دسویں دلیل ۔ پیشگوئیاں

دعوت الامیر

(12۔)
دعوة الامير
دسویں دلیل
دسویں دلیل آپ کی صداقت کی کہ وہ بھی درحقیقت سینکڑوں بلکہ ہزاروں دلائل پر
مشتمل ہے یہ ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے نہایت کثرت سے اپنے غیب پر مطلع کیا تھا۔پس
معلوم ہوا کہ آپ خدا کے فرستادہ تھے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔فَلَا يُظْهِرُ
عَلَى غَيْبِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ ( الجن : ۲۷۔۲۸) یعنی وہ غیب پر کثرت
سے اطلاع نہیں دیتا مگر اپنے رسولوں کو (أظْهَرَ عَلَيْهِ کے معنے ہیں اُس کو اُس پر غلبہ دیا )
پس جس شخص کو کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع ملے اور اس پر وحی مصفی پانی کی طرح ہو جو
ہر
قسم کی کدورت سے پاک ہو اور روشن نشان اُس کو دیئے جاویں اور عظیم الشان امور سے
قبل از وقت اُسے آگاہ کیا جائے وہ اللہ تعالیٰ کا مامور ہے اور اس کا انکار کرنا گویا قرآن کریم
کا انکار کرنا ہے جس نے یہ قاعدہ بیان فرمایا ہے اور سب نبیوں کا انکار کرنا ہے جنہوں نے
اپنی صداقت کے ثبوت میں ہمیشہ اس امر کو پیش کیا ہے۔چنانچہ بائیل میں بھی آتا ہے کہ
جھوٹے نبی کی علامت ہے کہ جو بات وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہے وہ پوری نہ ہو۔(استثناء باب ۱۸ آیت ۲۲ ، بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء)
اس معیار کے ماتحت جب ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
دعوے کو دیکھتے ہیں تو آپ کی سچائی ایسے دن کی طرح نظر آتی ہے جس کا سورج نصف النہار
پر ہو۔آپ پر اللہ تعالیٰ نے اس کثرت اور اس تواتر کے ساتھ غیب کی خبریں ظاہر کیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کسی نبی کی پیشگوئیوں میں اس
کی نظیر نہیں ملتی بلکہ سچ یہ
ہے کہ ان کی تعداد اسقدر بڑھی ہوئی ہے کہ اگر ان
کو تقسیم کیا جائے تو کئی نبیوں کی نبوت ان

(ri)
دعوة الامير
سے ثابت ہو جائے۔میں ان اخبار غیبیہ میں سے بارہ بطور مثال کے پیش کرتا ہوں۔یہ پیشگوئیاں جو آپ نے کیں بیسیوں اقسام کی تھیں بعض سیاسی امور کے متعلق
تھیں، بعض اجتماعی امور کے متعلق تھیں، بعض تغیرات جو کے متعلق تھیں، بعض مذہبی امور
کے متعلق تھیں، بعض دماغی قابلیتوں کے متعلق تھیں ، بعض نسلی ترقی یا قطع نسل کے متعلق
تھیں ، بعض تغییرات زمینی کے متعلق تھیں، بعض تعلقات ڈول کے متعلق تھیں، بعض
تعلقات رعا یا وحکام کے متعلق تھیں، بعض اپنی ترقیات کے متعلق تھیں، بعض دشمنوں کی
ہلاکت کے متعلق تھیں ، بعض آئندہ حالات دنیا کے متعلق تھیں۔غرض مختلف انواع واقسام
کے امور کے متعلق تھیں کہ ان کی اقسام ہی ایک لمبی فہرست میں بیان کی جاسکتی ہیں۔اب میں ذیل میں بارہ پیشگوئیاں جو آپ کی پوری ہو چکی ہیں بیان کرتا ہوں اور
سب سے پہلے اس پیشگوئی کا ذکر کرتا ہوں جو افغانستان ہی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔0000000

۲۷۲
دعوة الامير
پہلی پیشگوئی
صاحبزادہ عبداللطیف شهید و مولوی عبدالرحمن صاحب
شہید کی شہادت اور واقعات مابعد کے متعلق
اے بادشاہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور ان غلطیوں کے بدنتائج
سے محفوظ رکھے جن کے ارتکاب میں آپ کا کوئی دخل نہ تھا۔آج سے چالیس سال پہلے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام میں بتایا گیا تھا کہ شَاتَانِ تَذْبَحَانِ
وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ( تذکر صفحه ۸ ایڈیشن چہارم) یعنی دو بکرے ذبح کئے جاویں گے اور ہر
ایک جو اس زمین پر بستا ہے فنا ہو جائے گا۔علم التعبیر کے مطابق شاہ کی دو تعبیر میں ہو سکتی
ہیں، ایک تو عورتیں اور دوسرے نہایت مطیع اور فرمانبردار رعایا، چونکہ عورتوں کے معنوں
کے ساتھ اگلے فقرے کا کوئی تعلق نہیں معلوم ہوتا کیونکہ عورتوں کا ذبح ہونے سے کم ہی تعلق
ہوتا ہے۔زیادہ تر جان دینے والے مرد ہی ہوتے ہیں اس لئے زیادہ تر قرین قیاس یہی
معنے ہو سکتے ہیں کہ دو آدمی جو اپنے بادشاہ کے نہایت فرمانبردار اور مطیع ہوں گے باوجود اس
کے کہ انہوں نے کوئی جرم اپنے بادشاہ کا نہ کیا ہوگا اور اسکا کوئی قانون نہ توڑا ہوگا اور سزائے
قتل کے مستحق نہ ہو نگے قتل کئے جاویں گے اور اس کے بعد ملک پر ایک عام تباہی آوے گی
اور ہلاکت اس میں ڈیرے ڈالے گی۔اس پیشگوئی میں گوملک وغیرہ کا کچھ نشان نہیں دیا گیا تھا مگر اس کی عبارت سے یہ
ضرور معلوم ہوتا تھا کہ اول تو یہ واقعہ انگریزی علاقہ میں نہیں ہوگا بلکہ کسی ایسے ملک میں ہوگا

۲۷۳
دعوة الامير
جہاں عام ملکی قانون کی اطاعت کرتے ہوئے بھی لوگوں کے غصے اور ناراضگی کے نتیجے میں
انسان قتل کئے جاسکتے ہیں۔دوم یہ کہ یہ مقتول منہم کے پیروؤں میں سے ہوں گے کیونکہ اگر
ایسا نہ ہو تو پھر اس کو صرف دو مقتولوں کے متعلق خبر دینے کی کوئی وجہ نہ تھی۔تیسری یہ بات
معلوم ہوئی کہ وہ قتل ناواجب ہوگا۔کسی سیاسی مُجرم کے متعلق نہ ہوگا چوتھے یہ کہ اس
نا واجب فعل کے بدلے میں اس ملک پر ایک عام تباہی آوے گی۔یہ چاروں باتیں مل کر اے بادشاہ! اس پیشگوئی کو معمولی پیشگوئیوں سے بہت بالا
کر دیتی ہیں اور کوئی نہیں کہہ سکتا کہ چونکہ اس میں ملک کی تعیین نہیں اس لیے یہ پیشگوئی مہم
ہے ان چاروں باتوں کا یکجاطور پر پورا ہونا پیشگوئی کی عظمت کو ثابت کر دیتا ہے کیونکہ یہ
چاروں باتیں اتفاقی طور پر جمع نہیں ہوسکتیں۔اس پیشگوئی کے بعد قریباً بیس سال تک کوئی ایسے آثار نظر نہ آئے جن سے کہ یہ
پیشگوئی پوری ہوتی معلوم ہو۔مگر جب کہ قریب ہیں ۲۰ سال اس الہام پر گزر گئے تو ایسے
سامان پیدا ہونے لگے جنہوں نے اس پیشگوئی کو حیرت انگیز طور پر پورا کر دیا۔اتفاق ایسا
ہوا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بعض کتب کوئی شخص افغانستان میں
لے گیا اور وہاں خوست کے ایک عالم سید عبداللطیف صاحب کو جو حکومت افغانستان میں
عزت کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے اور بڑے بڑے حکام ان کا تقویٰ اور دیانت
دیکھ کر ان سے خلوص رکھتے تھے وہ کتب دیں۔آپ نے ان کتابوں کو پڑھ کر یہ فیصلہ کر لیا
کہ حضرت اقدس راستباز اور صادق ہیں اور اپنے ایک شاگرد کو مزید تحقیقات کے لیے
بھیجا اور ساتھ ہی اجازت دی کہ وہ اُن کی طرف سے بیعت بھی کر آئے۔اس شاگرد کا نام
مولوی عبد الرحمن تھا۔انہوں نے قادیان آکر خود بھی بیعت کی اور مولوی عبد اللطیف

۲۷۴
دعوة الامير
صاحب کی طرف سے بھی بیعت کی۔اور پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتب لے کر واپس افغانستان کو چلے گئے اور ارادہ کیا کہ پہلے کا بل جائیں تا کہ وہاں اپنے
بادشاہ تک بھی اس دعوت کو پہنچا دیں۔ان کے کابل پہنچنے پر بعض کو تاہ اندیش بدخواہانِ حکومت نے امیر عبدالرحمن صاحب
کو اُن کے خلاف اکسایا اور کہا کہ یہ شخص مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج اور واجب القتل
ہے اور اُن کو دھوکا دیکر ان کے قتل کا فتویٰ حاصل کیا اور نہایت ظالمانہ طور پر ان کو قتل کردیا
اور وہ جو اپنے بادشاہ سے اس قدر پیار کرتا تھا کہ پیشتر اس کے کہ اپنے وطن کو جاتا پہلے اپنے
بادشاہ کے پاس یہ خوشخبری لے کر پہنچا کہ خدا کا مسیح اور مہدی آ گیا ہے۔اس کی محبت اور اس
کے پیار کا اس کو یہ بدلہ دیا گیا کہ اسے گردن میں کپڑا ڈال کر اور دم بند کر کے شہید کر دیا گیا
مگر اس واقعہ میں اللہ تعالیٰ کا ہاتھ تھا۔اس نے قریب بیس سال پہلے دو وفادار افرا در عایا کی
پلاکسی قانون شکنی کے قتل کئے جانے کی خبر دیدی تھی اور اس
خبر کو پورا ہو کر رہنا تھا۔سواس قتل
کے ذریعے سے ان دو شخصوں میں سے جن کے
قتل کی خبر دی گئی تھی ایک قتل ہو گیا۔اس واقعہ کے ایک دو سال کے بعد صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید حج بیت اللہ
کے ارادے سے اپنے وطن سے روانہ ہوئے۔چونکہ حضرت اقدس کی بیعت تو کر ہی چکے
تھے ارادہ کیا کہ جاتے وقت آپ سے بھی ملتے جائیں۔چنانچہ اس ارادے سے قادیان
تشریف لائے مگر یہاں آکر اس سے پہلے جو کتابوں کے ذریعے سے سمجھا تھا بہت کچھ زیادہ
دیکھا اور صفائی قلب کی وجہ سے نور الہی کی طرف ایسے جذب کئے گئے کہ حج کے ارادے کو
ملتوی کر دیا اور قادیان ہی رہ گئے۔چند ماہ کے بعد واپس وطن کو گئے اور فیصلہ کر لیا کہ اپنے
بادشاہ کو بھی اس نعمت میں شریک کروں جو مجھے ملی ہے اور خوست پہنچتے ہی چار خط کا بل کے

(120)
دعوة الامير
چار درباریوں کے نام لکھے ان خطوط کے کابل پہنچنے پر جناب کے والد امیر حبیب اللہ خان
صاحب (امیر حبیب اللہ خان والی افغانستان اپنے والد عبد الرحمن کی وفات کے بعد یکم اکتوبر ۱۹۰۱ء میں مسند نشین
ہوا۔اسی کے عہد میں ڈیورنڈ لائن کا تعین کیا گیا اور برطانیہ نے افغانستان کو آزادی دینے کا وعدہ کیا۔۲۰ فروری ۱۹۱۹ء کو
اس نے وادی النگار (Alngar) میں قلعہ السراج (نعمان ) کے قریب گوش میں پڑاؤ ڈال رکھا تھا کہ اسے قتل کر دیا گیا
اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۱ صفحہ ۵۳۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد ۷ صفحہ ۸۸۷،۸۸۶
مطبوعہ دانش گاہ پنجاب لاہور ) والئی ریاست کابل کولوگوں نے بھڑ کا یا اور قسم قسم کے جھوٹے اتہام
لگا کر ان کو اس بات پر آمادہ کر دیا کہ وہ ان کو پکڑوا کر کابل بلوالیں۔خوست کے گورنر کے
نام حکم کیا اور صاحبزادہ عبداللطیف کابل حاضر کئے گئے۔امیر صاحب نے آپ کو ملانوں
کے
سپرد کیا جنہوں نے کوئی قصور آپ کا ثابت نہ پایا۔مگر بعض لوگوں نے جن کو سلطنت کے
مفاد کے مقابلے میں اپنی ذاتی خواہشات کا پورا کرنا زیادہ مد نظر ہوتا ہے امیر حبیب اللہ
خان صاحب کو بھڑ کا یا کہ اگر یہ شخص چھوڑ دیا گیا اور لوگوں نے اس کا اثر قبول کر لیا تو لوگوں
کے دلوں میں جہاد کا جوش سرد پڑ جائے گا اور حکومت کو نقصان پہنچے گا۔آخر ان کے سنگسار
کئے جانے کا فتویٰ دے دیا گیا۔امیر حبیب اللہ خان صاحب نے اپنے نزدیک ان کی خیر
خواہی سمجھ کر ان کو کئی دفعہ تو بہ کرنے کے لئے کہا مگر انہوں نے یہی جواب دیا کہ میں تو اسلام
پر ہوں تو بہ کر کے کیا کافر ہو جاؤں ، میں کسی صورت میں بھی اس حق کو نہیں چھوڑ سکتا جسے میں
نے سوچ سمجھ کر قبول کیا ہے۔جب اُن کے رجوع سے بالکل مایوسی ہوگئی تو ایک بڑی
جماعت کے سامنے ان کو شہر سے باہر لے جا کرسنگسار کر دیا۔یہ وفادار اپنے بادشاہ کا جان شار چند خود غرض اور مطلب پرست سازشیوں کی
سازش کا شکار ہوا اور انہوں نے امیر صاحب کو دھوکا دیا کہ اس کا زندہ رہنا ملک کے لیے مضر

(124)
دعوة الامير
ہوگا حالانکہ یہ لوگ ملک کے لیے ایک پناہ ہوتے ہیں اور خدا ان کے ذریعے سے ملک کی
بلائیں ٹال دیتا ہے۔انہوں نے بادشاہ کے سامنے یہ امر پیش کیا کہ اگر یہ شخص زندہ رہا تو
لوگ جہاد کے خیال میں مست ہو جائیں گے مگر یہ نہ پیش کیا کہ یہ شخص جس سلسلے میں ہے اس
کی یہ بھی تعلیم ہے کہ جس حکومت کے ماتحت رہو اس کی کامل فرمانبرداری کرو۔پس اُس کی
باتوں کی اشاعت سے افغانستان کی خانہ جنگیاں اور آپس کے اختلاف دُور ہو کر سارے کا
سارا ملک اپنے بادشاہ کا سچا جان شمار ہو جائے گا اور جہاں اس کا پسینہ بہے گا وہاں اپنا خون
بہانے کے لیے تیار ہوگا اور یہ نہ بتایا کہ جس سلسلے سے یہ تعلق رکھتا ہے اس
کی تعلیم یہ ہے کہ
خفیہ سازشیں نہ کرو۔رشوتیں نہ لو۔جھوٹ نہ بولو اور منافقت نہ کرو اور نہ صرف تعلیم دی جاتی
ہے بلکہ اس کی پابندی بھی کروائی جاتی ہے پس اگر اس کے خیالات کی اشاعت ہوئی تو ایک
دم ملک کی حالت سدھر کر ہر طرح کی ترقیات شروع ہو جائیں گی۔اسی طرح انہوں نے یہ
نہ بتایا کہ یہ اس جہاد کا منکر ہے کہ غیر اقوام پر بلا اُن کی طرف سے مذہبی دست اندازی کے
حملہ کیا جائے اور اسلام کو بدنام کیا جائے۔نہ کہ اُس حقیقی دفاعی جہاد کا جو خود رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے کیا اور نہ اُن سیاسی جنگوں کا جو ایک قوم اپنی ہستی کے قیام کے لیے دوسری
اقوام سے کرتی ہے۔اس کا تو صرف یہ عقیدہ ہے کہ بغیر اس کے کہ غیر اقوام کی طرف سے
مذہبی دست اندازی ہو ان کے ساتھ جہاد کے نام پر جنگ نہیں کرنی چاہئیے تا اسلام پر حرف
نہ آئے۔سیاسی فوائد کی حفاظت کے لیے اگر جنگ کی ضرورت پیش آئے تو بے شک جنگ
کریں مگر اس کا نام جہاد نہ رکھیں کیونکہ وہ فتح جس کے لیے اسلام کی نیک نامی کو قربان کیا
جائے اس شکست سے بدتر ہے جس میں اسلام کی عزت کی حفاظت کر لی گئی ہو۔غرض بلا وجہ اور امیر حبیب اللہ خان صاحب کو غلط واقعات بتا کر سید عبداللطیف

۲۷۷
دعوة الامير
صاحب کو شہید کرادیا گیا اور اس طرح الہام کا پہلا حصہ مکمل طور پر پورا ہوگیا کہ شاتَانِ
تُذْبَحَانِ۔اس جماعت کے دو نہایت و فادار اور اطاعت گزار آدمی با وجود ہر طرح بادشاہ
وقت کے فرمانبردار ہونے کے ذبح کر دیے جائیں گے اور وہ حصہ پورا ہونا باقی رہ گیا کہ
اس واقعہ کے بعد اُس سرزمین پر عام تباہی آئے گی اور اس کے پورا ہونے میں بھی دیر نہیں
لگی۔ابھی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت پر ایک ماہ بھی نہ گزرا تھا کہ کابل میں
سخت ہیضہ پھوٹا اور اس کثرت سے لوگ ہلاک ہوئے کہ بڑے اور چھوٹے اس مصیبت
نا گہانی سے گھبرا گئے اور لوگوں کے دل خوف زدہ ہو گئے اور عام طور پر لوگوں نے یہ محسوس
کر لیا کہ یہ بلا اس سید مظلوم کی وجہ سے ہم پر پڑی ہے جیسا کہ ایک بے تعلق شخص مسٹر اے
فرنک مارٹن(Frank, A۔Martin) کی جو کئی سال تک افغانستان کی حکومت میں
انجینئر انچیف کے عہدے پر ممتاز رہ چکے ہیں، کی اُس شہادت سے ثابت ہوتا ہے جو انہوں
نے اپنی کتاب مسمی بہ انڈردی ابسولیٹ امیر Under The absolute)
(1907 Amir published in میں بیان کی ہے۔یہ ہیضہ بالکل غیر مترقبہ تھا
کیونکہ افغانستان میں بیضے کے پچھلے دوروں پر نظر کرتے ہوئے ابھی اور چار سال تک اس
قسم کی وباء نہیں پھوٹ سکتی تھی۔پس یہ ہیضہ اللہ تعالیٰ کا ایک خاص نشان تھا جس کی خبر وہ
اپنے مامور کوقریباً اٹھائیس سال پہلے دے چکا تھا اور عجیب بات یہ ہے کہ اس پیشگوئی کی
مزید تقویت کے لیے اس نے صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید کو بھی اس امر کی اطلاع
دے دی تھی، چنانچہ انہوں نے لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ میں اپنی شہادت کے بعد ایک
قیامت کو آتے ہوئے دیکھتا ہوں، اس ہیضے کا اثر کابل کے ہر گھرانے پر پڑا۔جس طرح
عوام الناس اس حملے سے محفوظ نہ رہے۔امراء بھی محفوظ نہ رہے اور ان گھرانوں میں بھی

دعوة الامير
اس نے ہلاکت کا دروازہ کھول دیا جو ہر طرح کے حفظانِ صحت کے سامان مہیا رکھتے تھے
اور وہ لوگ جنہوں نے شہید سید کے سنگسار کرنے میں خاص حصہ لیا تھا ، خاص طور پر پکڑے
گئے اور بعض خود مبتلا ہوئے اور بعض کے نہایت قریبی رشتہ دار ہلاک ہوئے۔غرض ایک لمبے عرصے کے بعد اللہ تعالیٰ کا کلام لفظاً لفظاً پورا ہوا اور اس نے اپنے
قهری نشانوں سے اپنے مامور کی شان
کو ظاہر کیا اور صاحب بصیرت کے لیے ایمان لانے کا
راستہ کھول دیا۔کون کہہ سکتا ہے کہ اس قسم کی پیشگوئی کرنا کسی انسان کا کام ہے۔کونسا
انسان اس حالت میں جبکہ اس پر ایک شخص بھی ایمان
نہیں لا یا یہ خبر شائع کر سکتا تھا کہ اس پر
کسی زمانے میں کثرت سے لوگ ایمان لے آئیں گے حتی کہ اس کا سلسلہ اس ملک سے
نکل کر باہر کے ممالک میں پھیل جائے گا اور پھر وہاں اس کے دومرید صرف اس پر ایمان
لانے کی وجہ سے نہ کہ کسی اور جرم کے سبب سے شہید کئے جاویں گے اور جب ان دونوں کی
شہادت ہو چکے گی تو اللہ تعالیٰ اُس علاقے پر ایک ہلاکت نازل کرے گا جو ان کیلئے قیامت
کا نمونہ ہوگی اور بہت سے لوگ اس سے ہلاک ہوں گے۔اگر بندہ بھی اس قسم کی خبریں
دے سکتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے کلام اور بندوں کے کلام میں فرق کیا رہا؟
میں اس جگہ اس شبہ کا ازالہ کر دینا پسند کرتا ہوں کہ الہام میں لفظ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا
فَان ہے یعنی اس سرزمین کے سب لوگ ہلاک ہو جا ئیں گے لیکن سب لوگ ہلاک نہ ہوئے
کچھ لوگ ہلاک ہوئے اور بہت سے بچ گئے۔اصل بات یہ ہے کہ عربی زبان کے محاورے
میں کل کا لفظ کبھی عمومیت کے لیے اور کبھی بعض کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ضروری نہیں کہ اس لفظ کے معنی جمع کے ہی ہوں، چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ مکھی کو اللہ
تعالیٰ نے وحی کی کہ كُلِي مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ (النحل : ۷۰) حالانکہ ہرکھی سارے پھلوں کو

(129)
دعوة الامير
نہیں کھاتی۔پس اس کے معنے یہی ہیں کہ پھلوں میں سے بعض کو کھا، اسی طرح ملکہ سبا کے
متعلق فرماتا ہے وَأُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ (النمل: ۲۴) اس کو ہر ایک چیز دی گئی تھی۔حالانکہ
وہ دنیا کے ایک نہایت مختصر علاقہ کی بادشاہ تھی۔پس اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ دنیا کی
نعمتوں میں سے کچھ اس کو دی تھیں۔ہاں یہ ضروری ہوتا ہے کہ جب محل کا لفظ بولا جائے تو
وہ اپنے اندر ایک عمومیت رکھتا ہو اور کل افراد میں سے ایک نمایاں حصہ اس میں آجائے اور
یہ دونوں باتیں وبائے ہیضہ میں جو شہید مرحوم کی شہادت کے بعد کابل میں پڑی پائی جاتی
تھیں۔ہر ایک جان اس کے خوف سے لرزاں تھی اور ایک بڑی تعداد آدمیوں کی اس کے
ذریعے ہلاک ہوئی ،حتی کہ ایک انگریز مصنف (Frank۔A۔Martin ملاحظه
ہو 1907 Under the absolute Amir Published in) جو اس
الہام کی حقیقت سے بالکل ناواقف تھا اُسے بھی اپنی کتاب میں اس ہیضے کا خاص طور پر
نمایاں کر کے ذکر کرنا پڑا۔دوسرا اعتراض یہ کیا جاسکتا ہے کہ الہام میں لفظ تُذْبَحَانِ کا ہے مگر ان دونوں
مقتولوں میں ایک تو گلا گھونٹ کر مارا گیا اور دوسرے صاحب سنگسار کئے گئے۔پس یہ
بات درست نہ نکلی کہ دو آدمی ذبح کئے گئے یہ اعتراض بھی قلتِ تدبر اور قلت معرفت کا
ہی نتیجہ ہو سکتا ہے۔کیونکہ ذبح کے معنے عربی زبان میں ہلاک کرنے کے بھی ہوتے ہیں۔خواہ کسی طرح ہلاک کیا جائے اور قرآن کریم میں متعدد جگہ پر یہ محاورہ استعمال ہوا ہے۔جیسا کہ حضرت موسیٰ کے واقعہ میں آتا ہے کہ يُذَبِّحُوْنَ أَبْنَاءَ كُمْ وَ يَسْتَحْيُوْنَ
نِسَاءَكُمْ (البقره: (۵۰) تمہارے لڑکوں کو وہ ذبح کرتے تھے اور لڑکیوں کو زندہ رکھتے
تھے۔حالانکہ تاریخ سے ثابت ہے کہ فرعونی لوگ لڑکوں کو ذبح نہیں کرتے تھے بلکہ پہلے تو

۲۸۰
دعوة الامير
دائیوں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ بچوں کو مار دیں مگر جب انہوں نے رحم دلی سے کام لیا تو دریا
میں پھینکنے کا حکم فرعون نے دیا۔خروج باب ۱ آیت ۲۲ بائبل سوسائٹی انارکلی لاہور ۱۹۹۴ء)
تاج العروس میں ہے الذِّبْحُ الْهَلَالُ
(تاج العروس جلد ۲ صفحہ ۱۳۴ از یر لفظ "ذبح ایڈیشن اول مطبوعہ مصر ۱۳۰۶ھ )
ذبح کے معنے ہلاک کر دینے کے بھی ہوتے ہیں۔پس یہ اعتراض کرنا درست نہ ہوگا
کہ سید عبد اللطیف صاحب سنگسار کئے گئے تھے ذبح نہیں کئے گئے۔کیونکہ ذبح کا لفظ
ہلاک کر دینے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔خواہ کسی طریق پر ہلاک کیا جائے۔

(FAI)
دوسری پیشگوئی
سلطنت ایران کا انقلاب
دعوة الامير
دوسری پیشگوئی جو میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کثیر تعداد
پیشگوئیوں میں سے بیان کرنی چاہتا ہوں وہ آپ کی ہمسایہ سلطنت یعنی ایران کے بادشاہ
کے متعلق ہے۔پندرہ جنوری ۱۹۰۶ ء کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام
ہوا کہ " تزلزل در ایوان کسری فتاؤ۔(تذکرہ صفحہ ۵۹۱۔ایڈیشن چہارم)
یہ الہام حسب معمول سلسلے کے اُردو اور انگریزی اخبارات ورسائل میں شائع کر دیا
گیا۔جس وقت یہ الہام شائع ہوا ہے بادشاہ ایران کی حالت بالکل محفوظ تھی کیونکہ ۱۹۰۵ء
میں باشندگانِ ملک کے مطالبات کو قبول کر کے شاہ ایران نے پارلیمنٹ کے قیام کا اعلان
کر دیا تھا اور تمام ایران میں اس امر پر خوشیاں منائی جارہی تھیں اور بادشاہ مظفرالدین شاہ
مقبولیت عامہ حاصل کر رہے تھے۔ہر شخص اس امر پر خوش تھا کہ انہوں نے بلا کسی قسم کی
خونریزی کے ملک کو حقوق نیابت عطا کر دیئے ہیں، باقی دنیا میں بھی اس نئے تجربہ پر جو
جاپان کو چھوڑ کر باقی ایشیائی ممالک کے لئے بالکل جدید تھا شوق و امید کی نظریں لگائے
بیٹھی تھی اور ان خطرناک نتائج سے ناواقف تھی جو نیم تعلیم یافتہ اور ناتجربہ کارلوگوں میں اس
قسم کی دو عملی حکومت رائج کرنے سے پیدا ہو سکتے ہیں ایسے وقت میں حضرت اقدس علیہ
السلام کا یہ الہام شائع کرنا کہ " تزلزل در ایوان کسری فتاؤ دنیا کی نظروں میں عجیب تھا مگر
خدا تعالیٰ کے لئے وہ کام معمولی ہوتے ہیں جو لوگوں کو عجیب نظر آتے ہیں ایران اپنی تازہ

آج 10 میں سے 10 باقی