قومی اور بین الاقوامی سیاسی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 4
امید بر آئے۔لیکن حقائق کو قریب سے اور ناقدانہ نظر کے ساتھ دیکھا جائے تو ایک
تاریک، مایوس کن اور مہیب تصویر ابھرتی ہے۔کیا یہ حقیقت نہیں کہ اب دنیا میں طاقت
کا جو نیا توازن پیدا ہوا ہے اس میں اقوام متحدہ کے نظام کو چلانے والی عظیم عالمی
طاقت عملاً ایک ہی ہو گی ؟ ان حالات میں چھوٹی اور کمزور اقوام کا مقدر اس جانور کا
سا ہی ہو سکتا ہے جسے چاروں طرف سے شکاریوں نے گھیر لیا ہو اور اس کے لئے کوئی
راہ فرار باقی نہ رہ گئی ہو۔موجودہ صورت حال میں اقوام متحدہ کے متعلق یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ وہ
طاقتور تنظیم ہے جو انصاف کے لئے نہیں بلکہ اس قوم کے سیاسی مقاصد کی خاطر کام
کرتی ہے جس کا حلقہ اثر سب سے وسیع ہو۔مجھے یاد نہیں کہ اقوام متحدہ کے حالیہ
فیصلوں میں حق اور باطل کے تصور نے کبھی کوئی با معنی کردار ادا کیا ہو اور نہ ہی اس
کے موجودہ نظام کو دیکھتے ہوئے مستقبل کے متعلق کوئی امید کی جاسکتی ہے۔عصر حاضر
میں سیاست اور ڈپلومیسی یوں لازم وملزوم ہو چکی ہیں کہ عدل و انصاف کے قیام اور
اس کی بقاء کا کوئی امکان ہی باقی نہیں رہا۔اس تلخ حقیقت کا کوئی انسان جس کے دل
میں سچ کا احترام باقی ہے انکار نہیں کر سکتا کہ سیاست جیسا عظیم اور قابل احترام ادارہ
اب محض پیچ در پیچ ڈپلومیسی، جتھہ بندی، خفیہ تعلقات اور حصول اقتدار کے لئے کی
جانے والی ریشہ دوانیوں کا نام رہ گیا ہے اور ستم یہ ہے کہ یہ سب کچھ عالمی امن کے نام
پر ہو رہا ہے۔قرآن کریم کے نزدیک دنیا کو آج ایک ایسے ادارہ کی ضرورت ہے جس کا کام
صرف عدل اور انصاف کو قائم کرنا ہو کیونکہ عدل و انصاف کے قیام کے بغیر امن کا
تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔بزعم خود امن اور آزادی ضمیر کے نام پر جنگ تو برپا کی
جاسکتی ہے مگر اس کا نتیجہ سوائے ہلاکت اور بربادی کے کچھ اور نہیں نکل سکتا۔افسوس تو
291
یہ ہے کہ آج دنیا بھر کے عظیم سیاست دانوں میں سے محض گنتی کے چند نام ہوں گے
جو ہلاکت اور امن کے فرق کو سمجھتے ہیں۔ہلاکت نتیجہ ہے طاقتور کے ہاتھوں نا انصافی
جبر و استبداد اور ظلم و ستم کا جبکہ امن و آشتی عدل و انصاف کے نتیجہ میں پیدا ہوتی
ہے۔قرآن کریم میں کئی بار امن کا ذکر آیا ہے اور ہر بار یہ ذکر عدل و انصاف کے
ضمن میں کیا گیا ہے۔بالعموم امن کو عدل و انصاف کے قیام کے ساتھ مشروط قرار
دیا گیا ہے۔دو مسلمان افراد یا اقوام کے مابین اختلاف اگر جنگ اور محاذ آرائی کی
شکل اختیار کرے تو قرآن کریم نے اس کا مندرجہ ذیل حل تجویز فرمایا ہے۔وَإِنْ طَائِفَتَنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۚ فَإِنْ بَغَتْ إِحْدُهُمَا عَلَى
الأخرى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا
ج
بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ
فَأَصْلِحُوابَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
وه
(سورۃ الحجرات آیات ۱۰-۱۱)
ترجمہ :۔اور اگر مومنوں میں سے دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان
کے درمیان صلح کرواؤ۔پس اگر ان میں سے ایک دوسری کے خلاف
سرکشی کرے تو جو زیادتی کر رہی ہے اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے
فیصلہ کی طرف لوٹ آئے۔پس اگر وہ لوٹ آئے تو ان دونوں کے
درمیان عدل سے صلح کرواؤ اور انصاف کرو۔یقیناً اللہ انصاف کرنے
والوں سے محبت کرتا ہے۔مومن تو بھائی بھائی ہی ہوتے ہیں۔پس اپنے
دو بھائیوں کے درمیان صلح کروایا کرو۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم
پر رحم کیا جائے۔ان آیات کریمہ میں مومنوں کا ذکر ہے۔غیر مسلموں کا ذکر نہ کرنے کی واضح
وجہ یہ ہے کہ ان سے توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ قرآن کریم کی اطاعت کا جوا اٹھائیں
292
گے۔بایں ہمہ یہ بھی درست ہے کہ ان آیات میں بیان فرمودہ تعلیم ساری دنیا کے
لئے ایک بہترین ماڈل کے طور پر کام دے سکتی ہے۔آج دنیا یہ امید لگائے بیٹھی ہے کہ عالمی تنازعات کے حل کے لئے اقوام متحدہ
اور سلامتی کونسل پہلے سے کہیں زیادہ فعال، مؤثر، وسیع اور با معنی کردار ادا کرے گی
اور کرہ ارض امن و سلامتی کا گہوارہ بن جائے گا یہ سب امیدیں اپنی جگہ لیکن ماضی
میں اقوام متحدہ کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں
دیتا۔آج دنیا ایک عجیب منظر پیش کر رہی ہے۔اپنے مد مقابل پر برتری حاصل
کرنے کے لئے ہر قسم کے جائز و ناجائز ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں، سازشیں
کی جاتی ہیں، جتھے بنائے جاتے ہیں، پریشر گروپس بنانے کے لئے ڈپلومیسی کی انتہا کر
دی جاتی ہے سیاست کی یہ وہ دنیا ہے جہاں دیانت اور شرم و حیا بے معنی ہو کر رہ گئے
ہیں اور جہاں ضمیر کا داخلہ ممنوع ہے۔ایسا ادارہ (اپنے اختلاف اور تضادات کے
با وجود ) قوموں کا ایک جم غفیر تو کہلا سکتا ہے مگر اسے اقوام متحدہ کہنا ایک سنگین مذاق
سے کم نہیں۔اگر اسے اتحاد کہتے ہیں تو میں ایسی اقوام میں رہنے کا خطرہ مول لے
لوں گا جو بے شک باہمی تفرقہ کا شکار ہیں لیکن کم از کم صدق اور عدل و انصاف کے
معاملہ میں تو متحد ہیں۔اپنے دشمنوں اور مخالفوں کو کچلنے کے لئے طاقت حاصل کرنا اور باتیں امن کی
کرنا۔قول و فعل میں یہ تضاد ہی وہ اہم ترین مسئلہ ہے جسے ہر قوم اور ہر ملک کوحل
کرنا ہوگا۔یہ حیرت اور دکھ کی بات ہے کہ اقوام متحدہ جیسے شاندار ادارہ کے رکن
ممالک نہ جانے کب تک ان خطرات سے آنکھیں بند کئے بیٹھے رہیں گے جو اس
طریق میں مضمر ہیں جس کے مطابق آج کل اقوام عالم کے معاملات کو چلایا جا رہا
293
ہے۔آج امن عالم کا مستقبل غیر یقینی ہو چکا ہے اور اس موہوم سی امید سے وابستہ
ہے کہ شاید ایک دن دنیا میں عدل و انصاف کا دور دورہ ہو جائے۔294