کیا سبب میں ہو گیا ہوں اس طرح زار و نزار
کلام محمود مع فرہنگ
40
کیا سبب میں ہو گیا ہوں اس طرح زار و نزار
کس مصیبت نے بنایا ہے مجھے نقشِ مدار
کیوں پھٹا جاتا ہے سینہ جیب عاشق کی مثال
روز و شب صُبح و مسا رہتا ہوں میں کیوں دل نگار
کیوں تسلی اس دلِ بے تاب کو ہوتی نہیں
کیا سبب اس کا کہ رہتا ہے یہ ہر دم بے قرار
محبت عیش و طرب اس کو نہیں ہوتی نصیب
درد و غم رنج و الم یاس وتلق سے ہے دوچار
کیا سبب جو خُون ہو کہ بہہ گیا میرا جگر
بھید کیا ہے میری آنکھیں جو رواں ہیں کھیل وار
زرد ہے چہرہ تو آنکھیں گھس گئیں حلقوں میں ہیں
جنم میرا ہو گیا ہے خُشک ہو کر مثل خار
سوچتا رہتا ہوں کیا دل میں مجھے کیا فکر ہے
جستجو میں کس کی چلاتا ہوں میں دیوانہ وار
97
چھوڑے جاتے ہیں مجھے ہوش و حواس کوقتل کیوں
کیوں نہیں باقی رہا دل پر مجھے کچھ اختیار
کون ہے صیاد میرا کس کے پھندے میں ہوں میں
کس کی افسونی نگاہ نے کر لیا مجھ کو شکار
مرغ دل میرا پھنسا ہے کس کے دام عشق میں
کس کے نقشِ پا کے پیچھے اُڑ گیا میرا غبار
صفحۂ دل سے مٹایا کیوں مجھے احباب نے
کیوں میرے دشمن ہونے کیوں مجھ سے ہے لکین و نقار
جو کوئی بھی ہے وہ مجھ سے بر سر پر خاش ہے
ہر کوئی ہوتا ہے آکر میری چھاتی پر سوار
سرنگوں ہوں میں مثال سایۂ دیوار کیوں
پشت کیوں خم ہے ہوا ہوں اس قدر کیوں زیر بار
در کون زیبا
ہے بہار باغ و گل مثل غزاں افسردہ کن
ہے جہاں میری نظر میں مثل شب تاریک و تار
98
ابر باراں کی طرح آنکھیں ہیں میری اشک بار
ہے گریباں چاک گر میرا تو دامن تار تار
ئیں جو ہنستا ہوں تو ہے میری ہنسی بھی برق کش
جس کے پیچھے پھر مجھے پڑھتا ہے رونا بار بار
مات کرتا ہے میرا دن بھی اندھیری رات کو
میری شب کو دیکھ کر زُلف حسیناں شرمسار
میری ساری آرزوئیں دل ہی دل میں مرگئیں
میرا سینہ کیا ہے لاکھوں حسرتوں کا ہے مزار
ہو گیا میری تمناؤں کا پودا خشک کیوں
کیا بلا اس پر پڑی جس سے ہوا ہے برگ وبار
کیوں میں میدانِ تفکر میں برہنہ پا ہوا
کیوں چلے آتے ہیں دوڑے میری پابوسی کو خار
اپنے ہم چشموں کی آنکھوں میں ٹنگ کیوں ہو گیا
دیده اغیار میں ٹھہرا ہوں کیوں بے اعتبار
99
99
دشت غربت میں ہوں تنہا رہ گیا باحالِ زار
چھوڑ کر مجھ کو کہاں کو چل دیئے اغیار دیار
کچھ خبر بھی ہے تمھیں مجھ سے یہ سب کچھ کیوں ہوا
کیوں ہوئے اتنے مصائب مجھ سے آکر ہمکنار
کیا قصور ایسا ہوا جس سے ہوا معتوب ہیں
کیا کیا جس پر ہوئے چاروں طرف سے مجھ پہ وار
اک رُخ تاباں کی اُلفت میں پھنسا بیٹھا ہوں دل
اپنے دل سے اور جاں سے اس سے ہیں کرتا ہوں پیار
وہ مری آنکھوں کی ٹھنڈک میرے دل کا نور ہے
ہے خدا اس شعله رو پر میری جاں پروانہ وار
اُس کا اک اک لفظ میرے واسطے ہے جانفزا
اُس کے اک راک قول سے گھٹیا ہے دُر شاہوار
ایک کون کہنے سے پیدا کر دیئے اس نے تمام
یہ زمیں یہ آسماں یہ دوره لیل و نهار
100
یہ چمن یہ باغ یہ بستاں یہ گل یھول سب
کرتے ہیں اس ماہ رُو کی قدرتوں کو آشکار
ذرہ ذرہ میں نظر آتی ہیں اس کی طاقتیں
هر مکان و ہر زماں ہیں جلوہ گاہ حُسنِ یار
ہر حسیں کو حُسن بخشا ہے اُسی دلدار نے
ہر گل و گلزار نے پائی اسی سے ہے بہار
ہر نگاہ فتنہ گرنے اُس سے پائی ہے جلا
ورنہ ہوتی بختِ عاشق کی طرح تاریک وتار
نور اس کا جلوہ گر ہے ہر درو دیوار میں
ہے جہاں کے آئنہ میں منعکس تصویر یار
اُس کی اُلفت نے بنایا ہے مکاں بہ نفس میں
ہر دل دیندار اس کے رُخ پہ ہوتا ہے نشار
جنگیں بھی سر پکتی ہیں اُسی کی یاد میں
گل بھی رہتے ہیں اُسی کی چاہ میں سینہ فگار
101
سرو بھی ہیں سرف قد رہتے اُسی کے سامنے
قمریاں بھی ہیں محبت میں اُسی کی بے قرار
سب حسینانِ جہاں اس کے مقابل ایچ ہیں
ساری دُنیا سے نرالا ہے وہ میرا شہر یار
اب تو سمجھے کس کے پیچھے ہے مجھے یہ اضطرار
یاد میں کسی ماہ رُو کی ہوں میں رہتا اشکبار
کسی کی فُرقت میں ہوا ہوں رنج و غم سے ہمکنار
ہجر میں کس کی تڑپتا رہتا ہوں لیل و نہار
کس کے تغل لب نے چھینا سب شکیب اضطیار
کس کی دُر دیدہ نگاہ نے لے لیا میرا قرار
کین کے نازوں نے بنایا ہے مجھے اپنا شکار
کس کے غمزہ نے کیا ہے مثل باراں اشکبار
ہائے پر اُس کے مقابل میں نہیں میں کوئی چیز
وہ سراپا نور ہے میں مُضغہ تاریک وتار
102
اُس کی شاں کو عقلِ انسانی سمجھ سکتی نہیں
ذرہ ذرہ پر ہے اس کو مالکانہ اقتدار
وہ اگر خالق ہے میں ناچیز سی مخلوق ہوں
ہر گھڑی مختاج نہوں اس کا وہ ہے پروردگار
پاک ہے ہر طرح کی کمزوریوں سے اس کی ذات
اور مجھ میں پائے جاتے ہیں نقائض صد ہزار
منبع ہر خوبی و پرحسن و ہر نیکی ہے
وہ
میں ہوں اپنے نفس کے ہاتھوں سے مغلوب اور خوار
دہ ہے آقا میں ہوں خادم وُہ ہے مالک میں غلام
میں ہوں اک ادنی رعایا اور وہ ہے تاجدار
علیم کامل کا وہ مالک اور میں محروم علم
وہ
سراسر نور ہے لیکن ہوں میں تاریک وتار
اس کی قدرت کی کوئی بھی انتہا پاتا نہیں
اور پوشیدہ نہیں ہے تم سے میرا حالِ زار
103
اپنی مرضی کا ہے وہ مالک توئیں محکوم ہوں
میری کیا طاقت کہ پاؤں زور سے درگاہ میں بار
عزت افزائی ہے میری گر کوئی از شاد ہو
فخر ہے میرا جو پاؤں رُتبہ خدمت گزار
طالب دنیا نہیں ہوں طالب دیدار ہوں
تب جگر ٹھنڈا ہو جب دیکھوں رُخ تابان یار
کہتے ہیں بہرِ خرید یوسف فرخنده فال
ایک بڑھیا آئی تھی با حالت زار و نزار
ایک گالا روٹی کا لائی تھی اپنے ساتھ وہ
اور یوسف کی خریداری کی تھی اُمیدوار
وہ تو کچھ رکھتی بھی تھی پر میں تو خالی ہاتھ ہوں
بے عمل ہوتے ہوئے ہے جستجوئے دست یار
ہوں غلامی میں مگر ہے عشق کا دعوئی مجھے
چاکروں میں ہوں مگر ہے خواہش قرب و جوار
104
پر وہ عالی بارگہ ہے منبع فضل وکرم
کیا تعجب ہے جو مجھ کو بھی بنا دے کامگار
بات کیا ہے گر وہ میری آرزو پوری کرے
دے میری جاں کو تسلی دے مرے دل کو قرار
ہو کے بے پردہ وہ میرے سامنے آئے نکل
میرے دل سے دُور کر دے ہجرو فرقت کا غبار
جس قدر رستہ میں روکیں ہیں ہٹا دے وہ انھیں
جس قدر حائل ہیں پردے اُن کو کر دے تارتار
بے ملے اس کے تو جینا بھی ہے بد ترموت سے
ہے وہی زندہ جسے اس کا ملے تُرب و جوا
کور ہیں آنکھیں جنھوں نے شکل وہ دیکھی نہیں
جوار
گوش گز ہیں جو نہیں سُنتے کبھی گفت ریاد
آرزو ہے گر فلاح و کامیابی کی تمھیں
اس شہر خوباں پر کر دو بے سائل جاں نثار
105
کھول کر قرآں پڑھو اس کے کلام پاک کو
دل کے آئینہ پر تم اک کھینچ لو تصویر یار
شوق ہو دل میں اگر کوئی تو اُس کی دید کا
کان میں کوئی صدا آئے نہ جو گفت ریار
ہر رگ و ریشہ میں ہو اس کی محبت جاگزیں
ہر کہیں آئے نظر نقشہ وہی منصور وار
اپنی مرضی چھوڑ دو تم اس کی مرضی کے لیے
جو ارادہ وہ کرے تم بھی کرو وہ اختیار
عشق میں اس کے نہ ہو کوئی ملونی جھوٹ کی
جو زباں پر ہو وہی استمال سے ہو آشکار
پاک ہو جاؤ کہ وہ تو جہاں بھی پاک ہے
جو کہ ہو ناپاک دل اس سے نہیں کرتا وہ پیار
چھوڑ دو رنج و عداوت ترک کر دو بغض و کیس
پیار و انفث کو کرو تم جان و دل سے اختیار
106
چھوڑ دو غیبت کی عادت بھی کہ یہ اک زہر ہے
رُوحِ انسانی کو ڈس جاتی ہے یہ مانند مار
کبر کی عادت بھلاؤ انکساری سیکھ لو
جہل کی عادت کو چھوڑو علم کر لواخت سیار
دونوں ہاتھوں سے پکڑ لو دامن تقوی کو تم
ایک ساعت میں کرا دیتا ہے یہ دیدار یار
کہتے ہیں پیاروں کا جو کچھ ہو وہ آتا ہے پسند
اس لیے جو کوئی اس کا ہو کرو تم اس سے پیار
اُس کے ماموروں کو رکھو تم دل و جاں سے عزیز
اُس کے نبیوں کے رہو تم چاکر و خدمت گزار
اُس کے حکموں کو نہ ٹالو ایک دم کے واسطے
مال و دولت، جان و دل ہر شے کروائس پرنیتار
ساری دُنیا میں کرو تم مشتہر اس کی کتاب
تاکہ ہوں بیدار وہ بندے جو ہیں غفلت شعار
107
رابتداء میں لوگ کو پاگل پکاریں گے تمھیں
اور ہوں گے درپے ایذا دہی دیوانہ وار
گالیاں دیں گے تمھیں کافر بتائیں گے تمھیں
جس طرح ہو گا کریں گے وہ تمھیں رسوا و خوار
سنگ باری سے بھی ان کو کچھ نہ ہو گا اجتناب
بے جھجک دکھلائیں گے وہ تم کو تیغ آب دار
پر خُدا ہو گا تمھارا ہر مصیبت میں معین
شہر سے دشمن کے بچائے گا تمھیں لیل و نہار
اُس کی اُلفت میں کبھی نقصاں اٹھاؤ گے نہ تم
اُس کی اُلفت میں کبھی ہو گے نہ تم رسوا و خوار
امتحاں میں پورے اُترے گر تو پھر انعام میں
جام کومل یار پینے کو ملیں گے بار بار
تم پر کھولے جائیں گے جنت کے دروازے ہیں
تم پہ ہو جائیں گے سب انسرار قدرت آشکار
108