مذاہب عالم کے مابین امن و آشتی اور ہم آہنگی

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 5

رکھنے والا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔للہ تمہیں ان سے منع نہیں کرتا جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں قتال
نہیں کیا اور نہ تمہیں بے وطن کیا کہ ان سے نیکی کرو اور ان سے انصاف
کے ساتھ پیش آؤ۔یقیناً اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔مسلمانوں کو یہ تعلیم بھی دی گئی ہے کہ وہ توحید کے پیغام کی اشاعت کے لئے
اہل کتاب کو بھی تعاون کے لئے بلائیں۔کیونکہ توحید کا عقیدہ تو سب میں مشترک
ہے۔قرآن کریم کی درج ذیل آیت کا مفہوم بھی یہی ہے کہ اس قدر مشترک پر زور
دیا جائے اور مقصد یہ ہے کہ ان امور پر اکٹھے ہو کر ایسے پروگرام بنائے جائیں جن
سے بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچے نہ کہ اختلافی مسائل کو ہوا دے کر فساد پیدا کیا
جائے۔قُلْ يَأَهْلَ الْكِتَبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا
نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا
اشهدوا بأنا مسلمون
(سورۃ آل عمران آیت ۶۵)
ترجمہ۔تو کہہ دے، اے اہل کتاب! اس کلمہ کی طرف آجاؤ جو ہمارے
اور تمہارے درمیان مشترک ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں
گے۔اور نہ ہی کسی چیز کو اس کا شریک ٹھہرائیں گے۔اور ہم میں سے
کوئی کسی دوسرے کو اللہ کے سوا رب نہیں بنائے گا۔پس اگر وہ پھر
جائیں تو کہہ دو کہ گواہ رہنا کہ یقینا ہم مسلمان ہیں۔حاصل بحث
کیا دنیا بھر کے مذاہب امن عالم کے قیام میں کوئی بامعنی کردار ادا کر سکتے ہیں؟
53

لیکن ذرا ٹھہریئے پہلے تو یہ جائزہ لینا ہو گا کہ مختلف مذاہب نے اپنے متبعین اور دیگر
فرقوں کے درمیان امن قائم کرنے میں کیا کردار ادا کیا ہے۔کیا مختلف مذاہب
(جب تک ہیں ) کبھی باہم امن کے ساتھ رہنا سیکھ سکتے ہیں؟ اگر مادیت کے بڑھتے
ہوئے اثرات کو دیکھا جائے اور اس طرف نظر ڈالی جائے کہ دنیا کس طرح روحانی
لذات کی بجائے جسمانی اور جنسی لذات کو اہمیت دے رہی ہے تو یہ یقین ہونے لگتا
ہے کہ مذہب کا کردار اس صورت حال میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا لہذا اسے یکسر
نظر انداز کر دینا چاہئے۔لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں اس نتیجہ سے متفق نہیں ہوسکتا۔میرے نزدیک
مذہب امن عالم کے قیام میں ایک کردار ادا کرتا رہے گا اور بدقسمتی سے وہ انتہائی منفی
نوعیت کا کردار ہوگا سوائے اس کے کہ جملہ مذاہب اپنے داخلی اور خارجی رویوں
میں کوئی خوش آئند تبدیلی پیدا کر لیں۔مذہب کو تو قیام امن میں بڑا اہم کردار ادا کرنا
چاہئے تھا۔اس کا کام تو یہ تھا کہ مختلف مذاہب اور فرقوں کے پیروؤں کے درمیان
غلط فہمیوں کے ازالے، شائستگی کی ترویج اور جیو اور جینے دو کے اصول کے نفاذ کے
سلسلہ میں اپنا فرض ادا کرتا۔مگر بدقسمتی یہ ہے کہ عصر حاضر میں فروغ امن کے لئے
مذاہب نے اگر کہیں کوئی کردار ادا کیا بھی ہے تو وہ بہت ہی خفیف اور معمولی نوعیت کا
ہے۔اس کے برعکس فساد اور خونریزی کو جنم دینے کے لحاظ سے مذہب آج بھی ایک
بڑی فعال طاقت ہے۔دکھ اور مصائب پیدا کرنے میں مذہب کی طاقت کو کبھی کم
نہیں سمجھنا چاہئے۔پس اگر ہم دنیا میں امن کے خواہاں ہیں تو اس معاملے میں جو
نقائص موجود ہیں انہیں دور کرنا ہوگا۔عالمی امن کا کوئی خواب اس اہم مسئلے کو حل کئے
بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔اندرونی طور پر بھی مذہب کی طاقت کو منفی رنگ میں
استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایک ہی مذہب کے متبعین کے مذہبی جذبات کو اسی مذہب
54

"
سے وابستہ کچھ لوگوں کے خلاف بھڑکا یا جا سکتا ہے۔ان پر مصائب و آلام کے پہاڑ
توڑے جا سکتے ہیں۔صرف اس لئے کہ بدقسمتی سے وہ اقلیت میں ہیں۔مسلمانوں کی ساری تاریخ ایسے بھیانک اور بدنما واقعات سے بھری پڑی ہے
جب اسلام کو جو امن و آشتی کا مذہب ہے دوسرے بے گناہ مسلمانوں کے امن و چین
کو تباہ و برباد کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔وہ مظلوم لوگ بلاشبہ مسلمان ہی تھے
صرف انکا مسلک وہ نہیں تھا جو اکثریت ان پر ٹھونسنا چاہتی تھی۔تاریخ اسلام سے یہ
بات ثابت ہے کہ خود مسلمانوں پر اسلام کے نام پر ظلم و ستم توڑے گئے ہیں۔مسلمانوں نے جتنی صلیبی جنگیں عیسائیوں کے خلاف لڑی ہیں وہ تعداد اور شدت میں
ان مقدس جنگوں سے بہت کم ہیں جو چودہ سو سال میں مسلمانوں نے مسلمانوں
کے خلاف لڑی ہیں۔اور یہ داستان ابھی اپنے اختتام کو نہیں پہنچی۔پاکستان میں
احمدی مسلمانوں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے اور جو کچھ شیعہ اقلیت کے خلاف اکثر ہوتا
رہتا ہے وہ اس تلخ حقیقت کی طرف ہماری توجہ مبذول کروانے کے لئے کافی ہے۔یہ صورت حال متنبہ کر رہی ہے کہ جو شر انگیز مسئلہ مدتوں پہلے ختم ہو جانا چاہئے تھا وہ
آج بھی جوں کا توں موجود ہے۔عیسائیوں نے بھی خود عیسائیوں پر ظلم توڑے ہیں۔اگر یورپ اور امریکہ کی
تاریخ کے اوراق میں مدفون مذہبی ظلم وستم کے واقعات امتداد زمانہ کی وجہ سے
ذہنوں سے محو ہو گئے ہوں تو صرف آئر لینڈ میں جاری مذہبی و سیاسی کشمکش کو ایک نظر
دیکھ لینا کافی ہوگا۔دیگر خطوں میں بھی عیسائیت میں اندرونی فرقہ وارانہ کشمکش کے مخفی
خطرات موجود ہیں اگر چہ فی الحال یہ علاقے بعض دیگر نوعیت کے جھگڑوں اور
تنازعات میں الجھے ہوئے ہیں۔ہندوستان میں ہندو مسلم فسادات، نائیجیریا میں
عیسائیوں اور مسلمانوں کی کشمکش، مشرق وسطی میں یہود اور مسلمانوں کی جنگیں یا
55

یہود و نصاریٰ کے نازک اور حساس اقتصادی و سیاسی تعلقات اور ان میں بگاڑ کا مخفی
رجحان دراصل انہی پوشیدہ خطرات کی نشان دہی کرتے ہیں۔یہ خطرات مذہبی دنیا
میں خوابیدہ آتش فشاں پہاڑوں کی طرح ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔ان
مسائل کے متعلق ذہنی رویوں میں اصلاح کرنے کی اہمیت اتنی واضح ہے کہ اس پر
مزید زور دینے کی ضرورت نہیں ہے۔اسلام ان مسائل کا کیا حل پیش کرتا ہے؟ اس
پر تفصیلی بحث گزر چکی ہے۔ذیل میں اس بحث کے اہم نکات کو مختصر طور پر بیان کر کے
میں اس حصہ کو ختم کرتا ہوں۔(۱) دنیا کے تمام مذاہب کو خواہ وہ اسلام کو سچا مذہب تسلیم کرتے ہیں یا نہیں اس
بنیادی اسلامی اصول پر عمل پیرا ہونا چاہئے کہ اندرونی فرقہ وارانہ جھگڑوں اور
دوسرے مذاہب کے ساتھ تنازعات حل کرنے کے لئے طاقت اور جبر کے استعمال
کی کسی صورت میں بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہر شخص کو مذہبی آزادی کی ضمانت
دی جائے گی۔مذہبی آزادی میں کسی شخص کو کوئی مذہب اختیار کرنے یا نہ کرنے اپنے
عقیدہ کا اعلان کرنے ، اس پر عمل اور اس کی تبلیغ کرنے، کسی عقیدہ کو غلط کہنے یا اسے
ترک کرنے یا اپنا عقیدہ بدلنے کی پوری آزادی ہوگی اور اس آزادی کا پورا تحفظ کیا
جائے گا۔(۲) تمام اہل مذہب کے لئے کم از کم اس اسلامی اصول کی پابندی لازمی ہوگی
کہ وہ تمام بانیان مذاہب اور ہر مذہب کے بزرگوں کا احترام کریں۔دیگر مذاہب
خواہ سچائی کے اسلامی تصور اور اس کی آفاقیت کے قائل نہ بھی ہوں، یہودیت،
عیسائیت، بدھ ازم، کنفیوشس ازم، ہندو ازم ، زرتشت ازم وغیرہ کے نقطہ نظر سے خواہ
باقی مذاہب جھوٹے ہی کیوں نہ ہوں اور خدا سے ان کا کوئی بھی تعلق نہ ہو تب بھی
ہر مذہب کے مقدس لوگوں کا احترام کرنا ان کے لئے لازمی ہوگا۔اگر چہ ایسا کرتے
56
60

وقت انہیں اپنے اصولوں کے بارہ میں کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی
کیونکہ باہمی احترام تو بنیادی انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والا معاملہ ہے۔ہر انسان
کے اس بنیادی انسانی حق کو تسلیم کرنا ضروری ہے کہ اس کے مذہبی احساسات اور
جذبات کو کسی صورت بھی ٹھیس نہ پہنچائی جائے اور اس کی دل آزاری نہ ہو۔(۳) یہ یاد رکھنا چاہئے کہ پیشوایان مذاہب کے احترام کے اصول کو کسی قومی یا
بین الاقوامی قانون کے ذریعہ نافذ نہیں کیا جا سکتا۔مذہبی تو ہین کو ایک ذلیل حرکت
قرار دینے کے لئے اور اس کی حوصلہ شکنی کے لئے رائے عامہ کو بیدار کرنا چاہئے
تا کہ وہ ایسے غیر شائستہ ، نامعقول اور قبیح فعل کی مذمت کرے۔(۴) اس صدی کے اوائل میں جماعت احمدیہ نے جس طرز پر بین المذاہب
کا نفرنسوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا تھا ایسی کانفرنسوں کے وسیع پیمانے پر انعقاد
کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے اور انہیں رواج دینا چاہئے۔ایسی کانفرنسوں کی جو
خصوصیات ہونی چاہئیں وہ خلاصہ درج ذیل ہیں۔(۱) تمام مقررین کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے مذہب کی دلکش اور امتیازی خوبیاں بیان
کریں اور دوسرے مذاہب پر کیچڑ نہ اچھالیں۔(ب) مقررین کو چاہئے کہ وہ پوری ایمانداری اور اخلاص سے دوسرے مذاہب کی
خوبیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کریں اور پھر انہیں اپنی تقاریر میں بیان کریں اور یہ
بھی بتائیں کہ وہ ان خوبیوں سے متاثر ہیں۔(ج) مقررین کو دیگر بانیان مذاہب اور مذہبی رہنماؤں کی سیرت اور کردار کو
خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔مثلاً ایک یہودی مقرر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
امتیازی اوصاف بیان کر سکتا ہے یعنی ایسے اوصاف جن کی سب لوگ اپنے مذہبی
عقائد سے کوئی سمجھوتہ کئے بغیر تعریف کر سکتے ہیں۔ایسے ہی ایک مسلمان مقرر
57

حضرت کرشن علیہ السلام کے متعلق تقریر کر سکتا ہے۔ایک ہند و حضرت عیسی علیہ السلام
اور بدھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی سیرت بیان کر سکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔اس صدی کی
تیسری دہائی میں جماعت احمدیہ کے زیر اہتمام ہندوستان میں ہندو مسلم تعلقات کو
بہتر بنانے کے لئے ایسی مفید اور مقبول کا نفرنسیں منعقد ہوا کرتی تھیں۔(د) مندرجہ بالا تجویز (ج) کے متعلق کسی قسم کے استثناء کے بغیر اس امر کا خیال رکھا
جانا بے حد ضروری ہوگا کہ مختلف مذاہب اور فرقوں کے مابین تبادلہ خیالات کے وقت
مذہبی بحث و مباحثہ کے تقدس کی پوری حفاظت کی جائے۔مذہبی تبادلہ خیالات کی یہ
کہہ کر مذمت نہیں کی جانی چاہئے کہ اس سے نقض امن کا اندیشہ ہوگا۔اگر بحث کا
طریق اور انداز غلط ہے تو صرف اس غلط طریق اور غلط انداز کی مذمت ہونی چاہئے
نہ کہ بحث کو فی ذاتہ غلط قرار دے دیا جائے۔اپنے خیالات کا آزادانہ اظہار ایک
انتہائی اہم بنیادی انسانی حق ہے۔بقائے اصلح یعنی موزوں اور اعلیٰ چیز کی بقا کے لئے
یہ بے حد ضروری ہے کہ کسی قیمت پر بھی اس اصول سے سمجھوتہ نہ کیا جائے۔(ر) اختلافات کے دائرہ کو محدود کرنے اور باہمی اتفاق کے امکانات کو بڑھانے
کے لئے اس اصول کو تسلیم کرنا بے حد ضروری ہے کہ تمام مذاہب اپنی بحث کو اپنے
اور دوسرے مذاہب کے بنیادی تک محدود رکھیں گے۔قرآن کریم کا یہ اعلان کہ
تمام مذاہب اپنے آغاز میں یکساں تھے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں عظیم
حکمتیں پوشیدہ ہیں۔تمام مذاہب کو اپنے اور تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کی خاطر
قرآن کریم کے اس اعلان کا بغور مطالعہ کرنا چاہئے اور اس کی سچائی جانچنے کے لئے
تحقیق کرنی چاہئے۔(۵) مشترکہ مفاد کے تمام منصوبوں اور سکیموں میں تعاون کو فروغ دیا جائے اور
اس کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے مثلاً رفاہ عامہ کے منصوبوں پر عیسائی،
مسلمان، ہندو اور یہودی سب مل جل کر کام کر سکتے ہیں۔58

گزشتہ زمانوں کے حکماء اور اولیاء نے بنی نوع انسان کے اتحاد کے جو خواب
دیکھے تھے صرف اسی صورت میں ہم انہیں حقیقت کا روپ دینے کی امید کر سکتے ہیں۔وہ خواب جن میں انہوں نے مذہبی، معاشی، سیاسی غرضیکہ ہر دائرہ میں بنی نوع انسان
کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنے کا تصور باندھا تھا۔59
59

آج 10 میں سے 10 باقی