اقتصادی امن

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

اقتصادی امن
سرمایہ دارانہ نظام، اشتراکیت اور اسلام کا اقتصادی فلسفہ۔۔۔۔۔سرمایہ دارانہ نظام۔۔۔۔سائینٹیفک سوشلزم
اسلامی نظریہ
سرمایہ دارانہ معاشرہ کی چار خصوصیات۔۔۔۔دنیا کا بدلتا ہوا اقتصادی نظام۔۔۔۔اسلام کا اقتصادی نظام
زكوة
سود کی ممانعت۔۔۔برطانیہ میں شرح سود کا مسئلہ
سود کے دیگر نقصانات
سود امن کے لئے ایک خطرہ۔۔۔۔۔دولت کے انبار لگانے کی ممانعت۔۔۔۔۔سادہ طرز زندگی
شادی بیاہ کے اخراجات
غرباء کی دعوت قبول کرنا
191

کھانے پینے میں اعتدال۔۔۔۔قرض کا لین دین۔۔معاشی طبقاتی فرق
حمد۔۔۔اسلام کا قانون وراثت
رشوت کی ممانعت
تجارتی ضابطہ اخلاق۔۔۔۔۔بنیادی ضروریات زندگی
عبادت۔معاشرتی وحدت کا ایک ذریعہ۔۔۔۔عالمی ذمہ داریاں
192

b
يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبوا وَيُرْبِي الصَّدَقَتِ * وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارِ أَثِيمٍ
(سورۃ البقرۃ آیت ۲۷۷)
ترجمہ:۔اللہ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے اور
اللہ ہر سخت ناشکرے ( اور ) بہت گنہگار کو پسند نہیں کرتا۔كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ ، وَلَا تَحضُّونَ عَلَى طَعَامِ المِسْكِيْنِ وَ
دو ده
و لگا لیا
تَأكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلا لمَّا وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حَبَّاجَمَّا
(سورۃ الفجر آیات ۱۸ تا ۲۱)
ترجمہ:۔خبر دارا در حقیقت تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔اور
نہ ہی مسکین کو کھانا کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب دیتے
ہو اور تم ورثہ تمام تر ہڑپ کر جاتے ہو اور مال سے بہت
زیادہ محبت کرتے ہو۔193

سرمایہ دارانہ نظام، اشتراکیت اور اسلام کا اقتصادی فلسفہ
اسلام کے اقتصادی نظام کا سرمایہ دارانہ نظام یا سائینٹیفک سوشلزم سے کوئی تعلق
نہیں ہے۔یہ نظام سائنسی تو ہے لیکن بے جا پابندیوں سے آزاد ہے، ذاتی ملکیت
اور نجی کاروبار کی اجازت تو دیتا ہے لیکن لالچ اور حرص کے ہاتھوں ہونے والی
لوٹ کھسوٹ کو بھی روکتا ہے۔اسطرح چند لوگوں کے ہاتھ میں دولت کے ایسے ارتکاز
کی حوصلہ شکنی کرتا ہے جس کے نتیجہ میں معاشرہ کا ایک بڑا حصہ ایک ظالم و جابر اور
بے حس استحصالی نظام کے شکنجہ میں پھنس کر رہ جاتا ہے۔سرمایہ دارانہ نظام،
اشتراکیت اور اسلام کے اقتصادی فلسفوں میں تین بنیادی فرق ہیں۔سرمایہ دارانہ نظام
اس نظام میں سرمایہ کی افزائش سود کے ذریعہ ہوتی ہے۔اس میں اصولی طور پر
تسلیم کر لیا گیا ہے کہ سرمائے کو یہ حق حاصل ہے کہ اسے بڑھنے کا موقع دیا جائے۔سود ہی کی وجہ سے سرمایہ چند ہاتھوں میں اکٹھا ہو جاتا ہے اور پھر اسی سرمایہ کی قوت
سے پیداواری عمل جاری و ساری رہتا ہے۔مختصر یہ کہ سرمائے کو گردش میں رکھنے کا
بنیادی محرک سود ہی ہوتا ہے۔سائلینٹیفک سوشلزم
اس نظام میں اگر چہ سود بطور محرک تو موجود نہیں ہے جس سے پیداواری نظام
میں سرمایہ کی گردش ہوتی رہے لیکن یہاں دراصل سرمایہ کاری کے لئے کسی ترغیب کی
ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ سرمایہ پر حکومت کی بلا شرکت غیر اجارہ داری ہوتی ہے۔195

آزاد نجی کاروبار میں سود ہو یا نہ ہو ذاتی ملکیت کا احساس ہی سرمایہ میں تیزی
سے اضافہ کرنے کی خواہش کو ابھارنے کے لئے کافی ہے۔سود پر قرض لینے کی
صورت میں سود کی شرح ہی وہ معیار ہے جس کے ذریعہ ہم یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ
مجموعی قومی سرمایہ میں کمی ہوئی ہے یا اضافہ ہوا ہے مگر سوشلزم کے اقتصادی نظام میں
اول تو سرمایہ میں اضافہ کی کوئی خواہش ہی نہیں ہوتی کیونکہ اس میں کسی کا ذاتی
سرمایہ نہیں ہوتا دوسرے اس میں کوئی ایسا طریق موجود نہیں ہے جس کے ذریعہ یہ
معلوم کیا جا سکے کہ سرمایہ میں اضافہ کی شرح اقتصادی لحاظ سے کافی بھی ہے یا نہیں۔سوشلزم میں چونکہ حکومت سارے ملکی سرمایہ کو جبراً اپنے قبضہ میں لے لیتی ہے اس
لئے وہاں سودی نظام کی بات بالکل بے معنی اور غیر متعلق ہو کر رہ جاتی ہے۔مشکل یہ
ہے کہ جب کسی پر دباؤ نہ ہو کہ اس نے سود میں ادا کی جانے والی رقم سے زیادہ کمانا
ہے تو پھر کوئی ترغیب باقی نہیں رہتی اور احساس ذمہ داری ختم ہو جاتا ہے۔اگر ایک اشترا کی ریاست میں سارے زیر گردش سرمایہ کی اس نقطہ نظر سے قیمت
لگائی جائے کہ اس سرمایہ کو بینک میں رکھنے سے کتنا سودمل سکتا ہے تو ہمیں اس طرح
تصویر کا صرف ایک رخ دکھائی دے گا۔دوسرے رخ کو سمجھنے کے لئے ملکی اقتصادیات کا
نفع و نقصان کی بنیاد پر اندازہ کرنا پڑے گا۔یہ حساب کرنا اگر چہ اتنا آسان نہیں ہے
کیونکہ اس میں کئی پیچیدگیاں ہیں مثلاً ملازمین کی اجرت کا اندازہ کرنا وغیرہ لیکن اگر
ماہرین سر جوڑ کر بیٹھیں تو یہ پیچیدگیاں دور ہو سکتی ہیں۔تصویر کے دونوں رخ دیکھنے سے
اور ان کے باہمی موازنہ سے بعض بڑے دلچسپ امکانات ہمارے سامنے آئیں گے۔بہت ممکن ہے کہ اس طرح ہم کرتے ہوئے معیار زندگی کی حقیقی وجوہات کی تعیین
اور نشان دہی کر سکیں۔اگر چہ اس قسم کے اقتصادی تنزل کے اسباب کا تعین کسی
لمبے چوڑے حساب کتاب کے بغیر بھی بآسانی کیا جا سکتا ہے۔سوشلزم میں چونکہ
196

حکومت سرمایہ دار بن جاتی ہے اور اس پر کوئی مالی دباؤ یا پابندیاں نہیں ہوتیں اس
لئے وہ کسی احتساب کے خوف کے بغیر قومی سرمایہ استعمال کر سکتی ہے۔اس کے پاس
جائزہ اور نگرانی کا کوئی ایسا انتظام بھی نہیں ہوتا جو اسے اس کی ناکامیوں، غلطیوں اور
معاشی ضیاع کے متعلق متنبہ کر سکے۔اس صورت حال میں ہمیشہ بہت سے خطرات
منڈلاتے رہتے ہیں۔اول یہ کہ ذاتی دلچپسی کا فقدان ہوتا ہے دوسرے یہ کہ سرمایہ
کاری سے حاصل ہونے والے نفع و نقصان سے آگاہ کرنے والا کوئی نظام موجود نہیں
ہوتا۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سرمایہ کاری اور پیداوار کا باہمی تناسب بگڑ جاتا ہے اور
مالی ضیاع بڑھتا چلا جاتا ہے۔نیز یہ کہ اشتراکی نظام میں سرمایہ کی تقسیم اور فراہمی کی
پالیسی پر کوئی نگرانی نہیں ہوتی۔ایک سوشلسٹ حکومت کے پاس اپنی اقتصادی ترقی
کی حقیقی شرح کا باہر کی دنیا کی کھلی منڈی والی معیشت کی شرح ترقی سے موزانہ
کر کے جائزہ لینے کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا۔سوشلسٹ معاشرہ کا ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ
اس میں دفاع، نگران اداروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر نسبتاً بہت
زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔دوسرے اخراجات اگر یکساں بھی ہوں
تو بھی دفاع اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے اخراجات کا تناسب دوسرے
معاشروں سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔یہ اور ایسے بعض دوسرے عوامل معیشت کے لئے
نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔اس صورت حال میں یقینی اقتصادی تباہی کو مؤخر تو کیا
جا سکتا ہے لیکن اسے کلیہ اور ہمیشہ کے لئے ٹالا نہیں جا سکتا۔اسلامی نظریه
اشتراکی نظام میں لوگ اقتصادی ترقی کے عمل میں براہ راست اور پوری تندہی
سے شرکت کی طرف مائل نہیں ہوتے لیکن اسلام میں سود کی ممانعت کے باوجود
197

اقتصادی ترقی کے عمل میں شرکت کے لئے ترغیب موجود ہے۔اسلام کے
نظام اقتصادیات میں سود کا لالچ نہ ہونے کے باعث جو سرمایہ پیدا وار کے عمل میں
شامل نہیں ہوتا اور بے کار پڑا رہتا ہے اسلام نے اس کا حل ایک ٹیکس کی صورت میں
پیش فرمایا ہے جسے زکوۃ کہا جاتا ہے۔یہ وہ ٹیکس ہے جو کسی آمد یا منافع پر نہیں بلکہ
خود سرمایہ پر عائد کیا جاتا ہے۔پس اس طرح اسلام سود سے بھی نجات دلاتا ہے اور
اشترا کی دنیا کے مخصوص مسائل سے بھی اس کا دامن پاک رہتا ہے۔اسلام کے اقتصادی نظام اور سرمایہ دارانہ نظام میں بڑا واضح فرق ہے۔مؤخر الذکر نظام سے وابستہ معاشروں میں سرمایہ چند ہاتھوں میں اکٹھا ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ سود کے ذریعہ سرمایہ کو بڑھانے کا لالچ ہے۔بار بار سرمایہ کا روبار میں لگایا
جاتا ہے تا کہ شرح سود سے زیادہ منافع کمایا جائے۔شرح سود سے بڑھ کر منافع
حاصل نہیں ہوگا تو لازماً نتیجہ معاشی زوال کی صورت میں نکلے گا۔اسلام کے
اقتصادی نظام میں ایک شخص اس ڈر سے کہ کہیں زکوۃ کے باعث اس کا مال رفتہ رفتہ
ختم نہ ہو جائے لازماً اپنی فاضل رقم یا بچت کو کسی منافع بخش کاروبار میں لگائے گا تا کہ
زکوۃ دینے سے مال میں جو کمی واقع ہوئی ہے وہ پوری ہو سکے۔اسلام کے نزدیک دنیا کے اقتصادی مسائل کا حل نہ تو سوشلزم میں ہے اور نہ
سرمایه دارانہ نظام میں۔یہاں اس موضوع پر سیر حاصل بحث تو ممکن نہیں تاہم ہم
سرمایه دارانہ نظام کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اقتصادی عدم توازن پر ایک نظر
ڈالیں گے تاکہ مستقبل کے لئے کچھ سبق سیکھا جا سکے۔سرمایہ دارانہ معاشرہ کی چار خصوصیات
قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیات میں بڑی صراحت کے ساتھ وہ علامات بیان
198

ہوئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ معاشرہ اقتصادی عدم توازن کا شکار ہو چکا ہے۔كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ وَلا تَحْضُونَ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ وَتَأْكُلُونَ
التراث أكلاً لمَّا وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمَّاه ( سورة الفجر آیات ۱۸ تا ۲۱)
ترجمہ۔خبردار! در حقیقت تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔اور نہ ہی مسکین کو
کھانا کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب دیتے ہو۔اور تم ورثہ تمام تر
ہڑپ کر جاتے ہو۔اور مال سے بہت زیادہ محبت کرتے ہو۔مختصر طور پر یہ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔1
(۱) یتامی کے ساتھ بے عزتی کا سلوک
(۲) غرباء کو کھانا کھلانے کی طرف عدم توجہ
(۳) دوسروں کی وراثت پر ناجائز قبضہ
(۴) چند ہاتھوں میں بے انتہا مال کا جمع ہونا
سرمایہ دارانہ نظام بالآ خر تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔اسلام سائینٹیفک سوشلزم
کے فلسفہ کی حمایت نہ کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کے بعض پہلوؤں کو بھی مستردکر
دیتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ل
الْهَكُمُ التَّكَاثُرُه حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَه كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
( سورۃ التکاثر آیات ۲ تا ۴)
ترجمہ: تمہیں غافل کر دیا ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی دوڑ نے۔یہاں
تک کہ تم نے مقبروں کی بھی زیارت کی۔خبردار! تم ضرور جان لو گے۔دنیا کا بدلتا ہوا اقتصادی نظام
اگر چہ یہ کلیہ کہ سودی نظام کے ہاتھوں غریبوں کا استحصال بالآ خر سوشلسٹ بغاوت
199

پر منتج ہوتا ہے بظاہر ایک قصہ پارینہ بن چکا ہے لیکن اگر گہری نظر سے دیکھا جائے تو
معلوم ہو گا کہ یہ محض ایک فریب نظر ہے۔اس وقت ساری دنیا ہی امارت اور غربت
کی بنیاد پر تقسیم ہو چکی ہے۔اس کا سہرا بڑی حد تک اس استحصال کے سر ہے جو
ترقی یافتہ سرمایہ دار ممالک نے پسماندہ ممالک کا کیا ہے۔مشرقی یورپ کے سوشلسٹ
ممالک کا پشیمان ہو کر سرمایہ دارانہ نظام کی طرف لوٹنا ایک ایسا واقعہ ہے جس سے
استحصال کی یہ صورت حال اور بھی گھمبیر ہو گئی ہے۔تیسری دنیا کی غریب اور مفلوک
الحال قوموں کا ابھی اور کتنا خون چوسا جائے گا، اس تصور سے ہی انسان کانپ کر رہ
جاتا ہے۔بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام کے خونخوار بھیڑیوں کی پیاس ابھی
نہیں بجھی۔سرمایہ دارانہ نظام اور سوشلزم نے دنیا کو دو بڑے اقتصادی فلسفے دیئے ہیں۔یہ
بات واضح ہے کہ دونوں کے درمیان جاری محاذ آرائی کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔وہ
اقتصادی نظام جن کی بنیاد مارکس ازم اور لینن ازم پر تھی اب دنیا کے معاملات میں
کوئی خاص کردار ادا نہیں کر رہے۔دوسری طرف مغرب کی نام نہاد آزاد معیشت
اپنی بظاہر فتح پر پھولی نہیں سما رہی۔مشرقی بلاک کے جملہ ممالک اپنی نئی آزادی کے
حصول کے بعد اس جدو جہد میں مصروف ہیں کہ کسی طرح غربت کے ستائے ہوئے
اپنے لاکھوں کروڑوں عوام کی حالت زار کو بہتر بنا سکیں۔ان مشرقی ممالک میں لے
دے کر صرف چین ہی ایک استثناء ہے۔مشرق اور مغرب کے درمیان بعد اتنا نہیں ہے جتنا کہ شمال اور جنوب کے
ممالک کے مابین۔شمال میں واقع پہلی دنیا کے ممالک افریقہ اور جنوبی امریکہ کے
تیسری دنیا کے ممالک سے صرف جغرافیائی طور پر ہی الگ نہیں بلکہ اقتصادی طور پر
بھی ان کے درمیان طویل فاصلے حائل ہیں۔شمالی اور جنوبی امریکہ کے درمیان پایا
200

جانے والا اقتصادی فرق یقیناً تکلیف دہ ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ فرق یورپ اور
افریقہ کے مابین موجود ہے۔افریقہ کی سرزمین جغرافیائی اعتبار سے یورپ کے
نزدیک ترین ہے مگر اقتصادی تفاوت کے لحاظ سے بعید ترین بھی ہے۔ایک وقت تھا کہ سپر طاقتوں کے مابین پائی جانے والی رقابتوں کی وجہ سے دنیا
کے کمزور ممالک کو ایک طرح کا احساس تحفظ حاصل تھا لیکن اب صورت حال بدل چکی
ہے۔سرد جنگ کے باعث غریب اقوام جو فوائد حاصل کر رہی تھیں برف پگھلنے کے
ساتھ ساتھ ان کے امکانات کم سے کم تر ہوتے چلے جائیں گے۔تیسری دنیا کے
ممالک کی تجارتی منڈیوں پر قبضہ کرنے اور ان پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے اور
انہیں ہمیشہ اپنے قابو میں رکھنے کے لئے امریکہ روس اور یورپ کے ممالک کے
درمیان پہلے سے کہیں بڑھ کر سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔مستقبل میں صرف جاپان ہی
امریکہ کا ایک اہم مد مقابل اور حریف نہیں ہو گا بلکہ یوروپین کمیونٹی European)
(Community کی تیز رفتار ترقی کے باعث ایک نیا یورپ بھی منصہ شہود پر آ رہا
ہے۔مشرقی یورپ کی اس وسیع تر مشترکہ مارکیٹ میں امکانی شرکت سے امریکہ کے
لئے ان کا مقابلہ کرنا یورپ کے دوسرے حریف ممالک سے مقابلہ کی نسبت کہیں زیادہ
مشکل ہو گا۔مشرقی یورپ اور روس کے کروڑوں لوگ اپنے معیار زندگی کو بلند کرنے کی
شدید ضرورت محسوس کر رہے ہیں اور بے تابی سے اس کے تبدیل ہونے کے منتظر
ہیں۔ان کی محدود اندرونی مارکیٹ ان تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی
ہو گی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور بھی زیادہ ناکافی ہوتی چلی جائے گی۔مشرقی یورپ اور روس میں بڑھتے ہوئے معیار زندگی کو سہارا دینے کے لئے بیرونی
منڈیوں کی سخت ضرورت ہوگی جس کو یوروپین کمیونٹی امریکہ اور جاپان پوری کر سکتے
201

ہیں۔اس صورت حال میں تیسری دنیا کے ممالک کے لئے درحقیقت امید کی کوئی
کرن نظر نہیں آتی۔اور پھر افریقہ کے بدنصیب لوگوں کے لئے تو مایوسیوں کے
اندھیرے اور بھی گہرے ہو رہے ہیں۔اقتصادی اور سیاسی اعتبار سے دنیا بھر کی ترقی یافتہ قوموں کے سیاست دان
مشرق بعید میں رونما ہونے والے سرمایہ دارانہ اقتصادی انقلاب کی طرف کچھ زیادہ
ہی متوجہ ہیں۔مشرق بعید کے ان ممالک میں جاپان، جنوبی کوریا فارموسا
ہانگ کانگ اور سنگا پور شامل ہیں اور ایسا نظر آتا ہے جیسے مشرق بعید اور مغرب
ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہوں۔لیکن جہاں تک انڈونیشیا، ملائشیا، کمبوڈیا، تھائی
لینڈ، برما، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا اور پاکستان جیسے غریب اور ترقی پذیر ملکوں کا
سوال ہے ان کا تو مغربی ممالک سے فاصلہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔یوں لگتا ہے جیسے ان
ترقی پذیر ممالک کے سروں پر ایک پل تعمیر کیا جا رہا ہو جو مغرب اور مشرق بعید کے
ملکوں کے باہمی فاصلوں کو اور بھی کم کر دے گا۔جاپان کے عظیم اقتصادی چیلنج کا مقابلہ کرنے اور اس کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کو
روکنے کے لئے ایک طرف جہاں اندیشہ ہے کہ مشرق بعید کے دوسرے ممالک اب
امریکن سرمایہ یا ٹیکنالوجی وغیرہ سے مزید مستفید نہ ہو سکیں گے وہاں یہ بھی ممکن ہے
کہ امریکہ مشرق بعید کے اپنے ان اتحادیوں پر اپنا انحصار اور بھی بڑھا دے گا تاکہ
جاپان اور اقتصادی لحاظ سے عظیم تر متحدہ یورپ کے اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کیا
جا سکے۔یہ ساری صورت حال کرہ ارض پر بسنے والے انسان کے مستقبل کے لئے
کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔اس سے عالمی امن کی سب امیدوں پر پانی پھر سکتا ہے
اور اس بار امن کے یہ خواب سرمایہ دارانہ نظام اور کمیونزم کی باہمی نظریاتی کشمکش اور
رقابتوں کے باعث چکنا چور نہیں ہوں گے بلکہ اس کے عوامل کچھ اور ہوں گے۔202

مشرقی یورپ اور روس میں ہونے والی تبدیلیاں دنیا کے اقتصادی توازن پر کس
طرح اثر انداز ہوں گی، اس کے متعلق کوئی پیشگوئی کرنا قبل از وقت ہوگا۔ابھی تو یہ
بھی نہیں کہا جا سکتا کہ ان ممالک کی سرمایہ دارانہ نظام کی طرف کبھی واپسی ہوگی بھی یا
نہیں علاوہ ازیں ان تبدیلیوں کی رفتار کا تعین بھی قبل از وقت ہو گا۔مستقبل کے
امکانات جو بھی ہوں یہ بات یقینی ہے کہ یہ تبدیلیاں تیسری دنیا کے ممالک کی
اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب کریں گی لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ صورت
حال ہمیشہ ایسی نہیں رہے گی بلکہ سنگین سے سنگین تر ہوتی چلی جائے گی۔اس حقیقت
سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ دنیا ایک عالمی تباہی کے راستہ پر چل نکلی ہے۔اسلام سود کی کھوکھلی بنیادوں پر قائم سرمایہ دارانہ ممالک کو جو آج خوشی سے
پھولے نہیں سماتے متنبہ کرتا ہے کہ وہ بالآخر لازماً تباہ و برباد ہو جائیں گے۔سرمایہ
دارانہ نظام کی سوشلزم پر حالیہ نام نہاد فتح انہیں ایک وقتی اور عارضی امن ہی دے سکتی
ہے۔خود سرمایہ دارانہ نظام کے فلسفہ سے ایسی طاقتور بلائیں جنم لیں گی جو سوشلزم کو
اپنے مدمقابل نہ پا کر بڑھتے بڑھتے بے حد ہیبت ناک صورت اختیار کر لیں گی۔سرمایہ دارانہ نظام کا آتش فشاں پہاڑ بالآ خر اتنی قوت سے پھٹے گا کہ ساری دنیا اس
کے زلزلہ سے تہ و بالا ہو کر رہ جائے گی۔اسلام کا اقتصادی نظام
اسلام کے پیش کردہ سماجی نظام کی طرح اسلام کے اقتصادی نظام کی ابتداء بھی
اسی بنیادی حقیقت سے ہوتی ہے کہ زمین و آسمان میں جو کچھ بھی ہے وہ اللہ تعالیٰ کا
پیدا کردہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو جو بہت سی نعمتیں عطا فرمائی ہیں وہ
بطور امانت کے ہیں۔انسان بحیثیت امین اس امر کا جوابدہ ہے کہ کیا اس نے امانت
203

آج 10 میں سے 10 باقی