قومی اور بین الاقوامی سیاسی امن

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 2

ہیں اور جو بڑے گنا ہوں اور بے حیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں
اور جب غضبناک ہوں تو بخشش سے کام لیتے ہیں اور جو اپنے رب کی
آواز پر لبیک کہتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور ان کا امر باہمی مشورہ
سے طے ہوتا ہے اور اس میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا خرچ کرتے
ہیں۔اور وہ جن پر جب زیادتی ہوتی ہے تو وہ بدلہ لیتے ہیں۔أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ کا تعلق مسلم معاشرہ کی سیاسی زندگی سے ہے۔اس کا
صاف مطلب یہ ہے کہ امور سلطنت سے متعلق ان کے فیصلے باہمی مشاورت سے طے
پاتے ہیں۔جمہوریت کی مندرجہ بالا تعریف کا پہلا حصہ یعنی حکومت عوام کی ہے اسی
آیت مبارکہ کی تصدیق کر رہا ہے۔چنانچہ ایک مسلم معاشرہ میں عوامی رائے باہمی
مشورہ کے طفیل حکومتی فیصلہ بن جاتی ہے۔جمہوریت کی تعریف کا دوسرا حصہ یہ ہے کہ حکومت لوگوں کے ذریعہ ہو۔یہ امر
بڑی وضاحت سے مندرجہ ذیل آیت میں بیان کیا گیا ہے۔"
إِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا إِلَّا سُنتِ إِلَى أَهْلِهَا (سورۃ النساء آیت ۵۹)
ترجمہ:۔یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حقداروں کے
سپرد کیا کرو۔اس کا معنی یہ ہے کہ جب بھی حکومت کا انتخاب کرو تو ہمیشہ امانت ان لوگوں کے
سپرد کرو جو اس کے سب سے زیادہ اہل ہوں۔یہاں انتخاب کے اس عوامی حق کا
مفہوماً ذکر کیا گیا ہے۔اصل میں قرآن کریم زور اس بات پر دیتا ہے کہ اس حق کا استعمال کس طرح کیا
جانا چاہئے۔مسلمانوں کو یاد دلایا گیا ہے کہ یہ صرف ان کی ذاتی پسند یا نا پسند کا سوال
نہیں ہے بلکہ اس سے بڑھ کر انتخاب کا حق ایک قومی امانت ہے اور جہاں امانت کا
سوال ہو وہاں انسان اتنا آزاد نہیں ہوتا کہ جو چاہے کرتا پھرے بلکہ لازم ہے کہ وہ
267

امانت کا حق پوری سچائی، ایمانداری اور ذاتی اغراض سے بالاتر ہو کر ادا کرے
اور امانت ایسے لوگوں کے سپرد کی جائے جو درحقیقت اس کے اہل ہوں۔بہت سے مسلمان علماء کے نزدیک اس آیت میں یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ اسلام کا
جمہوریت کے متعلق وہی نظریہ ہے جو مغرب کا سیاسی فلسفہ پیش کرتا ہے جبکہ حقیقت یہ
ہے کہ یہ بات محض جزوی طور پر ہی درست ہے۔قرآن کریم نے شوری کے جس
نظام کا ذکر کیا ہے اس میں عصر حاضر کی مغربی جمہوریتوں اور ان کی جماعتی
ریشہ دوانیوں کے لئے کوئی گنجائش باقی نہیں رکھی گئی۔اسی طرح قرآن کریم اس طرز کے سیاسی بحث و مباحثہ کی اجازت بھی نہیں دیتا
جو آج کل کی جمہوری طور پر منتخب اسمبلیوں اور ایوان ہائے نمائندگان کا خاصہ ہے۔اس موضوع پر چونکہ مفصل بحث پہلے گزر چکی ہے اس لئے یہاں اسے دوہرانے کی
ضرورت نہیں ہے۔جمہوریت کی تعریف کے دوسرے حصہ Government by the people
کے ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ باہمی مشورہ کے اس نظریہ کے مطابق ووٹ
دینے والے کو ووٹ کا حق مکمل اور غیر مشروط طور پر حاصل ہوتا ہے اور اس حق کو اس
سے چھینا نہیں جاسکتا۔آجکل جو جمہوریت رائج ہے اس کے مطابق ایک ووٹر اگر چاہے تو اپنا ووٹ کسی
بے جان پتلے کو دیدے اور چاہے تو اسے بیلٹ بکس میں ڈالنے کی بجائے رڈی کی
ٹوکری میں پھینک دے۔ہر دو صورتوں میں اسے کوئی ملامت نہیں کی جا سکتی نہ ہی
اسے جمہوریت کے کسی اصول کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا
ہے۔لیکن یادر ہے کہ قرآن کریم جس جمہوریت کو پیش کرتا ہے اس کے مطابق ایک
رائے دہند اپنے اس حق کے استعمال میں مطلقاً آزاد نہیں ہے بلکہ ووٹ اس کے
268

پاس ایک امانت ہے اور ایک امین کی حیثیت سے اسے چاہئے کہ وہ یہ امانت پورے
انصاف کے ساتھ واپس لوٹائے یعنی اپنا ووٹ اس شخص کو دے جو اس کا سب سے
زیادہ اہل ہے۔ووٹ دینے والے کو اس بات سے خوب اچھی طرح آگاہ ہونا چاہئے کہ وہ ایک
دن اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے اعمال کا جوابدہ ہو گا۔اس اسلامی تصور کے مطابق اگر
کسی سیاسی پارٹی کارکن اپنی ہی پارٹی کے نامزد امیدوار کے متعلق یہ سمجھتا ہے کہ وہ
اس قومی ذمہ داری کا اہل ثابت نہیں ہوگا تو اسے چاہئے کہ ایسے شخص کے حق میں
ووٹ دینے کی بجائے ایسی پارٹی سے الگ ہو جائے۔پارٹی کے ساتھ وفاداری
حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال میں روک نہیں بننی چاہئے۔یہ بھی ضروری ہے کہ ہر ووٹر الیکشن کے دوران اپنا ووٹ ضرور استعمال کرے
سوائے اس کے کہ وہ بامر مجبوری ایسا کرنے سے قاصر ہو۔اگر ووٹر اپنا ووٹ استعمال
نہیں کرتا تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ امانت کا حق ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ امریکہ میں قریباً آدھے ووٹر اپنا ووٹ استعمال کرنے کی زحمت
ہی گوارا نہیں کرتے۔اسلام کے نظریہ جمہوریت میں اپنے ووٹ کے عدم استعمال کی
کوئی گنجائش نہیں ہے۔اسلامی حکومت کیا ہے؟
آج کے مسلمان سیاسی مفکرین کو یہ دعوی کرنے کا بڑا شوق ہے کہ اسلام
جمہوریت کا دوسرا نام ہے۔ان کے سیاسی فلسفہ کے مطابق آخری اختیار چونکہ
اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اس لئے حاکمیت اعلیٰ بھی اسی کو حاصل ہے۔قرآن کریم
269

اللہ تعالیٰ کی بادشاہت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:
فَتَعَلَى اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
(سورۃ المومنون آیت ۱۱۷)
ترجمہ:۔پس بہت بلند مرتبہ ہے اللہ سچا بادشاہ۔اس کے سوا اور کوئی معبود
نہیں۔معز ز عرش کا رب ہے۔یہ بنیادی اصول کہ آخری اور حقیقی اقتدار کا مالک اللہ تعالیٰ ہے اور وہی سب
بادشاہوں کا بادشاہ ہے قرآن کریم میں کئی طرح سے بیان ہوا ہے جس کی ایک مثال
مذکورہ بالا آیت ہے۔امور مملکت کی انجام دہی میں اللہ تعالیٰ کی حاکمیت اعلیٰ کا اظہار دو طرح سے ہوتا
ہے۔صلى الله
(الف) قانون شریعت جس کا ماخذ کلام الہی ہے۔سنت رسول اللہ ﷺ اور
مستند احادیث جو قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے رسول
اللہ ﷺ کے حوالہ سے بیان
کیں۔یہ تین ذرائع اپنے مرتبہ کے لحاظ سے اول درجہ پر ہیں اور ہر قسم کی
قانون سازی کے لئے ضروری راہنمائی مہیا کرتے ہیں۔کسی بھی جمہوری حکومت کو
یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قرآن کریم، سنت رسول اللہ ﷺ اور احادیث مبارکہ میں
مذکور احکام الہی میں کسی قسم کی مداخلت کرے۔(ب) کوئی ایسی قانون سازی جائز نہیں ہوگی جو مذکورہ بالا اصول سے ٹکراتی ہو۔بد قسمتی یہ ہے کہ مختلف اسلامی فرقے اس بات پر متفق نہیں ہو سکے کہ شریعت کے واضح
اور دوٹوک قوانین کیا ہیں البتہ سب علماء اس پر متفق ہیں کہ قانون عطا کرنے کا حق
صرف اللہ تعالیٰ ہی کو حاصل ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ
قرآنی وحی کے ذریعہ اپنے آخری فیصلہ کا اظہار فرما دیا ہے۔پر
270

اب سوال یہ ہے کہ ایک مسلم مملکت کا نظم ونسق کس طریق پر چلایا جانا چاہئے۔اس کے متعلق عام طور پر یہ خیال پایا جاتا ہے کہ روز مرہ کے انتظامی امور میں حکومت
عوام کے نمائندہ کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ کی مرضی کے اظہار کا ایک ذریعہ بن جاتی
ہے اور چونکہ حاکمیت ان معنوں میں عوام کی ہوتی ہے اور وہ اپنا اختیار انتخاب کے
ذریعہ نمائندوں کو منتقل کر دیتے ہیں اس لئے ایسا نظام جمہوری ہے۔ملائیت
نام نہا د ملا عام مسلمانوں کے جدید جمہوری رجحانات سے صرف اس شرط پر متفق
ہو سکتے ہیں کہ جمہوری فیصلوں کو شریعت کی بنیاد پر قبول یا رد کرنے کا آخری اختیار
انہیں حاصل ہو۔اس مطالبہ کو تسلیم کرنے کا بالفاظ دیگر مطلب یہ ہے کہ قانون سازی
کا آخری اختیار اللہ تعالیٰ کو نہیں بلکہ ملاؤں اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھ میں دے
دیا جائے۔ایسا زبر دست اختیار جب ان مولویوں کو مل جائے گا جن میں ابھی تک
اس بنیادی امر پر بھی اتفاق رائے نہیں کہ شریعت کیا ہے اور کیا نہیں تو ظاہر ہے کہ
اس کے بڑے خوفناک نتائج نکلیں گے۔اتنے بے شمار فقہی مسالک ہیں کہ کسی ایک
مکتبہ فکر کے علماء بھی تمام شرعی احکامات پر متفق نہیں ہیں۔مختلف شرعی احکامات میں
اللہ تعالیٰ کی اصل منشا کیا ہے اس پر بھی مختلف ادوار میں علماء کا موقف تبدیل ہوتا رہا
ہے۔اس اعتبار سے آج عالم اسلام کو بڑے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے اور یہ کہنا غلط
نہیں ہوگا کہ اسلامی دنیا ابھی تک اپنی حقیقی شناخت کی تلاش میں ہے۔مسلمان دانشوروں پر یہ حقیقت روز بروز آشکار ہوتی چلی جا رہی ہے کہ اگر
مولوی کسی ایک مطالبہ پر اکٹھے ہو سکتے ہیں تو وہ یہ ہے کہ کسی قسم کی نرمی اور رعایت
کے بغیر جبراً شریعت کو نافذ کر دیا جائے۔انقلاب ایران نے ان ممالک میں بھی
271

ملاؤں کی اس آتش شوق کو مزید بھڑکا دیا ہے جہاں سنی مسلمانوں کی اکثریت ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اگر شیعہ رہنما جناب ثمینی انقلاب بر پا کر سکتے ہیں تو ہم کیوں کامیاب
نہیں ہوں گے۔لیکن ملاں یہ نہیں جانتا کہ انقلاب کیا رنگ لائے گا اور اس کے کیا
نتائج ہوں گے۔وہ تو صرف اپنی جنت الحمقاء میں بس رہا ہے۔دوسری طرف عوام
ہیں جو عجیب مخمصوں میں پڑے ہوئے ہیں۔انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اللہ تعالیٰ اور
رسول اللہ ﷺ کے احکامات کو مانیں یا اپنے سیاسی معاملات کو خوف خدا سے عاری
راہنماؤں کے سپرد کر دیں۔ایک عام آدمی کے لئے اس سوال کا جواب تلاش کرنا
بے حد مشکل ہے۔وہ حیران و پریشان ہے کہ کیا کرے اور کیا نہ کرے۔اکثر مسلمان
ممالک کے عوام اسلام سے شدید محبت رکھتے ہیں۔ان کی محبت کا یہ عالم ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی رضا اور ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ناموس کی خاطر
جان تک قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔بایں ہمہ ان حالات میں عام
آدمی طرح طرح کی ذہنی الجھنوں میں مبتلا ہے اور بے چینی کا شکار ہے۔اللہ تعالیٰ
صلى الله
اور رسول اللہ ﷺ سے محبت کے باوجود لوگوں کو ماضی کے وہ خونیں ادوار بھی رہ
رہ کر یاد آتے ہیں جب یا تو حکومتیں مولویوں کی گرفت میں تھیں یا مولویوں کو حکومتیں
اپنا آلہ کار بنا کر سیاسی مفاد حاصل کر رہی تھیں۔مسلمان سیاست دان بھی گومگو کی ایک کیفیت میں مبتلا ہیں اور بھانت بھانت کی
بولیاں بول رہے ہیں۔ان میں سے بعض کو تو ملاں کی حمایت اور سر پرستی کئے بغیر
کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ان کی خواہش دراصل یہ ہوتی ہے کہ انتخابات میں لوگ انہیں
ملاں کی بجائے مجاہد اسلام کے طور پر منتخب کریں اور ملاں سے زیادہ انہیں شریعت کا
سر پرست اور محافظ سمجھیں۔ان کے زعم میں اس
ہیں۔ان کے زعم میں اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ زندگی نسبتاً
سہولت سے بسر ہوگی کیونکہ سارے معاملات کلیہ ان کے اپنے ہاتھوں میں رہیں گے
272

جبکہ اگر جنت کے ٹھیکیداروں کو موقع مل گیا تو وہ کسی قسم کی کوئی نرمی اور رعایت روا
نہیں رکھیں گے۔کچھ دور اندیش اور محتاط سیاست دان خوب سمجھتے ہیں کہ یہ ایک
خطر ناک کھیل ہے مگر افسوس کہ ایسے سیاست دانوں کی تعداد روز بروز گھٹ رہی
ہے۔لگتا ہے کہ سیاست اور منافقت ایک طرف اور سچ اور دیانت دوسری طرف
کھڑے ہیں اور ان کا ایک دوسرے سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔بالعموم اہل دانش
روز بروز جمہوریت کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔یہ لوگ اسلام سے محبت تو رکھتے ہیں
لیکن ملاں کی حکومت سے خائف ہیں۔وہ ہرگز جمہوریت کو اسلام کا بدل نہیں سمجھتے
بلکہ در حقیقت یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ قرآن ہی ہے جس نے جمہوریت کو ایک سیاسی
فلسفہ کے طور پر پیش کیا ہے۔چنانچہ فرمایا:
وہ
-- ووه
ه وه
وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ - وَمِمَّا
اوہ وہ وہ
رزقنهم ينفقون
(سورۃ الشوریٰ آیت (۳۹)
ترجمہ۔اور جو اپنے رب کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور نماز قائم کرتے
ہیں اور ان کا امر باہمی مشورہ سے طے ہوتا ہے اور اس میں سے جو ہم
نے انہیں عطا کیا خرچ کرتے ہیں۔وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
المتوكلين
ط
(سوۃ آل عمران آیت (۱۶۰)
ترجمہ:۔اور (ہر) اہم معاملہ میں ان سے مشورہ کر۔پس جب تو
(کوئی) فیصلہ کر لے تو پھر اللہ ہی پر توکل کر۔یقینا اللہ تو کل کرنے
والوں سے محبت رکھتا ہے۔مختلف گروہوں کے مابین اس رسہ کشی کا حاصل یہ ہے کہ پاکستان جیسے نئے
وجود میں آنے والے مسلمان ملک طرح طرح کی پیچیدگیوں اور تضادات کا شکار
273

ہو جاتے ہیں۔رائے دہندگان ہرگز یہ پسند نہیں کرتے کہ اسمبلیوں میں مولوی ہی
مولوی نظر آئیں۔نفاذ شریعت کی تحریک زوروں پر ہو تو بھی بمشکل پانچ سے دس
فیصد مولوی انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں لیکن ملاں کی حمایت حاصل کرنے
کے شوق میں نفاذ شریعت کا وعدہ کر کے سیاست دان ایک مصیبت میں پھنس گئے
ہیں۔وہ خوب سمجھتے ہیں کہ قانون ساز اسمبلیوں کے ذریعہ شریعت کا نفاذ اجتماع
نقیضین کے مترادف ہے۔اگر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ قانون سازی کا حق صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہے (جس
سے ایک مسلمان انکار نہیں کر سکتا ) تو اس کا منطقی نتیجہ یہ ہوگا کہ قانون کی تعریف اور
تفہیم کا حق صرف مولویوں اور فرقہ پرست علماء کو حاصل ہو جائے گا۔اس صورتحال
میں قانون ساز اداروں کا سارا عمل یکسر بے معنی اور بے مصرف ہو کر رہ جائے گا۔آخر اراکین پارلیمنٹ کا کام صرف یہ تو نہیں کہ جہاں ملاں انگلی رکھے آنکھیں بند کر
کے دستخط کر دیا کریں۔المیہ یہ ہے کہ نہ تو سیاست دانوں نے اور نہ ہی دانشمندوں
نے کبھی سنجیدگی سے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ قرآن کریم حقیقتا کس طرز یا
طرز ہائے حکومت کو پیش فرماتا ہے یا تسلیم کرتا ہے۔کیا مذہب کا وفادار مملکت کا غدار ہوسکتا ہے؟
اللہ تعالیٰ کے قول (یعنی مذہب) اور اس کے فعل ( یعنی فطرت ) میں ہرگز کوئی
تضاد نہیں ہو سکتا۔یہ ممکن ہی نہیں کہ فطرت انسانی میں تو وطن کی محبت کا جذبہ پایا
جائے مگر مذہب اس کے خلاف تعلیم دے اسلامی تعلیم کے مطابق مذہب اور ملک کے
ساتھ وفاداری میں ہرگز کوئی ٹکراؤ نہیں ہو سکتا۔لیکن یہ مسئلہ صرف اسلام سے تعلق
نہیں رکھتا بلکہ انسانی تاریخ کے مختلف ادوار میں
کئی مملکتیں اس مسئلہ سے دو چار رہی
274

ہیں۔خاص طور پر رومی سلطنت میں عیسائیت کے پہلے تین سو سالوں میں خصوصاً یہ
الزام لگایا جاتا رہا کہ عیسائی اپنے مذہب کے تو وفادار ہیں مگر سلطنت کے غدار ہیں
اسی کا نتیجہ تھا کہ ابتدائی دور کے عیسائی اپنے ہی گھر میں انتہائی بہیمانہ اور غیر انسانی
مظالم کا شکار بنتے رہے۔ان پر یہ الزام عائد کیا جاتا تھا کہ وہ غدار ہیں اور قیصر روم
کے وفادار نہیں ہیں۔چرچ اور ریاست کے مابین کشمکش نے تاریخ یورپ کی تشکیل
میں ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔مثال کے طور پر نپولین بونا پارٹ نے
رومن کیتھولک چرچ پر الزام لگایا کہ یہ لوگوں کو ملک کا غدار بناتا ہے۔اس نے
اہل فرانس پر خوب اچھی طرح واضح کر دیا کہ انہیں سب سے پہلے فرانسیسی عوام اور
حکومت کا وفادار بننا پڑے گا اور کسی ویٹیکن پوپ کو فرانس میں رہنے والے رومن
کیتھولکس کے معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی
رومن کیتھولکس کو ریاست کے معاملات میں مداخلت کی اجازت ہوگی۔حالیہ تاریخ میں جماعت احمدیہ کو انہی وجوہات کی بناء پر پاکستان میں
شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان میں طویل ترین عرصہ تک حکومت کرنے
والے فوجی آمر جنرل محمد ضیاء الحق کے دور میں تو یہاں تک ہوا کہ حکومت نے
احمدیوں کے خلاف بزعم خود ایک قرطاس ابیض شائع کر دیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا
کہ احمدی نہ تو اسلام کے وفادار ہیں اور نہ ہی پاکستان کے۔یہ وہی پرانا جنون ہے
جو آج چند نئے سروں میں سمایا ہوا ہے۔وہی آگ ہے جو آج کچھ اور سینوں میں
بھڑک رہی ہے۔کچھ ہی عرصہ پہلے بدنام زمانہ سلمان رشدی کے معاملہ میں بھی یہی
ہوا۔برطانیہ اور یورپ میں رہنے والے مسلمانوں کو اسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ان
پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنے ملک کے نہیں بلکہ ثمینی کے وفادار ہیں۔اگر چہ اس آگ
کے شعلے بہت زیادہ تو نہیں پھیلے لیکن ایسی صورتحال میں جو خطرات پوشیدہ ہیں انہیں
275

معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔مذہبی جماعتوں کے باہمی تعلقات کو ان سے سخت نقصان
پہنچ سکتا ہے۔کیا صرف مذہب ہی کو قانون سازی کا حق حاصل ہے؟
مذہب اور مملکت کا مسئلہ ایک ہمہ گیر اور آفاقی مسئلہ ہے مگر اس پر کبھی پوری
سنجیدگی سے تحقیق نہیں کی گئی۔سیاستدان اور مذہبی راہنما دونوں ہی کبھی یہ فیصلہ نہیں
کر پائے کہ وہ حد فاصل کون سی ہے جو مذہب کو مملکت سے جدا کرتی ہے۔جہاں تک
عیسائیوں کا تعلق ہے یہ مسئلہ اسی وقت حل ہو جانا چاہئے تھا جب حضرت عیسی
علیہ السلام نے فریسیوں کو ایک تاریخی جواب دیا تھا جو انجیل میں ان الفاظ میں درج
ہے۔' تب اس نے انہیں کہا کہ جو قیصر کا ہے قیصر کو دو اور جو خدا کا ہے وہ خدا
کو دو۔(متی باب ۲۲ آیت ۲۱)
حضرت عیسی علیہ السلام کا یہ بیان بہت پُر حکمت ہے اس میں ہر ضروری بات
بیان کر دی گئی ہے۔مذہب اور سیاست معاشرہ کے دو پہیوں کی طرح ہیں۔پیسے خواہ
دو ہوں یا چار یا آٹھ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب تک سب کل پرزے اپنی اپنی
جگہ پر قائم رہتے ہوئے صحیح سمت میں حرکت کرتے رہیں کسی قسم کے تصادم اور
جھگڑے کا سوال پیدا نہیں ہوگا۔قرآن کریم نے صحف سابقہ سے کامل اتفاق کرتے ہوئے اس نظریہ کو مزید
وضاحت سے بیان فرمایا ہے اور نہ صرف معاشرہ کے اجزائے ترکیبی کی حدود کو متعین
کیا ہے بلکہ ان کے دائرہ عمل کی نشاندہی بھی کی ہے۔قرآن کریم کی امور مملکت سے
276

متعلق تعلیم اور اس کی دی ہوئی دینی تعلیم میں کوئی باہمی تضاد نہیں ہے اگر چہ یہ کہنا بھی
درست نہیں ہوگا کہ مذہب اور مملکت کے مابین کوئی بھی ایسی مشتر کہ سرزمین نہیں ہے
جہاں دونوں کا عمل دخل ہو۔بلاشبہ کئی ایسے مقامات ہیں جہاں بیک وقت دونوں اپنا
عمل دخل رکھتے ہیں لیکن یہ عمل باہمی تعاون کی روح کے ساتھ ہے نہ کہ کسی ایک کی
اجارہ داری کے قیام کے لئے۔چنانچہ مذہب کی عطا کردہ اخلاقی تعلیم مختلف ممالک
میں ہونے والی قانون سازی کا ضروری حصہ بن جاتی ہے کسی ملک میں کم اور کسی
ملک میں زیادہ۔ملکی قوانین میں جرائم کی مجوزہ سزاؤں کے پس منظر میں مذہب کی پسند یا نا پسند
بہر حال موجود ہے۔اس کے باوجود جہاں تک مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا
تعلق ہے وہ اپنے ملک کے بعض سیکولر قوانین سے اختلاف کے باوجود شاذ و نادر ہی
کسی آئینی حکومت کے ساتھ تصادم کا راستہ اختیار کیا کرتے ہیں۔اور یہ مسلمانوں
اور عیسائیوں پر ہی موقوف نہیں دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا بھی یہی طریق ہے۔اس میں کیا شک ہے کہ منوسمرتی (Manusmarti) میں درج ہند و قوانین ہندوستان
کی سیاسی حکومتوں کے بنائے ہوئے سیکولر قوانین سے بالکل مختلف ہیں لیکن وہاں کے
ہند و کسی نہ کسی طرح حالات سے سمجھوتہ کر کے زندگی گزار رہے ہیں۔اگر مختلف
ممالک کے لوگ مذہبی قوانین کی حمایت میں رائج الوقت سیاسی نظام کے مقابل پر
کھڑے ہو جا ئیں تو یقیناً خون کی ندیاں بہہ جائیں مگر بنی نوع انسان کی خوش قسمتی
ہے کہ ایسا ہوتا نہیں۔جہاں تک اسلام کا تعلق ہے مذہب اور مملکت کے مابین کوئی
محاذ آرائی نہیں ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام ہر حالت میں کامل انصاف پر سختی
سے کار بند رہنے کا اٹل اور غیر مبدل اصول پیش فرماتا ہے۔ہر اس حکومت کے لئے
جو اسلامی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے یہ اصول ایک بنیادی اور مرکزی لائحہ عمل کی حیثیت
277

رکھتا ہے۔افسوس کہ امور سیاست سے متعلق اسلامی نظریہ کے اس اہم ترین نکتہ کو
سیاسی مفکرین نے اگر کچھ سمجھا بھی ہے تو بہت کم۔عام نوعیت کے جرائم اور کسی خاص
مذہبی حکم سے تعلق رکھنے والے جرائم پر قانون کے اطلاق میں جو فرق ہے وہ اسے
نہیں سمجھ سکتے۔ظاہر ہے کہ مؤخر الذکر جرائم کی سزا انہیں لوگوں پر نافذ ہو گی جو اس
مذہب کے ماننے والے ہیں۔دراصل جرائم کی ان ہر دو اقسام کی معین اور واضح
تعریف نہیں کی گئی ہے۔جرم وسزا کی دنیا میں کئی مشترکہ مقامات ایسے ہیں جہاں عمومی
نوعیت کے جرائم بظاہر مذہبی اور اخلاقی جرائم بھی دکھائی دیتے ہیں اور عام طور پر
تسلیم شده انسانی قدروں کے لحاظ سے بھی جرم بن جاتے ہیں۔مثال کے طور پر
چوری ایک ایسا جرم ہے جس کی بعض معاشروں میں زیادہ اور بعض میں کم مذمت کی
جاتی ہے۔بعض جگہ چوری کی سزا بڑی سخت ہے مگر بعض جگہ اتنی سختی نہیں کی جاتی۔اسی
طرح قتل، شراب نوشی اور دنگا فساد جیسے جرائم ہیں جن کو بعض مذاہب نے جزوی طور
پر یا کلیہ ممنوع قرار دیا ہے اور بعض نے ان جرائم کی معین سزائیں بھی تجویز کی
ہیں۔اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کو ایسے جرائم سے کس طرح نپٹنا ہوگا۔پھر اسی سے یہ سوال بھی ابھرتا ہے کہ کیا اسلام نے اس سلسلہ میں ایک مسلم یا غیر مسلم
حکومت کو کوئی واضح اور معتین لائحہ عمل دیا ہے؟ اگر اسلام نے حکومت کی کوئی معین شکل
پیش کی ہے تو پھر کئی ایک اور اہم سوالات بھی پیدا ہوں گے۔مثلاً یہ کہ کیا کوئی ایسی
مملکت ہو سکتی ہے جو خود کو کسی خاص مذہبی تعلیم کے تابع خیال کرے اور کیا یہ جائز ہوگا
کہ ایسی حکومت اس مذہبی تعلیم کو اپنے تمام شہریوں پر نافذ کرے خواہ وہ اس مذہب
سے تعلق رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہوں۔بات یہ ہے کہ مذہب کا فرض قانون سازی
کرنے والوں کی توجہ اخلاقی مسائل کی طرف مبذول کرانا ہے۔یہ ہرگز ضروری نہیں
278

·

آج 10 میں سے 10 باقی