مذاہب عالم کے مابین امن و آشتی اور ہم آہنگی

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 4

بہت تھوڑے تھے دوسرے ان کے پاس ہتھیار بھی بہت کم اور معمولی قسم کے تھے جو نہ
ہونے کے برابر تھے۔اس صورت حال میں مسلمانوں پر ایک دفاعی جنگ مسلط کر دی
گئی تھی۔مسلمان اپنی ذاتی بقاء کے لئے نہیں بلکہ اپنے نظریے کے تحفظ کی خاطر جنگ
لڑنے پر مجبور تھے۔چنانچہ قرآن کریم اس ضمن میں فرماتا ہے۔لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَبَحْيُ مَنْ حَيَّ عَنْ بَيْنَةِ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ
(سورۃ الانفال آیت ۴۳)
ترجمہ۔تا کہ کھلی کھلی حجت کی رو سے جس کی ہلاکت کا جواز ہو وہی ہلاک
ہوا اور کھلی کھلی حجت کی رو سے جسے زندہ رہنا چاہئے وہی زندہ رہے۔اور
یقینا اللہ بہت سننے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔یہ دراصل وہ دائمی اصول ہے جس نے نوع انسانی کے ارتقاء میں اہم ترین
کردار ادا کیا ہے۔بقائے اصلح (survival of the fittest) اس کا خلاصہ اور
لب لباب ہے یعنی جو زیادہ موزوں اور بہتر ہے وہی باقی رکھا جاتا ہے اور دراصل
زندگی کے ارتقاء کا طریق بھی یہی ہے۔آزادی تقریر
کسی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے بلکہ خود انسان کی عزت اور وقار کو بحال
کرنے کے لئے اظہار اور ابلاغ کی آزادی بے حد ضروری ہے۔جب تک کوئی
مذہب شرف انسانیت کو قائم نہیں کرتا اور اس کی حفاظت نہیں کرتا وہ اس قابل نہیں کہ
اسے مذہب کا نام دیا جا سکے۔قبل ازیں جو کچھ بیان ہو چکا ہے اس سے یہ واضح
ہو جانا چاہئے کہ اسلام جیسے مذہب کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ اظہار رائے اور
41

آزادی تقریر کا مخالف ہو۔اس کے برعکس اسلام آزادی اظہار کے اصول کی جس
دلیری اور جرات کے ساتھ حمایت کرتا ہے اس کی مثال کسی اور نظریاتی نظام یا مذہب
میں دور دور تک نظر نہیں آتی۔مثلاً قرآن کریم اعلان کرتا ہے۔وہ
وَقَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَصْرَى تِلْكَ آمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُو
ا برهانكم إن كنتم صدقينO
ا
(سورۃ البقرہ آیت ۱۱۲)
ترجمہ۔اور وہ کہتے ہیں کہ ہر گز جنت میں داخل نہیں ہوگا سوائے ان کے
جو یہودی یا عیسائی ہوں۔یہ محض ان کی خواہشات ہیں۔تو کہہ کہ اپنی
کوئی مضبوط دلیل تو لا ؤ اگر تم سچے ہو۔پھر ایک جگہ فرمایا :
امِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ هَذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِيَ وَذِكْرُ مَنْ
ووه
لاه وه ده و ه -
قَبْلِي بَلْ أَكْثَرَهُمْ لا يَعْلَمُونَ الْحَقَّ فَهُم مَعْرِضُونَ (سورۃ الانبیاء آیت ۲۵)
ترجمہ۔کیا انہوں نے اس کے سوا کوئی معبود بنا رکھے ہیں۔تو کہہ دے
کہ اپنی قطعی دلیل لاؤ۔یہ ذکر ان کا ہے جو میرے ساتھ ہیں اور ان کا
ذکر ہے جو مجھ سے پہلے تھے۔لیکن ان میں سے اکثر لوگ حق کا علم نہیں
رکھتے اور وہ اعراض کرنے والے ہیں۔قرآن مجید میں ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
( سورة القصص آیت ۷۶ )
وَنَزَعْنَا مِنْ كُلَّ أُمَّةٍ شَهِيدًا فَقُلْنَا هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ
عَنهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ۔اور ہم ہر امت سے ایک گواہ نکال لائیں گے اور کہیں گے کہ
اپنی برہان لاؤ۔پس وہ جان لیں گے کہ حق اللہ کے اختیار میں ہے اور
جو کچھ وہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا۔42

نیز فرمایا:
أمْ لَكُمْ سُلْطَنٌ مُّبِينٌ، فَأْتُوا بِكِتِبِكُمْ إِنْ كُنتُمْ صَدِقِينَ
( سورة الصافات آیات ۱۵۸٬۱۵۷)
ترجمہ۔یا تمہارے پاس کوئی غالب (اور ) روشن دلیل ہے؟ پس اپنی
کتاب لا ؤ اگر تم سچے ہو۔آزادی کی حدود
آج ساری دنیا آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ان نعروں کی شدت
کہیں کم ہے اور کہیں زیادہ۔دنیا کے مختلف حصوں میں ان نعروں کا مفہوم بھی مختلف لیا
جاتا ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ آزادی کی قدر و قیمت اور اہمیت کے متعلق انسان
کا علم اور شعور بڑھ رہا ہے اور ہر جگہ حریت اور آزادی کی ضرورت شدت سے محسوس
کی جا رہی ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ انسان کس چیز سے آزادی کا متمنی ہے؟ کیا وہ
غیر ملکی تسلط سے رہائی چاہتا ہے؟ کیا وہ آمریت، فسطائیت، مذہبی ملائیت یا
یک جماعتی آمرانہ نظام سے آزادی کا طالب ہے؟ کیا وہ ظالم اور ستم ڈھانے والی
جمہوریتوں کے ہاتھوں تنگ ہے یا بدعنوان نوکر شاہی کا ستایا ہوا ہے؟ کیا آج کا
انسان اس لئے پریشان حال ہے کہ غریب ممالک امیر ممالک کے اقتصادی چنگل
میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں؟ کیا وہ جہالت اور تو ہم پرستی سے نجات چاہتا ہے؟
کیا وہ جنسی لذات کی پرستش سے تنگ آچکا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ آج انسانیت کو ان
سب مصائب سے آزادی کی ضرورت ہے۔اسلام ان تمام دکھوں اور مصیبتوں سے انسان کو رہائی دلانے کا علمبر دار ہے لیکن
43

اس مقصد کے لئے وہ کوئی ایسا راستہ اختیار کرنے کے حق میں نہیں جس سے افراتفری
اور فتنہ و فساد پیدا ہو۔اسلام اس امر کی حمایت نہیں کرتا کہ ان تمام معاشرتی عوارض
کو دور کرنے کے لئے ایک ایسے اندھے انتقام کا دروازہ کھول دیا جائے جس سے
بے گناہ اور معصوم لوگ بھی مارے جائیں۔اس سلسلہ میں اسلام کا پیغام یہ ہے کہ
(سورۃ البقرہ آیت ۲۰۶)
وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ
ترجمہ۔اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔اسلام ہر دوسرے مذہب کی طرح متوازن آزادی پر زور دیتا ہے۔اسلام کے
نزدیک آزادی کی عمارت ” کچھ لو کچھ دو“ کی بنیاد پر استوار ہونی چاہئے۔یعنی فرد
معاشرہ کے لئے کچھ ذمہ داریاں اٹھائے اور معاشرہ فرد کو کچھ حقوق عطا کرے۔معاشرہ کے حوالے سے مطلق آزادی کا نعرہ بالکل کھوکھلا بے معنی، غیر فطری اور
غیر حقیقی نعرہ ہے۔بعض اوقات آزادی کے ایسے غلط معنی لئے جاتے ہیں اور اس کے
تصور کو اتنا غلط استعمال کیا جاتا ہے کہ آزادی تقریر کا حسین اصول بے حد بدنما
اور بدصورت بن کر رہ جاتا ہے۔گالی گلوچ ، دوسروں کی عزت و آبرو پر حملے اور پاک
اور مقدس وجودوں کی تو ہین آخر کہاں کی آزادی ہے؟
مذہبی تقدس کی پامالی
جہاں تک اظہار و بیان کی آزادی کا تعلق ہے اسلام نے دوسرے مذاہب کے
مقابلہ میں ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔مذہبی تقدس کی تو ہین بلاشبہ اخلاقی اعتبار
سے قابل مذمت ہے مگر اسلام نے اس کی کوئی ظاہری سزا مقر ر نہیں کی۔اس دور میں
اگر چه عام طور پر تو یہی خیال کیا جاتا ہے کہ مذہبی توہین کی اسلام نے سزا مقرر کی ہے
44

لیکن میں نے قرآن کریم کا بار بار گہری توجہ کے ساتھ وسیع مطالعہ کیا ہے مجھے ایک
آیت بھی ایسی نہیں ملی جس میں مذہبی اہانت کو ایسا جرم قرار دیا گیا ہو جس کی سزا دینا
کسی انسان کے اختیار میں ہو۔اگر چہ قرآن کریم کسی بھی قسم کی ناشائستہ حرکت اور
ایسے بیہودہ قول و فعل کی اجازت نہیں دیتا جس سے دوسروں کے نازک جذبات
مجروح ہوتے ہوں۔لیکن بایں ہمہ قرآن کریم نہ تو گستاخی اور اہانت کی اس دنیا میں
کوئی سزا تجویز کرتا ہے اور نہ ہی اس بارہ میں کسی انسان کو سزا دینے کا کوئی اختیار
دیتا ہے۔مذہبی تقدس کی پامالی کا قرآن کریم میں پانچ جگہ ذکر آیا ہے۔عمومی رنگ میں یہ
مضمون اس آیت میں یوں بیان ہوا ہے۔وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيَسْتَهْرَا بِهَا
ہووہ۔(سورۃ النساء آیت ۱۴۱)
فَلا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثِ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذَا مِّثْلُهُمْ إِنَّ اللهَ
جَامِعَ الْمُنفِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا
ترجمہ۔اور یقیناً اس نے تم پر کتاب میں یہ حکم اتارا ہے کہ جب تم سنو کہ
اللہ کی آیات کا انکار کیا جا رہا ہے یا ان سے تمسخر کیا جا رہا ہے تو ان
لوگوں کے پاس نہ بیٹھو یہاں تک کہ وہ اس کے سوا کسی اور بات میں
مصروف ہو جائیں۔ضرور ہے کہ اس صورت میں تم معا ان جیسے ہی ہو
جاؤ۔یقینا اللہ سب منافقوں اور کافروں کو جہنم میں اکٹھا کرنے والا
ہے۔وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِيْنَ يَخُوضُونَ فِى ابْتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيْثِ
ط - وه
غَيْرِهِ وَإِمَّا يَنسِينَّكَ الشَّيْطَنُ فَلا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ
(سورۃ الانعام آیت ۶۹)
45

ترجمہ۔اور جب تو دیکھے ان لوگوں کو جو ہماری آیات سے تمسخر کرتے
ہیں تو پھر ان سے الگ ہو جا یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں مشغول
ہو جائیں۔اور اگر کبھی شیطان تجھ سے اس معاملہ میں بھول چوک
کروا دے تو یہ یاد آجانے پر ظالم قوم کے ساتھ نہ بیٹھ۔مذہبی تقدس کی اہانت کس قدر مکروہ اور بھیانک فعل ہے مگر اس کے خلاف کیسا
حسین رد عمل پیش کیا گیا ہے۔ایک تو اسلام کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ
مذہب کی توہین کرنے والے کو سزا دینے کا کام اپنے ہاتھوں میں لے لے۔دوسرے
وہ یہ بھی اعلان کرتا ہے کہ ایسی حرکت کے خلاف احتجاج کے طور پر ان لوگوں کی مجلس
سے اٹھ کر باہر آجانا چاہئے جہاں مذہبی اقدار کا مذاق اڑایا جا رہا ہو اور تمسخر اور
استہزاء سے کام لیا جا رہا ہو۔ایسے لوگوں کے خلاف کوئی سخت قدم اٹھانا تو درکنار
قرآن کریم نے ان سے مستقل طور پر قطع کلامی کا حکم بھی نہیں دیا۔قرآن کریم نے
خوب کھول کر بتا دیا ہے کہ ایسے لوگوں سے علیحدگی صرف اس عرصہ کے دوران ہوگی
جس میں وہ اہانت کے مرتکب ہو رہے ہوں۔پھر سورۃ الانعام کی ایک اور آیت میں بھی اہانت کا ذکر ہے جس میں صرف
خدا تعالی کی شان ہی میں گستاخی کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ بتوں اور دیگر فرضی معبودوں کی
تو ہین کا سوال بھی امکانی طور پر زیر بحث لایا گیا ہے۔اس آیت کی تلاوت کرتے
وقت انسان قرآنی تعلیم کے حسن کو دیکھ کر مسحور ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔وده
وده
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَلِكَ
زيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ، ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ص
(سورۃ الانعام آیت (۱۰۹)
ترجمہ۔اور تم ان کو گالیاں نہ دو جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ورنہ وہ
46

دشمنی کرتے ہوئے بغیر علم کے اللہ کو گالیاں دیں گے۔اس طرح ہم نے
ہر قوم کو ان کے کام خوبصورت بنا کر دکھائے ہیں۔پھر ان کے رب کی
طرف ان کو لوٹ کر جانا ہے۔تب وہ انہیں اس سے آگاہ کرے گا جو وہ
کیا کرتے تھے۔یہ بات بطور خاص توجہ کے لائق ہے کہ اس آیت میں براہ راست مخاطب
مسلمان ہیں۔مسلمانوں کو مشرکوں کے بتوں اور دیگر فرضی خداؤں کی توہین کرنے
سے سختی سے منع کیا گیا ہے اور یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص ایسا کرتا ہے تو
مخالف لوگ ردعمل کے طور پر اللہ تعالیٰ کی اہانت کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
کی تو ہین اور بتوں کی توہین کی اس امکانی بحث میں دونوں صورتوں میں کوئی جسمانی
سزا تجویز نہیں کی گئی ہے۔اس تعلیم میں جو عملی سبق دیا گیا ہے وہ بڑی گہری حکمت
اپنے اندر رکھتا ہے۔اگر کوئی شخص کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا تا ہے تو دوسرے
کو بھی ایسا کرنے کا حق حاصل ہو جاتا ہے اور جب وہ جوابا ایسا ہی کرے گا تو پھر یہ
نہیں دیکھا جائے گا کہ وہ جس مذہب کی توہین کر رہا ہے وہ اپنی جگہ صحیح ہے یا غلط
دونوں فریق جوابی کارروائی کرنے کا یکساں حق رکھتے ہیں۔پس نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ
اگر مذہبی جرم کا ارتکاب ہوا ہے تو اس کا بدلہ بھی اسی نوعیت کا لیا جائے گا۔یہ بالکل
اسی طرح ہے جیسے کسی کو جسمانی اذیت دی گئی ہو تو اس کا بدلہ بھی جسمانی اذیت ہی
ہوگا۔اگر چہ شرط یہ ہوگی کہ بدلہ لینے میں کسی قسم کی کوئی زیادتی روا نہ رکھی جائے۔قرآن مجید میں مذہبی اہانت کا ذکر حضرت مریم اور حضرت مسیح علیہما السلام کے
تعلق میں بھی آیا ہے۔وَبِكُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ بُهِتَانًا عَظِيمًا ( سورة النساء آیت ۱۵۷)
ترجمہ۔نیز ان کے کفر کی وجہ سے اور ان کے مریم کے خلاف ایک بہت
47

بڑے بہتان کی بات کہنے کی وجہ سے۔اس آیت میں حضرت مسیح علیہ السلام کے زمانہ کے یہود کے اس مذموم اور
توہین آمیز موقف کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔یہود
نے یہ الزام لگایا تھا کہ حضرت مریم نعوذ باللہ پاک دامن نہیں ہیں لہذا حضرت مسیح کی
ولادت بھی قابل اعتراض ہے۔یہود کا یہ الزام ان دونوں مقدس وجودوں کی شان
میں سخت تو ہین اور گستاخی پر مشتمل ہے۔یہود کے اس الزام کو اس آیت میں
بہتان عظیم یعنی بہت ہی بڑا اتہام قرار دیا گیا ہے اور اس انتہائی اذیت ناک گستاخی
اور توہین کی بہت سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔مگر حیران کن بات یہ ہے کہ اس
گستاخی کی کوئی جسمانی سزا تجویز نہیں کی گئی ہے۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ یہود کی مذمت تو اس لئے کی گئی کہ
انہوں نے حضرت مریم اور حضرت مسیح علیہما السلام کی توہین کی تھی مگر عیسائیوں کی
مذمت خود اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کرنے پر کی گئی ہے۔عیسائیوں کی گستاخی یہ
ہے کہ انہوں نے یہ کہا کہ خدا کے ہاں اس کی بیوی کے ذریعہ جو انسانوں میں سے تھی
ایک بیٹا پیدا ہوا۔قرآن مجید نے عیسائیوں کے اس الزام کو شر عظیم قرار دیا ہے لیکن
اس کے باوجود کسی قسم کی کوئی جسمانی سزا مقرر نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی انسانی عدالت
کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ خدا کی شان میں ایسی سخت گستاخی کرنے والوں کو کوئی سزا
دے۔قرآن مجید کی وہ آیت جس میں اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کرنے پر مسیحیوں
کی مذمت کی گئی ہے یہ ہے۔مَالَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلا لا بَائِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ
الَّا كَذِبًاه
( سورة الكهف آیت ۶ )
ترجمہ۔ان کو اس کا کچھ بھی علم نہیں ، نہ ہی ان کے آباؤ اجداد کو تھا۔48

بہت بڑی بات ہے جو ان کے مونہوں سے نکلتی ہے۔وہ جھوٹ کے سوا
کچھ نہیں کہتے۔اب میں آخر میں ایک انتہائی نازک اور حساس مسئلہ کی طرف آتا ہوں۔یہ
معاملہ اس لحاظ سے بھی نازک ہے کہ آج کل کے مسلمان توہین رسالت کے متعلق
پہلے سے بڑھ کر حساس واقع ہوئے ہیں۔تاریخ اسلام میں مذہبی توہین کا ایک واقعہ
ملتا ہے جو اس قدر سنگین ہے کہ خود قرآن کریم نے اسے ریکارڈ کیا ہے۔یہ واقعہ عبد اللہ بن اُبی بن سلول کے متعلق ہے جسے تاریخ اسلام میں
رئیس المنافقین کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ایک جنگی مہم سے واپسی کے دوران
عبداللہ بن اُبی بن سلول نے بعض دوسرے لوگوں کی موجودگی میں کہا کہ جونہی وہ
مدینہ پہنچے گا تو وہاں کا سب سے معزز انسان وہاں کے سب سے ذلیل انسان کو مدینہ
سے نکال باہر کرے گا۔قرآن کریم اس واقعہ کا ذکر ان الفاظ میں کرتا ہے۔يَقُولُونَ لَمِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْآعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ
وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ (سورة المنافقون آیت ۹)
ترجمہ۔وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ کی طرف لوٹیں گے تو ضرور وہ جوسب
سے زیادہ معزز ہے اسے جو سب سے زیادہ ذلیل ہے اس میں سے نکال
باہر کرے گا۔حالانکہ عزت تمام تر اللہ اور اس کے رسول کی ہے اور
مومنوں کی۔لیکن منافق لوگ جانتے نہیں۔اس فقرہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کی گئی گستاخی کو صحابہ کرام
رضوان اللہ میم خوب سمجھ گئے تھے۔اور اس جسارت پر ان کا خون غصے سے کھول رہا
تھا۔انہیں اس کا اس قدر رنج تھا کہ اگر ان کو اجازت ہوتی تو وہ یقینا عبداللہ بن
49
49

أبي بن سلول کی تکا بوٹی کر کے رکھ دیتے۔مستند روایات میں بیان ہے کہ اس واقعہ
پر صحابہ اس قدر مشتعل تھے کہ خود عبد اللہ بن اُبی بن سلول کے بیٹے نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنے باپ کو قتل کرنے کی اجازت مانگی۔اس نے عرض کی کہ اگر کسی اور نے میرے باپ کو قتل کر دیا تو ایسا نہ ہو کہ بعد میں
جہالت کی وجہ سے میرے دل میں اپنے باپ کے قاتل کے خلاف انتقام کا جذبہ
بھڑک اٹھے۔اپنی یا اپنے قریبی رشتہ داروں کی معمولی سی بے عزتی کا انتقام لینا
صدیوں سے عربوں کی تہذیب کا حصہ تھا۔انتقام کا یہی رواج تھا جو غالبا اس کے
ذہن میں تھا۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف ایسا کرنے کی اجازت
دینے سے انکار کر دیا بلکہ صحابہ میں سے کسی اور کو بھی اجازت نہ دی کہ اس منافق کو
کسی قسم کی کوئی سزا دے۔(ابن اسحاق بحوالہ سیرۃ النبی مصنفہ ابن ہشام حصہ سوم )
چنانچہ اس جنگی مہم سے واپس مدینہ آ کر عبدالله بن أبي بن سلول بلاخوف وخطر
زندگی بسر کرتا رہا۔بالآ خر جب وہ اپنی طبعی موت مرا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے
کہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ بن اُبی بن سلول کے بیٹے
کو اس کے باپ کے کفن کے لئے اپنا کرتہ عطا فرمایا۔یہ دراصل
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کے لئے خدا کی مغفرت مانگنے کا ایک نرالا انداز
تھا۔صحابہ کرام کے دلوں میں اس وقت یہ خواہش ضرور پیدا ہوئی ہوگی کہ کاش وہ اپنا
سب کچھ دے کر عبد اللہ بن اُبی بن سلول کے بیٹے سے وہ کر نہ اپنے لئے حاصل کر
لیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی پر اکتفا نہیں کی بلکہ اس کی نماز جنازہ بھی
خود پڑھانے کا فیصلہ فرمایا۔اس فیصلہ نے اکثر صحابہ کو یقینا حیران کر دیا ہوگا کیونکہ وہ
عبد اللہ بن اُبی بن سلول کے اس سنگین جرم کو معاف نہیں کر پائے تھے جس کا ذکر
اوپر گزر چکا ہے۔آخر صحابہ کرام رضوان الله علیہم کے خاموش جذبات کی ترجمانی
50
60

کا کام حضرت عمرؓ نے کر دیا۔بیان کیا جاتا ہے کہ جب حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نماز جنازہ پڑھانے کے لئے تشریف لا رہے تھے تو حضرت عمر
اچانک آگے بڑھ کر حضور کے رستے میں کھڑے ہو گئے۔آپ نے حضور صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں درخواست کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے فیصلے پر نظر ثانی
فرمائیں۔یعنی عبد اللہ بن اُبی بن سلول کی نماز جنازہ نہ پڑھائیں۔اس موقع پر
حضرت عمرؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن مجید کی اس آیت کا حوالہ بھی دیا
جس میں بعض منافقین کے متعلق شفاعت قبول نہ کئے جانے کا ذکر ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے ستر مرتبہ بھی دعائے مغفرت کریں تو بھی قبول
نہیں کی جائے گی۔ضمنا یہاں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ستر سے یہاں لفظاً ستر کا عدد
مراد نہیں ہے۔عربوں کے محاورہ کے مطابق ستر کثرت پر بھی دلالت کرتا ہے اور
یہاں انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔بہر حال حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عمرؓ کی بات سن کر مسکرائے اور فرمایا۔عمر میرا راستہ چھوڑ دو میں خدا کا رسول
ہوں اور تم سے بہتر جانتا ہوں۔اگر خدا میرے ستر مرتبہ مغفرت طلب کرنے پر بھی
ایسے لوگوں کو معاف نہیں کرے گا تو میں ستر سے زیادہ مرتبہ ان کے لئے استغفار
کروں گا۔بعد ازاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن اُبی بن سلول کی نماز
جنازہ پڑھائی۔(بخاری کتاب الجنائز باب الکفن)
جو لوگ شاتم رسول کے لئے موت سے کم کسی سزا پر راضی نہیں ہوتے یہاں تک
که چیخ چیخ کر ان کے گلے بیٹھ جاتے ہیں کیا ان کا منہ بند کرنے کے لئے یہی ایک
واقعہ کافی نہیں؟ یقینا ایسا مذہب ہی دنیا بھر کے مذاہب کے مابین امن قائم کرنے
کے دعوی کا حق رکھتا ہے۔51

مذاہب کا باہمی تعاون
فرمایا:
مذاہب کے باہمی تعلقات میں اسلام ایک قدم اور آگے بڑھاتا ہے۔چنانچہ
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ أَنْ صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا و
سلط
تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَان " وَاتَّقُوا اللهَ *
إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
(سورۃ المائدہ آیت ۳)
ترجمہ۔اور تمہیں کسی قوم کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تمہیں
مسجد حرام سے روکا تھا اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم زیادتی کرو۔اور
نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی کے
کاموں) میں تعاون نہ کرو۔اور اللہ سے ڈرو۔یقینا اللہ سزا دینے میں
بہت سخت ہے۔پس قرآن کریم مسلمانوں کو ایسے دشمنوں کے ساتھ بھی نا انصافی کرنے کی
اجازت نہیں دیتا جو مذہبی عناد کی وجہ سے ان پر حملہ آور ہوئے ہوں۔اور ایسے
غیر
مسلم جنہوں نے مسلمانوں کے خلاف کبھی جنگ نہیں کی ان کا ذکر کرتے ہوئے
قرآن کریم مومنوں کو ہدایت دیتا ہے۔ط
هه = ط
عَسَى اللَّهُ أَنْ يُجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَّوَدَّةً وَاللَّهُ قَدِيرٌ
وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ O لا يَنْهَكُمُ اللَّهُ عَن الَّذِينَ لَمْ يُقْتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ
يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارَكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
الْمُقْسِطِينَ
(سورۃ الممتحنہ آیات ۸-۹)
ترجمہ۔قریب ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جن میں
بعض سے تم باہمی عداوت رکھتے ہو محبت ڈال دے اور اللہ ہمیشہ قدرت
529
52

·

آج 10 میں سے 10 باقی