انفرادی امن

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 2

سامنے جو تمام کا ئنات میں جلوہ گر ہے سرتسلیم خم کرے بلکہ بنی نوع انسان کی اس حقیقی
مقصد کی طرف راہنمائی بھی کرے یا کم از کم ان لوگوں کے لئے اس راہ پر چلنا ممکن
بنا دے جو واقعی اللہ تعالیٰ کی اتباع کرنا چاہتے ہیں۔اگر کچھ دیر کے لئے فرض کر لیا
جائے کہ تخلیق کائنات کا کوئی مقصد نہیں تو اسی لمحہ پیدائش کا ئنات کا جواز ہی ختم ہو
جاتا ہے۔اس حقیقت کو سمجھنے کے لئے ایک سادہ سی مثال دی جا سکتی ہے۔ایک
پھل دار درخت لگانے ، اس کی آبیاری، دیکھ بھال اور تراش خراش کا مقصد اس
درخت کا پھل ہی تو ہے۔اگر پھل نہ ہو تو درخت بھی نہ ہو۔اگر مقصد کا حصول نہ ہو تو
پودا لگانے اور اس کی دیکھ بھال اور پرورش کی تمام تر کوششیں فضول اور بے معنی ہو کر
رہ جاتی ہیں۔اس لحاظ سے درخت کا وجود جس میں جڑیں، تنا، شاخیں، پتے اور
کونپلیں سب شامل ہیں پھل ہی کا مرہون منت ہے۔اس حقیقت کے باوجود کہ
درخت کے یہ سب حصے پھل سے پہلے وجود میں آئے پھر بھی یہ درخت کی علت غائی
یعنی پھل ہی کے ممنون ہیں۔یہ علت غائی اور مقصد ہی کا فیض ہے جس کی وجہ سے
تخلیق کا عمل جاری و ساری ہے۔تخلیق کے اس مقصد و منتهی یعنی انسان اور باقی
کائنات کے باہمی تعلق کی روشنی میں اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیا جائے تو یہ معلوم کر
کے حیرت ہوتی ہے کہ اسلام صرف اللہ تعالیٰ اور انسان کے تعلق ہی کا احاطہ نہیں کرتا
بلکہ انسان کے حیوانات اور جمادات سے تعلق پر بھی محیط ہے۔اس نقطہ نگاہ سے کائنات
کی ہر چیز مقدس بن جاتی ہے اس لئے نہیں کہ وہ انسان سے اعلیٰ ہے بلکہ اس لئے کہ
خالق کا ئنات نے خاص طور پر اسے براہ راست یا بالواسطہ انسان کے لئے پیدا کیا
ہے۔اس لحاظ سے کائنات میں کوئی شے بھی فضول، بے معنی اور الگ تھلگ نہیں
رہتی۔حتی کہ کرہ ارض سے بعید ترین فاصلوں پر واقع ستاروں کا وجود بھی بامعنی اور
با مقصد ہو جاتا ہے اور تخلیق کے منصوبہ میں ان کا مقام واضح ہو جاتا ہے۔309

یہی وہ نکتہ ہے جسے قرآن کریم نے بار بار مختلف زاویوں سے بیان کیا ہے جس
کی چند مثالیں درج ذیل ہیں۔وَالشَّمْسِ وَضُحَهَا وَالْقَمَرِ إِذَا تَلْهَا وَالنَّهَارِ إِذَا جَلْهَا ۖ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَهَا
وَالسَّمَاءِ وَمَابَنْهاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا طَعْهَا وَنَفْسٍ وَمَا سَوْهَا فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا
وَتَقُوهَا قَدْأَفْلَحَ مَنْ زَكَهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَهَا (سورة الشمس آیات ۲ تا ۱۱)
ترجمہ: قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی۔اور چاند کی جب وہ
اس کے پیچھے آئے۔اور دن کی جب وہ اس (یعنی سورج) کو خوب
روشن کر دے۔اور رات کی جب وہ اسے ڈھانپ لے اور آسمان کی
اور جیسے اُس نے اُسے بنایا۔اور زمین کی اور جیسے اُس نے اُسے بچھایا۔اور ہر جان کی اور جیسے اس نے اسے ٹھیک ٹھاک کیا۔پس اس کی
بے اعتدالیوں اور اسکی پر ہیز گاریوں ( کی تمیز کرنے کی صلاحیت) کو
اس کی فطرت میں ودیعت کیا۔یقیناً وہ کامیاب ہو گیا جس نے اس
تقویٰ) کو پروان چڑھایا۔اور نامراد ہو گیا جس نے اسے مٹی میں گاڑ
دیا۔یک
وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِّنْهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ
لقَومٍ يَتَفَكَّرُونَ
( سورة الجاثیہ آیت (۱۴)
ترجمہ:۔اور جو بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے اس میں سے سب
اس نے تمہارے لئے مسخر کر دیا۔اس میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے
یقیناً کھلے کھلے نشانات ہیں۔أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِى السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُم
نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى
ولا كتب سيره
(سورۃ لقمان آیت ۲۱)
310

ترجمہ:۔کیا تم نے غور نہیں کیا کہ اللہ نے تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے جو
بھی آسمانوں اور زمین میں ہے اور اس نے اپنی نعمتیں تم پر ظاہری طور پر
بھی پوری کیں اور باطنی طور پر بھی۔اور انسانوں میں سے ایسے بھی ہیں
جو اللہ کے بارہ میں بغیر کسی علم یا ہدایت یا روشن کتاب کے جھگڑتے
ہیں۔لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقويم (سورۃ التین آیت ۵)
ترجمہ :۔یقیناً ہم نے انسان کو بہترین ارتقائی حالت میں پیدا کیا۔قرآن کریم کی بہت سی دیگر آیات یہاں تک کہ بعض چھوٹی سورتیں بھی سب کی
سب اسی مضمون کے لئے وقف ہیں۔ان سے پتہ چلتا ہے کہ انسان ایک عالم صغیر
ہے جس پر تمام مخلوقات نے اپنے اثرات مرتب کیے ہیں یہاں تک کہ بعید ترین
ستاروں نے بھی اس عالم صغیر یعنی انسان پر اپنے اثرات ڈالے ہیں مگر انسان اور
باقی کائنات کے مابین یہ تعلق غلام اور آقا کا نہیں بلکہ آقا اور غلام کا ہے۔آقا اپنے
ان غلاموں کے آگے سر نہیں جھکاتے بلکہ غلام ان کی خدمت میں کمر بستہ رہتے ہیں۔پس انسان اس ساری کائنات کا آتا ہے لیکن غلام ہے صرف اس ذات کا جو اس
ساری کائنات کی خالق و مالک ہے۔اب دیکھئے کہ اسلام کا یہ فلسفہ دیگر کئی مذاہب
کے فلسفوں سے کس قدر مختلف ہے جو صرف بتوں کی عبادت ہی نہیں سکھاتے بلکہ نیچر
کی عبادت کی کئی شکلیں بھی ان میں پائی جاتی ہیں۔ان مذاہب کی تعلیمات کے
مطابق تو یوں لگتا ہے جیسے سورج ، چاند، ستارے، درخت ، بجلی ، طوفان، سمندر یہاں
تک کہ گائے، سانپ اور پرندے ایک پہلو سے انسان سے بھی اعلیٰ مقام اور مرتبے
پر فائز ہیں۔انسان کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ وہ ان چیزوں کو معبود تسلیم کر کے ان کی
عبادت کرے کیونکہ بقول ان کے ان سب کو انسان پر ایک قسم کی فضیلت حاصل
311

ہے۔مختصر یہ کہ انسان کو مخلوقات میں سب سے نچلے درجہ کی مخلوق قرار دے کر اسے
ہر اُس چیز کا مطیع اور خادم بنا دیا جاتا ہے جو محض اس کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی
تھی۔نظام کائنات کا جو عرفان اسلام نے عطا فرمایا ہے اس کے مطابق انسان مخدوم
ہے اور باقی ساری کائنات اس کی خادم ہے اس لحاظ سے ساری کائنات میں انسان
ہی اپنے خالق کے احسانات کا سب سے بڑھ کر مورد ہے۔پس اسے سب سے زیادہ
خدا تعالیٰ کا شکر گزار اور احسان مند بھی ہونا چاہیئے جس کی خدمت کے لئے اللہ تعالیٰ
نے تمام کائنات کو مسخر کر دیا ہے۔بالفاظ دیگر اللہ تعالیٰ کی غلامی میں آ کر انسان ہر
دوسری غلامی سے رہائی پالیتا ہے۔انسان ساری کائنات کے شعور اور ضمیر کی علامت
اور اس کی تجسیم ہے۔جب انسان خالق کے سامنے سر بسجود ہوتا ہے تو گویا
ساری کائنات خالق کے حضور سجدہ ریز ہو جاتی ہے اور جب انسان اپنے خالق کی
طرف رجوع کرتا ہے تو گویا کل کائنات اپنے خالق کی طرف لوٹتی ہے۔اسلام کے
نزد یک اسی مقصد کے حصول اور اس کے مطابق انسانی زندگی کو ڈھالنے میں حقیقی اور
کامل امن پوشیدہ ہے۔اس سارے فلسفہ کو قرآن کریم کی اس آیت میں جسے مسلمان
بکثرت دوہراتے رہتے ہیں نہایت اختصار کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے:
1۔۔۔۔۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعونَ
(سورۃ البقرۃ آیت ۱۵۷)
ترجمہ :۔ہم یقینا اللہ ہی کے ہیں اور ہم یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانے
والے ہیں۔بہت کم لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں لوٹنے سے جسمانی طور پر نہیں بلکہ روحانی طور
پر لوٹنا مراد ہے اور یہ آیت صرف امر واقعہ کو بیان نہیں کرتی بلکہ انسان کو اس کا
مقصد حیات بھی یاد دلاتی ہے۔جیسے Salmon مچھلی کو اس وقت تک چین نہیں آتا
312

جب تک کہ وہ ان سمندروں کی طرف واپس نہ لوٹ جائے جہاں اس نے جنم لیا تھا
بالکل ایسے ہی انسان کا دل کبھی اطمینان نہیں پا سکتا تا وقتیکہ وہ روحانی طور پر اپنی
پیدائش کے منبع و ماخذ تک نہ لوٹ جائے۔مندرجہ ذیل آیت کے یہی معنی ہیں:
الَّذِينَ امَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بذِكْرِ اللهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ
(سورۃ الرعد آیت ۲۹)
ترجمہ :۔وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دل اللہ کے ذکر سے مطمئن
ہو جاتے ہیں۔سنو! اللہ ہی کے ذکر سے دل اطمینان پکڑتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر کوئی امن نصیب نہیں ہو سکتا
اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر کوئی امن نصیب نہیں ہوسکتا یہی وہ راز ہے جس کو جانے بغیر
نہ تو انسان کو اطمینان قلب نصیب ہو سکتا ہے اور نہ ہی معاشرہ میں امن وسکون کی
ضمانت دی جا سکتی ہے حقیقی امن اور اطمینان تک لے جانے والا اور کوئی راستہ نہیں
ہے۔اللہ تعالیٰ کی محبت ہی ہے جس کے نتیجہ میں اس کی مخلوق کا سچا احترام دل میں
پیدا ہوسکتا ہے۔مخلوق جس قدر اعلیٰ درجہ کی ہوگی اسی قدر وہ خالق کے قریب تر ہو گی
اور اس کا تعلق اپنے خالق سے اتنا ہی مضبوط تر ہو گا۔انسان ایک عظیم تر اور
اعلی تر مقصد کے ساتھ دوسرے انسانوں کا احترام کرنا شروع کر دیتا ہے یعنی اپنے
خالق کے احترام کی وجہ سے اس پر جو فرض عائد ہوتا ہے اس کے باعث وہ انسانیت
کا احترام کرنا شروع کر دیتا ہے۔خلاصہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی محبت ہے
جو اس کی مخلوق کی محبت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اگر درمیان سے اللہ تعالیٰ کی محبت
نکال دی جائے تو دفعتاً انسانی تعلقات کا سارا منظر ہی بدل جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے
313

نہ ہونے سے جو خلا پیدا ہو گا اسے پُر کرنے کے لئے فوراً انسان کی انا سامنے آ جائے
گی یہ ایک نادانی کی بات اور بے حد جاہلانہ فلسفہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کے بغیر رہ
سکتا ہے۔بالآخر دہریت کا نتیجہ صرف یہی نہیں نکلتا کہ بقول شخصے خدا مر جاتا ہے بلکہ اس
کے نتیجہ میں اچانک ہزارہا جھوٹے خدا زندہ ہو جاتے ہیں۔ہر وہ ذات جو شعور رکھتی
ہے آن واحد میں اپنے زعم میں خدا بن جاتی ہے۔آنا اور انتہا درجہ کی خود غرضی طاقت
پکڑ لیتی ہے اور اس کی حکمرانی ہو جاتی ہے۔ایسے افراد پر مشتمل معاشرہ بھی ہمیشہ
انا پرست اور خود غرض رہتا ہے بے لوث ہو کر دوسروں کیلئے نفع رساں بنے کی کوئی
منطق ہی باقی نہیں رہتی۔ایک رحیم و کریم خدا کی شکل میں کوئی بیرونی حوالہ ہی باقی
نہیں رہتا جو تمام انواع کی مخلوقات کو باہم متحد رکھنے اور یکجا کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔اس سے بڑھ کر اسلام کا کوئی اور فلسفہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کئے
بغیر کوئی فرد حقیقی اطمینان حاصل نہیں کر سکتا اور حقیقی اطمینان کے بغیر معاشرہ
امن و آشتی کا گہوارہ نہیں بن سکتا۔قیام امن کے لئے تمام ایسی کوششیں جن کا محرک
ذاتی اغراض ہوں یقیناً نا کام اور بے نتیجہ رہتی ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ موجود نہیں تو پھر
امن بھی نہیں اور اس حقیقت کا شعور ہی دراصل دانائی کا کمال ہے۔314

آج 10 میں سے 10 باقی