معاشرتی اقتصادی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل
معاشرتی۔اقتصادی امن
سرمایہ دارانہ نظام ، سوشلزم اور اسلام میں معاشی انصاف کا تصور
حمد تنگ دستی کے باوجود اعلیٰ مقاصد کے لئے خرچ کرنا
غرباء کے لئے خرچ کرنا
شکر گذاری کا جذبہ
نیکی کے اجر کی توقع کسی انسان سے نہ رکھنا۔۔۔۔۔بھیک مانگنا
مالی قربانی کے لئے طیب مال کی شرط
خدا کے راستہ میں اعلانیہ اور پوشیدہ خرچ۔۔۔۔۔معاشرتی ذمہ داریاں
حمد۔۔۔تاریخ اسلام کا ایک واقعہ
خدا کی عطا کردہ سب نعمتوں میں سے خرچ کرنا۔۔۔۔۔خدمت خلق
شراب نوشی اور جوئے کی ممانعت
حمد شراب نوشی کے باعث ہونے والی اموات
حمد شراب نوشی کے باعث ہونے والے سالانہ اقتصادی نقصانات
157
وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَ تَثْبِيتًا مِنْ
أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةِ بِرَبْوَةِ أَصَابَهَا وَابِل فَاتَتْ أُكُلَهَا ضِعْفَيْنَ ۚ فَإِنْ
ده و
لَّمْ يُصِبْهَا وَابل " فَطَلّ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
(سورۃ البقرۃ آیت ۲۶۶)
ترجمہ۔اور ان لوگوں کی مثال جو اپنے اموال اللہ کی رضا چاہتے ہوئے
اور اپنے نفوس میں سے بعض کو ثبات دینے کے لئے خرچ کرتے ہیں،
ایسے باغ کی سی ہے جو اونچی جگہ پر واقع ہو اور اسے تیز بارش پہنچے تو وہ
بڑھ چڑھ کر اپنا پھل لائے اور اگر اسے تیز بارش نہ پہنچے تو شبنم ہی بہت
ہو۔اور اللہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔۔زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ
b
الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ذَلِكَ مَتَاعُ
الحيوةِ الدُّنْيَا = وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَابِ
ج
(سورۃ آل عمران آیت ۱۵)
ترجمہ۔لوگوں کے لئے طبعا پسند کی جانے والی چیزوں کی یعنی عورتوں کی
اور اولاد کی اور ڈھیروں ڈھیر سونے چاندی کی اور امتیازی نشان کے
ساتھ دانے ہوئے گھوڑوں کی اور مویشیوں اور کھیتیوں کی محبت
خوبصورت کر کے دکھائی گئی ہے۔یہ دنیوی زندگی کا عارضی سامان ہے۔اہے وہ اللہ وہ جس کے پاس بہت بہتر لوٹنے کی جگہ ہے۔159
اسلام نے ان مقامات پر بھی ہمیں تفصیلی ہدایات دی ہیں جہاں سماجی اور معاشی
افق باہم ملتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اگر اسلام کی ان تعلیمات کو نافذ کیا جائے تو
ہمارے صبح و شام حسین اور دلکش ہو جائیں گے۔سرمایہ دارانہ نظام ، سوشلزم اور اسلام میں معاشی انصاف کا تصور
معاشی انصاف کا نعرہ تو بڑا دلکش ہے اور فری مارکیٹ اکانومی رکھنے والا
سرمایہ دارانہ نظام اور جدلی مادیت کے فلسفہ پر قائم سائنٹفک سوشلزم دونوں یہی نعرہ
بلند کرتے ہیں۔ایک طرف سرمایہ دارانہ نظام یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ
صرف اور صرف وہی معاشی انصاف فراہم کرتا ہے۔دوسری طرف سائنٹفک سوشلزم
کا بھی یہی دعوئی ہے کہ اس کے سوا کوئی معاشی انصاف قائم نہیں کر سکتا۔میں
معذرت کے ساتھ دونوں کے متعلق اپنی مایوسی کا اظہار کرتا ہوں کہ یہ دونوں ہی
معاشی انصاف کے سنہری اصول کو اپنانے اور اس پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔تا ہم اس موضوع پر تفصیلی بحث ہم آگے چل کر کریں گے۔اسلام میں انصاف کا تصور بڑا وسیع اور ہمہ گیر ہے اور یہ تصور اسلامی تعلیم کے
سب پہلوؤں پر محیط ہے۔لیکن صرف یہی نہیں بلکہ اسلام اس سمت میں ایک قدم اور
آگے بڑھتا ہے۔سائنٹفک سوشلزم میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ معاشرہ کی اقتصادی
اونچ نیچ کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔امیر وغریب میں کوئی فرق باقی نہ رہے اور
سب لوگ قومی دولت سے یکساں فائدہ اٹھا ئیں۔معاشرہ میں نہ غرباء ہوں اور نہ
ان کی ایسی ضروریات ہوں جو پوری نہ ہو سکیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ حقوق کے
مطالبہ کا سوال ہی نہیں اٹھے گا اور امراء کو مفلوک الحال لوگوں سے یہ خطرہ نہیں ہوگا
161
کہ وہ ان کی جمع کردہ دولت کو لوٹ لیں گے۔جبکہ سرمایہ دارانہ نظام میں زیادہ تر
سب کے لئے یکساں مواقع مہیا کرنے کی بات کی جاتی ہے۔وہ دولت کی مساوی
تقسیم کی بجائے فری اکانومی پر زور دیتے ہیں تا کہ سب کو اپنی کارکردگی دکھانے کے
لئے یکساں مواقع مل سکیں۔اس طرح جو معاشرہ تشکیل پاتا ہے اس میں ہمیشہ لوگوں کو
اپنے مطالبات پیش کرنے کی ضرورت رہتی ہے۔حکومت یا سرمایہ داروں سے زیادہ
سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے پریشر گروپس بنائے جاتے ہیں، ٹریڈ یونینز کا
قیام عمل میں آتا ہے جو ملازموں اور مزدوروں کے حقوق کے لئے سرگرم عمل رہتی ہیں
لیکن اس کے باوجود ایسے معاشرہ میں ملازم اور مزدور پیشہ لوگ ہمیشہ ہی احساس
محرومی کا شکار رہتے ہیں۔دوسری طرف اگر سائنٹفک سوشلزم کو مثالی شکل میں نافذ کیا
جائے تو معاشرہ کے کسی طبقہ کو کسی قسم کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔یا تو معاشرہ اتنا آسودہ حال ہوگا کہ سب کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے قومی دولت
کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی۔یا پھر معاشرہ اتنا غریب ہوگا کہ وہ کسی کی ضرورت کو پورا
نہیں کر سکے گا اور سب لوگ ایک ہی طرح کی بدحالی کا شکار ہوں گے۔دونوں
صورتوں میں ایک ایسا معاشرہ تشکیل پائے گا جس میں حقوق کا مطالبہ ایک بے معنی
بات ہوگی جبکہ سرمایہ دارانہ نظام میں ہر طرف حقوق کے مطالبے نظر آتے ہیں۔اس
نظام کے مطابق غرباء کو اپنی بے اطمینانی کے اظہار کا پورا حق ملنا چاہئے اور انہیں
ایسے مواقع بھی میسر آنے چاہئیں جہاں ان کی بات سنی جائے۔پس اس صورت میں
انجام کار پریشر گروپس بنیں گئے ہڑتالیں ہوں گی اور آجر اور اجیر کے جھگڑے ہوں
گے اور کارخانوں پر تالے پڑ جائیں گے۔اسلام ایک ایسا انداز فکر پیدا کرنا چاہتا ہے جس کے ذریعہ اہل اقتدار اور امراء
کو ہمیشہ یہ یاد رہے کہ ایک منصفانہ اقتصادی نظام کا قیام بالآخر ان کے اپنے مفاد
162
میں ہے۔اسلام ارباب حل و عقد اور اہل ثروت کو تاکید کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ دوسروں
کے حقوق کا خیال رکھیں۔کمزور طبقات اور غرباء کے بنیادی معاشی حقوق کبھی تلف نہ
ہونے دیں۔پیشہ کے انتخاب کی آزادی یکساں مواقع اور بنیادی ضروریات زندگی
ان کے بنیادی حقوق ہیں جو انہیں ملنے چاہئیں۔اس سوچ اور فکر کے فقدان سے
انسانوں نے زندگی کی جدوجہد میں بڑے دکھ اٹھائے ہیں اور تاریخ انسانی میں
فتنہ وفساد کے بے شمار سیاہ باب رقم ہوئے ہیں۔معاشرہ کو ایسے دکھوں سے محفوظ رکھنے
کی خاطر اسلام نے جو تعلیم دی ہے اس میں لینے اور سمیٹنے سے زیادہ دینے پر زور دیا
گیا ہے۔اہل اقتدار اور صاحب ثروت لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ہمیشہ اس بات کی
نگرانی کرتے رہیں کہ معاشرہ کا کوئی طبقہ بنیادی انسانی حقوق سے اس حد تک محروم
نہ ہو کہ مناسب اور باعزت زندگی بھی نہ گزار سکے۔ایک حقیقی اسلامی ریاست کا
فرض ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات کا پورا احساس رکھے اور ان کی فراہمی کے لئے
مناسب اقدامات کرے۔اس سے پہلے کہ لوگوں کے سینوں میں دبے ہوئے دکھ
دکھائی دینے لگیں، خاموش غم فریاد کرنے لگیں اور انسانوں کی ضروریات نظام اور
معاشرہ کے امن کے لئے خطرہ بن جائیں وہ ضرورتیں پوری ہونی چاہئیں اور ان
غموں اور دکھوں کی وجوہات دور ہونی چاہئیں۔بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنے کے لحاظ سے یہاں بظاہر اسلام اور سوشلزم
میں ایک گونہ مشابہت نظر آتی ہے لیکن در حقیقت یہ ایک سطحی مشابہت ہے۔فرق یہ
ہے کہ اسلام اپنے مقاصد کے حصول کے لئے وہ جبری ذرائع استعمال نہیں کرتا جو
سائنٹفک سوشلزم نے تجویز کئے ہیں۔اس مختصر وقت میں میں تفصیل سے تو یہ بیان
نہیں کر سکتا کہ اسلام کس طرح اس عظیم منزل کے حصول کو ممکن بنا تا ہے لیکن مختصراً
اتنا کہوں گا کہ اسلام جبری مادیت کے فلسفہ کی طرح اس مسئلہ کو ایک بے جان اور
163
مشینی انداز میں نہیں لیتا۔اسلام کا سماجی نظام انسانی نفسیات کے طبعی قوانین سے
پوری طرح ہم آہنگ ہے۔دیگر باتوں کے علاوہ اسلام ایک ایسے ماحول کو پیدا کرتا
ہے جس میں اپنے حقوق کے مطالبہ کی جگہ دوسروں کے حقوق کا احترام پیدا ہو جاتا
ہے۔ایک حقیقی اسلامی معاشرہ کے لوگ دوسروں کے دکھ درد کے بہتر شعور اور
احساس کی وجہ سے اپنے حقوق سے زیادہ ان تقاضوں کی فکر کرتے ہیں جو معاشرہ ان
سے کرتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے متبعین کو بار بار یہ نصائح فرمائی
ہیں کہ مزدوروں کو ان کے حق سے زیادہ دو۔مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک
ہونے سے پہلے دے دو۔اپنے ماتحتوں سے محنت و مشقت کے ایسے کام نہ لوجن کی
خود تم میں تاب نہیں۔جہاں تک ممکن ہو اپنے نوکروں کو ایسا ہی کھانا کھلاؤ جیسا تم
اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو اور ویسا ہی کپڑا پہناؤ جیسا تم خود پہنتے ہو۔کمزور پر کسی
قسم کی زیادتی مت کرو ورنہ تم خدا کے سامنے جواب دہ ہو گے۔کبھی کبھی اپنے
نوکروں کو اپنے ساتھ دستر خوان پر بٹھاؤ اور خود ان کے سامنے کھانا پیش کرو تا کہ تم
جھوٹے تکبر اور نخوت سے بچ سکو۔تنگ دستی کے باوجود اعلیٰ مقاصد کے لئے خرچ کرنا
قرآن کریم نے انسانی عزت اور وقار کو قائم کرنے پر انتہائی زور دیا ہے۔غریبوں اور حاجت مندوں کی ضرورتیں ان کی عزت نفس کو قائم رکھتے ہوئے کس
طرح پوری کرنی چاہئیں۔اس کے متعلق مندرجہ ذیل آیت ایک ضابطہ اخلاق فراہم
کرتی ہے۔اس میں ان صفات کا ذکر ہے جو احسان کرنے والوں میں ہونی چاہئیں
164
اور انہی صفات کے حامل لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس سے پہلے کی آیت میں
بخشش اور مغفرت کے انعام کا ذکر کیا ہے۔الله الله
الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ
سو و
وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِين
(سورۃ آل عمران آیت ۱۳۵)
ترجمہ :۔(یعنی) وہ لوگ جو آسائش میں بھی خرچ کرتے ہیں اور تنگی میں
بھی اور غصہ دیا جانے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں۔اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔غرباء کے لئے خرچ کرنا۔b
صدقہ و خیرات کے جو معنی عام طور پر سمجھے جاتے ہیں اس کے دو پہلو ہیں۔ایک
طرف خیرات کرنے والے کی خوب تعریف و توصیف ہوتی ہے تو دوسری طرف
خیرات لینے والے کو اگر بے عزتی کا نہیں تو کم از کم خفت کا سامنا ضرور کرنا پڑتا
ہے۔محض خیرات لینے کی وجہ سے وہ شخص اپنے مقام سے گر جاتا ہے اور اس کی
عزت میں کمی آجاتی ہے۔اسلام نے ایک انقلابی رنگ میں صدقہ و خیرات کے اس
تصور کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔قرآن کریم کی ایک آیت میں اس امر کا نہایت دلآویز تجزیہ پیش کیا گیا ہے کہ
کیوں معاشرہ میں کچھ لوگ بے حد امیر ہوتے ہیں اور کچھ انتہائی غربت کا شکار
ہو جاتے ہیں۔فرمایا
و فِي أَمْوَالِهِم حَق للسّائِلِ وَالْمَحْرُومِ O (سورۃ الذاریات آیت ۲۰)
ترجمہ۔اور ان کے اموال میں سوال کرنے والوں اور بے سوال
165
ضرورت مندوں کے لئے ایک حق ہے۔اس آیت میں لفظ حق کے مفہوم کو پوری طرح سمجھا نہیں گیا۔یہ لفظ جہاں
صدقہ و خیرات کرنے والوں کو بتاتا ہے کہ محتاجوں اور غریبوں سے تمہارا کیا رویہ ہونا
چاہئے وہاں یہ لفظ خیرات لینے والوں کی سوچ کو بھی صحیح سمت دیتا ہے۔خیرات دینے
والے کو یہ یاد دلایا گیا ہے کہ جو مال وہ غرباء کو دے رہا ہے وہ درحقیقت اس کا مال
نہیں ہے۔نیز لفظ حق میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ خیرات قبول کرنے والے کو شرمندہ
ہونے یا کسی قسم کی ذہنی الجھن کا شکار ہونے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔اللہ تعالیٰ
نے اسے یہ حق دیا ہے کہ وہ اچھے اور باعزت طریق پر زندگی بسر کرے۔یہ کہنے کی
ضرورت نہیں کہ جس معاشرہ میں کچھ لوگ بالکل مفلس اور قلاش بن کر رہ جائیں یا
زندہ رہنے کے لئے بھیک مانگنے پر مجبور ہو جائیں وہ معاشرہ صحت مند نہیں کہلا سکتا۔اس میں یقیناً کوئی ایسی خرابی ہو گی جس سے یہ بھیانک صورتحال پیدا ہوئی۔ایک
صحت مند معاشی نظام میں کوئی شخص اتنا غریب نہیں ہونا چاہئے کہ وہ زندگی کی بنیادی
ضروریات سے بھی محروم ہو اور زندگی کی بقاء کے لئے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہو۔جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی تعلیم فطرت انسانی کے
عین مطابق ہے۔چنانچہ صدقہ و خیرات کے حکم سے اگر امکانی طور پر بعض لوگوں کی
خود داری اور عزت نفس پر حرف آ سکتا ہے تو قرآن کریم نے اس کے ازالہ کا سامان
بھی فرما دیا ہے اور اس طرح غرباء کو ہر قسم کی شرمندگی اور خفت سے بچالیا ہے۔شکر گزاری کا جذبہ
غرباء کی مدد کو ان کا حق سمجھا جائے تو بین السطور یہ خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ
کہیں ایسا نہ ہو کہ کچھ لوگ الٹا احسان پر ناشکری کرنے لگیں۔ان پر احسان کیا جائے
166
تو وہ کہہ دیں کہ جو کچھ ہمیں دیا گیا ہے وہ ہمارا حق تھا اس لئے ہمیں کسی قسم کا شکریہ
ادا کرنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔اگر یہ رجحان عام ہو جائے تو اس کے تو
یہی معنی ہوں گے کہ شائستگی اور اچھے اخلاق معدوم ہو گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ
قرآن کریم احسان قبول کرنے والے کو بار بار یاد دلاتا ہے کہ اس کا یہ فرض ہے کہ وہ
شکر گزار بنے۔احسان خواہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو اسے چاہئے کہ اپنے محسن کا شکریہ
ادا کرے۔ایک مومن کو بار بار یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے انسان سے
محبت نہیں کرتا۔إِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ اللهَ غَنِى عَنْكُمْ وَلاَ يَرْضَى لِعِبَادِهِ الْكُفْرِ وَإِنْ تَشْكُرُوا۔قف
ط و
يَرْضَهُ لَكُمْ وَلاَ تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ مَرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا
ط
2280
وہ
( سورة الزمر آیت ۸)
كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ، إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِه
ترجمہ۔اگر تم انکار کرو تو یقیناً اللہ تم سے مستغنی ہے اور وہ اپنے بندوں
کے لئے کفر پسند نہیں کرتا اور اگر تم شکر کرو تو وہ اسے تمہارے لئے پسند
کرتا ہے۔اور کوئی بوجھ اٹھانے والی کسی دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔پھر تم سب کو اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے۔پس وہ تمہیں ان اعمال سے
باخبر کرے گا جو تم کیا کرتے تھے۔یقیناً وہ سینوں کے رازوں کو خوب
جانتا ہے۔آنحضرت شکر گزاری کی اہمیت پر مزید زور دیتے ہوئے مومنوں کو یاد
دلاتے ہیں۔مَنْ لَّمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللَّهَ
(سنن الترمذی ، ابواب البرّوا الصلة - باب ماجاء في الشكر لمن احسن الیک)
یعنی جو شخص انسانوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔167
اس سے مراد یہ ہے کہ جو شخص بنی نوع انسان کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اگر خدا کا
شکر گزار ہو بھی تو اس کا شکر اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول نہیں کیا جائے گا۔سورۃ الزمر کی
مذکورہ بالا آیت شائستگی اعلی اخلاق اور شکر گزاری کے جذبہ کی ہرگز حوصلہ شکنی نہیں
کرتی۔اس آیت میں تو احسان قبول کرنے والے کو یہ خاموش پیغام دیا گیا ہے کہ
اسے کسی قسم کے احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی
احسان قبول کرنے سے اس کا وقار مجروح ہونا چاہئے۔ہاں کسی کا شکر گزار ہونا نہ
صرف انسانی وقار کے منافی نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک ایسی صفت ہے جو وقار میں اضافہ
کا باعث بن جاتی ہے۔اسلام احسان کرنے والے کو بھی ایک بالکل مختلف اور منفرد
انداز اختیار کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔عام طور پر یہ بات وقار اور انکسار کے منافی سمجھی
جاتی ہے کہ شکریہ کو حق سمجھ کر قبول کیا جائے۔ایسی کسر نفسی دکھا نا تہذیب کا حصہ ہے
لیکن اس عام مہذب انداز میں اور اسلام کی اعلیٰ اخلاقی تعلیم میں ایک بنیادی فرق
ہے۔اسلام نیکی ، بھلائی اور خدمت خلق کا حکم اس لئے نہیں دیتا کہ ایسے کاموں کے
ذریعہ نیک نامی ہو یا فطری جذبہ خدمت کی تسکین کا سامان ہو جائے۔اسلام کے
نزد یک خدمت خلق کا بلند تر مقصد صرف اور صرف رضائے باری تعالیٰ کا حصول
ہے۔بار بار یہ تاکید کی گئی ہے کہ نیک کام محض اللہ ہونے چاہئیں تا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل ہو اور وہی اس کا اجر عطا فرمائے۔اس سے یہ بات خوب واضح ہو جاتی ہے کہ جب ایک سچا اور حقیقی مسلمان کسی
حاجت مند کی حاجت پوری کرتا ہے تو اس کے پیش نظر کوئی ذاتی مفاد نہیں ہوتا نہ ہی
وہ کسی شخص کو خوش کرنا چاہتا ہے۔بلکہ اس کا واحد مقصد صرف اپنے خالق اور مالک
خدا کو راضی کرنا ہوتا ہے۔وہ اس خدا کی خوشنودی چاہتا ہے جس نے وہ سب کچھ
اسے عطا کیا جس کا وہ آج مالک ہے۔168
چنانچہ اس اصول کی روشنی میں جو کچھ بھی وہ دوسروں پر خرچ کرتا ہے وہ کوئی
احسان نہیں کرتا بلکہ اللہ تعالیٰ کے ان احسانات کا شکر ادا کرتا ہے جو خود اس کی ذات
پر ہیں۔اس شاندار فکر وعمل کی بنیا د قرآن کریم کی ایک ابتدائی آیت ہے جس میں کہا
گیا ہے کہ
و بما رزقنهم ينفقون
( سورة البقرة آیت ۴)
ترجمہ۔اور جو کچھ ہم انہیں رزق دیتے ہیں وہ اس میں سے خرچ کرتے
ہیں۔پس ایک سچا مومن اگر یہ نہیں چاہتا کہ کسی احسان کے بدلہ میں لوگ اس کا شکریہ
ادا کریں تو کسی کسر نفسی یا ظاہری تہذیب کی وجہ سے نہیں ہوتا۔وہ تو حقیقتاً اس بات
کو اپنا جزو ایمان سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے جس شخص پر احسان کیا ہے اس پر اگر
کسی کا شکر ادا کرنا واجب ہے تو وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔یہی وجہ ہے کہ
حقیقی مومن جو ایمان کے مفہوم سے واقف ہیں جب کوئی ان کے احسانات کا شکریہ
ادا کرے تو وہ بے حد شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔قرآن مجید یہ اعلان کرتا ہے۔05
لیک
ور ووه
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَّ يَتِيمًا وَّاسِيْرًا إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ
اللهِ لا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا (سورۃ الدھر آیات ۹ - ۱۰)
ترجمہ۔اور وہ کھانے کو، اس کی چاہت کے ہوتے ہوئے ،مسکینوں اور
قتیموں اور اسیروں کو کھلاتے ہیں۔ہم تمہیں محض اللہ کی رضا کی خاطر کھلا
رہے ہیں، ہم ہر گز نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ کوئی شکریہ۔محض کھانا کھلا دینا ہی کافی نہیں بلکہ زندگی کے آلام و مصائب اور بھوک کی
اذیت کو جانتے ہوئے ، لوگوں کے دکھوں میں شریک ہو کر اور کسی شکریہ کی توقع کے
بغیر کھانا کھلانا ایک حقیقی مومن کے شایان شان عمل ہے۔مذکورہ بالا آیات کا حسن
169
آنکھوں کو خیرہ کر دیتا ہے۔اگر یہ تعلیم دی جاتی کہ مومن ایک سطحی انداز میں مصنوعی
عجز و انکسار دکھاتے ہوئے لوگوں کے شکریہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا کریں گویا
شکر یہ قبول کرنا ان کی شان کے منافی ہے تو اندیشہ تھا کہ اس طرح منافقت کو فروغ
ملے۔جب ایک شخص رسما یہ کہتا ہے کہ شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں تو درحقیقت وہ جانتا
ہے کہ اس طرح وہ اس شخص کی نظروں میں اور بھی زیادہ معزز ہو جائے گا جس پر اس
نے احسان کیا۔اس کے برعکس اسلام کی تعلیم کہیں زیادہ حسین اور پاکیزہ شان کی
حامل ہے۔احسان کرنے والے کو یاد دلایا گیا ہے کہ وہ اپنے مال کو بیک وقت دو
خریداروں کے ہاتھ فروخت نہیں کر سکتا۔نیکی کا کام یا تو رضائے الہی کی خاطر ہوسکتا
ہے یا پھر غیر اللہ کی خوشنودی کے لئے ہو سکتا ہے۔یہ آیت بتاتی ہے کہ دونوں قسم کی
نیتیں ایک ہی وقت میں اکٹھی نہیں ہو سکتیں۔خدا کا ایک مخلص بندہ جب کسی ضرورت
مند کی ضرورت کو پورا کرتے وقت یہ کہتا ہے کہ میری نیت تو درحقیقت صرف اللہ کی
رضا کا حصول ہے تو اس طرح وہ اس ضرورت مند کو بھی یاد کروا رہا ہوتا ہے کہ اس کا
حقیقی محسن وہ نہیں بلکہ اللہ کی ذات ہے۔ظاہر ہے کہ سوچ کے اس انداز سے اس محتاج
انسان کے دل میں کسی قسم کے احساس کمتری کے پیدا ہونے کا امکان نہیں رہتا۔نیکی کے اجر کی توقع کسی انسان سے نہ رکھنا
اسلامی تعلیم کے مطابق دوسرے سے اچھے اخلاق سے پیش آنا تہذیبی اقدار کے
زیر اثر اختیار کی ہوئی ایک سطحی عادت کے رنگ میں نہیں ہونا چاہئے بلکہ تمام اخلاق
کی جڑیں ایمان باللہ میں پیوست ہونی چاہئیں۔محتاجوں کو صدقہ و خیرات اس گھٹیا
نیت سے نہیں دینا چاہئے کہ اس کے بدلہ میں ان سے بھی کبھی کوئی فائدہ حاصل کریں
170