اقتصادی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 4
اللہ تعالیٰ کی نظر میں بدترین دعوت ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں ایسی
دعوتوں میں خوش پوش امراء کے درمیان معمولی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس غرباء بھی
نظر آئیں گے جو آزادانہ سب سے مل رہے ہوں گے۔غرباء کو یوں قریب سے دیکھ
کر ایک تو امراء کی آنکھیں کھل جاتی ہیں اور دوسرے غرباء کو یہ موقع میسر آتا ہے کہ
وہ امراء کے عمدہ کھانوں کا کچھ مزہ اٹھا سکیں۔غرباء کی دعوت قبول کرنا
امراء اور سماجی لحاظ سے بلند مرتبہ اور معزز لوگوں کو یہ تاکید کی گئی ہے کہ اگر کوئی
انتہائی غریب اور مسکین شخص بھی انہیں اپنے گھر دعوت پر بلائے تو انہیں وہ دعوت قبول
کرنی چاہئے۔بایں ہمہ اسے لازمی قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ ان کے اپنے پہلے سے
طے شدہ پروگرام مصروفیات اور دیگر کئی مشکلات اس میں حارج ہوسکتی ہیں تاہم
آنحضرت ﷺ کا یہ دائی دستور تھا کہ آپ غریب ترین شخص کی دعوت کو بھی قبول فرما
لیا کرتے تھے۔آپ سے محبت رکھنے والے آپ کے سب غلام جو امیر ہوں یا غریب
آپ کی اس نصیحت پر عمل کر کے بے حد خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔اگر چہ آج کے
معاشرہ میں ایسی دعوتوں کو اس طرح قبول کرنے سے یہ تاثر بھی ابھر سکتا ہے کہ جیسے
امراء کے پاس سوائے دعوتیں کھانے کے اور کوئی کام ہی نہ ہو تا ہم ضروری ہے کہ
غرباء کی دعوت
کو کبھی کبھی قبول کر کے اس حکم کی روح کو زندہ رکھا جائے۔پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ شراب نوشی اور جوا کو قرآن کریم نے ممنوع قرار دیا
ہے۔خوشی کی تقریبات پر دولت لٹانے سے بھی روکا گیا ہے۔بے تحاشا خرچ اور
ٹھاٹھ باٹھ کے ساتھ زندگی گزارنے کی جو مذمت کی گئی ہے وہ صرف شادی بیاہ کے
228
مواقع سے ہی تعلق نہیں رکھتی بلکہ اس کا دائرہ ساری انسانی زندگی پر محیط ہے۔اس
تعلیم کا حسن یہ ہے کہ اسے جبراً نافذ نہیں کیا جاتا بلکہ لوگوں کو پیار اور محبت کے ساتھ
سمجھا کر اس پر عمل کے لئے راغب کیا جاتا ہے۔کھانے پینے میں اعتدال
يُبنى
آدم خذوا زينتكم عند كل مسجد وكلوا واشربوا ولا تسرفوا ج انه
لا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ
(سورۃ الاعراف آیت ۳۲)
ترجمہ :۔اے ابنائے آدم ! ہر مسجد میں اپنی زینت (ساتھ ) لے جایا کرو
اور کھاؤ اور پیو لیکن حد سے تجاوز نہ کرو۔یقیناً وہ حد سے تجاوز کرنے
والوں کو پسند نہیں کرتا۔دنیا میں بھوک کے خلاف ایک جہاد کی ضرورت ہے۔وقت کی کمی کے باعث
اس موضوع پر یہاں تفصیل سے بات نہیں کی جاسکتی تاہم اس سلسلہ میں پہلا قدم تو یہ
ہے کہ خوراک کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔اس موضوع پر میں مختصراً آگے چل کر
کچھ بیان کروں گا۔قرض کا لین دین
اسلام اس امر کی بار بار تاکید کرتا ہے کہ بنیادی ضروریات زندگی کے لئے اور
ہنگامی حالات میں قرض لینا پڑ جائے تو وہ بلا سود یا قرضہ حسنہ کے طور پر ہونا چاہئے۔صاحب استطاعت اور ذی ثروت لوگوں کا فرض ہے کہ وہ مالی مشکلات میں گھرے
ہوئے لوگوں کی مدد کریں۔یہ امر بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر کوئی مقروض نا مساعد
229
مالی حالات کی وجہ سے مقررہ وقت پر قرض لوٹانے کے قابل نہ ہو تو اسے مہلت ضرور
دی جانی چاہئے۔قریبی رشتہ دار بھی اگر چاہیں تو قرض کی ادائیگی میں ہاتھ بٹا سکتے
ہیں۔اگر مقروض وفات پا جائے تو اس کی متروکہ جائیداد سے قرض کی ادائیگی کی
جاسکتی ہے۔مقروض کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے زکوۃ کی رقم بھی استعمال میں لائی
جا سکتی ہے اور اگر ایک صاحب ثروت انسان کسی کا قرضہ معاف کر دیتا ہے تو
اللہ تعالیٰ کی نظر میں اور بھی اچھا عمل قرار پائے گا۔تاہم ایسا مقروض جو ادائیگی قرض
کی استطاعت رکھتا ہے اسے بہر حال مقررہ مدت کے اندر اندر قرض واپس کر کے
ایفائے عہد کرنا چاہئے بلکہ اسے چاہئے کہ قرض لوٹاتے وقت بطور احسان کچھ زائد رقم
بھی ادا کر دے تاہم یہ زائد رقم دینا لازمی نہیں ہے اور نہ ہی پہلے سے اس کا تعین کرنا
چاہئے ورنہ ایسی ادائیگی سود کی وسیع تر تعریف کے زمرہ میں شامل ہو جائے گی۔قرض کے متعلق قرآن کریم کی تعلیم مندرجہ ذیل آیات میں بیان کی گئی ہے۔آرش
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنِ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوهُ وَلْيَكْتُبْ
بَيْنَكُمْ كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ وَلا يَأْبَ كَاتِب " أَنْ يَكْتُ كَمَا عَلَّمَهُ اللهُ فَلْيَكْتُ
ص
ط
وَلْيُمْلِلِ الَّذِى عَلَيْهِ الْحَقَّ وَلْيَتَّقِ اللهَ رَبَّهُ وَلا يَبْخَسْ مِنْهُ شَيْئًا ، فَإِنْ كَانَ
الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ سَفِيهَا أَوْ ضَعِيفًا أَوْلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُمِلَّ هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّه
٥٠٥
بِالْعَدْلِ ، وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِكُمْ ، فَإِنْ لَّمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ
-٥
-٥
-٥
05
وامْرَأَتَانِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ أَنْ تَضِلُّ إِحْدُهُمَا فَتُذَكِّرَ إِحْدُهُمَا
الْأُخْرَى ، وَلَا يَأْبَ الشُّهَدَاءُ إِذَا مَادُعُوا ، وَلَا تَسْتَمُوا أَنْ تَكْتُبُوهُ صَغِيرًا أَوْ
كَبِيرًا إِلَى أَجَلِهِ ذَلِكُمْ أَقْسَطُ عِنْدَ اللهِ وَأَقْوَمُ لِلشَّهَادَةِ وَأَدْنَى أَلَّا تَرْتَابُوا إِلَّا
أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً حَاضِرَة تُدِيرُ ونَهَا بَيْنَكُمْ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَلا تَكْتُبُوهَا ،
وَأَشْهِدُوا إِذَاتَبَايَعْتُمْ ، وَلا يُضَارَ كَاتِب وَّلَا شَهِيدٌ وَإِنْ تَفْعَلُوا فَإِنَّهُ
28
ط
230
فُسُوقٌ بِكُمْ ، وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِمُكُمُ اللهُ ، وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ۚ وَإِنْ
يْتُمْ عَلَى سَفَرٍ وَلَمْ تَجِدُوا كَاتِبافَرِهن " مَقْبُوضَةٌ ، فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا
هو
فَلْيُؤَدِّ الَّذِي اؤْتُمِنَ أَمَانَتَه وَلْيَتَّقِ اللهَ رَبَّهُ ، وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ ، وَمَنْ
تكْتُمْهَا فَإِنَّه، ايم " قَلبه ، وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ
280-
( سورة البقرة آیات ۲۸۳ - ۲۸۴
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم ایک معین مدت تک کے لئے
قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔اور چاہئے کہ تمہارے درمیان
لکھنے والا انصاف سے لکھے۔اور کوئی کا تب اس سے انکار نہ کرے کہ وہ
لکھے۔پس وہ لکھے جیسا اللہ نے اسے سکھایا ہے۔اور وہ لکھوائے جس
کے ذمہ ( دوسرے کا ) حق ہے اور اللہ اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرے
اور اس میں سے کچھ بھی کم نہ کرے۔پس اگر وہ جس کے ذمہ ( دوسرے
کا ) حق ہے بیوقوف ہو یا کمزور ہو یا استطاعت نہ رکھتا ہو کہ وہ لکھوائے تو
اس کا ولی (اس کی نمائندگی میں) انصاف سے لکھوائے۔اور اپنے
مردوں میں سے دو کو گواہ ٹھہرا لیا کرو۔اور اگر دو مرد میسر نہ ہوں تو ایک
مرد اور دو عورتیں (ایسے) گواہوں میں سے جن پر تم راضی ہو۔( یہ )
اس لئے (ہے) کہ ان دو عورتوں میں سے اگر ایک بھول جائے تو
دوسری اسے یاد کروا دے۔اور جب گواہوں کو بلایا جائے تو وہ انکار نہ
کریں۔اور (لین دین ) خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اسے اس کی مقررہ میعاد تک
( یعنی مکمل معاہدہ) لکھنے سے اکتاؤ نہیں۔تمہارا یہ طرز عمل اللہ کے
نزدیک بہت منصفانہ ٹھہرے گا اور شہادت کو قائم کرنے کے لئے بہت
مضبوط اقدام ہو گا اور اس بات کے زیادہ قریب ہو گا کہ تم شکوک میں
مبتلا نہ ہو۔( لکھنا فرض ہے ) سوائے اس کے کہ وہ دست بدست تجارت
231
ہو جسے تم (اسی وقت ) آپس میں لے دے لیتے ہو۔اس صورت میں تم
پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اسے نہ لکھو۔اور جب تم کوئی (لمبی) خرید و فروخت
کرو تو گواہ ٹھہرا لیا کرو۔اور لکھنے والے کو اور گواہ کو (کسی قسم کی کوئی )
تکلیف نہ پہنچائی جائے۔اگر تم نے ایسا کیا تو یقیناً یہ تمہارے لئے بڑے
گناہ کی بات ہوگی۔اور اللہ سے ڈرو جب کہ اللہ ہی تمہیں تعلیم دیتا
ہے۔اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔اور اگر تم سفر پر ہو اور تمہیں
کا تب میسر نہ آئے تو کوئی چیز با قبضہ رہن کے طور پر ہی سہی۔پس اگر تم
میں سے کوئی کسی دوسرے کے پاس امانت رکھے تو جس کے پاس امانت
رکھوائی گئی ہے اسے چاہئے کہ وہ ضرور اس کی امانت واپس کرے اور
اللہ اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرے۔اور تم گواہی کو نہ چھپاؤ۔اور جو
کوئی بھی اسے چھپائے گا تو یقیناً اس کا دل گہنگار ہو جائے گا۔اور اللہ
اسے جو تم کرتے ہو خوب جانتا ہے۔یہاں اس امر کا ذکر بے حد ضروری ہے کہ ازمنہ وسطی کی سوچ رکھنے والے علماء
نے ان آیات کو ان کے سیاق و سباق سے ہٹ کر کلیہ غلط معنوں میں استعمال کیا
ہے۔وہ اس بات پر مصر ہیں کہ اسلام کی تعلیم کے مطابق ایک عورت کی گواہی کافی
نہیں ہے۔ان کا موقف یہ ہے کہ ایک مرد کی گواہی کے مقابل ہر قانونی ضرورت
کے لئے دو عورتوں کی گواہی ضروری ہے۔انہوں نے آیات کے بالکل غلط معنی
کرتے ہوئے اسلامی فقہ میں مرد اور عورت کی گواہی کے بارہ میں غلط تصور پیش کیا
ہے۔ان کا خیال یہ ہے کہ جب قرآن کریم ایک مرد کو بطور گواہ طلب کرتا ہے تو اس
کا متبادل دو عورتوں کی گواہی ہوگی اور جہاں چار مرد گواہ چاہئیں وہاں گواہی دینے
کے لئے آٹھ عورتوں کی ضرورت ہو گی۔یہ تصویر غیر حقیقی اور قرآنی تعلیمات سے
بہت دور ہے۔نظام عدل کے اس مسئلہ پر از منہ وسطی کا سا تنگ نظر موقف دیکھ کر تو
232
انسان پریشان ہو کر رہ جاتا ہے اس لئے ان آیات کے متعلق مندرجہ ذیل نکات
ضرور پیش نظر رہنے چاہئیں۔ا۔ان آیات میں مذکور دونوں عورتوں کو گواہی دینے کے لئے نہیں کہا گیا۔۲۔دوسری عورت کا کردار واضح طور پر معین اور محدود کر دیا گیا ہے۔اس کی
حیثیت محض ایک مددگار کی ہے۔۳۔اگر دوسری عورت جو گواہی نہیں دے رہی پہلی عورت کی گواہی میں کوئی ایسی
بات دیکھتی ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ گواہی دینے والی خاتون نے سودہ اور معاہدہ
کی روح کو پوری طرح نہیں سمجھا تو وہ اس پر دوبارہ غور کرنے میں اس کی مدد کر سکتی
ہے یا اسے کوئی بھولی ہوئی بات یاد دلا سکتی ہے۔۴۔گواہی دینے والی عورت کو پورا اختیار دیا گیا ہے کہ اس کی اپنی گواہی
بہر حال ایک الگ آزاد حیثیت رکھے گی اور اگر وہ اپنی ساتھی سے متفق نہ ہو تو پھر
اس کا اپنا بیان ہی آخری اور حتمی متصور ہوگا۔اس ضمنی بحث کے بعد اب ہم پھر اپنے اصل موضوع کی طرف واپس آتے ہیں۔معاہدات کے سلسلہ میں اسلام کچھ پابندیاں عائد کرتا ہے۔مثال کے طور پر مالی
لین دین کے متعلق معاہدات کے لئے ضروری ہے کہ طے شدہ شرائط کو گواہوں کی
موجودگی میں ضبط تحریر میں لایا جائے۔ان شرائط کو قرض دار یا مشتری لکھوائے اور
طرفین اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر معاہدہ کو لفظاً ومعناً دیانتداری اور پوری شرائط
کے ساتھ نباہنے کی کوشش کریں۔ظاہر ہے کہ ایسے نظام معیشت میں جہاں قرضہ حسنہ
کا رواج ہو وہاں سود پر لئے گئے غیر ضروری قرضوں اور ادھار کی بھر مار نہیں ہوگی
اور قرض دینے والا خواہ مخواہ لوگوں کو ادھار نہیں دے گا۔اس کے نتیجہ میں فاضل
سرمایہ کا سیلاب نہیں آئے گا اور معاشرہ کی قوت خرید اپنی حقیقی وسعت اور اصل حدود
233
کے اندر رہے گی اور مستقبل میں ملنے والی متوقع دولت کو آج ہی خرچ کرنے کا
رجحان خود بخود ختم ہو جائے گا۔جو صنعت ایسی معاشی بنیادوں پر قائم ہوگی وہ لازماً
ٹھوس اور مضبوط ہو گی اور اس میں ہر قسم کے اقتصادی نشیب و فراز میں سے
ا
صحیح سلامت بیچ نکلنے کی صلاحیت بھی موجود ہوگی۔مختصراً یہ کہ عوام کا سرمایہ امراء کے
ہاں گردش میں نہیں رہنا چاہئے بلکہ اس کا بہاؤ غرباء کی طرف ہونا چاہئے۔اسلام
ایک سادہ طرز زندگی کو فروغ دیتا ہے کفایت شعاری اور جفا کشی سکھاتا ہے نہ کہ خشکی
اور زندگی کی لذات سے بے زاری۔تا ہم یہ طرز تمدن کسی بھی طرح سے عیاشی
فضول خرچی اور ظاہری چمک دمک کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔نہ ہی اس میں اس حد
تک دولت لٹانے کی اجازت ہے جس سے غرباء کی دل شکنی ہو اور وہ حسد کا شکار ہو
جائیں اور ان کے دل حسرتوں کی آماجگاہ بن جائیں اور یوں امراء اور غرباء کے
مابین فاصلہ اور بھی بڑھ جائے۔معاشی طبقاتی فرق
یہ امر اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ دولت کے صرف چند ہاتھوں میں اکٹھا ہو
جانے سے معاشرہ میں مختلف طبقات پیدا نہیں ہو جاتے۔طبقات سرمایہ کی اس تقسیم کی
وجہ سے وجود میں آتے ہیں جو مالک اور مزدور، جاگیر دار اور مزارع کے درمیان
ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھی بہت سے عوامل ہیں جو طبقاتی اونچ نیچ پیدا کرتے ہیں۔ان سب کا یہاں ذکر کرنا اور یہ بتانا تو ممکن نہیں کہ کس طرح یہ سب عوامل الگ الگ
اور مل کر طبقات پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں تاہم بھارت کے مخصوص
روایتی معاشرہ کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آ جائے گی کہ ہزار ہا سال
میں پروان چڑھنے والا طبقاتی نظام کس طرح معرض وجود میں آتا ہے۔ارتقاء کے
234
اس طویل سفر میں صرف دولت کی تقسیم ہی اثر انداز نہیں ہوئی بلکہ کئی سماجی ، مذہبی اور
سیاسی عوامل بھی کار فرما رہے ہیں۔بیرونی حملہ آوروں کا ایک طویل سلسلہ
اندرونی کشمکش، زندگی کی جدو جہد اور اپنا تسلط قائم کرنے کی کوششیں بھارت میں
پائے جانے والے ذات پات کے اس نظام کے پس منظر میں آج بھی صاف دکھائی
دے رہی ہیں۔اور دراصل یہی وہ عوامل ہیں جنہوں نے بھارت میں اتنے طبقات کو
جنم دیا ہے۔کارل مارکس نے اس صورت حال کو گہری نظر سے دیکھا ہے۔نیو یارک
کے اخبار ہیرلڈ ٹریبیون (Herald Tribune) میں شائع ہونے والے خطوط میں
وہ ہندوستان کی معاشرتی صورت حال کو سائنٹیفک سوشلزم کے فلسفہ سے ہم آہنگ
خیال نہیں کرتا۔اس نے بالآخر یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ذات پات کے اس نظام کی
موجودگی میں ہندوستان کے متعلق غالب امکان یہی ہے کہ وہ اشتراکیت کی جانب
کبھی رخ نہیں کر سکے گا۔اسلامی نقطہ نظر کے مطابق معاشرہ میں طبقات کی موجودگی اس وقت تکلیف دہ
صورت حال پیدا کر دیتی ہے جب دولت کے خرچ کے متعلق کوئی ضابطہ اخلاق موجود
نہ ہو۔ایک ایسے معاشرہ کو تصور میں لائیے جہاں لوگوں کا رہن سہن سادہ ہے۔لباس، خوراک یا رہائش وغیرہ پر بے جا اسراف سے کام نہیں لیا جاتا اور مختلف لوگوں
کے طرز زندگی میں کوئی نمایاں فرق نہیں ہوتا۔وہاں چند ہاتھوں میں کتنی بھی دولت
کیوں نہ اکٹھی ہو جائے اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا البتہ دولت کے بے دریغ خرچ
اور اس کی نمود و نمائش اور دکھاوے سے دوسروں کے جذبات یقیناً مجروح ہوتے
ہیں۔دولت بلا سوچے سمجھے لٹائی جا رہی ہو جہاں خرچ کرنا چاہئے وہاں خرچ نہ ہو اور
جہاں ضرورت نہیں وہاں دولت کا ضیاع ہو رہا ہو اس پس منظر میں جسم و جان کا رشتہ
برقرار رکھنے کی جدو جہد میں مصروف مصائب کے مارے ہوئے خستہ حال غرباء جب
235
امراء کے ٹھاٹھ باٹھ اور ان کی شاہانہ طرز زندگی کو دیکھتے ہیں تو دولت کی یہ
غیر مساوی تقسیم ان کے مابین ایک ایسی خلیج پیدا کر دیتی ہے جسے پاٹا نہیں جاسکتا۔پس اسلام فرد کی اس آزادی میں غیر ضروری طور پر دخل انداز نہیں ہوتا کہ وہ
دولت کمائے اور پس انداز کرے۔اسلام تو پبلک سیکٹر سے زیادہ پرائیویٹ سیکٹر کی
حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اسے فروغ دیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلام
طرز زندگی سے متعلق ایک معتین ضابطہ اخلاق بھی عطا کرتا ہے اور اگر اسے لفظاً ومعناً
اس کی حقیقی روح کے ساتھ اختیار کیا جائے تو بحیثیت مجموعی زندگی سب کے لئے سادہ
اور خوشگوار بن جائے۔اسلامی نظام معیشت کے فلسفہ کا یہ پہلو چونکہ پہلے بیان ہو چکا
ہے اس لئے اس پر مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔اسلام کا قانون وراثت
اسلام کا قانون وراثت بھی ایک شخص کی وفات کے بعد اس کے ترکہ کی
پسماندگان میں تقسیم کے سلسلہ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ضروری ہے کہ
وراثت شریعت کے مقرر کردہ حصوں کے مطابق والدین، ازواج، اولاد،
رشتہ داروں اور دیگر عزیز واقارب میں تقسیم کی جائے۔کسی وارث کو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے دیئے گئے حقوق وراثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا سوائے اس کے کہ کوئی
معقول وجہ ہو۔وجہ کے درست یا غلط ہونے کا فیصلہ کوئی فرد واحد نہیں بلکہ (اسلامی
ریاست میں ) عدالت کرے گی۔اگر کوئی شخص کسی دوسرے کے حق میں وصیت کرنا
چاہے تو وہ اپنی املاک کا زیادہ سے زیادہ ایک تہائی حصہ اپنی مرضی سے دوسرے
افراد یا سوسائٹی وغیرہ کو دے سکتا ہے۔(دیکھیں سورۃ النساء آیات ۸ تا ۱۳)
دولت کے چند ہاتھوں میں ارتکاز کو روکنے کے لئے یہ اقدامات بہت مفید اور
236
مؤثر ہیں۔صرف بیٹے کا وارث ہونا، جائیداد کی کسی کے حق میں بھی وصیت نہ کرنا یا
موصی کے اختیارات کا لامحدود ہونا کہ وہ اپنی مرضی سے جو چاہے کرئے ان سب
باتوں کی اسلامی قانونِ وراثت میں ممانعت کر دی گئی ہے۔اسی طرح منقولہ اور
غیر منقولہ دونوں قسم کی جائیداد نسلاً بعد نسل تقسیم در تقسیم ہوتی چلی جاتی ہے یہاں تک
که صرف تین چار نسلوں ہی میں بہت بڑی بڑی جائیدادیں بھی تقسیم کے بعد سکٹر کر رہ
جاتی ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زمین کی ملکیت بٹ جانے سے ہر قسم کی اجارہ داری ختم
ہو جاتی ہے اور معاشرہ دائمی طبقاتی تقسیم کا شکار نہیں ہونے پاتا۔رشوت کی ممانعت
وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِّنْ
أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (سورة البقرة آیت ۱۸۹)
ترجمہ :۔اور اپنے ہی اموال اپنے درمیان جھوٹ فریب کے ذریعہ نہ
کھایا کرو۔اور نہ تم انہیں حکام کے سامنے (اس غرض سے ) پیش کرو کہ
تم گناہ کے ذریعہ لوگوں کے (یعنی قومی ) اموال میں سے کچھ کھا سکو
حالانکہ تم (اچھی طرح) جانتے ہو۔مضمون کے اس پہلو کو فی الحال مجھے چھوڑنا پڑے گا تاہم یہ پہلو جو بد عنوانی اور
رشوت وغیرہ کی شکل میں خاص طور پر تیسری دنیا کے ممالک میں نظر آتا ہے
انفرادی امن کے ذکر میں دوبارہ زیر بحث آئے گا۔تجارتی ضابطہ اخلاق
اسلام نہ تو سرمایہ دارانہ نظام کو کلیتہ رد کرتا ہے اور نہ سائینٹیفک سوشلزم کو بالکل
237
مسترد کرتا ہے۔اسلام کے اقتصادی نظام میں دونوں کی خوبیاں شامل ہیں۔اسلام
نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو مکمل ضابطۂ اخلاق لین دین اور تجارت کے متعلق
دیا تھا اس کے کچھ اصولی پہلو درج ذیل ہیں۔آج جدید دور کا انسان بالآخر بڑے
تلخ تجربات اور مشکلات کے بعد ان اصولوں کو دریافت کر سکا ہے۔ا۔اسلام میں تجارتی تعلقات کامل اعتماد اور دیانتداری پر مبنی ہیں۔( سورة البقرة آیات ۲۸۴٬۲۸۳)
۲۔اسلام غلط اوز ان رکھنے اور کم ماپ تول سے منع کرتا ہے۔( سورة المطففین آیات ۲ تا ۴)
ناقص مال اور خراب اشیاء فروخت کرنے سے تاجروں کو منع کیا گیا ہے یعنی
ایسی چیزیں جو گل سڑ چکی ہوں یا ناکارہ ہو چکی ہوں۔تاجر کو کوئی چیز فروخت کرتے
ہوئے اس کا نقص چھپانے کی ہرگز کوشش نہیں کرنی چاہئے۔(صحیح مسلم) اگر کوئی ایسی
ناقص چیز فروخت کی جاتی ہے جس کے نقص کا خریدار کو پہلے سے علم نہیں تھا وہ علم
ہونے پر اس چیز کو واپس کرنے اور اپنی رقم واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔۴۔تاجر کو مختلف گاہکوں سے مختلف نرخ وصول کرنے سے منع کیا گیا ہے تا ہم وہ
اپنی صوابدید پر کسی بھی گاہک کو رعایتی قیمت پر کوئی چیز فروخت کر سکتا ہے۔اس سلسلہ
میں وہ کوئی بھی مناسب قیمت مقرر کرنے کا مجاز ہے۔(صحیح بخاری و صحیح مسلم )
۵۔اسلام تجارت میں جعلی مقابلہ کو منع کرتا ہے۔مختلف کاروباری فر میں باہم
گٹھ جوڑ کر کے پیداوار اور مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور باہمی طور پر
مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہیں۔اسلام ایسی گروہ بندیوں کی سختی سے ممانعت کرتا
ہے۔نیلامی میں جھوٹ موٹ کی بولیاں دے کر امکانی خریدار کو دھوکہ دینے سے بھی
منع کیا گیا ہے۔(صحیح بخاری و صحیح مسلم )۔اسی طرح اسلام ہدایت کرتا ہے کہ اشیاء کی فروخت کھلے عام اور ترجیحاً
238
گواہوں کی موجودگی میں کی جائے۔نیز خریدار کو لاعلمی میں نہ رکھا جائے۔اسے
پوری طرح باخبر کر دیا جائے کہ وہ کیا خرید رہا ہے۔( صحیح مسلم)
مختصر یہ کہ اسلام کی کوشش اور حکمت عملی یہ ہے کہ امیر اور غریب کے مابین فاصلہ
کو کم کیا جائے۔چنانچہ اس کے لئے وہ مندرجہ ذیل اقدامات کرتا ہے۔ا۔بعض چیزوں کی سرے سے ممانعت کر دی گئی ہے۔مثلاً شراب نوشی اور جوا
وغیرہ جس کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔۲۔سود کے ذریعہ دولت کے انبار لگانے سے منع کر دیا گیا ہے۔۳۔نجی کاروبار کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔۴۔دولت کی گردش کو تیز کر دیا گیا ہے۔۵۔غریبانہ اور سادہ طرز زندگی اختیار کرنے کی تعلیم دی گئی ہے اور اس کے لئے
بار بار تلقین اور نصیحت کی گئی ہے۔انسان کی طبعی شرافت سے یہ توقع رکھی گئی ہے کہ وہ
با وجود صاحب حیثیت ہونے کے اپنی زندگی کے انداز کو اتنا سادہ اور معیار کو اس سطح
پر رکھے گا جو غرباء کی پہنچ سے اس قدر دور نہ ہو کہ وہ اس کا خواب بھی نہ دیکھ سکیں۔اس تمام تر تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ دل میں دوسروں کے جذبات کا احساس اور
احترام پیدا ہو اور اگر کہیں بہیمیت اور دوسروں پر ظلم کرنے کا رجحان پایا جائے تو اس
کا گلا گھونٹ دیا جائے۔اس تعلیم میں جھوٹے تکبر، منافقت، سطحیت ، دنیا پرستی،
فخر و مباہات اور دوسروں کو کم تر سمجھنے اور اس قسم کی دیگر برائیوں کے خلاف حقیقی
معنوں میں ایک مقدس جنگ اور جہاد کا اعلان کیا گیا ہے اور انسان کے اندر جو
تہذیب، شائستگی اور شرافت ہے اسے ابھارا گیا ہے اور دوسروں کی تکالیف کا احساس
دلایا گیا ہے۔عموں اور دکھوں کے مارے ہوئے ان لوگوں کو دیکھ کر جو بمشکل اپنا
پیٹ بھر سکتے ہیں انسان کو بعض اوقات عیش وعشرت کی زندگی گزارتے ہوئے جرم کا
239