دسویں دلیل ۔ پیشگوئیاں
دعوت الامیر, حصہ 7
(Fr)
دعوة الامير
آپ کے دعوے پر اطلاع ہو جائے یہی اخراجات بہت تھے مگر اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت
کے اظہار کے لیے اور اخراجات کے دروازے بھی کھول دیئے یعنی آپ کو حکم دیا گیا کہ
آپ قادیان میں مہمان خانہ تعمیر کریں اور لوگوں میں اعلان کریں کہ وہ قادیان آ کر آپ
کے مہمان ہوا کریں اور دینی معلومات کو زیادہ کیا کریں یا اگر کوئی شکوک ہوں تو اُن کو رفع کیا
کریں۔سب مدد گاروں کا جُدا ہو جانا اور اشاعت کے کام کا وسیع ہو جانا اور پھر اس پر مزید
بوجھ مہمان خانے کی تعمیر اور مہمان داری کے اخراجات کا ایسی مشکلات کے پیدا کرنے کا
موجب ہو سکتا تھا کہ سارا کام درہم برہم ہو جا تا مگر اللہ تعالیٰ نے ان چند درجن آدمیوں کے
دل میں جو آپ کے ساتھ تھے اور جن میں سے کوئی شخص بھی مالدار نہیں کہلا سکتا تھا اور اکثر
مسکین آدمی تھے ایسا اخلاق پیدا کر دیا کہ انہوں نے ہر
قسم کی تکلیف برداشت
کی لیکن دین
کے کام میں ضعف نہ پیدا ہونے دیا اور در حقیقت یہ اُن کی ہمت کام نہیں کر رہی تھی بلکہ اللہ
تعالیٰ کا وعدہ اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کام کر رہا تھا۔یہ وہ زمانہ تھا جب کہ احمدی جماعت پر چاروں طرف سے سختی کی جاتی تھی۔مولویوں نے فتویٰ دے دیا کہ احمدیوں کو قتل کر دینا، ان کے گھروں کو لوٹ لینا، اُن کی
جائیدادوں کا چھین لینا، اُن کی عورتوں کا بلا طلاق دوسری جگہ پر نکاح کر دینا جائز ہی نہیں
موجب ثواب ہے اور شریر اور بدمعاش لوگوں نے جو اپنی طمع اور حرص کے اظہار کے لیے
بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں، اس فتوے پر عمل کرنا شروع کر دیا۔احمدی گھروں سے
نکالے اور ملازمتوں سے برطرف کئے جارہے تھے اُن کی جائیدادوں پر جبراً قبضہ کیا جارہا
تھا اور کئی لوگ ان مخمصوں سے خلاصی کی کوئی صورت نہ پا کر ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے
تھے اور چونکہ ہجرت کی جگہ اُن کے لیے قادیان ہی تھی ، اُن کے قادیان آنے پر مہمان
(rrr)
دعوة الامير
داری کے اخراجات اور بھی ترقی کر گئے تھے۔اس وقت جماعت ایک دو ہزار آدمیوں تک
ترقی کر چکی تھی مگر ان میں سے ہر ایک دشمنوں کے حملوں کا شکار ہو رہا تھا، ایک دو ہزار آدمی
جو ہر وقت اپنی جان اور اپنی عزت اور اپنی جائیداد اور اپنے مال کی حفاظت کی فکر میں لگے
ہوئے ہوں اور رات دن لوگوں کے ساتھ مباحثوں اور جھگڑوں میں مشغول ہوں اُن کا
تمام دنیا میں اشاعت اسلام کے لیے روپیہ بہم پہنچانا اور دین سیکھنے کی غرض سے قادیان
آنے والوں کی مہمان داری کا بوجھ اُٹھانا اور پھر اپنے مظلوم مہاجر بھائیوں کے اخراجات
برداشت کرنا ایک حیرت انگیز بات ہے۔سینکڑوں آدمی دونوں وقت جماعت کے دستر
خوان پر کھانا کھاتے تھے اور بعض غرباء کی دوسری ضروریات کا بھی انتظام کرنا پڑتا تھا۔ہجرت کر کے آنے والوں کی کثرت اور مہمانوں کی زیادتی سے مہمان خانے کے علاوہ
ہر ایک گھر مہمان خانہ بنا ہوا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کی ہر ایک کوٹھڑی ایک
مستقل مکان تھا جس میں کوئی نہ کوئی مہمان یا مہاجر خاندان رہتا تھا۔غرض بوجھ انسانی
طاقت برداشت سے بہت بڑھا ہوا تھا۔ہر صبح جو چڑھتی اپنے ساتھ تازہ ابتلاء اور تازہ ذمہ
داریاں لاتی اور ہر شام جو پڑتی اپنے ساتھ تازہ ابتلاء اور تازہ ذمہ داریاں لاتی،مگر الیس
اللَّهُ بِكَافٍ عَبدَہ کی نسیم سب فکروں کو خس و خاشاک کی طرح اڑا کر پھینک دیتی اور وہ بادل
جو ابتداء مسلسلہ کی عمارت کی بنیادوں کو اکھاڑ کر پھینک دینے کی دھمکی دیتے تھے تھوڑی ہی
دیر میں رحمت اور فضل کے بادل ہو جاتے اور ان کی ایک ایک بوند کے گرتے وقت آلیس
اللَّهُ بِكَافٍ عَبدَہ کی ہمت افزا آواز پیدا ہوتی۔اس صعوبت کے زمانے کا نقشہ میرے
نزدیک افغانستان کے لوگ اچھی طرح اپنے ذہنوں میں پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ پچھلے
دنوں میں وہاں بھی مہاجرین کا ایک گروہ گیا تھا افغانستان ایک با قاعدہ حکومت تھی جوان
(re)
دعوة الامير
کے انتظام میں مشغول تھی ، پھر اُن میں سے بہت سے لوگ اپنے اخراجات خود بھی برداشت
کرتے تھے مہمانوں کی نسبت میز بانوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔افغانستان کے ایک کروڑ
کے قریب باشندے صرف ایک دولاکھ آدمیوں کے مہمان دار بنے تھے، مگر باوجود اس کے
مہمان داری میں کس قدر دقتیں پیش آئیں ، اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ دو ہزار غریب
آدمیوں کی جماعت پر جب ایک ہی وقت میں سینکڑوں مہمانوں اور غریب مہاجرین کا
بوجھ پڑا ہو گا اور ساتھ ہی اشاعت اسلام کے کام کے لیے بھی ان کو روپیہ خرچ کرنا پڑتا ہوگا
اور وہ بھی ایسے وقت میں جب کہ اُن کے اپنے گھروں میں بھی لڑائی جاری تھی تو اُن لوگوں
کی گردنیں کس قدر بار کے نیچے دب گئی ہوں گی۔یہ ضروریات سلسلہ ایک دو روز کے لیے نہ تھیں اور نہ ایک دو ماہ کے لیے نہ ایک دو
سال کے لیے، بلکہ ہر سال کام ترقی کرتا جاتا تھا اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کام کے
لیے آپ ہی بندوبست کر دیتا تھا ، ۱۸۹۸ء میں حضرت اقدس نے جماعت کے بچوں کی
دینی تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ہائی سکول کھول دیا اس سے اخراجات میں اور ترقی
ہوئی۔پھر ایک رسالہ انگریزی اور ایک اُردو ماہواری اشاعت اسلام کے لیے جاری کیا اس
سے اور بھی ترقی ہوئی ، مگر اللہ تعالیٰ سب اخراجات مہیا کرتا چلا گیا ، حتی کہ اس وقت ایک
انگریزی ہائی سکول کے علاوہ ایک دینیات کا کالج، ایک زنانہ مدرسہ، کئی پرائمری اور مڈل
سکول، ہندوستانی مبلغین کی ایک جماعت، ماریشس مشن، سیلون مشن، انگلستان مشن،
امریکن مشن اور بہت سے صیغہ جات، تالیف واشاعت تعلیم و تربیت، انتظام عام اور قضاۃ
اور افتاء وغیرہ کے ہیں اور تین چار لاکھ کے قریب سالانہ خرچ ہے اور یہ سب اللہ تعالیٰ اپنے
فضل سے اپنے وعدہ الیس اللهُ بِكَافٍ عَبَدَہ کے ماتحت ہم پہنچارہا ہے۔
۳۴۵
دعوة الامير
ہماری جماعت غرباء کی جماعت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ ابتداءً غریب
لوگ ہی اس کے سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر لوگ کہہ دیا کرتے ہیں مائرنگ
اتَّبَعَكَ إِلَّا الَّذِيْنَ هُمْ أَرَاذِلْنَا بَادِيَ الرَّأْيِ (هود:۲۸) اور اس میں اُس کی حکمت یہ ہوتی
ہے تا کوئی شخص یہ نہ کہے کہ یہ سلسلہ میری مدد سے پھیلا اور تا نادان مخالف بھی اس قسم کا
اعتراض نہ کر سکیں پس ایسی جماعت سے اس قدر بوجھ اٹھوانا بلا نصرت الہی نہیں ہوسکتا۔یہ
غریب جماعت اسی طرح سرکاری ٹیکس ادا کرتی ہے جس طرح اور لوگ ادا کرتے ہیں۔زمینوں کے لگان دیتی ہے۔سڑکوں، شفاخانوں وغیرہ کے اخراجات میں حصہ لیتی ہے۔غرض سب خرچ جو دوسرے لوگوں پر ہیں وہ بھی ادا کرتی ہے اور پھر دین کی اشاعت اور اس
کے قیام کے لیے بھی روپیہ دیتی ہے اور برابر پینتیس سال سے اس بوجھ کو برداشت کرتی
چلی آرہی ہے۔اس زمانے میں بے شک نسبتاً زیادہ آسودہ حال اور معز ز لوگ اس
جماعت میں شامل ہو گئے ہیں مگر اسی قدر اخراجات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔پس کیا یہ
بات حیرت انگیز نہیں کہ جبکہ باقی دنیا باوجود ان سے زیادہ مالدار ہونے کے اپنے ذاتی
اخراجات کی تنگی پر ہی شکوہ کرتی رہتی ہے۔اس جماعت کے لوگ لاکھوں روپیہ سالانہ ہلا
ایک سال کا وقفہ ڈالنے کے اللہ کی راہ میں خرچ کر رہے ہیں اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس امر کے لیے بھی تیار ہیں کہ اگر اُن سے کہا جائے کہ اپنے سب مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں
دے دو تو وہ اُسی وقت دے دیں۔یہ بات کہاں سے پیدا ہوگئی؟ یقیناً أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ
عبدہ کا الہام نازل کرنے والے نے لوگوں کے دلوں میں تغیر پیدا کیا ہے ورنہ کونسی طاقت
تھی جو اس وقت جبکہ حضرت مسیح موعود کو معمولی اخراجات کی فکر تھی، اس قدر بڑھ جانے
والے اخراجات کے پورا کرنے کا وعدہ کرتی اور اُس وعدہ کو پورا کر کے دکھا دیتی۔آخر
(y)
دعوة الامير
مسلمان کہلانے والے کروڑوں آدمی دنیا میں موجود ہیں وہ کس قدر روپیہ اسلام کی اشاعت
کے لیے مہیا کر لیتے ہیں، ہماری جماعت کی تعداد کا اگر زیادہ سے زیادہ اندازہ لگایا جائے تو
جس قدر روپیہ وہ اشاعت اسلام پر خرچ کرتی ہے اگر اُسی حساب سے ہندوستان کے
دوسرے مسلمان بھی خرچ کریں تو آٹھ دس کروڑ روپیہ سالانہ اُن کو اس صورت میں خرچ
کرنا چاہیے جبکہ اُن کی مالی حالت ہماری جماعت کی طرح ہو، لیکن ان میں بڑے بڑے
والیان ریاست اور کروڑ پتی تاجر بھی ہیں۔اگر اُن کا بھی خیال رکھ لیا جائے تو سالانہ پندرہ
سولہ کروڑ روپیہ اشاعت اسلام پر صرف ہندوستان کے مسلمانوں کو خرچ کرنا چاہیئے۔مگر
وہ تو ہماری جماعت کے چار پانچ لاکھ کے مقابلہ میں ایک دو لاکھ روپیہ بھی خرچ نہیں
کرتے۔یہ فرق اس لیے ہے کہ ہمارے اندر لَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبَدَه کا وعدہ اپنا کام
کر رہا ہے۔
(۳۴۷)
بارھویں پیشگوئی
دعوة الامير
ترقی جماعت کے متعلق آپ کی پیشگوئی جو پوری ہو کر دوست
ودشمن پر حجت ہورہی ہے
آب میں اُن تبشیری پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی کو بطور مثال پیش کرتا ہوں جو
اس تعلیم کی اشاعت کے متعلق کی گئی تھیں۔جس کے ساتھ آپ مبعوث کئے گئے تھے یعنی
وہ علوم اور معارف جو قرآن کریم میں بیان کئے گئے ہیں مگر لوگ ان سے ناواقفیت کی وجہ
سے غافل ہو چکے تھے۔یہ پیشگوئی بھی ایسی ہے کہ لاکھوں آدمی اس کے شاہد ہیں اور اس
وقت کی گئی تھی کہ جب اس کے پورا ہونے کے سامان موجود نہ تھے۔اس پیشگوئی کے الفاظ
یہ تھے۔”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ ( تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ایڈیشن چہارم)
میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور اُن کے نفوس و اموال میں
برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا۔( تذکرہ صفحہ ۱۴۱۔ایڈیشن چہارم ) ( اللہ تعالیٰ ) اس
(گروه احمدیان) کو نشو ونما دیگا یہاں تک کہ اُن کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب
ہو جائے گی۔يَأْتُونَ مِنْ كُلَّ فَجٍّ عَمِيقٍ ( تذکرہ صفحہ ۲۹۷۔ایڈیشن چہارم) یعنی دنیا کے
ہر ملک سے لوگ تیری جماعت میں داخل ہونے کے لیے آئیں گے۔اِنَّا أَعْطَيْنگ
الْكَوْثَر ( تذکرہ صفحہ ۴۷۶۔ایڈیشن چہارم) ہم تجھے ہر چیز میں کثرت دیں گے جن میں
جماعت بھی شامل ہے۔انگریزی میں بھی آپ کو اس کے متعلق الہام ہوا۔“ آئی شیل گو یو
اے لارج پارٹی آف اسلام I shall give you a large party of Islam) ( تذکرہ
(FCA)
دعوة الامير
صفحہ ۱۰۳۔ایڈیشن چہارم) میں تم کو مسلمانوں کی ایک بڑی جماعت دوں گا۔ثُلَّةَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَ
ثُلَّهُ مِنَ الْآخَرِيْنَ۔(تذکرہ صفحہ ۱۰۳، ایڈیشن چہارم) پہلوں میں سے بھی ایک بڑی جماعت تم
کو دی جائے گی اور پچھلوں میں سے بھی جس کے معنی یہ بھی ہیں کہ پہلے انبیاء کی امتوں میں
سے بھی ایک گروہ کثیر تم پر ایمان لائے گا اور مسلمانوں میں سے بھی ایک بڑی جماعت تم پر
ایمان لائے گی۔يَا نَبِيَّ اللَّهِ كُنْتُ لَا أَعْرِفُكَ ( تذکرہ صفحہ ۵۰۳۔ایڈیشن چہارم) زمین کہے گی
( یعنی اہل زمین ) کہ اے اللہ کے نبی! میں تجھے نہیں پہچانتی تھی۔اِنَّا نَرِثُ الْأَرْضَ
نَأْكُلُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ( تذکرہ صفحہ ۴۶۶۔ایڈیشن چہارم) ہم زمین کے وارث ہوں گے اُسے
اس کے کناروں کی طرف سے کھاتے آویں گے۔ان الہامات میں سے بہت سے تو ایسے وقت میں ہوئے اور اسی وقت شائع بھی
کرا دیئے گئے جبکہ آپ پر ایک شخص بھی ایمان نہیں لا یا تھا اور بعض بعد کو ہوئے جب سلسلہ
قائم ہو چکا تھا مگر وہ بھی ایسے وقت میں ہوئے ہیں جبکہ سلسلہ اپنی ابتدائی حالت میں تھا اس
وقت آپ
کا یہ الہام شائع کر دینا کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ کے ساتھ ایک بڑی
جماعت ہو جائے گی اور صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ تمام ممالک میں آپ کے مرید
پھیل جائیں گے اور ہر مذہب کے لوگوں میں سے نکل کر لوگ آپ کے مذہب میں داخل
ہوں گے۔اور اُن کو اللہ تعالیٰ بہت بڑھائے گا اور کسی ملک کے لوگ بھی آپ کی تبلیغ سے
باہر نہیں رہیں گے۔کیا یہ ایک معمولی بات ہے؟ کیا انسانی دماغ قیاسات کی بناء پر ایسی
بات کہہ سکتا ہے؟
یہ زمانہ علمی زمانہ ہے اور لوگ اپنے پہلے مذہب کو جس کی صداقت یوم ولادت سے اُن
کے ذہن نشین کی جاتی رہی تھی چھوڑ رہے ہیں۔آجکل مسیحی مسیحی نہیں رہے۔ہندو ہندو نہیں
۳۴۹
دعوة الامير
رہے، یہودی یہودی نہیں رہے اور پارسی پارسی نہیں رہے بلکہ ایک عقلی مذہب ان مذاہب کی
رسوم کی چادر میں لپٹا ہوا سب جگہ پھیل رہا ہے نام مختلف ہیں مگر خیالات سب دنیا کے ایک ہو
رہے ہیں۔اس حال میں آپ کا یہ دعویٰ کرنا کہ جو لوگ اپنے پہلے نبیوں سے بیزار ہو کر نیچر کی
اتباع میں مشغول ہیں آپ کو مان لیں گے بظاہر ناممکن الوقوع دعوی تھا، پھر آپ اُردو اور عربی
اور فارسی کے سوا اور کوئی زبان نہیں جانتے تھے اور آپ ہندوستان کے باشندے تھے جس
ملک کے باشندے آج سے تیس ۳۰ سال پہلے عرب اور ایران میں نہایت حقیر سمجھے جاتے
تھے۔کب اُمید کی جاسکتی تھی کہ عرب، ایران، افغانستان ،شام اور مصر کے باشندے ایک
ہندوستانی پر ایمان لے آئیں گے کون کہہ سکتا تھا کہ ہندوستان کے انگریزی پڑھے ہوئے
لوگ جو قرآن
کریم کومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام قرار دینے لگ گئے تھے اس بات کو
مان لیں گے کہ اس زمانے میں بھی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے اور پھر ایسے آدمی
سے جو انگریزی کا ایک لفظ نہیں جانتا جو ان کے نزدیک سب سے بڑا گناہ تھا پھر کونسی عقل تھی
جو یہ تجویز کر سکتی تھی کہ السنہ مغربیہ سے ناواقف ،علومِ مغربیہ سے ناواقف ، رسوم و عاداتِ
مغربیہ سے ناواقف انسان جو اپنے صوبہ سے بھی باہر بھی نہیں گیا ( حضرت اقدس علیہ السلام
پنجاب سے باہر صرف علی گڑھ تک تشریف لے گئے ہیں ) وہ ان ممالک کے لوگوں تک اپنے
خیالات کو پہنچا دیگا اور پھر وہ علوم وفنونِ جدیدہ کے ماہر اور ایشیائیوں کو کیڑوں مکوڑوں سے
بدتر سمجھنے والے لوگ اس کی باتوں کوشن بھی لیں گے اور مان بھی لیں گے اور پھر کس شخص کے
ذہن میں آسکتا تھا کہ افریقہ کے باشندے جو ایشیا سے بالکل منقطع ہیں اس کی باتوں پر کان
دھریں گے اور اس پر ایمان لائیں گے حالانکہ اُن کی زبان جاننے والا ہندستان بھر میں کوئی
نہیں مل سکتا۔یہ سب روکیں ایک طرف تھیں اور اللہ تعالیٰ کا کلام ایک طرف تھا۔آخر وہی ہوا
(ro۔)
دعوة الامير
جو اللہ تعالیٰ نے کہا تھاوہ شخص جو تن تنہا ایک تنگ صحن میں ٹہل ٹہل کر اپنے الہامات لکھ رہا تھا اور
تمام دنیا میں اپنی قبولیت کی خبریں دے رہا تھا، حالانکہ اس وقت اُسے اس کے علاقے کے
لوگ بھی نہیں جانتے تھے باوجود سب روکوں کے اللہ تعالیٰ کی نصرت اور تائید سے اُٹھا
اور ایک بادل کی طرح گر جا اور لوگوں کے دیکھتے دیکھتے حاسدوں اور دشمنوں کے کلیجوں کو چھلنی
کرتا ہوا تمام آسمان پر چھا گیا ہندوستان میں وہ برسا، افغانستان میں وہ برسا،عرب میں وہ
برسا، مصر میں وہ برسا سیلون میں وہ برسا، بخارا میں وہ برسا، مشرقی افریقہ میں وہ برسا، جزیرہ
ماریشس میں وہ برسا، جنوبی افریقہ میں وہ برسا، مغربی افریقہ کے ممالک میں وہ برسا ،
نائیجیریا، گولڈ کوسٹ سیرالیون میں وہ برسا، آسٹریلیا میں وہ برسا، انگلستان اور جرمن اور روس
کے علاقوں کو اُس نے سیراب کیا اور امریکہ میں جا کر اُس نے آب پاشی کی۔آج دنیا کا کوئی بڑاعظم نہیں جس میں مسیح موعود کی جماعت نہیں اور کوئی مذہب نہیں
جس میں سے اُس نے اپنا حصہ وصول نہیں کیا، مسیحی ، ہندو، بدھ، پاری ، سکھ ، یہودی سب
قوموں میں سے اس کے ماننے والے موجود ہیں اور یورپین ،امریکن ، افریقن اور ایشیا کے
باشندے اُس پر ایمان لائے ہیں اگر جو کچھ اُس نے قبل از وقت بتادیا تھا اللہ تعالیٰ کا کلام
نہ تھا تو وہ کس طرح پورا ہو گیا؟ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ وہ یورپ اور امریکہ جو اس سے پہلے
اسلام
کو کھا رہے تھے مسیح موعود کے ذریعے سے اب اسلام اُن کو کھا رہا ہے کئی سو آدمی اس
وقت تک انگلستان میں اور اسی طرح امریکہ میں اسلام لا چکا ہے اور روس اور جرمن اور اٹلی
کے بعض افراد نے بھی اس سلسلے کو قبول کیا ہے۔وہی اسلام جو دوسرے فرقوں کے ہاتھ
سے شکست پر شکست کھا رہا تھا اب مسیح موعود کی دعاؤں سے دشمن کو ہر میدان میں نیچا دکھا رہا
ہے اور اسلام کی جماعت کو بڑھا رہا ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ