گیارھویں دلیل ۔ اللہ تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کا عشق
دعوت الامیر
۳۵۱
دعوة الامير
گیارھویں دلیل
آپ کا عشق اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول سے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی چند پیشگوئیوں کے بیان کرنے
کے بعد اب میں آپ کے دعوے کی صداقت کی گیارھویں دلیل بیان کرتا ہوں اور وہ دلیل
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ جَاهَدُوْا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا
(العنکبوت :۷۰) یعنی جو لوگ ہمارے راستے میں کچی کوشش کرتے ہیں ہم اُن کو اپنے
راستے رکھا دیتے ہیں اور اُن پر اُن کو چلاتے ہیں اور اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُل اِنْ
كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ ( آل عمران: ۳۲) کہہ دے کہ اگر تم کو اللہ تعالیٰ سے
محبت ہے تو میری اتباع کرو۔اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگے گا۔ان دونوں آیات سے
معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا سچا عشق اور اُس کی سچی محبت اور اس کے رسول کے عشق اور
اس کی محبت کا ہمیشہ یہ نتیجہ ہوا کرتا ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ سے جاملتا ہے اور اس کا محبوب ہو جا
تا ہے پس اس اُمت کے افراد کی صداقت کا یہ بھی ایک معیار ہے کہ اُن کے دل عشق الہی
سے پُر ہوں اور اتباع رسول اُن کا شیوہ ہو اور اس معیار کے مطابق بھی حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت روز روشن کی طرح ثابت ہے۔محبت کا مضمون ایک ایسا مضمون ہے کہ مجھے اس پر کچھ لکھنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ہر ملک کے شاعر اس کی کیفیات کو غیر معلوم زمانے سے بیان کرتے چلے آئے اور تمام
مذاہب اس پر ایمان اور وصول الی اللہ کی بنیا درکھتے چلے آئے ہیں، مگر سب شاعروں کے
(For)
۳۵۲
دعوة الامير
بیان سے بڑھ کر کامل محبت کی مکمل تشریح وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمائی
ہے یعنی قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَتَكُمْ
وَأَمْوَالَ إِقْتَرَفْتَمُوْهَا وَتِجَارَةً تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَاكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُم
مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيْلِهِ فَتَرَبَّصُوْا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ
الْفَاسِقِينَ (التوبہ: ۲۴۰) کہہ دے کہ اگر تمہارے باپ دادے اور تمہارے بیٹے اور
تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں یا تمہارے خاوند اور تمہارے رشتہ دار اور تمہارے
اموال جو تم نے کمائے ہیں اور تجارت جس کے بگڑ جانے سے تم ڈرتے ہو اور مکانات
جنہیں تم پسند کرتے ہو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں کام کرنے
سے تمہیں زیادہ پیارے ہیں تو تم کو اللہ تعالیٰ سے کوئی محبت نہیں تب تم اللہ تعالیٰ کے عذاب کا
انتظار کرو اور اللہ تعالیٰ ایسے نافرمانوں کو کبھی اپنا رستہ نہیں دیکھا تا یعنی کامل محبت کی علامت یہ
ہے کہ انسان اس کی خاطر ہر ایک چیز کو قربان کر دے۔اگر اس بات کے لیے وہ تیار نہیں تو
منہ کی باتیں اس کے لیے کچھ بھی مفید نہیں۔یوں تو ہر شخص کہہ دیتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ سے
محبت ہے اور اُس کے رسول سے محبت ہے بلکہ مسلمان کہلانے والا کوئی شخص بھی نہ ہوگا جو یہ
کہتا ہو کہ مجھے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت نہیں ہے، مگر دیکھنا یہ ہے کہ اس اقرار کا
اثر اس کے اعمال پر ، اس کے جوارح پر اور اُس کے اقوال پر کیا پڑتا ہے۔وہی لوگ جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اپنے آپ کو سر شار بتاتے ہیں اور آپ کی تعریف
میں نظمیں پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں بلکہ بعض تو خود نعتیں کہتے بھی ہیں آپ کے احکام کی
فرمانبرداری کی طرف اُن کو کچھ بھی توجہ نہیں ہوتی۔وہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا دعویٰ تو کرتے
ہیں لیکن اُس سے ملنے کے لئے کچھ بھی کوشش نہیں کرتے۔ہم دیکھتے ہیں کہ اگر کسی کا عزیز
(ror)
دعوة الامير
آ جائے تو وہ سو کام چھوڑ کر اس سے ملتا ہے۔اپنے دوستوں اور پیاروں کی ملاقات کا
موقع ملے تو شاداں و فرحاں ہو جاتا ہے۔حکام کے حضور شرف باریابی حاصل ہو تو خوشی
سے جامے میں پھو لانہیں سما تا لیکن لوگ اللہ تعالیٰ سے محبت کا دعوے کرتے ہیں مگر نماز
کے نزدیک نہیں جاتے یا نماز پڑھتے ہیں تو اس طرح کہ کبھی پڑھی کبھی نہ پڑھی یا اگر
با قاعدہ بھی پڑھی تو ایسی جلدی جلدی پڑھتے ہیں کہ معلوم نہیں ہوتا کہ سجدہ سے انہوں نے
سرکب اُٹھا یا اور پھر کب واپس رکھ دیا۔جس طرح مرغ چونچیں مار کر دانہ اُٹھا تا ہے یہ
سجدہ کر لیتے ہیں ، نہ خشوع ہوتا ہے نہ خضوع ، اسی طرح اللہ تعالیٰ روزے کا بدلہ اپنے
آپ کو قرار دیتا ہے مگر لوگ اللہ تعالیٰ کی محبت کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کا ہاتھ پکڑنے کے
لیے نہیں جاتے اور اُس کا قرب حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ کی محبت
ظاہر کرتے ہیں لیکن لوگوں کے حقوق دباتے ہیں۔جھوٹ بولتے ہیں، بہتان باندھتے
ہیں ،غیبتیں کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے عشق بیان کرتے ہیں لیکن قرآن کریم کا مطالعہ اور
اُس پر غور کرنے کی توفیق اُن کو نہیں ملتی۔کیا جس طرح آجکل لوگ قرآن کریم سے سلوک
کرتے ہیں اسی طرح اپنے پیاروں کے خطوط سے بھی کیا کرتے ہیں؟ کیا ان خطوں کو
لپیٹ کر رکھ چھوڑتے ہیں اور ان کو پڑھ کر ان کا مطلب سمجھنے کی کوششیں نہیں کرتے۔غرض
محبت کا دعوئی اور شے ہے اور حقیقی محبت اور شے محبت کبھی عمل اور قربانی سے جدا نہیں ہوتی
اور اس قسم کی محبت اور اس قسم کا پیار ہمیں اس زمانے میں سوائے حضرت اقدس علیہ
السلام اور آپ کے متبعین کے اور کسی شخص میں نظر نہیں آتا۔آپ کی زندگی کے حالات بتاتے ہیں کہ جب سے آپ نے ہوش سنبھالا اُسی
وقت سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت میں سرشار تھے اور ان کی محبت آپ کے رگ
۳۵۴
دعوة الامير
وریشہ میں سمائی ہوئی تھی۔بچپن ہی سے آپ احکام شرعیہ کے پابند تھے اور گوشہ نشینی کو پسند
کرتے تھے۔جب آپ تعلیم سے فارغ ہوئے تو آپ کے والد صاحب نے بہت چاہا کہ
آپ کو کسی جگہ ملازم کرا دیں لیکن آپ نے اس امر کو پسند نہ کیا اور بار بار کے اصرار پر بھی
انکار کرتے رہے اور خدا کی یاد کو دنیا کے کاموں پر مقدم کر لیا۔آپ ایک نہایت معزز
خاندان کے فرد تھے۔اگر آپ چاہتے تو آپ کو معزز عہدہ مل سکتا تھا۔جیسا کہ آپ کے
بڑے بھائی کو ایک معتز زعہدہ حاصل تھا، لیکن آپ نے اس سے پہلو ہی بچایا۔یہ نہیں تھا
کہ آپ سست تھے اور شستی کی وجہ سے آپ نے ایسا کیا کیونکہ آپ کی بعد کی زندگی نے
ثابت کر دیا کہ آپ جیسا محنتی شخص دنیا کے پردے پر ملنا مشکل ہے۔ایک قادیان کے
پاس رہنے والا سکھ جس کے باپ دادوں کے تعلقات آپ کے والد صاحب کے ساتھ
تھے سنایا کرتا ہے اور باوجود مذہبی اختلاف ہونے کے اب تک اس واقعہ کوٹنا تے وقت
اس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں کہ ایک دفعہ ہمیں آپ کے والد صاحب نے آپ کے
پاس بھیجا اور کہا کہ جاؤ اُن سے کہو کہ وہ میرے ساتھ حکام کے پاس چلیں، میں اُن کو
تحصیلداری کا عہدہ دلانے کی کوشش کروں گا۔وہ کہتا ہے کہ جب ہم آپ کے پاس گئے تو
آپ ایک کوٹھڑی میں علیحدہ بیٹھے ہوئے کوئی کتاب پڑھ رہے تھے۔جب ہم نے آپ سے
کہا کہ آپ کے والد صاحب آپ کو معز ز عہدہ دلانے کے لیے کہتے ہیں۔آپ کیوں اُن
کے ساتھ نہیں جاتے تو آپ نے کہا کہ میری طرف سے اُن کی خدمت میں باادب عرض کر دو
کہ میں نے جس کی نوکری کرنی تھی کر لی ، آب وہ مجھے معاف ہی کر دیں تو اچھا ہے۔اُن دنوں آپ کا شغل یہ ہوتا تھا کہ قرآن کریم کا مطالعہ کرتے رہتے یا احادیث کی
کتب دیکھتے یا مثنوی رومی کا مطالعہ کرتے اور یتیموں اور مسکینوں کا ایک گروہ کسی کسی وقت
(roo)
دعوة الامير
آپ کے پاس آجا تا تھا جن میں آپ اپنی روٹی تقسیم کر دیتے اور بسا اوقات بالکل ہی فاقہ
کرتے اور بعض اوقات صرف چنے بھنوا کر چبالیتے اور آپ کی خلوت نشینی اس قدر بڑھی
ہوئی تھی کہ کئی دفعہ ایسا ہوتا کہ گھر کے لوگ آپ کو کھانا بھیجنا تک بھول جاتے۔ایک دفعہ آپ اس خیال سے کہ والد صاحب کی نظروں سے علیحدہ ہو جاؤں ، تو شاید
وہ مجھے دنیا کے کاموں میں پھنسانے کا خیال جانے دیں۔قادیان سے سیالکوٹ چلے گئے
اور وہاں عارضی طور پر گزارے کے لیے آپ کو ملازمت بھی کرنی پڑی ، مگر یہ ملازمت آپ
کی عبادت گزاری میں روک نہ تھی۔کیونکہ صرف سوال سے بچنے کے لیے آپ نے یہ
ملازمت کی تھی، کوئی دنیاوی ترقی اس سے مقصود نہ تھی۔اس جگہ آپ کو پہلی دفعہ اس بات کا
علم ہوا کہ اسلام نہایت نازک حالت میں ہے اور دوسرے مذاہب کے لوگ اُسے کھانے
کے درپے ہیں اور اس کا ذریعہ یہ ہوا کہ سیالکوٹ میں پادریوں کا بڑا مرکز تھا۔وہ بازاروں
اور کو چوں میں روزانہ اپنے مذہب کی اشاعت کرتے اور اسلام کے خلاف لوگوں کے دلوں
میں شکوک ڈالتے تھے اور آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے تھے کہ کوئی شخص اُن
کا مقابلہ نہیں
کرتا اور یہ وہ زمانہ تھا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ مسیحیت گورنمنٹ کا مذہب ہے اور ڈرتے تھے
کہ اس کا مقابلہ کریں گے تو نقصان پہنچے گا اور سوائے شاذ و نادر کے اکثر علماء پادریوں کی
باتوں کا رڈ کرنے سے خوف کھاتے تھے اور جو مقابلہ بھی کرتے۔وہ اُن کے حملوں کے
آگے مغلوب ہو جاتے کیونکہ قرآن کریم کا علم ہی اُن کو حاصل نہ تھا، اس حالت کو دیکھ کر
آپ نے پادریوں کا مقابلہ کرنے پر کمر ہمت باندھ لی اور خوب زور سے اُن سے بحث و
مباحثہ شروع کیا اور پھر اس مقابلے کے دروازے کو آریوں اور دیگر اقوام کے واسطے بھی
وسیع کر دیا۔کچھ عرصے کے بعد آپ کو آپ کے والد صاحب نے واپس بلالیا اور پھر یہ خیال
(roy)
دعوة الامير
کر کے کہ اب تو آپ ملازمت کر چکے ہیں شاید اب ملازمت پر راضی ہوجائیں، پھر آپ
کے ملازم کرانے کی کوشش کی مگر آپ ان سے معافی ہی چاہتے رہے۔ہاں یہ دیکھ کر کہ آپ
کے والد صاحب مصائب دنیوی میں بہت گھرے ہوئے ہیں ان کے کہنے پر یہ کام اپنے
ذمے لے لیا کہ اُن کی طرف سے اُن کے مقدمات کی پیروی کر دیا کریں۔ان مقدمات
کے دوران میں آپ کی انابت الی اللہ اور بھی ظاہر ہوئی۔ایک دفعہ ایسا ہوا کہ آپ مقدمے
کی پیروی کے لیے گئے اور مقدمے کے پیش ہونے میں دیر ہوگئی ، نماز کا وقت آ گیا ، آپ
با وجودلوگوں کے منع کرنے کے نماز کے لیے چلے گئے اور جانے کے بعد ہی مقدمہ کی پیروی
کے لیے بلائے گئے مگر آپ عبادت میں مشغول رہے اُس سے فارغ ہوئے تو عدالت میں
آئے۔حسب قاعدہ سرکاری چاہئیے تو یہ تھا کہ مجسٹریٹ یکطرفہ ڈگری دے کر آپ کے
خلاف فیصلہ سنا دیتا مگر اللہ تعالیٰ کو آپ کی یہ بات ایسی پسند آئی کہ اُس نے مجسٹریٹ کی توجہ
کو اس طرف سے پھیر دیا اور اس نے آپ کی غیر حاضری کو نظر انداز کر کے فیصلہ آپ کے
والد صاحب کے حق میں کر دیا۔ایک صاحب جو آپ کے بچپن کے دوست تھے سناتے
تھے کہ وہ لاہور میں ملازم تھے آپ بھی کسی اہم مقدمے کی پیروی کے لیے جس کی اپیل
سب سے اعلیٰ عدالت میں دائر تھی وہاں گئے اور وہ مقدمہ ایسا تھا کہ اس میں ہارنے سے
آپ کے والد صاحب کے حقوق اور بالآخر آپ کے حقوق کو سخت صدمہ پہنچتا تھا۔وہ بیان
کرتے ہیں کہ جب آپ مقدمے سے واپس آئے تو بہت خوش تھے میں سمجھا کہ آپ
مقدمہ جیت گئے ہیں جبھی تو اس قدر خوش ہیں۔میں نے بھی خوشی سے مقدمے میں کامیابی
کی مبارک باد دی تو آپ نے فرمایا کہ مقدمے میں تو ہم ہار گئے ہیں۔خوش اس لیے ہیں کہ
اب کچھ دن
علیحدہ بیٹھ کر ذکر الہی کا موقع ملے گا۔
(۳۵۷)
دعوة الامير
جب آپ اس قسم کے معاملات سے تنگ آگئے تو آپ نے ایک خط اپنے والد
صاحب کو لکھا جس میں اس قسم کے کاموں سے فارغ کر دیئے جانے کی درخواست کی
تھی۔اس خط کو میں یہاں
نقل کر دیتا ہوں تاکہ معلوم ہو کہ آپ ابتدائی عمر سے کس قدر دنیا
سے
متنفر تھے اور یاد الہی میں مشغول رہنے کو پسند کرتے تھے یہ خط آپ نے اس وقت کے
دستور کے مطابق فارسی زبان میں لکھا تھا اور ذیل میں درج ہے۔حضرت والد مخدوم من سلامت! مراسم غلامانہ و قواعد فدویا نہ بجا آورده،
معروض حضرت والا میکند ، چونکہ در میں ایام برای العین سے بینم و پشم سرمشاہدہ
میکنم که در همه ممالک و بلاد ہر سال چناں وبائے مے افتد که دوستاں را از
دوستاں و خویشان را از خویشاں جُدا میکند۔ویچ سالے نے بینم کہ ایس نائرہ عظیم
و چنیں حادثہ الیم در آن سال شور قیامت نیفگند نظر بر آن دل از دنیا سرد شده
است ورواز خوفِ جاں زرد و اکثر این دو مصرعہ شیخ مصلح الدین سعدی شیرازی
بیاد می آیند واشک حسرت ریخته میشود
مکن تکیه بر عمر نا پائیدار مباش ایمن از بازی روزگار
و نیز این دو مصرعہ ثانی از دیوان فرخ ( حضرت اقدس کا ابتدائی ایام کا تخلص
ہے ) نمک پاش جراحتِ دل میشود
بدنیائے دُوں دل مبند اے جواں کہ وقت اجل مے رسد نا گہاں
لہذا می خواہم کہ بقیہ عمر در گوشتہ تنہائی نشینم و دامن از صحبت مردم چینم و بیاد او
سبحانه مشغول شوم ، مگر گزشتہ را عذرے و مافات را تدار کے شود
عمر بگذشت نماندست جوایا مے چند به که در یاد کسے صبح کنم شامے چند
(ron)
دعوة الامير
که دنیا را اسا سے محکم نیست و زندگی را اعتبارے نے۔وَالْكَيْسُ مَنْ خَافَ
عَلَى نَفْسِهِ مِنْ أَفَةِ غَيْرِهِ - وَالسَّلام
66
جب آپ کے والد صاحب فوت ہو گئے تو آپ نے تمام کاموں سے قطع تعلق کر
لیا۔اور مطالعہ دین اور روزہ داری اور شب بیداری میں اوقات بسر کرنے لگے اور
اخبارات اور رسائل کے ذریعے دشمنان اسلام کے حملوں کا جواب دیتے رہے۔اس
زمانے میں لوگ ایک ایک پیسے کے لئے لڑتے ہیں مگر آپ نے اپنی گل جائیداد اپنے
بڑے بھائی صاحب کے سپر د کر دی۔آپ کے لیے کھانا ان کے گھر سے آجا تا اور جب وہ
ضرورت سمجھتے کپڑے بنوا دیتے اور آپ نہ جائیداد کی آمدن کا حصہ لیتے اور نہ اس کا کوئی
کام کرتے۔لوگوں کو نماز روزے کی تلقین کرتے تبلیغ اسلام کرتے۔غریبوں مسکینوں کی
بھی خبر رکھتے اور تو آپ کے پاس اس وقت کچھ تھا نہیں بھائی کے یہاں سے جو کھانا آتا اُسی
کو غرباء میں بانٹ دیتے اور بعض دفعہ دو تین تولہ غذاء پر گزارہ کرتے اور بعض دفعہ یہ بھی
باقی نہ رہتی اور فاقہ سے ہی رہ جاتے۔یہ نہیں تھا کہ آپ کی جائیداد معمولی تھی اور آپ سمجھتے
تھے کہ گزارہ ہو رہا ہے اس وقت ایک سالم گاؤں آپ اور آپ کے بھائی کا مشترکہ تھا اور
علاوہ ازیں جا گیر وغیرہ کی بھی آمدن تھی۔اسی عرصے میں آپ نے اسلام کی نازک حالت دیکھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا و
ابتهال و عاجزی شروع کی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اشارہ پاکر براہین احمدیہ نامی کتاب
لکھی جس کے متعلق اعلان کیا کہ اس میں تین سو د لائل صداقتِ اسلام کے دیئے جائیں
گے یہ کتاب ہستی باری تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام پر سے اعتراضات
کے دفعیہ میں ایک کاری حربہ ثابت ہوئی اور گونامکمل رہی مگر اس شکل میں بھی دوست و دشمن
(roa)
دعوة الامير
سے خراج تحسین وصول کئے بغیر نہ رہی اور بڑے بڑے علماء نے اس کتاب کے متعلق
رائے ظاہر کی کہ یہ کتاب تیرہ سو سال کے عرصے میں اپنی نظیر آپ ہی ہے۔اسلام کے
بہترین ایام کے اکابر مصنفین کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ تعریف اپنے مطلب کی آپ ہی
تشریح کرتی ہے اس کے علاوہ جو بھی رسالہ یا اخبار نکلتا آپ اس میں اسلام کی عظمت اور
اُس کی حقیقت کو ظاہر کرتے اور دشمنانِ اسلام کے حملوں کا جواب دیتے۔حتی کہ سب اقوام
آپ کی دشمن ہوگئیں مگر آپ نے ذرہ بھر بھی پرواہ نہ کی۔یہ وہ زمانہ تھا کہ ایک طرف تو مسیحی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں دے
رہے تھے اور دسری طرف آریہ گندہ دہنی سے کام لے رہے تھے لیکن ہندوستان کے علماء
ایک دوسرے کے خلاف تکفیر کے فتوے شائع کر رہے تھے اسلام پامال ہورہا تھا مگر علماء کو
رفع یدین اور ہاتھ سینے پر باندھیں یا ناف پر۔آمین بالجہر کہیں یا آہستہ، یا اسی قسم کے اور
مسائل سے فرصت نہ تھی۔اس وقت آپ ہی ایک شخص تھے جو اسلام کے دشمنوں کے مقابلہ
میں سینہ سپر تھے اور مسلمانوں میں اعمالِ صالحہ کے رواج دینے کی طرف متوجہ تھے آپ
اس بحث میں نہ پڑتے کہ حنفیوں کا استدلال درست ہے یا اہلِ حدیث کا۔بلکہ اس امر پر
زور دیتے کہ جس امر کو بھی سچا سمجھو اس پر عمل کر کے دکھاؤ اور بے دینی اور اباحت کو چھوڑ کر
اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل شروع کر دو۔پنڈت دیانند بائی آریہ سماج سے آپ نے مقابلہ
کیا۔لیکھرام ، جیون داس، مرلی دھر، اندر من غرض جس قدر آریہ مذہب کے لیڈر تھے ان
میں سے ایک ایک سے آپ بحث کی طرح ڈالتے اور اس وقت تک اس کا پیچھا نہ چھوڑتے
جب تک وہ اسلام پر حملہ کرنے سے باز نہ آجاتا یا ہلاک نہ ہو جاتا۔اسی طرح مسیحیوں کے
مخش گومنادوں کا آپ مقابلہ کرتے کبھی فتح مسیح سے کبھی آتھم سے کبھی مارٹن سے کبھی ہاول
(r۔)
دعوة الامير
سے کبھی رائٹ سے کبھی طالب مسیح سے اور اس پر بھی آپ کو تسلی نہ ہوتی ،انگریزی میں ترجمہ
کروا کر ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں اشتہارات یورپ اور امریکہ کو بھجواتے اور جس شخص
کی نسبت سنتے کہ اسے اسلام سے دلچسپی ہے فوراً اس سے خط و کتابت کرتے اور اسلام کی
دعوت دیتے۔چنانچہ مسٹروب (Mr۔Alexander Webb)امریکہ کا پرانا مسلمان
آپ کی اسی وقت کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔یہ شخص نہایت معزز ہے اور کسی وقت ریاستہائے
متحدہ امریکہ کی طرف سے سفارت کے عہدہ پر ممتاز تھا۔آپ نے اس کی اسلام سے دلچپسی
کا حال سن کر اُس سے خط و کتابت کی اور آخر اس سلیم الطبع آدمی نے اسلام قبول کر لیا اور
اپنے عہدے سے دست بردار ہو گیا۔غرض اللہ تعالیٰ کی توحید کی اشاعت اور رسول کریم کی
صداقت کے اثبات کی آپ کو ڈھن لگی ہوئی تھی اور آپ ایک منٹ کے لیے بھی اس سے
غافل نہ رہتے تھے اس کے بعد آپ نے دعوی کیا تو اس وقت سے آپ کا کام اور بھی وسیع
ہو گیا۔کوئی دشمن اسلام نہیں نکلا جس کے مقابلے پر آپ کھڑے نہ ہوئے ہوں، جہاں کسی
کی نسبت سنا کہ وہ اسلام پر حملہ کرتا ہے فوراً اس کا مقابلہ شروع کر دیا۔ڈوئی جو امریکہ کا
جھوٹا نبی تھا جس کا ذکر پہلے آچکا ہے جب اس کی اسلام دشمنی کا حال آپ نے سنا تو سمندر
پار سے اس کا مقابلہ شروع کر دیا۔پگٹ (Mr۔Piggott) نے ولایت میں خدائی کا
دعویٰ کیا تو فوراً اس کوللکارا۔غرض دنیا کے پردے پر جہاں کہیں بھی کوئی دشمن اسلام پیدا
ہوا و ہیں اسے جا کر پکڑا اور نہیں چھوڑ ا جب تک کہ وہ اپنی شرارت سے باز نہ آ گیا یا مر
نہیں
گیا۔آپ نے چوہتر سال عمر پائی اور تمام عمر رات اور دن خدمت اسلام میں مشغول رہے
بعض دفعہ مہینوں تصنیف میں اس طرح مشغول رہتے کہ کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ آپ کب
سوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آپ کو اس قدر محبت تھی کہ
۳۶۱
دعوة الامير
اسلام کے کام کو اپنا کام سمجھتے تھے اگر کوئی دوسرا شخص اسلام کی خدمت کرتا تو اس کے نہایت
ہی ممنون ہوتے۔بعض اوقات اکثر حصہ رات کا متواتر جاگتے اور کام میں مشغول رہتے اگر
کوئی دوسرا شخص ایک دودن پروف ریڈری یا کا پیاں دینے کے کام میں آپ کی مدد کرتا تو
اسے اتفاقاً کسی دن رات کو بھی کام کرنا پڑتا تو یہ نہ سمجھتے تھے کہ اس نے اسلام کا کام کیا اور
اپنے فرض کو انجام دیا ہے بلکہ اس قدر شکر و امتنان کا اظہار کرتے کہ گویا اُس نے آپ کی کوئی
ذاتی خدمت کی ہے اور آپ کو اپنا ممنونِ احسان بنالیا ہے۔باوجود ضعف اور بیماری کے اسی
سے یادہ کتب آپ نے تصنیف کیں اور سینکڑوں اشتہار اسلام کی اشاعت کے لیے لکھے اور
سینکڑوں تقریریں کیں اور روزانہ لوگوں کو اسلام کی خوبیوں کے متعلق تعلیم دیتے رہے اور
آپ کو اس میں اس قدر انہماک تھا کہ بعض دفعہ اطباء آپ کو آرام کے لیے کہتے تو آپ ان کو
جواب دیتے کہ میرا آرام تو یہی ہے کہ دین اسلام کی اشاعت اور مخالفین اسلام کی سرکوبی
کرتا رہوں حتی کہ آپ اپنی وفات کے دن تک خدمتِ اسلام میں لگے رہے اور جس صبح
آپ فوت ہوئے ہیں اس کی پہلی شام تک ایک کتاب کی تصنیف میں جو ہندوؤں کو دعوتِ
اسلام دینے کی غرض سے تھی مشغول تھے۔اس سے اس سوز و گداز اور اس اخلاص و جوش کا
پتہ لگ سکتا ہے جو آپ کو اللہ تعالیٰ کے جلال کے اظہار اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
صداقت کے اثبات کے لیے تھا۔میں لکھ چکا ہوں کہ صرف محبت کا دعوئی محبت کا پتہ لگانے کے لیے حقیقی معیار نہیں
ہے مگر وہ شخص جس نے اپنے ہر ایک عمل اور ہر ایک حرکت سے اپنے عشق ومحبت کو ثابت
کر دیا ہو اُس کا دعویٰ اس کے دلی جذبات کے اظہار کا نہایت اعلیٰ ذریعہ ہے۔کیونکہ بچے
عاشق کے دلی جذبات اس کی غیر معمولی خدمات سے بھی بڑھ کر ہوتے ہیں اور بوجہ اس کے
(myr)
دعوة الامي
راستباز ہونے کے دوسرے کے دل کو بھی متاثر کرتے رہتے ہیں۔پس میں آپ کی دو
فارسی نظمیں کہ ان میں سے ایک اللہ تعالیٰ کے عشق میں ہے اور ایک رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے عشق میں اس جگہ نقل کرتا ہوں:۔ہر
قربان تست جانِ من اے یار محسنم با من کدام فرق تو کر دی کہ من کنم
کردی که
ہر مطلب و مراد که می خواستم زغیب آرزو که بود بخاطر معتینم
از جود دادہ ہمہ آں مدعائے من واز لطف کرده گذر خود بمسکنم
پیچ آگهی نبود عشق و وفا مرا خود ریختی متاع محبت بدامنم
این خاک تیره را تو خود اکسیر کرده بود آن جمال تو که نمود است احسنم
ایس صیقل دلم نه بر بد و تعبد است خود کرده بلطف و عنایات روشنم
صدمنت تو ہست بریں مشت خاک من جانم رہینِ لطفِ عمیم تو ہم تنم
سهل است ترک ہر دو جہاں گر رضائے تو آید بدست اے پنہ و کہف و ماهنم
فصل بهار و موسم گل نایدم بکار کاندر خیال روئے تو ہر دم به گلشنم
چوں حاجت بود بأدیب دگر مرا من تربیت پذیر ز رپ مهیمنم
زانساں عنایت ازلی شد قریب من کآمد ندائے یار زہر کوئے و برزنم
يارب مرا بہر قدیم استوار دار واں روز خود مباد کہ عہد تو بشکنم
در کوئے تو اگر سر عشاق را زنند اول کسے کہ لاف تعشق زند منم
آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۵۸)
عجب توریست در جان محمد عجب لعله ست در کان محمد
زظلمتہائے دلے آنگہ شود صاف که گردد از محتان محمد