معاشرتی امن

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 8

اختلاف تھا۔مسلمانوں اور عیسائیوں کی یہ کشمکش زیادہ تر ترک عرب اتحاد اور مسیحی
یورپ کے مابین ایک جنگ دکھائی دیتی ہے۔جبکہ انڈونیشیا، ملائیشیا، چین اور
ہندوستان کے مسلمان اس جھگڑے سے بالکل لاتعلق اور الگ تھلگ رہے ہیں۔اگر چہ بظاہر اس دور کی تاریخ ماضی کے دھندلکوں میں دفن ہو چکی ہے اور اس کی
یادیں انسانی حافظہ سے محو ہو چکی ہیں لیکن میں اس دبی ہوئی آگ کو پھر سے سلگتے
ہوئے دیکھ رہا ہوں۔انسانی مسائل ہمیشہ کے لئے کبھی ختم نہیں ہوتے۔یہ جھگڑے
تاریخ کے اندھیروں میں کیسے ہی گم کیوں نہ ہو چکے ہوں پھر بھی سر اٹھا سکتے ہیں۔ماضی سے نکل کر زمانہ حال میں آجائیے۔جب تک دنیا دو بڑی طاقتوں اور ان کے
اتحادیوں میں بٹی رہی مغرب کے مفاد کیلئے یہ ضروری تھا کہ اس قسم کے صدیوں
پرانے مسائل کو از خود نہ چھیڑا جائے اور نہ ہی کسی کو انہیں چھیڑنے کی اجازت دی
جائے لیکن جب سے مشرق اور مغرب کے مابین تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز
ہوا ہے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے دنیا پھر سے قرون وسطی کے کسی جنگجو سردار کی
چیرہ دستیوں کا شکار ہونے والی ہے۔سوویت یونین اور مشرقی یورپ میں رونما ہونے والی عظیم الشان تبدیلیوں نے
ایک ایسی فضا کو جنم دیا ہے جس سے عیسائیوں اور مسلمانوں کی پرانی مذہبی اور سیاسی
رقابتوں کے پھر سے ابھرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔دونوں طرف کے مفاد پرست
اس آگ کو اور بھی ہوا دینے کا باعث بن سکتے ہیں۔اور مجھے اندیشہ ہے بلکہ
غالب گمان ہے کہ اسلام اور عیسائیت دونوں کے مذہبی راہنما اس صورت حال کو اور
بھی زیادہ بگاڑ دیں گے اور یوں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مابین امن اور ہم آہنگی
کے امکانات تاریک سے تاریک تر ہو جائیں گے۔اگر ایسا ہوا تو اس کا فائدہ یقیناً
اسرائیل کو ہوگا۔یہ ناممکن ہے کہ اسرائیل ایسی صورت حال میں کوئی دلچسپی نہ لے اور
146

اسے خاموش تماشائی بن کر دور سے دیکھتا رہے۔اب دنیا سیاسی اور معاشی بنیادوں پر
بھی تقسیم ہو چکی ہے۔یہ تقسیم شمال کے امیر ممالک اور جنوب کے غریب ممالک اور
مشرق و مغرب کے درمیان ایک جدید قسم کے نسلی تعصب کو جنم دے رہی ہے۔مشرق و مغرب کے درمیان حائل ان رقابتوں اور نفرتوں کے متعلق کسی نے کیا خوب
کہا ہے:
East is East and West is West, and never the twain
shall meet
یعنی مشرق مشرق ہے اور مغرب مغرب ہے اور یہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکیں
گے۔عالمی طاقتوں کی محاذ آرائی میں حالیہ کمی اور دوستانہ تعلقات کی بحالی سے اس
بات کا امکان بھی ہے کہ مغرب کے عیسائی ممالک اور مشرق کے مسلمان ممالک کے
درمیان پائے جانے والے قدیم مذہبی اور سیاسی اختلافات اور رقابتیں پھر سے زندہ
ہو جائیں۔بڑی طاقتوں کے مابین دوستانہ تعلقات کے استوار ہونے سے لازماً ایک
نیا استعمار وجود میں آئے گا اور ایک وسیع البنیا د نسلی عصبیت سر اٹھائے گی جس کے
باعث مشرق اور مغرب کے درمیان پائے جانے والے فاصلے اگر اور بھی بڑھ جائیں
تو اس پر تعجب نہیں ہونا چاہئے۔ہو سکتا ہے کہ یہ مذکورہ بالا تفصیل نسل پرستی کی مسلمہ
تعریف سے تجاوز کرتی ہوئی دکھائی دے اور بعض لوگ یہ سمجھیں کہ میں نے
نسلی عصبیت کی تعریف کو ضرورت سے زیادہ وسیع کر دیا ہے اور ایسے امور کو بھی بحث
میں شامل کر لیا ہے جو بظاہر نسل پرستی سے تعلق نہیں رکھتے لیکن میں نسلی تعصب کے
محرکات کے گہرے اور غیر جانبدارانہ مطالعہ اور مشاہدہ کی روشنی میں کہہ سکتا ہوں کہ
کسی بھی غلط طرز عمل کو آپ نسلی عصبیت کہیں یا اسے کوئی اور شائستہ سا نام دے دیں
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اگر پس پردہ عوامل ایک سے ہیں تو پھر مرض بھی دراصل
ایک ہی ہے خواہ اس کا نام کوئی سا کیوں نہ رکھ دیا جائے۔نسلی عصبیت کو اگر وسیع تر
147

معنوں میں دیکھا جائے تو اس سے مراد وہ گروہی تعصبات ہونگے جو ہمیشہ عدل و
انصاف کے راستہ میں حائل ہو جایا کرتے ہیں۔امریکی اور روسی بلاکوں کے مابین محاذ آرائی میں اتنی تیزی سے جو حالیہ کمی آئی
ہے وہ دنیا کو ایک بالکل نئے دور کی طرف لے کر جا رہی ہے۔یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ
اس آنے والے دور میں ہر قسم کے اختلافات مٹ جائیں گے لیکن افہام و تفہیم کے
نتیجہ میں دنیا کا ایک نیا نقشہ ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔جوں جوں نظریاتی اختلافات کی
شدت میں کمی آرہی ہے بین الاقوامی سطح پر پہلے سے موجود کچھ اور اختلافات اب
ابھر کر سامنے آئیں گے اور ان میں لازماً شدت پیدا ہوگی۔جب سرمایہ دارانہ نظام
اور اشتراکی نظام کی رقابتیں عروج پر تھیں تو مشرق و مغرب کی روایتی تقسیم نسبتاً ثانوی
حیثیت اختیار کر گئی تھی اور یہ جھگڑے پس منظر میں چلے گئے تھے۔لیکن اب
صورت حال بدل چکی ہے۔اب مشرق اور مغرب کی وہی پرانی تقسیم ترقی یافتہ
مغرب اور پسماندہ مشرق کے درمیان ایک بار پھر نمایاں ہو کر سامنے آئے گی۔مشرقی یورپ کے آزاد ہونے والے ممالک اور خود روس رفتہ رفتہ سرمایہ دارانہ
ممالک کے رنگ میں رنگین ہو جائیں گے اور بالآخر انہی کا حصہ بن کر تیسری دنیا کے
ممالک کے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو اس وقت سرمایہ دار ممالک کر رہے ہیں۔اگر چه بیرونی منڈیوں پر قابض ہونے اور ان پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے
لئے نئی نئی رقابتیں معرض وجود میں آئیں گی لیکن بحیثیت مجموعی مغرب پہلے سے کہیں
بڑھ کر ایک طاقتور سیاسی و اقتصادی وحدت بن کر ابھرے گا اور مشرقی بلاک بھی
بالآخر یورپ میں ہی مدغم ہو جائے گا اور یوں مشرق و مغرب کی روایتی تقسیم اور بھی
واضح اور گہری ہو جائے گی۔مزید یہ کہ ایک نئی طرز کے سوشلزم کی وجہ سے قومیں افراد اور طبقات کی جگہ لے
148

لیں گی۔طبقاتی تقسیم اور طبقاتی کشمکش اب ایک ملک کے امراء اور غرباء کے درمیان
نہیں بلکہ امیر اور غریب قوموں کے مابین ہوگی۔آئندہ کچھ عرصہ تک اس تباہ کن
تصادم کو دبایا تو جا سکتا ہے اور شائد اس کی شدت کو بھی کم کیا جا سکتا ہے لیکن اس سے
بچنے کی کوئی صورت نہیں۔یہ بالآخر ہو کر رہے گا۔مجھے خطرہ ہے اور یہ خطرہ بلاسبب
نہیں کہ ہم ایک بھیانک قسم کے عالمگیر نسلی عصبیت کے دور میں داخل ہو رہے ہیں اور
اندیشہ ہے کہ نسل پرستی کے ان شعلوں کو صیہونیت کی سیاسی قیادت اور بھی بھڑکائے
گی۔حیفا یونیورسٹی کے نجمن بیت ہلا ہی نے ایک کتاب لکھی ہے:
"The Israeli Connection: Whom Israel arms and why" by
Benjamin Beit Heilahmi۔Published in 1988 by I۔B۔Tauris
and Co۔Ltd۔, London
اگر مصنف کے خیالات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور صیہونیوں کے سوچے سمجھے
سیاسی فلسفہ کے متعلق اس کے پیش کردہ شواہد کو مستند سمجھا جائے تو امن عالم کے لئے
یقیناً یہ کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔عالمی امور میں اسرائیل نے جو کردار ادا کیا ہے اور
جو کردار ادا کرنے کا وہ ابھی ارادہ رکھتا ہے اس کا کچھ نہ کچھ اندازہ درج ذیل
اقتباسات سے ہوسکتا ہے۔” اسرائیلی ریاست کے بانی ڈیوڈ بن گورین (David Ben Gurion)
نے جنوری ۱۹۵۷ء میں کہا کہ ہماری بقا اور حفاظت کے نقطہ نظر سے
ہمارے لئے کسی بھی یورپین ملک کی دوستی سارے ایشیا سے زیادہ اہمیت
رکھتی ہے۔[Medzini ،۱۹۷۶ صفحہ ۷۵] صفحہ ۵
عربوں پر ازسرنو برتری حاصل کرنے کا صیہونی منصوبہ اور سامراجیت
کے زوال کو روکنے کا امریکی ہدف باہم یکجا اور ہم آہنگ ہو گئے ہیں۔“
(صفحه ۲۰۵)
" آج دائیں بازو سے تعلق رکھنے والا شخص دل سے یہی چاہتا ہے کہ
149

اسرائیل طاقتور ہوتا چلا جائے۔وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل اوزی (UZI)
جیسے مہلک ہتھیاروں سے لیس ہو کر تیسری دنیا کی ہر بنیاد پرست تحریک
اور طاقت پر فتح پاکر سیاہ فام اور زرد فام باشندوں کو تہہ تیغ کرتا
پھرے۔یہی وجہ ہے کہ ارجنٹائن کے فوجی جرنیل اور پیراگوئے
(Paragoy) کے کرنل اور جنوبی افریقہ کے سفید فام بریگیڈیر
اسرائیلیوں سے محبت کرتے ہیں“۔(صفحہ ۲۱۸)
امریکہ میں ۱۹۷۰ ء سے ” تیسری دنیا مردہ باد کا جو نعرہ بلند ہونا شروع
ہوا ہے وہ اسرائیلی عزائم ہی کی صدائے بازگشت ہے۔اس تحریک کے
علمبردار Daniel Patrick Moynihan اور Jean Kirk
Patrick اسرائیل کو اپنا اعتمادی اور روح رواں سمجھتے ہیں“۔(صفحہ ۲۲۲)
صیہونیت کے دائیں بازو کے دوسری جنگ عظیم سے قبل کے ایک لیڈر ولا ڈیمیر
جا یونسی (Vladimir Jabotinsky) واشگاف الفاظ میں صیہونیت اور
سامراجیت کے باہمی اتحاد کی باتیں کیا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ:
بحیرہ روم اور اس کے ارد گرد کا سارا علاقہ یوروپین اقوام کے قبضہ میں
رہنا چاہئے۔یہ ہمارا عزم صمیم ہے مشرق و مغرب کے مابین
ہر جھگڑے میں ہم ہمیشہ مغرب کا ساتھ دیں گے کیونکہ منگولوں کے
ہاتھوں خلافت بغداد کی تباہی کے بعد گزشتہ ایک ہزار سال سے زائد
عرصہ سے مشرق کی نسبت مغرب ہی بہتر تہذیب و تمدن اور ثقافت کا
گہوارہ رہا ہے۔۔۔۔اور آج ہم اس تہذیب و تمدن کے سب سے اہم
علمبردار ہیں۔ہم قیامت تک عرب تحریک کی حمایت نہیں کر سکتے۔یہ
تحریک ایک اسرائیل دشمن تحریک ہے اسے پہنچنے والی ہر زک اور
ہر شکست ہمارے لئے دلی مسرت کا باعث ہے۔“
[1984 ,Brenner صفحات 75 تا 77 ] (صفحہ ۲۲۷)
150

" تیسری دنیا کی آزادی کا تصور صیہونیت کی بنیادوں کے لئے ایک خطرہ
ہے۔انسانی حقوق کے تصورات اسرائیل کے سیاسی نظام کے لئے
بے حد خطرناک ہیں۔فلسطینیوں کے ساتھ کی گئی نا انصافیاں اتنی واضح
اور نمایاں ہیں کہ اس معاملہ کو سرعام زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔اسرائیل
جو کچھ تیسری دنیا میں کر رہا ہے اس کا یقینی نتیجہ یہ ہوگا کہ دنیا کی توجہ
فلسطینیوں کے حقوق کی طرف ہو جائے گی۔جب انسانی حقوق اور عالمی
انصاف کے معاملات زیر بحث آتے ہیں تو اسرائیلی ساری دنیا کو منافق
قرار دینے اور برا بھلا کہنے میں ذرہ بھر تامل نہیں کرتے۔اس لحاظ سے
ان میں اور جنوبی افریقہ کے سفید فام باشندوں میں کوئی فرق نہیں
"
ہے۔(صفحات ۲۳۶ ۲۳۷)
منیلا (فلپائن) سے ٹیگو سی گالیا Tegucigalpa ( ہونڈوراس
Honduras) تک اور نمیبیا میں ونڈھوئیک (Windhoek)
تک مسلسل جاری جنگ میں جو کہ در حقیقت ایک عالمی جنگ ہے اسرائیلی
ایجنٹوں کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے۔آخر وہ کونسا دشمن ہے جس کے خلاف
اسرائیل برسر پیکار ہے؟ یہ تیسری دنیا میں بسنے والی مخلوق ہے جنہیں ہرگز
یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ ان کا بر پا کردہ کوئی انقلاب کامیابی سے ہمکنار
ہو۔“ (صفحہ ۲۴۳)
اسرائیل اپنے مستقبل کے سہانے خواب صرف اسی وقت تک دیکھ سکتا ہے
جب تک عرب دنیا اور تیسری دنیا کے ممالک باہمی تفرقہ کا شکار ہیں اور
کمزور ہیں۔اس صورت حال میں کوئی تبدیلی اسرائیل کے لئے کوئی
اچھی علامت نہیں ہے۔(صفحہ ۲۴۷)
اسرائیل کی برآمدات میں صرف ٹیکنالوجی، اسلحہ اور تجربہ کار ماہرین ہی
نہیں بلکہ ایک خاص قسم کی ذہنیت بھی شامل ہے۔کامیاب تسلط جمانے
151

کیلئے دنیا کو کس نظر سے دیکھنا ضروری ہے اور ظالم کی منطق کیا ہوتی ہے
یہ سب چیزیں بھی اسرائیل دنیا میں برآمد کرتا ہے۔(صفحہ ۲۴۸)
امید واثق ہے کہ بالآ خر صیہونیت کے جنگی نعروں پر اسرائیلی قیادت کے سنجیدہ
طبقہ کی آواز غالب آجائیگی۔اسرائیلی مصنفین میں سے غالباً حرکابی (Harkabi)
ہی ہے جسے سب سے زیادہ معقولیت پسند اور معتدل مزاج کہا جا سکتا ہے۔وہ صیہونی
انتہا پسندوں کے جارحانہ طرز عمل کو صرف ناپسند ہی نہیں کرتا بلکہ اسے خود صیہونی
مفادات کے حق میں خودکشی کے مترادف قرار دیتا ہے۔اگر چہ دیگر یہودی مفکرین
اور دانشور حرکابی کے نظریات سے پورے طور پر متفق نہیں ہیں لیکن بلاشبہ کسی مسئلہ
کے متعلق حرکابی کا نقطہ نظر زیادہ عملی اور حقیقت پسندانہ ہوتا ہے۔خصوصا اس نے امن
کے لئے جو تجویز پیش کی ہے اس میں عربوں کے لئے امید کی ایک کرن ضرور دکھائی
دیتی ہے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ کسی بھی لحاظ سے اور کسی بھی سطح پر بنی نوع انسان کی تقسیم
اور امتیازی سلوک سے کچھ لوگ وقتی فائدہ تو حاصل کر سکتے ہیں لیکن بالآخر اس کے
دور رس نتائج سب کے لئے لازما برے ہی ہوا کرتے ہیں۔عصر حاضر کے اس تناظر
میں اسلام ایک ایسا واضح اور امید افزا پیغام دیتا ہے جو موجودہ حالات میں بڑا مؤثر
کردار ادا کر سکتا ہے۔اسلام نسل پرستی اور طبقاتی منافرت کی پرزور مذمت کرتا ہے
اور فساد کی کوئی بھی شکل کیوں نہ ہو اسے قابل مذمت قرار دیتا ہے۔اس مضمون سے
متعلق قرآن کریم کی بہت سی آیات میں سے چند ایک قبل ازیں پیش کی جا چکی
ہیں۔درج ذیل آیت کریمہ میں بانی اسلام حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
کے کردار کو اللہ تعالیٰ کا نور کہا گیا ہے۔ایسا نور جو نہ صرف مشرق کیلئے ہے اور نہ ہی
صرف مغرب کیلئے بلکہ مشرق و مغرب دونوں کی یکساں بھلائی کیلئے آسمان سے اتارا
152

گیا ہے:
ہو وہ و
28-
اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ، مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةِ فِيْهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي
°
ط
زُجَاجَة - الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّى يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا
Jo
شَرْقِيَّةِ وَلَا غَرْبِيَّةِ » يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْلَمْ تَمْسَسْهُ نَاره نُور عَلى نُور
سلو
لا
يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ ، وَ يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ
عَلِيمٌ
(سورۃ النور آیت ۳۶)
b
ترجمہ۔اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔اس کے نور کی مثال ایک
طاق کی سی ہے جس میں ایک چراغ ہو۔وہ چراغ شیشہ کے شمع دان میں
ہو۔وہ شیشہ ایسا ہو گویا ایک چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے۔وہ (چراغ)
زیتون کے ایسے مبارک درخت سے روشن کیا گیا ہو جو نہ مشرقی ہو اور نہ
مغربی۔اس کا تیل ایسا ہے کہ قریب ہے کہ وہ از خود بھڑک کر روشن ہو
جائے خواہ اسے آگ کا شعلہ نہ بھی چھوا ہو۔یہ نور علی نور ہے۔اللہ
اپنے نور کی طرف جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور اللہ لوگوں کے لئے
مثالیں بیان کرتا ہے اور اللہ ہر چیز کا دائمی علم رکھنے والا ہے۔نیز قرآن مجید میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین قرار دیا گیا ہے
(سورۃ الانبیاء آیت ۱۰۸) جس کے معنی یہ ہیں کہ آپ ساری دنیا اور سب بنی نوع انسان
کے لئے سراپا رحمت ہیں۔لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ قرون وسطی کا مزاج رکھنے
والے بہت سے مسلمان علماء جنہیں غلطی سے بنیاد پرست بھی کہا جاتا ہے یہ نظریہ
رکھتے ہیں کہ مسلمانوں کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ غیر مسلموں کے خلاف مسلح جہاد میں
مصروف رہیں یہاں تک کہ غیر مسلموں کا یا تو مکمل صفایا ہو جائے یا پھر وہ اسلام قبول
کر لیں۔قرآن کریم جس اسلام کو پیش کرتا ہے اس کا جہاد کے اس بگڑے ہوئے
تصور سے دور کا تعلق بھی نہیں ہے۔باب اول میں اس مضمون سے متعلق قرآن مجید
153

کی کئی آیات درج کی جا چکی ہیں اس لئے انہیں یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں۔میں آخر میں اس بات کو پورے وثوق سے دہرا کر اس بحث کو ختم کرتا ہوں کہ
حقیقت یہی ہے کہ اسلام وحدت انسانی کا زبردست علم بردار ہے۔اور اس کے
ساتھ ساتھ انسانی وحدت کے قیام اور امن عالم کو یقینی بنانے کیلئے پرامن اقدامات
تجویز کرتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس سلسلہ میں جو
اسوہ حسنہ تھا اسے جاننے کے لئے خطبہ حجۃ الوداع میں سے لئے گئے چند اقتباسات
کافی ہیں۔آپ نے اپنے وصال سے قبل بنی نوع انسان کے اجتماع سے جو کہ آپ
کی زندگی کا سب سے بڑا اجتماع تھا خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔” اے لوگو! میری بات کو غور سے سنو کیونکہ میں نہیں جانتا کہ آئندہ کبھی
میں اس میدان میں تمہارے سامنے تقریر کر سکوں گا یا نہیں۔اللہ تعالیٰ
نے قیامت تک تمہاری جانوں اور مالوں کو ایک دوسرے کے لئے حرام
قرار دے دیا ہے۔ہر شخص کے لئے وراثت میں اس کا حصہ مقرر کر دیا
گیا ہے۔کوئی ایسی وصیت قبول نہیں کی جائے گی جس میں ایک جائز
وارث کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہو۔بچہ اسی کا ہوگا جس کے گھر میں وہ
پیدا ہوا ہے۔ایک بدکار اگر بچہ کی ابوت کا دعوی کرے گا تو وہ اسلامی
قانون کے تحت سزا کا مستوجب ہوگا۔جو شخص اپنے باپ کے سوا خود کو
کسی اور کی طرف منسوب کرتا ہے یا غلط بیانی سے کسی کو اپنا آقا قرار دیتا
ہے اس پر اللہ تعالیٰ ، اس کے فرشتوں اور تمام بنی نوع انسان کی لعنت
ہوگی۔اے لوگو! تمہارے کچھ حقوق تمہاری بیویوں پر ہیں لیکن تمہاری بیویوں
کے کچھ حقوق تم پر بھی ہیں۔ان پر تمہارا یہ حق ہے کہ وہ پاکیزگی اور
عفت کے ساتھ زندگی بسر کریں اور ایسے کام نہ کریں جو خاوندوں کیلئے
لوگوں میں بے عزتی کا موجب ہوں لیکن اگر وہ کوئی ایسی حرکت نہیں
154

کرتیں جس سے خاوند کی عزت پر حرف آتا ہو تو پھر اپنی حیثیت کے
مطابق ان کی خوراک، لباس اور رہائش وغیرہ کا انتظام کرنا تمہاری
ذمہ داری ہے۔ہمیشہ اپنی بیویوں سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آنا
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کی نگہداشت تمہارے سپرد کی ہے۔عورت کمزور
ہے اور اپنے حقوق کی حفاظت نہیں کر سکتی۔شادی کے بعد اللہ تعالیٰ نے
ان کے حقوق کی ادائیگی تمہارے سپرد کی ہے۔تم انہیں اللہ تعالیٰ کے
بنائے ہوئے قوانین کے مطابق اپنے گھر لائے تھے۔پس خدا نے جو
امانت تمہارے سپرد کی ہے اس میں خیانت کے مرتکب نہ ہونا۔اے لوگو! ابھی تک کچھ جنگی قیدی تمہارے قبضہ میں ہیں۔پس میں تمہیں
نصیحت کرتا ہوں کہ ان کو ویسا ہی کھانا کھلاؤ جو تم خود کھاتے ہو اور ویسا
ہی لباس پہناؤ جو تم خود پہنتے ہو۔اگر ان سے کوئی ایسا قصور سرزد
ہو جائے جسے تم معاف نہ کر سکو تو انہیں کسی اور کے سپرد کر دو۔وہ بھی
اللہ تعالیٰ ہی کی مخلوق ہیں پس انہیں دکھ دینا یا تکلیف پہنچانا کسی طرح بھی
جائز نہیں ہو سکتا ہے۔۔۔اے لوگو! جو کچھ میں تم سے
کہتا ہوں اسے سنو اور یاد رکھو۔تمام مسلمان
آپس میں بھائی بھائی ہیں۔تم سب برابر ہو۔سب انسان خواہ وہ کسی قوم
اور کسی قبیلہ سے تعلق رکھتے ہوں اور کیسا ہی منصب کیوں نہ رکھتے ہوں
بحیثیت انسان برابر ہیں ( یہ کہتے ہوئے آپ نے اپنے دونوں ہاتھ
اٹھائے اور دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ملائیں اور فرمایا ) جس طرح ان
دونوں ہاتھوں کی انگلیاں برابر ہیں اسی طرح بنی نوع انسان آپس میں
برابر ہیں۔کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسرے پر کسی قسم کی برتری
کا دعوی کرے۔تم سب آپس میں بھائی بھائی ہو۔اے لوگو! تمہارا خدا
ایک ہے اور تم ایک آدم کی اولاد ہو۔کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فضیلت
حاصل نہیں ہے نہ کسی عجمی کو عربی پر فضیلت ہے۔کسی کالے کو گورے پر
155

کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے اور نہ کسی گورے کو کالے پر کوئی فضیلت
ہے۔ہاں فضیلت صرف اس حد تک ہے جہاں تک کوئی خدا اور اس کے
بندوں کے حقوق ادا کرتا ہے۔تم میں سے سب سے زیادہ معزز وہی ہے
جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں سب سے زیادہ متقی ہے۔جس طرح یہ مہینہ ، یہ دن اور یہ زمین مقدس ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے
ہر انسان کی جان، مال اور عزت کو مقدس قرار دیا ہے۔کسی شخص کے
جان و مال اور عزت پر حملہ کرنا ایسا ہی غلط اور ناجائز ہے جیسے اس دن
اور اس مہینہ اور اس زمین کے تقدس کو پامال کرنا۔یہ حکم صرف آج کے
لئے نہیں ہے بلکہ دائمی ہے۔مجھے امید ہے کہ تم اسے یاد رکھو گے اورر
اس پر عمل پیرا رہو گے یہاں تک کہ تم اپنے پیدا کرنے والے خدا کے
حضور حاضر ہو جاؤ۔آج جو کچھ میں نے تم سے کہا ہے اسے دنیا کے کناروں تک پہنچا دو۔ہو سکتا ہے جو لوگ یہ باتیں نہیں سن رہے وہ ان باتوں سے ان لوگوں کی
نسبت زیادہ فائدہ اٹھا ئیں جو سن رہے ہیں۔(صحاح سته ، طبری، ابن هشام، خمیس، بیهقی)
اس عظیم الشان خطبہ کا یہ ایک نہایت فصیح و بلیغ اور پر شوکت اقتباس ہے۔اس
میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات خاص طور پر ہمیں یاد دلائی ہے وہ
یہ ہے کہ ہم سب ایک آدم کی اولاد ہیں۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ مختلف
مذاہب کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اس عالمگیر وحدت انسانی کو پارہ پارہ کریں
جو ایک آدم کی اولاد ہونے کے ناطہ پیدا ہوتی ہے۔156

آج 10 میں سے 10 باقی