معاشرتی امن

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 2

جنت اور جہنم خود تعمیر کرتے ہیں۔اس سیاق و سباق میں یہ امر واضح ہو جانا چاہئے کہ کوئی بھی سماجی نظام جو ایک بے
لگام مادر پدر آزاد اور فساد پر مبنی طرز عمل کو فروغ دیتا ہے وہ بہر حال مسترد کئے جانے
کے لائق ہے خواہ سرسری نظر سے وہ کتنا ہی پرکشش اور جاذب نظر کیوں نہ دکھائی دے۔کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ اگلے جہان پر یقین رکھنے والے شوق سے ایسی باتیں
اور دعوی کیا کریں، بھلا مرنے کے بعد بھی کبھی کوئی اس دنیا سے واپس آیا ہے جو ان
دعاوی کی تصدیق یا تکذیب کر سکے۔پس کیوں نہ اس دنیا ہی کے مزے لوٹے
جائیں۔نو نقد نہ تیرہ ادھار۔اور کیوں خواہ مخواہ جانی بوجھی لذتوں کو ان دیکھی لذتوں
پر قربان کیا جائے؟ مادہ پرست لوگ یہ باتیں اسلام کے اس فلسفہ کے جواب میں کیا
کرتے ہیں جو بتاتا ہے کہ معاشرہ کی تشکیل کے بنیادی اصول کیا ہیں۔اسلام کا فلسفہ
دنیوی زندگی اور حیات اخروی دونوں پر محیط ہے۔اس کے مطابق یہ دونوں زندگیاں
الگ الگ نہیں ہیں۔دراصل زندگی ایک تسلسل کا نام ہے جو لمحہ بھر کے لئے موت کے
وقت ٹوٹ جاتا ہے۔موت بھی در حقیقت ایک زندگی سے دوسری زندگی میں جانے کا
نام ہے۔اس کے برعکس مادیت کے نزدیک زندگی شعور کا ایک عارضی اور مختصر عرصہ
ہے جو ہمیں اتفاقا مل گیا ہے۔موت کے ساتھ ہی انسان کی ہستی، نیستی اور عدم کے
اندھیروں میں ڈوب جاتی ہے۔پس اس فلسفہ کے مطابق سماجی نظام کا منتہائے نظر
صرف اور صرف اتنا ہے کہ اس مختصر عرصہ حیات کی ضرورت کو کسی نہ کسی طرح پورا کر
لیا جائے۔فرد صرف اس وقت تک معاشرہ کے سامنے جوابدہ ہے جب تک وہ زندہ
ہے اور یہ جوابدہی بھی صرف ان جرائم تک محدود ہے جو دکھائی دیں اور جن کا سراغ
لگایا جا سکتا ہو۔انسان کے مخفی خیالات، نیتیں، منصوبے سازشیں اور ایسے جرائم جو
عیاری اور چالاکی کے پردوں میں چھپ کر رہ جاتے ہیں احتساب سے بالا ہیں۔74

مزید برآں معاشرہ کے خلاف کئے جانے والے جرائم صرف اس صورت میں جرائم
قرار پاتے ہیں جب ارتکاب جرم کا یقینی ثبوت موجود ہو۔پس انصاف کے تقاضے
پورے نہ ہونے کا احتمال بہر حال موجود رہتا ہے۔ایسے سماجی نظام میں سطحی اور محدود
انصاف ہی ممکن ہے جو معاشرتی جرائم کی حوصلہ شکنی کرنے کی بجائے ان کی
حوصلہ افزائی کرتا ہے۔اور یوں معاشرہ میں گروہی اور ذاتی مفادات کے حصول کی
ایک دوڑ شروع ہو جاتی ہے۔ایک ملحد یا نیم ملحد معاشرہ میں جہاں موت کے بعد جزا سزا کے تصور کو کلیتہ رد کر
دیا گیا ہو یا یہ تصور اتنا مہم ہو کہ عملاً اس کا ہونا نہ ہونا برا بر ہو کر رہ جائے وہاں جرم کی
ٹھوس اخلاقی اصولوں پر مبنی تعریف تلاش کرنا بے حد مشکل کام ہے۔پس ایسے معاشرہ
کے لوگ قانون شکنی کے بعد صحیح طور پر یہ سمجھ ہی نہیں سکتے کہ انہوں نے کسی جرم کا
ارتکاب کیا بھی ہے یا نہیں۔آخر قانون ہے کیا ؟ کیا یہ کسی مطلق العنان انسان کے
منہ سے نکلے ہوئے الفاظ ہیں؟ کیا کسی جابر حکومت کے احکام کو قانون کہا جائے؟ کیا
کثرت رائے سے کئے جانے والے فیصلے قانون کہلائے جانے کے مستحق ہونگے ؟
ایک عام انسان ان میں سے کس قانون
کو صیح اور اخلاقیات کے ٹھوس فلسفہ پر مبنی سمجھے
گا؟ بلکہ سوال تو یہ ہے کہ آخر کون سا اخلاقی فلسفہ؟ اگر انسان کسی بالا ہستی کا
مرہون منت نہ ہو حیات بعد الموت پر ایمان ہی نہ رکھتا ہو اور اخروی زندگی میں
اسے اپنے اعمال کی جوابدہی کا کوئی خوف نہ ہو تو ایسا شخص مذکورہ بالا مسائل کا جو بھی
حل تجویز کرے گا وہ ایک ذمہ دار معاشرہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہوسکتا۔اسے تو صرف یہ چند روزہ زندگی گزارنی ہے۔معاشرہ اور معاشرتی نظام کی تو اسے
محض اپنے فائدہ کے لئے ضرورت ہے۔اگر وہ معاشرہ میں کسی اتھارٹی کی اطاعت
کرتا ہے تو محض ضرورۃ ایسا کرتا ہے ورنہ اگر معاشرتی زندگی کو ترک کرنے میں اسے
75

فائدہ نظر آئے اور معاشرتی نظام سے فرار اختیار کر کے وہ کچھ مزے لوٹ سکے اور
عیاری اور چالاکی سے اپنے جرائم پر پردہ ڈال سکے تو کونسی اخلاقی پابندی ہے جو اسکی
راہ میں حائل ہوسکتی ہے؟
ایسے معاشرہ جو خدا تعالیٰ کے تصور سے عاری ہیں اور مادہ پرستی جنکا شعار ہے ان
میں جرائم کا رجحان نفسیاتی طور پر بڑھنے لگتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسکی
جڑیں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جاتی ہیں۔بعینہ یہی وہ نفسیاتی کیفیت ہے جسے
قرآن کریم نے ایک مادہ پرست معاشرہ کا لب لباب قرار دیا ہے۔ہستی باری تعالیٰ
اور بعث بعد الموت کے منکرین کہتے ہیں کہ :
إِنْ هِيَ إِلا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِين O
(سورۃ المومنون آیت ۳۸)
ترجمہ۔ہماری تو صرف یہی دنیا کی زندگی ہے۔ہم مرتے بھی ہیں اور
زندہ بھی رہتے ہیں اور ہم ہر گز اٹھائے نہیں جائیں گے۔صرف یہی نہیں بلکہ کفار پہلے زمانوں میں مبعوث ہونے والے خدا کے
فرستادوں سے تمسخر کے رنگ میں پوچھتے ہیں۔وَقَالُوا أَ إِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتاً أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدًا
(سورۃ بنی اسرائیل آیت ۵۰)
ترجمہ۔اور وہ کہتے ہیں کہ جب ہم محض ہڈیاں رہ جائیں گے اور
ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ہم ضرور ایک نئی تخلیق کی صورت میں
اٹھائے جائیں گے۔قَالُوا أَ إِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا ءَ إِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
(سورۃ المومنون آیت ۸۳)
ترجمہ۔وہ کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو
76

جائیں گے تو کیا ہم پھر بھی ضرور اٹھائے جائیں گے۔قرآن کریم کے مطابق ایک مادہ پرست معاشرہ کی تمام برائیوں کی جڑ یہی عقیدہ
ہے اور یہی وجہ ہے کہ اخروی زندگی اور یوم حساب پر اس قدر زور دیا گیا ہے۔بخاری کی ایک حدیث میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مستطیل بنائی اور اس کے وسط میں لمبائی کے رخ
ایک خط کھینچا جس کا بالائی سرا مستطیل سے باہر نکلا ہوا تھا پھر آپ نے اس خط کو قطع
کرتے ہوئے کئی چھوٹے افقی خطوط کھینچے اور اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ شکل
انسانی زندگی کو ظاہر کرتی ہے۔مستطیل جس نے ان خطوط کو گھیرا ہوا ہے موت ہے۔درمیانی خط انسان کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے اور چھوٹے خطوط زندگی میں آنے
والے ابتلاؤں اور مصائب کو ظاہر کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ اگر وہ ان میں کسی
ایک مصیبت سے بچ نکلتا ہے تو دوسری کا شکار ہو جاتا ہے۔ترمذی کی ایک حدیث
میں موت کو انسان کی آرزوؤں اور خواہشوں کا اختتام قرار دیا گیا ہے۔مادہ پرست معاشرہ کی چار خصوصیات
مَاسَلَكَكُمْ فِي سَقَرَه قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ
الْمِسْكِيْنَ وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِفِينَ وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ
(سورۃ المدثر آیات ۴۳ تا ۴۷)
ترجمہ۔تمہیں کس چیز نے جہنم میں داخل کیا۔وہ کہیں گے ہم نمازیوں میں
سے نہیں تھے۔اور ہم مسکینوں کو کھانا نہیں کھلایا کرتے تھے۔اور ہم بھی لغو
باتیں کرنے والوں کے ساتھ لغو باتوں کے مرتکب ہوا کرتے تھے اور ہم
جزا سزا کے دن کا انکار کیا کرتے تھے۔77

لادین اور مادہ پرست معاشرہ کے خدو خال کو اس سے زیادہ معین اور
جامع الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ایسے معاشرہ کی خصوصیات یہ ہیں:
ا۔اللہ تعالیٰ کی عبادت سے اعراض
۲۔غرباء اور مساکین کو کھانا نہ کھلانا
۳۔لغو اور بے مقصد مشاغل
۴۔احتساب اور جزا سزا کے دن کا انکار
اس مضمون پر مزید روشنی ڈالنے سے پہلے ایک ایسی الجھن کا دور کرنا ضروری ہے
جس کی وجہ سے ایک بیمار معاشرہ کے مرض کی صحیح تشخیص مشکل ہو جاتی ہے۔وہ
معاشرے جو خدا تعالیٰ اور یوم آخرت پر بظاہر پختہ ایمان رکھتے ہیں ان میں بھی
مذکورہ بالا برائیاں پھیل رہی ہیں اس لئے منطقی طور پر یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ
اللہ تعالیٰ حیات بعد الموت اور جزا سزا کے دن پر ایمان رکھنے والے کیسے ان برائیوں
کا شکار ہو سکتے ہیں۔پس سوال یہ ہے کہ ایسے معاشرے بھی مادہ پرستی میں کیوں
ڈوبے ہوئے ہیں؟ لیکن جب ہم ان لوگوں کے ایمان و اعتقاد کا بنظر غائر جائزہ لیتے
ہیں تو اس سوال کا جواب تلاش کرنا چنداں مشکل نہیں رہتا۔حقیقت یہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی ہستی پر محض ایک فلسفیانہ اور موہوم سا ایمان لوگوں کے معاشرتی رویوں
پر ہرگز اثر انداز نہیں ہوسکتا۔اسکی وجہ یہ ہے کہ ایسے عقائد محض علمی نوعیت کے ہوتے
ہیں اور ایک ذمہ دار اور صالح کردار میں نہیں ڈھل سکتے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک
شخص اللہ تعالیٰ پر سچا اور حقیقی ایمان بھی رکھتا ہو اور کذب و افتراء خود غرضی، حق تلفی
بدعنوانی اور بے رحمی جیسے رزائل کا شکار بھی ہو۔اگر ایسا ہو تو اس قسم کے معاشرہ میں
اللہ تعالیٰ کا تصور محض سطحی، خیالی اور غیر مؤثر ہو کر رہ جاتا ہے اور انسانی کردار کی
تشکیل میں کوئی فعال کردار ادا نہیں کر سکتا۔حیات بعد الموت اور جزا سزا کے دن پر
78

ان لوگوں کا ایمان بھی درحقیقت ایک واہمہ سا ہوتا ہے۔اپنی پسند نا پسند کا سوال پیدا
ہونے پر اولیت اپنے ذاتی اور فوری مفاد ہی کو حاصل ہوتی ہے اور اسے ہی ترجیح دی
جاتی ہے۔آنے والی زندگی کی ہرگز پرواہ نہیں کی جاتی۔جب ہم کسی مادہ پرست معاشرہ کی بات کرتے ہیں تو صرف ایسا معاشرہ ہی نہیں
ہوتا جس نے ہستی باری تعالیٰ اور حیات آخرت کے تصور سے علی الاعلان بغاوت کی
ہو۔ہستی باری تعالیٰ پر بظاہر ایمان رکھنے والے اور اس کا انکار کرنے والے اکثر
معاشروں میں اگرچہ نظریاتی اعتبار سے بظاہر بعد المشرقین دکھائی دیتا ہے مگر
بایں ہمہ عملاً ان دونوں کے مابین گہری مماثلت پائی جاتی ہے۔اعمال کی جوابدہی کا تصوّر
ایک مادہ پرست معاشرہ کے تصور کے برعکس قرآن کریم انسان کے محاسبہ اور
مواخذہ کا تصور پیش کرتا ہے۔فرمایا:
وہ وہ
ہ وہ وہ و
لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَإِنْ تَبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ
- و و
يُحَاسِبُكُمْ بِهِ اللَّهُ ، فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلَّ
280
شَيْءٍ قَدِيرٌ
ط
(سورۃ البقرہ آیت ۲۸۵)
ترجمہ۔اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔اور خواہ
تم اُسے ظاہر کرو جو تمہارے دلوں میں ہے یا اُسے چھپاؤ اللہ اس کے
بارہ میں تمہارا محاسبہ کرے گا۔پس جسے وہ چاہے گا بخش دے گا اور جسے
چاہے گا عذاب دے گا۔اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت
رکھتا ہے۔قرآن کریم اس کے متعلق مزید فرماتا ہے۔79

وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ
عَنْهُ مَسْئُولًا
(سورہ بنی اسرائیل آیت ۳۷)
ترجمہ۔اور وہ موقف اختیار نہ کر جس کا تجھے علم نہیں۔یقیناً کان اور آنکھ
اور دل میں سے ہر ایک سے متعلق پوچھا جائے گا۔اس آیت کریمہ میں دل سے مراد وہ قوت ہے جو تمام انسانی اعمال کے پیچھے
کارفرما ہے۔قرآن کریم کے محاورہ میں فواد سے مراد فیصلہ کرنے والی وہ قوت
ارادی ہے جو دماغ سے ایسے ہی کام لیتی ہے جیسے کوئی کمپیوٹر کو چلاتا ہے۔نیکی اور
بدی کا منبع و ماخذ یہی قوت ارادی ہے اور مرنے کے بعد بھی یہی قوت زندگی کی ایک
نئی شکل پا کر سماعت اور بصارت کے ساتھ اپنے اعمال کی جوابدہ ہوگی۔آیئے اب ہم ایمان باللہ سے عاری معاشروں کی خصوصیات کا کچھ تفصیلی مطالعہ
کرتے ہیں۔ہوتا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور حیات آخرت پر عدم ایمان کی مبہم سی کیفیت
مخفی رہتی ہے جس کا شعوری طور پر پورا احساس نہیں ہوتا۔عقیدہ کی حد تک تو انسان
بظاہر اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہے اور اخروی زندگی کو تسلیم کرتا ہے مگر عملی زندگی میں اس
ایمان کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی۔ہاں کبھی یہ ضرور ہوتا ہے کہ اگر انسان کسی بحران
سے دو چار ہو جائے تو لاشعور میں دبی ہوئی پوشیدہ حقیقتیں اس پر ظاہر ہو جاتی ہیں۔بصورت دیگر کئی نسلیں گزر جاتی ہیں اور انسان کو اپنے عقائد کی کمزوری اور بے یقینی کا
احساس تک نہیں ہوتا اور جب رفتہ رفتہ ایک دور اپنے اختتام کو پہنچتا ہے اور دنیا
بتدریج ایک نئے دور میں داخل ہونے لگتی ہے تو بحیثیت مجموعی معاشرہ میں ان عقائد کا
از سر نو جائزہ لینے کا رجحان پیدا ہو جاتا ہے جو اسے اپنے آباء و اجداد سے ورثہ میں
ملے ہوں۔تب اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت کا انکار جواب تک لاشعور میں مخفی تھا ابھر کر
سامنے آنے لگتا ہے اور لذتوں کی ناجائز تلاش میں گم معاشرہ جب ہستی باری تعالیٰ
80
80

اور حیات آخرت کا شعوری طور پر انکار کر دیتا ہے تو پھر انحطاط اور اعلیٰ اقدار کی پامالی
کا سفر بڑی سرعت کے ساتھ اپنے منتہی کو پہنچ جاتا ہے۔تہذیب انسانی کا سفر ہمیشہ سے عدم شائستگی اور اجڈ پن سے شائستگی کی طرف ہوتا
چلا آیا ہے۔تاریخ انسانی کے ہر دور اور ہر خطہ ارض میں یہی اصول کارفرما نظر آتا
ہے۔انسانی کردار کے بنیادی اور جبلی محرکات اور تقاضے تبدیل نہیں ہوا کرتے البتہ
ان محرکات اور تقاضوں کی تکمیل اور تسکین کے طریق اور ذرائع بدلتے رہتے ہیں۔مثلاً پیٹ تو گوشت یا سبزی کھا کر بھرا جا سکتا ہے مگر غذا کی اقسام اور معیار میں بڑا
فرق ہو سکتا ہے۔سبزی اور گوشت تازہ بھی ہو سکتے ہیں اور باسی بھی۔انہیں مختلف
طریقوں سے پکا کر اور اگر کوئی چاہے تو کچا بھی کھا سکتا ہے۔معاشرتی ارتقاء کے
ساتھ ساتھ انسانی خواہشات کی تکمیل کے انداز بھی بدلتے رہتے ہیں اور پہلے سے
زیادہ شائستہ لطیف اور پر تکلف ہوتے چلے جاتے ہیں۔ترقی کے اس جاری عمل کی
رفتار کا دارو مدار بڑی حد تک لوگوں کے معاشی حالات اور سیاسی عوامل پر ہوا کرتا
ہے۔تا ہم معاشرہ کے اعلیٰ طبقات ہر اول دستے کے طور پر ہمیشہ آگے سے آگے
بڑھتے چلے جاتے ہیں۔اگر چہ ان کے سفر کی رفتار گھٹتی بڑھتی رہتی ہے تا ہم جب اس
تہذیبی ارتقاء کا سفر بلوغت اور کمال کو پہنچتا ہے تو حد سے بڑھا ہوا تکلف اور تصنع
اور بعض دیگر منفی عوامل ترقی کے اس رجحان کا رخ تنزیل کی جانب پھیر دیتے ہیں۔نتیجه زوال پذیر معاشروں کی تہذیبی گنگا لطافت سے کثافت کی طرف الٹی بہنی شروع
ہو جاتی ہے اور اس کا رخ اعلیٰ سے ادنی کی طرف مڑ جاتا ہے۔یہ ایک بہت وسیع
مضمون ہے اور تفصیلی مطالعہ کا متقاضی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ آج کے خطاب میں
اتنی تفصیل کی گنجائش نہیں ہے۔تاہم میں چند نکات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا
ہوں۔81

جب ایک معاشرہ بیمار ہو جاتا ہے یا بے جا تکلفات کے باعث عدم توازن کا
شکار ہو جاتا ہے تو وہ تیزی سے زوال پذیر ہونا شروع ہو جاتا ہے اور لوگ پہلے کی
طرح جانوروں کی مانند اندھا دھند اپنی سفلی خواہشات کی تسکین کے سامان ڈھونڈ نے
لگتے ہیں۔ضروری نہیں کہ یہ صورت حال ہر قسم کی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں
دکھائی دے لیکن اس کی جھلک ان انسانی تعلقات اور رویوں میں واضح طور پر دکھائی
دینے لگتی ہے جو لذات کے گرد گھومتے ہیں۔بنی نوع انسان کے جنسی تعلقات کے
حوالہ سے دیکھا جائے تو یہ نکتہ خوب واضح ہو جاتا ہے کہ جنسی جذبہ ایک بنیادی جبلت
ہے۔قدرت نے تمام عالم حیوانات میں بقائے نسل کی خاطر اس جبلت میں ایک
لذت بھی رکھ دی ہے لیکن انسانوں اور جانوروں میں فرق یہ ہے کہ انسان فطری
خواہشات کو جانوروں کی طرح پورا کرنے کی بجائے رفتہ رفتہ اپنے جذبوں کی تسکین
کیلئے شائستہ اور مہذب انداز اختیار کر لیتا ہے۔یادر ہے کہ ان جذبات کی تسکین ہی
قدرت کا مقصود نہیں بلکہ اصل مقصد بقائے نوع انسانی ہے۔لذات کا حصول محض
ثانوی حیثیت رکھتا ہے لیکن ایک بیمار معاشرہ میں جنسی جذبوں کی تسکین فی ذاتہ مقصود
بن جاتی ہے اور نسل انسانی کی بقا کا مقصد ثانوی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔شادی بیاہ اور اس سے وابستہ جنسی تعلقات پر عائد پابندیاں (Taboos) ایک
ماہر عمرانیات کے نزدیک تو معاشرہ کے ارتقائی عمل کا نتیجہ ہیں۔ممکن ہے کہ اس کے
نزد یک مذہب کا اس عمل سے براہ راست کوئی تعلق نہ ہولیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ
تدریجی عمل کسی بالا ہستی کے ارادہ کا نتیجہ ہے یا اتفاقات کے سہارے خود بخود آگے
بڑھتا رہا ہے؟ اس کا جواب خواہ کچھ بھی ہو اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ
بنیادی فطری خواہشات کی تسکین کے طریق رفتہ رفتہ پہلے سے زیادہ شائستہ اور
مہذب ہوتے چلے گئے ہیں۔88
82

بے محابا جنسی میل جول اور اختلاط بھی اسی مرض کی علامت ہے اور یہ سلسلہ ان
تعلقات کی آزادی تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے ساتھ کئی اور عوامل بھی شامل
ہو جاتے ہیں جو انسانی زندگی کے اس نہایت اہم حصہ کے ماحول کو مکدر کر دیتے
ہیں۔یہاں تک کہ جنسی تعلقات کے جائز یا نا جائز ہونے کی بحث کو ماضی کا قصہ سمجھ کر
حقارت سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔بے شک بعض کٹر مذہبی حلقوں میں یہ موضوع
پھر بھی زیر بحث رہتا ہے لیکن ٹی وی اور اخبارات وغیرہ میں ایسے مباحث کو دیکھیں تو
صاف نظر آتا ہے کہ پرانے طرز کے کٹر مذہبی لوگوں کی تعداد گھٹ رہی ہے اور ان کی
اہمیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔مغرب میں تو یہ خیال فیشن کی طرح زور پکڑ رہا ہے کہ
جنس ایک فطری جذبہ ہے جس کی بلا جھجک اور بلا روک ٹوک تسکین ہونی چاہئے۔اس
موضوع پر بات کرتے وقت طبقہ نسواں کی مخصوص شرم و حیا قصہ پارینہ بنتی جا رہی
ہے۔عریانیت، برہنگی، بے حجابی ، جسم کو چھپانے کی بجائے اس کی نمائش، بے باک
گفتگو اور گناہ کے فخریہ اعلان کو سچائی کا بر ملا اظہار تصور کیا جاتا ہے۔اگر فطری تقاضوں کے نام پر جنسی خواہشات کی بلا روک ٹوک تسکین ضروری ہے
تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر اس دلیل کے ماتحت دیگر طبعی تقاضے کیوں پورے نہیں
کئے جاتے ؟ کیا ہر پسندیدہ چیز کے حصول کی طبعی خواہش حیوانوں اور انسانوں میں
یکساں طور پر نہیں پائی جاتی؟ کیا مشتعل ہو کر جذبات کا وحشیانہ اظہار ایک طبعی حیوانی
تقاضا نہیں ہے؟ ایک کمزور کتا بھی ویسے ہی اپنی خواہشات کے ہاتھوں مجبور ہوتا ہے
جیسے ایک طاقتور کتا۔فرق صرف اتنا ہے کہ طاقتور کتا کاٹ کھاتا ہے اور کمزور صرف
بھونکنے پر ہی اکتفا کرتا ہے۔پھر کیا انسان کیلئے بھی جائز ہوگا کہ وہ بھی اپنے فطری
تقاضوں کا اسی طرح بلا روک ٹوک اظہار کرے؟ آخر معاشرہ میں بعض باتیں عام
طور پر کیوں ممنوع سمجھی جاتی ہیں ؟ تہذیب اور اخلاق کے ضوابط کیا ہیں؟ شائستگی کے
888
83

تصور کی کیا حقیقت ہے؟ یہ سب اوامر ونواہی کی پابندیاں ہی تو ہیں جو طبعی جذبات
اور خواہشات کے بلا روک ٹوک اظہار کے رستہ میں حائل ہو جاتی ہیں۔اس لئے
سوال پیدا ہوتا ہے کہ صرف جنسی خواہشات ہی کے بے محل اور بے موقع ، خلاف
تہذیب و روایت، ناشائستہ اور ناجائز اظہار کی اجازت کیوں دی جائے؟
آج جو منظر ہمارے سامنے ہے اور جس صورت حال سے ہم دوچار ہیں اس کا
بغور جائزہ لینا اور صحیح تجزیہ کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔وہ سوچ جسے بزعم خود
جنسی آزادی کا نام دیا جاتا ہے وہ جنسی بے راہ روی تک ہی محدود نہیں رہتی بلکہ اس
کے شعلے زندگی کے دوسرے شعبوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا کرتے ہیں۔چنانچہ ہم
دیکھ رہے ہیں کہ چوری چکاری اور لوٹ کھسوٹ کا رجحان کس قدر بڑھ رہا ہے اور
دوسروں کو اذیت اور دکھ پہنچا کر لوگ کتنی خوشی محسوس کرنے لگے ہیں۔لوگوں کے
ذوق ہی بگڑ چکے ہیں۔ہر جائز اور ناجائز حربہ سے لذت کے حصول کی ایک اندھی
دوڑ جاری ہے۔ان گھٹیا اور سفلی رجحانات کے ہاتھوں اعلیٰ تہذیبی قدروں کے
خد و خال مسخ ہو رہے ہیں اور ارفع روایات پامال ہو رہی ہیں۔اور زندگی پھر اس
وحشیانہ حالت کی طرف لوٹ رہی ہے جہاں سے سفر کا آغاز ہوا تھا۔شادی بیاہ کے موقعوں پر طرح طرح کے رسم و رواج اور افراد پر عائد کردہ سماجی
پابندیاں ہی نہیں عشق و محبت کے معاملات، رومانی سلسلے اور معاشقے سبھی اس بنیادی
فطری جذبہ کے مختلف مظاہر ہیں۔شعر و ادب، آرٹ، موسیقی، فیشن، فنون سے متعلق
نمائشیں، خوشبو سے پیار، شائستگی، وضع داری اور دیگر تہذیبی رویے اگر تمام تر نہیں تو
کسی حد تک اسی بنیادی جذبہ کا سماجی اظہار ہی تو ہیں۔معاشرہ نے ہزاروں سال کے ارتقائی عمل سے گزر کر یہ تہذیبی اقدار ورثہ میں
پائی ہیں۔خدشہ یہ ہے کہ مستقبل کی نسلیں ان کے خلاف علم بغاوت لیکر نہ اٹھ کھڑی
84

اور دیکھنے والی آنکھ کو صاف دکھائی دے رہا ہے کہ نئی نسل اس رستہ پر چل نکلی
ہے۔تہذیب اور روایت سے بغاوت کے نتیجہ میں ممکن ہے کہ ہر چیز کلیتہ تو مسترد نہ
کی جا سکے اس سمت میں سفر شروع ہو چکا ہے۔معاشرہ سے آزاد اور بے پرواہ
زندگی اذیت رسانی میں لذت محسوس کرنا ، یہی ازم، جنسی تشدد اور حیوانات کی مانند
جنسی خواہشات کی تکمیل کا جنون چند ایک ایسی مثالیں ہیں جو مذکورہ بالا رجحانات کا
پستہ دے رہی ہیں۔جو شخص یہ جاننا چاہتا ہے کہ نئی نسل کس سمت میں دوڑی چلی جا رہی ہے اسے جی
کڑا کر کے ان باغی پراگندہ حال میلے کچیلے لڑکے لڑکیوں کو جا کر دیکھنے کی ہمت کرنی
چاہئے جو ریوڑوں اور گروہوں کی شکل میں اکٹھے رہتے ہیں۔وہاں جا کر معلوم ہوتا
ہے کہ اب نفاست اور خوشبو کی جگہ غلاظت اور عفونت لے چکی ہے۔بے داغ اور
صاف ستھرے لباس کی بجائے اب پھٹے پرانے بوسیدہ چیتھڑے فیشن کا نشان بن گئے
ہیں۔وہ دن گئے جب لباس پر ایک معمولی سا داغ بھی بے حد خفت کا باعث ہوا
کرتا تھا۔اب تو پھٹی پرانی جینز (Jeans) بلکہ جسم کے بعض حصوں کی ایک جھلک
دکھانے کے لئے خاص طور پر پھاڑی گئی پتلونیں ایک نئی پتلون سے کہیں زیادہ قیمتی
سمجھی جاتی ہیں۔یہ صحیح ہے کہ ماضی کے روایتی ورثہ سے بے زاری کی یہ انتہائی
علامات سارے معاشرہ میں دکھائی نہیں دیتیں لیکن بیماری کا آغاز ہو تو ضروری نہیں
کہ سارا بدن فوراً ہی اس سے متاثر ہو جائے تا ہم جسم پر کہیں کہیں ظاہر ہونے والے
ناسور بیمار کی حالت کا پتہ ضرور دیا کرتے ہیں۔جب ایک معاشرہ بیمار ہونے لگتا ہے
تو غیر ذمہ دارانہ رویے بھی سر اٹھانے لگتے ہیں۔نظم وضبط کا فقدان اور فساد کا دور
دورہ ہو جاتا ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انحطاط اور زوال کے آثار ظاہر
ہونے لگتے ہیں۔85

·

آج 10 میں سے 10 باقی