مذاہب عالم کے مابین امن و آشتی اور ہم آہنگی

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

مذاہب عالم کے مابین امن و آشتی اور ہم آہنگی
مذہبی اقدار کو فضول اور غیر ضروری سمجھ لیا گیا ہے
انبیاء ہر قوم میں معبوث ہوتے رہے ہیں
بلحاظ منصب تمام انبیاء برابر ہیں
حملہ کیا منصب میں برابری کے باوجو دمرتبہ اور مقام میں فرق ہو
سکتا ہے؟
نجات پر کسی ایک مذہب کی اجارہ داری نہیں ہو سکتی
مذاہب کے مابین ہم آہنگی اور باہمی احترام کا فروغ
مذاہب کے عالمگیر ہونے کا نظریہ
اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے۔۔۔اشاعت دینی کے ذرائع : جبر کی بکلی نفی
کونسامنہ ہب باقی رہے گا ؟ ( بقائے صلح )
آزادی تقریر۔۔۔۔آزادی کی حدود
ا۔۔۔مذہبی تقدس کی پامالی
حمد مذاہب کا باہمی تعاون۔۔۔۔۔۔حاصل بحث
3

280
وید
إِنْ أَنْتَ إِلَّا نَذِيرٌ ۖ إِنَّا أَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَ إِنْ مِنْ أُمَةٍ
280
إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيره
(سورۃ فاطر آیات نمبر ۲۵،۲۴)
ترجمہ۔تو تو محض ایک ڈرانے والا ہے۔یقیناً ہم نے تجھے حق
کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے۔اور کوئی امت نہیں مگر ضرور
اس میں کوئی ڈرانے والا گزرا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِدُونَ وَالنَّصْرَى مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ
وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَO
(سورۃ المائدہ آیت نمبر ۷۰)
ترجمہ۔یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور
صابی اور نصرانی، جو بھی اللہ پر ایمان لایا اور یوم آخر پر اور نیک
عمل بجالایا ان پر کوئی خوف نہیں اور وہ کوئی غم نہیں کریں گے۔LO
5

مذہبی اقدار کو فضول اور غیر ضروری سمجھ لیا گیا ہے
آج کی مذہبی دنیا ایک عجیب تضاد کا شکار ہو چکی ہے۔ایک طرف تو بالعموم
مذہب سے بیگانگی بڑھ رہی ہے مگر دوسری طرف بعض پہلوؤں سے مذہب کی گرفت
مضبوط ہوتی چلی جا رہی ہے۔لوگوں کے دل و دماغ اور عملی زندگی پر مذہب کا حقیقی
اثر کمزور پڑرہا ہے لیکن کٹر مذہبی عقائد کو از سر نو اختیار کیا جا رہا ہے۔رواداری کا
فقدان ہے اور مذہبی تشدد پسندی عام ہو رہی ہے۔دوسری طرف اگر دنیا کے عام
اخلاقی معیار کو دیکھا جائے تو صاف نظر آتا ہے کہ مذہب پسپا ہو رہا ہے۔جرائم تیزی
سے بڑھ رہے ہیں۔صداقت دنیا سے اٹھتی جا رہی ہے۔عدل و انصاف نا پید ہوتا
دکھائی دے رہا ہے۔فرد معاشرہ کی طرف سے عائد ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہا
ہے۔خود غرضی پر مبنی انفرادیت پسندی زور پکڑتی جا رہی ہے۔یہ معاشرتی برائیاں
ان ممالک میں بھی عام ہیں جو مذہبی ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔یہ اور ایسی دیگر بہت
سی برائیاں اس اخلاقی انحطاط کی مظہر ہیں جواب دنیا کے نظام کا حصہ بن چکی ہیں۔اگر اخلاقی اقدار ہی مذہب کی جان ہیں تو ان اقدار کے رفتہ رفتہ اٹھ جانے کا ناگزیر
نتیجہ یہی ہے کہ مذہب کے ظاہری ڈھانچے اور جسم کی تعمیر نو تو ہو رہی ہے مگر روح اس
جسم سے پرواز کر چکی ہے۔پس حقیقت یہی ہے کہ مذہب کا یہ نام نہاد احیاء اپنے
ندر حقیقی زندگی کی کوئی علامت نہیں رکھتا۔یہ تو ایسے ہی ہے جیسے جنوبی افریقہ کے
بعض قبائل میں جادو کے زور سے لاش کو چلتا پھرتا دکھائے جانے کا تصور پایا جاتا
اندر
ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بعض جگہ طویل جمود کے باعث اور کسی ولولہ انگیز ترقی کے نہ
ہونے کی وجہ سے مذہب کی طرف مائل لوگوں میں ایک قسم کی بوریت اور اکتاہٹ
7

پیدا ہو رہی ہے۔جن معجزات کی توقع وہ لگائے بیٹھے ہیں وہ پوری ہوتی نظر نہیں
آتی۔وہ چاہتے ہیں کہ واقعات عالم کسی مافوق الفطرت طاقت کے ذریعہ ان کی
مرضی کے مطابق تبدیل ہو جائیں۔مگر ایسا عجیب و غریب عمل حقیقت کی دنیا میں انہیں
کہیں دکھائی نہیں دیتا۔وہ عجیب و غریب پیشگوئیوں کو پورا ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں
تا کہ ان کا اعتقاد بڑھے مگر ان کی کوئی خواہش حقیقت کا روپ دھارتی نظر نہیں آتی۔یہی وہ لوگ ہیں جو نت نئے مذہبی گروہوں (Cults) کے قیام میں مددگار ثابت
ہوتے ہیں۔ان کی مایوسیاں ایسے گروہوں کی نشوونما کے لئے بڑی سودمند ہوتی
ہیں۔دراصل نئی چیز کی تلاش اس خلا کو پر کرنے کے لئے ہوا کرتی ہے جو ماضی سے
فرار کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ان ہلاکت خیز رجحانات کے علاوہ عالمی امن کے لئے بھی کٹر مذہبی عقائد کا
از سرنو احیاء ایک خطرہ بنا ہوا ہے۔ایسے کڑر عقائد کے باعث فضا زہر آلود ہو جاتی ہے
جو نظریات کی اشاعت اور ان پر آزادانہ بحث کے لئے بہت مہلک ثابت ہوتی ہے۔دوسرے یہ کہ بدعنوان سیاست دان ایسی دھما کہ خیز صورت حال سے ناجائز فائدہ
اٹھانے پر ہمیشہ کمر بستہ رہتے ہیں۔مختلف مذاہب کے مابین صدیوں سے جاری
جھگڑے اور اختلاف بھی اس آگ کو مزید بھڑکاتے ہیں۔مذہب کے نام پر ہونے
والے اس تمام فساد سے خود مذہب کا حسن داغدار ہوتا چلا جا رہا ہے۔عالمی ذرائع
ابلاغ کا بھی اس میں ایک کردار ہے۔عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ یہ ذرائع ابلاغ
آزاد ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔دراصل ان کا کنٹرول پس پردہ کام کرنے
والے بعض ہاتھوں میں ہے اس لئے یہ کہنا درست نہیں ہے کہ دنیا کے معاملات میں
یہ ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ایک ملک جہاں کی بھاری
اکثریت ایک مذہب کے ماننے والوں کی ہو وہاں کے ذرائع ابلاغ دوسرے مذہب
00

کے خلاف جنگ میں شامل ہو جاتے ہیں اور اس طرح اقلیت کے مذہب کی تصویر کو
اور بھی زیادہ بگاڑ کر پیش کرتے ہیں اور صورت حال پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتی چلی
جاتی ہے۔اس تمام جھگڑے اور فساد میں بلاشبہ پہلا شکار خود مذہب ہوتا ہے۔مذہب کی دنیا میں آج جو کچھ ہو رہا ہے میں فی الحقیقت اس کے بارہ میں بہت
پریشان اور فکر مند ہوں۔آج اس امر کی فوری ضرورت ہے کہ مذاہب کے مابین
پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اسلام ہی سب سے زیادہ احسن رنگ میں اور ہماری
ضرورتوں کے عین مطابق یہ کام سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میں نے اس مضمون کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا ہے تاکہ بات زیادہ آسان
اور قابل فہم ہو جائے۔مثلاً ایک ایسے مذہب کے لئے جو عالمی امن کے قیام میں ایک
مثبت کردار ادا کر سکتا ہے (اور جس میں عالمی سطح پر بنی نوع انسان کو متحد کرنے کی
صلاحیت بھی موجود ہے ) ضروری ہے کہ وہ پہلے خود مذہب کی آفاقیت پر یقین رکھتا
ہو۔مذہب کی آفاقیت سے مراد یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان ایک خدا کی مخلوق ہیں
خواہ وہ کسی بھی رنگ ونسل سے تعلق رکھتے ہوں یا دنیا کے کسی بھی خطے میں آباد ہوں۔چونکہ ان کا خدا ایک ہے اس لئے وہ سب اس بات میں برابر کے حقدار ہیں کہ انہیں
آسمانی ہدایت سے نوازا جائے۔اگر خدا تعالیٰ نے کبھی کسی ایک قوم کی طرف وحی
نازل فرمائی ہے تو پھر ایک عالمگیر مذہب کو تسلیم کرنا چاہئے کہ جہاں تک حق کا سوال
ہے وحی الہی ہر قوم میں نازل ہو سکتی ہے۔اب دیکھئے یہ نظریہ سچائی پر کسی ایک مذہب کی اجارہ داری کے تصور کو کس طرح
یکسر مٹا دیتا ہے۔تمام مذاہب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہ دعویٰ کریں کہ ہمارے پاس
کوئی آسمانی صداقت ہے۔ان مذاہب کے نام اور عقائد خواہ کچھ بھی ہوں

روئے زمین پر وہ جہاں کہیں بھی پائے جائیں یا تاریخ انسانی کے کسی بھی دور سے
تعلق رکھتے ہوں انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ الہامی صداقتوں کے حامل ہونے کا
دعوی کریں۔نیز یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ عقائد اور تعلیمات کے اختلاف کے
با وجود تمام مذاہب کا ماخذ ایک ہے۔وہ قادر مطلق خدا جس نے کسی ایک خطہ زمین
میں ایک مذہب کو بھیجا لازم ہے کہ اس خدا نے دیگر علاقوں اور مختلف زمانوں کے
لوگوں کی مذہبی اور روحانی ضرورتوں کے پورا کرنے کا انتظام بھی کیا ہو۔بعینہ یہی وہ
پیغام ہے جو قرآن کریم نے دنیا کو دیا ہے۔انبیاء ہر قوم میں مبعوث ہوتے رہے ہیں
نبوت کی اس آفاقیت کے بارے میں قرآن مجید فرماتا ہے۔٥٠
٠٥٠٠
ه و
ويت
هوو
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلّ امَةِ رَسُولاً ان اعبدوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ :
( سورۃ النحل آیت ۳۷)
ترجمہ۔اور یقیناً ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت
کرو اور بتوں سے اجتناب کرو۔نیز قرآن کریم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے یہ اعلان بھی
کرتا ہے کہ صرف آپ ہی رسول نہیں چنانچہ فرمایا۔وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِنْ قَبْلِكَ مِنْهُم مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنهم من لم نقصص
عَلَيْكَ
(سورۃ المومن آیت ۷۹ )
ترجمہ۔اور یقیناً ہم نے تجھ سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے۔بعض اُن میں
سے ایسے تھے جن کا ذکر ہم نے تجھ سے کر دیا ہے اور بعض اُن میں سے
10

ایسے تھے جن کا ہم نے تجھ سے ذکر نہیں کیا۔پھر قرآن مجید رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد دلاتے ہوئے فرماتا ہے۔28 0
إِنْ أَنْتَ إِلَّا نَذِيرٌهِ إِنَّا اَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَّ نَذِيرًا وَإِنْ مِنْ
280
أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ
(سورة فاطر آیات ۲۴ تا ۲۵)
ترجمہ۔تو تو محض ایک ڈرانے والا ہے۔یقینا ہم نے تجھے حق کے ساتھ
بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے۔اور کوئی امت نہیں مگر ضرور اس میں کوئی
ڈرانے والا گزرا ہے۔قرآن مجید کی ان آیات سے خوب واضح ہو جاتا ہے کہ اسلام دیگر مذاہب کو
یکسر نظر انداز کر کے صداقت پر اپنی اجارہ داری کا ہرگز دعوی نہیں کرتا بلکہ واضح
اور معین طور پر یہ اعلان کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے دنیا کے سب خطوں اور سب زمانوں
میں اپنے رسول مبعوث فرمائے ہیں تاکہ بنی نوع انسان کی مذہبی اور روحانی
ضروریات پوری ہوسکیں۔چنانچہ یہ رسول اپنی اپنی قوموں تک خدا تعالیٰ کا پیغام
پہنچاتے رہے ہیں۔بلحاظ منصب تمام انبیاء برابر ہیں
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تمام بنی نوع انسان کی اصلاح کے لئے مختلف زمانوں
اور علاقوں میں جو انبیاء تشریف لاتے رہے ہیں کیا وہ اپنے منصب کے لحاظ سے
برابر ہیں؟ قرآن مجید کی رو سے تمام انبیا ء خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی آتے رہے
ہیں۔خدا تعالیٰ کے احکامات کو نافذ کرنے کا جو اختیار انہیں حاصل ہوتا ہے سب انبیاء
اسے پوری مضبوطی اور یقین کے ساتھ یکساں استعمال کرتے ہیں۔کسی انسان کو یہ حق
11

حاصل نہیں ہے کہ وہ انبیاء کے درمیان کسی قسم کا کوئی فرق روا ر کھے۔سب انبیاء اور
ان کے لائے ہوئے پیغام کو مستند تسلیم کرنا لازم ہے۔مذاہب عالم، بانیان مذاہب اور دیگر جملہ انبیاء کے متعلق اسلام کی یہ تعلیم مختلف
مذاہب کے درمیان مفاہمت اور اتحاد کی فضا قائم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر
سکتی ہے۔یہ اصول کہ ہر نبی پر نازل ہونے والی وحی چونکہ ایک ہی خدا کی طرف سے
ہے اس لئے یکساں طور پر قابل احترام ہے مذاہب کو ایک دوسرے کے قریب لانے
کا بہت ہی موثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔اس سے دوسرے مذاہب کے انبیاء اور ان
کی وحی کے متعلق مخالفانہ جذبات ، ادب اور احترام کے جذبات میں بدل جاتے ہیں
اور قرآن کریم کا اس مسئلہ پر یہی واضح اور منطقی موقف ہے۔چنانچہ فرمایا:
طو
امَنَ الرَّسُوْلُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَ
قف
كُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِهِ وَقَالُوْا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا
غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ
(سورۃ البقرہ آیت ۲۸۶)
ق ز
ترجمہ۔رسول اس پر ایمان لے آیا جو اس کے رب کی طرف سے اس کی
طرف اتارا گیا اور مومن بھی۔ان میں سے ) ہر ایک ایمان لے آیا
اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر
یہ کہتے ہوئے کہ ) ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان تفریق
نہیں کریں گے۔اور انہوں نے کہا کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت
کی۔تیری بخشش کے طلب گار ہیں اے ہمارے رب! اور تیری طرف
ہی لوٹ کر جاتا ہے۔پھر فرماتا ہے:
روو
إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ باللهِ وَرُسُلِهِ وَيُريدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرَسُلِهِ وَيَقُولُونَ
12

نومن
ه وو
لا ل و ه وه - - لک لک
و نكفر ببعض ويريدون أن يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَلِكَ سَيْلاه
8 05
أُولَئِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ حَقًّا وَأَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِيْنًا وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ
روو
هوه آ
ووه وه
وَكَانَ
وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ أُولئِكَ سَوْفَ يُوتِيْهِمْ أَجُورَهُمْ۔(سورۃ النساء آیات ۱۵۱ تا ۱۵۳)
= 0
غَفُورًا رَّحِيمًا
الله
ترجمہ۔یقیناً وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور
چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے
ہیں کہ ہم بعض پر ایمان لائیں گے اور بعض کا انکار کر دیں گے اور چاہتے
ہیں کہ اس کے بیچ کی کوئی راہ اختیار کریں۔یہی لوگ ہیں جو پکے کافر
ہیں اور ہم نے کافروں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب تیار کر رکھا
ہے۔اور وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان کے
اندر کسی کے درمیان تفریق نہ کی ، یہی وہ لوگ ہیں جنہیں وہ ضرور ان
کے اجر عطا کرے گا۔اور اللہ بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا
ہے۔کیا منصب میں برابری کے باوجود انبیاء کے مرتبہ اور مقام میں فرق
ہو سکتا ہے؟
اگر تمام انبیاء اپنے منصب کے لحاظ سے برابر ہیں تو کیا یہ ضروری ہے کہ وہ
مرتبہ کے لحاظ سے بھی برابر ہوں؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ انبیاء اپنے ذاتی
اوصاف اور فرائض کی ادائیگی کے طریق میں کئی اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف
ہو سکتے ہیں۔قرب الہی کے لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں انبیاء اور رسل کے
مراتب میں فرق ہو سکتا ہے۔اس امر کی تصدیق بائبل، قرآن اور دیگر صحائف میں
13

مذکور تاریخ انبیاء کے مطالعہ سے بخوبی ہو جاتی ہے۔قرآن مجید اس امر کو تسلیم کرتا ہے کہ منصب میں مساوی ہونے کے باوجود انبیاء
کے مراتب میں فرق ہو سکتا ہے۔لیکن یہ ایسا فرق نہیں جس کی وجہ سے مختلف مذاہب
کے ماننے والے آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں۔قرآن کریم جہاں یہ
اعلان کرتا ہے کہ سب انبیاء خدا کی طرف سے ایک جیسا مستند پیغام لے کر آئے ہیں
وہاں یہ اعلان بھی کرتا ہے کہ۔و و
و
تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنهم من كلم الله و رفع بعضهم
(البقره آیت ۲۵۴)
درجت
ترجمہ۔یہ وہ رسول ہیں جن میں سے بعض کو ہم نے بعض ( دوسروں ) پر
فضیلت دی۔بعض ان میں سے وہ ہیں جن سے اللہ نے (روبرو) کلام
کیا اور ان میں سے بعض کو ( بعض دوسروں سے ) درجات میں بلند کیا۔اس امر کو تسلیم کرنے کے بعد کہ منصب نبوت میں مساوی ہونے کے باوجود انبیاء
کے مرتبہ اور مقام میں فرق ہو سکتا ہے ایک سوال ذہن میں یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر
زیادہ بلند مرتبہ نبی کون ہے یا کس کو سمجھا جائے ؟ یہ ایک بہت نازک اور حساس مسئلہ
ہے۔مگر اس کی اہمیت کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا۔ظاہر ہے کہ تمام مذاہب کے پیرو اپنے اپنے مذہب کے بانی کو سب انبیاء سے
افضل قرار دیتے ہیں۔سب یہ
سمجھتے ہیں کہ مرتبہ شان تقدس اور عزت کے لحاظ سے
کوئی اور ان کے نبی کے ہم پلہ نہیں ہو سکتا اور نبوت کے تمام لازمی اوصاف میں سب
سے بلند اور ارفع و اعلیٰ مقام پر فائز ہمارا ہی نبی ہے۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا
مسلمان بھی یہ دعوی کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ سب نبیوں سے افضل ہیں؟
اس کا جواب یہ ہے کہ بلاشبہ اسلام دوٹوک الفاظ میں یہ دعویٰ کرتا ہے اور یہ
صلى الله
14

اعلان کرتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی صفات حسنہ کے لحاظ سے
بلند ترین مقام پر فائز ہیں اور آپ ہی افضل الرسل ہیں۔مگر یہ بات یاد رکھنی چاہئے
کہ اسلام کے اس دعوئی اور دوسرے مذاہب کے دعاوی میں ایک بڑا واضح اور
بنیادی فرق ہے۔اول تو یہ بات پیش نظر رہنی چاہئے کہ صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو
نبوت کی آفاقیت کو تسلیم کرتا ہے۔اسلام کے نزدیک دنیا کی ہر قوم اور خطہ میں انبیاء
مبعوث ہوتے رہے ہیں۔لیکن مثال کے طور پر یہود عہد نامہ قدیم میں مذکور
انبیاء کرام کے علاوہ دوسرے انبیاء کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔چنانچہ جب وہ حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے عظیم ترین نبی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو حضرت موسیٰ علیہ
السلام کا موازنہ حضرت بدھ علیہ السلام سے نہیں کر رہے ہوتے۔وہ تو عظیم بانیان
مذاہب کے دعوئی ہی کو تسلیم نہیں کرتے۔ان کے نزدیک مذکورہ بالا تمام انبیاء برحق
نہیں ہیں۔یہاں تک کہ ان کے خیال کے مطابق یہ امر ناممکن ہے کہ ان کے مسلمہ
انبیاء کے علاوہ بھی کوئی نبی ہو۔پس ایک طرف تو یہود کے اپنے مسلمہ انبیاء میں سے کسی ایک نبی کی فضیلت کا
عقیدہ ہے اور دوسری طرف اسلام کا دعویٰ کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
افضل ترین نبی ہیں، یہ دونوں دعاوی اپنی نوعیت کے لحاظ سے بالکل مختلف ہیں۔اس
کی وجہ یہ ہے کہ یہودیت کی تعلیم کے مطابق بائبل میں مذکور انبیاء کے علاوہ دوسرا
کوئی نبی موجود ہی نہیں ہے۔جبکہ اسلام سب قوموں میں سچے انبیاء کے مبعوث کئے
جانے کی تعلیم دیتا ہے۔یہودیت کی طرح بدھ ازم، زرتشت ازم اور ہندو ازم وغیرہ
سب مذاہب کے ایسے دعاوی کی بالکل یہی صورت ہے۔ایک فرق اور بھی ہے جسے ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔نبیوں اور رسولوں کا جو
15

تصور یہودیت، عیسائیت اور اسلام میں پایا جاتا ہے دیگر اکثر مذاہب کے ہاں پایا
جانے والا تصور اس سے بالکل مختلف ہے۔وہ اپنے مقدس مذہبی وجودوں کو ہمیشہ
صرف خدا کا فرستادہ ہی نہیں سمجھتے بلکہ ان کے نزدیک ان کے مذاہب کے بانی عام
انسانوں سے بالاتر اپنی ذات میں مقدس وجود ہیں۔بعض کے نزدیک وہ خدا کے
اوتار ہیں۔یہاں تک کہ بعض کو خدا ہی قرار دیا جاتا ہے۔یا پھر یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ
مقدس مذہبی لوگ رفتہ رفتہ خدائی کے مقام تک پہنچنے والے کوئی ممتاز وجود ہیں۔عیسائیت نے حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ بھی کچھ ایسے ہی تصورات وابستہ کر
رکھے ہیں۔اس لئے وہ بھی اس ذیل میں آجاتے ہیں۔مگر اسلام کی تعلیم کے مطابق
ایسے تمام خدا یا خدا کے بیٹے اور بچے اور خدا کے اوتار سب نام نہاد اور فرضی باتیں
ہیں۔درحقیقت یہ لوگ صرف خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے انبیاء ہیں جنہیں ان کے
ماننے والوں نے بہت بعد میں خدائی کے درجہ تک پہنچا دیا۔مذاہب میں انبیاء کو
دیوتا بنانے کا یہ عمل بتدریج واقع ہوتا ہے۔ایسے عقائد ایک نبی کے زمانہ میں اچانک
جنم نہیں لیا کرتے۔بلکہ یہ تصورات رفتہ رفتہ تشکیل پاتے ہیں۔اس موضوع پر تو ہم
آگے چل کر مزید تفصیل سے بات کریں گے۔سردست یہ بتانا مقصود ہے کہ اسلام
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جملہ انبیاء پر فضیلت کا اعلان کرتا ہے تو تمام
مذاہب کے مقدس وجود انبیاء کے زمرہ میں نبوت کے اس تصور کے مطابق شامل
ہوتے ہیں جو یہودیت اور اسلام کا ہے۔یہاں یہ بات دہرانی مناسب ہوگی کہ تمام
الہامی مذاہب کے بانیوں کے متعلق اسلام کا عقیدہ کیا ہے؟ اسلام کے نزدیک وہ
سب انسان ہی تھے جنہیں خدا تعالیٰ نے نبوت کے منصب پر فائز کر کے دنیا میں
مبعوث فرمایا۔مختلف زمانوں اور مختلف علاقوں میں جہاں کہیں بھی انبیاء آئے
بلا استثناء وہ سب انسان ہی تھے۔جیسا کہ قرآن کریم بیان فرماتا ہے۔16

آج 10 میں سے 10 باقی