دسویں دلیل ۔ پیشگوئیاں
دعوت الامیر, حصہ 6
(Fr۔)
دعوة الامير
ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فتح آسمانی دخل اندازی سے ہوئی ہے نہ کہ صرف
انسانی تدابیر سے۔ایک علامت جو اپنے اندر کئی نشانات رکھتی ہے یہ بتائی گئی تھی کہ اس جنگ میں
زار کا حال بہت ہی خراب ہوگا۔جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی اُس وقت کے حالات اس
کے الفاظ کے پورا ہونے کے بالکل مخالف تھے مگر پیشگوئی پوری ہوئی اور ہر ایک کے لیے
حیرت کا موجب بنی۔اس پیشگوئی میں درحقیقت کئی پیشگوئیاں ہیں۔اس میں بتایا گیا ہے کہ اس آفتِ
عظمیٰ تک زار کوکوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔جب یہ جنگ ہوگی ، اس وقت اُس کو صدمہ پہنچے گا
لیکن صدمہ اس قسم کا نہیں ہوگا کہ وہ مارا جائے۔کیونکہ جو شخص مارا جائے اس کی نسبت یہ
نہیں کہا جاتا کہ اس کا حال زار ہے۔پس الفاظ الہام بتاتے ہیں کہ اس وقت اس کو موت
نہیں آئے گی بلکہ وہ نہایت تکلیف دہ عذابوں میں مبتلاء ہوگا اور پھر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ
اس آفت کے ساتھ ہی زاروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔کیونکہ اس وقت کا مورد کسی خاص شخص کو
نہیں بلکہ زار کو بحیثیت عہدہ بتایا گیا ہے۔اب دیکھئے یہ علامت کس شان کے ساتھ پوری
ہوئی۔اس جنگ سے پہلے زار کے خلاف بہت سی منصوبہ بازیاں ہوئیں مگر وہ بالکل محفوظ
رہا۔اس کے بعد یہ جنگ ہوئی اور اللہ تعالیٰ کا بتایا ہوا وقت آ گیا تو اس طرح اچانک وہ پکڑا
گیا کہ سب لوگ حیران ہیں۔جیسا کہ حالات سے معلوم ہوتا ہے جس وقت روس میں فساد
پھوٹا ہے اُس وقت زار روس سرحد پر فوجوں کے معائنے کے لیے گیا ہوا تھا اور جب وہ
دارالخلافہ سے چلا ہے اس وقت کوئی ایسا فساد نہ تھا۔اس کے بعد گورنر کی بعض غلطیوں سے
جوش پیدا ہوا، لیکن حکومتوں میں اس قسم کے جوش تو پیدا ہوہی جاتے ہیں اور اس قدر
(Fri)
دعوة الامي
مضبوطی سے قائم حکومتیں ایسے جوشوں سے یکدم نہیں مٹ جاتیں، مگر اللہ تعالیٰ اس موقع پر
کام کر رہا تھا۔زار روس نے لوگوں میں جوش کی حالت معلوم کر کے گورنر کو سختی کرنے کا حکم
دے دیا مگر اس دفعہ بختی نے خلاف معمول اثر کیا ، لوگوں کا جوش اور بھی بڑھ گیا۔بادشاہ نے
اس گورنر کو بدل کر ایک اور گورنر مقرر کر دیا اور خود دار الخلافہ کی طرف چلاتا کہ اُس کے جانے
سے لوگوں کا جوش ٹھنڈا پڑ جائے ، مگر راستے میں اُسے اطلاع ملی کہ لوگوں کا جوش تیزی پر
ہے اور یہ کہ اس کو اس وقت دار الخلافہ کی طرف نہیں آنا چاہیئے مگر بادشاہ نے اس نصیحت کی
پرواہ نہ کی اور خیال کیا کہ اس کی موجودگی میں کوئی شور نہیں ہوسکتا اور آگے بڑھتا گیا، کچھ ہی
دُور آگے ٹرین گئی تھی کہ معلوم ہوا بغاوت ہوگئی ہے اور باغیوں نے دفاتر وزارت پر قبضہ کر
لیا ہے اور ملکی حکومت قائم ہوگئی ہے یہ سب کچھ ایک ہی دن میں ہو گیا یعنی ۱۲؍ مارچ
191ء کی صبح سے شام تک دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ اختیار رکھنے والا بادشاہ
جو اپنے آپ
کوز ار کہتا تھا یعنی کسی کی حکومت نہ مانے والا اور سب پر حکومت کرنے والا۔وہ
حکومت سے بے دخل ہو کر اپنی رعایا کے ماتحت ہوگیا اور ۱۵ / مارچ کو مجبوراً اُسے اپنے
ہاتھ سے یہ اعلان لکھنا پڑا کہ وہ اور اُسکی اولا د تخت روس سے دست بردار ہوتے ہیں اور
حضرت اقدس کی پیشگوئی کے مطابق زاروں کے خاندان کی حکومت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ
ہو گیا، مگر ابھی اللہ تعالیٰ کے کلام کے بعض حصوں کا پورا ہونا باقی تھا۔نکولس ( زار روس)
(۱۸۶۸Nicholas II of Russiaء۔۱۹۱۸ء) روسی شہنشاہوں میں سے آخری
شہنشاہ تھا ۲۶ رمئی ۱۸۹۵ ء ماسکو میں اس کی تاجپوشی ہوئی۔مطلق العنان اور جابر تھا۔انقلاب روس نے مارچ ۱۹۱۷ء میں اسے تخت سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا۔اسے پہلے
محل زار سکویئے سیلو اور پھر ٹویولسک میں قید رکھا گیا۔۱۶ جولائی ۱۹۱۸ ء کو بالشویکوں نے
(rrr)
دعوة الامير
ایکاٹیرن برگ کے ایک تہہ خانہ میں اس کے خاندان سمیت اسے قتل کر ڈالا۔(اردو جامع
انسائیکلو پیڈیا۔جلد دوم صفحہ ۱۷۴۱ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء، انسائیکلو پیڈیا برٹین کا گیارہواں ایڈیشن جلد ۱۹ صفحہ ۶۵۵)
ثانی ( زار روس ) یہ سمجھا تھا کہ وہ حکومت سے بے دخل ہو کر اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی
جان بچالے گا اور خاموشی سے اپنی ذاتی جائیدادوں کی آمدن پر گزارہ کر لے گا مگر اس کا یہ
ارادہ پورا نہ ہوسکا ۱۵ / مارچ کو وہ حکومت سے دست بردار ہوا اور ۲۱ / مارچ کو قید کر کے
سکوسیلیو(Skosilo) بھیج دیا گیا اور بائیں " کو امریکہ نے اور چوبیس " کو انگلستان ،فرانس
اور اٹلی نے باغیوں کی حکومت تسلیم کرلی اور زار کی سب اُمیدوں پر پانی پھر گیا۔اُس نے
دیکھ لیا کہ اس کی دوست حکومتوں نے جن کی مدد پر اُسے بھروسہ تھا اور جن کے لیے وہ جرمن
سے جنگ کر رہا تھا ایک ہفتہ کے اندراندر اس کی باغی رعایا کی حکومت تسلیم کر لی ہے اور اُس
کی تائید میں کمزوری آواز بھی نہیں اُٹھائی مگر اس تکلیف سے زیادہ تکلیفیں اس کے لیے
مقدر تھیں تا کہ وہ اپنی زار حالت سے اللہ تعالیٰ کے کلام کو پورا کرے گو وہ قید ہو چکا تھا مگر
روس کی حکومت کی باگ شاہی خاندان کے ایک فرد شہزادہ دلواؤ (Dilvao) کے ہاتھ میں
تھی جس کی وجہ سے قید میں اس کے ساتھ احترام کا سلوک ہو رہا تھا اور وہاں اپنے بچوں
سمیت باغبانی اور اسی قسم کے دوسرے شغلوں میں وقت گزارتا تھا مگر جولائی میں اس
شہزادہ کو بھی علیحدہ ہونا پڑا اور حکومت کی باگ کرنسکی (Kerensky) کیرنسکی الیکسا نڈر
فیوڈ رو وچ Kerensky Alexander Feodorovich (۱۸۸۱ ، ۱۹۷۰ ) روسی سیاستدان جو
روی انقلابی سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھتا تھا ۱۹۱۲ ء میں وہ Fourth Duma کے لئے منتخب ہوا۔اس کے
بعد وزیر قانون اور War Minister بنایا گیا ۱۹۱۷ ء میں بطور عارضی وزیر اعظم شہزادہ لوڈ“ کا جانشین بنا
اس کے بے تدبیری سے لینن نومبر میں اس کی حکومت کا تختہ الٹنے کے قابل ہو گیا۔انقلاب روس کے بعد امریکہ
(rrr)
دعوة الامير
میں رہائش پذیر ہوا۔(انسائیکلو پیڈیا جلد دوم صفحہ ۱۲۰۱ء مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)) کے ہاتھ میں دی گئی
جس سے قید کی سختیاں بڑھ گئیں، تاہم انسانیت کی حدود سے آگے نہیں نکلی تھیں لیکن سات
نومبر کو بولشویک بغاوت نے کرنسکی کی حکومت کا بھی خاتمہ کر دیا۔اب زار کی وہ خطرناک
حالت شروع ہوئی جسے سُن کر سنگدل سے سنگدل انسان بھی کانپ جاتا ہے۔زار کوسکوسیکو کے
شاہی محل سے نکال کر مختلف جگہوں میں رکھا گیا اور آخر ان مظالم کی یاد دلانے کے لیے جو وہ
سائبیریا کی قید کے ذریعے اپنی بیکس رعایا پر کیا کرتا تھا، اکیپٹر ن برگ بھیج دیا گیا۔یہ ایک
چھوٹا سا شہر ہے جو جبل یورال کی مشرق کی طرف واقع ہے اور ماسکو سے چودہ سو چالیس میل
کے فاصلہ پر ہے اور اس جگہ پر وہ سب مشینیں تیار ہوتی ہیں جو سائبیریا کی کانوں میں جہاں
روسی پولیٹیکل قیدی کام کیا کرتے تھے استعمال کی جاتی ہیں گویا ہر وقت اُس کے سامنے اس
کے اعمال کا نقشہ رکھا رہتا تھا۔صرف ذہنی عذابوں پر ہی اکتفا نہیں کی گئی بلکہ سویٹ نے اس کے کھانے پینے میں
بھی تنگی کرنی شروع کی اور اس کے بیمار بچہ کو وحشی سپاہی اس کے اور اس کی بیوی کے سامنے
نہایت بے دردی سے مارتے اور اس کی بیٹیوں کو نہایت ظالمانہ طور سے دق کرتے لیکن ان
مظالم سے ان کا دل ٹھنڈا نہ ہوتا تھا اور نئی سے نئی ایجادیں کرتے رہتے تھے۔آخر ایک دن
زارینہ کو سامنے کھڑا کر کے اس کی نوجوان لڑکیوں کی جبراً عصمت دری کی گئی اور جب زارینہ
اپنا منہ روتے ہوئے دوسری طرف کر لیتی تو ظالم سپاہی سنگینیں مار کر اسکو مجبور کرتے کہ وہ ادھر
منہ کر کے دیکھے جدھر ظالم وحشیوں کا گروہ انسانیت سے گری ہوئی کارروائیوں میں مشغول تھا۔زار اسی قسم کے مظالم کو دیکھتا اور ان سے زیادہ سختیاں برداشت کرتا ہوا جتنی کہ شاید کبھی کسی شخص
پر بھی نازل نہ ہوئی ہوں گی ۱۶ / جولائی ۱۹۱۸ ء کو معہ کل افراد خاندان کے نہایت سخت عذاب
(Fr)
کیسا تھ قتل کردیا گیا اور اللہ تعالیٰ کے نبی کی بات پوری ہوئی کہ
زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی با حال زار
دعوة الامير
( تذکره صفحه ۵۴۰۔ایڈیشن چہارم)
زار دکھوں اور تکلیفوں کو برداشت کرتا ہوا مر گیا۔جنگ ختم ہوگئی۔قیصر اور آسٹریا
کے بادشاہ اپنی حکومتوں سے بے دخل ہو گئے۔شہر ویران ہو گئے۔پہاڑ اُڑ گئے۔لاکھوں
آدمی مارے گئے۔خون کی ندیاں بہہ گئیں۔دنیا تہ و بالا ہوگئی مگر افسوس کہ دنیا ابھی اللہ تعالیٰ
کے فرستادہ کی صداقت کی دلیل طلب کر رہی ہے اللہ تعالیٰ کے خزانے عذاب سے بھی خالی
نہیں۔جس طرح کہ رحمت سے خالی نہیں مگر مبارک ہیں جو وقت پر سمجھ جاتے ہیں اور اللہ
تعالیٰ سے لڑنے کی بجائے اس سے صلح کرنے کے لیے دوڑتے ہیں اور اس کے نشانوں
سے اندھوں کی طرح نہیں گزر جاتے۔اللہ تعالیٰ کی اُن پر رحمتیں ہوتی ہیں اور اس کی
برکتوں سے وہ حصہ پاتے ہیں اور دنیا کے لیے مبارک ہو جاتے ہیں۔
۳۳۵
دسویں پیشگوئی
قادیان کی ترقی کا نشان
دعوة الامير
اس وقت تک تو میں نے وہ نشان بیان کئے ہیں جو یا تو صرف انذار کا پہلو رکھتے
تھے۔یا دونوں پہلوؤں پر مشتمل تھے اب میں تین ایسے نشان بیان کرتا ہوں جو خالص تبشیر
کا پہلو اپنے اندر رکھتے ہیں یہ تین مثالیں جو میں بیان کروں گا یہ بھی ایسی ہی ہیں کہ بوجہ
اپنی عمومیت کے دوست اور دشمن میں شائع ہیں اور ہر مذہب وملت کے لوگوں میں سے اس
کے گواہ مل سکتے ہیں اور اس وقت سے کہ ان کا علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا ، حضرت
اقدس علیہ السلام کی کتب اور ڈائریوں میں شائع ہوتی چلی آئی ہیں۔سب سے پہلے میں اس پیشگوئی کا ذکر کرتا ہوں جو قادیان کی ترقی کے متعلق ہے
اور وہ یہ ہے کہ حضرت اقدس کو بتایا گیا کہ قادیان کا گاؤں ترقی کرتے کرتے ایک بہت بڑا
شہر ہو جائے گا جیسے کہ بمبئی اور کلکتہ کے شہر ہیں۔گویا نو دس لاکھ کی آبادی تک پہنچ جائے گا اور
اس کی آبادی شمالاً اور شرقاً پھیلتے ہوئے بیاس تک پہنچ جائے گی۔( تذکرہ صفحہ ۷۸۲۔ایڈیشن
چہارم ) جو قادیان سے نومیل کے فاصلے پر بہنے والے ایک دریا کا نام ہے۔یہ پیشگوئی جب
شائع ہوئی ہے اس وقت قادیان کی حالت یہ تھی کہ اس کی آبادی دو ہزار کے قریب تھی
سوائے چند ایک پختہ مکان کے باقی سب مکانات کچے تھے مکانوں کا کرایہ اتنا گرا ہوا تھا
کہ چار پانچ آنے ماہوار پر مکان کرایہ پر مل جاتا تھا۔مکانوں کی زمین اس قدر ارزاں تھی
که دس بارہ روپئے کو قابل سکونت مکان بنانے کے لئے زمین مل جاتی تھی۔بازار کا یہ حال
(rry)
دعوة الامير
تھا کہ دو تین روپئے کا آٹا ایک وقت میں نہیں مل سکتا تھا کیونکہ لوگ زمیندار طبقہ کے تھے اور
خود دانے پیس کر روٹی پکاتے تھے۔تعلیم کے لئے ایک مدرسہ سرکاری تھا جو پرائمری تک تھا
اور اسی کا مدرس کچھ الاؤنس لیکر ڈاک خانے کا کام بھی کر دیا کرتا تھا۔ڈاک ہفتے میں دو
دفعہ آتی تھی۔تمام عمارتیں فصیل قصبہ کے اندر تھیں اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے
ظاہری کوئی سامان نہ تھے کیونکہ قادیان ریل سے گیارہ میل کے فاصلے پر واقع ہے اور اس
کی سڑک بالکل کچی ہے اور جن ملکوں میں ریل ہوان میں اس کے کناروں پر جو شہر واقع
ہوں انہیں کی آبادی بڑھتی ہے کوئی کارخانہ قادیان میں نہ تھا کہ اس کی وجہ سے قادیان کی
ترقی ہوں نہ ضلع کا مقام تھا نہ تحصیل کا حتی کہ پولیس کی چوکی بھی نہ تھی۔قادیان میں کوئی منڈی
بھی نہ تھی جس کی وجہ سے یہاں کی آبادی ترقی کرتی جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی ہے اس
وقت حضرت اقدس علیہ السلام کے مرید بھی چند سو سے زیادہ نہ تھے کہ ان کو حکماً لا کر یہاں
بسا دیا جاتا تو شہر بڑھ جاتا۔بے شک کہا جاسکتا ہے کہ چونکہ آپ نے دعوی کیا تھا اس لیے امید تھی کہ آپ کے
مُرید یہاں آکر بس جائیں گے لیکن اول تو کون کہہ سکتا تھا کہ اس قدر مرید ہو جائیں گے جو
قادیان کی آبادی کو آکر بڑھا دیں گے ، دوم اس کی مثال کہاں ملتی ہے کہ مرید اپنے کام کاج
چھوڑ کر پیر ہی کے پاس آبیٹھیں اور وہیں اپنا گھر بنالیں۔حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا
مولد ناصرہ اب تک ایک گاؤں ہے۔حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی ، حضرت شیخ احمد سر
ہندی مجد دالف ثانی ، حضرت بہاؤ الدین صاحب نقشبندی رحمتہ اللہ علیہم جو معمولی قصبات
میں پیدا ہوئے یا وہاں جا کر بسے اُن کے مولد یا مسکن ویسے کے ویسے ہی رہے۔اُن میں
کوئی ترقی نہ ہوئی یا اگر ہوئی تو معمولی جو ہمیشہ ترقی کے زمانے میں ہو جاتی ہے۔شہروں کا
۳۳۷
دعوة الامير
بڑھنا تو ایسا مشکل ہوتا ہے کہ بعض دفعہ بادشاہ بھی اگر اقتصادی پہلو کونظرانداز کرتے ہوئے
شہر بساتے ہیں تو اُن کے بسائے ہوئے شہر ترقی نہیں کرتے اور کچھ دنوں بعد اُجڑ جاتے
ہیں اور قادیان موجودہ اقتصادی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت خراب جگہ واقع ہے نہ تو
ریل کے کنارے پر ہے کہ لوگ تجارت کی خاطر آکر بس جائیں اور نہ ریل سے اس قدر
دور ہے کہ لوگ بوجہ ریل سے دُور ہونے کے اُسی کو اپنا تمدنی مرکز قرار دے لیں۔پس اس
کی آبادی کا ترقی پانا بظا ہر حالات بالکل ناممکن تھا عجیب بات یہ ہے کہ قادیان کسی دریا یا
نہر کے کنارے پر بھی واقع نہیں کہ یہ دونوں چیزیں بھی بعض دفعہ تجارت کے بڑھانے اور
تجارت کو ترقی دے کر قصبے کی آبادی کے بڑھانے میں ممد ہوتی ہیں۔غرض بالکل مخالف حالات میں اور بلا کسی ظاہری سامان کی موجودگی کے حضرت
اقدس مسیح موعود نے پیشگوئی کی کہ قادیان بہت ترقی کر جائے گا۔اس پیشگوئی کے شائع
ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کی جماعت کو بھی ترقی دینی شروع کر دی اور ساتھ ہی اُن
کے دلوں میں یہ خواہش بھی پیدا کرنی شروع کر دی کہ وہ قادیان آ کر بسیں اور لوگوں نے ہلا
کسی تحریک کے شہروں اور قصبوں کو چھوڑ کر قادیان آکر بسنا شروع کر دیا اور ان کے ساتھ
ساتھ دوسرے لوگوں نے بھی یہاں آکر بسنا شروع کر دیا۔ابھی اس پیشگوئی کے پوری
طرح پورے ہونے میں تو وقت ہے مگر جس حد تک یہ پیشگوئی پوری ہو چکی ہے وہ بھی حیرت
انگیز ہے۔اس وقت قادیان کی آبادی ساڑھے چار ہزار یعنی دوگنی سے بھی زیادہ ہے فصیل
کی جگہ پر مکانات بن کر قصبے نے باہر کی طرف پھیلنا شروع کر دیا ہے اور اس وقت قصبے کی
پرانی آبادی سے قریباً ایک میل تک نئی عمارات بن چکی ہیں اور بڑی بڑی پختہ عمارات اور
کھلی سڑکوں نے ایک چھوٹے سے قصبے کو ایک شہر کی حیثیت دے دی ہے بازار نہایت وسیع
(Fra)
دعوة الامير
ہو گئے ہیں اور ہزاروں کا سودا انسان جس وقت چاہے خرید سکتا ہے۔ایک پرائمری سکول کی
بجائے دو ہائی سکول بن گئے ہیں جن میں سے ایک ہندوؤں کا سکول ہے۔ایک گرل سکول
ہے اور ایک علوم دینیہ کا کالج ہے۔ڈاک خانہ جس میں ایک ہفتے میں دو دفعہ ڈاک آتی تھی
اور سکول کا مدرس الاؤنس لیکر اس کا کام کر دیا کرتا تھا۔اب اس میں سات آٹھ آدمی سارا
دن کام کرتے ہیں۔تب جا کر کام ختم ہوتا ہے۔اور تار کا انتظام ہورہا ہے ایک ہفتے میں
دوبار نکلنے والا اخبار شائع ہوتا ہے۔دو ہفت وار اُردو اور ایک ہفتے وار انگریزی اخبار شائع
ہوتے ہیں ایک پندرہ روزہ اخبار شائع ہوتا ہے اور دو ماہوار رسالے شائع ہوتے ہیں۔پانچ پریس جاری ہیں جن میں سے ایک مشین پریس ہے بہت سی کتب ہر سال شائع ہوتی
ہیں۔بڑے بڑے شہروں کی ڈاک اِدھر اُدھر ہو جائے تو ہو جائے مگر قادیان کا نام لکھ کر خط
ڈالیں تو سیدھا یہیں پہنچتا ہے غرض نہایت مخالف حالات میں قادیان نے وہ ترقی کی ہے
جس کی مثال دنیا کے پردے پر کسی جگہ بھی نہیں مل سکتی اقتصادی طور پر شہروں کی ترقیات
کے لیے جو اصول مقرر ہیں ان سب کے
علی الرغم اس نے ترقی حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کے
کلام کی صداقت ظاہر کی ہے جس سے وہ لوگ جو قادیان کی پہلی حالت اور اس کے مقام کو
جانتے ہیں خواہ وہ غیر مذاہب کے ہی کیوں نہ ہوں اس بات کا اقرار کرنے پر مجبور ہو جاتے
ہیں کہ بیشک یہ غیر معمولی اتفاق ہے۔مگر افسوس لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ کیا سب غیر معمولی
اتفاق مرزا صاحب ہی کے ہاتھ پر جمع ہو جاتے تھے۔
(rra)
گیارھویں پیشگوئی
نصرت مالی کے متعلق
دعوة الامير
تبشیری پیشگوئیوں میں سے دوسری مثال کے طور پر میں اس پیشگوئی کو پیش کرتا
ہوں جو آپ کی مالی امداد کے متعلق کی گئی تھی۔یہ پیشگوئی عجیب حالات اور عجیب رنگ میں
کی گئی تھی اور در حقیقت آپ کی عظیم الشان پیشین گوئیوں میں سے یہ سب سے پہلی پیشگوئی
تھی۔اس
کی تفصیل یوں ہے کہ ایک دفعہ آپ کے والد صاحب بیمار ہوئے۔اس وقت تک
آپ کو الہام ہونے شروع نہ ہوئے تھے۔ایک دن جبکہ آپ کے والد صاحب کی بیماری
بظاہر معلوم ہوتا تھا کہ جاتی رہی ہے صرف کسی قدر زحیر کی شکایت باقی تھی آپ کو سب سے
پہلا الہام وَ السَّمَاءِ وَ الطَّارِقِ ہوا ( تذکرہ صفحہ ۲۴ ایڈیشن چہارم)۔چونکہ طارق رات
کے آنے والے کو کہتے ہیں اس لئے آپ نے سمجھ لیا کہ (اس میں موت کے آنے کی خبر
ہے اور آج رات ہونے پر والد صاحب فوت ہو جائیں گے اور یہ الہام بطریق ماتم پرسی
ہے جو اللہ تعالیٰ نے بکمال شفقت آپ سے کی ہے اور آنے والی تکلیف میں آپ
کو تسلی دی
ہے چونکہ بہت سی آمدنیاں آپ کے خاندان کی آپ کے والد صاحب کی زندگی تک ہی
تھیں کیونکہ اُن کو پنشن اور انعام ملا کرتا تھا اسی طرح بہت سی جائیداد بھی ان کی زندگی تک
ہی اُن کے پاس تھی ، اس لیے اس الہام پر بوجہ بشریت آپ کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا
کہ جب والد صاحب فوت ہو جائیں گے تو ہماری آمدن کے کئی راستے بند ہو جائیں گے۔سرکاری پنشن اور انعام بھی بند ہو جائے گا اور جائیداد کا بھی اکثر حصہ شرکاء کے ہاتھوں میں
(rr۔)
دعوة الامير
چلا جائے گا اس خیال کا آنا تھا کہ فوراً دوسرا الہام ہوا جو ایک بڑی پیشگوئی پر مشتمل تھا اور اس
کے الفاظ یہ تھے کہ اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ( تذکرہ صفحہ ۲۵۔ایڈیشن چہارم ) کیا خدا تعالیٰ اپنے
بندے کے لیے کافی نہ ہوگا۔اس الہام میں چونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے تکفل اور
آپ کی ضروریات کے پورا کرنے کا وعدہ تھا۔آپ نے کئی ہندوؤں اور مسلمانوں کو اس کی
اطلاع دے دی تا وہ اس کے گواہ رہیں اور ایک ہند و صاحب کو جواب تک زندہ ہیں امرتسر
بھیج کر اس الہام کی مہر کندہ کروائی۔اس طرح سینکڑوں آدمی اس الہام سے واقف ہو گئے
اس الہام کی حقیقت کو اور زیادہ واضح کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ سامان کیا کہ آپ کے
خاندان میں کچھ تنازعات ہو گئے اور ان کی وجہ سے آپ کی جائیداد کے متعلق خاندان ہی
میں سے بہت سے دعوے دار کھڑے ہو گئے آپ کے بڑے بھائی جائیداد کے منتظم
تھے۔ان کا رشتہ داروں سے کچھ اختلاف ہو گیا۔آپ نے ان کو مشورہ دیا کہ اُن سے حُسنِ
سلوک کرنا چاہئیے مگر انہوں نے آپ کے مشورہ کو قبول نہ کیا۔آخر عدالت تک نوبت پہنچی اور
انہوں نے آپ سے دعا کے لیے کہا آپ نے دُعا کی تو معلوم ہوا کہ شرکا جیتیں گے اور آپ
کے بھائی صاحب باریں گے۔آخر اسی طرح ہوا۔جائیداد کا دو تہائی سے زائد حصہ شرکاء کو
دیا گیا اور آپ کے بھائی صاحب اور آپ کے حصے میں نہایت قلیل حصہ آیا۔گو یہ جائیداد جو
آپ کے حصہ میں آئی آپ کی ضروریات کے لئے تو کافی تھی مگر جو کام آپ کرنے والے
تھے اس کے لیے یہ آمدن کافی نہ تھی۔اس وقت اسلام کی اشاعت کے لیے اس عظیم الشان
کتاب کی تیاری میں مشغول تھے جس کا نام براہین احمدیہ ہے اور جس کے لیے مقد رتھا کہ
مذہبی دنیا میں ہل چل مچادے اور اس کتاب کی اشاعت کے لیے ایک رقم کثیر کی ضرورت
تھی۔اس نا اُمیدی کی حالت میں اللہ تعالیٰ نے اُمید کے دروازے کھول دیئے اور ایسے
۳۴۱
دعوة الامير
لوگوں کے دلوں میں تحریک پیدا کر دی جو دین سے چنداں تعلق نہیں رکھتے اور اس کتاب کی
اشاعت کے لیے سامان
بہم پہنچا دیا، مگر اس کتاب کے چار حصے ہی ابھی شائع ہوئے تھے
کہ اخراجات اور بھی بڑھ گئے۔کیونکہ جس طرف سے آپ حملے کا رخ پھیرنا چاہتے تھے
اُدھر سے رُخ پھر گیا ، مگر خود آپ کے خلاف لوگوں میں جوش پیدا ہوگیا اور کیا ہندو اور کیا
مسیحی اور کیا سکھ صاحبان سب مل کر آپ پر حملہ آور ہوئے اور آپ کے الہامات پر تمسخر
شروع کر دیا۔اُن کی غرض تو یہ تھی کہ ان الہامات کی عظمت کو صدمہ پہنچے تو وہ اثر جو آپ کی
کتابوں سے لوگوں کے دلوں پر پڑا ہے زائل ہو جائے اور اسلام کے مقابلے پر اُن کو
شکست نصیب نہ ہو، مگر مسلمانوں میں سے بھی بعض حاسد آپ کی مخالفت پر کھڑے ہو گئے
اور گویا ایک ہی وقت میں چاروں طرف سے حملہ شروع ہو گیا اور اس بات کا آسانی سے
اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ جس شخص پر اپنے اور بیگانے حملہ آور ہو جائیں اس کے لیے کیسی
مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔پس لوگوں کے اعتراضات کا جواب دینے اور اسلام کی شان
کو قائم رکھنے کے لیے کثیر مال کی ضرورت پیش آئی اور اللہ تعالیٰ نے اس کا بھی سامان پیدا
کر دیا۔اس کے بعد تیسرا تغیر شروع ہوا یعنی اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ آپ ہی مسیح موعود
ہیں اور پہلے مسیح فوت ہو چکے ہیں اس دعوے پر وہ لوگ بھی جو اس وقت تک آپ کے ساتھ
تھے جُدا ہو گئے اور کل چالیس آدمیوں نے آپ کی بیعت کی۔اس وقت گو یا عملاً ساری دنیا
سے جنگ شروع ہوگئی اور جو لوگ پہلے مددگار تھے انہوں نے بھی مخالفت میں اپناز ورخرچ
کرنا شروع کر دیا۔اب تو اخراجات اندازے سے زیادہ بڑھنے شروع ہو گئے ایک تو
مخالفوں کے اعتراضات کے جواب شائع کرنا دوسرے اپنے دعوی کولوگوں کے سامنے پیش
کرنا اور اس کے دلائل دینا۔تیسرے چھوٹے چھوٹے اشتہارات تقسیم کرنا تا کہ تمام ملک کو