قومی اور بین الاقوامی سیاسی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل
قومی اور بین الاقوامی سیاسی امن
اسلام کسی سیاسی نظام کو کلیۂ رڈ نہیں کرتا۔۔۔بادشاہت
جمہوریت کیا ہے؟
جمہوریت کا اسلامی تصور۔۔۔۔۔۔اسلامی جمہوریت کے دوستون۔۔۔مشاورت۔۔۔۔۔اسلامی حکومت کیا ہے؟
ملائیت
کیا مذہب کا وفادار مملکت کا غدار ہوسکتا ہے؟
کیا صرف مذہب ہی کو قانون سازی کا حق حاصل ہے؟۔۔۔۔۔اسلام اور ریاست
بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کامل انصاف پر ہے۔۔۔اقوام متحدہ کا کردار
253
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الآسنتِ إِلَى أَهْلِهَا ۖ وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ
b
b
النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ
سَمِيعًا بَصِيرًا
(سورۃ النساء آیت ۵۹)
ترجمہ:۔یقیناً اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے
حقداروں کے سپرد کیا کرو اور جب تم لوگوں کے درمیان
حکومت کرو تو انصاف کے ساتھ حکومت کرو۔یقیناً بہت ہی
عمدہ ہے جو اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔یقیناً اللہ بہت سننے والا
( اور ) گہری نظر رکھنے والا ہے۔255
اس امر کا جائزہ لینا بے حد ضروری ہے کہ آج قومی اور بین الاقوامی سطح پر
سیاسی امن کی کیا صورت حال ہے۔سب سے پہلے اس سوال کا جواب دریافت کرنا
ہوگا کہ انسان کے لئے کون سا سیاسی نظام سب سے بہتر ہے۔اس کے لئے یہ جاننا
بھی ضروری ہوگا کہ کیا کسی قوم کی بے اطمینانی اور ان کے مصائب کا باعث ان کے
سیاسی نظام کی ناکامی اور اس میں پائے جانے والے نقائص ہیں یا اس کے پس منظر
میں کوئی اور عوامل کارفرما ہیں۔پھر یہ کہ کیا نظام کی ناکامی کا ذمہ دار خود نظام ہے یا
اس نظام کو چلانے والے؟ اور کیا جمہوری عمل کے ذریعہ اقتدار پر قابض خود غرض،
لالچی اور بدعنوان سیاسی راہنما بہتر ہیں یا مثال کے طور پر ایک ایسا آمر جو نیک
اور شریف انسان ہو؟ نیز اسلام عالمی امن کو یقینی بنانے کے لئے دیگر شعبہ ہائے
زندگی کی طرح سیاست دانوں کو بھی ایک مکمل ضابطہ اخلاق پر کار بند رہنے کی نصیحت
کرتا ہے۔اسلام کسی سیاسی نظام کو کلیۂ رد نہیں کرتا
سب سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ جہاں تک مختلف سیاسی نظاموں کا تعلق ہے
اسلام نہ تو کلیۂ کسی سیاسی نظام کو رد کرتا ہے اور نہ ہی کسی ایک نظام کو سب
اعلیٰ و افضل قرار دیتا ہے۔بلا شبہ قرآن کریم جمہوری نظام کا بھی ذکر کرتا ہے جس میں
عوام اپنے حکمران خود منتخب کرتے ہیں لیکن جمہوریت ہی اسلام کا تجویز کردہ واحد
نظام حکومت نہیں، نہ ہی ایک عالمگیر مذہب کا یہ کام ہے کہ وہ دنیا بھر کے مختلف ممالک
اور مختلف معاشروں کے لئے ایک ہی قسم کا نظام حکومت تجویز کرے کیونکہ ایک ہی
سیاسی نظام مختلف علاقوں اور مختلف معاشروں کے لئے قابل عمل نہیں ہو سکتا۔257
دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں بھی جمہوری عمل اس اوج کمال تک نہیں پہنچا جس
سے ایک منظم معاشرہ تشکیل پاتا ہے جو جمہوریت کی آخری منزل ہے۔حقیقت یہ ہے
کہ ایک طاقتور سرمایہ دارانہ نظام میں منظم قوموں اور حلقہ ہائے مفاد کی موجودگی میں
صحیح معنوں میں غیر جانبدارانہ انتخاب ہو ہی نہیں سکتے۔اسی طرح بدعنوانی کا بڑھتا
ہوا سیلاب بھی حقیقی جمہوریت کے وجود کے لئے ایک خطرہ سے کم نہیں۔اسی طرح
مافیا (Mafia) یعنی خفیہ تنظیموں اور دھونس، دھاندلی سے کام لینے والے دیگر گروہوں
کو دیکھتے ہوئے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے جمہوری ممالک میں بھی
جمہوریت محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہے۔سوال یہ ہے کہ پھر تیسری دنیا کے لئے
جمہوریت ایک بہترین نظام کیونکر ہو سکتا ہے۔کیا افریقہ، جنوبی امریکہ اور ایشیا کے
ممالک میں مثالی جمہوریت کا نفاذ ایک کھوکھلا اور بے بنیاد دعویٰ تو نہیں ہے؟
میں سمجھتا ہوں کہ اسلام دنیا کے کسی سیاسی نظام کو کلیتہ رد نہیں کرتا اور اس امر کو
عوام کی صوابدید پر چھوڑتا ہے کہ وہ کون سا سیاسی نظام پسند کرتے ہیں اور اسے کس
حد تک اپنے تاریخی ورثہ اور روایات سے ہم آہنگ کر سکتے ہیں۔دراصل اسلام
طرز حکومت اور اس کے ظاہری خدو خال پر زور نہیں دیتا بلکہ وہ اس امر پر زور دیتا
ہے کہ حکومت کو کس طرح اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔مختلف طرز ہائے حکومت
مثلاً بادشاہت، فیوڈل سٹم وغیرہ سب کی اسلام میں گنجائش موجود ہے بشرطیکہ وہ
نظام حکومت عوام سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو اسلام کے دیئے ہوئے مثالی تصور
کے مطابق ادا کرے۔بادشاہت
قرآن کریم نے بادشاہت کا بار بار ذکر کیا ہے اور کہیں بھی بطور ایک نظام کے
258
اس کی مذمت نہیں کی۔ایک اسرائیلی نبی کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کریم فرماتا ہے
کہ انہوں نے طالوت بادشاہ کے زیر نگیں بنی اسرائیل کو یاد دلاتے ہوئے کہا
ہے:
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ اللهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوْتَ مَلِكَاءَ قَالُوا أَنَّى يَكُوْنُ
و
لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِّنَ الْمَالِ
قَالَ إِنَّ اللهَ اصْطَفَهُ عَلَيْكُمْ وَ زَادَهُ بَسْطَةَ فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ ، وَاللَّهُ
280
يُؤْتِي مُلْكَهُ مَنْ يَشَاءُ وَالله وَاسِعٌ عَلِيم
(سورة البقرة آیت: ۲۴۸)
ترجمہ:۔اور ان کے نبی نے ان سے کہا کہ یقیناً اللہ نے تمہارے لئے
طالوت کو بادشاہ مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو ہم پر حکومت کا حق
کیسے ہوا جب کہ ہم اس کی نسبت حکومت کے زیادہ حقدار ہیں۔اور وہ تو
مالی وسعت ( بھی ) نہیں دیا گیا۔اس ( نبی ) نے کہا یقیناً اللہ نے اسے تم
پر ترجیح دی ہے اور اسے زیادہ کر دیا ہے علمی اور جسمانی فراخی کے لحاظ
سے۔اور اللہ جسے چاہے اپنا ملک عطا کرتا ہے۔اور اللہ وسعت عطا
کرنے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔ط
قرآن کریم نے حکومت کے وسیع تر معنوں میں عوام کی بادشاہت کا ذکر فرمایا
وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يَقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيْكُمْ أَنْبِيَاءَ
قي |
وَجَعَلَكُمْ مُلُوكَا وَّاتَكُمْ مَّالَمْ يُؤْتِ اَحَدًا مِّنَ الْعَلَمِينَ (سورة المائدة آيت ۲۱)
ترجمہ:۔اور (یاد کرو) وہ وقت جب موسی نے اپنی قوم سے کہا
اے میری قوم! اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو جب اس نے تمہارے
درمیان انبیاء بنائے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور اُس نے تمہیں وہ کچھ دیا جو
جہانوں میں سے کسی اور کو نہ دیا۔259
اسی طرح فتوحات کے ذریعہ نئی سلطنتوں کے قیام یا ان کی توسیع کو بالعموم اچھا
نہیں سمجھا گیا۔اس بات کا ذکر ملکہ سبا سے متعلق قرآنی آیات میں ملتا ہے۔ملکہ سبا
نے اپنے مشیروں کو نصیحت کرتے ہوئے جو بات کی اسے قرآن کریم نے یوں بیان
فرمایا ہے۔قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوْهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةٌ
وَكَذَلِكَ يَفْعَلُونَ
(سورۃ النمل آیت ۳۵)
ترجمہ:۔اس نے کہا یقیناً جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس
میں فساد برپا کر دیتے ہیں اور اس کے باشندوں میں سے معزز لوگوں کو
ذلیل کر دیتے ہیں اور وہ اسی طرح کیا کرتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ بادشاہ اچھے بھی ہو سکتے ہیں اور بُرے بھی بالکل اسطرح جیسے
جمہوری طریق پر منتخب کردہ وزیر یا صدر اچھے یا بُرے ہو سکتے ہیں لیکن قرآن کریم
نے بادشاہوں کی ایک ایسی قسم کا ذکر بھی کیا ہے جو اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ تھے مثلاً
حضرت سلیمان کا شمار ایسے ہی بادشاہوں میں ہوتا ہے۔یہود اور نصاری تو
حضرت سلیمان کو ایک بادشاہ ہی سمجھتے ہیں لیکن قرآن کریم کے نزدیک وہ صرف
بادشاہ ہی نہیں اللہ تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نبی بھی تھے۔اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ
کبھی اللہ تعالیٰ ایک ہی شخص کو بیک وقت نبوت اور بادشاہت کے منصب پر سرفراز فرما
دیتا ہے۔ایسے لوگ براہ راست اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ ہوتے ہیں۔نبوت
کے ذریعہ حاصل ہونے والی حکومت کی ایک اور قسم کا ذکر بھی قرآن کریم میں ہمیں
ملتا ہے۔مندرجہ ذیل آیت اس کی وضاحت کرتی ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ
تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
260
الأخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلاه
(سورۃ النساء آیت ۶۰)
ترجمہ :۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی
اطاعت کرو اور اپنے حکام کی بھی۔اور اگر تم کسی معاملہ میں (اولوالامر
سے ) اختلاف کرو تو ایسے معاملے اللہ اور رسول کی طرف لوٹا دیا کرو
اگر (فی الحقیقت) تم اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان لانے والے ہو۔یہ
بہت بہتر ( طریق) ہے اور انجام کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔اس آیت کریمہ میں حاکمیت اعلیٰ کی بعض اور اقسام کا ذکر ہے نیز اس آیت
میں زور اس امر پر دیا گیا ہے کہ ضروری نہیں کہ جمہوری طرز پر کیا گیا انتخاب درست
بھی ہو عین ممکن ہے کہ عوام کی غالب اکثریت کسی لیڈر کی عظیم قائدانہ صلاحیتوں کو
پہچاننے سے قاصر رہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اگر ایک ایسے عظیم لیڈر کو ان پر بطور حاکم
مقرر کر دیا جائے تو عوام اس کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔کسی بھی سیاسی پیمانہ
سے اسے ماپا جائے تو ایسے حکام کا تقرر آمرانہ متصور ہوگا۔اب یہ فیصلہ عوام کی مرضی
کے خلاف ہو تو ہو، ان کے حقیقی مفاد کے خلاف ہرگز نہیں ہوگا۔جمہوری طرز کے انتخاب میں بنیادی طور پر یہ نقص ہے کہ لوگ محض اپنے سطحی اور
وقتی تاثر کی بناء پر جذبات میں آکر عجلت میں فیصلہ کرتے ہیں۔وہ اس بات کے اہل
نہیں ہوتے کہ اپنے لئے ان بہترین لوگوں کو منتخب کر سکیں جو قیادت کی اعلیٰ صفات
سے متصف ہوں اور ان کے حقیقی مفاد کی حفاظت کر سکیں۔اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ الہی
جماعتوں پر ایسے نازک وقت بھی آتے رہے ہیں جب ان کی سیاسی بقا بظاہر
معرض خطر میں تھی تب اللہ تعالیٰ نے بادشاہ حاکم یا لیڈر کے انتخاب کا کام خود اپنے
ہاتھ میں لے لیا۔لیکن اس سے یہ نتیجہ نہیں نکالنا چاہئے کہ سب بادشاہ یا قائدین
261
اللہ تعالیٰ کے منتخب کردہ ہوتے ہیں یا کسی قسم کے تقدس کے حامل ہوتے ہیں۔یہ غلط
تصور قرون وسطی میں عیسائیت کے قائم کردہ نظام میں عام ہو چکا تھا مگر قرآن کریم
ہرگز اس کی تائید نہیں کرتا مثلا رچرڈ بادشاہ یہ نوحہ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے کہ:
Not all the waters of rough rude seas can wash the balm
of an annointed king۔(Shakespeare)
یعنی سارے سمندروں کا کھارا پانی بھی اس مرہم کو نہیں دھو سکتا جو مقدس بادشاہ
کے ہاتھ کا لگایا ہوا ہے (شیکسپیر)
جمہوریت کیا ہے؟
جمہوریت کا تصور اگرچہ یونانی ہے لیکن ابراہیم لنکن نے جمہوریت کی جو
مندرجہ ذیل مختصر تعریف کی ہے وہی اس کی بنیاد ہے
Government of the people, by the people,
for the people۔یعنی جمہوریت نام ہے اس حکومت کا جو عوام کی حکومت ہو عوام کے ذریعہ ہو
اور عوام کے لئے ہو۔ہے تو یہ ایک گھسا پٹا مقولہ لیکن ہے دلچسپ جو شاید ہی کبھی دنیا
میں کسی حکومت پر صادق آیا ہو۔اس تعریف کا آخری حصہ یعنی ” عوام کے لئے
حکومت ایک بالکل مبہم سی بات ہے اور اس میں کئی قسم کے خطرات پوشیدہ ہیں۔کیا
کسی حکومت کے متعلق ہم وثوق سے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ عوام کے لئے ہے؟
اقتدار اکثریت کے پاس ہو تو عوام سے مراد صرف اکثریت ہے نہ کہ اقلیت۔جمہوری طرز حکومت میں اہم نوعیت کے فیصلے محض اکثریت کے بل بوتے پر کر لئے
جاتے ہیں۔لیکن اگر تمام حقائق اور اعداد و شمار کا بغور جائزہ لیا جائے اور ان کا
تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ در حقیقت یہ تو جمہوری طرز پر منتخب کردہ ایک اقلیت
262
کا فیصلہ تھا جو اکثریت پر مسلط کر دیا گیا۔ایک ممکنہ صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ
حکمران پارٹی کچھ انتخابی حلقوں میں دوسری پارٹیوں کی نسبت معمولی اکثریت
حاصل کر کے اقتدار میں آ جائے جبکہ دراصل اسے حقیقی اکثریت حاصل نہ ہو۔اسی
طرح اگر انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب کم رہے تو بھی یہ بات مشکوک
ہو جاتی ہے کہ حکمران پارٹی کو واقعی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔پھر ایک
سیاسی جماعت اگر مجموعی طور پر باقی جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کر بھی لیتی
ہے تب بھی اس کے اقتدار کے دوران کئی ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں جن سے
صورت حال یکسر بدل جائے۔مثلاً رائے عامہ کلیہ تبدیل ہو سکتی ہے جس کے نتیجہ
میں حکمران جماعت اکثریت کی حقیقی نمائندہ ہی نہیں رہتی۔عوام میں بتدریج ہونے
والی ذہنی تبدیلی بالآخر حکومت کی تبدیلی کے وقت صاف نظر آنے لگتی ہے۔اگر
عوام میں حکومت کی مقبولیت برقرار بھی رہے تب بھی یہ کوئی بعید از قیاس بات نہیں
ہے کہ اہم فیصلے کرتے ہوئے حکمران پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری نبھانے کی
خاطر اس فیصلہ کے حق میں اپنا ووٹ دیا ہو۔اب اگر مخالف جماعتوں کے بالمقابل
حکمران جماعت کے اپنے اراکین میں اختلاف پایا جاتا ہے تو بسا اوقات ایسا ہوگا
کہ اکثریتی جماعت کا فیصلہ در حقیقت ایک اقلیت کا فیصلہ ہو گا جسے عوام پر ٹھونسا
جائے گا۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عوام کے مفاد کا تصور اور اچھے اور برے کا تصور وقت
کے ساتھ ساتھ بدلتا بھی رہتا ہے اس لئے اگر فیصلے ابدی اور دائمی اصولوں کی بنیاد پر نہ
کئے جائیں بلکہ فرد واحد کی صوابدید یا ایک پارٹی کی پسند نا پسند کی روشنی میں عوامی بہبود
کے فیصلے ہوں تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ پالیسی ہمیشہ تبدیل ہوتی رہے گی۔جو کچھ آج
اچھا دکھائی دے رہا ہے ہوسکتا ہے کہ کل کو برا نظر آنے لگے اور جو کل برا ہے وہ پرسوں
263
اچھا بن جائے اور یہ صورت حال ایک عام آدمی کو مخمصہ میں مبتلا کر سکتی ہے۔کمیونزم کا
نصف صدی سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والا وسیع تجربہ آخر اسی نعرہ پر ہی تو مبنی تھا
کہ یہ سب کچھ عوام کے لئے ہے۔آخر تمام سوشلسٹ ریاستوں میں آمرانہ نظام ہی تو
رائج نہیں تھا۔اسی طرح جمہوری طرز حکومت میں جہاں تک عوام کے ذریعہ حکومت کا
سوال ہے تو اس لحاظ سے بھی سوشلسٹ ممالک اور جمہوری ممالک میں فرق یا تو بہت کم
ہے یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ سوشلسٹ ممالک
میں منتخب ہونے والی تمام کی تمام حکومتیں عوام کے ذریعہ قائم نہیں ہوئیں اس لئے قابل
مذمت ہیں ہاں البتہ آمرانہ نظام حکومت والے ممالک میں عین ممکن ہے کہ حکومت اپنی
پسند کے امیدواروں کو منتخب کرانے کے لئے عوام کو اس رنگ میں مجبور کر دے کہ ان
کے پاس کوئی اور راستہ اختیار کرنے کی گنجائش ہی نہ رہے۔مغربی دنیا کے چند ایک
ممالک کو چھوڑ کر باقی دنیا کے جمہوری ممالک میں بھی ایسے ہتھکنڈوں کا استعمال ہرگز
بعید از قیاس نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں اکثر جگہ جمہوریت کو پوری آزادی حاصل نہیں ہے۔بہت کم ایسے انتخابات منعقد ہوتے ہیں جن کے بارہ میں کہا جا سکے کہ صحیح معنوں میں
عوام کے ذریعہ ہوئے ہیں۔دھاندلیوں، ہارس ٹریڈنگ اور پولیس وغیرہ کے ذریعہ
خوف و ہراس پھیلانے اور ایسے ہی دیگر نا جائز ہتھکنڈوں کے استعمال سے جمہوریت
کی روح اتنی کمزور پڑ چکی ہے کہ اب جمہوریت کا صرف نام باقی رہ گیا ہے۔جمہوریت کا اسلامی تصور
قرآن کریم کے مطابق لوگ اپنے لئے کوئی سا بھی نظام حکومت جو ان کے
مناسب حال ہو اختیار کرنے میں آزاد ہیں۔جمہوریت، بادشاہت، قبائلی نظام،
264
جاگیردارانہ نظام کبھی درست اور بجا ہیں بشرطیکہ ایسا نظام ایک اچھی روایت اور ورثہ
کے طور پر عوام کو بھی قابل قبول ہوتا ہم معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے جمہوریت کو
باقی سب نظاموں پر ترجیح دی ہے اور مسلمانوں کو جمہوری نظام اپنانے کی تلقین کی
ہے اگر چہ قرآن کریم میں جمہوریت کا تصور وہ نہیں ہے جو مغربی طرز جمہوریت میں
ہمیں دکھائی دیتا ہے۔قرآن کریم نے کہیں بھی جمہوریت کی کھوکھلی اور سطحی تعریف
پیش نہیں کی۔قرآن کریم صرف غایت درجہ کے اہم اور بنیادی اصول بیان فرماتا
ہے اور باقی تفاصیل خود عوام کی مرضی پر چھوڑ دیتا ہے۔اب اگر کوئی قرآن کریم کی تعلیم
پر
عمل کرے گا تو وہ فائدہ اٹھائے گا اور اگر وہ صحیح راستہ کو چھوڑے گا تو ہلاک ہوگا۔اسلامی جمہوریت کے دو ستون
جمہوریت کے اسلامی تصور کے دو بنیادی ستون ہیں۔۱- انتخابات کا جمہوری عمل کلیۂ دیانت داری پر مبنی ہونا چاہئے۔اسلام ہمیں یہ تعلیم
دیتا ہے کہ ووٹ کا حق استعمال کرتے وقت ہمیشہ یہ احساس رہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ
رہا ہے۔پس جہاں ہم اپنے فیصلہ کے ذمہ دار ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی
جوابدہ ہیں اس لئے ووٹ اس کو دیا جائے گا جو اس قومی ذمہ داری کو ادا کرنے کا
نہ صرف سب سے زیادہ اہل ہو بلکہ خود بھی دیانت دار ہو۔اس تعلیم میں یہ بات بھی
مضمر ہے کہ ووٹ ڈالنے کا حق رکھنے والے سب لوگ اپنے اس حق کو ضرور استعمال
کریں سوائے اس کے کہ وہ حالات کے آگے بے بس ہوں یا اس حق کے استعمال میں
کوئی اور رکاوٹ حائل ہو۔۲۔حکومتوں کو کامل انصاف کے اصول پر کام کرنا چاہئے۔اسلامی جمہوریت کا
دوسرا ستون یہ ہے کہ فیصلے کرتے ہوئے کامل انصاف کو اپنا یا جائے۔انصاف سے
265
کسی قیمت پر بھی انحراف نہ کیا جائے خواہ معاملہ سیاسی ہو یا سماجی یا اقتصادی۔حکومت
کی تشکیل کے بعد پارٹی کے اندر ہونے والی ووٹنگ کے دوران ہمیشہ انصاف کے
تقاضوں کو پورا کیا جائے۔پارٹی کا کوئی مفاد یا کوئی سیاسی مصلحت ان فیصلوں پر اثر
انداز نہیں ہونی چاہئے۔اپنے دور رس نتائج کے لحاظ سے اس روح کے ساتھ کئے گئے
فیصلوں پر ہی جمہوریت کی وہ تعریف صادق آئے گی جو ابراہیم لنکن نے پیش کی تھی۔یعنی ایسی حکومت عوام کی حکومت ہوگی، عوام کے ذریعہ ہوگی اور عوام کے لئے ہوگی۔مشاورت
قرآن کریم نے جمہوریت کی روح اور اس کے مرکزی نکتہ کو بڑی وضاحت کے
ساتھ بیان فرمایا ہے اور مسلمانوں کو بتایا ہے کہ بلاشبہ جمہوریت باقی تمام نظاموں
سے بہتر نظام حکومت ہے تاہم بادشاہت کو کہیں بھی لا دین اور مذموم طرز حکومت قرار
دے کر کلیۂ رد نہیں کیا گیا ہے۔قرآن کریم ایک مثالی اسلامی معاشرہ کا ذکر کرتے
ہوئے فرماتا ہے۔فَمَا اوتيتم مِن شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا، وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَى لِلَّذِينَ
°
ده
10w 28 0۔امَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبِيرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا
مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ ، وَأَمْرُهُمْ
وه
-- وه
وہ
٥٠٠ و ہ وہ وہ
0-06 60
شورى بينهم ص و مما رزقنهم ينفقون 0 والذين إذا أصابهم البغى هم
( سورة الشوریٰ آیات ۳۷ تا ۴۰)
يَنتَصِرُونَ
ترجمہ :۔پس جو بھی تمہیں دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا عارضی سامان
ہے اور جو اللہ کے پاس ہے وہ اچھا اور ان لوگوں کے لئے سب سے
زیادہ باقی رہنے والا ہے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر توکل کرتے
266