قومی اور بین الاقوامی سیاسی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 3
ہے کہ تمام قانون سازی مذاہب کے تابع ہو۔جب صورتحال یہ ہے کہ بالکل مختلف
عقائد رکھنے والے فرقے موجود ہیں اور پھر ہر فرقہ آگے کئی شاخوں میں منقسم ہے، ہر
مذہب دوسرے مذہب سے مختلف عقائد رکھتا ہے تو اس صورت میں قانون سازی کو
مذہب کے تابع کرنے کا نتیجہ سوائے ابتری کے اور کیا ہوسکتا ہے۔مثال کے طور پر
شراب نوشی کی سزا ہی کو لے لیجئے۔اگر چہ قرآن کریم نے شراب کو حرام قرار دیا ہے
لیکن قرآن کریم نے اس کی کوئی معین سزا بیان نہیں کی۔اس کے لئے کچھ ایسی
روایات پر انحصار کیا گیا ہے جو بعض مکاتب فقہ کے نزدیک درست ہی نہیں۔اب
اس اختلاف کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک علاقہ یا ملک میں شراب نوشی کی سزا کچھ اور ہوگی
اور دوسرے علاقہ یا ملک میں کچھ اور۔پس عوام الناس کو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ اصل
قانون کون سا ہے؟ صرف اسلام ہی نہیں باقی مذاہب کو بھی ایسی ہی صورت حال
در پیش ہوگی۔طالمود کا دیا ہوا قانون بھی بالکل نا قابل عمل بن کر رہ جائے گا اور یہی
حال عیسائیت کی دی ہوئی تعلیم کا ہوگا۔بات یہ ہے کہ ملکی قانون کے اندر رہتے ہوئے کسی بھی مذہب کا پیروکار اپنے
مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزار سکتا ہے۔وہ سچ بول سکتا ہے ریاست کا قانون
اسے سچ بولنے سے منع نہیں کرتا۔وہ اپنی عبادات بجا لا سکتا ہے اس بات کی چنداں
ضرورت نہیں کہ ریاست اسے ایسا کرنے کی اجازت دینے کے لئے کوئی خاص
قانون بنائے۔اس سوال کا ایک اور دلچسپ زاویہ سے بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔اگر اسلام یہ
کہتا ہے کہ جن ممالک میں مسلمان اکثریت میں ہوں وہاں حکومت اسلامی اکثریت
کی ہونی چاہئے تو پھر کامل انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ دوسرے ممالک کو بھی یہ حق دیا
جائے کہ وہاں کی مذہبی اکثریتیں اپنے اپنے مذہب کے احکامات کے مطابق امور
279
مملکت بجالائیں۔پاکستان کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس کے قریبی ہمسایہ ملک بھارت
میں ہندو قانون ملکی قانون کی حیثیت سے رائج ہو اور تمام شہریوں پر یکساں لاگو ہو۔حقیقت یہ ہے کہ جس دن ایسا ہوا وہ دن بھارت کے دس کروڑ مسلمانوں کے لئے
ایک المناک دن ہوگا کیونکہ اس دن وہ سب کے سب بھارت میں باعزت طور پر
زندہ رہنے کے تمام حقوق سے محروم کر دیئے جائیں گے۔پھر یہ کہ اگر بھارت میں
منوسمرتی کے مطابق حکومت بن سکتی ہے تو اسرائیل کو یہ حق کیوں نہیں دیا جا سکتا کہ وہ
بھی اپنے ملک میں یہود اور غیر یہود دونوں پر طالمود کے قانون کے مطابق حکومت
کرے اگر واقعہ ایسا ہوا تو نہ صرف اسرائیل کے رہنے والے غیر یہودی شہریوں
کے لئے بلکہ خود یہودیوں کی ایک بڑی تعداد کے لئے بھی زندگی ایک عذاب بن کر
رہ جائے گی۔مختلف ممالک میں مذہبی حکومتوں کے قیام کا تصور تبھی درست ہو گا اگر
ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا جائے کہ جن ممالک میں مسلمان اکثریت میں ہیں وہاں
اسلامی ریاست میں شریعت کو جبراً ڈنڈے کے زور سے نافذ کر دیا جائے۔مگر اس
طرح پھر دنیا بھر کو ایک متناقض صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ایک طرف تو
کامل انصاف کے نام پر تمام ممالک کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ اپنے عوام پر اکثریت
کے مذہب کا قانون مسلط کر دیں، دوسری طرف ہر ملک میں مذہبی اقلیتوں سے ان
کے ہر
فعل پر اکثریت کے مذہبی قانون کے مطابق مواخذہ کیا جائے گا جس پر وہ
ایمان ہی نہیں رکھتیں۔پس کیا یہ صورتحال کامل انصاف کے ساتھ اسلامی تصور کی
رسوائی کا موجب نہیں ہو گی ؟ اسلامی شریعت کے نفاذ کی باتیں کرنے والوں نے اس
الجھن اور مخمصہ کے متعلق نہ تو کبھی سوچا ہے اور نہ اسے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔میرے نزدیک اسلامی تعلیم کا لب لباب یہ ہے کہ امور مملکت کو چلانے کے لئے
بنیادی اصول یہ ہے کہ سب کے ساتھ یکساں اور کامل انصاف کرنا ہے۔اگر اس
280
اصول پر عمل کیا جائے تو ہر ملک کی حکومت گویا ایک اسلامی حکومت بن جائے گی۔ان
دلائل کی روشنی میں اور خاص طور پر لَا إِكْرَاهَ فِی الدِّین جیسے اہم حکم کی موجودگی
میں میں سمجھتا ہوں کہ مذہب کو امور سلطنت اور قانون سازی میں کوئی بالا اختیار
دینے کی ضرورت نہیں۔اسلام اور ریاست
قرآن کریم کے گہرے مطالعہ کے بعد میں شرح صدر سے کہہ سکتا ہوں کہ
قرآن کریم جب حکومت کے موضوع پر بات کرتا ہے تو مسلم اور غیر مسلم ممالک میں
امتیاز نہیں کرتا اور امور سلطنت کی بجا آوری کے سلسلہ میں جو معیار قائم کرتا ہے اس
کے اول مخاطب اگر چہ مسلمان ہیں لیکن دراصل مخاطب تمام بنی نوع انسان ہیں۔اس ضمن میں قرآن کریم نے جو تعلیم دی ہے وہ ہندوؤں، سکھوں، بدھوں،
عیسائیوں ، یہودیوں، مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں غرضیکہ سب کے لئے
یکساں طور پر قابل عمل ہے۔اس تعلیم کا خلاصہ جن آیات میں بیان ہوا ہے ان میں
سے ایک آیت پہلے درج کی جا چکی ہے۔اس مضمون کی بعض دیگر آیات درج ذیل
ہیں۔فَلا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي
لیک
أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيْمَان
(سورۃ النساء آیت ۶۶)
ترجمہ : نہیں۔تیرے رب کی قسم ! وہ کبھی ایمان نہیں لا سکتے جب تک وہ
تجھے ان امور میں منصف نہ بنا لیں جن میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا
ہے۔پھر تو جو بھی فیصلہ کرے اس کے متعلق وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ
281
پائیں اور کامل فرمانبرداری اختیار کریں۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءِ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ
أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ إِنْ يَكُنْ غَنِيًّا أَوْفَقِيرًا فَاللَّهُ أَوْلَى بِهِمَا فَلَا تَتَّبِعُوا
ج
الْهَوَى أَنْ تَعْدِلُوا : وَإِنْ تَلُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا
(سورۃ النساء آیت ۱۳۶)
ترجمہ:۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر گواہ بنتے ہوئے
انصاف کو مضبوطی سے قائم کرنے والے بن جاؤ خواہ خود اپنے خلاف
گواہی دینی پڑے یا والدین اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف۔خواہ
کوئی امیر ہو یا غریب دونوں کا اللہ ہی نگہبان ہے۔پس اپنی خواہشات
کی پیروی نہ کرو مبادا عدل سے گریز کرو۔اور اگر تم نے گول مول بات
کی یا پہلو تہی کر گئے تو یقیناً اللہ جو تم کرتے ہو اس سے بہت باخبر ہے۔ہے۔احادیث مبارکہ میں اس موضوع پر بڑی وضاحت سے روشنی ڈالی گئی
حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ ہر حاکم اور صاحب امر اللہ تعالیٰ کے حضور براہ راست
اس بات کا جوابدہ ہے کہ وہ اپنی رعایا اور ماتحتوں کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے۔چونکہ اس موضوع پر سیر حاصل بحث ہو چکی ہے اس لئے اس پر مزید کچھ کہنے کی
ضرورت نہیں ہے۔اس بحث کا لب لباب یہ ہے کہ اسلام ایک ایسی کامل اور غیر جانبدار مرکزی
حکومت کا تصور پیش کرتا ہے جس میں ریاست کے شہری ہونے کے لحاظ سے سب
برابر ہوں اور سب پر قوانین کا یکساں اطلاق ہو اور مذہبی اختلافات کا امور سلطنت
میں کوئی عمل دخل نہ ہو۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام مسلمانوں کو خبر دار کرتا ہے کہ
وہ دنیوی معاملات میں رائج الوقت قانون کی اتباع کریں۔چنانچہ فرماتا ہے:
282
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ ، فَإِنْ
رون
ج
تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُوْلِ إِنْ كُنتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
o
الأخرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلاه
(سورۃ النساء آیت ۶۰)
ترجمہ:۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی
اطاعت کرو اور اپنے حکام کی بھی۔اور اگر تم کسی معاملہ میں ( اولوالامر
سے ) اختلاف کرو تو ایسے معاملے اللہ اور رسول کی طرف لوٹا دیا کرو اگر
(فی الحقیقت) تم اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان لانے والے ہو۔یہ بہت
بہتر ( طریق) ہے اور انجام کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔لیکن جہاں تک خدا اور بندہ کے تعلق کا سوال ہے یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو
مذہب سے مخصوص ہے اور ریاست کو اس میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں
ہر شخص پوری طرح آزاد ہے کہ جو عقیدہ چاہے رکھے اور اس کا اظہار کرے۔ہر شخص
کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے مذہب کے مطابق اللہ تعالیٰ یا کسی بت کی پرستش
کرے۔ہے۔پس اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ مذہب کا کوئی حق نہیں کہ وہ ان معاملات میں
دخل اندازی کرے جو خالصتاً ریاست کے دائرہ کار میں آتے ہیں نہ ہی حکومت کو یہ
حق حاصل ہے کہ وہ مذہبی معاملات میں مداخلت کرے۔اسلام نے جملہ حقوق اور
فرائض کا اتنی وضاحت کے ساتھ تعین کر دیا ہے کہ کسی ٹکراؤ کی صورت پیدا نہیں
ہو سکتی۔اس موضوع سے متعلق بہت سی آیات کا مذہبی امن کے ضمن میں ذکر کیا جا چکا
ہے۔بدقسمتی یہ ہے کہ بعض دفعہ بہت سے سیکولر ممالک اپنی حدود سے تجاوز کر جاتے
ہیں اور یہی حال مذہبی ریاستوں یا ان ریاستوں کا ہے جن پر مذہب کے ٹھیکیدار
مسلط ہیں۔ایسے ممالک جہاں مذہبی جنونیوں کی حکومت ہو ان کے لئے ہمدردی کے
283
جذبات تو شاید پیدا نہ ہوں لیکن ان کے ہاں غیر متوازن نظریات کا پایا جانا کسی
حد تک قابل فہم ہے، مگر جب اس قسم کی خام اور طفلانہ حرکات کا مظاہرہ ان سیکولر
ممالک میں بھی کیا جائے جو بزعم خود روشن خیال اور ترقی یافتہ کہلاتے ہیں تو یقین نہیں
آتا۔بد قسمتی سے بنی نوع انسان کے سیاسی طرز عمل میں صرف یہی ایک بات نہیں
جسے سمجھنا مشکل ہے حقیقت یہ ہے کہ جب تک سیاست اسی طرح قومی مفادات کی
اسیر رہے گی اور اس کی سوچ قومیت کے تنگ دائرہ سے باہر نہیں نکلے گی اس وقت
تک سیاست میں اصول نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہو گی۔جب تک قومی تعصبات
سیاسی فکر پر حاوی رہیں گے اور جب تک قومی مفاد سے تصادم کی صورت میں سچائی ،
دیانت اور عدل و انصاف کو نظر انداز کیا جاتا رہے گا اور حب الوطنی کی یہی تعریف کی
جاتی رہے گی انسانی سیاست اسی طرح مشکوک ، متناقض اور متنازعہ رہے گی۔قرآن کریم حکومت اور عوام کی جو ذمہ داریاں بیان فرماتا ہے ان میں سے بعض
کا ذکر پہلے کیا جا چکا ہے مثلاً خوراک، لباس، رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی
کی فراہمی ، عالمی امداد کے اصول، حکومت اور عوام کے احتساب کا طریق کار،
حکومت اور عوام کس طرح ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں؟ حقیقی انصاف کیا
ہے؟ عوام کی تکالیف کا خود احساس کرنا تا کہ انہیں اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے
کی کوئی ضرورت نہ رہے۔یہ سب امور پہلے بیان ہو چکے ہیں۔اسلامی نظام میں
حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل سے باخبر رہے اور انہیں اپنے حقوق کے
حصول کے لئے ہڑتالوں کی ضرورت نہ پیش آئے۔آجر اور اجیر کے جھگڑے نہ ہوں
اور نہ ہی مظاہروں اور توڑ پھوڑ کی نوبت آئے۔قرآن کریم نے ان سب کے علاوہ
بعض اور ذمہ داریاں بھی بیان فرمائی ہیں جن کا اب ہم مختصر ذکر کرتے ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے:
284
وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةٌ فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوْآءِ ، إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ
الْخَائِنِينَ
(سورۃ الانفال آیت ۵۹)
ترجمہ:۔اور اگر کسی قوم سے تو خیانت کا خوف کرے تو ان سے ویسا ہی کر
جیسا انہوں نے کیا ہو۔اللہ خیانت کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔اس سے مراد یہ ہے کہ ایسے طریق پر حکومت نہ کرو جس کے نتیجہ میں فتنہ وفساد
بڑھے اور عوام کے مصائب و مشکلات میں اضافہ ہو۔حکومت کا فرض ہے کہ وہ مؤثر
اور مثبت رنگ میں محنت کرے یہاں تک کہ معاشرہ ہر لحاظ سے امن و آشتی کا گہوارہ
بن جائے۔ه و
امنْ يُجِيْبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ عَ
W 28
إِلهُ مَّعَ اللَّهِ ، قَلِيلًا مَّاتَذَكَّرُونَ
(سورۃ النمل آیت ۶۳ )
ترجمہ:۔یا (پھر) وہ کون ہے جو بے قرار کی دعا قبول کرتا ہے جب وہ اسے
پکارے اور تکلیف دور کر دیتا ہے اور تمہیں زمین کا وارث بناتا ہے۔کیا اللہ
کے ساتھ کوئی (اور ) معبود ہے؟ بہت کم ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کامل انصاف پر ہے
حقیقت یہ ہے کہ آج ہر سیاست دان چھوٹا ہو یا بڑا اس سلسلہ میں اسلامی
تعلیمات کی راہنمائی کا محتاج ہے۔اسلام ہی وہ مذہب ہے جس میں بین الاقوامی
معاملات کی بنیاد کامل عدل و انصاف پر رکھی گئی ہے۔چنانچہ فرمایا۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُوْنُوْا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ
قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا وَ هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ
بِمَا تَعْمَلُوْنَ
قف
ده
(سورة المائدة آیت ۹)
285
ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر مضبوطی سے نگرانی
کرتے ہوئے انصاف کی تائید میں گواہ بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں
ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو۔انصاف کرو یہ تقویٰ
کے سب سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو۔یقیناً اللہ اس سے ہمیشہ
باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔میں یہ دعویٰ تو نہیں کرتا کہ میں نے دنیا کے تمام بڑے بڑے مذاہب کے متعلق
سب کچھ مطالعہ کر رکھا ہے مگر میں ان مذاہب کی تعلیمات سے بالکل لاعلم بھی نہیں
ہوں۔مجھے ان مذاہب کی کتب میں کوئی ایک بھی ایسا حکم نہیں ملا جو اس قرآنی آیت
کے معیار پر پورا اترتا ہو۔دیگر مذہبی کتب کا تو یہ حال ہے کہ ان میں بین الاقوامی
تعلقات کا ذکر شاذ و نادر کے طور پر ہی ملتا ہے تاہم اگر کسی اور مذہب میں بھی ایسی
ہی تعلیم پائی جاتی ہو تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلام اس تعلیم سے پورے طور
پر اتفاق کرتا ہے کیونکہ یہی وہ تعلیم ہے جو عالمی امن کے سلسلہ میں کلیدی حیثیت رکھتی
ہے۔آج ساری دنیا امنِ عالم کے مستقبل کے متعلق فکر مند ہے۔سوشلسٹ دنیا میں
رونما ہونے والے عہد ساز تغیرات اور عالمی طاقتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری
سے امید کی ہلکی سی جھلک نظر آتی ہے۔لوگ بڑے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ہمارے ارد گرد جو انقلابی تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں ان کے ممکنہ نتائج کے بارہ میں دنیا
بھر کے سیاسی راہنما نہ صرف انتہائی پر امید ہیں بلکہ ضرورت سے زیادہ خوش نظر
آ رہے ہیں خصوصیت سے مغربی دنیا تو کچھ زیادہ ہی پر اعتماد ہے اور خوشی سے پھولی
نہیں سما رہی۔امریکیوں کی تو باچھیں کھلی جا رہی ہیں انہیں اپنے جذبات مسرت کو
سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔وہ اشترا کی دنیا پر اپنی اس عظیم الشان فتح کے شادیانے بجا
286
رہے ہیں اور بعض لوگ تو اسے خیر کی شر پر اور حق کی باطل پر فتح قرار دے رہے
ہیں۔یہاں دنیا بھر کی جغرافیائی اور سیاسی صورت حال کا مفصل تجزیہ پیش کرنے کا
موقع تو نہیں تاہم جولائی ۱۹۹۰ ء کے آخر میں جماعت احمد یہ برطانیہ کے جلسہ سالانہ
کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میں اس موضوع پر تفصیل سے بات کروں گا۔اقوام متحدہ کا کردار
دنیا میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اور عالمی امن کے مستقبل پر جگہ جگہ جو
بحث و تمحیص جاری ہے اس کا یہ پہلو خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کو
امنِ عالم کے قیام اور اس کے تحفظ کے سلسلہ میں پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر طور پر ادا
کرنا ہو گا۔دوسپر طاقتوں کے مابین سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ
عالمی مسائل کے بارہ میں ان کا موقف ایک سا ہو جائے گا جس کے نتیجہ میں سلامتی
کونسل میں ویٹو کے حق کا استعمال بھی کم ہو جائے گا اور عالمی مسائل باہمی رضا مندی
سے طے ہونے لگیں گے اور یوں سلامتی کونسل مستقبل میں ایک نئے روپ میں ہمارے
سامنے آئے گی البتہ چین کے متعلق اندیشہ ہے کہ وہ شاید اس نئی صورت حال میں
جذب نہ ہو سکے۔تاہم اس کے پیچیدہ اقتصادی اور سیاسی مسائل کی موجودگی میں اسے
بڑی طاقتوں کے ساتھ تعاون پر آمادہ کر لینا اتنا ناممکن بھی نہیں ہے۔چین کے متعلق
ہما را اندازہ درست ثابت ہوتا ہے یا نہیں یہ ایک الگ بحث ہے لیکن یہ صاف دکھائی
دے رہا ہے کہ آنے والے سالوں میں سیکیورٹی کونسل اور خود اقوام متحدہ واقعات عالم
پر اپنی گرفت کے لحاظ سے ایک طاقتور سیاسی آلہ کار بن کر ابھرنے والی ہے جس کے
ذریعہ چھوٹی اقوام کو بڑی طاقتوں کی مرضی کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا جائے گا۔واقعہ یہ
287
ہے کہ دیوار برلن کے گرنے سے پہلے تو ایسی صورت حال کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا
تھا۔بہر حال یہ سوال اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کیا اقوام متحدہ اپنے موجودہ عظیم عدالتی
اور انتظامی اختیارات کے ساتھ عالمی امن کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہے؟
میرے نزدیک اس سوال کا جواب نفی میں ہے۔اگر اس جواب میں آپ کو قنوطیت نظر
آئے تو میں معذرت خواہ ہوں۔بات یہ ہے کہ دنیا میں امن اور جنگ کے فیصلے محض
بڑی طاقتوں کے باہمی تعلقات پر ہی منحصر نہیں ہوا کرتے بلکہ یہ ایک بہت گہرا اور
پیچیدہ مسئلہ ہے جس کی جڑیں قوموں کے سیاسی اور اخلاقی رجحانات میں پیوست ہیں۔مزید برآں دنیا میں پایا جانے والا اقتصادی تفاوت اور امیر اور غریب ممالک
کے درمیان بڑھتا ہوا بُعد بھی مستقبل میں رونما ہونے والے واقعات کے سلسلہ میں
لازماً ایک بے حد اہم اور مؤثر کردار ادا کرے گا جس کے بعض پہلوؤں کا ذکر پہلے کیا
جا چکا ہے۔یہ بات بہر حال یقینی ہے کہ جب تک اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے
مابین اقتصادی تعلقات میں کامل انصاف کے اصول کو نہیں اپنا یا جاتا اور جب تک
اسے عملاً نافذ نہیں کیا جاتا امن کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔جب تک اقتصادی اور
تجارتی ناانصافیاں ہوتی رہیں گی اور غریب ممالک کی دولت کو لوٹا جاتا رہے گا
عالمی امن کی ضمانت کا تو تصور بھی نہیں کیا جا سکتا نیز جب تک رکن ممالک کے ساتھ
اقوام متحدہ کے تعلق اور کردار کا واضح طور پر تعین نہیں ہو جاتا امن عالم کا مستقبل تاریک
رہے گا۔ضرورت ایسے اقدامات کرنے کی ہے جن کے ذریعہ حکومتوں کو اپنے عوام پر ظلم وستم
ڈھانے سے باز رکھا جا سکے۔اقوام متحدہ کے پاس کچھ ایسے اختیارات اور طریق کار
ہونا چاہیے جس سے وہ دنیا میں کسی بھی جگہ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ایک
منصفانہ اور مؤثر جہاد کر سکے۔جب تک ایسا نہیں ہوتا امن عالم کا خواہ
288
شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔یہ ایک بڑا نازک مگر عالمی امن کے قیام کے لئے بہت ضروری سوال ہے کہ
اقوام متحدہ کسی ملک کے داخلی معاملات میں کس حد تک مداخلت کر سکتی ہے لیکن یہ بات
طے ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی پالیسی کامل انصاف پر مبنی نہ ہو اور سب قوموں کے
ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک نہ کیا جائے تو اس صورت میں اقوام متحدہ کو مختلف ملکوں
کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مزید اختیارات دینے سے مسائل پیدا زیادہ
ہوں گے اور حل کم ہوں گے۔پس یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر ٹھنڈے دل کے
ساتھ غیر جانبدارانہ طور پر تفصیل سے غور ہونا چاہئے۔اب تک جو ہوا وہ یہ ہے کہ سوویت یونین اور مشرقی بلاک یہ اعتراف کرنے پر
مجبور کر دیئے گئے ہیں کہ سائینٹیفک سوشلزم کے سب فلسفے ان کی زندگی کو بہتر بنانے
میں ناکام ہو چکے ہیں۔اس اعتراف ناکامی سے صورت حال بے حد پیچیدہ ہوگئی
ہے۔آئندہ واقعات عالم کیا رنگ اختیار کریں گئے یہ دیکھنے کے لئے ہمیں ابھی
کچھ دیر اور انتظار کرنا پڑے گا۔ابھی ہم یہ نہیں جانتے کہ کیا سوشلزم کلیۂ پسپا ہو
جائے گا اور کیا ساری دنیا سرمایہ دارانہ نظام کی طرف پاگلوں کی طرح سرپٹ دوڑ پڑے
گی یا ایک ملے جلے مخلوط اقتصادی نظام کے نئے تجربات کئے جائیں گے۔ابھی ہمیں یہ
علم نہیں ہے کہ کیا آمرانہ حکومتوں کا سخت گیر مرکزی کنٹرول ختم ہو جائے گا یا ایسی
حکومتیں پارہ پارہ ہو جائیں گی جس کے نتیجہ میں انار کی اور طوائف الملوکی کی سی
صورت حال پیدا ہو جائے گی۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آمرانہ حکومتوں کا کنٹرول رفتہ رفتہ
فرد اور سیاست کے مابین' کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ایک نئے مفاہمتی نظام میں تبدیل
ہو جائے اور رفتہ رفتہ شہری آزادیاں واپس مل جائیں اور بنیادی انسانی حقوق کو
بحال کر دیا جائے۔صدر گوربا چوف کے نظریات پر سٹرائیکا (Perestroika) (یعنی
289
روس کی سیاسی اور اقتصادی تشکیل نو ) اور گلاسنوسٹ (Glasnost) (یعنی حکومتی
معاملات میں اظہار کی آزادی اور کھلا پن اور کٹر کمیونسٹوں کے مابین جاری کشمکش
کا نتیجہ کیا ہو گا؟ یہ دیکھنے کے لئے ابھی کچھ اور انتظار کرنا پڑے گا۔جہاں تک مجھے علم ہے روس کے غیر طبقاتی معاشرہ میں اکثر مراعات
کمیونسٹ پارٹی کے عہدہ داروں، نوکر شاہی اور مسلح افواج نے آپس میں بانٹی ہوئی
ہیں۔اہم ترین سوال یہ ہے کہ اب جس انقلاب کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے
ہیں اور جو نازک مرحلہ در پیش ہے اس میں یہ سب لوگ کیا کردار ادا کریں گے۔روس میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے عالمی امن پر امکانی اثرات کا اندازہ کرنے
کے لئے پہلے ایسے تمام سوالات کا جواب دینا ضروری ہے۔دو بڑی طاقتوں کے
مابین کشیدگی کی کمی سے امن کی امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں اس سے تو بالخصوص
تیسری دنیا کے ممالک کئی قسم کے مہیب خطرات کی زد میں آگئے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ان طاقتوں کے مابین پائی جانے والی بد اعتمادی کے باعث کمزور
اقوام کو ایک قسم کا تحفظ ملا ہوا تھا۔ان حالات میں کمزور قو میں کم از کم اپنی وفاداریاں تو
تبدیل کر سکتی تھیں ان کے بس میں اتنا تو تھا کہ وہ چاہیں تو مشرق کا رخ کر لیں اور
چاہیں تو مغرب کی راہ اختیار کر لیں۔ان حالات میں وہ کچھ نہ کچھ ہوشیاری اور چالا کی
سے بھی کام لے سکتے تھے اور کچھ سودے بازی بھی کر سکتے تھے لیکن بڑی طاقتوں کے
ما بین محاذ آرائی کے خاتمہ سے اب صورت حال یکسر بدل گئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ
ان کمزور اقوام کے پاس آزاد قوموں کی حیثیت سے باعزت طور پر زندہ رہنے کی کوئی
امید باقی نہیں رہی۔لامحالہ اس مرحلہ پر ذہن اقوام متحدہ کی جانب منتقل ہو جاتا ہے۔اب لے دے کے بظاہر اقوام متحدہ ہی امن عالم کی واحد محافظ ہے اور دنیا میں کسی
نظام نو (New World Order) کے قیام کے لئے امید کی واحد کرن ہے۔کاش یہ
290