معاشرتی اقتصادی امن

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 2

گے۔ولا تمنن تستكثر
(سورۃ المدثر آیت ۷ )
ترجمہ۔اور زیادہ لینے کی خاطر احسان نہ کیا کر۔اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ اگر آپ نے کسی پر احسان کیا ہے تو اسے یوں بھول
جائیں جیسے کچھ بھی نہیں ہوا۔احسان جتانا اور نیکی پر فخر کرنا اور اسے بڑھا چڑھا کر
بیان کرنا نیکی کو برباد کر دیتا ہے۔ایک حقیقی مومن ہرگز ایسا نہیں کرتا۔اس کا طرز عمل
درج ذیل آیات میں بیان کیا گیا ہے۔یہ آیات غلط اور صحیح طرزعمل میں بڑا جامع
موازنہ پیش کرتی ہیں۔مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَثَلِ حَبَّةِ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي
280 28
كُل سُنْبُلَةٍ سَائَةُ حَبَّةٍ ، وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ الَّذِيْنَ
طا
ط
يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيْلِ اللهِ ثُمَّ لاَ يُتَّبِعُونَ مَا أَنْفَقُوا مَنَّا وَلَا أَذًى ا لَّهُمْ
ووه
28
وده وه
لا
آجرهم عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَO قَوْل مَعْرُوفَ " وَ
مَغْفِرَة خَيْرٌ مِنْ صَدَقَةٍ يَتْبَعُهَا أَذًى ، وَاللهُ غَنِي حَلِيمٌ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
لا تُبْطِلُوا صَدَقَتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالَّا ذِى كَالَّذِي يُنْفِقُ مَا لَهُ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا
يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ صَفْوَان عَلَيْهِ تُرَابٍ فَأَصَابَهُ، وَابل
فَتَرَكَهُ صَلْدَاء لَا يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِّمَّا كَسَبُوا وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ
الْكَافِرِينَ
ط
( سورة البقرة آیات ۲۶۲ تا ۲۶۵)
ترجمہ۔ان لوگوں کی مثال جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں
ایسے بیج کی طرح ہے جو سات بالیں اگا تا ہو۔ہر بالی میں سو دانے
ہوں۔اور اللہ جسے چاہے (اس سے بھی ) بہت بڑھا کر دیتا ہے۔اور اللہ
وسعت عطا کرنے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔وہ لوگ جو اپنے
28
171

اموال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھر جو وہ خرچ کرتے ہیں اس کا
احسان جتاتے ہوئے یا تکلیف دیتے ہوئے پیچھا نہیں کرتے ان کا اجر
ان کے رب کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ وہ غم
کریں گے۔اچھی بات کہنا اور معاف کر دینا زیادہ بہتر ہے ایسے صدقہ
سے کہ کوئی آزار اس کے پیچھے آرہا ہو۔اور اللہ بے نیاز (اور ) بردبار
ہے۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے صدقات کو احسان جتا کر یا
اذیت دے کر ضائع نہ کیا کرو اس شخص کی طرح جو اپنا مال لوگوں کے
دکھانے کی خاطر خرچ کرتا ہے اور نہ تو اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور نہ یوم
آخر پر۔پس اس کی مثال ایک ایسی چٹان کی طرح ہے جس پر مٹی ( کی
تہ ) ہو پھر اس پر موسلا دھار بارش برسے تو اسے چٹیل چھوڑ جائے۔جو
کچھ وہ کماتے ہیں اس میں سے کسی چیز پر وہ کوئی اختیار نہیں رکھتے۔اور
اللہ کا فرقوم کو ہدایت نہیں دیتا۔اسی طرح قرآن کریم فرماتا ہے:
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
(سورۃ الضحی آیت ۱۱)
ترجمہ۔اور جہاں تک سوالی کا تعلق ہے تو اسے مت جھڑک۔بھیک مانگنا
اسلام بھکاری کے ساتھ بھی عزت سے پیش آنے کی تلقین کرتا ہے اور درشتی سے
بات کرنے کی سخت ممانعت فرماتا ہے۔اگر چہ بھیک مانگنے کو پسند نہیں کیا گیا بلکہ اس
کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے لیکن اشد ضرورت کے وقت مانگنے کے حق کو بھی قائم رکھا گیا
ہے اور کسی شخص کو ایسے مانگنے والوں کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں
172

دی گئی ہے جو بے چارے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوں۔اسلام کے ابتدائی دور میں باوجود اس کے کہ مانگنے والوں کی عزت نفس پوری
طرح محفوظ تھی پھر بھی وہ لوگ خوب اچھی طرح سمجھتے تھے کہ سوال نہ کرنا سوال کرنے
سے بہتر ہے۔ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ نے مانگنے والے اور دینے والے میں
موازنہ کرتے ہوئے فرمایا اَلْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِّنَ الْيَدِ السُّفْلی یعنی دینے والا ہاتھ
لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔اس تعلیم کا نتیجہ تھا کہ بعض مسلمانوں نے غربت میں
مرنا قبول کر لیا مگر زندہ رہنے کے لئے بھیک مانگنا پسند نہ کیا۔ایسے لوگوں کی
ضروریات پوری کرنے کے لئے جو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد میں مصروف ہیں
اور غربت کے ہاتھوں بے بس ہیں قرآن کریم نے سارے معاشرہ کو تو جہ دلائی ہے۔چنانچہ فرمایا:
لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أَحْصِرُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ
- وو و
ہ ووہ
يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُمْ بِسِيْمُهُمْ لَا يَسْتَلُونَ النَّاسَ
°
ج
280
الْحَافًا ، وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرِ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ (سورة البقرة آیت ۲۷۴)
ترجمہ۔( یہ خرچ ) ان ضرورت مندوں کی خاطر ہے جو اللہ کی راہ میں
محصور کر دیئے گئے (اور) وہ زمین میں چلنے پھرنے کی طاقت نہیں
رکھتے۔ایک لاعلم (ان کے) سوال سے بچنے ( کی عادت ) کی وجہ سے
انہیں متمول سمجھتا ہے (لیکن) تو ان کے آثار سے ان کو پہچانتا ہے۔وہ
پیچھے پڑ کر لوگوں سے نہیں مانگتے اور جو کچھ بھی تم مال میں سے خرچ کرو تو
اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔اس امر کی مزید وضاحت مندرجہ ذیل آیت سے ہو جاتی ہے۔مَا آفَاءَ اللهُ عَلى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى
173

وَالْيَتَمَى وَالْمَسْكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِ كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ
ووه و
وَمَا الكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ ، وَمَا نَهَكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ
شَدِيدُ الْعِقَابِ
( سورة الحشر آیت (۸)
ترجمہ :۔اللہ نے بعض بستیوں کے باشندوں کے اموال میں سے )
اپنے رسول کو جو بطور غنیمت عطا کیا ہے تو وہ اللہ کے لئے اور رسول کے
لئے ہے اور اقرباء یتامیٰ اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے تا ایسا نہ ہو
کہ یہ ( مال غنیمت ) تمہارے امراء ہی کے دائرہ میں چکر لگاتا رہے۔اور رسول جو تمہیں عطا کرے تو اسے لے لو اور جس سے تمہیں رو کے اس
سے رُک جاؤ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔یقیناً اللہ سزا دینے میں سخت
ہے۔ط
پیارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ایک حدیث میں بھی اس اصول
کا ذکر فرمایا ہے۔اس حدیث کا متعلقہ حصہ درج ذیل ہے:
عَنْ
ـكِيْمِ بْنِ حِرَامٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَمَّ قَالَ:
° -
Jo -
الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى وَابْدَأَ بِمَنْ تَعُولُ وَ خَيْرُ الصَّدَقَةِ عَنْ ظَهْرِ
ده
--٥ -٥ -٥
غِنِّى وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعْفِهِ اللَّهُ وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ
(صحيح البخاري ، كتاب الزكاة ـ باب لاصدقة الأعن ظهر غني)
ترجمہ:۔حضرت حکیم بن حزام بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا
اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔یعنی وہ شخص جو صدقہ و خیرات دیتا ہے
وہ لینے والے سے بہتر ہے۔انسان کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے اپنے عیال پر خرچ
کرے۔بہترین صدقہ وہ ہے جو ایک دولت مند انسان اپنے اخراجات کے بعد بچی
ہوئی دولت میں سے دیتا ہے۔جو کوئی دوسرے کے آگے سوال کرنے سے بچتا ہے
اللہ اسے دے گا اور دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے محفوظ رکھے گا۔جو کوئی غنا
174

ظاہر کرتا ہے اللہ اسے واقعی غنی بنا دے گا۔اس حدیث میں آنحضرت ﷺ یہ نصیحت فرما رہے ہیں کہ تم اوپر والا ہاتھ بن
جاؤ یعنی صدقہ و خیرات کرو اور دوسروں کی خدمت کرو نہ یہ کہ لوگ تم پر احسانات
کریں اور تم صدقات لینے والے بن جاؤ۔مالی قربانی کے لئے طیب مال کی شرط
صدقہ و خیرات کے آداب کے علاوہ یہ بات بھی بڑی اہم ہے کہ آپ کیا چیز
خرچ کر رہے ہیں۔اگر آپ کوئی ایسی چیز صدقہ کرتے ہیں جو اگر آپ کو دی جائے
اور آپ اسے قبول کرتے وقت شرمندگی محسوس کریں تو آپ کا صدقہ دراصل صدقہ
نہیں ہے۔قرآن کریم کے نزدیک یہ تو کسی چیز کو کوڑے میں پھینک دینے کے
مترادف ہے۔چنانچہ فرمایا:۔ص
%0--0-0-
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ وَ مِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ
س وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَلَسْتُمْ بِأَخِذِيْهِ إِلَّا أَنْ تُغْمِضُوا فِيهِ۔وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيده
( سورة البقرة آیت ۲۶۸)
ترجمہ۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جو کچھ تم کماتے ہو اس میں سے
اور اس میں سے بھی جو ہم نے تمہارے لئے زمین میں سے نکالا ہے
پاکیزہ چیزیں خرچ کرو۔اور (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے وقت اس
میں سے ایسی ناپاک چیز کا قصد نہ کیا کرو کہ تم اسے ہرگز قبول کرنے
والے نہ ہو سوائے اس کے کہ تم (سیکی کے خیال سے) اس سے
طَرْفِ نظر کرو۔اور جان لو کہ اللہ بے نیاز (اور ) بہت قابل تعریف
ہے۔ط
175

لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ
( سورۃ الحج آیت ۳۸)
ترجمہ۔ہرگز اللہ تک نہ ان کے گوشت پہنچیں گے اور نہ ان کے خون لیکن
تمہارا تقویٰ اس تک پہنچے گا۔خدا کے راستہ میں اعلانیہ اور پوشیدہ خرچ
اسلام اللہ تعالیٰ کے راستہ میں پوشیدہ اور علانیہ دونوں طرح سے خرچ کرنے کی
اجازت دیتا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے۔وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ نَّفَقَةِ أَوْنَذَرْتُمْ مِنْ نَّذْرِ فَإِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُهُ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ
ووه۔أَنْصَارِهِ إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَتِ فَنِعِمَّا هِيَ ، وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ
لَّكُمْ ، وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِّن سَيِّاتِكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
( سورۃ البقرۃ آیات ۲۷۱۔۲۷۲)
ترجمہ۔اور جو بھی تم قابل خرچ چیزوں میں سے خرچ کرو یا منتوں میں
سے کوئی منت مانو تو یقیناً اللہ اسے جانتا ہے اور ظالموں کیلئے کوئی مددگار
نہیں۔تم اگر صدقات کو ظاہر کرو تو یہ بھی عمدہ بات ہے۔اور اگر تم انہیں
چھپاؤ اور انہیں حاجت مندوں کو دو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔اور وہ
(اللہ ) تمہاری بہت سی برائیاں تم سے دور کر دے گا۔اور اللہ اس سے
ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔معاشرتی ذمہ داریاں
اسلامی تعلیم کے مطابق صاحب اختیار لوگوں کے لئے از حد ضروری ہے کہ انہیں
176

عوام الناس کی فلاح و بہبود کا اس قدر احساس ہو کہ مطالبات منوانے کے لئے کسی قسم
کے پریشر گروپس بنانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق
حکمران اپنی رعایا کے حالات کا ذمہ دار اور خدا کے سامنے جوابدہ ہے۔صلى الله
آنحضرت ﷺ نے ایک حدیث میں فرمایا ہے۔كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
(صحيح ال
ح البخارى كتاب النكاح باب المرأه راعية في بيت زوجها)
ترجمہ :۔تم میں سے ہر کوئی ایک چرواہے کی مانند ہے۔(وہ بھیڑوں کا
مالک تو نہیں لیکن جو بھیڑیں وہ چرا رہا ہے ان کی دیکھ بھال کی
ذمہ داری اسے دی گئی ہے ) اور تم سب اپنی ذمہ داری کے بارہ میں
جوابدہ ہو۔اس حدیث میں ایسے کئی قسم کے تعلقات کا ذکر ہے جن کے باعث ایک انسان
کسی دوسرے انسان کا ذمہ دار بن جاتا ہے۔مثال کے طور پر آقا اپنے غلام کا
ذمہ دار ہے۔خاوند اور بیوی دونوں اپنے خاندان کے ذمہ دار ہیں۔خاوند خاندان
کے سربراہ کے طور پر اور بیوی گھر کا انتظام چلانے کے لحاظ سے۔اسی طرح ایک
آجر اپنے اجیر کا ذمہ دار ہے۔على هذا القیاس۔ان سب تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے
آنحضرت ﷺ نے بار بار فرمایا کہ یاد رکھو تم ذمہ دار بنائے گئے ہو اور اپنی اس
ذمہ داری کے متعلق جوابدہ ہو۔تاریخ اسلام کا ایک واقعہ
ایک رات حضرت عمر مدینہ کی ایک نواحی بستی کی ایک گلی میں سے گزر رہے
تھے۔آپ کا یہ معمول تھا کہ براہ راست اپنی رعایا کے حالات معلوم کرنے کے لئے
177

بھیس بدل کر گلیوں میں چکر لگایا کرتے تھے۔آپ کو ایک گھر سے بچوں کے رونے
کی آواز میں آئیں۔ایسا لگتا تھا کہ بچے کسی تکلیف میں ہیں۔پوچھنے پر پتہ چلا کہ
ایک ماں اور اس کے تین چار بچے چولہے کے ارد گرد بیٹھے ہوئے ہیں۔چولہے پر
ہنڈیا رکھی ہے جس میں کوئی چیز اُبل رہی ہے۔حضرت عمر نے ماں سے پوچھا کہ کیا
بات ہے، بچے کیوں رو رہے ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ بچے بھوکے ہیں اور میرے
پاس انہیں کھلانے کے لئے کچھ نہیں۔میں نے انہیں بہلانے کی خاطر ہنڈیا میں کچھ
پانی اور پتھر ڈال کر چولہے پر رکھا ہوا ہے تا کہ وہ یہ سمجھیں کہ کھانا تیار ہو رہا ہے۔یہ
سن کر حضرت عمرؓ بڑے کرب اور اضطراب کی حالت میں فوراً واپس دربار خلافت
میں تشریف لائے۔آپ نے کچھ آٹا، گوشت اور کھجوریں لیں، انہیں ایک بوری میں
رکھا اور قریب کھڑے ہوئے غلام سے کہا کہ اسے میری کمر پر رکھ دو۔غلام نے
حیرت سے کہا کہ امیر المومنین! آپ کیوں تکلیف فرماتے ہیں یہ بوجھ مجھے اٹھانے
دیں۔حضرت عمر نے فرمایا بے شک آج تو تم میرا بوجھ اٹھا سکتے ہولیکن قیامت کے
دن میرا بوجھ کون اٹھائے گا؟ آپ کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جزا سزا کے دن کوئی
اور اس امر کا جوابدہ نہیں ہو گا کہ عمر نے اپنی ذمہ داریوں کو کس طرح ادا کیا تھا اس
لئے انہیں اپنا بوجھ خود ہی اٹھانا ہو گا۔یہ دراصل نفس کے لئے ایک قسم کی سزا تھی جو
حضرت عمرؓ نے اپنے لئے تجویز فرمائی۔آپ نے محسوس کیا کہ اس غریب اور بے کس
عورت اور اس کے بچوں کی جس حالت زار کو دیکھ کر آئے ہیں اس کی ذمہ داری
آپ پر عائد ہوتی ہے۔در حقیقت آپ کو شدت سے اس امر کا احساس تھا کہ سارے
شہر اور اس کے معاملات کے آخری ذمہ دار آپ ہی ہیں اور یہ ذمہ داری آپ ہی کو
ادا کرنی ہے۔اگر چہ ہر سر براہ مملکت کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ حضرت عمر کی برابری
کر سکے لیکن کیا بلحاظ سوچ اور کیا بلحاظ عمل آپ کا مثالی کردار ہمیشہ کے لئے ماڈل اور
178

نمونے کا کام دیتا رہے گا۔دراصل یہی وہ روح ہے جسے عصر حاضر کے تمام
معاشروں میں زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔اگر حکومتیں لوگوں کی فلاح و بہبود کا
خیال رکھیں اور ان کی تکالیف اور دکھ درد کا احساس پیدا کریں تو قبل اس کے کہ لوگ
اپنی تکالیف اور محرومیوں کے اظہار کے لئے اٹھ کھڑے ہوں ارباب اختیار خود اپنے
طور پر ان کے دکھ و درد کا مداوا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔وہ اصلاح احوال کی
کوشش لوگوں کے مطالبات یا کسی خوف کی وجہ سے نہیں کریں گے بلکہ خود ان کے
اپنے ضمیر کی آواز انہیں ایسا کرنے پر مجبور کر دے گی۔خدا کی عطا کردہ سب نعمتوں میں سے خرچ کرنا
قرآن کریم نے انفاق فی سبیل اللہ کو صرف مال کے خرچ تک محدود نہیں رکھا
بلکہ اس کے مفہوم کو انتہائی وسیع کر دیا ہے۔ایک بے مثال آیت جسے قرآن کریم نے
بار بار دہرایا ہے یہ ہے۔ومما رزقنهم ينفقون
( سورة البقرة آیت ۴)
ترجمہ:۔اور جو کچھ ہم انہیں رزق دیتے ہیں وہ اس میں سے خرچ کرتے
ہیں۔اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں ہر قسم کی مادی نعماء کے علاوہ تمام استعدادیں،
صلاحیتیں ، خوبیاں اور قومی نیز انسانی تعلقات وغیرہ شامل ہیں۔اس مختصر سے جملہ
میں عزت، امن اور آرام وغیرہ جیسی نعمتیں بھی آ جاتی ہیں۔غرضیکہ ہر وہ چیز جو تصور
میں آ سکتی ہے وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ میں شامل ہے۔مسن کا لفظ بھی یہاں بڑی خوبصورتی سے استعمال ہوا ہے جس کے لفظی معنی ” بعض
اور ” کچھ“ کے ہیں۔اس لفظ کے استعمال سے آیت میں موجود نصیحت پر عمل کرنا ہر
179

"
ایک کے لئے ممکن ہو گیا ہے۔وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ کے یہ معنی نہیں کہ وہ سب کچھ جو ہم
نے انہیں دیا ہے اللہ کے راستہ میں خرچ کرتے ہیں بلکہ اس کے معنی ہیں کہ جو کچھ
بھی اللہ تعالیٰ نے دیا ہے وہ اس میں سے کچھ خرچ کرتے ہیں اور لفظ ” کچھ میں
اتنی لچک اور وسعت ہے کہ عام لوگ بھی جو بڑی بڑی قربانیوں کی طاقت نہیں رکھتے
وہ کم از کم اپنی حیثیت کے مطابق انفاق فی سبیل اللہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔خدمت
خلق کا یہ وہ ماحول ہے جس کے قیام اور فروغ کے لئے اسلام کوشش کرتا ہے۔اس
ماحول کا تعلق ایک طرف تو فرد کے سماجی رویوں اور اس کے معاشرتی طرز عمل سے
ہے اور دوسری طرف اس کا تعلق اس کی اقتصادی و معاشی سرگرمیوں سے ہے۔ایک ایسا معاشی نظام جس میں شامل ہر فرد کو ذاتی ملکیت کا ہی غم کھائے جا رہا ہو
اور وہ دونوں ہاتھوں سے سمیٹنے کی تگ و دو میں مصروف ہو وہاں صحیح اور غلط جائز اور
ناجائز میں فرق کرنا بڑا مشکل بلکہ عملاً ناممکن ہو جاتا ہے۔غالب امکان ہے کہ ایسا
معاشرہ اپنی حدود میں رہنے کی بجائے دوسروں کے حقوق میں ناجائز دخل اندازی کا
مرتکب ہو گا۔لیکن دوسری طرف جس معاشرہ کے افراد کو ہمیشہ یہ یاد دلایا جائے اور
تربیت بھی دی جائے کہ وہ دوسروں کو ان کے حق سے زیادہ دیا کریں ان سے ہرگز
یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ دوسروں کے حقوق غصب کرنا شروع کر دیں گے۔ایسے
ماحول میں بھلا کسی کے استحصال کا کیا امکان ہوسکتا ہے۔خدمت خلق
خدمت خلق کے اسلامی تصور کو اس آیت میں بڑی خوبصورتی اور جامعیت کے
ساتھ بیان کیا گیا ہے۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ
180

تُؤْمِنُونَ بِاللهِ۔( سورۃ آل عمران آیت ۱۱۱)
b
ترجمہ تم بہترین امت ہو جو انسانوں کے فائدہ کے لئے نکالی گئی ہو۔تم
اچھی باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان
لاتے ہو۔تمہاری فضیلت اس وقت تک ہے جب تک تم خدمت کرنے والا مزاج رکھتے
ہو۔اگر تم خدمت خلق نہیں کرتے تو تمہیں اسلام یا امت مسلمہ کی طرف سے برتری کا
دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔شراب نوشی اور جوئے کی ممانعت
جب نشہ کی بات کی جائے تو ذہن عام طور پر ہیروئین اور کوکین کی طرف منتقل ہو
جاتا ہے۔لیکن نشہ کے لفظ کو وسیع تر مفہوم میں لیا جائے تو اس میں شراب نوشی اور جوا
دونوں شامل ہو جاتے ہیں۔کیونکہ لذت یابی کے ان ہر دو طریق کو معاشرہ بری نظر
سے نہیں دیکھتا اس لئے انہیں بہت کم نشہ کا نام دیا جاتا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ
شراب نوشی اور جو ا معاشرہ کی صحت اور سلامتی کے لئے کوئی اچھی علامات نہیں ہیں۔دنیا کے ایسے ممالک جہاں جُوئے کا اتنے وسیع پیمانے پر رواج نہیں وہاں بھی تقریباً
ہر سطح پر لوگ چھوٹے بڑے اڈوں کی شکل میں جوئے کے شغل میں ملوث ہیں۔دوسرا
بڑا نشہ شراب نوشی ہے جس کا شکار آج دنیا کے مختلف معاشرے ہو چکے ہیں۔قرآن کریم نے شراب نوشی اور جو ا دونوں کی ممانعت فرمائی ہے۔فرمایا:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ
الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُم
ه و
M016-0 mo
الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَعَن الصَّلوة۔ج
181

°
ه شه وه
فهل انتم منتهون
( سورة المائدة آیات ۹۱ - ۹۲)
ترجمہ :۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! یقیناً مدہوش کرنے والی چیز اور
جوا اور بت ( پرستی) اور تیروں سے قسمت آزمائی یہ سب نا پاک شیطانی
عمل ہیں۔پس ان سے پوری طرح بچو تا تم کامیاب ہو جاؤ۔یقیناً
شیطان چاہتا ہے کہ نشہ اور جوئے کے دوران تمہارے درمیان بغض اور
عناد پیدا کر دے اور تمہیں ذکر الہی اور نماز سے باز رکھے۔تو کیا تم باز
آ جانے والے ہو۔حضرت رسول کریم ﷺ نے شراب نوشی کو اُمّ الخبائث یعنی تمام برائیوں کی
ماں قرار دیا ہے۔شراب اور جوئے کی عادت ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی
ہے۔اس لحاظ سے مختلف خطوں اور علاقوں میں کوئی فرق باقی نہیں رہا۔سیاست کی
دنیا میں تو شاید مشرق و مغرب کبھی متحد نہ ہو سکیں لیکن جہاں تک شراب نوشی اور
جوا بازی کے رجحانات کا تعلق ہے کیا مشرق اور کیا مغرب اور کیا شمال اور کیا جنوب
سب اکٹھے ہو چکے ہیں۔شراب نوشی اور جُوا دونوں ہی معاشرتی برائیاں ہیں۔برطانیہ میں شراب نوشی پر
ایک دن میں جتنا خرچ ہوتا ہے اس سے افریقہ کے لاکھوں قحط زدہ لوگوں کا کئی
ہفتوں تک پیٹ بھرا جا سکتا ہے۔مگر ستم یہ ہے کہ افریقہ اور دیگر براعظموں کے غریب
ترین ممالک میں بھی شراب نوشی کو ایک ایسی عیاشی نہیں سمجھا جاتا جس کے لوگ متحمل
نہ ہوسکیں۔افریقہ کے لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو نہ تو زندگی کی بنیادی ضروریات
پوری کر سکتے ہیں اور نہ اپنے بچوں کو تعلیم دلا سکتے ہیں مگر پینے کے لئے کسی نہ کسی
طرح شراب ضرور حاصل کر لیتے ہیں۔جنوبی ہندوستان کے پسماندہ علاقوں میں
جہاں فیکٹریوں کی تیار شدہ شراب خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں وہاں اس کی
182

·

آج 10 میں سے 10 باقی