معاشرتی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 7
ترجمہ۔اور اپنی آنکھیں اس عارضی متاع کی طرف نہ پیار جو ہم نے ان
میں سے بعض گروہوں کو دنیوی زندگی کی زینت کے طور پر عطا کی ہے
تا کہ ہم اس میں ان کی آزمائش کریں۔اور تیرے رب کا رزق بہت
اچھا اور زیادہ باقی رہنے والا ہے۔قرآن کریم میں بدظنی ہنجس اور غیبت سے منع کیا گیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا
وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا
b
لو
فكرهتموهُ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (سورة الحجرات آیت ۱۳)
ترجمہ۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو! بکثرت ظن سے اجتناب کیا کرو۔یقیناً بعض ظن گناہ ہوتے ہیں۔اور تجسس نہ کیا کرو۔اور تم میں سے کوئی
کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے۔کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ
اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے ؟ پس تم اس سے سخت کراہت کرتے
ہو۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔یقیناً اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا
(اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔عہد و پیمان اور معاہدات کا احترام
اسلامی معاشرہ میں باہمی عہد و پیمان کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔عہد کی پاسداری
اور بین الاقوامی معاہدات کے احترام کو اسلامی معاشرہ کی وحدت کے تصور کے لئے
ضروری سمجھا جاتا ہے۔قرآن مجید مومنوں کی صفات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:
"
والَّذِين هم لاسنتِهِم وَعَهْدِهِم رَاعونَ (سورۃ المومنون آیت ۹)
ترجمہ۔اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی نگرانی کرنے والے ہیں۔134
برائی کا خاتمہ۔ایک اجتماعی ذمہ داری
لوگوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری حکومتوں کے سر نہیں ڈالی گئی بلکہ بحیثیت
مجموعی معاشرہ کے سب لوگوں پر عائد کی گئی ہے۔یہ لوگوں کا فرض ہے کہ وہ برائی سے
بچیں اور نیک اعمال بجالائیں۔ترقی یافتہ ممالک میں گھروں، گلیوں اور بازاروں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے
اسے ٹھکانے لگانے کا کام چند مخصوص لوگوں کے سپرد ہوتا ہے۔غریب ممالک میں
خاتون خانہ گھر کے کوڑا کرکٹ کو گلیوں میں پھینک دیتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
راستے غلاظت سے اس قدر بھر جاتے ہیں کہ گزرنا دو بھر ہو جاتا ہے۔گھروں کو پاک
صاف رکھنا بے شک گھر والوں کا فرض ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ گلیوں، محلوں اور
راستوں کی صفائی کا بھی کوئی باقاعدہ انتظام ضرور ہونا چاہئے۔مغرب نے پبلک
مقامات کو صاف رکھنے کی سماجی ذمہ داری کی اہمیت کو جان لیا ہے مگر افسوس کہ وہ
جرائم کی نجاست سے معاشرہ کو پاک رکھنے کی انتہائی اہم ضرورت اور ذمہ داری کو
نہیں سمجھ سکے۔یہ وہ گندگی اور نجاست ہے جو روزانہ گھروں سے نکل نکل کر گلیوں اور
بازاروں اور سارے معاشرہ کو آلودہ کر رہی ہے۔اسلام نے سماجی ماحول کے اس مسئلہ کو بڑی جامعیت کے ساتھ بیان کیا ہے اور
اس کا حل تجویز فرمایا ہے۔بدی کی نجاست کو کم سے کم کرنے کی اولین ذمہ داری گھر
کے بڑوں اور بزرگوں پر عائد ہوتی ہے۔مقصد یہ ہے کہ معاشرہ میں پاکیزگی ہو نیکی
کو فروغ حاصل ہو اور بدی کی غلاظت کم ہو۔دوسرے اسلام معاشرہ پر بھی یہ ذمہ
داری ڈالتا ہے کہ وہ انفرادی اور اجتماعی طور پر برائی کے خلاف ایک جہاد شروع
کرے۔یہ جہاد نہ تو تلوار کے ذریعہ ہونا چاہئے اور نہ محض قانونی پابندیوں سے بلکہ
حکمت کے ساتھ لوگوں کو سمجھانا چاہئے اور مسلسل نصیحت کرتے چلے جانا چاہئے۔135
قرآن کریم کے نزدیک معاشرہ کو برائیوں سے پاک کرنے کا بہترین ذریعہ صبر کے
ساتھ لوگوں کو وعظ و تلقین کرتے چلے جانا ہے۔فرمایا۔٥٠٥٠٠
وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(سورۃ آل عمران آیت ۱۰۵)
ترجمہ۔اور چاہئے کہ تم میں سے ایک جماعت ہو۔وہ بھلائی کی طرف
بلاتے رہیں اور نیکی کی تعلیم دیں اور بدیوں سے روکیں۔اور یہی ہیں وہ
جو کامیاب ہونے والے ہیں۔مذکورہ بالا آیت سے یہ نتیجہ نہیں نکالنا چاہئے کہ حکومت وقت لوگوں کی
اخلاقی صحت کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری سے کلیتہ بری الذمہ ہو جاتی ہے۔ایسا ہرگز
نہیں ہے۔بلاشبہ قانون سازی اور قانون کے نفاذ کے اختیارات حکومت کے پاس
ہیں۔میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام کے نزدیک صرف حکومتی مشینری جرائم کی
حوصلہ شکنی اور ان کی بیخ کنی کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ایک بار جب گھروں میں
اور معاشرہ میں مجرمانہ رجحانات کو بڑھنے اور پھیلنے کی اجازت دے دی جائے اور یہ
بیماری جڑ پکڑ جائے تو حکومت زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتی ہے کہ گاہے بگا ہے اس
بیماری کی بعض سطحی علامات کو دور کر دے۔برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا حکومتوں کے
بس کا روگ نہیں۔قانون کے لمبے ہاتھ بھی برائی کے گہرے بنیادی اسباب تک نہیں
پہنچ سکتے۔پس بدی کا استیصال کرنے کی اولین ذمہ داری خاندان کے بزرگوں، مذہبی
لیڈروں اور عوامی رہنماؤں پر عائد ہوتی ہے۔قرآن مجید کی مذکورہ بالا آیت اور اسی مضمون کی دیگر بہت سی آیات کو پیش نظر
رکھتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا کہ تم سے پہلے لوگ
بد انجام سے اس لئے دو چار ہوئے کہ انہوں نے نافرمانی اور سرکشی اختیار کی اور ایک
136
دوسرے کو بدی کے ارتکاب سے نہیں روکا۔آپ نے مزید فرمایا۔تم پر لازم ہے کہ نیکی کا حکم دو اور بری باتوں سے لوگوں کو روکو۔اور ظالم
کا ہاتھ پکڑ لو اور اسے عدل سے کام لینے پر آمادہ کرو اور اسے حق پر مضبوطی
سے قائم کرو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کو باہم مشابہ کر دے گا اور تم پر
ویسے ہی لعنت کرے گا جیسا کہ اس نے ان ( پہلوں ) پر لعنت کی
(سنن ابودائود وسنن الترمذی ابواب الفتن ، باب ماجاء في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر )
آنحضرت ﷺ کے ارشاد کے مطابق کسی قوم کے تنزل کی ایک خطرناک
علامت یہ ہے کہ لوگ بدی کے اعلانیہ ارتکاب کے خلاف ناپسندیدگی اور نفرت کے
اظہار کی جرات کھو دیتے ہیں۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث
میں ایسے معاشرہ کے افراد کو ایک کشتی کے مسافروں سے تشبیہ دی ہے۔حضرت نعمان بن بشیر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
اس شخص کی مثال جو اللہ تعالیٰ کی حدود کو قائم رکھتا ہے اور جو ان کو توڑتا
ہے ان لوگوں کی طرح ہے جنہوں نے ایک کشتی میں جگہ حاصل کرنے
کے لئے قرعہ ڈالا۔کچھ لوگوں کو اوپر کا حصہ ملا اور کچھ کو نیچے کی منزل میں
جگہ ملی۔جو لوگ نیچے کی منزل میں تھے وہ اوپر والی منزل سے گزر کر پانی
لیتے تھے۔پھر انہیں خیال آیا کہ خواہ مخواہ ہم اوپر کی منزل والے لوگوں کو
تکلیف دیتے ہیں۔کیوں نہ ہم نیچے کی منزل میں سوراخ کر لیں اور
وہاں سے پانی لے لیا کریں۔اب اگر اوپر والے ان کو ایسا احمقانہ فعل
کرنے دیں تو سب غرق ہوں گے اور اگر ان کو روک دیں تو سب بیچ
جائیں گے۔(صحیح البخاری۔کتاب الشهادات۔باب القرعة في المشكلات )
مجھے ڈر ہے کہ یہ تمثیل بڑی حد تک عصر حاضر کے معاشروں پر صادق آتی ہے۔137
اوامر و نواہی
بعض دیگر سماجی ذمہ داریوں سے تعلق رکھنے والی آیات مندرجہ ذیل ہیں۔ان
پر عمل کے نتیجہ میں معاشرتی امن کو فروغ ملتا ہے۔وَعِبَادَ الرَّحْمنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجُهَلُونَ قَالُوا
سلمان
(سورۃ الفرقان آیت ۶۴)
ترجمہ۔اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں
اور جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو (جوابا) کہتے ہیں سلام۔وَإِذَا حَيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَدُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَورِدُّوهَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
حَسِيبًا
(سورۃ النساء آیت ۸۷)
ترجمہ۔اور اگر تمہیں کوئی خیر سگالی کا تحفہ پیش کیا جائے تو اس سے بہتر
پیش کیا کر دیا وہی لوٹا دو۔یقیناً اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔وَلَا تُصَعِرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ
مُخْتَالٍ فَخُوره وَاقْصِدْ فِي مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ، إِنَّ أَنْكَرَ
الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيْر
(سورۃ لقمان آیات ۲۰،۱۹)
ترجمہ۔اور (نخوت) سے انسانوں کے لئے اپنے گال نہ پھلا اور زمین
میں یونہی اکڑتے ہوئے نہ پھر۔اللہ کسی تکبر کرنے والے اور فخر و مباہات
کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر اور
اپنی آواز کو دھیما رکھ۔یقیناً سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے۔اسلام جو اخلاق اور کردار ایک مسلمان کے اندر پیدا کرنا چاہتا ہے وہ بجائے خود
ہر قسم کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور جرائم کا سد باب کرتا ہے۔اسلام سماجی ماحول
138
کے لئے ایک ایسی صحت مند زمین تیار کرتا ہے جو غلط رجحانات کی نشو ونما کے لئے
ساز گار نہیں ہوتی۔اس مقصد کے حصول کے لئے اسلام نے اوامر و نواہی کی شکل میں
ایک مفصل اور جامع تعلیم عطا کی ہے۔ان اوامر ونواہی کی تعداد سینکڑوں تک جا پہنچتی
ہے۔اسلامی تعلیم کا مرکزی اور بنیادی حصہ قریباً تمام مذاہب میں مشترک ہے۔پس
اختلافی عقائد سے صرف نظر کرتے ہوئے ان قرآنی آیات کے چند ایک حوالہ جات
پیش کرتا ہوں جن میں بعض اوامر و نواہی کا ذکر آتا ہے۔اوامر
عصمت و پاکدامنی: سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر ۳۳۔المومنون آیات ۶ تا ۸۔النور آیات ۳۱، ۳۴ ۶۱ - الفرقان آیت ۶۹ - الاحزاب آیت ۳۶- المعارج آیات ۳۰ تا ۳۲
صفائی: البقرة آیت ۲۲۳ - النساء آیت ۴۴۔المائدہ آیت ۷۔الحج آیت ۳۰ - المدثر آیات ۶،۵
غصہ پر قابو پانا : آل عمران آیت ۱۳۵
تعاون: المائدة آیت ۳
ہمت و شجاعت : البقرة آیت ۱۷۸ - آل عمران آیات ۱۷۳ تا ۱۷۵۔التوبہ آیت ۴۰۔طہ آیات ۷۴۴۷۳۔الاحزاب آیت ۴۰۔الاحقاف آیت ۱۴
نیکی کرنا : البقرۃ آیت ۱۹۶ - آل عمران آیت ۱۳۵۔المائدہ آیت ۹۴۔الاعراف آیت ۵۷
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر : آل عمران آیت ۱۱۱
نیکیوں میں مسابقت : البقرۃ آیت ۱۴۹
139
امانتوں کا لوٹانا : البقرة آیت ۲۸۴ - النساء آیت ۵۹ - المومنون آیت ۹۔المعارج آیت ۳۳
بھوکوں کو کھانا کھلانا : الدھر آیت ۹ - البلد آیات ۱۷ تا ۲۵
عفو و درگزر : البقرة -۱۰ آل عمران آیات ۱۶۰٬۱۳۵۔النساء آیت ۱۵۰۔المائدہ آیات ۹۷ - ابراہیم آیت - الزمر آیات ۶۸۴۸ - الاحقاف آیت ۱۶
سچی گواہی دینا: النساء آیت ۱۳۶۔المائدۃ آیت ۹ - الفرقان آیت ۷۳
ملازموں کے ساتھ حسن سلوک: النساء آیت ۳۷
ہمسائیوں کے ساتھ حسن سلوک: النساء آیت ۳۷
رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک: البقرۃ آیت ۱۷۸۔النحل آیت ۹۱۔الروم آیت ۳۹
شکر : البقرة آیات ۱۷۳٬۱۵۳ ۱۸۶۔آل عمران آیت ۱۴۵۔المائدہ آیات ۷ ، ۹۰ - ابراہیم آیت ۸ - الزمر آیات ۸، ۶۷ - الاحقاف آیت ۱۶
عاجزی: الانعام آیت ۶۴ - الاعراف آیات ۱۴۷،۵۶،۱۴۔النحل آیات۔بنی اسرائیل آیت ۳۸ - القصص آیت ۸۱۔لقمان آیات ۲۰،۱۹۔۰،۲۴
المؤمن آیت ۳۶
عدل : المائدة آیت ۹ - الانعام آیت ۱۵۳ - انحل آیت ۹۱ - الحجرات آیت ۱۰
لوگوں کے درمیان صلح کروانا: النساء آیت ۱۱۵۔الحجرات آیت ۱۰
صبر : البقرة آیات ۱۷۸٬۱۵۶٬۱۵۴٬۴۶۔ہود آیت ۱۲ - الرعد آیت ۲۳۔النحل آیات ۱۲۸٬۱۲۷ - القصص آیت ۸۱ - العنکبوت آیت ۶۱۔الزمر آیت ۱۱۔الشوریٰ آیت ۴۴- العصر آیت ۴
ثابت قدمی : الرعد آیت ۲۳ - حم سجده آیات ۳۱ تا ۳۳
140
طہارت و پاکیزگی : البقرة آیت ۲۲۳۔المائدة آیت ۷۔التوبہ آیات
۱۰۳ ، ۱۰۸ - النور آیت ۲۲ - الاحزاب آیت ۳۴ - المدثر آیت ۵ - الاعلیٰ آیت ۱۵۔الشمس آیات ۱۱۱۰
ضبط نفس : النساء آیت ۱۳۶۔الاعراف آیت ۲۰۲۔الکھف آیت ۲۹۔الروم آیت ۳۰ - ص آیت ۲۷ - النازعات آیات ۴۲۴۴۱
اخلاق الزمر آیات ۳ تا ۴ البینه آیت ۶ - الماعون آیات ۵ تا ۷
سچائی: النساء آیت ۱۳۶۔المائدة آیت ۱۲۰۔التوبہ آیت ۱۱۹۔بنی اسرائیل آیت ۸۲ - الحج آیت ۳۱ - الفرقان آیت ۷۳۔الاحزاب آیات
۳۶،۲۵، ۷۱ - الزمر آیت ۳۳
ایثار : البقرة آیات ۲۰۸، ۲۶۳۔ہود آیت ۵۲ - الحشر آیت ۱۰۔التغابن آیت ۱۷۔الدھر آیات ۱۰٬۹۔اللیل آیات ۲۱۴۲۰
نواہی
بدکاری: بنی اسرائیل آیت ۳۳
خود پسندی، تکبر : البقرة آیات ۸۸،۳۵ - النساء آیت ۱۷۴۔الاعراف آیت ۳۷
غیبت : الحجرات آیت ۱۳
فخر و مباہات : الحدید آیت ۲۴
تحقیر کرنا : الحجرات آیت ۱۲
تمسخر و استهزاء: الحجرات آیت ۱۲
مایوسی : الزمر آیت ۵۴
حسد الفلق آیت ۶
141
اسراف : الاعراف آیت ۳۲۔بنی اسرائیل آیات ۲۸٬۲۷
جاہلا نہ تقلید : بنی اسرائیل آیت ۳۷
غرور و تکبر: بنی اسرائیل آیت ۳۸۔المومنون آیت ۷ ۴۔لقمان آیت ۱۹
ناپ تول میں کمی : المطففین آیات ۲ تا ۴
برے نام رکھنا : الحجرات آیت ۱۲
بجل: النساء آیت ۳۸۔محمد آیت ۳۹۔الحدید آیات ۲ تا ۵ - الحشر آیت ۱۰۔التغابن آیت ۱۷
خیانت النساء آیات ۱۰۶ ، ۱۰۸۔الانفال آیات ۲۷، ۵۹
بدظنی : الحجرات آیت ۱۳
جھوٹ : الحج آیت ۳۱۔الفرقان آیت ۷۳
چوری المائدة آیت ۳۹
اسلام تمام مذاہب کے راہنماؤں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ مل جل کر کوشش کریں
که نیکی کو فروغ حاصل ہو اور وہ دلوں میں راسخ ہو جائے اور لوگوں کو بدی کے خلاف
متنبہ کیا جائے۔کاش ایسا ہو سکے تاکہ دنیا کی حالت سنور جائے۔اسلام نسل پرستی کورڈ کرتا ہے
موجودہ دور میں نسل پرستی ایک ایسی لعنت ہے جو امن عالم کے لئے سب سے
بڑا خطرہ ہے۔قرآن کریم نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ تمام بنی نوع انسان کو یہ حقیقت
یاد دلاتا ہے کہ
يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِى خَلَقَكُمْ مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا
142
وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَآءَ لُوْنَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ
(سورۃ النساء آیت ۲)
إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا
ترجمہ۔اے لوگو! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں ایک جان
سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا اور پھر ان دونوں میں سے
مردوں اور عورتوں کو بکثرت پھیلا دیا۔اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے
واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رحموں (کے تقاضوں )
کا بھی خیال رکھو۔یقینا اللہ تم پر نگران ہے۔پس قرآن کریم یہ اعلان کرتا ہے کہ کسی شخص کو کسی دوسرے پر بحیثیت انسان کوئی
برتری حاصل نہیں ہے۔فرمایا۔يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَّ انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا۔280-
280
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ ، إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
(سورۃ الحجرات آیت ۱۴)
ترجمہ۔اے لوگو! یقیناً ہم نے تمہیں نر اور مادہ سے پیدا کیا اور تمہیں
قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔بلاشبہ
اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی
ہے۔یقینا اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور ) ہمیشہ باخبر ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٍ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنهم
سه و یک
وَلا
نِسَاءٌ مِنْ نِّسَاءِ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا
وو
بالا لقَابِ بِئْسَ الاِسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الإِيْمَانِ وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ
الظلمون
( سورة الحجرات آیت ۱۲)
ترجمہ۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو! (تم میں سے ) کوئی قوم کسی قوم پر
تمسخر نہ کرے۔ممکن ہے وہ ان سے بہتر ہو جائیں۔اور نہ عورتیں
143
مختلف
عورتوں سے (تمسخر کریں)۔ہوسکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہو جائیں۔اور اپنے لوگوں پر عیب مت لگایا کرو اور ایک دوسرے کو نام بگاڑ کر نہ
پکارا کرو۔ایمان کے بعد فسوق کا داغ لگ جانا بہت بری بات ہے۔اور جس نے تو بہ نہ کی تو یہی وہ لوگ ہیں جو ظالم ہیں۔سطحی نظر سے دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے جیسے موجودہ معاشرہ رنگ ونسل کے
امتیاز سے دور ہٹتا چلا جا رہا ہے اور نسل پرستی کے خلاف دنیا کا ضمیر بیدار ہو رہا ہے
لیکن اگر اس مسئلہ کا زیادہ قریب سے اور گہرائی میں جا کر جائزہ لیا جائے تو معلوم
ہوگا کہ نسل پرستی کی لعنت آج بھی دنیا میں جگہ جگہ بدستور موجود ہے۔مشکل یہ ہے
که نسل پرستی کی کوئی ایک جامع تعریف نہیں کی جاسکتی۔مختلف تناظر میں یہ تعریف
دکھائی دینے لگتی ہے۔نسلی عصبیت، ذات پات، مذہبی برتری کا احساس،
قبائلی تفاخر، فسطائیت، سامراجیت اور قوم پرستی میں حد فاصل کی تعیین مشکل ہے۔مغربی یورپ میں عیسائیوں نے ایک ہزار سال یہود کے ساتھ انتہائی ظالمانہ اور
غیرانسانی سلوک روا رکھا ہے۔ماضی کی یہ تکلیف دہ داستان بھول بھی جائیں تو
نازیوں کا یہود کے ساتھ وہ بہیمانہ سلوک کیسے بھلایا جا سکتا ہے جو انہوں نے اس
صدی کی تیسری اور چوتھی دہائی میں کیا۔یہی وجہ ہے کہ نسل پرستی کا لفظ سنتے ہی بے
اختیار ہمارا ذہن یہود پر توڑے جانے والے مظالم کی طویل تاریخ کی جانب منتقل
ہو جاتا ہے۔لیکن یہود کے ساتھ ہونے والے مظالم نسلی عصبیت کی پوری تصویر پیش
نہیں کرتے بلکہ اس تناظر میں کئی پہلو ہیں جو یکسر نظر سے اوجھل رہ جاتے ہیں۔ہمیں کبھی ان انتہا پرست یہود کا خیال تک نہیں آتا جو غیر یہودی اقوام کے ساتھ
اسی قسم کی خوفناک عصبیت کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کا وہ خود نشانہ بنتے رہے ہیں۔اور یہ داستان یہیں ختم نہیں ہو جاتی۔نسلی عصبیت کے کئی ایسے روپ بھی ہیں جو
144
بظاہر دکھائی نہیں دیتے مگر در حقیقت موجود ہیں جن میں سے ایک قوم پرستی بھی ہے۔علاوہ ازیں مذہبی، قبائلی اور علاقائی تعصبات وغیرہ کی بھی چند ایک ایسی مثالیں ہیں
جن میں پس پردہ نسلی عصبیت مختلف ناموں سے کارفرما ہوتی ہے۔سفید فام لوگوں پر
یہ الزام عائد کرنا نا انصافی ہوگی کہ صرف وہی کالے اور زرد لوگوں سے تعصب
رکھتے ہیں۔خود سیاہ فام اور زرد اقوام بھی نسل پرستی کا کچھ کم مظاہرہ نہیں کرتیں۔اور پھر ایسی نسلی عصبیت بھی موجود ہے جس کا تعلق ان لوگوں سے ہے جن کی جلد کا
رنگ نہ تو سیاہ ہے اور نہ ہی بالکل زرد بلکہ دونوں کے بین بین ہے۔نسل پرستی کے فساد کی جڑ دراصل طبقاتی تعصب ہی ہے اور غالباً یہی اس کی
موزوں ترین تعریف بھی ہے۔جب بھی ایک طبقہ کے لوگ اپنے مفادات کی خاطر
دوسرے طبقہ کے خلاف تعصب برتنے لگتے ہیں تو نسلی عصبیت کا ناگ اپنا زہریلا اور
بھیا نک سر اٹھاتا ہے۔پھر نفرتوں کی ایک ایسی آندھی چلتی ہے جو نیک و بد میں تمیز
نہیں کیا کرتی۔اچھے برے، چھوٹے بڑے سب اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں اور
معاشرہ نفرتوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔چند صدیاں پہلے کرہ ارض کا مغربی حصہ بڑی حد تک عیسائیت اور اسلام کے
درمیان تقسیم تھا اور یہ دونوں مذاہب ایک دوسرے کے مقابل صف آرا تھے۔مذہبی تعصب کے اس دور میں یہود نے مسلمانوں کے خلاف جو کردار ادا کیا وہ عام
طور پر لوگوں کے علم میں نہیں ہے تاہم اس حقیقت سے سب آگاہ ہیں کہ یہود
مسیحی یورپ ہی کا حصہ تھے اور یورپ بحیرہ روم کے گرد آباد مسلمان اقوام سے سخت
متنفر تھا اور ان کے متعلق ہمیشہ ہی بد اعتمادی کا شکار رہا۔اہل یورپ مغرب کی جانب
مسلمانوں کی پیش قدمی سے خوفزدہ تھے۔عیسائیوں اور مسلمانوں کے مابین اس شدید
مخالفت کے دور میں نسلی تعصب کا ایک ایسا عنصر بھی موجود تھا جس کی بنیاد رنگ کا
145