دسویں دلیل ۔ پیشگوئیاں
دعوت الامیر, حصہ 2
(۲۸۲
دعوة الامير
آزادی پر اور شاہ مظفرالدین اپنی مقبولیت پر خوش ہورہے تھے کہ ۱۹۰۷ ء میں گل پچپی
سال کی عمر میں شاہ اس دنیا سے رحلت کر گئے اور ان کا بیٹا مرزا محمد علی تخت نشین ہوا۔گومحمد علی
مرزا نے تخت پر بیٹھتے ہی مجلس کے استحکام اور نیابتی حکومت کے دوام کا اعلان کیا لیکن چند
ہی دن کے بعد دنیا کو وہ آثار نظر آنے لگے جن کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام
میں دی گئی تھی اور حضرت اقدس علیہ السلام کے الہام کے ایک ہی سال بعد ایران میں
فتنہ وفساد کے آثار نظر آنے لگے، بادشاہ اور مجلس میں مخالفت شروع ہو گئی اور مجلس کے
مطالبات پر بادشاہ نے لیت و لعل کرنا شروع کر دیا۔آخر مجلس کے زور دینے پر ان افراد کو
دربار سے علیحدہ کرنے کا وعدہ کیا جن کو مجلس فتنے کا بانی سمجھتی تھی ، مگر ساتھ ہی تہران سے
جانے کا بھی ارادہ کر لیا۔اس تغیر مکانی کے وقت کا سکوں کی فوج جو بادشاہ کی باڈی گارڈ
تھی اور قوم پرستوں کے حمایتیوں کے درمیان اختلاف ہو گیا اور الہام ایک رنگ میں اس
طرح پورا ہوا کہ ایران کا دار المبعوثین تو پوں سے اُڑا دیا گیا اور بادشاہ نے پارلیمنٹ کو
موقوف کر دیا۔بادشاہ کے اس فعل سے ملک میں بغاوت کی عام رو پھیل گئی اور لارستان،
لابد جان، اکبر آباد، بوشہر اور شیر از اور تمام جنوبی ایران میں علی الاعلان حکام سلطنت
کو برطرف کر کے اُن کی جگہ جمہوریت کے دلدادوں نے حکومت اپنے ہاتھ میں لے لی،
خانہ جنگی شروع ہوگئی اور بادشاہ نے دیکھ لیا کہ حالت نازک ہے خزانہ اور اسباب روس کے
ملک میں بھیجنا شروع کر دیا اور پورا زور لگایا کہ بغاوت فرو ہومگر گھٹنے کی بجائے فساد بڑھتا
گیا حتی کہ جنوری ۱۹۰۹ ء میں اصفہان کے علاقہ میں بھی بغاوت پھوٹ پڑی اور بختیاری
سردار بھی قوم پرستوں کے ساتھ مل گئے اور شاہی فوج کو سخت شکست دی ، بادشاہ نے ڈرکر
حکومت نیابتی کی حفاظت کا عہد کیا اور بار بار اعلان کئے کہ وہ استبدادی حکومت کو ہرگز
(۲۸۳
دعوة الامير
قائم نہیں کرے گا مگر خدا کے وعدے کب ٹل سکتے تھے۔ایوان کسریٰ میں گھبراہٹ بڑھتی
گئی اور آخر وہ دن آگیا کہ کاسک فوج بھی جس پر بادشاہ کو ناز تھا بادشاہ کو چھوڑ کر باغیوں
سے مل گئی اور بادشاہ اپنے حرم سمیت اپنے ایوان کو چھوڑ کر ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء کو روسی
سفارت گاہ میں پناہ گزیں ہو گیا اور پورے اڑھائی سال کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود
کا الہام ” تزلزل در ایوان کسری فتاد نہایت عبرت انگیز طور پر پورا ہوا۔ایران سے
استبدادیت کا خاتمہ ہو گیا اور جمہوریت کا نیا تجربہ جس کے نتائج خدا کو معلوم ہیں شروع
ہوا۔جون اور جولائی کے مہینوں میں گھبراہٹ ، خوف اور پاس کے بادل جو ایوان کسری پر
چھا رہے تھے ان کا اندازہ وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اس قسم کے حالات کا مشاہدہ کر چکے
ہوں، یا اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن کو غیر معمولی قوت متخیلہ ملی ہو۔مگر بہر حال صاحب
بصیرت کے لیے یہ نشان حضرت اقدس علیہ السلام کی سچائی کا بہت بڑا ثبوت ہے مگر کم ہیں
جو فائدہ اُٹھاتے ہیں۔
۲۸۴
دعوة الامير
تیسری پیشگوئی
آتھم کے متعلق پیشگوئی جس سے دنیا کے مسیحیوں پر عموماً اور
ہندوستان کے مسیحیوں پر خصوصا لجت پوری ہوئی
پر
تیسری مثال پیشگوئیوں کی میں اُن امور غیبیہ میں سے بیان کرتا ہوں جو حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے مسیحی معاندین اسلام کے خلاف شائع کیں تا کہ مسیحی دنیا پر
حجت قائم ہو۔اے بادشاہ ! میں نہیں جانتا کہ آپ کو ان حالات سے واقفیت ہے یا نہیں کہ
مسیحی مناد اور مبلغ مسلمانوں کے غلط عقائد اور ان کے بیان کردہ غلط روایات سے فائدہ اٹھا
کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سخت سے سخت حملے کرنے کے عادی ہیں مگر اُن کے حملوں
کی سختی آج سے تیس چالیس سال پہلے جس حد کو پہنچی ہوئی تھی اس کی مثال آج کل نہیں مل
سکتی۔ان لوگوں کی حد سے بڑھی ہوئی زبان درازی کو دیکھ کر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
السلام نے نہایت زور سے ان کا مقابلہ کرنا شروع کیا اور آخر آپ کے حملوں کی تاب نہ لا کر
مسیحی حملہ آور اپنے مقام کو چھوڑ گئے اور اب اس طرز تحریر کا نام نہیں لیتے جو اس وقت
انہوں نے اختیار کر رکھی تھی ان لوگوں میں سے جو سخت گندہ دہانی سے کام لیتے تھے ایک
صاحب ڈپٹی عبد اللہ آتھم بھی تھے ایک دفعہ ایسا ہوا کہ مسلمانوں اور مسیحیوں نے حضرت
اقدس علیہ السلام اور ان کے درمیان امرتسر میں مباحثہ کر وا دیا۔مباحثہ میں عبد اللہ آتھم
صاحب بہت کچھ ہاتھ پیر مارتے رہے مگر اُن سے کچھ نہ بنا اور اپنوں پرایوں میں اُن کو
بہت ذلّت نصیب ہوئی۔چونکہ دوران مباحثہ میں معجزات کا بھی ذکر آیا تھا اس لئے اللہ
(FAQ)
دعوة الامير
تعالیٰ نے نہ چاہا کہ یہ مباحثہ بغیر کسی اعجاز کے خالی چلا جائے اور آپ کو الہاما بتا یا گیا کہ اس
بحث میں دونوں فریقوں میں سے جو فریق عمداً جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے اور بچے خدا کو چھوڑ
رہا ہے اور عاجز انسان کو خدا بنا رہا ہے وہ انہیں دنوں مباحثہ کے لحاظ سے یعنی فی دن ایک
مہینہ لے کر یعنی پندرہ ماہ تک ہادیہ میں گرایا جاوے گا اور اس کو سخت ذلت پہنچے گی بشرطیکہ
حق کی طرف رجوع نہ کرے۔( جنگ مقدس صفحہ ۲۱۰ ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۹۲)
جب آخری پر چہ آپ کی طرف سے لکھا گیا تو اس میں آپ نے یہ پیشگوئی بھی شامل کر دی
اور لکھا کہ اگر یہ پیشگوئی پوری ہو گئی تو اس سے ثابت ہوگا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جن
کو تم نے اپنی کتاب ” اندرونہ بائیبل میں نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ دقبال لکھا ہے خدا کے
فرستادہ اور رسول تھے۔اس پیشگوئی میں دو باتیں بتائی گئی تھیں، اول یہ کہ مسیح علیہ السلام کو خدا بنانے والا
فریق ڈپٹی آتھم پندرہ ماہ کے اندرا اپنی ضد اور تعصب کی وجہ سے اور بدگوئی کے سبب سے
ہاویہ میں گرایا جاوے گا۔دوم یہ کہ اگر یہ فریق حق کی طرف رجوع کرے اور اپنی بات پر
پشیمان ہو اور اپنی غلطی کو سمجھ جائے تو اس صورت میں وہ اس عذاب سے بچایا جائے گا۔اگر
دوسرا فریق حق کی طرف رجوع نہ کرتا اور اپنی ضد پر قائم رہتا اور ہلاک نہ ہوجاتا تو پیشگوئی
غلط ہو جاتی اور اگر وہ رجوع کرتا اور پندرہ ماہ کے عرصہ میں مرجاتا تو بھی پیشگوئی جھوٹی
ہو جاتی کیونکہ یہ پیشگوئی بتا رہی تھی کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک آتھم کی عمر پندرہ ماہ سے زائد
ہے اسی صورت میں وہ پندرہ ماہ کے عرصے میں مرے گا جبکہ وہ ضد پر قائم رہے۔ایک ادنیٰ
غور سے معلوم ہوسکتا ہے کہ اس پیشگوئی کی دونوں صورتوں میں سے دوسری صورت کے
دونوں پہلو پہلی صورت کے دونوں پہلوؤں سے زیادہ شاندار ہیں کیونکہ پہلی صورت کے دو
(PAY)
دعوة الامير
پہلو یہ تھے کہ اگر آتھم ضد پر قائم رہا تو پندرہ ماہ میں مرجائے گا اور آتھم کا ضد پر قائم رہنا
ایک طبعی امر تھا کیونکہ مسیحیوں کا ایک بڑا عالم تھا، متعدد کتب مسیحیت کی تائید میں اور اسلام
کے خلاف لکھ چکا تھا، دنیاوی حیثیت سے بھی نہایت معزز تھا اور انگریزوں کے ساتھ اس
کے بہت سے تعلقات تھے۔اس عظیم الشان مباحثہ میں تمام پادریوں
کو چھوڑ کر اسے مقابلہ
کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور بڑے بڑے پادری اس کے مددگار اور نائب بنے تھے۔پس
ایسے شخص کی نسبت یہی خیال ہو سکتا ہے کہ اس کو میسحیت پر کامل یقین تھا اور یہ کہ وہ مسیحیت
کی اس قدر تائید کرنے اور اُس کا سب سے بڑا مناظر قرار پانے کے بعد مسیح کی خدائی کا
ایک منٹ کے لئے بھی منکر نہ ہوگا اور کبھی اسلام کی معجزانہ طاقت کا خیال اپنے دل میں نہیں
آنے دے گا اور یہ بات کہ اس صورت میں وہ پندرہ ماہ میں مرجاوے گا گواپنی ذات میں
شاندار ہے مگر پھر بھی ایک پینسٹھ سال کی عمر کے آدمی کی نسبت شبہ کیا جا سکتا تھا کہ شاید اس
کی عمر ہی پوری ہو چکی ہو مگر اُن کے مقابلے میں دوسری صورت کے دونوں پہلو زیادہ
شاندار ہیں یعنی یہ کہ اگر وہ رجوع کرلے گا تو پندرہ ماہ کے اندر ہادیہ موت میں نہیں گرایا
جائے گا۔اس صورت کا پہلا پہلو بھی کہ آتھم رجوع کرلے اس بات سے کہ وہ اپنی ضد پر
قائم رہے زیادہ شاندار ہے کیونکہ کسی انسان کی موت تو انسانوں کے ہاتھوں سے بھی آسکتی
ہے مگر کسی کو پندرہ ماہ تک زندہ رکھنا کسی کے اختیار میں نہیں ہے پس اگر دوسری صورت
پیشگوئی کی پوری ہوتی تو وہ پہلی صورت کے پورے ہونے کی نسبت بہت شاندار ہوتی اور
اللہ تعالیٰ نے جس کے آگے کوئی بات نا ممکن نہیں اس دوسرے پہلو کو ہی جو زیادہ مشکل تھا
اختیار کیا یعنی اس نے اپنا رُعب اس کے دل پر ڈال دیا اور پہلا اثر اس پیشگوئی کا یہ ظاہر ہوا
کہ آتھم نے عین مجلس مباحثہ میں اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
(۲۸۷)
دعوة الامير
وسلم کو دجال نہیں کہتا ہے۔اس پیشگوئی کے شائع ہونے کے بعد تمام ہندوستان کی نظریں
اس طرف لگ گئیں کہ دیکھئے اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے پندرہ ماہ کا انتظار نہیں
کروایا، اس پیشگوئی کے شائع کرنے کے وقت سے ہی آتھم کی حالت بدلنی شروع ہوگئی اور
اُس نے مسیحیت کی تائید میں کتب و رسالہ جات لکھنے کا کام بالکل بند کر دیا۔ایک مشہور مبلغ
اور مصنف کا اپنے کام کو بالکل چھوڑ دینا اور خاموش ہو کر بیٹھ جانا معمولی بات نہ تھی بلکہ بین
دلیل تھی اس امر کی کہ اُس کا دل محسوس کرنے لگ گیا ہے کہ اسلام سچا ہے اور اس کا مقابلہ
کرنے میں اس نے غلطی کی ہے مگر خاموشی پر ہی اس نے بس نہ کی بلکہ ایک روحانی ہاویہ
میں گرایا گیا یعنی اس خیال کا اثر کہ اس نے اس مقابلے میں غلطی کی ہے اس قدر گہرا ہوتا چلا
گیا کہ اسے عجیب عجیب قسم کے نظارے نظر آنے لگے جیسا کہ اس نے اپنے رشتہ داروں
اور دوستوں سے بیان کیا کبھی تو اُسے سانپ نظر آتے جو اسے کاٹنے کو دوڑتے کبھی گتے
اُسے کاٹنے کو دوڑتے اور کبھی نیزہ بردار لوگ اس کے خیال میں اس پر حملہ آور ہوتے۔حالانکہ نہ تو سانپ اور گتے اس طرح سدھائے جاسکتے ہیں کہ وہ خاص طور پر عبد اللہ آتھم کو
جا کر کائیں اور نہ ہندوستان میں اسلحہ کی عام آزادی ہے کہ لوگ نیزے لیکر شہروں کی سڑکوں
پر کھڑے رہیں تا کہ عبداللہ آتھم کو مار دیں۔در حقیقت یہ ایک ہاویہ تھی جو اس پشیمانی کی وجہ
سے جو اس کے دل میں مسیحیت کی حمایت اور اسلام کے خلاف کھڑے ہونے کے متعلق
پیدا ہو چکی تھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بڑی ہاویہ کے بدلے میں پیدا کی گئی تھی جس میں
بصورت ضد پر قائم رہنے کے وہ ڈالا جاتا اگر فی الواقع اس کا ایمان مسیحیت پر قائم رہتا اور
اسلام کو وہ اسی طرح جھوٹا سمجھتا جس طرح کہ پہلے جھوٹا سمجھتا تھا تو کس طرح ممکن تھا کہ
وساوس اور خطرات کی اس جہنم میں پڑ جاتا اور جانوروں اور کیڑوں تک کو اپنا دشمن سمجھ لیتا
۲۸۸
دعوة الامير
اور خیالی سانپ اور کتے اُسے کاٹنے کو دوڑتے۔اگر وہ اللہ تعالیٰ کو اپنے خلاف نہیں سمجھنے لگ
گیا تھا تو کیوں اُسے خدا کی تمام مخلوق اپنے خلاف کھڑی نظر آتی تھی اور وہ مسیحیت کی قلمی اور
زبانی ہر قسم کی مدد کا کام یک لخت ترک کر کے شہروں میں بھاگتا پھرا۔غرض اللہ تعالیٰ نے اپنے الہام میں جو دوسری شق رجوع الی الحق کی بتائی تھی اور جو
کہ پہلی شق سے زیادہ مشکل تھی وہ عجیب طور پر پوری ہوئی اور آتھم کا دل مسیح کی خدائی میں
شک لانے لگ گیا اور اسلام کی سچائی کا نقش اس کے دل پر جم گیا ، تب اللہ تعالیٰ کی خبر کا
دوسرا حصہ بھی پورا ہوا۔یعنی باوجود اس کے کہ اسے اندرونی خوف نے موت کے بالکل
قریب کر دیا تھا، پندرہ ماہ تک زندہ رکھا گیا تا کہ اللہ تعالیٰ کی بات پوری ہو کہ اگر اس نے
رجوع کیا تو وہ بچایا جائے گا۔یہ ایک زبردست پیشگوئی تھی جو لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی تھی لیکن اگر
یہ خاموشی سے گزرجاتی تو شاید کچھ مدت کے بعد لوگ کہہ دیتے کہ آتھم نے کوئی رجوع نہ
کیا تھا۔یہ آپ لوگوں کی بناوٹ ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس پیشگوئی کی مزید وضاحت
کے لئے مسیحیوں اور مسلمانوں میں سے ایک گروہ کو کھڑا کر دیا جو ایک مسیحی کی حمایت میں
شور کرنے لگے کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی اور آتھم نہیں مرا۔اس پر اُن کو بتایا گیا کہ پیشگوئی کی
دوصورتیں تھیں، اُن میں سے دوسری صورت وضاحت سے پوری ہوگئی ہے مگر انہوں نے
انکار کیا اور کہا کہ آتھم نے ہرگز رجوع نہیں کیا اس پر آتھم کو حضرت اقدس نے دعوت دی کہ
اُس کے مسیحی اور مسلمان وکیل جو کچھ کہ رہے ہیں اگر سچ ہے تو اسے چاہئیے کہ قسم کھا کر
اعلان کرے کہ اس کے دل میں اس عرصے میں اسلام کی صداقت اور مسیحی عقائد کے باطل
ہونے کے خیالات نہیں آئے ،مگر اس نے قسم کھانے سے انکار کر دیا ہاں ہل قسم کے ایک
۲۸۹
دعوة الامير
اعلان کر دیا کہ میں اب بھی مسیحی مذہب کو سچا سمجھتا ہوں مگر اللہ تعالیٰ نے جس کا دلوں اور
دماغوں پر تصرف ہے اُس کے انہیں اعلانات میں اس کے قلم سے یہ نکلوا دیا کہ میں مسیح کو
دوسرے مسیحیوں کی طرح خدا نہیں سمجھتا اور جیسا کہ الہام کے الفاظ او پر نقل کئے گئے ہیں
پیشگوئی یہ تھی کہ جو ایک بندے کو خدا بنارہا ہے وہ ہادیہ میں گرایا جاوے گا اور آتھم نے اقرار
کر لیا کہ وہ مسیح کو خدا نہیں سمجھتا مگر پھر بھی اس پر زور دیا گیا کہ اگر وہ فی الحقیقت ان ایام
میں اپنے مذہب کی سچائی کے متعلق متردد نہیں ہوا اور اسلام کی صداقت کا احساس اُس کے
دل میں نہیں پیدا ہوگیا تھا تو وہ قسم کھا کر اعلان کر دے کہ میں ان ایام میں برابرا نہیں
خیالات پر قائم رہا ہوں جو اس سے پہلے میرے تھے۔اگر وہ قسم کھا جائے اور ایک سال
تک اُس پر عذاب الہی نہ آئے تو پھر ہم جھوٹے ہوں گے اور یہ بھی لکھا کہ اگر آٹھ قسم کھا
جائے تو اسے ہم ایک ہزار روپیہ بھی انعام دیں گے۔اس کا جواب آتھم نے یہ دیا کہ اُس
کے مذہب میں قسم کھانی جائز نہیں حالانکہ انجیل میں حواریوں کی بہت سی قسمیں درج ہیں
اور سیحی حکومتوں میں کوئی بڑا عہدہ دار نہیں جسے بغیر قسم کھانے کے عہدہ دیا جائے یہاں تک
کہ بادشاہ کو بھی قسم دی جاتی ہے، جوں کو بھی قسم دی جاتی ہے اور ممبران پارلیمنٹ کو بھی قسم
دی جاتی ہے، عہدیداران سول و فوج کو بھی قسم دی جاتی ہے اور عدالتوں میں گواہوں کو بھی
قسم دی جاتی ہے بلکہ مسیحی عدالتوں کا تو یہ قانون ہے کہ انہوں نے قسم کو صرف مسیحیوں کے
لیے مخصوص کر دیا سوائے مسیحیوں کے دوسروں سے وہ قسم نہیں لیتیں بلکہ گواہی کے وقت یہ
کہلواتی ہیں کہ میں جو کچھ کہوں گا خدا کو حاضر و ناظر جان کر کہوں گا۔پس جبکہ مسیحیوں کے
نزدیک قسم صرف مسیحیوں کا حق ہے تو اس کا یہ عذر بالکل نامعقول
تھا اور صرف قسم سے بچنے
کے لئے تھا کیونکہ وہ اُن ہیبت ناک نظاروں کو پہلے دیکھ چکا تھا جو اس کو یقین دلا رہے تھے
(ra۔)
دعوة الامير
کہ اگر اُس نے قسم کھائی تو وہ ہلاک ہو جائے گا اس شخص کے قسم کھانے سے انکار کرنے کی
حقیقت اور بھی واضح ہو جاتی ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ مسیحیوں میں کوئی بڑا مذہبی عہدہ انہیں
دیا جاتا جب تک کہ امید وار قسم نہیں کھالیتا اور پراٹسٹنٹ فرقہ کے پادریوں
کو تو جس سے
آتھم تعلق رکھتا تھا دو قسمیں کھانی پڑتی ہیں ایک گر جا سے وفاداری کی اور ایک حکومت سے
وفاداری کی۔جب اس کے سامنے یہ باتیں رکھی گئیں تو پھر وہ بالکل ہی خاموش ہو گیا۔ادھر
سے انعام کی رقم ایک ہزار سے بڑھا کر آہستہ آہستہ چار ہزار تک کر دی گئی اور یہ بھی کہا گیا
کہ سال بھر کا انتظار کئے بغیر ہی یہ رقم لے لو اور قسم کھا جاؤ مگر جبکہ اس کا دل جانتا تھا کہ وہ
اپنی قوم سے ڈر کر اپنی اس حالت کو چھپا رہا ہے جو پندرہ ماہ تک اس پر طاری رہی ہے تو وہ
قسم کیونکر کھا سکتا تھا۔اس نے قسم نہ کھائی پر نہ کھائی اور خاموشی سے دن گزار دیئے اور
اسلام کے خلاف کتابیں لکھنا یا زبانی مسیحیت کی تبلیغ کرنا بالکل چھوڑ دیا اور اسی طرح اس
پیشگوئی کی صداقت اور بھی واضح ہوگئی اور گویا اس ذریعے سے اللہ تعالیٰ نے دشمن سے مسیح
کی خدائی کے عقیدے سے رجوع کا تحریراً اقرار کرالیا اور اسلام کی صداقت کے متعلق اس
کے دل میں جو خیالات (حالانکہ اسی مباحثے میں جس کے بعد پیشگوئی کی گئی تھی اس نے
ایک پرچے میں مسیح کی خدائی اور تمام صفات الہیہ کو اس کی ذات میں ثابت کرنے کی کوشش
کی تھی ) پیدا ہوئے تھے اُن کا اقرار اس کے اس رویہ کے ذریعے کروادیا جو قسم کے مطالبے
پر اُس نے اختیار کیا۔یہ پیشگوئی اپنی عظمت اور شوکت میں ایسی ہے کہ ہر ایک سعید الفطرت انسان اس
کے ذریعے سے ایمان میں ترقی کر سکتا ہے اور خدا کے جلوے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتا
ا انسائیکلو پیڈیا بریٹانیکا
دعوة الامير
(rai)
ہے کیونکہ ایک اشد ترین مخالف اسلام اور بڑی قوم کے سرکردہ ممبر کا جو دوسرے مذاہب
کے خلاف بطور مناظر کے پیش کیا گیا ہو اور جس کی عمر اپنے مذہب کی تائید اور دوسرے
مذاہب کی مخالفت میں گزر گئی ہو اس کے دل میں اپنے مذہب کی نسبت شکوک اور
دوسرے مذاہب کی صداقت کے خیالات پیدا کر دینا اور فوق العادت نظارے اسکو
دکھلانا اور تبدیلی خیالات کے بدلے میں مطابق پیشگوئی اس کو پندرہ ماہ تک زندہ رکھنا
انسانی طاقت سے بالکل باہر ہے۔****
۲۹۲
دعوة الامير
چوتھی پیشگوئی
ڈوئی امریکہ کے جھوٹے مدعی کی نسبت پیشگوئی جو مسیحیوں کیلئے
عموماً اور امریکہ کے باشندوں کیلئے خصوصا لمحت ہوئی
اب میں ایک اور پیشگوئی جو مسیحیوں پر حجت قائم کرنے کے لئے کی گئی تھی مگر اس
میں زیادہ تر مغربی ممالک کے لوگوں پر حجت تمام کر نامہ نظر تھا بیان کرتا ہوں۔الیگزنڈر
ڈوئی (Alexander Dowie) امریکہ کا ایک مشہور آدمی تھا۔یہ شخص اصل میں
آسٹریلیا کا رہنے والا تھا وہاں سے امریکہ چلا گیا۔۱۸۹۲ء میں اس نے مذہبی وعظ کہنے
شروع کئے اور جلد ہی اس دعوے کی وجہ سے کہ اُسے ہلا علاج کے شفا بخشنے کی طاقت ہے
اس نے مقبولیت عامہ حاصل کرنی شروع کر دی ۱۹۰۱ء میں اس نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ مسیح
کی آمد ثانی کے لیے بطور ایلیاہ کے ہے اور اس کا راستہ صاف کرنے آیا ہے۔چونکہ
علامات ظہور مسیح کے پورا ہونے کی وجہ سے مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مسیح کی
آمد کا انتظار لگ رہا تھا اس دعوے سے اس کو بہت ترقی ہوئی۔اس نے ایک زمین خرید کر
اس پر صحون نامی ایک شہر بسایا اور اعلان کیا کہ مسیح اسی شہر میں اُتریں گے۔بڑے بڑے
مالدار لوگوں نے سب سے پہلے مسیح کو دیکھنے کی غرض سے لاکھوں روپیہ کے خرچ سے زمین
خرید کر وہاں مکان بنوائے اور یہ اس شہر میں ایک بادشاہ کی طرح رہنے لگا۔اس کے مرید
تھوڑے ہی عرصے میں ایک لاکھ سے زیادہ بڑھ گئے اور تمام بلا دمسیحیہ میں اس کے مناد
تبلیغ کے لیے مقرر کئے گئے۔اس شخص کو اسلام سے سخت عداوت تھی اور ہمیشہ اسلام کے
۲۹۳
دعوة الامير
خلاف سخت کلامی کرتا رہتا تھا۔۱۹۰۲ ء میں اس نے شائع کیا کہ اگر مسلمان مسیحیت کو
قبول نہ کریں گے تو وہ سب کے سب ہلاک کر دیئے جائیں گے۔اس پیشگوئی کی خبر
حضرت اقدس مسیح موعود کو ملی تو آپ نے فوراً اس کے خلاف ایک اشتہار شائع کیا جس میں
اسلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ مسیحیت کی صداقت ظاہر کرنے کے لیے
کروڑوں آدمیوں کو ہلاک کرنے کی کیا ضرورت ہے میں خدا کی طرف سے مسیح کر کے
بھیجا گیا ہوں مجھ سے مباہلہ کر کے دیکھ لو اس سے بچے اور جھوٹے مذہب کا فیصلہ ہو جائے
گا اور لوگوں کو فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ریویوآف ریلیجر ستمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۴۲تا۳۴۵(مفہوم)
یہ اشتہار آپ کا ستمبر ۱۹۰۲ء میں شائع کیا گیا اور اس کثرت سے یورپ اور امریکہ میں
شائع کیا گیا کہ دسمبر ۱۹۰۲ء سے لے کر ۱۹۰۳ ء کے اختتام تک اس اشتہار پر مختلف
اخبارات امریکہ و یورپ میں ریویو چھپتے رہے۔جن میں سے تقریباً چالیس اخبارات
نے تو اپنے پرچے یہاں بھی بھیجے۔اس قدر اخبارات میں اشتہار کی اشاعت سے اندازہ
کیا جا سکتا ہے کہ کم سے کم ہیں پچھتیس لاکھ آدمیوں کو اس دعوت مباہلہ کا علم ہو گیا ہوگا۔اس اشتہار کا ڈوئی نے جواب تو کوئی نہ دیا، اسلام کے خلاف بددعائیں کرنا شروع
کر دیں اور اس پر سخت حملے شروع کر دیئے۔۱۴ / فروری سم کو اس نے شائع کیا کہ میں
خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دن جلد آوے کہ اسلام دنیا سے نابود ہو جاوے۔اے خُدا! تو
ایسا ہی کر اے خدا ! اسلام کو ہلاک کر دے۔پھر ۵ / اگست ۱۹۰۳ ء میں شائع کیا کہ
انسانیت پر اس سخت بد نما دھبے (اسلام) کو صیحون ہلاک کر کے چھوڑے گا۔“ جب
حضرت اقدس نے دیکھا کہ یہ شخص اپنی مخالفت سے باز نہیں آتا تو آپ نے ۱۹۰۳ ء میں
ان ڈوئی کے اخبار میں جو میحون سے شائع ہوتا تھا۔