انفرادی امن

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

۔۔۔۔۔مسابقت في الخيرات
انفرادی امن
اعزہ اور اقرباء کے ساتھ محبت۔۔۔۔۔خدمت خلق۔۔۔رضائے باری تعالیٰ کا حصول
لوگوں کے دکھ درد سے ہمیشہ باخبر رہنا
محبت و شفقت کا وسیع دائرہ
تخلیق انسانی کا مقصد
اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر کوئی امن نصیب نہیں ہوسکتا
295

الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللهِ
تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب
(سورۃ الرعد آیت ۲۹)
ترجمہ:۔(یعنی) وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دل
اللہ کے ذکر سے مطمئن ہو جاتے ہیں۔سنو! اللہ ہی کے ذکر
سے دل اطمینان پکڑتے ہیں۔297

میرے خطاب کا آخری حصہ جو انفرادی امن سے متعلق ہے کسی بھی طرح کم اہمیت
کا حامل نہیں ہے۔معاشرہ پر امن ہو یا پر آشوب، فرد اس کی تشکیل میں انتہائی اہم
کردار ادا کرتا ہے۔اب تک ہم نے معاشرہ کے ان مذہبی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی
خد و خال کا جائزہ لیا ہے جن کی تشکیل اور تہذیب اسلام کرنا چاہتا ہے۔ایک عمارت کی
تعمیر میں جس طرح عمدہ اینٹوں کی بھی ضرورت ہوا کرتی ہے اسی طرح اسلام کے
نزدیک ایک اچھے معاشرہ کی تعمیر و تشکیل میں افراد کے اعلیٰ کردار اور اوصاف کی بھی
ضرورت ہوا کرتی ہے۔یہ ایک بہت وسیع مضمون ہے جس پر قرآن کریم میں اوّل
سے آخر تک بحث اور راہنمائی موجود ہے۔اسلام جو اعلیٰ اخلاق اور اوصاف معاشرہ
کے ہر فرد میں پیدا کرنا چاہتا ہے ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔مسابقت في الخيرات
اسلام نے الہی تعلیم کے مطابق انسانی خواہشات کی تہذیب و تعدیل کرنے کے
ساتھ ساتھ انہیں ابھارا بھی ہے تا کہ مکمل توازن اور اعتدال قائم کیا جا سکے۔ایسے
توازن کے بغیر معاشرتی امن کا حصول ناممکن ہے۔اسلام ایسی خواہشات کو فروغ
دیتا ہے جن کی تکمیل کسی فرد کی مالی حیثیت پر منحصر نہ ہو اور ہر حیثیت کے لوگ ان
خواہشات کو بلا خرچ یا بہت معمولی خرچ سے پورا کر سکیں۔دوسروں سے ممتاز دکھائی دینا اور عوام کے معیار زندگی سے بلند ہونا ایک
طبیعی جذبہ ہے۔تاہم دوسروں سے آگے نکلنے کا یہ طبعی رجحان اگر مناسب اور جائز
حدود سے تجاوز کر جائے اور بے لگام ہو جائے تو ایک غیر صحتمند رجحان اور جنون کی
شکل اختیار کر لیتا ہے۔مثال کے طور پر حسد یا ناجائز ذرائع کے استعمال۔ނ
299

مسابقت کی کوشش ایسی برائیاں ہیں جو آزاد اور صاف ستھرے مقابلہ کی روح کے
لئے زہر قاتل کا حکم رکھتی ہیں۔ایسی برائیوں کے ہوتے ہوئے مسابقت کا مفید جذبہ
الٹا سارے معاشرہ کو بیمار کر دیتا ہے۔اس کی چھوٹی سی مثال کھیلوں کے مقابلوں کے
دوران نشہ آور ادویات کا استعمال ہے۔قومی اور بین الاقوامی سطح پر صنعتی اور تجارتی
مقابلوں میں اس کی بہت ہی بری اور گھناؤنی مثالیں ملتی ہیں جہاں انصاف نام کی چیز
نہیں ملتی۔یاد رہے کہ تیسری دنیا کے ممالک کے ناجائز ذرائع ترقی یافتہ اقوام کے
اختیار کردہ ناجائز ذرائع سے مختلف ہوتے ہیں۔تیسری دنیا کے ممالک میں فوری
اقتصادی فوائد حاصل کرنے کے لئے ناجائز ذرائع بلا تکلف اور بکثرت استعمال کئے
جاتے ہیں مثلاً بد عنوانی ملاوٹ، بد عہدی، فراڈ اور دھوکہ بازی وغیرہ۔یہی وجہ ہے کہ
تمام شعبہ ہائے زندگی میں مذہبی اور اخلاقی تعلیم کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت
ہے۔ظاہر ہے کہ اس تعلیم کے فقدان سے نہایت خطرناک نتائج نکلنے کا خطرہ ہے۔مسابقت سے متعلق مختلف مقابلوں کے سلسلے میں اسلام نے تفصیلی ہدایات دی
ہیں۔یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ خود مسلمان ممالک میں جہاں اسلامائزیشن اور
اسلامی بنیاد پرستی کا اس قدر چرچا رہتا ہے وہاں بھی صنعت و تجارت اور
اقتصادی تعلقات کو اسلامی طرز پر ڈھالنے کی کوئی سنجیدہ کوشش شاذ و نادر کے طور پر
ہی دکھائی دیتی ہے۔قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیت میں مسابقت کے طبعی جذر
کے متعلق اسلامی تعلیم کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے:
وَلِكُلِّ وَجْهَة هُوَ مُوَلَيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ، أَيْنَ مَاتَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ
جَمِيعًا إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرِهِ ( سورة البقرة آیت ۱۴۹)
ترجمہ:۔اور ہر ایک کے لئے ایک مطمح نظر ہے جس کی طرف وہ منہ پھیرتا
ہے۔پس نیکیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جاؤ۔تم جہاں کہیں بھی
300

ہو گے اللہ تمہیں اکٹھا کر کے لے آئے گا۔یقیناً اللہ ہر چیز پر جسے وہ
چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔یہ قرآن کریم کا اعجاز ہے کہ اس مختصر سی آیت میں حکمت کے سمندر کو کوزے میں
بند کر دیا ہے۔یہ آیت ہر میدان اور ہر قسم کے مقابلہ کے لئے راہنما اصول مہیا کرتی
ہے۔آخری مقصد تو نیکی کا حصول ہے اور یہی دراصل سب سے اعلیٰ و ارفع مقصد
ہے۔اس لئے نیکی ہی کو مقابلوں کا مقصود بالذات ہونا چاہئے۔پس اس مختصر سی
آیت کے ذریعہ ہر قسم کے ناجائز ذرائع اور ہیرا پھیری سے مسابقت کی کوشش کو کلیپ
ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔اگر وقت اجازت دیتا تو ہم تفصیل سے اور وضاحت کے ساتھ یہ جاننے کی
کوشش کرتے اور اسلامی تعلیم سے نظائر پیش کرتے کہ جملہ مقابلوں کو کس طرح
صحتمند، صاف ستھرا اور شفاف رکھا جا سکتا ہے۔بہت کم لوگ یہ شعور رکھتے ہیں کہ
قلب و ذہن کا حقیقی اطمینان دراصل نیک ہونے میں ہے نہ کہ ناجائز ذرائع سے کام
لے کر کوئی بڑا معرکہ سرانجام دینے میں۔ایسے لوگ نہ تو معاشرہ سے اور نہ ہی اپنی
ذات سے کبھی مطمئن ہوتے ہیں۔سرسری نظر سے دیکھنے والوں کو ایسے لوگ بظاہر
بڑے تمھیں مارخان اور خوش و خرم دکھائی دیں گے مگر اندر سے ان کی فتح اور کامیابی
بہت کھو کھلی ہوا کرتی ہے۔پاکستان کے ایک مرحوم ارب پتی کے ایک دوست نے مجھے یہ حیران کن اور دکھ بھری
کہانی سنائی کہ ایک مرتبہ اس نے اپنے دوست کے سامنے اس کی عظیم الشان
کامیابیوں کی تعریف کی تو بجائے خوش ہونے کے اس نے جو فوری ردعمل دکھایا وہ
بڑا ہی حیران کن تھا۔اس نے اپنا گریبان کھولا اور اپنے ہاتھ کو اس طرح حرکت دی
جیسے وہ اپنے ناخنوں سے جانور کے پنجے کی طرح اپنا سینہ چاک کرنا چاہتا ہے۔اس
301

نے چھینتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر لعنت بھیجتا ہوں اگر کوئی میرا سینہ چیر کر دیکھ
سکے تو اسے اندر صرف ایک بھڑکتی ہوئی آگ کے شعلے دکھائی دیں گے۔اس تلخ حقیقت کا کچھ لوگ تو اعتراف کر لیتے ہیں مگر کچھ نہیں کرتے لیکن
فطرتِ انسانی کو کون شکست دے سکتا ہے۔ایک شخص دولت کا انبار تو لگا سکتا ہے اور
تعیش کے ذرائع تک رسائی بھی حاصل کر لیتا ہے لیکن یہ افسوسناک حقیقت اپنی جگہ
پر موجود ہے کہ شاید ہی چند ایک امیر لوگ ایسے ہوں گے جنہیں حقیقی راحت اور
اطمینان میتر ہو۔ان کی حالت کو قرآن کریم نے یوں بیان فرمایا ہے:
ن
وبل لِكُلِّ هُمَزَةٍ تُمَزَةِ الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهُ يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ
مل
أَخْلَدَهُ كَلَّا لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ وَمَا أَدْرَكَ مَا الْحُطَمَةُ نَارُ اللَّهِ الْمُوْقَدَةُ
،
الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مَوْصَدَةٌ هِ فِي عَمَدٍ سَمَدَدَةِ
(سورة الهمزة آيات ۲ تا ۱۰)
ترجمہ:۔ہلاکت ہو ہر غیبت کرنے والے سخت عیب جو کے لئے جس نے
مال جمع کیا اور اس کا شمار کرتا رہا۔وہ گمان کیا کرتا تھا کہ اس کا مال اسے
دوام بخش دے گا۔خبردار! وہ ضرور حطمہ میں گرایا جائے گا۔اور تجھے کیا
بتائے کہ حطمہ کیا ہے؟ وہ اللہ کی آگ ہے بھڑکائی ہوئی جو دلوں پر لپکے
گی۔یقیناً وہ ان کے خلاف بند رکھی گئی ہے ایسے ستونوں میں جو کھینچ کر
لمبے کیے گئے ہیں۔جب تک انسان کے اس فطری جذبہ کی تسکین نہیں ہوتی کہ وہ نیک بنے
نیک اعمال بجالائے اور پاکیزہ زندگی بسر کرے اسے سچا اطمینان نصیب نہیں ہو سکتا۔اعزہ واقرباء کے ساتھ محبت
ایک مربوط خاندانی نظام اور سماجی امن کے قیام کے لئے اعزہ و اقرباء سے
302

محبت و اخوت، صلہ رحمی اور حسن سلوک کی ضرورت کا ذکر کیا جا چکا ہے یہاں اس کا
ذکر اس لئے کیا جا رہا ہے تا کہ فرد کے کردار کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا
جائے۔دراصل فرد کا کردار معاشرہ میں وہی مقام رکھتا ہے جو کسی عمارت کی تعمیر میں
اینٹ کا ہوتا ہے۔اینٹ کو بہتر بنائے بغیر عمارت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا۔خدمت خلق
اسلام نے اس امر پر زور دیا ہے کہ انسان کو اپنے اندر یہ صلاحیت پیدا کرنی چاہئے
کہ وہ دوسروں کی خدمت کر کے خوشی محسوس کرے نہ کہ دوسروں سے خدمت لے کر۔قرآن کریم کی ایک آیت کے مندرجہ ذیل حصہ میں یہی پیغام دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے:
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
ط
وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ * (سورۃ آل عمران آیت ۱۱۱)
ترجمہ :۔تم بہترین امت ہو جو تمام انسانوں کے فائدہ کے لئے نکالی گئی
ہو۔تم اچھی باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو اور اللہ
پر ایمان لاتے ہو۔اس آیت میں یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ ایک مسلمان کو دوسروں پر بلا وجہ فوقیت نہیں
دی گئی۔کسی مرد یا عورت کے محض مسلمان ہونے سے خود بخود یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا
کہ وہ دوسروں سے بہتر ہے۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ کا خطاب دوسرے کی خدمت کر کے ہی
حاصل کیا جا سکتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ دوسروں کے ساتھ احسان کا سلوک
کرنے والے ہوں۔303

خیر کے معانی بہتر اور بہترین دونوں کے ہیں۔ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ نے
خیر کے معنوں کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا۔اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔اوپر والا ہاتھ دینے اور
خرچ کرنے والا ہے اور نچلا ہاتھ مانگنے اور لینے والا ہے۔“
(صحیح البخارى كتاب الزكاة باب لاصدقة الا عن ظهر غنى -
وصحيح مسلم كتاب الزكاة - باب بيان أن اليد العليا خير من اليد السفلى)
قرآن کریم اور احادیث میں عظمت کردار کے اس پہلو پر بڑا زور دیا گیا ہے۔یہی وجہ تھی کہ صحابہ کرام نے اس تعلیم پر عمل کرتے ہوئے عظمتِ کردار کے نئے اور
ارفع معیار قائم کئے۔انہیں بس ایک ہی دھن تھی اور وہ یہ کہ دوسروں کی خدمت
کریں۔دوسروں سے خدمت لینے میں تو وہ ایک گونہ عار محسوس کرتے۔حضرت عوف بن مالک النجعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک موقع
پر ہم سات، آٹھ یا نو افراد آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے۔ﷺ نے فرمایا کیا تم اللہ کے رسول کے ساتھ ایک عہد نہیں کرو گے؟ حضرت
عوف بیان کرتے ہیں کہ ہم نے کچھ ہی عرصہ قبل حضور ﷺ کے دست مبارک پر
بیعت کی تھی چنانچہ ہم نے عرض کی یا رسول اللہ ! ہم تو پہلے ہی عہد کر چکے ہیں۔اس پر
آنحضرت ﷺ نے اپنا سوال دو ہرایا اور ہم نے وہی جواب دیتے ہوئے عرض کیا
کہ اے اللہ کے رسول ! اب آپ ہم سے کون سا عہد لینا چاہتے ہیں؟ آپ
نے فرمایا یہ کہ تم اللہ کی عبادت کرو گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے
اور یہ کہ تم پنجوقتہ فرض نمازیں ادا کرو گے اور اللہ کی اطاعت کرو گے اور کسی سے کچھ
نہیں مانگو گے۔حضرت عوف بن مالک بیان فرماتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے
دیکھا کہ ان اصحاب میں سے کسی سوار کے ہاتھ سے گھوڑے کا چابک بھی گر جاتا تو وہ
304

کسی سے یہ بھی نہیں کہتا تھا کہ یہ چابک اٹھا کر مجھے دے دو۔(صحیح مسلم - كتاب الزكاة - باب كراهة المسئلة للناس)
خدمت خلق پر جو اتنا زور دیا گیا ہے تو یہ کوئی محض خشک زاہدانہ تعلیم نہیں ہے بلکہ
انسانی رویوں میں لطافت اور شائستگی پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے تا کہ اس میں
اعلیٰ اقدار کا ذوق پروان چڑھے۔اگر ایک بار اس قسم کا اعلیٰ ذوق پیدا کر دیا جائے تو
بآسانی یہ تربیت بھی کی جاسکتی ہے کہ انسان خدمت ہی میں لذت محسوس کرنے لگے
بجائے اس کے کہ وہ دوسروں کے احسانات اور رحم وکرم کا منتظر رہے۔مخلوق خدا کی خدمت نصف ایمان ہے۔اسلام کا موقف بھی یہی ہے کہ نیکی
بجائے خود ایک انعام ہے اور یہ ایک ایسی بات ہے جو منطق اور دلائل سے بالا ہے۔اسے صرف محسوس کیا جا سکتا ہے۔رضائے باری تعالیٰ کا حصول
اسلام انسانی کردار میں محض اعلیٰ اقدار پیدا کرنے پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ یہ شعور
بھی پیدا کرتا ہے کہ اصل اہمیت اس بات کو حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کسی
شخص کی نیکیوں کی قدر و منزلت کیا ہے۔اس امر پر زور دینے سے اس انسانی خواہش
کا بھی سد باب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے انسان چاہتا ہے کہ لوگ اس کی نیکیوں کو
سرا ہیں لیکن ایک حقیقی مومن کے لئے تو اتنا یقین ہی کافی ہے کہ اس کے اچھے اور
بُرے تمام اعمال خبیر اور بصیر خدا کی نظر میں ہیں۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے۔يَوْمَئِذٍ تُحَدِّتْ أَخْبَارَهَا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا هِ يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا
لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ، وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ
شَرَّايَرَه
305
(سورۃ الزلزال آیات ۵ تا ۹)

ترجمہ:۔اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی کیونکہ تیرے رب نے
اسے وحی کی ہوگی۔اس دن لوگ پراگندہ حال نکل کھڑے ہوں گے
تا کہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں۔پس جو کوئی ذرہ بھر بھی نیکی
کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا اور جو کوئی ذرہ بھر بھی بدی کرے گا وہ اسے
دیکھ لے گا۔یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ تعلیم اصلاح معاشرہ کی طرف ایک اہم قدم ہے اور
نمود و نمائش اور فخر و مباحات کا واحد اور مؤثر علاج بھی یہی ہے۔صدقہ و خیرات کے وسیع تر معنوں میں آنحضرت ﷺ نے مندرجہ ذیل
اعمال کو ایسی نیکیوں میں شامل فرمایا ہے جن کا اجر خود اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ انسانی اعضاء
میں سے ہر عضو کا ہر روز صدقہ دینا واجب ہے۔دو افراد کے مابین انصاف کرنا
صدقہ ہے۔کسی شخص کو سوار ہونے میں یا اس کا سامان چڑھانے میں مدد دینا بھی
صدقہ ہے۔راستہ میں سے کسی تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔(بخاری ومسلم )
عدی بن حاتم روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اگر کوئی
مسلمان درخت لگاتا ہے اور پھر اس میں سے جو کچھ کھایا جاتا ہے وہ درخت لگانے
والے کی طرف سے صدقہ ہے۔اور اگر اس میں سے کچھ چوری کر لیا جاتا ہے یا اس
ย
میں سے لے لیا جاتا ہے تو وہ بھی صدقہ ہے۔(صحيح البخارى كتاب المزارعة باب فضل الزرع والغرس إذا أكل منه)
ابن ابی حاتم " روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا آگ سے بچو
خواہ آدھی کھجور صدقہ میں دے کر۔اور اگر اس کی طاقت نہیں رکھتے تو اچھی بات کہہ
(صحيح البخارى كتاب الادب باب طيب الكلام
306

حضرت ابو موسیٰ اشعری روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اگر
ایک شخص کے پاس کچھ نہیں ہے تو اسے چاہئے کہ اپنے ہاتھوں سے کام کرے اور اپنی
کمائی میں سے کچھ خیرات بھی دے۔اگر وہ کام نہیں کر سکتا تو وہ کسی ضرورت مند
بے بس کی مدد کرے۔اگر وہ یہ بھی نہیں کر سکتا تو اسے چاہئے کہ دوسروں کو نیکی کی
ترغیب دے۔اور اگر وہ اس کی طاقت بھی نہیں رکھتا تو اسے چاہئے کہ وہ بدی کے
ارتکاب سے بچتا رہے۔یہ بھی صدقہ ہے۔(صحیح البخارى كتاب الزكاة - باب : على كل مسلم صدقة فمن لم يجد فليعمل بالمعروف )
ایک اور حدیث میں آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ بیوی کے منہ میں لقمہ ڈالنا
اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا باعث ہے۔لوگوں کے دکھ درد سے ہمیشہ باخبر رہنا
اسلام دوسروں کے دکھ درد کا شعور اور احساس پیدا کرتا ہے۔چونکہ یہ پہلو قبل ازیں
سماجی، اقتصادی اور سیاسی امن کے ضمن میں زیر بحث آچکا ہے اس لئے یہاں اس پر مزید
کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔محبت و شفقت کا وسیع دائرہ
اسلام انسانی محبت اور محبت کی اس صلاحیت کو صرف بنی نوع انسان تک محدود
نہیں رکھتا بلکہ اسے ساری مخلوق خدا تک پھیلا دیتا ہے۔اس کا دعویٰ ہے کہ یہ وہ
آخری مذہب ہے جو کسی ایک قوم کے لئے نہیں بلکہ تمام انسانیت کے لئے نازل ہوا
ہے۔عام طور پر یہی توقع کی جاتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی ذات بابرکات کو تمام
307

بنی نوع انسان کے لئے نور اور رحمت کا منبع قرار دیا جائے گا۔لیکن آدمی یہ دیکھ کر
صلى الله
حیران رہ جاتا ہے کہ قرآن کریم آنحضرت ﷺ کو رَحْمَةٌ لِّلْعَلَمِينَ قرار دیتا ہے
صلى الله
یعنی آپ نہ صرف بنی نوع انسان بلکہ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں
(سورۃ الانبیاء آیت (۱۰۹۔عربی میں عالم کے معنی ایک جہان یا سارے جہان کے
ہوتے ہیں لیکن یہاں العالمین کا لفظ استعمال ہوا ہے جو عالم کی جمع ہے۔اس لحاظ
سے یہاں اس لفظ سے مراد ایک جہان نہیں بلکہ تمام جہان ہیں۔ممکن ہے ایک
متشکلک اتنے بڑے دعوی کی صداقت کا قائل نہ ہو سکے لیکن اگر مقام نبوت کی آفاقیت
جو آنحضرت ﷺ کی ذات بابرکات میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہے، کا گہرا عرفان نصیب
ہو جائے تو انسان پر رَحْمَة للعلمین کے مقام و مرتبہ کی عظمت کھل جاتی ہے۔تخلیق انسانی کا مقصد
قرآن کریم کے نظریہ کے مطابق اگر یہ کائنات محض بے جان اور بے شعور
مخلوقات پر مشتمل ہوتی تو تخلیق کائنات کا فعل ہی نعوذ باللہ عبث اور لغو ٹھہرتا۔اس کی
وجہ یہ ہے کہ اگر ایک باشعور مخلوق نہ ہوتی تو خالق کا عرفان کسے نصیب ہوتا۔تخلیق کا ئنات کا مقصد دراصل ایک ایسے شعور کی تخلیق تھا جسے رفتہ رفتہ ترقی اور
وسعت دے کر ایک اعلیٰ مقام تک پہنچانا تھا تا کہ تخلیق کا اصل مقصد حاصل کیا
جاسکے۔ظاہر ہے کہ یہ کوئی معمولی مقصد نہیں ہے۔اس کی پوری وضاحت ایک الگ
تفصیلی بحث کی محتاج ہے جس کی آج کے خطاب میں گنجائش نہیں ہے البتہ آسان
لفظوں میں مختصر یوں کہہ سکتے ہیں کہ تخلیق کائنات کی علت غائی ایک اعلیٰ درجہ کی
باشعور ہستی کی پیدائش ہی تھی جو نہ صرف اپنی مرضی سے اللہ تعالیٰ کے حسنِ کامل کے
308

آج 10 میں سے 10 باقی