اقتصادی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 5
سا احساس ہونے لگتا ہے۔مانا کہ اس قسم کی عظیم انسانی اقدار کے علمبردار اور ایسے
اعلیٰ درجہ کے تہذیب یافتہ لوگ بہت کم ہوا کرتے ہیں لیکن اس تعلیم کے نفاذ سے
معاشرہ میں دوسروں کی بھلائی کا مجموعی شعور اور احساس اتنا بڑھ جاتا ہے کہ یہ ممکن
ہی نہیں رہتا کہ انسان کو صرف اپنی ضروریات اور عیش وعشرت کی پڑی رہے اور
معاشرہ کے کم نصیب لوگوں کی حالت زار کی طرف توجہ ہی نہ کی جائے۔اسلام کی
تعلیم مطالبہ کرتی ہے کہ زندگی سے لوگوں کا تعلق محض اپنی ذات کی حد تک ہی محدود نہ
رہے بلکہ انہیں گردو پیش کے حالات سے باخبر رہتے ہوئے زندگی گزارنے کا ڈھب
بھی آ جائے اور وہ اس وقت تک چین سے نہ بیٹھ سکیں جب تک لوگوں کے دکھ درد کم
کرنے اور ان کے معیار زندگی کو کسی قدر بہتر بنانے کے لئے کچھ کام نہ کر لیں۔مومنین کے ایسے معاشرہ کی خصوصیات قرآن کریم کی ایک ابتدائی آیت میں
بیان ہوئی ہیں جس کا اس خطاب میں پہلے بھی حوالہ دیا جا چکا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے:
ت ٥٠٠اوہ وہ وہ
وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَO
( سورة البقرة آیت ۴)
ترجمہ۔اور جو کچھ ہم انہیں رزق دیتے ہیں اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔بنیادی ضروریات زندگی
معاشرتی اور اقتصادی امن کے ضمن میں بتایا جا چکا ہے کہ غرباء اور ضرورتمندوں
کو صدقات دینے کے تصور کو اسلام نے کس طرح یکسر تبدیل کر دیا ہے۔قومی اموال
میں جہاں تک افراد کے حقوق کا سوال ہے قرآن کریم نے اس سلسلہ میں ایک کسوٹی
بیان کی ہے جس کے ذریعہ ہم یہ پرکھ سکتے ہیں کہ کتنی دولت عام آدمی کو ملنی چاہئے تھی
جو چند سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں اکٹھی ہو گئی ہے۔240
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٍ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
( سورة المعارج آیات ۲۵-۲۶)
ترجمہ:۔اور وہ لوگ جن کے اموال میں ایک معین حق ہے مانگنے والے
کے لئے اور محروم کے لئے۔ان آیات میں امراء مخاطب ہیں۔انہیں یاد دلایا گیا ہے کہ ان کی دولت کا یقیناً
ایک حصہ ایسا ہے جو دراصل فقراء اور غرباء کا ہے اور وہی اس کے حقدار ہیں۔یہ
اندازہ کیسے کیا جائے کہ چند امیر لوگوں نے غرباء کے حقوق پر قبضہ کر لیا ہوا ہے جس
کے نتیجہ میں معاشرہ عدم توازن کا شکار ہو چکا ہے۔اس صورت حال کو جانچنے کا پیمانہ
وہ حقوق ہیں جن کی اسلام ضمانت دیتا ہے۔اسلامی تعلیم کے مطابق انسان کی چار
بنیادی ضروریات زندگی ہیں جو بہر حال پوری ہونی چاہئیں۔قرآن کریم فرماتا ہے۔إِنَّ لَكَ اَلا تَجُوْعَ فِيهَا وَلَا تَعرى وَأَنَّكَ لَا تَظْلَمُوا فِيهَا وَلَا تَضْحى
(سورۃ طہ آیات ۱۱۹۔۱۲۰)
ترجمہ:۔تیرے لئے مقدر ہے کہ نہ تو اس میں بھوکا رہے اور نہ نگا۔اور
یہ ( بھی ) کہ نہ تو اس میں پیاسا رہے اور نہ دھوپ میں جلے۔پس اسلام نے ان چار نکات پر مشتمل ایک ایسا چارٹر دیا ہے جس میں بنیادی
ضروریات زندگی کے تعین اور تعریف کے بعد ان کو کم سے کم حقوق کے طور پر شرعاً
قائم فرما دیا گیا ہے۔اور یہ وہ حقوق ہیں جن کو پورا کرنا حکومت کا فرض قرار دیا گیا
ہے۔یعنی:
(۱) خوراک (۲) لباس (۳) پانی (۴) رہائش
دوسرے ممالک کا تو کیا ذکر خود برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں بھی
لاکھوں لوگ ایسے ہیں جن کے پاس سر چھپانے کے لئے بھی جگہ نہیں ہے بلکہ ایسے
241
بھی ہیں جنہیں اپنی بھوک مٹانے کے لئے کوڑے کے ڈھیروں پر سے بچا کھچا کھانا
تلاش کرنا پڑتا ہے۔ان فتیح مناظر کو دیکھ کر سرمایہ دارانہ معاشرہ کی فطری کمزوریاں
بے نقاب ہو جاتی ہیں اور اس گہرے پوشیدہ مرض کا پتہ چلتا ہے جو اسے اندر ہی اندر
کھائے جا رہا ہے۔مادہ پرستی اپنی انتہائی شکل میں خود غرضی کو پروان چڑھاتی ہے اور دوسروں کی
تکلیف کے احساس سے عاری کر دیتی ہے۔بلاشبہ تیسری دنیا کے اکثر ممالک میں
انتہائی غربت کے باعث اس سے بھی زیادہ درد ناک مناظر دکھائی دیتے ہیں۔لیکن
اول تو وہاں سارے کا سارا معاشرہ غربت کا شکار ہے اور دوسرے یہ کہ یہ ممالک بھی
سرمایہ دارانہ نظام کی ڈگر پر چلائے جا رہے ہیں۔ایسے ممالک کی اکثر آبادی عیسائی
ہو یا یہودی، ہندو ہو یا مسلمان یا لامذہب، سب کا نظام اقتصادیات بنیادی طور پر
سرمایہ دارانہ نظام سے مختلف نہیں ہے۔دنیا کے نام نہاد ترقی یافتہ ممالک میں موجود تنگ و تاریک آبادیاں انسانیت کے
چہرہ پر ذلت کے بدنما داغ ہیں۔ان آبادیوں میں بدی پروان چڑھتی ہے اور جرائم
بڑھتے چلے جاتے ہیں۔براعظم افریقہ کے ممالک اور دیگر ممالک میں ایسے خطے بھی
ہیں جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو دور دور تک پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں
ہے۔ان علاقوں میں آپ کو اگر ایک وقت بھی پیٹ بھر کر کھانا مل جاتا ہے تو آپ
اپنے آپ کو خوش قسمت خیال کرتے ہیں۔پانی کی نایابی ایک روزمرہ کا مسئلہ ہے
دوسری طرف دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جن کے پاس وہ تمام ذرائع اور وسائل
موجود ہیں جن سے محض چند سالوں میں ان غریب ممالک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے
اور اس کے ساتھ ساتھ امیر ممالک کے خزانوں میں بھی کوئی کمی نہیں ہو گی۔لیکن
افسوس تو یہ ہے کہ انہیں خیال تک نہیں آتا کہ وہ اپنے ان خزانوں میں سے کچھ حصہ
242
ان غریب ممالک کے لئے بھی مختص کریں جس سے ان لاکھوں کروڑوں انسانوں کے
دکھ درد اور مصائب کا مداوا کیا جا سکے۔اسلامی نقطہ نظر سے یہ موضوع بڑا اہم ہے۔اسلام کے نزدیک فرد کی مصیبت کے وقت اس کی مدد کے لئے اس ملک کا معاشرہ ہی
ذمہ دار نہیں بلکہ کسی بھی معاشرہ کے مصیبت میں گرفتار انسان کی تکلیف کے ازالہ کی
ذمہ داری تمام بنی نوع انسان پر عائد ہوتی ہے اور اس ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے
ہر انسان اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہے۔انسانیت کا مرتبہ جغرافیائی حدود،
رنگ ونسل اور مذہبی و سیاسی عقائد سے بالا ہے۔لوگ جب بھی اور جہاں بھی قحط،
بھوک یا دوسری قدرتی آفات کا شکار ہوں تو اسے ایک انسانی مسئلہ سمجھا جانا چاہئے
اور ہر ملک اور ہر معاشرہ کو ان دکھوں کو کم کرنے کے لئے مدد دینی چاہئے۔یہ ایک
قابل شرم بات ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی تمام تر ترقی کے باوجود دنیا سے بھوک
اور پیاس ختم نہیں کی جاسکی۔وجہ یہ ہے کہ اس طرف جتنی توجہ دی جانی چاہئے تھی
نہیں دی گئی۔کوئی ایسا نظام ضرور وضع ہونا چاہئے جس کے ذریعہ تمام ممالک سے
اکٹھی کی ہوئی دولت فوری طور پر ان علاقوں میں تقسیم کی جا سکے جہاں بھوک نے
ڈیرے ڈال رکھے ہوں اور قحط کے ہاتھوں انسان لقمہ اجل بن رہے ہوں یا جہاں
لوگ بالکل بے زر اور بے گھر ہو چکے ہوں۔حکومت کی ذمہ داریاں ملکی اور قومی بھی ہیں اور عالمی بھی۔قومی سطح پر حکومت کی
ذمہ داری تو یہ ہے کہ ہر فرد کی بنیادی ضروریات پوری کی جائیں اور اس امر کو یقینی
بنایا جائے کہ بلا استثناء سب کو کھانا تن ڈھانپنے کو لباس، پینے کو پانی اور سر چھپانے کو
جگہ میسر ہو۔عالمی ذمہ داریاں (جن کا ذکر آگے آئے گا) یہ ہیں کہ انسانیت پر
نازل ہونے والی آفات کا مقابلہ کرنے کے لئے مرکزی فنڈ کے قیام اور دیگر وسائل
کو اکٹھا کرنے میں بھر پور حصہ لیا جائے۔قدرتی آفات ہوں یا انسان کے ہاتھوں
243
انسان پر توڑے جانے والے مصائب یہ ایک عالمی ذمہ داری ہے کہ ان ممالک کی
مدد کی جائے جو ایسے بحرانوں سے بخوبی نبرد آزما ہونے کی طاقت نہ رکھتے ہوں۔اصلاح احوال کی خاطر حکومت کا یہ فرض ہے کہ جو کچھ درحقیقت غرباء اور فقراء کی
ملکیت ہے وہ ان کو واپس منتقل ہوتا کہ وہ بھی مناسب رنگ میں زندگی گزار سکیں۔اس سلسلہ میں چار بنیادی ضروریات یعنی خوراک لباس، پانی اور رہائش کو دوسری تمام
چیزوں پر ترجیح حاصل ہوگی۔بالفاظ دیگر ایک حقیقی اسلامی ریاست میں کوئی نادار اور
محتاج ایسا نہیں ہو سکتا جسے بھیک مانگنے کی ذلت اٹھانی پڑے اور جس کی یہ چار بنیادی
ضروریات پوری نہ ہوں۔اگر ان ضروریات کے پورا ہونے کی ضمانت مل جائے تو
حکومت اپنی کم سے کم ذمہ داری کی ادائیگی سے عہدہ برآ ہو جائے گی۔اگر چہ
بحیثیت مجموعی معاشرہ کی دیگر ذمہ داریاں اس سے کہیں زیادہ ہیں۔یہ قول کہ انسان صرف روٹی سے نہیں جیتا اپنے اندر بڑے گہرے معانی رکھتا
ہے۔اس کی روشنی میں مذکورہ بالا بنیادی ضروریات صاف اور صحت بخش پانی،
مناسب لباس اور مناسب رہائش میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔تاہم یہ تمام ضروریات
پوری ہونے سے بھی زندگی مکمل نہیں ہوتی۔انسان ہمیشہ ان بنیادی ضروریات سے
بڑھ کر کسی اور چیز کی تلاش میں رہتا ہے۔پس ضروری ہے کہ معاشرہ غرباء کی
بے کیف زندگیوں میں رنگ بھرنے کے لئے کوئی مناسب اور مؤثر قدم اٹھائے اور
امراء کی خوشیوں میں انہیں بھی حصہ دار بنائے۔پھر صرف یہی کافی نہیں کہ معاشرہ
کے خوش نصیب اور امیر لوگ اپنی دولت میں سے غرباء کو ان کا حصہ لوٹا دیں بلکہ
ضروری ہے کہ وہ غربت کے ان دکھوں میں بھی ان کے شریک ہوں جن میں
انسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد مبتلا ہے اور سسک سسک کر زندگی کے دن پورے
کر رہی ہے۔لازماً ایسا انتظام ہونا چاہئے جس کے ذریعہ امراء اور غرباء باہم گھل مل
244
سکیں۔اونچے طبقہ سے تعلق رکھنے والے امراء بخوشی نچلے طبقہ کے لوگوں سے ملیں
تا کہ وہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں کہ غربت میں زندگی کاٹنے کے کیا معنی ہوتے
ہیں۔اسلام کئی ایسے اقدامات کرتا ہے جن سے یہ ناممکن ہو جاتا ہے کہ معاشرہ الگ
الگ طبقات میں اس طرح تقسیم ہو جائے کہ ان کا کوئی باہم رابطہ ہی نہ رہے اور وہ
ایک دوسرے سے کٹ کر رہ جائیں۔ان اقدامات میں سے بعض کا مختصر ذکر پہلے کیا
جا چکا ہے چند ایک کا ذکر اب کیا جائے گا۔عبادت۔معاشرتی وحدت کا ایک ذریعہ
(۱) شروع ہی میں یہ اقرار کہ خدا ایک ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے
خالق اور مخلوق میں وحدت کے رشتہ کو قائم کرتا ہے اور خالق کا ایک ہونا مخلوق میں
وحدت پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔(۲) روزانہ پانچ وقت کی نماز با جماعت وحدت پیدا کرنے کا شاید مؤثر ترین
ذریعہ ہے۔امیر اور غریب، چھوٹے اور بڑے بلا استثناء سب کو مسجد میں نماز ادا
کرنے کا حکم ہے۔اگر چہ سب کے لئے مساجد تک پہنچنا ممکن نہیں ہوتا تاہم
مسلم معاشرہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جو مسجد تک پہنچ سکتی ہے ان پر اس حکم کی
پابندی کرنا فرض ہے۔باقاعدہ پانچ نمازیں روزانہ باجماعت ادا کرنے والوں کی
تعداد مختلف ممالک میں کم و بیش ہو سکتی ہے۔تاہم مسلمانوں کی اکثریت کو مساجد میں
آ کر نمازیں ادا کرنے کا موقع ضرور ملتا ہے۔نماز کا یہ نظام بذات خود مساوات
انسانی کا ایک عظیم پیغام ہے۔مسجد میں پہلے پہنچنے والا جہاں چاہے بیٹھے اور بعد میں
آنے والا کوئی شخص خواہ وہ معاشرہ میں کتنا ہی بلند مرتبہ کیوں نہ ہو پہلے آنے والے کو
اس کی جگہ سے اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔نماز کے وقت تمام لوگ کندھے سے کندھا
245
ملا کر یوں صف بستہ ہو جاتے ہیں کہ ان کے درمیان کوئی خلا نہیں رہتا۔بہترین لباس
میں ملبوس شخص کے پہلو میں ایک اور نمازی پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوئے نماز ادا کر
رہا ہوتا ہے۔زرد چہروں والے نحیف و نزار لوگ اور صحت مند و توانا لوگ روزانہ
پانچ بار ایک ایسی جگہ ایک دوسرے سے ملتے ہیں جہاں سب برابر ہوتے ہیں اور
جہاں سے ہمیشہ اور بار بار اللہ اکبر کا پیغام دیا جاتا ہے۔اپنے علاقہ کے افراد سے
بار بار مل کر اور لوگوں کے دکھ درد کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر نسبتا آرام و آسائش کی
زندگی بسر کرنے والے کا دل متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔اس طرح اسے یہ احساس
ہوتا ہے کہ لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے
ضرور کچھ کرنا چاہئے۔اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک آپ کی
عزت کم ہو جائے گی بلکہ آپ خود اپنی نظروں میں گر جائیں گے۔اس با ہمی رابطہ اور میل جول میں ہر جمعہ کے دن اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔اس
روز تمام مسلمان ایک مرکزی مسجد میں اکٹھے ہوتے ہیں اور یوں غریب آبادیوں کے
رہنے والوں اور امیر علاقوں کے لوگوں میں رابطہ پیدا ہوتا ہے۔سال میں دو عیدوں
کے موقع پر یہ رابطہ وسیع تر ہو جاتا ہے۔عید الفطر سے پہلے غرباء کی مدد کے لئے
فطرانہ دیا جاتا ہے جو ایک طوعی چندہ ہے۔(۳) رمضان کا مہینہ امراء اور غرباء کو ایک بار پھر ایک ہی صف میں لا کھڑا کرتا
ہے۔اس مہینہ میں امراء بھی بھوک اور پیاس کی شدت برداشت کرتے ہیں اس
طرح انہیں ان بے شمار لوگوں کی یاد دلائی جاتی ہے بھوک اور پیاس جن کی زندگی کا
معمول ہے۔(۴) زکوۃ کے ذریعہ امراء کی دولت میں سے غرباء کا حق انہیں منتقل ہو جاتا
ہے۔246
(۵) اسلام کا پانچواں رکن حج ہے۔عموماً حج کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ وحدت
انسانی کا عظیم ترین اظہار ہے۔حج میں خواتین کو بالکل سادہ سفید رنگ کے سلے ہوئے
کپڑے پہنے کی اجازت ہوتی ہے جبکہ مرد صرف دوان سلی سفید چادریں اوڑھتے
ہیں۔امیر و غریب سب کے لئے یہی ایک لباس مقرر ہے۔اسی پر بس نہیں مذکورہ بالا
عبادات کے علاوہ مسلمان معاشرہ میں اور بھی بہت سے ایسے مؤثر اقدامات کئے گئے
ہیں جن کے ذریعہ مختلف طبقات کے درمیان فاصلہ کم سے کم تر ہوتا چلا جاتا ہے۔اس
طرح ایک صحت مند ماحول کی خاطر باہمی رابطہ اور میل ملاپ کی اشد ضرورت پوری
ہوتی رہتی ہے اور معاشرہ گھٹن کا شکار نہیں ہونے پاتا۔اس صحت مند معاشرہ میں امراء
کو یہ اجازت تو ہے کہ وہ مناسب حدود میں رہتے ہوئے اپنی امارت سے بہرہ مند
ہوں لیکن ساتھ ہی انہیں غرباء کی دیکھ بھال کا حکم بھی دیا گیا ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام کے اس قول میں کہ” کمزور اور عاجز زمین کے وارث
ہوں گے اس اصول کی تشریح کی گئی ہے۔یہ ایک افسوسناک صورت حال ہے کہ
اس اخلاقی تعلیم کے باوجود سرمایہ دارانہ نظام معاشرہ کے کمزور اور غریب افراد کی
دیکھ بھال میں ناکام رہا ہے۔عالمی ذمہ داریاں
اگر کوئی معاشرہ کسی قدرتی آفت یا مصیبت کا شکار ہو جائے تو اس صورت میں
اس کی کس طرح اور کیا کیا مدد کی جا سکتی ہے (دیکھیں بنیادی ضروریات زندگی کی
مذکورہ بالا بحث) قرآن کریم مندرجہ ذیل ترتیب سے اس کا ذکر فرماتا ہے:
رقبة أَوْ إِطْعَمْ فِي يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ يَّيْمَا ذَا مَقْرَبَةِ أَوْ مِسْكِينَا
ذَا مَتْرَبَةِ
247
(سورۃ البلد آیات ۱۴ تا ۱۷)
ترجمہ:۔گردن کا آزاد کرنا۔یا ایک عام فاقہ والے دن میں کھانا
کھلانا۔ایسے یتیم کو جو قرابت والا ہو یا ایسے مسکین کو جو خاک آلودہ ہو۔بالفاظ دیگر صحیح ترجیحات یہ ہوں گی :
(1) ان آیات میں بنی نوع انسان کی اس حقیقی اور سچی خدمت کا ذکر ہے جو
اللہ تعالیٰ کے حضور قبول کی جاتی ہے۔سب سے بڑھ کر تو وہ لوگ مدد کے محتاج ہیں جو
غلامی کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں یعنی قید و بند کا شکار ہیں یا ان کی آزادی کسی
اور طرح سے سلب کی جاچکی ہے۔ان لوگوں کی کسی بھی قسم کی خدمت جو اس نظریہ کی
روح کے منافی ہو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی قدر و قیمت نہیں رکھتی۔اس لحاظ سے کم
ترقی یافتہ ممالک کی مالی مدد کا موجودہ نظام جس میں مدد کے ساتھ بہت سی شرائط اور
پابندیاں عائد کر دی جاتی ہیں کلیتہ مسترد کئے جانے کے لائق ہے۔(۲) اس کے بعد اول حق یتیم کا ہے۔یتیم کا کوئی سر پرست ہو یا نہ ہو ضروری
ہے کہ اس کے لئے مناسب خوراک کا بندو بست کیا جائے۔(۳) اس کے بعد ایسے نادار اور مسکین کا حق ہے جو غربت کے ہاتھوں مٹی میں
مل چکا ہو۔اس کے لئے بھی خور و نوش کا تسلی بخش انتظام کیا جانا ضروری ہے۔اگر چہ ان آیات میں بظاہر خطاب تو صیغہ واحد میں ہے لیکن صاف ظاہر ہے کہ
یہاں ذکر ایک بہت بڑی اور وسیع تر مصیبت کا ہو رہا ہے۔لفظ یوم کے معنی دن کے
ہیں۔آیات کا مفہوم اور عمومی طرز بیان واضح طور پر بتا رہا ہے کہ امیر طاقتور اور
بڑے بڑے ممالک غریب کی نامساعد حالات میں مدد تو کرتے ہیں لیکن اس کے
ساتھ کئی قسم کی پابندیاں اور شرائط بھی عائد کر دیتے ہیں اس طرح مدد کی حقیقی روح
ختم ہو جاتی ہے اور اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ایک دکھ سے بظاہر رہائی پاتے ہی
قوم ایک اور مصیبت کا شکار ہو جاتی ہے۔ان آیات میں عالمی امداد کے اس موجودہ
248
نظام کا مختصر اور دوٹوک الفاظ میں ذکر کر دیا گیا ہے۔مومنوں سے کہا گیا ہے کہ غریب
اور بے کس افراد یا اقوام کے مصائب اور دکھوں کا ازالہ تو کریں مگر ان کی بے بسی
سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی آزادی سلب نہ کریں یتیم کا لفظ وسیع تر معنوں
میں استعمال ہوا ہے اس کا اطلاق ان افراد یا قوموں پر بھی ہوتا ہے جن کا سارا
انحصار دوسروں کی مدد پر ہے۔ایسی قوموں کی مثال ان یتیموں کی طرح ہے جن کے
امیر رشتہ داروں نے ان سے قطع تعلق کر لیا ہو۔پس انہیں اس امید پر بے یارو مددگار
نہیں چھوڑ دینا چاہئے کہ شاید ان کے رشتہ دار جن پر ان کی امداد کی اصل
ذمہ داری عائد ہوتی ہے ان کی مدد کے لئے آگے آئیں۔تیل کی دولت سے مالا مال
ممالک اس کی بہترین مثال ہیں۔اگر صرف خلیج ہی کی چند ایک ریاستیں مل کر بنی نوع
انسان کے مصائب کو کم کرنے کی کوشش کرتیں تو وہ براعظم افریقہ میں بھوک اور قحط کا
مسئلہ حل کر سکتی تھیں جب کہ ان کے اپنے خزانوں میں اس سے ذرہ بھی کمی واقع نہ
ہوتی۔بینکوں میں موجود دولت کے پہاڑوں سے انہیں جو سود ملتا ہے اور مغربی
ممالک میں موجود اثاثوں سے انہیں جو آمد ہوتی ہے سرزمین افریقہ کے دکھوں اور
مصائب کو کم کرنے کے لئے وہی کافی ہے۔یوں بھی سود کی جو رقم یہ ممالک حاصل
کرتے ہیں اسے اپنے استعمال میں نہیں لا سکتے کیونکہ اسلام انہیں ایسا کرنے سے
روکتا ہے۔اسی طرح بنگلہ دیش میں طرح طرح کی آفات کے نتیجہ میں پیدا ہونے
والے کروڑوں غریب اور بھوکے افراد بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔اس قوم کو
ساری دنیا نے اس کے حال پر چھوڑ دیا ہے اور اگر کچھ امداد ان تک پہنچتی بھی ہے
تو وہ ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے بالکل نا کافی ہے۔یہ وہ قومیں ہیں جنہیں
یتیم سمجھا جانا چاہئے کیونکہ یتیم کا لفظ اپنے وسیع تر معنوں میں ان پر یقیناً اطلاق پاتا
ہے۔اگر ایسی اقوام کو ان کے قریبی رشتہ دار بھی حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں تو
249
اللہ تعالیٰ کی نظر میں یہ کوتا ہی ایک سنگین جرم قرار پائے گی۔غریب قوموں کے مصائب کے لئے اللہ تعالیٰ یا قدرت کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا
جاسکتا اس قسم کی سوچ نادانی اور کج فہمی پر مبنی ہو گی۔دراصل انسان خود اس بے رحمی
اور بے حسی کا ذمہ دار ٹھہرتا ہے۔اگر ہم انسانوں کے دلوں میں دوسروں کی خاطر دکھ
اٹھانے کا جذبہ بھر دیں تو آج بھی یہ دنیا جنت میں تبدیل ہو سکتی ہے۔عالم اسلام سے باہر کی دنیا میں بھی ہر جگہ ایسی خود غرضی کارفرما دکھائی دیتی ہے۔مثلاً اگر ایتھوپیا کے سوویت یونین کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں تو اوروں کے لئے
اس کی مدد نہ کرنے کا یہ بہانہ نہیں ہونا چاہئے کہ یہ تمام تر سوویت یونین کی ذمہ داری
ہے۔اگر مسلمان ملک سوڈان میں کروڑوں لوگ بھوکے مر رہے ہیں تو ان کی اس
قابل رحم حالت سے یہ کہہ کر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں کہ ان کو کھلانے پلانے کی
ذمہ داری سعودی عرب پر عائد ہوتی ہے یا تیل کی دولت سے مالا مال دیگر مسلمان
ممالک پر ہے کیونکہ وہی سوڈان کے قریبی اور دوست ممالک ہیں۔يَتِيمًا ذَاسَفْرَبَةِ
کے لفظی معنی ایسے یتیم کے ہیں جو نزد یکی رشتہ دار ہو۔اس آیت میں یہ بھی اشارہ
کیا گیا ہے کہ مالی مشکلات میں مبتلا افراد یا قوموں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں
مدد دینی چاہئے۔تیسری دنیا کے اکثر ممالک میں ہمیں یہ دکھائی دیتا ہے کہ ان کی
معیشت بر وقت اور بڑے پیمانہ پر امداد نہ ملنے کی وجہ سے تیزی سے تباہی کا شکار ہو
رہی ہے۔قرآن کریم کی اس آیت کے مطابق مدد کی تیسری ممکنہ صورت أَوْ مِسْكِينَا ذَا
مشربَةِ کا اطلاق ایسی معیشت پر ہوتا ہے جو بالکل تباہ ہو چکی ہو اور اقتصادی نظام
کی پوری عمارت ہی پیوند خاک ہو چکی ہو۔قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق ایسے
ممالک کے لوگوں کا پیٹ بھر دینا ہی کافی نہیں ہے بنی نوع انسان کی یہ بھی ذمہ
250
داری ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جن کے ذریعہ ان ممالک کی معیشت کو بحال
کیا جا سکے۔بدقسمتی سے موجودہ دور کے تجارتی تعلقات کی نوعیت اس کے بالکل
برعکس ہے۔دولت کا بہاؤ امیر اور زیادہ ترقی یافتہ ممالک کی طرف ہے جبکہ غریب
ممالک کی اقتصادیات قرضوں کے بوجھ تلے دبی چلی جا رہی ہیں۔میں ایک
ماہر اقتصادیات تو نہیں ہوں لیکن کم از کم اتنا ضرور سمجھتا ہوں کہ تیسری دنیا کے ممالک
کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو جاری رکھنا اپنی دولت
کے ان ممالک کی طرف بہاؤ کو رو کے بغیر ناممکن ہے۔اور ظاہر ہے کہ دولت کے اس
بہاؤ کو برآمدات سے حاصل ہونے والی آمد اور درآمدات پر اٹھنے والے خرچ کو
برابر اور یکساں کر کے ہی روکا جا سکتا ہے۔ایک اور اہم بات بھی پیش نظر رہنی چاہئے کہ معاشی طور پر ترقی یافتہ اقوام میں
اپنا معیار زندگی بہتر بنانے کی ایک دائمی خواہش موجود ہے۔غریب قوموں کی بھی
حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ بھی قرض لے کر اپنے معیار زندگی کو ترقی یافتہ دنیا کے
معیار کے مطابق بنا لیں حالانکہ وہ ٹیکنالوجی جس کے ذریعہ ہر کام بٹن دبانے سے
ہونے لگتا ہے ایک آسان اور آرام دہ زندگی کا عادی بنا دیتی ہے اور انسان میں
جفاکشی کی صفت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ترقی یافتہ ممالک کے بسنے والے سب لوگ اگر
محض اپنے پیٹ بھرنا چاہتے ہوں اور اپنے چہروں کو ہی صحت مند دیکھنا چاہتے ہوں تو
ان سے یہ توقع کیسے کی جاسکتی ہے کہ وہ غریب اقوام کو لاحق کمی خون کے جان لیوا
مرض کا کچھ مداوا کر سکیں گے۔وہ ان نحیف و نزار قوموں کی خاطر کیا کر سکتے ہیں جبکہ
خود انکی اپنی خون کی پیاس نہیں سمجھ رہی۔ہر وہ چیز جو خریدی جا سکتی ہے ان کی
معیشت کی طرف ہی منتقل ہو رہی ہے اور ان کا معیار زندگی ہر حال میں بلند تر ہوتا چلا
جا رہا ہے۔معیار زندگی کو بلند سے بلند تر کرنے کی جو دیوانہ وار دوڑ ہر طرف لگی ہوئی
251