اقتصادی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 2
کا حق ادا کیا ہے؟ ایک شخص کا دولت مند ہونا یا دولت سے محروم ہونا یہ دونوں حالتیں
دراصل اس کی آزمائش کی مختلف شکلیں ہیں تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ کون خوشحالی اور
تنگ دستی میں اپنے محاسبہ کا فکر رکھتا ہے اور کون ہے جو بنی نوع انسان کی تکالیف کے
احساس سے عاری ہو جاتا ہے اور اسے خیال تک نہیں آتا کہ انسانیت کن مصائب
سے دو چار ہے۔قرآن کریم بار بار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ
280
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(سورۃ آل عمران آیت ۱۹۰)
ترجمہ:۔اور اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت۔اور
اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائگی قدرت رکھتا ہے۔پھر قرآن کریم ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے سب کچھ مخلوق کے
لئے پیدا کیا ہے تو چاہئے کہ اس میں دوسروں کے حصہ کو بھی تسلیم کیا جائے۔6260
أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِنَ الْمُلْكِ فَإِذَا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا۔(سورۃ النساء آیت ۵۴)
ترجمہ:۔کیا ان کا بادشاہت میں سے کوئی حصہ ہے۔تب تو وہ لوگوں کو
( ہرگز اس میں سے ) کھجور کی گٹھلی کی لکیر کے برابر بھی نہیں دیں گے۔وَاللَّهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ فَمَا الَّذِيْنَ فُضِّلُوا بِرَادِي
عَلَى مَامَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَهُمْ فِيهِ سَوَاءٌ ، أَفَبِنِعْمَةِ اللَّهِ يَجْحَدُوْنَ
( سورۃ النحل آیت ۷۲ )
ترجمہ۔اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض دوسروں پر رزق میں فضیلت
بخشی ہے۔پس وہ لوگ جنہیں فضیلت دی گئی وہ کبھی اپنے رزق کو ان کی
طرف جو ان کے ماتحت ہیں اس طرح لوٹانے والے نہیں کہ وہ اس میں
ان کے برابر ہو جائیں۔پھر کیا وہ اللہ کی نعمت کے بارہ میں جھگڑتے ہیں؟
204
انسان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حق امانت پوری ایمانداری اور انصاف سے ادا
کرے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:
ه و و وه - ورد
11-0
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْآمَنتِ إِلَى أَهْلِهَا وَ إِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ
تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ دَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا
ط
(سورۃ النساء آیت ۵۹)
ترجمہ :۔یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حق داروں کے
سپرد کیا کرو اور جب تم لوگوں کے درمیان حکومت کرو تو انصاف کے
ساتھ حکومت کرو۔یقیناً بہت ہی عمدہ ہے جو اللہ تمہیں نصیحت کرتا
ہے۔یقیناً اللہ بہت سننے والا (اور ) گہری نظر رکھنے والا ہے۔یہ حقیقت کہ مادی دولت آزمائش کا ایک ذریعہ ہے۔قرآن کریم ان الفاظ میں
بیان کرتا ہے۔280
- No۔To en
إِنَّمَا أَمْوَالَكُمْ وَ أَوْلادَكُمْ فِتْنَةٌ وَاللهُ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ (سورة التغابن آیت ١٦ )
ترجمہ :۔تمہارے اموال اور تمہاری اولا د محض آزمائش ہیں۔اور وہ اللہ
ہی ہے جس کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔اسلام میں ملکیت کے ضمن میں ایک اہم بات یہ ہے کہ بعض پیداواری ذرائع کو
فرد کی ذاتی ملکیت قرار دینے کی بجائے مجموعی طور پر بنی نوع انسان کی ملکیت قرار دیا
گیا ہے۔چنانچہ اسلامی تعلیم کے مطابق معدنی ذرائع اور سمندری پیداوار کسی فرد
واحد یا چند افراد کی ملکیت نہیں ہوسکتی۔زكوة
زکوۃ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے۔باقی ارکان کلمہ
205
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ الله ، نماز ماہ رمضان کے روزے رکھنا اور مکہ
معظمہ میں بیت اللہ کا حج کرنا ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے۔ا وہ وہ وہ۔وہ
واقيموا الصلوة واتوا الزكوة وأطيعوا الرسول لعلكم ترحمون
(سورۃ النور آیت ۵۷)
ترجمہ:۔اور نماز کو قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو اور رسول کی اطاعت کرو
تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔عربی لفظ زکوۃ کے لفظی معنی کسی چیز کو پاک کرنے کے ہیں۔اس لحاظ سے دولت
پر لازمی ٹیکس یعنی زکوۃ کی ادائیگی کے معنی یہ ہوں گے کہ باقی ماندہ مال مومنوں کے
لئے پاک اور جائز ہو گیا ہے۔زکوۃ کی شرح زیر استعمال اثاثوں پر اڑھائی فیصد
ہے جب کہ یہ اثاثے ایک مقررہ حد سے زیادہ ہوں اور ایک ہی شخص کی ملکیت میں
ان پر ایک سال سے زائد عرصہ گزر جائے۔اس ٹیکس کی شرح پر اگرچہ بہت کچھ کہا جا چکا ہے لیکن قرآن کریم میں کسی معین
شرح کا حوالہ نہیں ملتا۔میں اس سلسلہ میں قرون وسطی کے علماء کے کٹر نظریہ سے
اختلاف کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ زکوۃ کی شرح میں لچک رکھی گئی ہے اس لئے
اس کا تعین ہر ملک کے اقتصادی حالات کے مطابق کیا جانا چاہئے۔زکوۃ ایک خاص
حد سے زیادہ مال پر عائد ہونے والا ٹیکس ہے اور صرف بعض قسم کے اخراجات کے
لئے استعمال ہو سکتا ہے۔زکوۃ کے یہ مصارف قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیت میں
بیان ہوئے ہیں۔إِنَّمَا الصَّدَقَتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسْكِيْن والعَمِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي
الرِّقَابِ وَالْغَرِمِينَ وَ فِي سَبِيْلِ اللهِ وَابْنِ السَّبِيْلِ فَرِيضَةً مِّنَ اللهِ وَاللَّهُ
عليمٌ حَكِيمٌ
206
(سورۃ التوبہ آیت (۶۰)
ترجمہ :۔صدقات تو محض محتاجوں اور مسکینوں اور ان (صدقات) کا
انتظام کرنے والوں اور جن کی تالیف قلب کی جارہی ہو اور گردنوں کو
آزاد کرانے اور چٹی میں مبتلا لوگوں اور اللہ کی راہ میں عمومی خرچ کرنے
اور مسافروں کے لئے ہیں۔یہ اللہ کی طرف سے ایک فرض ہے۔اور
اللہ دائمی علم والا (اور ) بہت حکمت والا ہے۔ย
اس حکم کو نافذ کرنے کا انتظام بیت المال کے سپرد ہے۔خلافت راشدہ میں پہلے دو
خلفاء یعنی حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق صدقات کو جلد از جلد مستحقین
میں تقسیم کرنے میں بڑی شہرت رکھتے ہیں۔آپ دونوں ذاتی دلچسپی لے کر زکوۃ کی
فوری تقسیم کو یقینی بناتے تھے۔یہ وہ مملکت تھی جو پہلی فلاحی ریاست کے نام سے موسوم
ہوئی۔صدقات کی تقسیم کا یہ نظام عباسی دور میں صدیوں تک بڑی کامیابی سے چلتا رہا۔جیسا کہ پہلے واضح کیا جا چکا ہے اسلام کے اقتصادی نظام کو چلانے والی قوت
سود نہیں بلکہ زکوۃ ہے۔جب ہم اس نظام کو عملی شکل میں دیکھتے ہیں تو اس میں اور
دیگر اقتصادی نظاموں میں بہت سے اور فرق بھی نظر آنے لگتے ہیں اور ایک بالکل
مختلف اقتصادی نقشہ ابھرتا ہے۔سرمایہ پر جس شرح سے ٹیکس ادا کیا جاتا ہے اس سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ
سرمایہ میں اضافہ ہونا ضروری ہے ورنہ بے کار پڑا ہوا سرمایہ خواہ زیادہ ہو یا کم لمبے
عرصہ تک نہیں رہ سکتا۔بعینہ اسی اصول پر زکوۃ ایک حقیقی اسلامی ریاست کی معیشت
کو ترقی دیتی۔ہے
ایک ایسے شخص کا تصور کریں جس کے پاس تھوڑا سرمایہ ہے۔وہ نہ تو اس قابل
ہے کہ براہ راست تجارت میں حصہ لے سکے اور نہ بینک موجود ہیں جو اس کی رقم پر
سود ادا کر سکیں۔اگر وہ صاحب نصاب ہے یعنی اس کا سرمایہ اتنا ہے کہ اس پر زکوۃ
207
عائد ہوتی ہے تو زکوۃ لینے والے ہر سال اس کے دروازہ پر دستک دیں گے۔ایسے
افراد کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو وہ خود اپنے مال کو کسی منافع بخش کام میں
لگا دیں یا پھر سب مل کر کوئی چھوٹا بڑا کاروبار شروع کریں۔اس طرح نفع و نقصان
میں شراکت کی بنیاد پر مشترکہ کاروبار شروع ہو جائیں گے۔چھوٹی چھوٹی تجارتی
کمپنیاں وجود میں آئیں گی یا بڑی کمپنیوں میں پبلک حصص رکھے جائیں گے۔ان
کمپنیوں پر کسی مالی ادارہ کا کوئی ایسا قرض نہیں ہو گا جسے انہوں نے سود کے ساتھ
واپس لوٹانا ہو۔ایسی کمپنیوں کا سرمایہ دارانہ نظام کے تحت قائم شدہ کمپنیوں
موازنہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ اول الذکر کمپنیوں کو اقتصادی بحرانوں اور دیگر
مشکل حالات میں ایک بالکل مختلف صورت حال کا سامنا ہو گا۔سرمایہ دارانہ
اقتصادی نظام میں اگر تجارتی یا صنعتی پیداوار مانگ کم ہونے کی وجہ سے ماند پڑ جائے
تو نوبت دیوالیہ پن تک پہنچ سکتی ہے۔جو سود انہیں اپنے قرضوں پر ادا کرنا پڑتا ہے
وہ مسلسل بڑھتا ہی چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ایسی کمپنیوں کا قائم رکھنا ہی ناممکن ہو جاتا
ہے۔لیکن اگر دوسری طرف کوئی اقتصادی نظام اسلامی اصول کے مطابق چل رہا ہے
تو کاروبار میں مندے کی وجہ سے صنعت و تجارت تباہ نہیں ہو گی بلکہ عارضی طور پر
اس پر سرمائی نیند کی سی کیفیت طاری ہو جائے گی۔نظام قدرت میں بھی ہم دیکھتے
ہیں کہ انتہائی مشکلات اور تنگی کے زمانہ میں بہترین چیز کو اسی طریق پر بچایا جاتا ہے۔جب توانائی کم ہو جائے تو کام کا بوجھ بھی کم پڑتا ہے تا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ زندہ رہنے
کے لئے کم سے کم توانائی بھی نہ مل سکے۔چنانچہ اسلام کے مالی نظام میں سود کی
ادائیگی کا مسلسل بڑھنے والا دباؤ نہیں ہوتا اس لئے اس میں کاروباری مندے کو
برداشت کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور یہ بُرے وقت میں بھی بڑے سے
بڑے چیلنجوں کا سامنا کرسکتا ہے۔208
سود کی ممانعت
اسلام کے اقتصادی نظام میں سود کا قطعاً کوئی عمل دخل نہیں ہے۔کوئی تاریخی یا
حالیہ شہادت نہیں ملتی کہ سود کے نہ ہونے کی نتیجہ میں افراط زر کی مصیبت خوفناک حد
تک بڑھ گئی ہو اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہوں۔سود کا ہونا یا نہ ہونا
افراط زر پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے اس کے موازنہ کا ایک دلچسپ موقع موجودہ
زمانہ میں پیدا ہوا۔ماؤزے تنگ کی قیادت میں چین کی حکومت نے بہت سے
اقتصادی تجربات کئے ان میں سے بعض تو کامیاب نہ ہو سکے مگر بعض کے بہت
شاندار نتائج نکلے۔ماؤزے تنگ کے سارے دور میں افراط زر میں کوئی قابل ذکر
اضافہ نہیں ہوا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ بالآخر مجموعی پیداوار میں اضافہ کا رجحان پیدا ہوا
اور قیمتیں گرنی شروع ہو گئیں۔چین کے برعکس اسرائیل میں (جو شاید دنیا بھر میں
سرمایہ دارانہ نظام کا سب سے بڑا نمائندہ ملک ہے ) افراطِ زر کی شرح دنیا میں سب
سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔البتہ لاطینی امریکہ کے ممالک یقیناً ایک استثناء ہیں اسی
طرح یورپ خصوصاً جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کے فوراً بعد افراط زر میں بے تحاشا
اضافہ ضرور ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔لیکن جنگ کے بعد سارے یورپ کو ایک
غیر معمولی صورت حال کا سامنا تھا اور یہ اضافہ بھی اسی کا نتیجہ تھا۔پس عام حالات
میں کسی بھی معیشت میں سود کے کردار کے متعلق وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ افراط زر
اور سود دونوں لازم و ملزوم ہیں۔برطانیہ میں شرح سود کا مسئلہ
برطانیہ میں بلند شرح سود کے مفید پہلوؤں پر حالیہ گرما گرم بحث اس
موضوع پر مطالعہ کے لئے ایک دلچسپ مثال ہے۔ٹوری یعنی قدامت پسند حکومت
209
نے ایک لمبے عرصہ تک سود کی شرح کو خطرناک حد تک بلند کئے رکھا۔ان کے بقول
اس کا واحد مقصد نجی سطح پر دولت کے اسراف کو روکنا تھا تا کہ افراط زر پر قابو پایا
جاسکے۔حکومت کی اس پالیسی سے جو مشکلات پیدا ہوئی ہیں ان کی وجہ سے معیشت
سخت بدحالی کا شکار ہو چکی ہے۔اس صورت حال کے مطالعہ سے کئی سبق سیکھے جا سکتے
ہیں۔علاوہ دیگر باتوں کے یہ بات کھل کر سامنے آ جاتی ہے کہ کس طرح بعض اہم
اقتصادی فیصلے ایک ایسے نظریہ کی بنیاد پر کر لئے جاتے ہیں جو خود ابھی پایہ ثبوت تک
نہیں پہنچا۔حکومت نے شرح سود کو اتنے طویل عرصہ سے جو مصنوعی طور پر بڑھا رکھا
ہے اس کی یہی توجیہ کی جاسکتی ہے کہ حکومت کا خیال ہے کہ شرح سود جس قدر بڑھے
گی افراط زر میں اسی قدر کمی ہوگی۔برطانیہ کے موجودہ حالات میں افراط زر کی
بڑھتی ہوئی شرح کے متعلق ہمارا مطالعہ ہمیں بتاتا ہے کہ اس کی ذمہ داری صرف سود
پر نہیں ڈالی جا سکتی بلکہ اس کی اور بھی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔مثلاً معاشی نظام میں
بدانتظامی یا مجموعی طور پر ناقص پالیسی۔سود کی شرح بڑھانے سے تو صرف یہ ہوا ہے
کہ توجہ اصل وجوہات کی طرف سے ہٹ گئی ہے اور مورد الزام کسی اور کو ٹھہرا دیا گیا
ہے۔اس حکمت عملی سے ممکن ہے کہ شروع شروع میں افراط زر کا مقابلہ کرتے وقت
یوں لگے جیسے کامیابی ہو رہی ہے مگر بالآخر اس پالیسی کے ثانوی اثرات بھی مرتب
ہوں گے۔بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ ابھی سے ایسے طاقت ور عوامل کارفرما ہو چکے ہیں
جو ان اثرات کو جنم دیں گے۔ملک میں ایک ایسا معاشی زوال پیدا ہو گا جسے سنبھالنا
بہت مشکل ہوگا اور بے روزگاری میں اضافہ ہو جائے گا۔یہ کیسے مان لیا جائے کہ
کنزرویٹو حکومت کو بڑے بڑے ماہرین اقتصادیات، تجربه کار مالی منصوبہ بندی
کرنے والوں، بینکوں اور دانش وروں کے مشورے اور رہنمائی حاصل نہیں ہے۔سود
کی اس بلند شرح کو کم کرنے میں عمداً جو تاخیر کی جا رہی ہے اس کی کوئی نہ کوئی وجہ
210
ضرور ہے۔حکومت سے کہا جا رہا ہے کہ قومی معیشت کی بقا کے لئے افراطِ زر کے
رجحان کو بلند شرح سود کے ذریعہ کم کرنا بے حد ضروری ہے۔دراصل یہ محض
بہانہ سازی ہے۔کہیں ایسا تو نہیں کہ اگر شرح سود میں اس وقت کمی کی گئی تو موجودہ
حکومت کے مفاد کو نقصان پہنچے گا ؟ لگتا ہے کہ شرح سود میں کمی فی الحال معرض التوا
میں ڈال کر آئندہ انتخابات سے ذرا پہلے اس کا اعلان کر دیا جائے گا اور اس طرح
لوگوں کو جو سکھ کا سانس آئے گا یقیناً اس سے کنزرویٹو حکومت کو سیاسی مفاد حاصل ہو
گا۔لیکن اگر یہی کمی قبل از وقت کر دی گئی تو اندیشہ ہے کہ وہ ثانوی اثرات ظاہر ہونا
شروع ہو جائیں گے جن کی طرف پہلے اشارہ کیا جا چکا ہے۔اس صورت میں شرح
سود میں تخفیف سے حاصل ہونے والا وقتی سکون سیاسی مفاد کو برباد کرنے کا باعث
بن سکتا ہے۔بعض عوامل جن کے باعث یہ نقصان دہ صورت حال پیدا ہو چکی ہے درج ذیل
ہیں:
(۱) بلند شرح سود نے نہ صرف عام لوگوں کی قوت خرید کو بے حد کمزور کر دیا ہے
بلکہ صنعت و حرفت کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا ہے۔(ب) بلند شرح سود نے بنیادی ضروریات زندگی کے حصول کے لئے برطانوی
لوگوں کی بڑی تعداد کو بری طرح متاثر کیا ہے۔سر چھپانے کے لئے چھت تعمیر کرنی
ہو تو لوگ خوب سوچ سمجھ کر قرض لیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ قرض کی اقساط ادا
کرنے کے لئے انہیں اپنی روز مرہ کی ضروریات کو قربان کرنا پڑے گا۔یہ لوگ تو
غیر ضروری اور فضول اخراجات کے پہلے ہی متحمل نہیں تھے۔برطانوی معاشرہ کا یہ
طبقہ یقیناً افراط زر کے رجحان کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔بدقسمتی سے یہ وہ لوگ
ہیں جنہیں افراط زرکو روکنے کے لئے کئے جانے والے نام نہاد اقدامات کی سخت سزا
211
بھگتنا پڑی ہے۔یادر ہے کہ ان اقدامات کا مقصد یہ بتایا گیا تھا کہ ان سے قیمتوں
میں کمی ہوگی اور عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔مگر ہوا یہ کہ قرض لے کر جو مکان تعمیر کئے
گئے تھے ان کی قیمتیں تیزی سے گرنا شروع ہو گئیں۔اب لوگوں کی حالت یہ ہے کہ نہ
جائے رفتن نہ پائے ماندن نہ تو وہ قرض کی بڑی بڑی قسطیں ادا کر سکتے ہیں اور نہ ہی
انہیں اس جائیداد کا کوئی مناسب خریدار مل رہا ہے۔۔(ج) افراط زر کا معاملہ خاصا پیچیدہ ہے۔اگر چہ میرے خطاب کا یہ مقصد تو نہیں
کہ اس موضوع پر کوئی طویل اور غیر ضروری بحث میں الجھا جائے تاہم بعض وجوہات
کے باعث جن کا ذکر بعد میں ہو گا آپ کی اجازت سے اس موضوع پر کچھ کہنا
چاہوں گا۔افراط زر کی دیگر وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ خریدار کی جیب میں
وافر رقم سے طلب تو مصنوعی طور پر بڑھ جاتی ہے مگر رسد میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔لوگوں کے پاس پیسہ تو ہوتا ہے مگر مارکیٹ میں اشیائے خرید کی رسد میں کمی آجاتی
ہے۔قوت خرید تو بڑھ جاتی ہے مگر خریدی جا سکنے والی چیزوں کی فراہمی گھٹ جاتی
ہے۔لیکن برطانیہ کی معیشت میں غالباً یہ صورت حال نہیں ہے۔یہاں زیر گردش
سرمایہ کے زیادہ ہونے سے ملکی مارکیٹ میں صنعتی پیداوار کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے
اور یہ امر بڑی حد تک برطانوی صنعت کے لئے باعث تقویت ہے۔اس سلسلہ میں
ٹیکسوں میں کمی اور عالمی منڈی میں پاؤنڈ سٹرلنگ کی مناسب شرح تبادلہ نے بھی
مثبت کردار ادا کیا ہے۔برطانوی پاؤنڈ کی اس معتدل شرح تبادلہ کی وجہ سے
برطانوی مصنوعات کے غیر ملکی خریدار پیدا ہوئے ہیں جس کا فائدہ برطانوی صنعت کو
ہوا ہے جسے پہلے ہی اپنی پیداوار کی مقامی طور پر بڑھتی ہوئی مانگ اور کھپت سے مدد
مل رہی تھی۔212
اس صورت میں منطقی نتیجہ تو یہ نکلنا چاہئے تھا کہ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
ہو جاتی۔ظاہر ہے کہ پیداوار میں اضافہ سے جو منافع حاصل ہوتا ہے اسی میں سے
مصنوعات کی تیاری پر اٹھنے والے عمومی اخراجات مثلاً عمارت کے کرائے، بجلی کے
بل وغیرہ بسہولت ادا ہو جانے چاہئیں اور اصل لاگت بے حد کم ہو جانی چاہئے۔صنعت کار زیادہ منافع کمانا چاہتا ہے تو بھی اس کے پاس قیمتوں میں کمی کرنے کی
کافی گنجائش موجود تھی لیکن برطانوی معیشت اپنے طبعی استحکام اور ترقی کی بجائے
الٹا زوال کا شکار ہے جس کی وجہ طویل عرصہ سے نافذ بلند شرح سود ہے۔اندیشہ
ہے کہ مستقبل میں اس کے اور بھی زیادہ خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔اس کے
ساتھ ساتھ جو غیر ملکی منڈیاں ایک ایک کر کے ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گی ان کا
از سر نو حصول بھی مشکل ہو جائے گا۔یورپ میں تبدیلیوں کی وجہ سے وہاں کی معاشی
طاقت کا مرکز ثقل مغربی جرمنی (جسے اب جرمنی کہنا چاہئے ) منتقل ہو رہا ہے۔اس
کے نتیجہ میں اس کی معیشت مضبوط تر ہو رہی ہے۔ظاہر ہے کہ برطانوی معیشت کے
لئے یہ کوئی خوش آئند امر نہیں ہے۔اس کے علاوہ برطانوی معیشت پر بلند شرح سود
کے کچھ ثانوی اثرات بھی پڑے ہیں جو بالکل منفی ہیں اور جن کی طرف پہلے اشارہ
کیا جاچکا ہے۔سود کی شرح میں کمی کا اعلان اب ضروری ہو چکا ہے۔موجودہ
حکومت اس اعلان کا وقت آگے پیچھے کرنے کی ناکام کوشش تو کر سکتی ہے لیکن
آئندہ اگر کنزرویٹو حکومت ہی آئی تو اسے اپنی ہی پارٹی کی سابقہ حکومت کی طرف
سے سنگین مسائل ورثہ میں ملیں گے۔اس بحث کا لب لباب اور دنیا بھر کے
پالیسی سازوں کے لئے لمحہ فکر یہ یہ ہے کہ قومی معیشت کو کنٹرول کرنے کے لئے سود
کو آلہ کار بنانا فری مارکیٹ اکانومی کے نظریہ کی جڑوں پر تبر رکھنے کے مترادف
ہے۔سودی سرمایہ کے فلسفہ پر قائم نظام معیشت کو درحقیقت آزاد نہیں کہا جا سکتا
213
جس میں حکومت کو شرح سود کو بڑھانے یا گھٹانے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں۔اسلام کے اقتصادی نظام میں ایسے اقدامات کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے جنہیں
حکومت استحصال کا ذریعہ بنا سکے۔سود کے دیگر نقصانات
سود کے بعض دیگر پہلوؤں کا ذکر یہاں بے محل نہیں ہو گا۔بینک باہمی لین دین میں
جس شرح سے سود ادا کرتے ہیں وہ بڑے پیمانہ پر جمع کروائے گئے سرمایہ پر ہی
لاگو ہوتی ہے۔عام سیونگ اکاؤنٹس پر اس شرح سود سے سود ادا نہیں کیا جاتا۔باوجود اس کے کہ اصل زر اور سود سے حاصل ہونے والی رقوم پر سود ملتا ہے پھر بھی
چھوٹے اکاؤنٹس پر ملنے والا سود پیسے کی حقیقی قوت خرید سے بہت کم ہوتا ہے۔اگر چہ
سود کی قلیل المیعاد شرح کم و بیش ہوتی رہتی ہے مگر دیکھا جائے تو انجام کار چھوٹے
ڈیپازٹ کے ذریعہ کمایا جانے والا سود افراط زر کی شرح سے کم ہوتا ہے۔دوسری
طرف اگر اتنا ہی سرمایہ کا روبار میں لگایا جائے تو اس میں سرمایہ بڑھنے کی درحقیقت
بڑی گنجائش ہوتی ہے۔سودی معاشرہ میں سرمایہ دار قرض دینے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔قطع نظر
اس کے کہ قرض لینے والا رقم لوٹا بھی سکے گا یا نہیں۔جہاں تک قرض لینے والوں کا
تعلق ہے ان میں سے معدودے چند ہی ہیں جو سنجیدگی سے غور کرتے ہیں کہ ان میں
قرض کو لوٹانے کی طاقت ہے یا نہیں۔وہ نہیں جانتے کہ شائی لاک (Shylock)
جیسے ظالم ساہوکاروں اور بڑے بڑے مالی اداروں اور بینکوں سے قرض لینا دراصل
مستقبل کی اپنی ہی آمدنی میں سے قرض لینے کے مترادف ہے۔سودی قرض کے یوں
214
بآسانی مل جانے سے اپنی چادر دیکھے بغیر پاؤں پھیلانے کی عادت اور زیادہ بڑھتی
چلی جاتی ہے۔لوگ زیادہ خرچ کرنے لگ جاتے ہیں اور ان کی قرض لوٹانے کی
طاقت کم ہوتی جاتی ہے۔ایسے معاشرہ میں صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے
پیداوار میں اضافہ تو ہو جاتا ہے لیکن یہ ایک غیر حقیقی اضافہ ہوتا ہے۔ایک ایسا
معاشرہ جہاں معیار زندگی کو بلند سے بلند تر کرنے کی دوڑ ایک جنون کی شکل اختیار کر
چکی ہو وہاں اشیائے صرف کے نت نئے ماڈلوں کی تشہیر سے یہ جنون بڑھتا ہی چلا
جاتا ہے۔ان اشتہارات کے ذریعہ عوام امراء کے پرتعیش طرز زندگی سے متعارف
ہوتے ہیں۔نئے سے نئے ڈیزائن کے فرنیچر کو دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ
جاتی ہیں۔تفریحی مقامات پر بنے ہوئے چھوٹے چھوٹے پر تعیش گھر اور ان میں طرح
طرح کے برقی مشینی آلات سے آراستہ جدید طرز کے باورچی خانے اور غسل خانے
ان کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔یہاں تک کہ کم استطاعت رکھنے والے لوگ اپنی
خواہشات کی تکمیل کے لئے نہ چاہتے ہوئے بھی اس جھوٹی چکا چوند کا پیچھا کرنے لگ
جاتے ہیں جو سود پر انہیں بآسانی مل جاتی ہے۔نتیجہ صاف ظاہر ہے کہ خرچ آمد سے
بڑھ جاتا ہے۔اگر وہ اپنا قرض بلا سود بھی واپس کریں تو پھر بھی قرض اگر چہ موجودہ
قوت خرید کو تو بظاہر بڑھاتا ہے لیکن دراصل مستقبل کی قوت خرید کا گلا گھونٹ کر رکھ
دیتا ہے۔مثلاً ایک شخص ایک ہزار ڈالر ماہوار کماتا ہے اور فرض کریں کہ وہ چالیس
ہزار ڈالر قرض لے کر مہنگی اشیاء خریدتا ہے۔اب اس شخص کی قرض واپس کرنے کی
قوت کا تعین اس کی ماہانہ بچت سے ہی ہو گا۔فرض کریں کہ وہ اپنا پیٹ کاٹ کر بمشکل
چھ سو ڈالر ماہوار میں گزارہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اس صورت میں اس کی ماہوار
بچت چار سو ڈالر ہو گی۔اس تنگ بجٹ میں اسے آئندہ ایک سو ماہ گزارہ کرنا ہوگا
تا کہ وہ اس قرض کو اتار سکے جو چالیس ہزار ڈالر کے شاہانہ خرچ کی وجہ سے اسے
215