معاشرتی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل
معاشرتی امن۔۔۔عصر حاضر کا معاشرتی نظام۔۔۔دو قسم کے معاشرتی ماحول
ید۔۔۔۔مادہ پرست معاشرہ کا انجام
حمد۔۔۔۔حیات بعد الموت کا انکار
مادہ پرست معاشرہ کی چار خصوصیات
اعمال کی جوابدہی کا تصور
اسلامی معاشرہ کا مخصوص ماحول۔۔۔اسلامی معاشرہ کے بنیادی اصول
عفت اور پاکدامنی
ے پردہ اور اس کی حقیقت
حقوق نسواں کے ایک نئے دور کا آغاز
عورتوں کے لئے مساوی حقوق۔۔۔۔۔۔تعد وازدواج
عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال
مستقبل کی نسلیں
بے مقصد اور فضول مشاغل کی حوصلہ شکنی
بے من
61
29
62
خواہشات پر قابو پانا
عهد و پیمان اور معاہدات کا احترام
برائی کا خاتمہ۔ایک اجتماعی ذمہ داری۔۔۔۔۔۔۔اوامر و نواہی۔۔۔۔۔۔اوامر۔۔۔۔نواہی۔۔۔اسلام نسل پرستی کورڈ کرتا ہے
و
1000
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَان وَ إِيْتَأَيَّ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (سورة النحل آیت (۹)
ترجمہ۔یقینا اللہ عدل کا اور احسان کا اور اقربا پر کی جانے والی عطا
کی طرح عطا کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور نا پسندیدہ باتوں اور
بغاوت سے منع فرماتا ہے تا کہ تم عبرت حاصل کرو۔اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوَ وَزِينَةٌ وَ تَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَ تَكَاثر
هو
فِي الْأَمْوَالِ وَإِلَّا وَلَادِ كَمَثَلِ غَيْتَ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ
وہ لگا وہ
ط
لا
فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا وَ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَ مَغْفِرَةٌ
مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانُ وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِه
(سورۃ الحدید آیت ۲۱)
28
ترجمہ۔جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو
پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کر دے اور سج
د صح اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا ہے اور اموال اور اولاد میں
ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنا ہے۔( یہ زندگی ) اس بارش
کی مثال کی طرح ہے جس کی روئیدگی کفار (کے دلوں ) کو لبھاتی
ہے۔پس وہ تیزی سے بڑھتی ہے۔پھر تو اسے زرد ہوتا ہوا دیکھتا
ہے۔پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے اور آخرت میں سخت عذاب
( مقدر) ہے نیز اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضوان بھی۔جبکہ دنیا
کی زندگی تو محض دھو کے کا ایک عارضی سامان ہے۔63
اب ہم اس سوال کی طرف آتے ہیں کہ عصر حاضر میں معاشرتی امن کو قائم
کرنے میں اسلام کا کیا کردار ہے۔عصر حاضر کا معاشرتی نظام
عدم
بدقسمتی سے آج کے معاشرہ میں لوگوں کے اخلاق سے مذہب کا اثر تیزی سے مٹتا
جا رہا ہے۔حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں۔لوگ کسی نہ کسی طرح مذہبی
فرائض سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور مذہبی پابندیوں سے دامن چھڑانے کا
یہ رجحان بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔لیکن جہاں ایک طرف مذہبی اور اخلاقی اقدار سے
لا پرواہی برتی جا رہی ہے وہاں اس کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں افراتفری اور
م تحفظ کے بڑھتے ہوئے احساس کے باعث خوف و ہراس کی کیفیت بھی جنم لے
رہی ہے۔اس حی و قیوم خدا پر ایمان تیزی سے اٹھتا چلا جا رہا ہے جو نہ صرف
انسان کی تقدیر بنانے والا ہے بلکہ وہی یہ حق بھی رکھتا ہے کہ ہمارے لئے زندگی کے
طور طریقے اور آداب وضع فرمائے۔اس صورت حال
کو مختصر طور پر قرآن کریم یوں
بیان فرماتا ہے۔ظَهَرَ الفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ( سورۃ الروم آیت ۴۲)
ترجمہ۔فساد خشکی پر بھی غالب آ گیا اور تری پر بھی۔انیسویں صدی کے آغاز تک مغرب میں عیسائیت کا غلبہ تھا اور عیسائیوں کے
اخلاق اور کردار پر عیسائیت کی گرفت بڑی مضبوط اور مؤثر تھی مگر افسوس کہ اب یہ
منظر تبدیل ہو چکا ہے۔سائنٹفک سوشلزم اور تیز رفتار سائنسی اور مادی ترقی کے زیر اثر
ایک ایسی تہذیب ابھری ہے جس نے عیسائیت کو قدم بقدم پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے
65
اور لوگوں کے معاشرتی اخلاق کی تشکیل میں عیسائیت کا کردار رفتہ رفتہ معدوم ہوتا چلا
گیا ہے۔آج صورت حال یہ ہے کہ مغرب میں لوگوں کے اخلاق اور کردار پر
عیسائیت کا محض اتنا ہی نقش باقی ہے جتنا کہ اکثر مسلم ممالک میں رہنے والے
مسلمانوں پر اسلام کا۔افسوس یہ ہے کہ باقی دنیا میں بھی سماجی اور اخلاقی انحطاط کا
یہی عالم ہے۔مختلف ممالک میں مہاتما بدھ ، حضرت کنفیوشس اور حضرت کرشن کے
ماننے والے تو بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں مگر بدقسمتی یہ ہے کہ بدھ ازم،
کنفیوشس ازم اور ہندو ازم کہیں نظر نہیں آتے۔یعنی سمندر چاروں طرف موجود ہے
لیکن پیاس بجھانے کو ایک قطرہ بھی میسر نہیں۔اگر کسی معاشرہ سے مذہبی یا روایتی اخلاقی قدریں اٹھ جائیں تو پھر نئی نسل اپنے
روایتی ورثہ کو آنکھیں بند کر کے قبول نہیں کیا کرتی۔اس کے لئے یہ قدریں بے معنی
ہو کر رہ جاتی ہیں۔ایسی نسل کو لازما ایک ایسے نازک عبوری دور اور بحران میں سے
گزرنا پڑتا ہے جس میں سوائے مایوس کن خلا کے اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔نہ ہی کوئی
اخلاقی تعلیم ان کے پاس ہوتی ہے۔تب جستجو کا ایک نیا سفر شروع ہوتا ہے۔لیکن
منزل کا نہ کچھ پتہ ہوتا ہے اور نہ انجام کی کچھ خبر۔۔عین ممکن ہے کہ اس سفر میں انہیں کوئی بہتر ضابطہ اخلاق مل جائے مگر یہ بھی ممکن
ہے کہ یہ جستجو انسان کو مکمل ابتری اور اخلاقی طوائف الملو کی کی طرف لے جائے۔جو
حالات مجھے دکھائی دے رہے ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ بدقسمتی سے عصر حاضر کا
معاشرہ یہی مؤخر الذکر راستہ اختیار کر چکا ہے۔آج دنیا کے سبھی معاشرے خواہ وہ
مشرقی ہوں یا مغربی مذہبی ہوں یا غیر مذہبی انقلابات کی زد میں ہیں اور ان کے
بداثرات نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔مگر المیہ یہ ہے کہ آج کا
انسان اس بڑھتی ہوئی اخلاقی عفونت کے متعلق اتنا فکر مند نہیں جتنا مادی فضاؤں کی
66
99
آلودگی کے متعلق پریشان ہے۔قرآن کریم ایک ایسے ہی پر آشوب دور کا ذکر کرتے
ہوئے فرماتا ہے۔وَالْعَصْرِهِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْره الا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَ
تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِه (سورۃ العصر آیات ۲ تا ۴)
ترجمہ۔زمانے کی قسم ! یقیناً انسان ایک بڑے گھاٹے میں ہے۔سوائے
ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اور حق پر قائم
رہتے ہوئے ایک دوسرے کو حق کی نصیحت کی اور صبر پر قائم رہتے ہوئے
ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی۔استحصال، دھوکہ دہی ، منافقت، خود غرضی ، ظلم، لالچ ، لذت کی دیوانہ وار تلاش،
بدنظمی، بدعنوانی، چوری چکاری ، ڈاکہ زنی، حقوق انسانی کی خلاف ورزی،
فریب کاری، دغابازی، احساس ذمہ داری کا فقدان اور باہمی احترام و اعتماد کی کمی
آج کے جدید معاشروں کی امتیازی خصوصیات ہیں۔ظاہری تہذیب کی جھوٹی
ملمع کاری زیادہ دیر تک اس بدنمائی کو چھپا نہیں سکتی جو اب کھل کر سامنے آ رہی ہے۔یہ کہنا تو غلط ہوگا کہ اس قسم کی انسانی کمزوریاں پہلے زمانوں میں نہیں ہوتی تھیں بلکہ
حقیقت یہ ہے کہ ماضی کی بہت سی تہذیبیں اپنی صف لیٹے جانے سے پہلے ایسے ہی
امراض کا شکار تھیں۔تاریخ انسانی میں نیا منسیا ہو جانے سے پہلے انہیں بھی ایسی ہی
بیماریاں لاحق تھیں اور ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی خاص قوم یا خطہ ہی ایسا تھا جو اس
قسم کی اخلاقی برائیوں کے باعث ہلاکت کے گڑھے تک جا پہنچا تھا بلکہ یہ وہ تاریخ
ہے جو بار بار دہرائی گئی ہے۔آج بھی دنیا کے مختلف معاشرے انحطاط کا شکار ہو رہے ہیں اور سب جگہ اس
انحطاط کی وجوہات بھی خاصی ملتی جلتی ہیں۔یک جماعتی آمرانہ نظام رکھنے والے
40
67
ممالک کے برعکس نام نہاد آزاد دنیا میں فرد کی آزادی کا بڑھتا ہوا شعور بجائے خود
ایک غیر متوازن رجحان کی شکل اختیار کر رہا ہے۔بے لگام آزادی کا یہی رجحان
بڑی حد تک معاشرتی بے راہ روی کا ذمہ دار ہے۔جن ممالک میں یک جماعتی آمرانہ نظام مسلط ہے وہاں شخصی آزادی کا بڑھتا ہوا
شعور جبرو استبداد کے پنجہ سے نجات حاصل کرنے کی سخت جدوجہد میں مصروف
ہے۔اگر ان ممالک کی مسلح افواج کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند
آزادی کی اس لہر کے خلاف نہ اٹھ کھڑے ہوئے تو امکان یہی ہے کہ آزادی کی یہ
جنگ عنقریب کامیابی سے ہمکنار ہو جائے گی۔اس آزادی کے حصول کے بعد سابقہ
کمیونسٹ ممالک کی آزاد اور بے لگام فضا میں نوجوان طبقے کے اخلاق پر کیا گزرے
گی اس کے آثار تو کچھ اچھے نظر نہیں آ رہے۔اس بے دین اور ملحدانہ خلا میں پوری
دو نسلیں پل کر جوان ہو چکی ہیں۔حالت یہ ہے کہ نہ تو کوئی اخلاقی نظام میسر ہے اور
نہ ہی کوئی ایسے راہنما اصول جنکی روشنی میں وہ اپنے کردار کی صحیح تشکیل کر سکیں۔ایک
طرف تو ان معاشروں میں ان اخلاقی قدروں کا یکسر فقدان ہے جو کسی بھی روحانی
نظام کی جان ہوا کرتی ہیں اور دوسری طرف لہو ولعب اور عیاشی کے دلدادہ بے مقصد
اور بے لگام مادر پدر آزاد مغربی رجحانات کا ایک سیلاب ہے جو سوویت یونین اور
مشرقی یورپ کی نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جو آگے چل کر اسکی اخلاقی
حالت پر تباہ کن اثرات پیدا کرنے کا موجب بھی بن سکتا ہے۔بے دین زندگی کے
اس طویل تجربہ نے جہاں عصر حاضر کو بہت سی برائیوں میں مبتلا کر دیا ہے وہاں اس
امر سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ تجربہ اپنے ہمراہ کچھ فوائد بھی لایا ہے۔روس کے
سوشلسٹ ممالک نہ صرف مذہب سے لاتعلق ہو گئے بلکہ انہیں بگڑے ہوئے کٹر
مذہبی عقائد اور نظریات سے بھی چھٹکارا مل گیا۔عیسائیت ہو یا اسلام یا ان مذاہب
ا
88
68
سے تعلق رکھنے والا کوئی فرقہ سب کے مذہبی تصورات میں قرون وسطی کی سی قدامت
پسندی پائی جاتی تھی۔مذہبی عقائد اور فطری حقائق میں جو باہمی تضاد پیدا ہو گیا تھا
اس کا باعث یہی قدامت پسندی تھی۔یہ تضادات اتنے گہرے تھے کہ مذہب اور
فطرت دونوں کو بیک وقت درست تسلیم کرنا ناممکن ہو گیا۔اس قسم کے مذہبی نظریات
اور حقائق کے مابین اختلافات کی موجودگی میں ذہنی خلفشار سے بچ نکلنے کے لئے
ایک خاص قسم کی ذہنی تربیت کی ضرورت ہے۔تضادات کی دنیا میں رہنا اتنا آسان
نہیں سوائے اس کے کہ نسل در نسل لوگ ان کی موجودگی میں پل بڑھ کر جوان ہوں
یہاں تک کہ تضادات کا احساس ہی مٹ جائے۔رفتہ رفتہ ایک ایسا وقت بھی آجاتا
ہے کہ مذہبی جماعتیں ان تضادات کی موجودگی میں زندہ تو رہتی ہیں لیکن انہیں یہ
تضادات دکھائی نہیں دیتے۔سوشلسٹ انقلاب نے ان ممالک کے رہنے والوں پر
جو اثرات مرتب کئے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انکے ذہن سے کٹر نظریات
دھل کر صاف ہو گئے ہیں اور کج نظری اور کج فہمی کی بیماریاں جاتی رہی ہیں۔نتیجہ
ان میں ایک ایسی معصومیت کی جھلک نظر آنے لگی ہے جو منافقت سے چھٹکارا حاصل
کئے بغیر پیدا نہیں ہو سکتی۔یہ کہنا تو ابھی بہت قبل از وقت ہوگا کہ آنے والی سخت
جد و جہد کے مشکل وقت میں ایسی معصومیت انہیں کوئی اخلاقی فائدہ بھی دے گی یا
نہیں؟ لیکن ایک بات یقینی ہے کہ ان لوگوں میں آج سچائی کے پیغام کو بلا تعصب
قبول کرنے کے لئے دوسروں سے کہیں زیادہ صلاحیت پیدا ہو چکی ہے۔افسوس کہ
باقی دنیا میں شخصی آزادی کے نام نہاد علمبرداروں کے متعلق ہم یہی بات وثوق سے
نہیں کہہ سکتے۔بے لگام آزادی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی موجودگی میں یہ نہیں
کہا جا سکتا کہ یہ لوگ بھی قبول حق کے لئے تیار ہیں۔واقعہ یہ ہے کہ فرد کی آزادی
کے نام پر عملاً ایک شخص جو چاہے کر سکتا ہے۔اس نام نہاد آزادی کے رجحان کا لیڈر
60
69
امریکہ ہے جو بڑے وسیع پیمانے پر نہ صرف پہلی دنیا کے یوروپین ممالک بلکہ دوسری
اور تیسری دنیا کے لوگوں پر بھی بری طرح اثر انداز ہو رہا ہے اور اب تو شخصی آزادی
کے اس بگڑے ہوئے نظریے کی صدائے بازگشت سائنٹفک سوشلزم کی نظریاتی سرحد
کے پار بھی بہت دور تک سنائی دے رہی ہے۔یہ وہ نظریہ آزادی ہے جو فرد کو
اخلاقیات کی حدود سے آزاد کرتا چلا جارہا ہے۔ہم جنس پرستوں، عصمت فروشوں،
بدمعاشوں، نشہ کرنے والوں، بگڑے ہوئے نوجوانوں غرضیکہ ہر قسم کے جرائم پیشہ
افراد کی تعداد بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے اور یہ لوگ روز بروز طاقت پکڑتے جا رہے
ہیں۔ان بگڑے ہوئے نو جوانوں کی شوخی کا یہ عالم ہے کہ اگر انہیں سرزنش اور نصیحت
کی جائے اور ٹو کا جائے کہ ایسی حرکتیں نہ کرو تو وہ جوابا پوچھتے ہیں کہ آخر ہم کیوں
ایسا نہ کریں۔ایسے نوجوانوں کا یہ رویہ آج معاشرہ کے لئے ایک خطرناک چیلنج بنا ہوا
ہے۔دو قسم کے معاشرتی ماحول
قرآن کریم نے معاشرتی نظام کے دو قسم کے ماحول کا ذکر فرمایا ہے۔اول۔ایسا ماحول یا فضا جس میں بدی کو کھل کھیلنے کی پوری آزادی ہو۔دوم۔ایسا ماحول جس میں برائی کی نشو ونما کو سختی سے روک دیا جائے۔اگر اسلام کی اخلاقی تعلیمات کو یکجائی نظر سے دیکھنے کی بجائے جزواً دیکھا جائے
تو مغربی ذہن کیلئے اسلام کے پیغام اور اس کے فلسفہ کو سمجھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔پس ضروری ہے کہ اخلاقی تعلیمات کا مطالعہ پورے سماجی ماحول کے تناظر میں کیا
جائے اور معاشرتی ماحول اور اخلاقی تعلیمات پر بحیثیت مجموعی غور کیا جائے۔10
70
پت جھڑ صرف ایک زرد پتے اور خشک ٹہنی کا نام نہیں ہے۔یہ جاننے کیلئے کہ خزاں
کے موسم میں پودوں اور درختوں پر کیا گزرتی ہے ضروری ہے کہ خزاں کے پورے
ماحول کو تصور میں لایا جائے اور اس کے مزاج کو سمجھا جائے۔بادل کا ایک ٹکڑا
موسم برسات کی آمد کا پتہ نہیں دیا کرتا۔ہر موسم کے اپنے اپنے رنگ ہوتے ہیں۔بہار زندگی کی علامت ہے تو خزاں زندگی سے دوری کا دوسرا نام۔موسم بہار میں
صرف درجہ حرارت ہی تبدیل نہیں ہوتا بلکہ ساری فضا ہی بدل جاتی ہے اور باد نسیم کا
ایک جھونکا زندگی بخش معلوم ہوتا ہے۔معاشرتی نظام بھی موسموں کی طرح الگ الگ
خصوصیات اور اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔مادہ پرست معاشرہ کا انجام
معاشرتی ماحول کے متعلق اسلام کا نقطہ ء نگاہ بھی یہی ہے۔پہلے ہم ایک ایسے
معاشرہ کو لیتے ہیں جو قرآن کریم کی رُو سے غیر اسلامی ہے۔اسکا ذکر کرتے ہوئے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهُوَ وَزِيْنَةٌ وَ تَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَ تَكَاثُرَ فِي
الْأَمْوَالِ وَ الْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْتِ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهِ، ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا
ط
لو لیک
28 0
ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ، وَفِي الآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٌ۔(سورۃ الحدید آیت ۲۱)
وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ
ترجمہ۔جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا
کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کر دے اور سج دھج اور
با ہم ایک دوسرے پر فخر کرنا ہے اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے
سے بڑھنے کی کوشش کرنا ہے۔( یہ زندگی ) اس بارش کی مثال کی طرح
71
ނ
ہے جس کی روئیدگی کفار (کے دلوں) کو لبھاتی ہے۔پس وہ تیزی
بڑھتی ہے۔پھر تو اسے زرد ہوتا ہوا دیکھتا ہے۔پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی
ہے اور آخرت میں سخت عذاب ( مقدر) ہے نیز اللہ کی طرف سے
مغفرت اور رضوان بھی۔جبکہ دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا ایک عارضی
سامان ہے۔مادہ پرستی کے سراب کی اصلیت بیان کرتے ہوئے قرآن کریم فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍ بِقِيعَةِ يَحْسَبُهُ الظَّمَانُ مَاءً حَتَّى إِذَا جَاءَ ، لَمْ
يَجِدْهُ شَيْئًا وَّ وَجَدَ اللَّهَ عِنْدَهُ فَوَقَهُ حِسَابَهُ، وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ
---
( سورة النور آیت ۴۰)
ترجمہ۔اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے اعمال ایسے سراب کی طرح
ہیں جو چٹیل میدان میں ہو جسے سخت پیاسا پانی گمان کرے یہاں تک کہ
جب وہ اس تک پہنچے اسے کچھ نہ پائے۔اور اللہ کو اس جگہ پائے پس وہ
اسے اس کا پورا پورا حساب دے اور اللہ حساب چکانے میں تیز ہے۔قرآن کریم کے نزدیک مادہ پرستی سراب کی مانند ہے۔ایک پیاسا اسے پانی سمجھ
کر اسکی طرف دوڑتا ہے مگر سر اب اس سے آگے کی طرف بھاگتا ہے۔یہاں تک کہ
پیاسا اتنا تھک جاتا ہے کہ سراب کا مزید تعاقب نہیں کر سکتا۔تب اسے اپنے کئے کی
سزا ملتی ہے اور شدت سے یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک بے معنی اور کھو کھلے مقصد
کے لئے ساری عمر سر گرداں رہا ہے۔پھر اچانک یوں لگتا ہے کہ وہ سراب جیسے رک
گیا ہو اور کہ رہا ہو کہ آؤ مجھے پکڑ لو اور دیکھ لو تا کہ تم سمجھ سکو اور تمہیں جلد ہی اندازہ
ہو جائے گا کہ جھوٹی حقیقتوں کے پس پردہ معانی کتنے تلخ ہوا کرتے ہیں۔یہ ان
لوگوں کی سزا ہے جو زندگی کی جھوٹی شان وشوکت کے پیچھے بھاگتے ہیں اور
72
قرآن کریم کی رو سے یہی وہ انجام ہے جس سے مادہ پرست معاشرے دو چار ہوا
کرتے ہیں۔اس کے بالمقابل مذہب ایک ایسا نظریاتی نظام پیش کرتا ہے جس کے مطابق یہ
ور لی زندگی ہی سب کچھ نہیں ہے کہ جس کے ختم ہونے کے ساتھ ہی سب کچھ ختم ہو
جائے بلکہ ایک دوسری زندگی بھی ہے جو اس دنیوی زندگی کے بعد آنے والی ہے۔پس اس دنیا میں موت ہمیں ابدی فنا کے گھاٹ نہیں اتارتی بلکہ جیسا کہ اسلام اور دیگر
بہت سے مذاہب یقین دلاتے ہیں موت کے بعد بھی زندگی کا سفر کسی نہ کسی شکل میں
جاری رہتا ہے۔اس زندگی کو آنے والی زندگی سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔پس اگر یہ سب سچ ہے اور دونوں زندگیاں دراصل ایک ہی تسلسل کے دو نام ہیں تو
اس دنیا کے معاشرتی اثرات کو نظر انداز کرنا انتہائی نادانی کی بات ہوگی۔اس زندگی
کے برے اور منفی اثرات آئندہ زندگی میں لا زمنا ایک بیمار روح کو جنم دیں گے۔حیات بعد الموت کا انکار
یہاں اخروی زندگی کے متعلق اسلامی فلسفہ پر تفصیلی بحث کا موقع نہیں ہے لیکن
ایک بات کا ذکر ضروری ہے۔اسلامی تعلیم کے مطابق اس دنیا کی زندگی ہماری
روحوں پر اس طرح اثر انداز ہوتی ہے جیسے ایک حاملہ کی بیماری رحم مادر میں جنین کو
متاثر کرتی ہے۔جس کے نتیجہ میں ممکن ہے کہ بچہ پیدائشی طور پر اتنا معذور ہو کہ اس
کے لئے اس دنیا میں آ کر صحت مند بچوں کے ہمراہ انتہائی بے چارگی کے عالم میں
زندگی بسر کرنا ایک عذاب بن جائے۔ظاہر ہے کہ جوں جوں شعور بڑھے گا یہ اذیت
اور بھی زیادہ تلخ اور گہری ہوتی جائے گی۔مختصراً یہ کہ اسلام کی تعلیم کے مطابق ہم اپنی
73
الله