معاشرتی اقتصادی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 3
بجائے خانہ ساز ” ٹوڈی“ سے گزارہ کر لیا جاتا ہے۔اگر چہ غربت اس ام الخبائث کو
پھیلنے سے کسی حد تک روکتی ضرور ہے لیکن جونہی فی کس آمدنی بڑھتی ہے شراب پر
اٹھنے والے خرچ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ جب تک کوئی شخص
حد سے زیادہ شراب پینے کا عادی نہ ہو جائے اور نشہ میں دھت نالیوں میں گرا پڑا نظر
نہ آئے شراب نوشی کی عادت کو برا نہیں سمجھا جاتا۔یہ سوال اٹھایا جا سکتا ہے کہ شراب نوشی اور جوئے کو عصر حاضر کے مسائل کے
طور پر کیوں لیا جائے جبکہ یہ دونوں نشے تو ہمیشہ سے ہر جگہ تاریخ انسانی کا حصہ رہے
ہیں۔بلاشبہ اس لحاظ سے یہ صرف اس دور کا مسئلہ ہی نہیں ہے بلکہ اسے تاریخ عالم
کے ہر دور کا ایک دائمی مسئلہ کہا جانا چاہئے۔اقتصادیات کے نقطہ نگاہ سے شراب نوشی کی نسبت جوا زیادہ قابل اعتراض ٹھہرتا
ہے۔جوئے میں اقتصادی لحاظ سے پیداوار میں کسی اضافہ کے بغیر دولت ایک ہاتھ
سے نکل کر دوسرے ہاتھ میں چلی جاتی ہے۔یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے سٹے کے
کاروبار میں اجناس کے تبادلہ کے بغیر دولت کا دولت سے تبادلہ ہوتا ہے۔جوئے
میں سرمایہ اقتصادی ترقی اور دولت کی پیداوار کے عمل میں کسی قسم کا حصہ لئے بغیر
ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں چلا جاتا ہے۔منی مارکیٹس (Money Markets)
یعنی بازار حصص تو پھر بھی کسی نہ کسی حد تک اقتصادی اغراض و مقاصد کو پورا کرتے
ہیں لیکن اقتصادی لحاظ سے جو ایک بالکل بے مقصد عمل ہے جب کہ آزاد تجارت اور
صنعتی ماحول میں دولت کا تبادلہ اقتصادیات کو مادی فائدہ پہنچاتا ہے۔قدر (Value) کے تبادلہ میں بالعموم فریقین کو فائدہ ہوتا ہے۔یہ بات نا قابل فہم
ہے کہ تاجروں کی اکثریت کو نقصان اٹھانا پڑے۔جب کہ یہ بات بہر حال طے ہے
کہ جوئے میں ایک بہت بڑی اکثریت کو اکثر نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔لیکن
183
تجربہ شاہد ہے کہ قمار خانے بالعموم مالی تباہی کا شکار نہیں ہوتے۔پس جوئے میں
صرف چند لوگوں کے نفع کی خاطر لاکھوں لوگ تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔اپنی دولت
لٹا کر انہیں صرف ایک ہیجانی لذت حاصل ہوتی ہے۔بازی جیتنے کی امید یا ہارنے
کے خوف کے درمیان بے یقینی کی وہ ہیجانی کیفیت اس وقت دم توڑ دیتی ہے جب
انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ ہار گئے ہیں۔اپنی ہاری ہوئی رقم واپس لینے کی موہوم سی امید
لئے ہوئے وہ پھر اپنا مال داؤ پر لگاتے ہیں یہاں تک کہ ان کی پریشانی اور ذہنی دباؤ
اس ہیجانی لذت سے بہت بڑھ جاتا ہے جو اس سارے کا روبار میں انہیں حاصل ہوئی
تھی۔اس ناکامی کے نتیجہ میں وہ شدید غم و غصہ اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جو
ان کی ذات تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ اس کا اظہار رشتہ داروں پر بھی ہونے لگتا
ہے۔معاشرہ کے غریب طبقات میں افراد خانہ کی روز مرہ کی ضروریات تک جوئے
کی نذر ہو جاتی ہیں۔قرآن کریم نے شراب نوشی اور جوئے کی ممانعت کا ذکر کرتے
ہوئے تسلیم کیا ہے کہ یقیناً ان سے بعض جزوی فائدے اٹھائے جا سکتے ہیں۔مگر یہ بات
طے شدہ ہے کہ ان کے نقصانات ان کے جزوی فوائد کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہیں۔يَسْتَلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْم كَبِيرٌ وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ
ه
إِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَا وَ يَسْتَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ
الله لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ
(سورة البقرة آیت ۲۲۰)
ترجمہ۔وہ تجھ سے شراب اور جوئے کے متعلق سوال کرتے ہیں۔تو کہہ
دے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ (بھی) ہے اور لوگوں کے لئے فوائد
بھی۔اور دونوں کا گناہ ( کا پہلو ) ان کے فائدہ سے بڑھ کر ہے۔اور
وہ تجھ سے (یہ بھی) پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ ان سے کہہ دے
کہ (ضروریات میں سے ) جو بھی بچتا ہے۔اسی طرح اللہ تمہارے لئے
(اپنے) نشانات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تا کہ تم تفکر کرو۔184
یہ بحث اٹھائی جا سکتی ہے کہ جس نے دولت کمائی ہے وہ جیسے چاہے اس کے
ذریعہ لذت حاصل کرے کسی دوسرے شخص کو اس میں دخل اندازی کا کیا حق پہنچتا
ہے۔جیسے کوئی خوش ہوتا ہے اسے ہونے دیں۔معاشرہ کو فرد کی آزادی میں اس
حد تک دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ اسے یہ بتائے کہ وہ اپنی کمائی ہوئی
دولت کو کہاں اور کیسے خرچ کرے۔لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ مذہبی تعلیم کا اکثر
حصہ وعظ ونصیحت اور تنبیہ کے انداز میں ہوتا ہے۔دنیا کی زندگی تک کسی مذہب کی
تعلیم میں بھی کوئی جبر شامل نہیں ہے سوائے اس کے کہ کوئی دوسرے کے خلاف جرم کا
ارتکاب کرے اور جرائم سے مراد بھی وہ جرائم ہیں جو غیر مذہبی نقطہ نظر سے بھی
قابل دست اندازی ہیں مثلاً قتل، چوری، دھوکہ دہی ، بدعنوانی ، حق تلفی وغیرہ۔مگر
مذاہب کے نزدیک ان کے علاوہ بھی ایسے سماجی جرائم ہیں جو بحیثیت مجموعی سارے
معاشرہ کے لئے سخت نقصان دہ ہیں۔ان جرائم کی سزا افراد کو تو نہیں دی جاتی مگر ان
کے نتیجہ میں سارا معاشرہ سزا بھگتا ہے۔اور یہ سزا دراصل وسیع تر معاشرتی قوانین
کے ذریعہ ملتی ہے۔یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ شراب نوشی اور جوئے کی بد عادات
میں مبتلا افراد بہت جلد سارے معاشرہ کے لئے ایک مصیبت بن جاتے ہیں۔یہاں
تک کہ پھر سارا معاشرہ ہی اس قابل نہیں رہتا کہ وہ اپنے اخراجات پورے کر سکے۔قومی دولت کا ایک بڑا حصہ مسلسل ضائع ہوتا چلا جاتا ہے۔ایسے ماحول میں لوگوں کی مایوسیاں اور ناکامیاں بھی بڑھتی چلی جاتی ہیں۔جوئے اور شراب نوشی کے ساتھ جرائم میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔عائلی زندگی کا
سکون برباد ہو جاتا ہے۔ایسے گھروں کے دکھ شراب نوشی کا بالواسطہ نتیجہ ہیں جو ہمیشہ
بڑھتے چلے جاتے ہیں۔کئی گھر براہ راست شراب نوشی اور جوئے بازی کی نذر
ہو جاتے ہیں اور کتنے ہی ازدواجی بندھن ان عادات کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں۔185
اقتصادی اور سماجی لحاظ سے شراب نوشی کے بد نتائج کی نشان دہی مشہور رسالہ
سائنٹفک امیریکن (Scientific American) میں بھی کی گئی ہے۔ان میں
گھریلو تشدد کے علاوہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم ماؤں اور بہنوں کے ساتھ بدکاری
اور زنا وغیرہ قسم کے رزائل شامل ہیں۔یہ تمام گھناؤنے جرائم شراب کے نشہ میں ہر
قسم کی تمیز اٹھ جانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔مذکورہ بالا رسالہ نے شراب نوشی کے
نقصانات کے متعلق کچھ اعداد و شمار بھی دیئے ہیں جو پیش کئے جا رہے ہیں۔شراب نوشی کے باعث ہونے والی اموات
☆
شراب نوشی کرنے والوں کی عمر دس سال کم ہو جاتی ہے۔شراب نوشی کرنے والے مردوں میں شرح اموات عام شرح سے دگنی اور
عورتوں میں عام شرح سے تین گنا زیادہ ہے۔شراب پینے والوں میں خود کشی کی شرح عام شرح موت سے چھ گنا زیادہ ہے۔پچیس سے چوالیس سال کی عمر کے مردوں میں موت کی چار بڑی وجوہات
میں شراب نوشی کا بڑا عمل دخل ہے۔اول حادثات جن میں پچاس فیصد حادثات
شراب نوشی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔دوم قتل جن میں سے ساٹھ فیصد قتل شراب نوشی
کے زیر اثر ہوتے ہیں۔سوم خود کشی چہارم جگر کی بیماریاں۔شراب نوشی کے باعث ہونے والے سالانہ اقتصادی نقصانات
پیداواری ضیاع
صحت پر اٹھنے والے اخراجات
186
۱۴ اعشاریہ 9 بلین ڈالر
۸ اعشاریہ 3 بلین ڈالر
حادثات میں مالی نقصانات
آگ لگنے سے ہونے والے نقصانات
پر تشدد جرائم سے ہونے والے نقصانات
۴ اعشاریہ سے بلین ڈالر
• اعشاریہ 3 بلین ڈالر
۱ اعشاریہ ۵ بلین ڈالر
جرائم کے نتیجہ میں معاشرہ کے رد عمل پر اٹھنے والے اخراجات ۱ اعشاریہ 9 بلین ڈالر
شراب نوشی سے ہونے والے کل نقصانات
۳۱ اعشاریہ 4 بلین ڈالر
شراب نوشی ، جوئے بازی، موسیقی اور رقص جیسے عیش وعشرت کے ذرائع کو اکثر
معاشروں میں بے ضرر سمجھا جاتا ہے۔انہیں مختلف ثقافتوں کا جزو لاینفک قرار دیا جاتا
ہے۔اگر چہ مختلف معاشروں میں ان کی مختلف شکلیں ہیں مگر ان مشاغل کے بنیادی
خدوخال ایک جیسے ہی ہیں۔مصوری، مجسمہ سازی اور اس قسم کے دیگر چند مشاغل کو
چھوڑ کر باقی مشاغل زیادہ دیر تک ثقافت کا بے ضرر حصہ نہیں رہتے بلکہ ایک ایسا بوجھ
بن جاتے ہیں جس سے معاشرہ کی کمر ٹوٹ جاتی ہے۔معاشرہ خود اپنے رجحانات کا
رخ متعین کرنے کے قابل نہیں رہتا۔شراب نوشی، جوئے بازی، موسیقی اور رقص
وغیرہ کی طرف لوگ کھنچے چلے جاتے ہیں۔نوجوان طبقہ بڑی تیزی سے ان سرگرمیوں
کا شکار ہوتا ہے۔ایک بھیڑ چال شروع ہو جاتی ہے اور ان مشاغل میں دلچپسی ایک
جنون کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔اگر کوئی شخص ایسے معاشروں کو دیکھے تو شاید وہ یہ
سمجھے کہ نعوذ باللہ انسانی پیدائش کی غرض وغایت ہی ایسی بے سود لذتوں کا پیچھا کرنا
اور سفلی خواہشات کا غلام بن جانا ہے۔مگر قرآن کریم نے پیدائش انسانی کا یہ مقصد
قرار نہیں دیا بلکہ فرماتا ہے:
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتِ لِأُولِى
الألْبَاب الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ فِيمَا وَقُعُودًا وَّ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي
خَلْقَ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ
( سورة آل عمران آیات ۱۹۱ ۱۹۲)
النَّارِه
187
ترجمہ:۔یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے
ادلنے بدلنے میں صاحب عقل لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں۔وہ لوگ جو
اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے ہوئے بھی اور بیٹھے ہوئے بھی اور اپنے
پہلوؤں کے بل بھی اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور و فکر
کرتے رہتے ہیں (اور بے ساختہ کہتے ہیں ) اے ہمارے رب ! تو نے
ہرگز یہ بے مقصد پیدا نہیں کیا۔پاک ہے تو۔پس ہمیں آگ کے عذاب
سے بچا۔اللہ تعالیٰ کے عقل مند بندوں کی صفات کے متعلق قرآن کریم یہ اعلان کرتا ہے
کہ وہ تخلیق حیات کے عقیدہ پر خوب غور و فکر کے بعد بے اختیار پکار اٹھتے ہیں کہ یہ
کائنات اور اس کی تخلیق بے مقصد نہیں ہو سکتی۔قرآن کریم کی یہ آیات ارشمیدس
کے اس اظہار مسرت کی یاد دلاتی ہیں جب ایک انکشاف پر اس نے Eureka
یعنی ” میں نے پالیا“ کا نعرہ بلند کیا تھا۔پس اسلام کا پیش کردہ معاشرتی ماحول مادہ پرستی کے ماحول سے بالکل مختلف
ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ انسان کی پیدائش کا اعلیٰ مقصد اس راستہ پر گامزن ہونا
ہے جو خالق تک پہنچاتا ہے۔عبادت کے انہی وسیع معنوں میں قرآن کریم یہ اعلان
فرماتا ہے کہ
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونَ (سورۃ الذاریات آیت ۵۷)
ترجمہ:۔اور میں نے جن و انس کو پیدا نہیں کیا مگر اس غرض سے کہ وہ
میری عبادت کریں۔عیش وعشرت کے مختلف ذرائع کا جائزہ لیں تو شاید کسی کو ان میں بظاہر کوئی ایسی
مضرت نظر نہ آئے جسے ان مشاغل پر مکمل پابندی کا جواز بنایا جا سکے خصوصاً
مادر پدر آزاد لوگوں کے معاشرہ میں یہ سمجھنا بے حد مشکل ہے کہ اسلام اس بارہ میں
188
اس حد تک سخت کیوں ہے؟ یہاں تک کہ بعض کے نزدیک اسلام ایک خشک مذہب
ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اسلام ہرگز ایک خشک مذہب نہیں ہے لیکن اگر اسے دور سے
دیکھا جائے اور پوری طرح سمجھا نہ جائے تو ممکن ہے کہ بعض لوگوں کو خشک اور بور
دکھائی دے۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ جن لوگوں میں نیکی کا ذوق پیدا ہو جائے
وہ ان نیک اعمال کے ذریعہ بھی اعلیٰ درجہ کی لذت پا لیتے ہیں جو باہر سے دیکھنے
والے کو بور نظر آتے ہیں۔ان سے بھی زیادہ خوش نصیب وہ لوگ ہیں جنہوں نے
محبت الہی کا مزہ چکھ لیا ہو۔یہ لوگ روحانیت کے اتنے بلند مقام پر فائز ہوتے ہیں
جہاں سے دنیا کی سفلی لذات بہت حقیر، گھٹیا بے معنی اور عارضی دکھائی دینے لگ
جاتی ہیں۔تیسرے یہ کہ وسیع تناظر میں دیکھا جائے تو وہ معاشرہ جس نے
عیش وعشرت کو اپنا معبود نہ بنایا ہو بھی تہی دست نہیں ہوتا۔شراب نوشی اور جوئے کی بحث کا آخری اور مختصر نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ دراصل ایک
قدر کا دوسری قدر سے تبادلہ ہے۔شراب کے نشہ کی ہیجانی کیفیت اور انتہا درجہ کی
جسمانی لذت اور مستی کے عوض حقیقی امن و سکون، طمانیت قلب، احساس تحفظ،
شرافت اور قناعت کبھی کچھ ہاتھ سے جاتا رہتا ہے۔حالانکہ یہ چیزیں اپنی ذات میں
اعلیٰ وارفع قدریں ہیں جن سے بڑھ کر کوئی انعام نہیں ہوسکتا۔اگر اسلام کے پیش کردہ معاشرتی ماحول کا آج کے معاشرتی اور سماجی ماحول
سے بحیثیت مجموعی موازنہ کیا جائے تو یہ بات بآسانی سمجھ میں آ جاتی ہے کہ محبت الہی
کا شجر مادہ پرستی کی زمین میں قرار نہیں پکڑ سکتا۔جولوگ مادی زندگی کی دلچسپیوں اور
رنگینیوں میں غرق ہو جائیں وہ خدا کی محبت میں کیسے کھو سکتے ہیں اگر چہ کچھ استثنائی
صورتیں ہیں مگر ان سے قانون تو نہیں بنا کرتے۔پس خلاصہ یہی ہے کہ اسلام جس
سماجی ماحول کو پیش کرتا ہے وہ مادہ پرستی کے ماحول سے بے حد مختلف ہے۔189