مذاہب عالم کے مابین امن و آشتی اور ہم آہنگی

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 2

فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا
(النساء آیت ۴۲)
ترجمہ۔پس کیا حال ہوگا جب ہم ہر ایک امت میں سے ایک گواہ لیکر
آئیں گے۔اور ہم تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے۔پس اسلامی نقطہ نگاہ سے یہ امر بالکل واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر
زمانہ اور ہر قوم میں رسول آئے اور وہ سب کے سب انسان تھے۔آئیے اب ہم قرآن مجید کی رو سے رسول مقبول حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے مقام اور مرتبہ کا مطالعہ کرتے ہیں۔چنانچہ بانی اسلام حضرت اقدس
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قرآن کریم کا سب سے زیادہ قابل توجہ نمایاں
اور ناقابل تردید دعوئی درج ذیل آیت میں کیا گیا ہے۔یہ ایک بہت معروف آیت
ہے جو اکثر زیر بحث آتی رہتی ہے۔مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ، وَكَانَ
اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
(سورۃ الاحزاب آیت ۴۱)
ترجمہ - محمدؐ تمہارے (جیسے ) مردوں میں سے کسی کا باپ نہیں بلکہ وہ
اللہ کا رسول ہے اور سب نبیوں کا خاتم ہے۔اور اللہ ہر چیز کا خوب علم
رکھنے والا ہے۔اس آیت میں عربی لفظ خاتم بہت سے معانی رکھتا ہے تاہم خاتم النَّبِيِّنَ کے
لقب کے بنیادی معنی بلاشبہ بہترین ، سب سے افضل، سب سے بڑھ کر صاحب اختیار،
سب پر حاوی اور دوسروں کی تصدیق کرنے والا ہیں۔(حوالہ کے لئے دیکھیں۔لین، اقرب
الموارد، مفردات امام راغب، زرقانی)
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت کا ذکر ایک اور آیت میں بھی کیا
17

گیا ہے۔اور یہ آیت اس اعلان پر مشتمل ہے کہ آپ کی تعلیمات ہر لحاظ سے مکمل
اور آخری ہیں۔فرمایا:
وو
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ
دينا۔(سورۃ المائدہ آیت ۴)
ترجمہ۔آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر
میں نے اپنی نعمت تمام کر دی ہے اور میں نے اسلام کو تمہارے لئے دین
کے طور پر پسند کر لیا ہے۔اس دعوی سے واضح طور پر یہ بات مستنبط ہوتی ہے کہ نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء میں سے اکمل ترین تعلیم دینے والے ہیں اور آپ سب
نبیوں میں بلند ترین مقام پر فائز ہیں۔اس مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بہ
یقین دلایا ہے کہ جو کتاب آپ پر نازل کی جارہی ہے اس کی حفاظت کی جائے گی۔اس کے متن کو انسانی دست برد سے محفوظ رکھا جائے گا۔اور یوں دراصل یہ دعویٰ کیا
گیا ہے کہ نہ صرف قرآنی تعلیم ہر لحاظ سے مکمل ہے بلکہ یہ اپنی اصل شکل میں ہمیشہ
قائم رہنے والی بھی ہے۔جس سے مراد یہ ہے کہ جن الفاظ میں یہ تعلیم آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر اتاری گئی ہے بعینہ انہی الفاظ میں یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گی اور
قسم کی تحریف کا شکار نہیں ہوگی۔چنانچہ گزشتہ چودہ سو سال کی تاریخ اس دعوی کی
صداقت پر گواہ ہے۔قرآن کریم کی حفاظت کے سلسلہ میں آیات میں سے
مندرجہ ذیل بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ، لَحْفِظُوْنَ
( سورة الحجر، آیت ۱۰)
ترجمہ۔یقینا ہم نے ہی یہ ذکر اتارا ہے اور یقینا ہم ہی اس کی حفاظت
18

کرنے والے ہیں۔و وہ
ه وه
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظ (سورۃ البروج آیات ۲۲، ۲۳)
ترجمہ۔بلکہ وہ تو ایک صاحب مجد قرآن ہے ایک لوح محفوظ میں۔ان آیات کی رو سے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ صرف سب
سے افضل قرار دیا گیا ہے بلکہ آخری اور دائمی شریعت لانے والا بھی قرار دیا گیا
ہے۔نیز یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپ کی نبوت قیامت تک جاری وساری رہے گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کے اس دعوی کے متعلق یہ سوال اٹھایا
جاسکتا ہے کہ ایسا دعوئی دیگر مذاہب کے ماننے والوں پر ناگوار تو نہیں گزرے گا۔اور
کیا یہ مذاہب کی باہمی افہام و تفہیم کو نقصان پہنچانے والا دعویٰ تو نہیں ہے۔پھر یہ کہ
اس دعوی کو آج کے خطاب کے موضوع سے کیسے ہم آہنگ کیا جائے گا ؟ کیوں کہ
مجھے آج یہاں یہی بیان کرنا ہے کہ اسلام حیات انسانی کے تمام شعبوں اور دائروں
میں امن کی ضمانت دیتا ہے۔اور ظاہر ہے کہ مذہب کا دائرہ انسانی زندگی میں بڑی
اہمیت کا حامل ہے۔پس کیا اس نوعیت کا دعویٰ امن اور بالخصوص مذہبی امن کا نقیض تو
نہیں قرار پائے گا۔دراصل یہی وہ امکانی سوال تھا جس کے پیش نظر میں نے پہلے
اس دعوی کو قدرے تفصیل سے بیان کیا ہے۔جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے تو ایک
غیر متعصب اور تحقیقی ذہن کو مطمئن کرنے کے لئے اس کا جواب ایک سے زائد طریق
سے دیا جاسکتا ہے۔جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا جا چکا ہے ایسے دعاوی بہت سے دوسرے مذاہب کے
پیروؤں کی طرف سے بھی کئے جاتے ہیں۔ایک محقق کے لئے صحیح طریق یہی ہے کہ
وہ بلا وجہ جوش میں نہ آئے اور یہ دیکھے کہ کیا کوئی نبی واقعی دوسرے انبیاء کی نسبت یہ
دعویٰ کرنے کا حقدار ہے۔جہاں تک دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا تعلق ہے
19

تو محض اس دعویٰ سے ان کے جذبات مجروح نہیں ہونے چاہئیں۔خاص طور پر اس
لئے بھی کہ خود ان کی طرف سے بھی ایسے ہی دعاوی پیش کئے جاتے ہیں۔جہاں تک اسلام کا تعلق ہے اس نے ایک قدم اور آگے بڑھ کر اس سلسلہ میں
بھی مسلمانوں کو شائستگی، انکسار اور دوسروں کے جذبات کے احترام کی تلقین کی ہے۔اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کے متعلق
اپنے عقائد کا غیروں کے سامنے ایسے غیر محتاط انداز میں ذکر نہ کیا کریں جس سے ان
کی دل شکنی اور دل آزاری ہو۔یہ مضمون آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی درج ذیل دو
احادیث کے ذریعہ روز روشن کی طرح کھل جاتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی اور حضرت یونس
علیہ السلام کے ایک پر جوش پیرو باہم بحث میں الجھ پڑے۔دونوں نے اس تکرار کے
دوران اپنے اپنے نبی کو اعلیٰ اور افضل قرار دیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس مسلمان
نے کچھ اس شدومد کے ساتھ یہ دعویٰ پیش کیا جس سے دوسرے شخص کے جذبات کو
ٹھیس پہنچی۔وہ شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس صحابی
کے خلاف شکایت کی۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب مسلمانوں کو مخاطب
کرتے ہوئے فرمایا۔وهو
°
لا تُفَصِلُونِي عَلَى يونس بن متى (صحیح البخاری کتاب الانبیاء )
یعنی تم یونس بن متی کے بالمقابل میری فضیلت کا اظہار نہ کیا کرو۔بعض شارحین اس حدیث سے الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔انہیں یہ حدیث
قرآن مجید کے دعویٰ کے خلاف نظر آتی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت یونس ہی نہیں بلکہ تمام انبیاء سے افضل ہیں۔لی اللہ علیہ وسم
دراصل ان کی توجہ اصل بات کی طرف نہیں گئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
20
20

یہ
نہیں فرمایا کہ میں یونس نبی سے درجہ میں کم ہوں یا یہ کہ میں یونس نبی سے افضل نہیں
ہوں۔آپ نے تو اپنے متبعین سے یہ فرمایا کہ وہ آپ کے افضل ہونے کا اظہار اس
رنگ میں نہ کریں جس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہو سکتے ہوں۔جو واقعہ پیش
آیا تھا اسے مدنظر رکھتے ہوئے اس ارشاد سے صرف ایک ہی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے اور
وہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کو ملائمت اور شائستگی اختیار کرنے کا
درس دے رہے ہیں۔آپ یہ ہدایت فرما رہے ہیں کہ شیخی بگھارنے اور فخر کرنے
کے مرض میں کبھی مبتلا نہ ہوں۔آپ کا منشا یہ تھا کہ آپ کے مقام ومرتبہ کے بارے
میں غیروں سے گفتگو میں احتیاط برتنی چاہئے مبادا ان کی دل شکنی ہو۔غیر مہذب اور
ناشائستہ طریق سے بات کرنا تو اسلام کے اپنے مفاد کے خلاف ہے۔اس طرح تو
اسلام کیلئے لوگوں کے دل و دماغ فتح کرنے کی بجائے نتیجہ اس کے برعکس نکلے گا۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس طرز عمل کی ایک اور حدیث سے بھی
توثیق ہوتی ہے۔اس حدیث میں بیان شدہ واقعہ کے مطابق ایک مسلمان ایک
یہودی کے ساتھ اسی نوعیت کی ایک بحث میں الجھ پڑا۔دونوں نے اپنے اپنے روحانی
آقا کی فضیلت کے بارہ میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر دعوی کئے۔اس دفعہ بھی
ایسا ہی ہوا کہ غیر مسلم نے یہی مناسب سمجھا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں اس مسلمان کے طرز عمل کے خلاف شکایت کرے۔حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر وہی حلم اور انکسار دکھایا جو آپ کی عادت مبارکہ کا
حصہ تھا نیز آپ کو موقع کی نزاکت کا اچھی طرح احساس تھا۔چنانچہ آپ نے اس
مسلمان کو سمجھایا اور شائستگی، ملائمت اور تہذیب کا درس دیتے ہوئے فرمایا۔وها
لا تُفَصِلُونِي عَلى موسى
(صحیح البخاری کتاب الانبیاء )
ترجمہ۔یعنی تم موسیٰ کے بالمقابل میری فضیلت کا اظہار نہ کیا کرو۔21
224

خلاصہ کلام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قرب کے لحاظ سے انبیاء کے نسبتی مراتب کا
فیصلہ کرنا اور پھر اس کا اعلان کرنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔عین ممکن ہے کہ کسی ایک زمانہ اور مذہب کے نبی کے متعلق خدا کی خوشنودی کا
اظہار ایسے رنگ میں ہوا ہو جس سے یہ مترشح ہوتا ہو کہ وہ نبی ہی افضل ترین ہے۔لیکن یہ سب جانتے ہیں کہ اعلیٰ ترین اور افضل ترین جیسے الفاظ ایک محدود زمان
و مکان کی نسبت سے بھی استعمال ہوئے ہیں۔ان برگزیدہ وجودوں کے متعلق انتہائی
تعریف کے ایسے الفاظ استعمال ہوئے جن سے ان کے ماننے والوں میں ایک
لط فہمی پیدا ہو سکتی ہے کہ وہ اس وجود کو آنے والے سب زمانوں میں اور سب
برگزیدوں میں بہترین اور مقدس ترین یقین کرلیں، حالانکہ ان کی سب پر فضیلت ان
کے اپنے زمانہ تک محدود تھی۔بہر حال کسی مذہب کے پیروؤں کا سچے دل کے ساتھ
اپنے پیشوا کو ایسے بلند مرتبہ کا حامل یقین کرنا دوسروں کی ناراضگی کا باعث نہیں ہونا
چاہئے۔تہذیب اور شائستگی کا تقاضا یہ ہے کہ ایسے امور کو اس رنگ میں پیش نہ کیا
جائے جس سے مختلف مذاہب کے درمیان سخی پیدا ہو۔حضرت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان دو مسلمانوں کو جو بات سمجھائی اس کی دراصل یہی اہمیت اور حکمت
ہے۔اگر تمام مذاہب عاجزی و انکساری اور تہذیب و شائستگی کے اس اصول کو اچھی
طرح اپنا لیں تو مذہبی دنیا میں باہمی اختلافات کی فضا کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔نجات پر کسی ایک مذہب کی اجارہ داری نہیں ہو سکتی
انسان کی حقیقی نجات کا بظاہر سیدھا سادا سا مسئلہ بھی مذہبی دنیا کے امن کے لئے
ایک خطرہ بن سکتا ہے۔خصوصا جب یہ دعویٰ کیا جائے کہ جو شخص شیطان سے بچنے اور
نجات کے لئے ایک خاص مذہب کو اختیار نہیں کرے گا وہ ابدی جہنم کا وارث ہوگا تو
22
222

اس کا نتیجہ سوائے بدامنی کے اور کیا ہو سکتا ہے۔ایک مذہب کو نجات اور گناہ سے
رہائی کا ذریعہ قرار دینا اور بات ہے لیکن ساتھ ہی یہ فتویٰ صادر کر دینا کہ جو شخص
حصول نجات کے لئے اس مذہب میں داخل نہ ہوگا وہ ضرور جہنم میں ڈالا جائے گا یہ
ایک بالکل مختلف بات ہے۔بالفاظ دیگر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دوسرے مذاہب
کے لوگ رضائے الہی کے حصول کے لئے کتنی ہی کوششیں کیوں نہ کریں اپنے خالق
اور اس کی مخلوق سے
کتنا ہی پیار کیوں نہ کریں اور کیسی ہی نیکی اور پارسائی کے ساتھ
زندگی کیوں نہ گزاریں وہ بہر حال جہنم رسید ہوں گے۔ان کا قصور اگر ہے تو صرف
اتنا کہ وہ نجات کے لئے اس خاص مذہب میں داخل نہیں ہوئے۔جب ایسے کٹر اور
تنگ نظری اور عدم رواداری پر مبنی نظریہ کا اشتعال انگیز پیرایہ میں اظہار کیا جائے
جیسا که متشدد مذہبی لوگ عام طور پر کیا کرتے ہیں تو اس سے سخت فتنہ و فساد کا دروازہ
کھل جاتا ہے۔دنیا میں طرح طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں۔تعلیم یافتہ مہذب
اور شائستہ مزاج لوگوں کے ساتھ ساتھ جاہل اور اجڈ لوگ بھی ہوتے ہیں۔ایک
مہذب اور تعلیم یافتہ انسان کے خلاف کوئی ایسی بات کی جائے تو اس کا رد عمل تہذیب
اور شائستگی کے دائرہ کے اندر رہتا ہے لیکن مذہبی رجحانات رکھنے والے لوگوں کی
ایک بڑی تعداد اپنے مذہبی جذبات کے مجروح ہونے پر بڑا شدید ردعمل دکھایا کرتی
ہے بلکہ ایسے لوگ تعلیم یافتہ بھی ہوں تو ان کا رد عمل بڑا سخت ہوتا ہے۔بدقسمتی سے
تقریباً تمام مذاہب کے علماء کا ان لوگوں کے خلاف ایسا ہی رد عمل ہوتا ہے جو ان کے
ہم خیال نہیں ہوتے۔قرون وسطی کے اکثر مسلمان علماء نے بھی یہی طریق اختیار کیا
تھا۔انہوں نے کہا کہ حصول نجات کا ذریعہ صرف اسلام ہے۔ان کی مراد اس سے
یہ تھی کہ ظہور اسلام کے بعد آج تک جتنے لوگ پیدا ہوئے اور دائرہ اسلام سے باہر
رہتے ہوئے مر گئے وہ سب کے سب ہمیشہ ہمیش کے لئے نجات سے محروم رہیں
23
223

گے۔عیسائیت کا نظریہ بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔میرے علم میں کوئی مذہب ایسا
نہیں جو اس سے مختلف نظریہ پیش کرتا ہو۔لیکن میں اپنے سامعین کرام کو یقین دلانا
چاہتا ہوں کہ اسلام کی طرف ایسے کڑر نظریہ کو منسوب کرنے کا ہرگز کوئی جواز موجود
نہیں۔قرآن کریم اس ضمن میں یکسر مختلف نظریہ پیش کرتا ہے۔قرآن کریم کی رو
سے نجات پر کسی ایک مذہب کی اجارہ داری نہیں۔وہ لوگ جنہیں اپنے آباؤ اجداد
سے غلط نظریات ورثہ میں ملے ہیں مگر وہ عام طور پر سچائی اور خلوص کے ساتھ زندگی
بسر کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ نجات سے محروم نہیں کئے جا سکتے۔اسی طرح وہ
لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ کی نئی شریعت کا علم ہی نہیں ہوا اور وہ جانتے ہی نہیں کہ ہدایت
کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ان پر بھی نجات کا دروازہ بند نہیں ہوگا بشرطیکہ
ان کی لاعلمی اپنی کوتا ہی یا غلطی کے باعث نہ ہو۔نجات سے متعلق اس نکتہ کی وضاحت قرآن کریم کی یہ آیت کرتی ہے:
لِكُلّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا هُمْ نَاسِكُوْهُ فَلا يُنَا زِعُنَّكَ فِي الْأَمْرِ وَادْعُ إِلَى
رَبِّكَ إِنَّكَ لَعَلَى هُدًى مُّسْتَقِيمٍ
(سورۃ الحج آیت ۶۸)
ترجمہ۔ہر ملت کے لئے ہم نے قربانی کا طریق مقرر کیا ہے جس کے
مطابق وہ قربانی کرتے ہیں۔پس وہ اس بارہ میں تجھ سے ہر گز کوئی
جھگڑا نہ کریں اور تو اپنے رب کی طرف بلا۔یقینا تو ہدایت کی سیدھی راہ
پر گامزن) ہے۔پھر اس مضمون کے تعلق میں ایک اور آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِيْنَ هَادُوا وَالصَّبِئُونَ وَالنَّصْرِى مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الاخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُونَ (سورة المائدہ آیت ۷۰)
24

ترجمہ۔یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور صابی اور
نصرانی جو بھی اللہ پر ایمان لایا اور یوم آخر پر اور نیک عمل بجا لایا ان پر
کوئی خوف نہیں اور وہ کوئی غم نہیں کریں گے۔اہل کتاب کی اصطلاح اگر چہ بالعموم یہود و نصاریٰ کے لئے استعمال ہوتی
ہے لیکن درحقیقت اس کا دائرہ بہت وسیع ہے۔قرآن کریم کی آیت کہ ” کوئی قوم
ایسی نہیں گزری جس میں کوئی ہوشیار کرنے والا نہ آیا ہو اور اس مضمون کی دیگر
آیات جن کا پہلے ذکر کیا جا چکا ہے ان سب کی روشنی میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش
نہیں رہتی کہ عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید یعنی تورات اور انجیل ہی صرف الہامی
کتب نہیں تھیں بلکہ بنی نوع انسان کی بھلائی اور رہنمائی کے لئے یقینا بعض اور کتب
بھی نازل کی گئی تھیں۔اس لحاظ سے وہ تمام مذاہب جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ ان کی
بنیاد وحی الہی پر ہے ان کے ماننے والے بھی اہل کتاب میں شامل سمجھے جائیں گے۔مزید برآں اہل عرب ”صابی کی اصطلاح ان تمام غیر عرب اور غیر سامی
(non-semitic) مذاہب کے پیروؤں کے لئے استعمال کرتے تھے جن کے
پاس ان کی اپنی الگ الگ الہامی کتابیں تھیں۔پس وحی الہی پر مبنی تمام مذاہب کے
ماننے والوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ اللہ انہیں کوئی سزا نہیں دے گا اور نہ ہی وہ نجات
سے محروم رکھے جائیں گے۔لیکن شرط یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے
نئے مذاہب کو شناخت نہ کر سکنے کا ان کے پاس کوئی حقیقی اور جائز عذر ہو۔نیز وہ
اپنے آباء و اجداد کے مذاہب کی اقدار پر سچائی اور دیانت داری کے ساتھ قائم
ہوں۔قرآن مجید اپنے اپنے مذہب پر پورے خلوص سے عمل کرنے والی ہر جماعت
سے خواہ وہ یہود و نصاریٰ میں سے ہو یا صابی ہو یہ وعدہ کرتا ہے:۔فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(سورۃ البقرہ آیت ۶۳ )
25
25

ترجمہ۔ان سب کے لئے ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان پر
کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غم کریں گے۔وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَةَ وَالانْجِيلَ وَمَا أنْزلَ إِلَيْهِمْ مِنْ رَّبِّهِمْ لَا كَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ
ط
وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ مِنْهُمْ أُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ
(سورۃ المائدہ آیت ۶۷)
ترجمہ۔اور اگر وہ توراۃ اور انجیل ( کی تعلیم ) کو اور جو کچھ ان کی طرف
ان کے رب کی طرف سے اتارا گیا قائم کرتے تو وہ اپنے اوپر سے بھی
کھاتے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے بھی۔ان میں سے ہی ایک جماعت
میانہ رو ہے جبکہ ان میں سے بہت ہیں کہ بہت برا ہے جو وہ کرتے
ہیں۔لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتب أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَتِ اللَّهِ آنَاءَ الَّيْلِ وَهُمْ
يَسْجُدُون يُؤْمِنُوْنَ باللهِ وَالْيَوْمِ الآخِر وَ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ
الْمُنْكَرِ وَيُسْرِعُوْنَ فِي الْخَيْرَتِ وَأُولَئِكَ مِنَ الصَّلِحِيْنَ وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ
فَلَنْ يُكْفَرُوهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ (سورۃ آل عمران آیات ۱۱۴ تا ۱۱۶)
ترجمہ۔وہ سب ایک جیسے نہیں۔اہل کتاب میں سے ایک جماعت (اپنے
مسلک پر ) قائم ہے۔وہ رات کے اوقات میں اللہ کی آیات کی تلاوت
کرتے ہیں اور وہ سجدے کر رہے ہوتے ہیں۔وہ اللہ پر ایمان لاتے
ہیں اور یوم آخر پر اور اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے
روکتے ہیں اور نیکیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش
کرتے ہیں اور یہی ہیں وہ جو صالحین میں سے ہیں۔اور جو نیکی بھی وہ
کریں گے تو ہر گز ان سے اس کے بارہ میں ناشکری کا سلوک نہیں کیا
جائے گا۔اور اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے۔26
26

یہ خیال غلط ہے کہ اسلام کے نزدیک تمام یہود جہنمی ہیں۔یہ تصور اس دور میں
یہودیوں اور مسلمانوں کی باہمی سیاسی کشمکش کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے۔قرآن کریم کی جو
آیات میں بیان کر چکا ہوں ان کی روشنی میں ایسا خیال بالکل غلط ثابت ہو جاتا ہے۔میرے اس موقف کی مندرجہ ذیل آیت بھی تائید کرتی ہے۔° °
وه آ
وه ده وه
ومن قومِ موسى امة يهدونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ (سورۃ الاعراف آیت ۱۶۰)
ترجمہ۔اور موسیٰ کی قوم میں بھی کچھ ایسے لوگ تھے جو حق کے ساتھ
لوگوں کو ) ہدایت دیتے تھے اور اسی کے ذریعہ سے انصاف کرتے
تھے۔مذاہب کے مابین ہم آہنگی اور باہمی احترام کا فروغ
قرآن کریم میں واضح طور پر یہ اعلان کیا گیا ہے کہ صرف مسلمان ہی صداقت
کے علمبر دار نہیں ہیں بلکہ صداقتوں کے حامل اور لوگ بھی ہیں۔اور صرف مسلمان ہی
نہیں جو تقویٰ کے ساتھ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان انصاف
کرتے ہیں بلکہ ایسی صفات اور لوگوں میں بھی پائی جاتی ہیں۔مذاہب کے باہمی
تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے یہی طرز فکر ہے جو پوری دنیا کو لازما اختیار کرنا
چاہئے۔دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ ایسی وسیع النظری فراخ دلی
اور ہمدردی کے ساتھ افہام و تفہیم کو فروغ دیئے بغیر مذہبی امن کا قیام ممکن نہیں
قرآن مجید جملہ مذاہب عالم کا عمومی ذکر کرتے ہوئے اعلان کرتا ہے۔وممن خلقنا امة يهدونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ (سورۃ الاعراف آیت ۱۸۲)
ترجمہ۔اور ان میں سے جنہیں ہم نے پیدا کیا ایسے لوگ بھی تھے جو حق
ہے۔27

کے ساتھ (لوگوں کو ) ہدایت دیتے تھے اور اسی کے ذریعہ سے انصاف
کرتے تھے۔مذہب کے عالمگیر ہونے کا نظریہ
زمانہ قدیم سے حکماء اور فلسفی اس وقت کا خواب دیکھتے رہے ہیں جب تمام
بنی نوع انسان ایک ہی خاندان کی طرح ہو جائیں گے۔نوع انسانی کے اتحاد کا یہ
تصور صرف سیاسی مفکرین تک ہی محدود نہیں بلکہ اقتصادی اور معاشرتی علوم کے
ماہرین بھی اس نہج پر سوچتے رہے ہیں۔مذہبی دنیا میں بھی یہ نظریہ پورے جوش و
خروش کے ساتھ موجود رہا ہے۔بعض مذاہب تو عالمی غلبہ اور تسلط کی تمنا لئے بڑی
شدت سے مصروف عمل ہیں اور اس کے لئے انہوں نے زبردست منصوبے بھی بنائے
ہیں۔اسی طرح اسلام بھی ساری دنیا کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنا چاہتا ہے۔اگر چہ
اسلام اور دیگر مذاہب میں بظاہر ایک نظریاتی اشتراک تو ضرور دکھائی دیتا ہے لیکن
اسلام کا موقف اس ضمن میں دوسروں سے بنیادی طور پر مختلف ہے۔یہاں یہ بحث
اٹھانے کا موقع نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنے
کا کام کس مذہب کے سپرد کیا ہے البتہ یہ جاننا ضروری ہے کہ ایک سے زائد مذاہب
کی طرف سے ایسے دعوئی کے مضمرات اور ممکنہ نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔اگر دو تین یا
چار مذاہب جن کا تاریخی پس منظر بہت طویل ہے بیک وقت خود کو ان معنوں میں
عالمگیر قرار دیں تو کیا یہ بات لوگوں کو ایک ذہنی الجھن اور بے یقینی میں مبتلا نہیں کر
دے گی؟ کیا مذاہب کی باہمی عداوت اور عالمگیر غلبہ حاصل کرنے کی
امن عالم کیلئے ایک سنگین خطرہ نہیں بن جائے گی ؟ مختلف مذاہب کی طرف سے ایسی
جد و جہد
28

·

آج 10 میں سے 10 باقی