعلق آپ کو یہ دیا گیا ہے کہ اس سے پہلے لوگ عام
۲۶۵
دعوة الامير
طور پر یہ تو بیان کرتے تھے کہ قرآن کریم سب کتب سے افضل ہے مگر یہ کسی نے ثابت نہ
کیا تھا کہ کتب مقدسہ یا دوسری تصانیف پر اُسے کیا فضیلت حاصل ہے جس کی وجہ سے
وہ بے نظیر ہے اور بے مثل ہے۔اس مضمون کو آپ نے قرآن کریم ہی کے بیان کردہ
دلائل سے اس وسعت سے ثابت کیا ہے کہ بے اختیار انسان کا دل قرآن کریم پر قربان
ہونے کو چاہتا ہے اور مُحَمَّدَ رَسُولُ
اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَسَلَّمَ پر فدا ہونے کو چاہتا
ہے جن کے ذریعے سے یہ تعلیم ہمیں ملی۔پانچواں اصولی علم جو آپ کو دیا گیا ہے یہ ہے کہ قرآن ذوالمعانی ہے۔اس کے کئی
بطون ہیں۔اس کو جس عقل اور جس فہم کے آدمی پڑھیں اس میں اُن کی سمجھ اور ان کی
استعداد کے مطابق سچی تعلیم موجود ہے، گو یا الفاظ ایک ہیں لیکن مطالب متعدد ہیں اگر
معمولی عقل کا آدمی پڑھے تو وہ اس میں ایسی موٹی موٹی تعلیم دیکھے گا جس کا ماننا اور سمجھنا
اس کے لئے کچھ بھی مشکل نہ ہوگا اور اگر متوسط درجہ کے علم کا آدمی اس کو پڑھے گا تو وہ
اپنے علم کے مطابق اس میں مضمون پائے گا اور اگر اعلیٰ درجہ کے علم کا آدمی اس کو پڑھے گا
تو وہ اپنے علم کے مطابق اس میں علم پائے گا۔غرض یہ نہ ہو گا کہ کم علم لوگ اس کتاب کا
سمجھنا اپنی عقل سے بالا پائیں یا اعلیٰ درجہ کے علم کے لوگ اس کو ایک سادہ کتاب
پائیں اور اس میں اپنی دلچسپی اور علمی ترقی کا سامان نہ دیکھیں۔چھٹا اصولی علم آپ کو قرآن کریم کے متعلق یہ دیا گیا کہ قرآن کریم علاوہ رُوحانی
علوم کے اُن ضروری علوم مادیہ کو بھی بیان کرتا ہے جن کا معلوم ہونا انسان کے لیے
ضروری اور ان علوم کا انکشاف زمانے کی ترقی کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے تا کہ ہر زمانے
کے لوگوں کا ایمان تازہ ہو۔
(YY)
دعوة الامير
ساتواں اصولی علم آپ کو یہ دیا گیا کہ تفسیر قرآن کریم کے متعلق آپ کو وہ اصول
سمجھائے گئے کہ جن کو مد نظر رکھ کر انسان تفسیر قرآن کریم میں غلطی کھانے سے محفوظ ہو جاتا
ہے اور جن کی مدد سے انسان پر نئے سے نئے علوم کا انکشاف ہوتا ہے اور ہر دفعہ قرآن
کریم کا مطالعہ اس کے لیے مزید لذت اور سرور کا موجب ہوتا ہے۔آٹھواں اصولی علم آپ کو قرآن کریم کے متعلق یہ دیا گیا کہ قرآن کریم سے تمام
روحانی ترقیات کے مدارج آپ کو سکھائے گئے اور جو علوم اس سے پہلے لوگ اپنی عقل
سے دریافت کر رہے تھے اور بعض دفعہ غلطی کھا جاتے تھے اُن کے متعلق آپ کو قرآن
کریم سے علم دیا گیا اور سمجھایا گیا کہ تمام روحانی حالتیں ادنی سے لیکر اعلیٰ تک قرآن
کریم نے ترتیب وار بیان کی ہیں جن پر چل کر انسان اللہ تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے اور اس
کے ثمراتِ ایمان بھی کھاتا جاتا ہے۔یہ بات پہلے لوگوں
کو میسر نہ تھی کیونکہ وہ قرآن کریم
کی مختلف آیات سے تو استدلال کرتے تھے مگر سب مدارج روحانیہ یکجائی طور پر اُن کو
قرآن کریم سے معلوم نہ تھے۔نواں اصولی علم آپ کو یہ دیا گیا کہ قرآن کریم تمام کا تمام کیا سورتیں اور کیا
آیتیں سب کا سب ایک خاص ترتیب کے ساتھ اُتر ا ہوا ہے ،اس کا ایک ایک فقرہ اور
ایک ایک جملہ اپنی صحیح جگہ پر رکھا ہوا ہے اور ایسی اعلیٰ درجہ کی ترتیب اس میں پائی جاتی
ہے کہ دوسری کتب کی ترتیب اس کے مقابلے میں بالکل بیچ ہے کیونکہ دیگر کتب کی
ترتیب میں صرف ایک ہی بات مدنظر رکھی جاتی ہے کہ مناسب مضامین یکے بعد دیگرے
آجائیں۔لیکن قرآن کریم کی ترتیب میں یہ خصوصیت ہے کہ اس میں مضامین کی ترتیب
نہ صرف مضامین کے لحاظ سے ہے بلکہ ایسی طرز سے ہے کہ مختلف جہات سے اس کی
۲۶۷
دعوة الامير
ترتیب قرار دی جاسکتی ہے۔یعنی اگر مختلف مطالب کو مدنظر رکھا جائے تو ہر مطلب کے
لحاظ سے اس کے اندر ترتیب پائی جاتی ہے یہ نہیں کہ اس کی ایک تفسیر کریں تو ترتیب قائم
رہے اور دوسری تفسیر کریں تو ترتیب میں خلل آجائے بلکہ جس قدر معنے اس کے صحیح اور
مطابق اصول تفسیر کے ہیں ان سب کی رعایت کو مد نظر رکھا گیا ہے اور کوئی سے معنے لے
کر اس کی تفسیر شروع کر دو اس کی ترتیب میں فرق نہیں آئے گا اور یہ ایسی صفت ہے کہ
کسی انسانی کلام میں نہیں پائی جاتی اور نہ پائی جاسکتی ہے۔دسواں اصولی علم آپ کو یہ دیا گیا ہے کہ قرآن کریم میں نیکیوں اور بدیوں کے
مدارج بیان کئے گئے ہیں یعنی یہ بتایا گیا ہے کہ کون کون سی نیکی سے کون کون سی نیکی کی
تحریک ہوتی ہے اور کون کون سی بدی سے کون کون سی بدی پیدا ہوتی ہے۔اس علم کے
ذریعے سے انسان اخلاق کی اصلاح میں عظیم الشان فائدہ حاصل کر سکتا ہے کیونکہ اس
تدریجی علم کے ذریعے سے وہ بہت سی نیکیوں کو حاصل کر سکتا ہے جن کو وہ پہلے باوجود
کوشش کے حاصل نہیں کر سکتا تھا اور بہت سی بدیوں کو چھوڑ سکتا ہے جن کو وہ باوجود بہت
سی کوشش کے نہیں چھوڑ سکتا تھا، گویا قرآن کریم کا یہ عظیم الشان معجزہ آپ نے بتا دیا ہے
کہ اس نے انسان کو نیکیوں اور بدیوں کے چشمے بتا دیئے ہیں جہاں پہنچ کر وہ اپنی پیاس
کو بجھا سکتا ہے یا تباہ کرنے والے طوفان کو روک سکتا ہے۔گیارھواں اصولی علم آپ کو یہ بتایا گیا کہ سورۃ فاتحہ قرآن کریم کے سب
مضامین کا خلاصہ ہے اور باقی قرآن کے لیے بمنزلہ متن ہے اور کل اصولی مسائل اس
کے اندر بیان کئے گئے ہیں اور نہایت مفصل اور منحنیم تفاسیر آپ نے اس سورۃ کی شائع
کیں اور نہایت پر لطف ایمان کو تازہ کرنے والے مضامین اس سے اخذ کر کے تقسیم
(PTA)
دعوة الامير
کئے ، اس علم کے ذریعے سے آپ نے حفاظت اسلام کے کام کو آسان کر دیا کیونکہ
ہر ایک بات جو مفصل میں سے انسان کی سمجھ میں نہ آئے وہ اس مجمل پر نگاہ کر کے اس کو
سمجھ سکتا ہے اور صرف اسی سورۃ کو لے کر تمام دنیا کے ادیان کا مقابلہ کر سکتا ہے اور کل
مدارج روحانی کو معلوم کر سکتا ہے۔یہ تو بعض امثلہ اصولی علوم کی میں نے بیان کی ہیں ان کے علاوہ بارھواں علم قرآن
کریم کے متعلق آپ
کو تفصیلی دیا گیا ہے جس کے مطابق مختلف آیات کے تراجم اور ان کے
معارف جو آپ نے بیان کئے ہیں اور ضروریاتِ زمانہ کے متعلق جو ہدایات آپ نے
قرآن کریم سے اخذ کی ہیں، ان کو اگر بیان کیا جائے تو اس کے لئے کئی مجدد کتابیں چاہئیں ، ان
علوم کے چشموں نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ کا اُس مبدا فیض سے خاص تعلق ہے جو علیم ہے اور
جس کی نسبت آتا ہے۔وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ (البقرة: ۲۵۶) کیونکہ
انسان کی طاقت سے بالکل باہر ہے کہ وہ ایسے علوم کو اپنی عقل سے دریافت کر سکے۔آپ
کے بتائے ہوئے علوم اور اصول کے مطابق جب ہم قرآن کریم پڑھتے ہیں تو اس کے اندر
علوم کے سمندر موجیں مارتے ہوئے نظر آتے ہیں جن کا کنارہ نظر نہیں آتا۔آپ نے آیت لَا يَمَسُّةَ إِلا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :۸۰) کے مضمون کی طرف
توجہ دلا کر بار بار اپنے مخالفوں کو توجہ دلائی کہ اگر آپ لوگوں کے خیالات کے مطابق میں
جھوٹا ہوں تو پھر وجہ کیا ہے کہ ایسے بار یک در بار یک علم مجھے عطا کئے جاتے ہیں اور اپنے
مخالفوں کو بار بار دعوت مقابلہ دی کہ اگر تم میں سے کوئی عالم یا شیخ اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھتا
ہے تو میرے مقابلے پر علوم قرآن کو ظاہر کرے اور ایسا کیا جائے کہ ایک جگہ ایک ثالث
شخص بطور قرعہ اندازی قرآن کریم کا کوئی حصہ نکال کر دونوں کو دے اور اس کی تفسیر
(ra)
دعوة الامير
معارف جدیدہ پر پر مشتمل دونوں
لکھیں پھر دیکھا جائے کہ اللہ تعالیٰ کس فریق کی مدد کرتا ہے
مگر باوجود بار بار پکارنے کے کوئی مقابلے پر نہ آیا۔اور آتا بھی کیونکر؟ کیونکہ آپ کا
مقابلہ تو الگ رہا، علوم قرآن میں آپ کے خدام کا بھی کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اور قرآنِ
کریم گو یا اس وقت صرف ہمارا ہی ہے۔اس مضمون کے ختم کرنے سے پہلے میں آپ کی ایک فارسی نظم قرآن کریم کے متعلق
درج کرتا ہوں جس میں آپ نے علوم قرآنیہ کے متعلق لوگوں
کو تو جہ دلائی ہے
از نور پاک قرآن صبح صفا دمیده بر غنچہ ہائے دلہا بادِ صبا وزیده
ایس روشنی و لمعاں شمس الضحی ندارد و این دلبری و خوبی کس در قمر ندیده
یوسف بقعر چاه محبوس ماند تنہا وایں یوسفے که تن با از چاه برکشیده
از مشرق معانی صدہا دقائق آورد قدِ ہلال نازک زاں ناز کی خمیده
کیفیت علومش دانی چه شان دارد؟ شہد لیست آسمانی از وحی حق چکیده
آں غیر صداقت چوں کو بعائم آور ہر بوم شب پرستی در گنج خود خزیده
روئے یقین نہ بیند ہرگز کسے بدنیا الا کسی که باشد با رویش آرمیده
آن کس که عالمش شد ، شد مخزن معارف واں بے خبر ز عالم کیں عالمے ندیدہ
بارانِ فضل رحمن ، آمد بمقدم او بد قسمت آنکه، از وے سوئے دگر دویده
میل بدی نباشد، الا رگے ز شیطان آن را بشر بدانم، کز ہر شرے رہیدہ
اے کانِ دلربائی ، دانم که از کجائی تو نور آں خدائی، کیں خلق آفریدہ
میلم نماند باکس محبوب من کوئی بس زیرا که زاں فغاں رس نورت بما رسیده
( براھین احمد یہ چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۰۴-۳۰۵)